قومی ترقیات دیانت اور سچائی کے ساتھ وابستہ ہیں

مشعل راہ (جلد اوّل)

406
قومی ترقیات دیانت اور سچائی کے ساتھ وابستہ ہیں
خدام الاحمدیہ کا دعوی ہے کہ ہم خدمت خلق کرتے ہیں۔الفضل میں چھپتا رہتا ہے کہ ہم نے خدمت خلق کا یہ کام کیا۔فلاں کے کھیت کی منڈیر بنائی فلاں کے کھیت کو پانی دیا اور فلاں کا کھیت کاٹا۔بے شک وہ بھی خدمت خلق ہے لیکن یہ خدمت خلق
نہایت ہی ضروری ہے۔آیا خدام نے کبھی یہ خدمت بھی کی ہے۔میں ان کو اس خدمت خلق کی طرف توجہ
سچائی اور دیانت قائم کرنا بھی ایک طرح سے خدمت خلق ہے۔دلاتا ہوں جو غیر کی بھی خدمت ہے اور
اپنی بھی خدمت ہے کہ سچائی اور دیانت قائم کی جائے۔میں نے بار بار خدام الاحمدیہ کو توجہ دلائی ہے مگر اس وقت تک باوجو د توجہ
دلانے کے انہوں نے اخلاق کی درستگی کی طرف توجہ نہیں کی۔یہ کہ کسی کے کھیت کو پانی دے دیا یا منڈیر بنادی۔اس سے کیا بنتا
ہے۔اصل کام تو قوم کے اندر سچائی اور دیانت کو قائم کرنا ہے۔جب وہ اس چیز کو قائم کریں گے تو نہ صرف وہ ایک کھیت کو تباہ
ہونے سے بچائیں گے بلکہ ہزاروں ہزار آدمیوں کو بچائیں گے جنہوں نے ان مکاروں کا شکار ہو نا تھا۔آخر بد دیانت آدمی اپنا
پیہ نہیں کھاتا، دوسروں کا کھاتا ہے۔اپنی بدنامی نہیں کرتا بلکہ ساری قوم کی بدنامی کا موجب ہوتا ہے
روپیه
اے
پس قومی ترقیات تمام کی تمام دیانت اور
قومی ترقیات تمام کی تمام دیانت اور سچائی کے ساتھ وابستہ ہیں۔سچائی کے ساتھ وابستہ ہیں اور جس قوم
میں یہ دونوں چیزیں پائی نہیں جاتیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ایک شخص کسی انگریزی فرم کو آرڈر دے کر گھر آجاتا ہے اور
سے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہوتا اور اگر وہ کسی ہندوستانی فرم کو آرڈر دے کر واپس آتا ہے تو اس کا دل گھٹتا رہتا ہے کہ خبر نہیں پتھر
یا کیا چیز بھیج دیں۔اسی بد دیانتی کی وجہ سے ہندوستان کی ترقی رکی ہوئی ہے۔جو دکاندار دیانتدار ہو گا اس پر لوگ اعتبار کریں گے
اور بغیر کسی فکر اور ہچکچاہٹ کے اس کو آرڈر دے آئیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ کبھی ناقص چیز نہیں دے گا۔پس قومی ترقی
امانت اور دیانت کی شہرت کے ساتھ ہوتی ہے ، اگر تمام احمدی دیانتدار ہونگے تو جہاں بھی کوئی احمدی دوکاندار ہو گا لوگ اس
کے پاس جائیں گے کہ اس سے سودا اچھا ملتا ہے۔چلو اس کے پاس چلیں اور کہیں گے ، ہے تو کافر پر ہے دیانتدار اور سب سودا
لوگ اس سے خریدیں گے لیکن اگر قادیان کا احمدی دکاندار بھی ایک من آئے میں سیر بھر مٹی ملا دیتا ہے تو اس کے اندر وہ کونسی
چیز ہے جس کی وجہ سے لوگ احمدیت کی طرف توجہ کریں گے اور جو چیز اس کو دوسرے دوکانداروں سے ممتاز کرنے والی ہے ، میں
نے خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے موقعہ پر خدام کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ وہ اس کی نگرانی کریں۔انہوں نے کچھ دن
کام بھی کیا تھا مگر انہوں نے اس طرف پوری توجہ نہیں کی۔اگر ہر خادم اس بات کا فیصلہ کرلے کہ میں نے بد دیانتی کو مٹانا ہے۔اگر
اس کا باپ دکاندار ہے تو باپ سے کہہ دے تمہیں بد دیانتی نہیں کرنے دوں گا اگر اس کے بھائی دوکاندار ہیں تو بھائیوں سے کہ
دیں کہ میں تمہیں بد دیانتی نہیں کرنے دوں گا۔اگر اس کے دوست اور رشتہ دکاندار ہیں تو دوستوں اور رشتہ داروں سے کہہ
دے کہ میں تمہیں بد دیانتی نہیں کرنے دوں گا۔اگر اس کی بیوی دوکان کرتی ہے تو بیوی سے کہہ دے کہ میں تمہیں بدیانتی نہیں
کرنے دوں گا اور اگر تم باز نہ آئے اور اصلاح نہ کی تو میں تمہارے خلاف گواہی دوں گا تو مجھے امید ہے کہ اگر ہر خادم یہ فیصلہ
کرے تو ایک گھنٹہ کے اندر اندر اس عیب کی اصلاح ہو سکتی ہے۔اگر تمہارا بھائی تاجر ہے اور وہ بد دیانتی کرتا ہے اور اگر

407
تمہاری ماں تاجر ہے اور وہ بد دیانتی کرتی ہے۔اگر تمہاری بیوی تاجر ہے اور وہ بد دیانتی کرتی ہے تو یہ بد دیانتی اس وقت تک ہے
جب تک ان کو یقین ہے کہ تم ان کی محبت کی خاطر ان کی رپورٹ نہیں کرو گے لیکن جب ان کو معلوم ہو جائے گا کہ تم ان کی محبت
کی پرواہ نہیں کرو گے اور تم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر وہ بد دیانتی سے باز نہ آئے تو تم اس کی رپورٹ کرو گے تو کیا ہو سکتا ہے کہ وہ
دوسرے منٹ میں بددیانتی کریں۔باپ کے گا بیٹا پچھلا جانے دو ، آئندہ میں کبھی بد دیانتی نہیں کروں گا۔بھائی کہے گا پچھلا معاف
کر دو ، آج سے میں باز آیا۔بیوی کے گی کہ یہ قصور معاف کر دو ، آئندہ یہ حرکت نہیں کرونگی۔پس جب تم یہ تنبیہہ کر دو گے
اور ایسے موقعہ پر ان کی محبت کو قربان کر دو گے تو تم دیکھو گے کہ ایک گھنٹہ کے اندر اندر بد دیانتی مٹ جائے گی۔پس قوم کی اصلاح تمہارے ہاتھوں میں ہے۔بیٹے کی اصلاح باپ کے ہاتھ
قوم کی اصلاح افراد کے ہاتھوں میں ہے میں ہے۔بھائی کی اصلاح بھائی کے ہاتھ میں ہے بیوی کی اصلاح خاوند کے
ہاتھ میں ہے اور ماں کی اصلاح بیٹوں کے ہاتھ میں ہے۔اگر تم اس طریق کو استعمال کرو تو چند دن نہیں بلکہ ایک گھنٹہ کے اندر
ساری قوم کی اصلاح ہو سکتی ہے لیکن اگر تمہارا دوست دیکھتا ہے کہ وہ بد دیانتی کرے گا تو تم اس پر پردہ ڈالو گے اور جھوٹ بولو
گے تو تم اس کو بھی غرق کرتے ہو اور آپ بھی غرق ہوتے ہو۔کیا تم اس کو پسند کرتے ہو کہ اس کی بد دیانتی پکڑی جائے اور اس کی
سزا میں اسے پانچ دس گالیاں یا دو چار تھپڑ پڑیں۔یا تم اس کو پسند کرتے ہو کہ اس کو لاکھ سال تک جلتی ہوئی جہنم میں ڈالا جائے تو
تمہارا دوست ان پانچ دس گالیوں یا دو چار تھپڑوں سے اگر بچنا بھی چاہتا ہو تو تمہارا فرض ہے کہ تم اس کو گھسیٹ کر لاؤ اور اسے
تھپڑ اور گالیاں دلاؤ تاکہ اس کی سزا اسی دنیا میں ختم ہو جائے اور وہ خدا تعالیٰ کی ناراضگی سے بچ جائے۔اگر تمہیں خدا پر ایمان
نہیں تو پھر بے شک تم اس کو انسانوں کی سزا سے بچاؤ کیونکہ تم سمجھتے ہو کہ خدا کی کوئی سزا نہیں ، اس سے بچنے کی کوئی ضرورت
نہیں۔انسان کی سزا ہے اس سے میں بچاتا ہوں۔پس ایسی بے ایمانی کی صورت میں ہی ہو سکتا ہے۔کہ تم اس کو
می جرائم میں کسی کی رعایت کرنا خطرناک ہے سزا سے بچانے کی کوشش کرو۔ورنہ قومی جرائم میں کسی کی
رعایت کرنا خطرناک چیز ہے۔ہاں فردی خرابی میں پردہ پوشی کرنا بے شک اعلیٰ صفت ہے۔ایک ایسا جرم ہے جس کا زید یا بکر سے
تعلق ہے۔مثلا زید سے کوئی غلطی ہوئی یا بکر سے کوئی غلطی ہوئی جس کا صرف ان کے ساتھ ہی تعلق ہے تو ہمارا فرض ہے کہ پردہ
پوشی سے کام لیں۔خدا تعالی ان کے گناہ بھی معاف کرے اور ہمارے گناہ بھی معاف کرے۔مگر ایسا جرم جو قوم کے اخلاق
بگاڑنے والا ہے اور جس کا اثر ساری قوم پر پڑتا ہے ، ہر شخص جو اس کا ارتکاب کرتا ہے، وہ بھی قوم کا دشمن ہے اور ہر شخص جو
اس پر پردہ ڈالتا ہے، وہ بھی قوم کا دشمن ہے اور ہر وہ شخص جس کے دل میں اس جرم کو دور کرنے کی خواہش نہیں ، وہ بھی قوم کا
دشمن ہے۔پس آج سے تم یہ فیصلہ کر لو کہ جھوٹ اور بد دیانتی کو مٹانا ہے۔تم یہ کر کے دیکھ لو۔اگر یہ دونوں چیزیں تم اپنے اندر پیدا
کر لو گے تو تم دیکھو گے کہ شدید سے شدید دشمن بھی تمہاری تعریف کرنے پر مجبور ہو گا اور اپنی ضرورتوں کے موقع پر وہ تم پر
اعتبار اور اعتماد کرے گا۔پس میں جماعت کو آنے والے خطرہ سے جس کی الوصیت میں خبر دی گئی تھی ، آگاہ کرتا ہوں اور یہ نہیں
کہ آگاہ کر دینے سے میں اپنے آپ کو ذمہ داری سے آزاد سمجھتا ہوں بلکہ جب تک مجھے خدا تعالی توفیق دے میں اپنی ذمہ داری
کو پورے طور پر ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور میرا ہی نہیں بلکہ تم میں سے ہر شخص کا فرض ہو گا کہ اس خطرہ سے آگاہ رہے
جس کے متعلق آج سے سینتیس سال قبل حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خبردار کیا تھا۔اگر پھر بھی وہ چور تمہارے گھر میں گھس

408
آئے تو تم سے زیادہ ابلہ کون ہو گا کہ خدا کے مامور نے سینتیس سال پہلے بتا دیا تھا کہ شیطان فلاں طرف سے آئے گا۔مگر پھر بھی تم
نے احتیاط نہ کی اور اسے گھر میں گھنے دیا۔پس اب بھی تمہارا فرض ہے کہ ہشیار ہو جاؤ اور
قومی عزت کو ہمیشہ مد نظر رکھو اور اس کے تحفظ کو ترجیح دو کمریں کس لو اور قومی عزت کو بچانے اور قومی
ناک کو بچانے کے لئے مجرموں اور غداروں کو نکال باہر کرو خواہ وہ تمہارا باپ ہو، خواہ وہ تمہارا بھائی ہو خواہ وہ تمہاری ماں ہو
خواہ وہ تمہاری بیوی ہو اور خواہ وہ تمہارا دوست ہو۔اور کوشش کرو کہ اللہ تعالٰی کا سلسلہ نیک نامی اور اعلی اخلاق کے ساتھ ترقی
کرے۔یا د رکھو قومی اخلاق اسی وقت غالب ہو سکتے ہیں جب قوم غالب ہو اور جب احمدیت غالب آئے گی تو اس وقت ہمارے یہ
اخلاق کام نہیں آئینگے جو آج میرے اند یا تمہارے اندر پائے جاتے ہیں بلکہ وہ اخلاق کام آئیں گے اور ان سے دنیا کی اصلاح
ہو گی جو اس وقت جماعت کے اندر پائے جاتے ہوں گے۔اس وقت یہ کام نہیں آئیں گے بلکہ اس شخص کے اخلاق کام آئیں
گے جو اس وقت جماعت کے سر پر ہو گا۔جب جماعت میں حکومت آئے گی کیونکہ یہ کام اس نے کرنا ہے کہ ان اخلاق کو دنیا پر
غالب کرے۔میں تو واعظ ہوں۔سیاست میرے پاس نہیں ، غلبہ مجھے حاصل نہیں۔میرے پاس تو اتنی بھی طاقت نہیں جتنی کم سے
کم اقلیت کو حاصل ہے۔ہندوستان میں سب سے چھوٹی مینارٹی سکھوں کی ہے۔مجھے تو اتنی بھی طاقت حاصل نہیں جو سکھوں کو
ہے۔تو میرے اندر کتنے ہی بلند اخلاق ہوں ، وہ دنیا کی اصلاح میں کام نہیں آسکتے۔ہاں اس شخص کے اخلاق کام آئیں گے جو اس
وقت جماعت کے سر پر ہو گا۔جب جماعت کو غلبہ حاصل ہو گا۔میں تو وعظ کرتا ہوں لیکن وعظ کیا قرآن مجید میں کم ہے۔اچھے سے
اچھا و عظ قرآن مجید میں موجود ہے۔اچھے سے اچھا و عظ حدیث میں موجود ہے۔اگر قرآن مجید اور حدیث کے وعظ نے کام نہ دیا تو
میرا وعظ کیا کام دے گا۔پس وہی اخلاق کام دیں گے جو اس وقت جماعت میں
جماعت کے اخلاق کی درستی کا کام ہمیشہ جاری رہنا چاہئے موجود ہوں گے جب جماعت کو غلبہ حاصل ہو گا اور
جو اس وقت جماعت کے سر پر ہو گا۔اس لئے اس وقت تک اخلاق کی درستی کا کام کرتے جاؤ جب تک کہ جماعت کو غلبہ حاصل
ہو۔اگر اس وقت تک تم برابر اخلاق کو درست رکھتے گئے تو جب غلبہ ملے گا وہ غلبہ نیکی کا ہو گا۔پس جماعت کی حالت کم از کم اس
وقت تک نیک ہونی چاہئے۔جب تک یہ حالت قائم رہے گی، اس وقت تک جماعت بڑھتی جائے گی اور جب یہ حالت نہ رہے
اور خرابی پھیل جائے تو پھر ترقی رک جاتی ہے۔پھر کسی مامور کے ذریعہ سے ترقی حاصل ہو تو ہو اس جماعت کے اخلاق سے نہیں
ہو سکتی۔پس ہمارا فرض ہے کہ ان اخلاق کو کم از کم اس دن تک جاری رکھیں جس دن کہ احمدیت کو غلبہ حاصل ہو تاکہ یہ اخلاق
ساری دنیا میں جاری ہو جائیں اور دنیا تسلیم کرے کہ مسیح موعود علیہ السلام نے آکر ان اخلاق کو جاری کیا۔اگر آج ہم نے ان
اخلاق کو مار دیا تو کل کو خراب اخلاق دنیا میں جاری ہوں گے اور جب جماعت میں حکومت آئے گی تو وہ مسیح موعود علیہ السلام کی
حکومت نہیں ہو گی۔وہ محمد میں لی لی ایم کی حکومت نہیں ہوگی بلکہ وہ شیطان کی حکومت ہوگی اور اللہ تعالٰی نے حضرت مسیح موعود علیہ
السلام اور ان کی جماعت کو اس لئے تو پیدا نہیں کیا کہ ان کے ذریعہ انسانوں کی گردنیں شیطان کے قبضہ میں چلی جائیں۔پس ہمارا
فرض ہے کہ اپنی قوم کے اخلاق کو درست رکھیں اور وہ آگے اپنی اولادوں کے اخلاق کو درست کرتے چلے جائیں یہاں تک کہ
یہ اخلاق رواج پا جائیں اور جب احمدیت کا غلبہ ہو اور دنیا کی اصلاح کا کام احمدیت کے سپرد ہو تو احمدیت دنیا کے اخلاق درست
کر دے اور دنیا تسلیم کرلے کہ محمد رسول اللہ میں لیا اور پھر شیطان کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔اس کام کے لئے اگر ہماری

409
راتوں کی نیندیں حرام ہو جائیں ، ہمارے دنوں کا آرام اڑ جائے ، ہمارے دلوں کا چین اور سکینت کھویا جائے تو یہ کوئی بڑی
تکلیف نہیں بلکہ عین حق ہو گا جو ہم نے ادا کیا۔اللہ تعالی رحم فرمائے اور ان بلاؤں سے ہمیں اس سے زیادہ نجات دے جتنی کہ
طاعون اور ہیضہ سے بچنے کی بندے تمنار کھتے ہیں۔آمین۔"
) فرموده ۱۶ فرور بی ۱۹۴۵ء مطبوعه الفضل ۲۲ فروری ۱۹۴۵ء)

آج 10 میں سے 10 باقی