خدام الاحمدیہ اور انصار اللّٰہ کے قیام کی غرض۔ جماعتی استحکام ہے
مشعل راہ (جلد اوّل)
417
خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے قیام کی غرض۔جماعتی استحکام ہے
کچھ دن ہوئے میرے پاس ایک شکایت پہنچی غالبا دار الرحمت غربی کے خدام الاحمدیہ کی طرف سے ان کے صدر
کے پاس ایک شکایت کی گئی جس کی ایک نقل شکایت کنندہ نے میرے پاس بھی بھیج دی ہے۔وہ شکایت یہ ہے کہ خدام
الاحمدیہ کے چندہ کے لئے جب نوجوان انصار اللہ کے پاس گئے تو انہوں نے نہ صرف چندہ دینے سے انکار کیا بلکہ قسم قسم
کے طعنے بھی دیئے۔تمہارا ہمارے ساتھ کیا واسطہ ہے ؟ تم خدام ہو ، ہم انصار ہیں۔تم خدام ہمارا کیا کام کرتے ہو جس کا
بدلہ میں ہم تمہیں چندہ دیں۔اگر یہ رپورٹ درست ہے تو جہاں تک چندہ کا سوال ہے میں خدام سے یہ کہوں گا ان کے
لئے اس بات پر برا منانے کی وجہ ہی کیا تھی۔خدام سب کے سب اطفال تو نہیں ہیں۔اطفال الاحمدیہ اور خدام الاحمدیہ
میں فرق ہے۔خدام الاحمدیہ سے مراد وہ تمام نوجوان ہیں جو پندرہ سے چالیس سال کی عمر کے ہیں اور یہ ظاہر بات ہے“
چالیس سال کی عمر تک نوجوان بے کار نہیں رہتے۔بالعموم اٹھارہ انہیں یا بیس سال کی عمر میں وہ کام پر لگ جاتے ہیں گویا
پندرہ سال کی عمر سے خدام الاحمدیہ کے ممبر شروع ہوتے ہیں۔ہیں سال کی عمر تک وہ کسی نہ کسی کام پر لگ جاتے ہیں اور
پچیس سال تک وہ اس جماعت میں شامل رہتے ہیں۔ان میں سے پانچواں حصہ ایسے خدام کا لیا جا سکتا ہے جو بر سر کار نہیں
لیکن باقی ۴/۵ یعنی اسی فیصد حصہ ایسے نوجوانوں کا ہے جو کام پر لگے ہوئے ہیں۔اگر تو خدام الاحمدیہ کی جماعت پندرہ سولہ
یا سترہ اٹھارہ سال کے نوجوانوں پر مشتمل ہوتی تو وہ کہہ سکتے تھے ، ہم تو کماتے نہیں۔ہم اپنے لئے روپیہ کہاں سے لائیں۔ہم نے تو بہر حال بڑوں سے مانگنا ہے۔مگر جبکہ خدام الاحمدیہ کے ممبر تمام نوجوان ہیں جو پندرہ سے چالیس سال کی عمر کے
ہیں اور ان میں سے اسی فیصد نوجوان ایسے ہیں جو ملازمتیں رکھتے ہیں یا تجارتی کاروبار میں مصروف ہیں تو ان کو اپنے
کاموں کے لئے دوسروں سے مانگنے کی ضرورت ہی کیوں پیش آئی۔اگر مرکزی دفاتر کے کارکنوں، قادیان کے
دوکانداروں کو ہی دیکھا جائے تو میں سمجھتا ہوں ان میں سینکڑوں کی تعداد ایسے لوگوں کی نکلے گی جو اپنی عمر کے لحاظ سے خدام
الاحمدیہ میں شامل ہیں اور جب اس کثرت کے ساتھ بر سر کار افراد خدام الاحمدیہ کی تنظیم میں شامل ہیں تو میرے نزدیک
نوجوانوں کو اپنا بوجھ خود اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔آخر وجہ کیا ہے کہ وہ انصار کے پاس جائیں اور ان سے اپنے لئے
چندہ مانگیں۔ہر شخص کے اندر غیرت ہونی چاہئے اور ہر جماعت کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ اپنی ضروریات اپنے افراد
کے ذریعہ پوری کرے سوائے اس کے کہ کوئی کام پیش آجائے جس کا بوجھ وہ خود نہ اٹھا سکتی ہو اور جس کے لئے دوسروں
کی امداد کے بغیر گزارہ نہ ہو۔ورنہ عام دفتری ضرورتوں کے لئے جو چندے کرنے پڑتے ہیں وہ بہر حال جماعت کی طاقت
کے اندر ہوتے ہیں اور ان کا پورا کرنا ہر جماعت کا اپنا فرض ہوتا ہے۔میں کہتا ہوں کہ باوجود اس کے کہ قادیان میں سے
پندرہ سو بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ رنگروٹ باہر جا چکا ہے، اگر اب بھی گنا جائے ،اب بھی قادیان میں نوجوانوں کی تعداد
بہت کافی نکل آئے گی۔اگر وہ معمولی رقوم بھی چندہ میں ادا نہ کر سکیں تو یہ ان کا اپنے منہ سے اپنی شکست کا اقرار کرنا
ہو گا۔پس میرے نزدیک اول تو ان کو انصار اللہ کے پاس جانا ہی نہیں چاہئے تھا اور اگر گئے تھے تو ان کے انکار پر برا نہیں
منانا چاہئے تھا۔جو شخص اپنی حد سے آگے نکل جائے اس کو لازما اس قسم کا تلخ جواب سننا پڑتا ہے۔اگر ایسا شخص دوسرے
کے پاس جائے اور اسے کے اپنا مکان میرے لئے خالی کر دو اور وہ آگے سے انکار کر دے تو بجائے اس کے کہ کوئی مالک
418
مکان کو ملامت کرے کہ ہر شخص اس قسم کے مطالبہ کرنے والے سے کہے گا کہ تم گئے ہی کیوں تھے اور تم نے اس سے یہ
مطالبہ کیوں کیا کہ اپنا مکان خالی کر دو۔اگر اس نے انکار کر دیا ہے تو بہر حال برا منانے کی کوئی وجہ نہیں ، اس کا حق تھا کہ وہ
تمہیں کے تم اپنے گھر بیٹھو میں تمہاری اس بات کو ماننے کے لئے تیار نہیں۔پس میرے نزدیک انصار اللہ سے چندہ مانگ کر
خدام الاحمدیہ نے غلطی کی۔خدام الاحمدیہ کی جو عمر میں نے مقرر کی ہے وہ ایسی نہیں کہ ان کے پاس بر سر کار نوجوانوں کی
کمی ہو اور وہ اس بات پر مجبور ہوں کہ چالیس سال سے بڑی عمر والوں سے بھی اپنی ضروریات کے لئے چندہ کا مطالبہ
کریں۔چالیس سال ایسی عمر ہے جس میں ایک ملازم شخص اپنی ملازمت کی اکثر عمر گزار چکا ہو تا ہے۔ہیں سال کی عمر میں
عموماً ملازمت اختیار کی جاتی ہے اور پچپن سال کی عمر میں پنشن ہو جاتی ہے۔گویا ملازمت والی عمر میں سے میں نے ہمیں سال
خدام الاحمدیہ کو دیئے ہیں اور پندرہ سال میں نے انصار اللہ کو دیئے ہیں۔لوگوں کی بیس سالہ ملازمت سے خدام فائدہ اٹھا
سکتے ہیں اور لوگوں کی پندرہ سالہ ملازمت سے انصار فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس کے مقابل میں انصار کو عمر کا وہ حصہ دیا گیا
ہے جس میں وہ صرف پندرہ سال فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔تو کوئی وجہ نہیں تھی کہ وہ اپنے اخراجات کے لئے انصار اللہ کے پاس
جاتے اور ان سے چندہ کا مطالبہ کرتے لیکن اگر وہ گئے ہی تھے تو انصار کا جواب بھی مجھے اس کشمیری کا واقعہ یاد دلاتا ہے جو
ہمارے ملک میں ایک مشہور مثال کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔خدام الاحمدیہ کوہ قاف سے آنے والی پریوں کا نام نہیں بلکہ
خدام الاحمدیہ نام ہے ہمارے اپنے بچوں کا اور خدام الاحمدیہ کے سپرد یہ کام ہے کہ وہ بچوں کو محنت کی عادت ڈالیں اور ان
میں قومی روح پیدا کریں۔ان کے سپرد یہ کام نہیں گو ا خلا قا یہ بھی ہونا چاہئے کہ وہ بحیثیت خدام کے بھی لوکل انجمن کے
ساتھ مل کر کام کریں کیونکہ خدام الاحمدیہ کا ہر ممبر مقامی انجمن کا بھی ممبر ہوتا ہے۔یہ تو نہیں ہو تاکہ خدام الاحمدیہ میں
شامل ہونے کی وجہ سے لوکل انجمن کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں رہتا۔ہر احمدی جو چالیس سال سے
خدام اور انصار مقامی انجمن کے بھی ممبر ہیں اور اس سے علیحدہ نہیں۔کم عمر کا ہے وہ خدام الاحمدیہ کا
ممبر ہے۔ہر احمدی جو چالیس سے نیچے یا چالیس سال سے اوپر ہے وہ مقامی انجمن کا بھی ممبر ہے۔اس سے کوئی علیحدہ چیز
نہیں۔پس خدام الاحمدیہ کے یہ معنے نہیں کہ وہ جماعت احمد یہ مقامی کے ممبر نہیں ہیں بلکہ خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ
کے مجموعے کا نام مقامی انجمن ہے۔مثلالاہور کی انجمن ہے یا دہلی کی انجمن ہے یا پشاور گجرات اور سیالکوٹ کی انجمن ہے یا
امرت سر کی انجمن ہے۔ان انجمنوں کے کیا معنے ہیں۔ان انجمنوں کے معنے ہیں کہ گو فردا فردا ہر شخص جو چالیس سال
سے کم عمر کا ہے ، وہ خدام الاحمدیہ میں شامل ہے اور فردا فردا ہر شخص جو چالیس سال سے زیادہ عمر کا ہے، وہ انصار اللہ میں
شامل ہے مگر ان خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے مجموعے کا نام ہے جماعت احمد یہ لاہور یا جماعت احمد یہ دہلی یا جماعت
احمد یہ پشاور یا جماعت احمدیہ گجرات یا جماعت احمد یہ سیالکوٹ یا جماعت احمد یہ امرتسر۔پس میں تو سمجھ ہی نہیں سکا کہ اس
میں اختلاف کی کون سی بات ہے یا کس بناء پر خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ آپس میں اتحاد نہیں کر سکتے۔خدام الاحمدیہ کے
معنے صرف اتنے ہیں کہ وہ نوجوانوں کو آوارہ گردی سے بچائیں اور انہیں کام کی عادت ڈالیں۔بے شک ان میں نقائص
بھی ہیں مگر جہاں تک میرا تجربہ ہے اور جو روایتیں میں نے سنی ہیں، ان کی بناء پر میں کہہ سکتا ہوں کہ جو لوگ خدام الاحمدیہ
میں صحیح طور پر شامل ہوتے ہیں، ان میں کام کرنے کی عادت ضرور پیدا ہو جاتی ہے۔ذاتی طور پر بھی میں نے دیکھا ہے کہ
خدام الاحمدیہ میں جن نوجوانوں کو کام کرنے کا موقعہ ملا ہے، وہ بہت زیادہ ذہین اور بہت زیادہ تجربہ کار ہو گئے ہیں اور اب
419
بڑے بڑے کام ان کے سپرد کئے جاسکتے ہیں۔مجھے ایک کارخانہ والوں نے بتایا کہ انہوں نے خدام الاحمدیہ کے ایک رکن کو
ملازم رکھا تو وہ کام کا انتا عادی ثابت ہوا کہ وہ نہ رات کو رات سمجھتا اور نہ دن کو دن۔بالکل دوسرے انسانوں سے علیحدہ
معلوم ہوتا۔یہی خدام الاحمدیہ کی غرض ہے کہ وہ نوجوانوں میں کام کرنے کی عادت پیدا کریں۔پس یہ تو نہیں کہ
دار البرکات کے خدام کوہ قاف سے آئے ہوئے ہیں جو دوسروں سے الگ ہیں اور یہ بھی نہیں کہ دار لبراکات کے خدام
دار الفضل یا دار الرحمت سے آئے ہوئے ہیں کہ لوگ کہہ سکیں کہ ہمیں ان سے کیا غرض ہے۔پس وہ جنہوں نے کہا کہ ہم انصار کو تم خدام سے کیا غرض ہے
خدام الاحمدیہ انصار اللہ کے بیٹوں کا نام ہے انہوں سوچنا چاہئے تھا کہ خدام الاحمدیہ کوئی الگ چیز نہیں بلکہ
خدام الاحمدیہ ان کے اپنے بیٹوں کا نام ہے۔پس جب انہوں نے کہا کہ ہمیں خدام الاحمدیہ سے کیا غرض ہے تو دوسرے
الفاظ میں انہوں نے یہ کہا کہ ہمیں اس سے کیا غرض ہے کہ ہمارے بیٹے جیتے ہیں یا مرتے ہیں۔مگر کیا کوئی بھی معقول انسان
ایسی بات کرتا ہے۔خدام الاحمدیہ کی جماعت تو صرف نوجوانوں کی اصلاح کے لئے قائم کی گئی ہے۔ایسی صورت میں وہ
کون سے ماں باپ ہیں جو یہ کہہ سکیں کہ ہم اپنے بیٹوں کی اصلاح ضروری نہیں سمجھتے۔ہم نہیں چاہتے کہ ان میں قومی
روح پیدا ہو ہم نہیں چاہتے کہ ان میں کام کرنے کی عادت پیدا ہو۔یا ہم نہیں چاہتے کہ ایک تنظیم میں شامل ہونے کی وجہ
سے ان میں اطاعت کا مادہ پیدا ہو۔میں نے بتایا ہے کہ مجھے انصار اللہ کے جواب پر ایک کشمیری کی مثال یاد آگئی۔کہتے ہیں
ایک کشمیری پنجاب میں آیا۔گرمی کا موسم تھا۔جیٹھ ہاڑ کے دن تھے۔ایک دن چلچلاتی دھوپ میں بیٹھ گیا حالانکہ پاس ہی
ایک دیوار کا سایہ موجود ہے۔کشمیری سے کہا کہ میاں کشمیری تم یہاں کیوں بیٹھے ہو۔تمہارے پاس ہی فلاں جگہ سایہ ہے،
اس کے نیچے بیٹھ جاؤ۔کشمیری صاحب نے یہ سنتے ہی اپنا ہاتھ پھیلا دیا اور کہا۔اگر میں وہاں جا بیٹھوں تو تم مجھے کیا دو گے ؟ یہی
دار البرکات کے انصار کا حال ہے۔ان سے کہا گیا کہ ہم تمہارے بیٹوں کی اصلاح کی طرف توجہ کریں۔انہوں نے جواب
میں کہا کہ تم ہمیں کیا دیتے ہو کہ ہم تمہیں چندہ دیں۔یہ کہنا کہ خدام الاحمدیہ کیا کام کرتے ہیں ، میرے نزدیک درست
نہیں کیونکہ جہاں تک میرا تجربہ ہے اس وقت تک انصار نے بہت کام کیا لیکن خدام نے ان سے زیادہ کام کیا ہے۔گودہ
اپنے کام کے لحاظ سے اس حد تک نہیں پہنچے جس حد تک میں انہیں پہنچانا چاہتا ہوں مگر بہر حال اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا
کہ انصار اللہ نے خدام الاحمدیہ کی تنظیم اور ان کے کام کے مقابلہ میں دس فیصدی کام بھی پیش کیا۔گو اس کی ایک وجہ یہ
بھی ہے کہ انصار کی تنظیم خدام کے کئی سال بعد شروع ہوئی ہے۔میں نے ان کو بھی بار بار توجہ دلائی ہے مگر افسوس ہے کہ
انصار اللہ نے ابھی تک فرائض کو نہیں سمجھا۔میں نے کہا تھا کہ چونکہ بوڑھے آدمی زیادہ کام نہیں کر سکتے اس لئے بڑی عمر
والوں کے ساتھ ایسے سیکرٹری مقرر کر دیئے جائیں جو اکتالیس یا بیالیس سال کے ہوں تاکہ ان کے میں بھی تیزی پیدا ہو۔کچھ دن ہوئے میں نے انصار اللہ کے ایک ممبر سے پوچھا کہ میری اس تجویز کے بعد بھی انصار اللہ میں بیداری پیدا نہیں
ہوئی۔اس کی کیا وجہ ہے؟ اس نے بتایا سیکرٹری تو مقرر کر دیئے ہیں مگر ابھی ان کے سپرد کام نہیں کیا گیا۔بہر حال انصار الله
کا وجود اپنی جگہ نہایت ضروری ہے کیونکہ تجربہ جو قیمت رکھتا ہے وہ اپنی ذات میں بہت اہم ہوتی ہے۔اسی طرح امنگ اور
جوش جو قیمت رکھتا ہے وہ اپنی ذات میں بہت اہم ہوتی ہے۔خدام الاحمدیہ نمائندے ہیں جوش اور امنگ کے اور انصار
اللہ نمائندے ہیں تجربہ اور حکمت کے۔اور جوش اور امنگ اور تجربہ اور حکمت کے بغیر کبھی کوئی قوم کامیاب نہیں
ہو سکتی۔پس مجھے تعجب ہے انصار اللہ کے اس جواب پر اور تعجب ہے خدام الاحمدیہ کی اس کم ہمتی پر اور میں حیران ہوں کہ
420
وہ ان کے پاس مانگنے ہی کیوں گئے تھے اور اگر انہوں نے کچھ دینے سے انکار کیا تھا تو کیوں انہوں نے اس انکار کو خوشی سے
برداشت نہ کر لیا اور سارے اخراجات کو اپنے اوپر نہ لے لیا۔میں تو سمجھتا ہوں اگر وہ نوجوانوں سے اپنی ضروریات کے
لئے ہزار ہا روپیہ بھی جمع کرنا چاہیں تو وہ آسانی سے کر سکتے ہیں۔اس وقت ان کا سارے سال کا خرچ چار پانچ ہزار روپیہ
سے زیادہ نہیں ہو تا۔کیا اتنی معمولی رقم بھی وہ جمع نہیں کر سکتے ؟ میں تو سمجھتا ہوں کہ اگر وہ صحیح طور پر کام کریں تو چو میں
پچیس ہزار روپیہ سالانہ سہولت جمع کر سکتے ہیں لیکن اگر ان پر کوئی مشکل آئی بھی تھی تو انہیں ایسے لوگوں کو مخاطب کرنا
چاہئے جو بشاشت اور خوش دلی کے ساتھ کام کرتے اور بالفرض روپیہ کی کمی کی وجہ سے ان کے کام بالکل ہی رک جاتے
تب بھی ان کے لئے گلے اور شکوے کی کوئی بات نہیں تھی۔بچے مصائب اور مشکلات کے وقت ہمیشہ اپنے ماں
جماعت کے روحانی باپ کی افراد جماعت سے شفقت باپ کے پاس جاتے ہیں۔اگر خدام الاحمدیہ جماعت
کی حقیقت کو سمجھتے تو اگر ان کے جسمانی ماں باپ نے یہ کہہ دیا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کی ضرورت کی کوئی پروا نہیں ، ہم ان
کی ضروریات کے لئے کوئی چندہ نہیں دے سکتے تو خدا نے اس جماعت کو یتیم نہیں بنایا تھا۔تو وہ اپنے روحانی باپ کے پاس
جاتے اور کہتے کہ ہمارے پاس روپیہ نہیں رہا اور میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ اگر وہ اپنے روحانی باپ کے پاس جاتے تو
اس کی طرف سے انہیں وہ جواب نہ ملتا جو جسمانی ماں باپ سے ملا۔وہ محبت اور پیار کے ساتھ تمہاری ضرورتوں کو پورا
کرتا اور تمہیں یہ شکوہ پیدا نہ ہو تاکہ ہم اپنے کاموں کو کس طرح چلائیں یا اپنی ضروریات کس طرح پوری کریں۔مجھے
جہاں اس کام کی خوشی ہوتی ہے کہ خدام عمدہ سکیمیں تیار کرتے رہتے ہیں، وہاں میں نے بار بار اس امر پر تعجب کا اظہار کیا
ہے کہ خدام الاحمدیہ کو جتنا مشورہ مجھ سے ملنا چاہئے اتنا مشورہ وہ لیتے نہیں۔اگر لیتے تو زیادہ اچھا کام کر سکتے اور زیادہ عمدگی
سے اپنی ضرورتوں کو پورا کر سکتے۔پس میں ایک دفعہ پھر جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ اپنی
اپنی ذمہ داری کو سمجھیں کیونکہ بعض دفعہ باہر بھی ایسے جھگڑے پیدا ہوئے ہیں۔اس لئے میں خدام کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں
کہ وہ صرف خدام الاحمدیہ کے ممبر نہیں بلکہ مقامی جماعت کے بھی ممبر ہیں۔خدام الاحمدیہ کا کام لوکل انجمن کے کام کے
علاوہ زائد طور پر ان کے سپرد کیا گیا ہے۔پس قومی انجمن کے عہدیدار ہوں خواہ وہ
مقامی انجمن کے احکام کی پیروی خدام کے لئے ضروری ہے سیکرٹری ہوں یا پریذیڈنٹ ان کے احکام کی
پیروی ہر خادم کے لئے ضروری ہے البتہ کوئی سیکرٹری یا کوئی پریذیڈنٹ جماعتی طور پر خدام الاحمدیہ کو کسی کام کا حکم دینے کا
مجاز نہیں۔وہ فردا فردا نہیں کہہ سکتا ہے کہ آؤ اور فلاں کام کرو مگر لو کل انجمن کا پریذیڈنٹ یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ خدام کو
بحثیت خدام یہ کہے کہ آؤ اور فلاں کام کرو
اس کو چاہئے کہ اگر خدام
خدام کے زعماء وغیرہ لوکل انجمن کے امیر یا پریزیڈنٹ سے تعاون کریں الاحمدیہ سے
کوئی کام لینا چاہتا
ہے تو ان کے زعیم کو مخاطب کرے اور کہے کہ مجھے فلاں کام کے لئے خدام کی مدد کی ضرورت ہے۔اور زعیم کا فرض ہے
کہ وہ لوکل انجمن کے پریذیڈنٹ کے احکام کو پورا کرنے کی کوشش کرے اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو خدام الاحمدیہ کو جماعت
میں تفرقہ اور شقاق کا موجب بناتا ہے۔اسی طرح انصار اللہ کو تنظیم کے لحاظ سے علیحدہ ہیں مگر بہر حال وہ لوکل انجمن کا
421
ایک حصہ ہیں، ان کو بھی کوئی پریذیڈنٹ بحیثیت جماعت حکم نہیں دے سکتا۔ہاں فرد افردا وہ انصار اللہ کے ہر ممبر کو اپنی
مدد کے لئے بلا سکتا ہے۔انصار اللہ کا فرض ہے کہ وہ لوکل انجمن کے پریذیڈنٹ کے ساتھ پورے طور پر تعاون کریں۔بہر حال کوئی پریذیڈنٹ انصار اللہ کو بحیثیت انصار الله یا خدام الاحمدیہ کو بحیثیت خدام الاحمدیہ کسی کام کا حکم نہیں دے
سکتا۔وہ یہ تو کہہ سکتا ہے کہ چونکہ تم احمدی ہو اس لئے آؤ اور فلاں کام کرو مگر وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ آؤ انصار یہ کام کردیا
آؤ خدام یہ کام کرو۔خدام کو خدام کا زعیم مخاطب کر سکتا ہے اور انصار کو انصار کا زعیم مخاطب کر سکتا ہے۔مگر چونکہ لوکل
انجمن ان دونوں پر مشتمل ہوتی ہے۔انصار بھی اس میں شامل ہوتے ہیں اور خدام بھی اس میں شامل ہوتے ہیں اس لئے
گو وہ بحیثیت جماعت خدام اور انصار کو کوئی حکم نہ دے سکے مگر وہ ہر خادم اور انصار اللہ کے ممبر کو ایک احمدی کی حیثیت
سے بلا سکتا ہے اور خدام اور انصار دونوں کا فرض ہے کہ اس کے احکام کی تعمیل کریں۔میں حیران ہوں کہ جہاں باقی
مقامات پر آرام سے کام چل رہا ہے وہاں قادیان میں کیوں اختلاف پیدا ہو گیا۔یہاں تو علاوہ محلوں کی انجمنوں کے ایک
لوکل انجمن بھی موجود ہے۔اگر دار البرکات کے انصار اپنے فرائض کو سمجھنے کے قابل نہیں تھے یا دار البرکات کے جو خدام
ہیں ان میں سے بعض کے ساتھ وہ صلح اور محبت سے کام نہیں کر سکتے تو پریذیڈنٹ کا فرض تھا کہ وہ اس جھگڑے کو دور
کرتا۔در حقیقت اگر ایسے مواقع پیش آجائیں تو اس وقت بہترین طریق یہ ہوتا ہے کہ پریذیڈنٹ جھگڑے کو نبٹانے کی
کوشش کرے۔مثلا جب قادیان کے ایک محلہ میں جھگڑا پیدا ہو گیا تھا تو اس وقت لوکل انجمن کے پریز ڈینٹ کا فرض تھا کہ
اس جھگڑے کو دور کرنے کی کوشش کرتا۔وہ مقامی پریذیڈنٹ کو بھی بلا تا۔انصار اور خدام کے زعماء کو بھی بلاتا اور پھر اگر
ضرورت سمجھتا تو مرکز کو لکھ کر انصار اللہ اور خدام کا ایک ایک نمائندہ بلایا جاتا اور تحقیق کرکے فیصلہ کیا جاتا کہ قصور کس کا
ہے۔مگر مجھے افسوس ہے کہ نہ قادیان کی لوکل انجمن نے اپنی ذمہ داری کو محسوس کیا نہ خدام نے اس جھگڑے کو دور
کرنے کی ضرورت محسوس کی اور نہ انصار اللہ نے اس طرف کوئی توجہ کی۔خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ جماعت کے اتحاد کو مستحکم بنانے کے لئے ہیں نہ کہ اسے نقصان
حالا نکہ یہ جھگڑے اگر اسی طرح بڑھتے چلے جائیں اور انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ کا وجود جماعت
پہنچانے کے لئے
میں دو نئی جماعتیں پیدا کرنے کا موجب بن جائے تو یہ تنظیم بجائے انعام کے ہمارے لئے وبال بن
جائے گی اور بجائے اتحاد کو ترقی دینے کے ہم میں تفرقہ اور تنزل پیدا کر دے گی۔خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کو دو علیحدہ
علیحدہ وجود نہیں بنایا گیا بلکہ ایک کام اور ایک مقصد کے لئے ان کے سپرد دو علیحدہ علیحدہ فرائض کئے گئے ہیں اور یہ ایسی ہی
بات ہے جیسے گھر میں سے کسی کے سپر د خدمت کا کوئی کام کر دیا جاتا ہے۔اس کے یہ معنے نہیں ہوتے کہ اس کا کوئی مستقل
وجود گھر میں پیدا ہو گیا ہے بلکہ وہ بھی جانتا ہے اور دوسرے لوگ بھی جانتے ہیں کہ وہ گھر کا ایک حصہ ہے۔کام کو عمدگی سے
چلانے کے لئے اس کے سپرد کوئی ڈیوٹی کی گئی ہے۔اسی طرح خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ دونوں مقامی انجمن کے بازو ہیں
اور ہر شخص کو خواہ وہ خدام الاحمدیہ میں شامل ہو یا انصار اللہ میں اپنے آپ کو محلہ کی یا اپنے شہر کی یا اپنے ضلع کی انجمن کا
ایک فرد سمجھنا چاہئے اور بجائے اس کے ساتھ ٹکرانے کے صلح اور آشتی سے کام لینا چاہئے۔میں نے بتایا ہے کہ جب اس
سم کا کوئی اختلاف ہو ، اس وقت پریذیڈنٹ پر اختلاف کو دور کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اگر ضلع میں جھگڑا ہو تو
422
ضلع کے پریذیڈنٹ کا شہر میں جھگڑا ہو تو شہر کے پریذیڈنٹ کا محلہ میں جھگڑا ہو تو محلہ کے پریڈیڈ نٹ کا فرض ہے کہ وہ دونوں
فریق کو جمع کریں اور ان کے شکوے سن کر باہمی اصلاح کی کوشش کریں اور اگر اس سے اصلاح نہ ہو سکے تو وہ لوکل انجمن
کے سامنے معاملہ رکھیں۔پھر لوکل انجمن کا فرض ہے کہ وہ لوکل مجلس انصار اللہ اور لوکل مجلس خدام الاحمدیہ کا ایک ایک
نمائندہ بلوائے اور اس طرح ملا کر جھگڑے کو دور کرنے کی کوشش کرے اور در حقیقت ہماری غرض انصار اللہ اور خدام
الاحمدیہ کے قیام سے یہ ہے کہ جماعت کو ترقی حاصل ہو۔یہ غرض نہیں کہ تفرقہ اور شقاق پیدا ہو۔پس میرے نزدیک اس
معاملہ میں خدام الاحمدیہ کی بھی غلطی ہے انصار اللہ کی بھی غلطی ہے۔لوکل انجمن کی بھی غلطی ہے اور اگر اس رنگ میں یہ
معاملہ لوکل انصار اللہ تک پہنچ گیا تھا تو پھر مجلس انصار اللہ مرکزیہ کی بھی غلطی ہے کہ اس نے اس جھگڑے کو دور نہ کیا۔آخر
جب کوئی جھگڑا پیدا ہوتا ہے اس کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔یہ نہیں ہو تا کہ بغیر کسی سبب کے ہی جھگڑا پیدا ہو جائے۔جب کسی انسان کے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو ہمیں تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ اس کے اندر ضرور کوئی نقص پیدا ہو گیا ہے یا اس کی
انتڑیوں میں نقص ہے یا معدہ میں نقص ہے یا جگر میں پھوڑا ہے یا پتہ میں پتھری ہے یا گر دہ میں پتھری ہے۔بہر حال کوئی نہ
کوئی پیٹ درد کی وجہ ہوگی۔اس طرح جب لڑائی ہو جاتی ہے یا تفرقہ اور شقاق کی کوئی صورت رونما ہوتی ہے تو اس کے
پیچھے کوئی نہ کوئی بات ہوتی ہے۔بعض دفعہ وہ بات اتنی چھوٹی ہوتی ہے کہ سننے والا حیران رہ جاتا ہے۔مگر بہر حال چونکہ
موجود ہوتی ہے اس لئے جب تک اس کا ازالہ نہ کیا جائے تفرقہ اور شقاق دور نہیں ہو سکتا۔میری غرض انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ کی تنظیم
چار ذیلی تنظیمیں عمارت کی چار دیواروں کی طرح ہیں سے یہ ہے کہ عمارت کی چاروں دیواروں کو مکمل
کر دوں۔ایک دیوار انصار اللہ ہیں، دوسری دیوار خدام الاحمدیہ اور تیسری اطفال الاحمدیہ اور چوتھی دیوار لجنات اماء
اللہ ہیں۔اگر یہ چاروں دیوار میں ایک دوسری سے علیحدہ علیحدہ ہو جائیں تو یہ لازمی بات ہے کہ کوئی عمارت کھڑی نہیں
ہو سکے گی۔عمارت اس وقت مکمل ہوتی ہے جب اس کی چار دیواریں آپس میں جڑی ہوئی ہوں۔اگر وہ علیحدہ علیحدہ ہوں
تو وہ چار دیوار میں ایک دیوار جتنی بھی قیمت نہیں رکھتیں کیونکہ اگر ایک دیوار ہو تو اس کے ساتھ ستون کھڑا کر کے چھت
ڈالی جاسکتی ہے لیکن اگر ہوں تو چاروں دیوار میں لیکن چاروں علیحدہ علیحدہ کھڑی ہوں تو ان پر چھت نہیں ڈالی جاسکے گی
اور اگر اپنی حماقت کی وجہ سے کوئی شخص چھت ڈالے گا تو وہ گر جائے گی کیونکہ کوئی دیوار کسی طرف ہوگی اور کوئی دیوار
کسی طرف۔ایسی حالت میں ایک دیوار کا ہونا زیادہ مفید ہوتا ہے بجائے اس کے کہ چار دیواریں ہیں اور چاروں علیحدہ
علیحدہ ہوں۔پس خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ دونوں کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ انہیں اپنے آپ کو تفرقہ اور شقاق کا
موجب نہیں بنانا چاہئے۔اگر کسی حصہ میں شقاق پر
سی حصہ میں شقاق پیدا ہوا تو خدا تعالیٰ کے سامنے تو وہ جواب دہ ہوں گے ہی میرے سامنے
بھی وہ جوابدہ ہوں گے یا جو بھی امام ہو گا اس کے سامنے انہیں جوابدہ ہونا پڑے گا کیونکہ ہم نے یہ مواقع ثواب حاصل
کرنے کے لئے مہیا کئے ہیں اس لئے مہیا نہیں کئے کہ جماعت کو طاقت پہلے سے حاصل ہے اس کو بھی ضائع کر دیا جائے۔“
(خطبہ جمعہ فرموده ۲ جولائی ۱۹۴۵ء مطبوعہ الفضل ۳۰ جولائی ۱۹۴۵ء)