آئندہ سات سالہ پروگرام

مشعل راہ (جلد اوّل)

439
آئندہ سات سالہ پروگرام
اس کے بعد میں خدام کو اس طرح توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آئندہ سالوں میں ہاتھ سے کام کرنے کی
و قار عمل روح کو دوبارہ زندہ کیا جائے اور خدام سے ایسے کام کرائے جائیں جن میں وہ ہتک محسوس کرتے
ہوں اور وہ کام انفرادی طور پر کرائے جائیں۔جس وقت قادیان کے تمام خدام جمع ہوں اور وہ سب ایک ہی کام
کر رہے ہوں تو انہیں اس وقت کسی کام میں ہتک محسوس نہیں ہوتی کیونکہ ان کے دو سرے ساتھی بھی ان کے
ساتھ اسی کام میں شریک ہوتے ہیں لیکن اگر ایک خادم اکیلا کوئی کام کر رہا ہو اور اس کے ساتھی اسے دیکھیں تو وہ
ضرور ہتک محسوس کرے گا۔میرا اس سے یہ مطلب نہیں کہ اجتماعی طور پر کوئی کام نہ ہو۔بے شک اجتماعی طور پر
بھی ہو لیکن انفرادی کام کے مواقع بھی کثرت سے پیدا کئے جائیں۔مثلاً کسی غریب کا آٹا اٹھا کر اس کے گھر پہنچا دیا
جائے یا کسی غریب کا چارہ اٹھا کر اس کے گھر پہنچا دیا جائے یا کسی غریب کی روٹیاں پکوا دی جائیں۔جب خادم
روٹیاں پکوانے جائے گا تو دل میں ڈر رہا ہو گا کہ مجھے کوئی دیکھ نہ لے اور اگر کوئی دوست اسے رستے میں مل جائے
تو اسے کہے گا میری اپنی نہیں فلاں غریب کی ہیں۔اس کا یہ اظہار کرنا اس بات کی دلیل ہو گا کہ وہ اس کام کو ہتک
آمیز خیال کرتا ہے۔یہ پہلا قدم ہو گا۔اسی طرح بعض اور کام اسی نوعیت کے سوچے جاسکتے ہیں ایسے کام کرانے
سے ہماری غرض یہ ہے کہ کسی خادم میں تکبر کا شائبہ باقی نہ رہے اور اس کا نفس مرجائے اور وہ اللہ تعالیٰ کے لئے ہر
ایک کام کرنے کو تیار ہو جائے۔ایک اور بات جو بہت زیادہ توجہ کے قابل ہے ، وہ یہ ہے کہ خدام کی سختی کے ساتھ نگرانی کی
تربیت و اصلاح جائے کہ وہ باجماعت نماز ادا کرتے ہیں یا نہیں۔ابھی تک محلوں سے اطلاعات آتی رہتی ہیں
کہ بعض خادم نمازوں میں ست ہیں اور باوجو د بار بار کہنے کے اپنی اصلاح نہیں کرتے۔زعماء کو چاہئے کہ ان کی
طرف خاص توجہ کریں۔خدام کے عہدیداران ان کے پاس جائیں اور انہیں سمجھائیں۔اگر اس کے باوجود وہ
توجہ نہ کریں تو محلہ کے پریذیڈنٹ اور دوسرے دوست انہیں سمجھائیں۔اگر اس کے بعد بھی وہ نمازوں میں
ستی کریں تو ان کے نام میرے سامنے پیش کئے جائیں۔یہ ایک بہت ضروری حصہ ہے خدام الاحمدیہ کے
پروگرام کا۔خدام الاحمدیہ کے پروگرام میں یہ بات بھی شامل ہونی چاہئے کہ خدام کی پڑھائی کا ذیار کیا جائے اور اس
بات کی نگرانی کی جائے کہ کون کون خادم سٹڈی کے وقت گلیوں میں پھرتا ہے۔ا س بات کی نگرانی کے لئے
کچھ خادم ہر روز مقرر کئے جاسکتے ہیں۔ان کو جہاں کوئی خادم بازار میں پھر تا ہوا مل جائے اسے پوچھیں کہ تمہارا
سٹڈی کا وقت ہے اور تم بازار میں کیوں پھر رہے ہو۔اگر اس بات کی نگرانی کی جائے تو ایک تو طالب علموں میں
آوارہ گردی کی عادت نہ رہے گی اور دوسرے وہ پڑھائی میں زیادہ دلچسپی لیں گے۔

440
ہمارے طالب علموں کی پڑھائی کی موجودہ حالت بہت قابل افسوس ہے اور ہمارے سکول کے نتائج اس
وقت تمام سکولوں سے بد تر ہیں۔میں نے نظارت تعلیم و تربیت کو یہ ہدایت کی ہے کہ صرف ان استادوں کو ترقیاں
دی جائیں جن کے نتائج اوسط سے پانچ فیصد کی زیادہ ہوں۔اس پر ناظر صاحب تعلیم مجھے ملنے آئے اور کہا کہ آپ
کے مقرر کردہ قاعدہ کے مطابق تو سارے سکول میں صرف ایک استاد ایسا ہے جسے ترقی مل سکتی ہے۔میں نے کہا کہ
سارے پنجاب میں میٹرک کے نتیجہ کی اوسط ۷۶ فیصدی ہے۔گورنمنٹ سکولوں کا نتیجہ تو۹۹ فیصدی بلکہ بعض کاسو
فیصدی ہے لیکن آپ کہتے ہیں کہ اوسط پر پانچ فیصدی زائد کرنے سے صرف ایک استاد کو ترقی مل سکتی ہے۔اچھا
آپ ان استادوں کو ترقیاں دے دیں جن کا نتیجہ اوسط کے برابر ہو تو وہ کہنے لگے۔اس قاعدہ کے ماتحت بھی صرف
دو استاد آتے ہیں۔پھر میں نے کہا کہ اچھا اوسط سے پانچ فیصدی کم پر ترقی دے دیں تو وہ کہنے لگے۔اس قاعدہ کے
ماتحت بھی صرف چار استاد آتے ہیں۔اس پر میں نے انہیں کہا کہ کیا باقیوں کو جماعت کے لڑکے فیل کرنے کی خوشی
میں ترقیاں دی جائیں ؟
ہمارے استاد اپنے کاموں میں مشغول رہتے ہیں اور لڑکوں کی نگرانی کی طرف کماحقہ توجہ نہیں کرتے۔اس میں شک نہیں کہ بہت حد تک نتیجہ کی ذمہ داری لڑکوں پر بھی ہے لیکن جہاں تک نگرانی کا تعلق ہے ، میں اس
کی ذمہ داری استادوں پر ڈالتا ہوں کہ انہوں نے کیوں ان کی نگرانی نہیں کی۔جہاں تک شوق پیدا کرنے کا سوال
ہے خدام الاحمدیہ کا فرض ہے کہ وہ طلباء کے لئے ایسے طریق سوچیں جن کی وجہ تے خدام میں تعلیم کا شوق ترقی
کرے۔بہر حال نگرانی سب سے زیادہ ضروری چیز ہے۔پڑھائی کے وقت سب خدام گھروں میں بیٹھ کر پڑھائی
کریں اور جو طالب علم یا ہر پھر تا ہوا پکڑا جائے اس سے باز پرس کی جائے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر خدام اس پر عمل کریں تو جن طالب علموں کو باہر پھرنے کی عادت ہے وہ خود بخود گھر
میں سٹڈی کرنے پر مجبور ہوں گے کیونکہ وہ سمجھیں گے کہ باہر تو پھر نہیں سکتے۔چلو کوئی کتاب ہی اٹھا کر پڑھ لیں۔ہمارے ملک میں مثل مشہور ہے ” جاندے چور دی لنگوٹی ہی سہی" یعنی جاتے چور کی لنگوٹی ہی سہی۔اگر چور
چوری کر کے بھاگا جا رہا ہو تو تم اس سے اور کچھ نہیں چھین سکتے۔تو اس کی لنگوٹی ہی چھین لو۔آخر کچھ نہ کچھ تو
تمہارے ہاتھ آ جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں ایک فقیر تھا جو اکثر اس کمرے کے
سامنے جہاں پہلے محاسب کا دفتر تھا، بیٹھا کرتا تھا۔جب اسے کوئی احمد کی احمد یہ چوک میں سے آتا ہوا نظر آتا تو کہتا۔ایک روپیہ دے دے۔جب آنے والا کچھ قدم آگے آجاتا تو کہتا اٹھنی ہی سہی۔جب وہ کچھ اور آگے آتا تو کہتا
چونی ہی سہی۔جب اس کے مقابل پر آجاتا تو کہتا دو آنے ہی دے دے۔جب اس کے پاس سے گزر کر دو قدم
آگے چلا جاتا تو کہتا ایک آنہ ہی سہی۔جب کچھ اور آگے چلا جاتا تو کہتا ایک پیسہ ہی دے دے۔جب کچھ اور آگے
چلا جا تا تو کہتاد ھیلاہی سہی۔جب جانے والا اس موڑ کے قریب پہنچتا جہاں سے بیت اقصیٰ کی طرف مڑتے ہیں تو کہتا
پکوڑا ہی دے دے۔جب دیکھتا کہ آخری نکڑ پر پہنچ گیا ہے تو کہتا مرچ ہی دے دے۔وہ روپیہ سے شروع کرتا اور

441
مرچ پر ختم کرتا۔اسی طرح کام کرنے والوں کو بھی یہی سمجھنا چاہئے کہ کچھ نہ کچھ تو ہمارے ہاتھ آہی جائے گا۔اگر پہلی دفعہ سو میں سے ایک پڑھائی کی طرف توجہ کرے گا تو اگلی دفعہ دو ہو جائیں گے۔اس سے اگلی دفعہ
چار ہو جائیں گے اور اس طرح آہستہ آہستہ بڑھتے چلے جائیں گے۔پس کام کرو اور پھر نتیجہ دیکھو۔جب دنیوی
کام بے نتیجہ نہیں ہوتے تو کس طرح سمجھ لیا جائے کہ اخلاقی اور روحانی کام بغیر نتیجہ کے ہو سکتے ہیں لیکن جن کے
من حرامی ہیں وہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم تو کام کرتے ہیں لیکن نتیجہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں
ہے، کہنے سے ان کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم نے تو اپنی طرف سے پوری محنت کی تھی لیکن اللہ تعالیٰ ہم سے دشمنی
نکال رہا ہے۔یہ کہنا کس قدر حماقت اور بیوقوفی کی بات ہے۔گویا اپنی کمزوریوں اور خامیوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف
منسوب کر دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا یہ قانون ہے کہ جو کام ہم کرتے ہیں اس کا کوئی نہ کوئی نتیجہ مرتب ہو تا ہے لیکن
اچھے یا برے نتیجہ کا دارو مدار ہمارے اپنے کام پر ہوتا ہے۔کسی شخص نے ۱/۱۰ حصہ کسی کام کے لئے محنت کی تو
قانون قدرت یہی ہے کہ اس کا ۱/۱۰ نتیجہ نکلے۔اب اس کے ۱۰/ ا حصہ نکلنے کے یہ معنی نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے قانون
قدرت کی وجہ سے ۱/۱۰ حصہ نتیجہ نکلا اور نہ اس نے محنت تو زیادہ کی تھی۔قانون قدرت کسی محنت کو ضائع نہیں
کرتا لیکن شرارتی نفس یہ کہتا ہے کہ میں نے تو اپنا سارا فرض ادا کر دیا تھا لیکن اللہ میاں اپنا فرض ادا کرنا بھول
گیا۔اس سے بڑا کفر اور کیا ہو سکتا ہے۔پس جہاں تک محنت اور کوشش کا سوال ہے نتائج ہمارے ہی اختیار میں
ہیں۔اگر نتیجہ اچھا نہیں نکلتا تو سمجھ لو کہ ہمارے کام میں کوئی غلطی رہ گئی ہے۔کوشش کرنی چاہئے کہ ہر کام کے نتائج کسی معین صورت میں ہمارے سامنے آ
آئندہ ریکارڈ رکھا جائے سکیں۔اگر ہمارے پاس ریکارڈ محفوظ ہو تو ہم اندازہ کر سکیں گے کہ پچھلے سال
سے اس سال نمازوں میں کتنے فیصدی ترقی ہوئی۔تعلیم میں کتنے فیصدی ترقی ہوئی۔اخلاق میں کتنے فیصدی ترقی
ہوئی۔کتنے خدام پچھلے سال باہر کی جماعتوں سے سالانہ اجتماع میں شمولیت کے لئے آئے اور کتنے اس سال آئے
ہیں۔اسی طرح باہر کی خدام الاحمدیہ کی جماعتیں بھی اپنے ہاں ان باتوں کا ریکارڈ رکھیں کہ پچھلے سال تعلیم کتنے
فیصدی تھی اور اس سال کتنے فیصدی ہے۔اخلاق میں کتنے فیصد کی ترقی ہوئی اور یہ قانون بنا دیا جائے کہ ہر جماعت
یہاں اجتماع کے موقع پر اپنی رپورٹ پڑھ کر سنائے تاکہ تمہیں معلوم ہو سکے کہ تمہارا اقدم ترقی کی طرف جا رہا ہے
یا تنزل کی طرف۔اس میں شبہ نہیں کہ کبھی اندازہ میں غلطی بھی ہو سکتی ہے لیکن عام طور پر اندازہ صحیح ہو تا ہے۔اگر یہ طریقہ اختیار کیا جائے تو کچھ نہ کچھ قدم ضرور ترقی کی طرف اٹھے گا۔صحیح اندازہ لگانے کا ایک طریق یہ بھی
ہے کہ دس فیصدی کام اس رپورٹ میں سے کم کر دیا جائے مثلاً کسی جماعت کی ترقی بارہ یا پندرہ فیصدی ہے تو اس
میں سے دس فیصدی کم کرنے کے بعد ہم کہیں گے کہ اس جماعت نے دس فیصدی ترقی کی ہے۔پھر تمام جماعتوں کا
آپس میں مقابلہ کیا جائے کہ تبلیغی طور پر کونسی مجلس اول ہے۔تعلیم میں کونسی مجلس اول ہے۔اخلاق کی ترقی میں
کونسی مجلس اول ہے۔ہاتھوں سے کام کرنے میں کونسی مجلس اول ہے۔نمازوں کی با قاعدگی میں کونسی مجلس اول

442
ہے۔اس قسم کے مقابلوں سے ایک دوسرے سے بڑھنے کی روح ترقی کرے گی اور اگر کسی مجلس کا کام فرض کرو
پچھلے سال بھی دس فیصد ی تھا اور اس سال بھی دس فیصدی ہے تو اس کے متعلق سوچنا چاہئے کہ کیا وجوہ ہیں جو اس
مجلس کی ترقی میں روک ہیں۔پس ایسے ذرائع سوچے جاسکتے ہیں جن سے معین نتیجہ نکالا جاسکتا ہے۔سات سال کا
عرصہ کوئی معمولی عرصہ نہیں۔رسول کریم ملی تو دلیل ہی کا حکم ہے سات سال کے بچے کو نماز پڑھنے کے لئے کہنا چاہئے
اور اگر دسن سال کی عمر میں نماز نہ پڑھتا ہو تو اسے مار پیٹ کر نماز پڑھانی چاہئے۔گویا پہلے سات سال ترغیب و
تحریص کے ہیں اور اگلے سات سال میں سختی بھی کی جاسکتی ہے۔پندرہ سال کی عمر میں رسول کریم می لی لی نے بعض
لوگوں کو جہاد میں شامل ہونے کی اجازت دی ہے۔پس اگر آج ساری ذمہ داریاں تم پر نہیں ہیں تو آج سے آٹھ
سال بعد تمہیں تمام ذمہ داریاں اپنے اوپر لینی ہونگی اور خدا تعالیٰ کے نزدیک تم ایک ایسے مقام پر پہنچ جاؤ گے جس
مقام پر پہنچ کر جہاد فرض ہو جاتا ہے۔پس جس دور میں تم داخل ہو رہے ہو نہایت نازک دور ہے اور جو ذمہ
داریاں تم پر پڑنے والی ہیں وہ بہت بڑی ہیں گو پہلے بھی تم ذمہ داریوں سے خالی نہیں لیکن آئندہ ذمہ داریاں ان
سے بڑھ کر ہوں گی۔پر
میرے نزدیک پچھلے سات سال تم نے ضائع کر دیئے ہیں۔ائندہ سات سال میں اپنی کمی کو پورا کرو اگر آئندہ سات سال بھی آپ لوگوں نے ضائع کر دیئے تو
آپ اللہ تعالیٰ کے نزدیک مورد الزام ہونگے۔پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور سوچ سمجھ سے کام لیتے ہوئے ہر
کام کو پہلے سے زیادہ عمدگی کے ساتھ چلانے کی کوشش کرو۔اندھا دھند قانون بنا دینا کوئی فائدہ نہیں دیتا جب تک
کسی قانون کے متعلق یہ ثابت نہ ہو جائے کہ یہ واقعی مفید ہے اور ہر جگہ جاری کیا جا سکتا ہے۔اسی طرح اندھا
دهند قانون بنانے والوں کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک مثال سنایا کرتے تھے کہ ایک ملا تھا اور اس
کے ساتھ اس کا کنبہ بھی تھا۔وہ دریا کے کنارے کشتی پر سوار ہونے کے لئے آئے۔ملاح ان کے لئے کشتی لینے
گیا۔کشتی چونکہ کنارے کے پاس ہی تھی، ملانے دیکھا کہ ملاح کے ٹخنوں تک پانی آتا ہے۔اس نے اندازہ لگایا کہ
اتنے فٹ تک پانی ٹخنوں تک آتا ہے۔دریا کی چوڑائی اتنی ہے۔اس لحاظ سے زیادہ سے زیادہ پانی کمر تک آ جائے گا
حالانکہ دریا کے متعلق اس قسم کا اندازہ لگانا حد درجہ کی حماقت ہے کیونکہ دریا میں اگر ایک جگہ ٹخنے تک پانی ہو تو
اس کے ساتھ ہی ایک فٹ کے فاصلہ پر بانس کے برابر ہو سکتا ہے مگر اس ملانے اربعہ سے نتیجہ نکالا کہ پانی کمر تک
آئے گا۔یہ خیال کرتے ہوئے اس نے کشتی کا خیال چھوڑ دیا اور سب بیوی بچوں کو لے کر دریا عبور کرنے لگا۔ابھی تھوڑی ہی دور گیا تھا کہ پانی بہت گہرا ہو گیا اور سب غوطے کھانے لگے۔خود تو وہ تیرنا جانتا تھا اس لئے اس نے
اپنی جان بچالی مگر بیوی بچے سب ڈوب گئے۔دوسرے کنارے پر پہنچ کر پھر اربعہ لگانے لگا کہ شائد پہلے میں نے
اربعہ لگانے میں غلطی کی ہے لیکن دوبارہ وہی نتیجہ نکلا تو وہ کہنے لگا کہ "اربعہ نکلا جوں کا توں کنبہ ڈوبا کیوں" پس
بعض حالات ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں اربعہ نہیں لگایا جا سکتا۔ہر ایک چیز کا اندازہ الگ الگ طریقہ پر کیا جاتا ہے

443
اور ہر ایک بیماری کا علاج الگ الگ ہوتا ہے۔خالی قانون بنانے سے کوئی فائدہ نہیں ہو تاجب تک حالات کو مد نظر
رکھا جائے۔پس میں آئندہ دیکھوں گا۔میں یہ نہیں سنوں گا کہ کون سیکرٹری تھا اور کس نے اسے سیکرٹری بنایا۔مجھے تو
کام سے غرض ہے کہ خدام نے نمازوں میں کتنی ترقی کی اور سادہ زندگی کے کن کن اصول پر انہوں نے عمل
کیا۔تعلیم میں کتنی ترقی کی۔کتنے لڑکوں نے انٹرنس کتنے لڑکوں نے ایف اے اور بی اے کے امتحان دیئے۔کتنے
لڑکے انٹرنس کے بعد کالجوں میں داخل ہوئے۔کتنے لڑکوں نے مڈل اور پرائمری کے امتحان دیے۔کتنے لڑکوں
نے تبلیغ میں حصہ لیا۔ان کے ذریعہ کتنے آدمی احمدی ہوئے۔کتنے خدام نے زندگی وقف کی۔تھوڑے دن ہوئے
میں نے وقف تجارت کی تحریک کی ہے اور قادیان میں بیسیوں لڑکے ایسے ہیں جو بے کار ہیں اور ان کے ماں باپ
گندم کے لئے منظوریاں لیتے پھرتے ہیں۔عرضی میں لکھتے ہیں کہ میں سال کا لڑکا ہے مگر بے کار ہے۔مجھے حیرت
ہوتی ہے کہ جس لڑکے کے والدین کی یہ حالت ہے وہ بے کار کیوں بیٹھا ہے۔محلہ کا پریذیڈنٹ سفارش کرتا ہے کہ
یہ امداد کے بہت مستحق ہیں۔میں کہتا ہوں، ایسے لڑکے امداد کے مستحق نہیں بلکہ اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کو
بید لگائے جائیں۔اسی طرح بعض لوگوں کے متعلق سفارش کی جاتی ہے کہ یہ فلاں کے گھر میں کام کرتے ہیں وہاں
سے انہیں آٹھ روپے ملتے ہیں لیکن آٹھ روپے میں گزارہ نہیں ہوتا اس لئے ان کو گندم دی جائے۔ایسے لوگوں
کے متعلق بھی مجھے یہ خیال آتا ہے کہ اگر یہ لوگ کوئی بڑا کام نہیں کر سکتے تو کیوں پھیری کا کام نہیں کر لیتے ، پھیری
والے ہر روز دو تین روپے کما لیتے ہیں۔اگر کسی سے پوچھا جائے کہ آپ کالر کا کیوں بے کار ہے تو کہتے ہیں فلاں
قسم کا کام ملتا ہے لیکن اس کی مرضی ہے کہ مجھے اس قسم کا کام ملے تو میں کروں اس لئے بے کار ہے ( جلسہ کے دنوں
میں ایک دوست ملے کہ میرے لڑکے کو چپڑاسی کروا دیں۔میں نے کہا کہ گورنمنٹ ورکشاپ میں ملازم کروا دیتا
ہوں دو چار سال میں اسی روپے کمانے لگے گا۔آپ چپڑاسی کیوں بنواتے ہیں۔اس پر انہوں نے فرمایا کہ لڑکے کی
مرضی چپڑاسی ہونے کی ہی ہے) ایسے لڑکوں کی عقلوں کو درست کرنا چاہئے اور انہیں بتانا چاہئے کہ بیکاری ایک
ایسی چیز ہے جو جماعتی لحاظ سے اور شخصی لحاظ سے دونوں طرح سخت مضر ہے۔میرا خیال ہے کہ صرف قادیان میں
سے دو تین سو آدمی ایسے نکل آئیں گے جو ایسے وقت میں جب کہ ہر طرف روزگار مل رہے ہیں، بے کار بیٹھے اپنا
وقت ضائع کر رہے ہیں۔وہ جماعت پر بار بن رہے ہیں۔وہ اپنے رشتہ داروں پر بار بن رہے ہیں۔وہ اپنے گھر
والوں پر بار بنے ہوئے ہیں۔اگر وہ اپنے آپ کو وقف کریں تو تبلیغ کی تبلیغ اور کام کا کام۔ہمارے ہاں مثل مشہور
ہے " نالے حج نالے بیوپار "یہ تبلیغ کی تبلیغ ہو گی اور بیوپار کا بیوپار ہو گا۔بلکہ ایک اور بات جس کی طرف میں خدام الاحمدیہ کو خاص طور پر توجہ دلانا چاہتا
ذہانت و جسمانی صحت ہوں وہ یہ ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی صحبتیں نہایت کمزور ہیں اور دن بدن کمزور
ہوتی جارہی ہیں۔جب میں نوجوانوں کی صحتیں دیکھتا ہوں تو مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ہم لوگ جو اپنے آپ کو

444
کمزور صحت والے خیال کرتے ہیں ان نوجوانوں سے اچھے ہیں۔آج کل کے نوجوانوں کے قد بہت چھوٹے ہیں یا
بہت پتلے دبلے یا بہت موٹے جو موٹاپا کہ بیماری کی ایک قسم ہوتی ہے۔چہرے زرد ہیں اور چہروں پر جھریاں پڑی
ہوتی ہیں گویا ان پر جوانی آنے سے پہلے ہی بڑھاپے کا زمانہ آجاتا ہے۔کہتے ہیں کوئی بڑھا بازار میں پاؤں پھسلنے کی
وجہ سے گر پڑا تو بولا۔ہائے جوانی ایعنی اب جوانی جو کہ تنومندی اور قوت کے دن تھے ، جاتے رہے اور میں محض
بڑھاپے کی وجہ سے گر گیا ہوں۔جب اٹھا تو اس نے دیکھا کہ اس کے ارد گرد کوئی آدمی نہیں تو اس پر بولا۔” پھٹے
منہ۔جوانی ویلے توں کیڑا بہادری"۔یعنی تیرے منہ پر پھٹکار پڑے تو جوانی کے وقت کونسا بہادر تھا۔ہمارے
نوجوانوں کا بھی یہی حال ہے۔ان پر جوانی آنے سے پہلے ہی بڑھاپے کا زمانہ آجاتا ہے۔اگر نوجوانوں کی صحتوں کی
یہی حالت رہی تو یہ خطرے سے خالی نہیں۔پس خدام الاحمدیہ کا یہ فرض ہے کہ نوجوانوں کی صحت کی طرف جلد
توجہ کریں۔"
اور ان کے لئے ایسے کام تجویز کریں جو محنت کشی کے ہوں اور جن
سائنس اور مشینری کے کام سیکھو کے کرنے سے ان کی ورزش ہو اور جسم میں طاقت پیدا ہو مثلا ہر
جماعت میں جتنے پیشہ ور ہیں ان سے کہا جائے کہ وہ خدام کو سائیکل کھولنا اور جو ڑنا یا موٹر کی مرمت کا کام یا موٹر
ڈرائیونگ سکھا دیں۔یہ کام ایسے ہیں کہ ان میں انسان کی صحت بھی ترقی کرتی ہے اور انسان ان کو بطور ہابی
(Hobby) کے سیکھ سکتا ہے اور اگر اسے شوق ہو تو اس میں بہت حد تک ترقی بھی کر سکتا ہے۔سکھ قوم کے
مالدار ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ قوم لاری ڈرائیونگ اور لوہار کے کام میں سب سے آگے ہے اور
پنجاب میں تمام لاریاں اور مستری خانے ان کے قبضہ میں ہیں۔جس جگہ جاؤ تمہیں لاری ڈرائیور سکھ ہی نظر
آئے گا حالا نکہ سکھ پنجاب میں کل دس بارہ فیصدی ہیں لیکن سفر کے تمام ذرائع انہوں نے اپنے قبضہ میں لے رکھے
ہیں۔کسی سڑک پر کھڑے ہو جاؤ کسی ضلع یا تحصیل میں چلے جاؤ تم دیکھو گے کہ سائیکلوں پر گذرنے والوں میں
سے دو تہائی سکھ ہوں گے اور ایک تہائی ہندو یا مسلمان ہوں گے اور اگر تم گاؤں میں چلے جاؤ تو تم دیکھو گے کہ
ایک سکھ سائیکل پر سوار ہے اور اپنی بیوی کو پیچھے بٹھائے لئے جا رہا ہے۔موٹروں کی درستی کے جتنے کارخانے ہیں
ان میں سے اکثر سکھوں کے ہیں۔بندوق بنانے کارتوس بنانے لاریاں بنانے “ سائیکل بنانے مشینری بنانے کے
جتنے کارخانے ہیں ، سب سکھوں کے ہیں کیونکہ جتنی سہولت ان کو ان چیزوں کے بنانے میں ہے دوسرے لوگوں کو
نہیں۔اول تو ہمارے مسلمانوں کے پاس موٹریں ہی نہیں اور اگر کسی کے پاس ہے بھی تو وہ یہ بھی نہیں جانتا کہ اس
کے اندر کیا ہے۔اگر کسی جگہ موٹر یا لاری خراب ہو جائے تو پھر سورن سنگھ کی منتیں کریں گے کہ اسے درست کر
دو۔حقیقت یہ ہے کہ جتنا روپیہ سکھوں کے پاس ہے اتنا قومی طور پر ہندوؤں کے پاس بھی نہیں۔اس کی وجہ یہی
ہے کہ یہ قوم محنت کی بہت عادی ہے۔لاہور میں ایک سکھ نوجوان سے جو کہ بی۔اے پاس تھا اور بانسوں اور
رسیوں کی دوکان کرتا میں نے پوچھا کہ آپ ملازمت کیوں نہیں کر لیتے۔وہ کہنے لگا کہ میرے دو سرے ساتھیوں

445
میں سے جو ملازم ہیں کوئی چالیس روپے لیتا ہے کوئی پچاس روپے اور میں تین چار سو روپیہ ماہوار کمالیتا ہوں۔مجھے نوکری کرنے کی کیا ضرورت ہے۔پس کوئی وجہ نہیں کہ اگر جماعت ان کاموں میں ترقی کرنے کی کوشش
کرے تو وہ دوسری جماعتوں سے پیچھے رہ جائے۔اگر ہماری جماعت میں سے پانچ چھ فیصدی لوگ مستری ہو جائیں
تو پھر امید کی جا سکتی ہے کہ ہمارے لوگ مشینری میں کامیاب ہو سکیں گے کیونکہ ان لوگوں کو آرگنائز
(Organise) کر کے آئندہ ان کے لئے زیادہ اچھا پروگرام بنایا جا سکتا ہے اور کچھ اور لوگوں کو ان کے ساتھ لگا
کر کام سکھایا جا سکتا ہے۔اس وقت میرے نزدیک اگر مرکزی مجلس ایک موٹر خرید سکے تو یہ بہت مفید کام ہو گا۔اس کے ذریعہ خدام کو موٹر ڈرائیونگ کا کام سکھایا جائے اور یہ بتایا جائے کہ موٹر کی عام مرمت کیا ہوتی ہے۔جو
خادم سیکھیں ان میں سے بعض مختلف جگہوں پر موٹر کی مرمت کی دکان کھول لیں۔یہ بہت مفید کام ہے۔اس میں
جسمانی صحت بھی ترقی کرے گی اور آمدنی کا ذریعہ بھی ہو گا۔اس کے علاوہ نوجوانوں کو گھوڑے کی سواری ، سائیکل
کی سواری سکھائی جائے۔سائیکل کی سواری کے ساتھ یہ بات بھی ضروری ہوتی ہے کہ اسے کھولنا اور مرمت کرنا
آتا ہو کیونکہ بعض اوقات چھوٹی سی چیز کی خرابی کی وجہ سے انسان بہت بڑی تکلیف اٹھاتا ہے۔پس ہمارے خدام
کو مشینری کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے آج کل مشینوں میں برکت دی ہے۔جو شخص مشینوں پر
کام کرنا جانتا ہو ، وہ کسی جگہ بھی چلا جائے اپنے لئے عمدہ گزارہ پیدا کر سکتا ہے۔آج کل تمام قسم کے فوائد مشینوں
سے وابستہ ہیں اور جتنا مشینوں سے آج کل کوئی قوم دور ہو گی اتنی ہی وہ ترقیات میں پیچھے رہ جائے گی اسی طرح
اگر خدام لوہار ، ترکھان، بھٹی اور دھونکنی کا کام سیکھیں تو ان کی ورزش کی ورزش بھی ہوتی رہے گی اور پیشہ کا پیشہ۔بھی ہے۔چونکہ خدام کے لئے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالنا ضروری ہے۔اگر خدام ایسے کام کریں تو وہ ایک
طرف ہاتھ سے کام کرنے والے ہونگے اور دوسری طرف اپنا گزارہ پیدا کرنے والے ہونگے۔اپنے ہاتھ سے کام
کرنا یہ ہمارا طرہ امتیاز ہونا چاہئے جیسے بعض تو میں اپنے اندر بعض خصوصیتیں پیدا کر لیتی ہیں۔وہ قومیں جو سمندر
کے کنارے پر رہتی ہیں وہ نیوی میں بڑی خوشی سے بھرتی ہوتی ہیں لیکن اگر انفنٹری میں بھرتی ہونے کے لئے
انہیں کہا جائے تو اس کے لئے ہر گز تیار نہیں ہوں گے اور اگر پنجاب کے لوگوں کو نیوی میں بھرتی ہونے کے لئے کہا
جائے تو وہ اس سے بھاگتے ہیں لیکن انفنٹری میں خوشی کے ساتھ بھرتی ہوتے ہیں اور یہ صرف عادت کی بات ہے۔پس ہمارے خدام کو یہ ذہنیت اپنے اندر پیدا کرنی چاہئے کہ یہ مشینوں کا زمانہ ہے اور آئندہ زندگی میں وہ مشینوں پر
ا
کام کریں گے۔اگر کار خانوں میں کام نہ کر سکو تو ابتداء میں لڑکوں میں ان کھیلوں کا ہی رواج ڈالو جن میں لوہے
کے پرزوں سے مشینیں بنانی سکھائی جاتی ہیں۔مثلاً لوہے کے ٹکڑے ملا کر چھوٹے چھوٹے پل بناتے ہیں۔پنگھوڑے ، ریلیں اور اسی کی بعض اور چیزیں تیار کی جاتی ہیں۔ایسی کھیلوں سے یہ فائدہ بھی ہو گا کہ بچوں کے
ذہن انجنیئر نگ کی طرف مائل ہونگے۔

446
یہ سائنس کی ترقی کا زمانہ ہے۔اس لئے خدام الاحمدیہ کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ
ہماری جماعت کا ہر فرد سائنس کے ابتدائی اصولوں سے واقف ہو جائے اور ابتدائی اصول اس
کثرت کے ساتھ جماعت کے سامنے دو ہرائے جائیں کہ ہمارے نائی۔دھوبی بھی یہ جانتے ہوں کہ پانی دو گیسوں
آکسیجن اور ہائیڈ روجن سے بنا ہوا ہے یا روشنی آکسیجن لیتی ہے اور کار بن چھوڑتی ہے۔اگر ا سے آکسیجن نہ ملے
تو بجھ جاتی ہے۔جب ان ابتدائی باتوں سے اکثر لوگ واقف ہو جائیں گے تو بعد میں آنے والے ان سے اوپر کے
درجہ پر ترقی پا جائیں گے۔ایڈ سن جس نے ایک ہزار ایجادیں کی ہیں وہ ایک کار خانے میں چپڑاسی تھا۔کارخانے
میں جو تجربات ہوتے وہ ان کو غور سے دیکھتا رہتا۔اس کی اس دلچسپی کو دیکھ کر ایک افسر نے اسے ایسی جگہ مقرر کر
دیا۔جہاں وہ کام بھی سیکھ سکتا تھا۔پھر اسے ایسی درسگاہ میں داخل کرا دیا گیا۔جہاں وہ ایک حد تک علمی سائنس
سے واقف ہو سکے۔آخر وہ ایجادیں کرنے لگ گیا اور آج وہ دنیا کا سب سے بڑا موجد سمجھا جاتا ہے۔بجلی
فونوگراف ٹیلیفون اسی طرح کی اور بہت سی چیزیں اس نے ایجاد کیں اور بعض چیزوں میں ایسی شاندار ترمیم کی
کہ وہ ایک نئی چیز بن گئیں۔پس جن لوگوں کے دماغ سائنس سے مانوس ہوں وہ دوسری کتابوں سے مدد لے کر
ترقی کر جائیں گے۔بعض لوگ بظاہر سکتے اور بے عقل سمجھے جاتے ہیں لیکن جب ان کا دماغ کسی طرف چلتا ہے تو
حیران کن نتائج پیدا کرتا ہے۔یہ ضروری نہیں کہ جو بہت زیادہ عقلمند اور ہوشیار نظر آئے وہی سائنس میں ترقی
کرے۔اس وقت قادیان میں سب سے زیادہ کامیاب کار خانہ میاں محمد احمد خان کا ہے۔کچھ دن ہوئے مجھے ایک
سائنس کا پروفیسر ملا تھا۔اس نے مجھے حیرت کے ساتھ کہا کہ میک اور کس نے بہت ترقی کی ہے اور ان کی بعض
چیزیں بہت قابل تعریف ہیں۔لیکن میاں محمد احمد خان جو اس کارخانہ کے موجد ہیں ان کی حالت یہ ہے کہ وہ اپنی
ٹوپی رکھ کر بھول جاتے ہیں کہ کہاں رکھی ہے اور بعض دفعہ ٹوپی ان کے سر پر ہوتی ہے اور وہ تلاش کر رہے ہوتے
ہیں۔ایک دفعہ ایسا ہی ہوا کہ ان کی ٹوپی ان کے سر پر تھی اور وہ اپنے ماموں میاں بشیر احمد صاحب کی ٹوپی بغل میں
دبا کر چل پڑے۔میاں صاحب نے دیکھا کہ میری ٹوپی لئے جارہے ہیں تو بلا کر کہا کہ اگر ٹوپی کی ضرورت ہے تو بے
شک لے جاؤ ورنہ تمہاری ٹوپی تمہارے سر پر ہے۔غرض ایک طرف تو ان کو یہ بھی معلوم نہیں ہو تاکہ میری ٹوپی
میرے سر پر ہے یا نہیں ، دوسری طرف سائنس میں ان کا دماغ خوب چلتا ہے۔تو بظاہر بعض لوگ ایسے نظر آتے
ہیں کہ جن کے متعلق یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ تو کوئی کام بھی نہیں کر سکیں گے لیکن جب ان کا دماغ کسی طرف چل پڑتا
ہے تو وہ دنیا کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔پس میں ضروری سمجھتا ہوں کہ جہاں ہمارے دوست دینی علوم سے واقف ہوں ، وہاں کچھ نہ کچھ انہیں
سائنس کے ابتدائی اصول سے ضرور واقفیت ہونی چاہئے کیونکہ ان کا جاننا بھی اس زمانہ کے لحاظ سے بہت ضروری
ہے۔آج میں نے اتنا وسیع پروگرام آپ لوگوں کو بتا دیا ہے کہ اگر آپ اس کے مطابق کام کریں تو دو تین سال

447
میں جماعت کی کایا پلٹ جائے گی اور جماعت اپنے پہلے مقام سے بہت بلند مقام پر پہنچ جائے گی اور دشمن تسلیم کریں
گے کہ اس جماعت کا مقابلہ کرنا ناممکن ہے۔دشمن جب بھی جماعت کی طرف نظر اٹھا کر دیکھے گا اس کی نظریں خیرہ
ہو جائیں گی۔میری صحت تو اچھی نہیں تھی۔لیکن اس کے باوجود میں طبیعت پر بوجھ ڈال کر آگیا ہوں۔رات سے
اسہال ہو رہے ہیں۔اگر بیٹھوں تو کھڑا نہیں ہو سکتا۔اگر کھڑا ہوں تو بیٹھ نہیں سکتا۔اب میں دعا کر کے جلسہ کو ختم
کرتا ہوں۔"
تقریر سالانہ اجتماع خدام الاحمدیه فرموده ۲۱ اکتوبر ۱۹۴۵ء)

آج 10 میں سے 10 باقی