فرمودہ ۲۸ دسمبر ۱۹۴۵ء

مشعل راہ (جلد اوّل)

449
جماعت کے نوجوانوں کو تجارت کی طرف
توجه کرنی چاہئے
جماعت کو کس طرح کے واقفین کی ضرورت ہے
نوجوانوں کو وقف زندگی کی تحریک
ه جب تک ہم میں سے ہر مرد اور عورت میں فدائیت اور جانثاری
کا یہ جذبہ پیدا نہ ہو اس وقت تک ہم ایک مضبوط اور ترقی کرنے
والی قوم کی بنیاد نہیں رکھ سکتے
تجارت کے فوائد اور برکات
فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۴۵ء)

450
” ہماری جماعت کو اب تجارت کی طرف زیادہ توجہ کرنی چاہئے۔میں نے بار ہ بتایا ہے کہ
تجارت ایسی چیز ہے کہ اس کے ذریعہ دنیا میں بہت بڑا اثر و رسوخ پیدا کیا جا سکتا ہے۔ہمارے دو نوجوان افریقہ
گئے۔ایک کو ہم نے کہا کہ تمہیں خرچ کے لئے ہم پچیس روپے ماہوار دیں گے مگر دو سرے سے ہم نے کہا کہ
تمہارے اخراجات برداشت کرنے کی ہمیں توفیق نہیں۔اس نے کہا۔توفیق کا کیا سوال ہے۔میں خود محنت
مزدوری کر کے اپنے لئے روپیہ پیدا کرلوں گا۔سلسلہ پر کوئی بار ڈالنے کے لئے تیار نہیں۔ہم نے کہا یہ تو بہت
مبارک خیال ہے۔اگر ایسے نوجوان ہمیں میسر آجائیں تو اور کیا چاہئے چنانچہ وہ دونوں وہاں گئے اور انہوں نے
پندرہ روپیہ چندہ ڈال کر تجارت شروع کی۔اب ایک تازہ خط سے معلوم ہوا ہے کہ وہی نوجوان جنہوں نے پندرہ
روپے سے تجارت شروع کی تھی اب تک ہزار روپیہ تبلیغی اخراجات کے لئے چندہ دے چکے ہیں اور اپنا گزارہ
بھی اتنی مدت سے عمدگی کے ساتھ کرتے آرہے ہیں۔اسی قسم کی سینکڑوں مثالیں موجود ہیں اور اس ملک میں
بعض نوجوان ہزار ہزار دو دو ہزار روپیہ کے ساتھ آئے اور اب وہ لاکھ لاکھ ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ کے مالک ہیں۔۔۔میں نے بڑی وضاحت سے جماعت کے نوجوانوں کو بار بار سمجھایا کہ دیکھو تمہیں بطور حق کے ایک پیسہ بھی
نہیں ملے گا۔تمہیں اپنے پاس سے کھانا کھانا پڑے گا۔تمہیں پیدل سفر کرنا پڑے گا۔تمہیں فاقے کرنا پڑیں گے۔تمہیں ماریں کھانی پڑیں گی۔تمہیں ہر قسم کی تکالیف برداشت کرنی پڑیں گی اور تمہارا فرض ہو گا کہ ان تمام حالات
میں ثابت قدم رہو اور استقلال سے خدمت دین میں مصروف رہو۔یہ سبق میں اپنے خطبات میں دہراتا اور بار
بار دہراتا ہوں۔پھر میں اس پر اکتفا نہیں کرتا بلکہ نوجوانوں کو خود انٹرویو کے لئے اپنے سامنے بلاتا ہوں اور کہتا
ہوں دیکھو تم نے میرے خطبات تو پڑھ لئے ہوں گے۔اب پھر مجھ سے سن لو۔تمہیں کوئی پیسہ نہیں ملے گا۔کیا
تمہیں منظور ہے۔وہ کہتے ہیں منظور ہے۔پھر کہتا ہوں تمہیں پیدل سفر کرنا پڑے گا اس کے لئے تیار ہو۔وہ کہتے
ہیں پوری طرح تیار ہیں۔پھر کہتا ہوں تمہیں جنگلوں میں جانا پڑے گا کیا اس کے لئے تیار ہو۔وہ کہتے ہیں ہم
جنگلوں میں جانے کے لئے بھی تیار ہیں۔پھر کہتا ہوں تمہیں فاقے بھی آئیں گے کیا تم فاقہ کے لئے تیار ہو۔وہ کہتے
ہیں ہم فاقہ کے لئے بھی تیار ہیں۔میں کہتا ہوں تمہیں لوگوں سے ماریں کھانی پڑیں گی ، کیا تم اس کے لئے بھی تیار
ہو۔وہ کہتے ہیں ہم ماریں کھانے کے لئے بھی تیار ہیں۔غرض یہ سب انہیں خوب یاد کرایا جاتا اور بار بار ان کے
سامنے دہرایا جاتا ہے اس کے بعد جب ہم سمجھ لیتے ہیں کہ یہ سبق ان کو خوب یا د ہو چکا ہو گا تو ہم کہتے ہیں جاؤ سندھ
میں جو سلسلہ کی زمینیں ہیں ان پر کام کرو۔منشی کا کام تمہارے سپرد کیا جاتا ہے۔جاتے ہیں تو تیسرے دن مینجر کی
طرف سے تار آجاتا ہے کہ منشی صاحب بھاگ گئے ہیں کیونکہ وہ کہتے تھے میرا دل یہاں نہیں لگتا۔کوئی ایک مثال
ہو تو اسے برداشت کیا جائے دو مثالیں ہوں تو انہیں برداشت کیا جائے۔مگر ایسی کئی مثالیں ہیں کہ بعض نوجوانوں
نے ہر قسم کی تکالیف برداشت کرنے کا عہد کرتے ہوئے اپنی زندگیاں وقف کیں مگر جب ان کو سلسلہ کے کسی کام پر
مقرر کیا گیا تو بھاگ گئے محض اس لئے کہ تکالیف ان سے برداشت نہیں ہو سکتیں۔اس قسم کے مواد کو لے کر کوئی

451
جرنیل کیا لڑ سکتا ہے۔آدمی کو کم از کم یہ تو تسلی ہونی چاہیے کہ میں بھی جان دینے کے لئے تیار ہوں اور میرا ساتھی
بھی خدا تعالیٰ کے دین کے لئے اپنی جان دینے کے لئے تیار بیٹھا ہے مگر یہاں یہ حالت ہے کہ بعض نوجوان اپنی
زندگی وقف کرتے ہیں اور پھر ذرا سی محنت اور ذراسی تکلیف پر کام چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں اور جب ان میں سے
کسی کو سرزنش کی جاتی ہے تو جماعتیں اس کو اپنے گلے سے لپٹا لیتی ہیں اور لکھتی ہیں کہ آپ کو اس کے متعلق کوئی
غلط فہمی ہوئی ہے ورنہ یہ آدمی بڑا مخلص ہے اور سلسلہ کے لئے بڑی قربانی کرنے والا ہے حالانکہ چاہئے یہ تھا کہ
جب ایسا شخص واپس آتا تو بیوی اپنے دروازے بند کر لیتی اور کہتی کہ میں تمہاری شکل دیکھنے کے لئے تیار نہیں۔بچے اس سے منہ پھیر لیتے اور کہتے کہ تم دین سے غداری کا ارتکاب کر کے آئے ہو ، ہم تم سے ملنے کے لئے تیار
نہیں۔دوست اس سے منہ موڑ لیتے کہ ہم تم سے دوستی رکھنے کے لئے تیار نہیں ، تم نے تو موت تک اپنی زندگی
سلسلہ کے لئے وقف کی تھی۔اب تم خود واپس نہیں آسکتے۔تمہاری روح ہی آسکتی ہے مگر روح بھی یہاں نہیں
آئے گی اللہ تعالیٰ کے حضور جائے گی اس لئے تمہارا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں مگر بعض جماعتیں ایسے لوگوں
کو بڑے پیار سے گلے لگاتی اور سینہ سے چمٹانے لگ جاتی ہیں۔ہم جب بچے تھے تو حضرت (اماں جان) ہمیں کہانی
سنایا کرتی تھیں کہ ایک جولاہا کہیں کھڑا تھا کہ بگولا اٹھا اور وہ اس کی لپیٹ میں اڑتے اڑے کسی شہر کے پاس آگر ا۔اس شہر میں ایک نیم پاگل بادشاہ رہا کرتا تھا اور اس کی ایک خوبصورت لڑکی تھی۔کئی شہزادوں نے رشتہ کی
درخواست کی مگر اس نے سب درخواستوں کو رد کر دیا اور کہا کہ میں اپنی لڑکی کی شادی کسی فرشتہ سے کروں گا جو
آسمان سے اترے گا۔کسی اور کو رشتہ دینے کے لئے تیار نہیں۔جوں جوں دن گزرتے گئے لڑکی کی عمر بھی بڑی
ہوتی گئی۔ایک دن وہ جو لا ہا بگولے کی لپیٹ میں جو اس شہر کے قریب آکر ننگ دھڑنگ گرا تو لوگ دوڑتے ہوئے
بادشاہ کے پاس گئے اور کہنے لگے۔حضور آسمان سے فرشتہ آگیا ہے۔اب اپنی لڑکی کی اس سے شادی کر دیں۔بادشاہ نے اپنی لڑکی کی جولا ہے سے شادی کر دی۔وہ پہاڑی آدمی تھا۔نرم نرم گدیلوں اور اعلیٰ اعلیٰ کھانوں کو وہ
کیا جانتا تھا۔اسے سب سے بہتر یہی نظر آتا تھا کہ زمین پر ننگے بدن سوئے اور روکھی سوکھی روٹی کھائے مگر جب
بادشاہ کا داماد بنا تو اس کی خاطر تواضع ہونے لگی۔نوکر کبھی اس کے لئے پلاؤ پکا ئیں۔کبھی زردہ پکائیں۔کبھی مرغا
تیار کریں۔پھر جب بستر پر لیٹے تو نیچے بھی گریلے ہوتے اور اوپر بھی اور کئی خادم اسے دبانے لگ جاتے۔کچھ عرصہ
کے بعد وہ اپنی ماں سے ملنے کے لئے آیا۔ماں نے اسے دیکھا تو گلے سے چمٹالیا اور رونے لگی کہ معلوم نہیں اتنے
عرصہ میں اس پر کیا کیا مصیبتیں آئی ہوں گی۔جولاہا بھی چیچنیں مار مار کر رونے لگ گیا اور کہنے لگا۔اماں میں تو بڑی
مصیبت میں مبتلا رہا۔ایک ایک دن گزارنا میرے لئے مشکل تھا۔کوئی ایک تکلیف ہو تو بیان کروں۔میرے تو پور
پور میں دکھ بھرا ہوا ہے۔اماں کیا بتاؤں مجھے صبح شام لوگ کیڑے پکا کر کھلاتے (چاول جو اسے کھانے کے لئے دیئے
جاتے تھے ، ان کا نام اس نے کیڑے رکھ دیا) پھر وہ نیچے بھی روئی رکھ دیتے اور اوپر بھی اور مجھے مارنے لگ جاتے
یعنی دبانے کو اس نے مارنا قرار دیا۔اس طرح ایک ایک کر کے اس نے سارے انعامات گنانے شروع کئے۔ماں

452
نے یہ سنا تو چیچنیں مار کر رونے لگ گئی اور کہنے لگی۔" ہے پت تجھ پہ یہ دکھ۔" یعنی اتنی چھوٹی سی جان اور یہ یہ
مصیبتیں۔یہی حال بعض واقفین کا ہے کہ جماعتیں ان کو گلے لپٹاتی ہیں اور کہتی ہیں۔" ہے پت تجھ پہ یہ یہ دکھ۔"
بہر حال ہمیں واقف چاہئیں مگر بزدل اور پاگل واقف نہیں بلکہ وہ ہر قسم کے شدائد کو خوشی کے ساتھ
برداشت کرنے کے لئے تیار ہوں۔میں جہاں واقفین میں سے اس حصہ کی مذمت کرتا ہوں وہاں میں دوسرے
حصہ کی تعریف کئے بغیر بھی نہیں رہ سکتا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے نوجوانوں میں ایسے واقفین زندگی بھی ہیں جنہیں
ہر قسم کے خطرات میں ہم نے ڈالا مگر انہوں نے ذرا بھی پرواہ نہیں کی۔وہ پوری مضبوطی کے ساتھ ثابت قدم
رہے اور انہوں نے دین کی خدمت کے لئے کسی قسم کی قربانی پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا۔چونکہ ہمیں اسلام کی
تبلیغ وسیع کرنے کے لئے ابھی مبلغین کے ایک لمبے سلسلہ کی ضرورت ہے اس لئے میں جماعت کے نوجوانوں کو پھر
وقف زندگی کی تحریک کرتا ہوں اور ماں باپ کو اس کی اہمیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہتا ہوں کہ جب تک ہر
باپ یہ اقرار نہیں کرتا کہ میں اپنی اولاد کو اسلام کے لئے قربان کرنے کو تیار ہوں۔جب تک ہر ماں یہ اقرار نہیں
کرتی کہ وہ دین کے لئے اپنی اولاد کو قربان کرنا اپنے لئے سعادت کا موجب سمجھے گی ، اس وقت تک ہم دین کی ترقی
کے لئے کوئی مضبوط اور پائیدار بنیاد قائم نہیں کر سکتے۔ہم میں سے ہر مرد اور ہر عورت کا یہ ایمان ہونا چاہئے کہ اگر
دین کے لئے اس کی اولاد قائم ہو جائے گی تو اس کی موت انتہائی سکھ کی موت ہوگی اور اگر سلسلہ کے لئے اس کی
اولاد ہر قسم کی قربانی سے کام نہیں لے گی تو اس کی موت کی گھڑیاں انتہائی دکھ اور تکلیف میں گذریں گی۔یہ ایمان
ہے جو ہمارے اندر پیدا ہونا چاہئے۔جب تک ہم میں سے ہر مرد اور عورت میں فدائیت اور جاں نثاری کا یہ جذبہ
پیدا نہ ہو اس وقت تک ہم ایک مضبوط اور ترقی کرنے والی قوم کی بنیاد نہیں رکھ سکتے۔ایک اعلان میں نے یہ کیا
تھا کہ جماعت کے نوجوان اپنے آپ کو اس رنگ میں سلسلہ کی خدمت کے لئے وقف کریں کہ مرکز کی طرف سے
انہیں جہاں بھی تجارت کرنے کے لئے کہا جائے گا وہاں وہ جائیں گے اور اپنے ذاتی کاروبار کے ساتھ اسلام اور
احمدیت کی تبلیغ بھی کرتے رہیں گے۔تجارت ایک ایسی چیز ہے جس میں انسان بغیر کسی خاص سرمایہ کے بہت
تھوڑی محنت کے ساتھ کامیاب ہو سکتا ہے۔جو لوگ اس طرف توجہ کریں گے وہ نہ صرف اپنے اور اپنے رشتہ
داروں کے لئے روزی کا سامان پیدا کریں گے بلکہ دین کی خدمت کے لئے چندہ بھی دے سکیں گے اور سلسلہ کی
اشاعت کو بھی وسیع کرنے کا موجب بنیں گے۔ضرورت ہے کہ ہماری جماعت کے نوجوان اس تحریک کی اہمیت کو
سمجھیں اور اپنے آپ کو تجارت کے لئے وقف کریں۔اگر انہیں کام سیکھنے کی ضرورت ہوئی تو ہم کام سکھائیں
گے۔انہیں تجارت کے لئے موزوں مقام بتائیں گے۔انہیں کارخانوں سے مال، دلوا دیں گے اور اگر کوئی مشکل
پیش آئے گی تو اس کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔افریقہ میں ایسا ہی ہوا کہ بعض لوگ وہاں تجارت کے لئے
گئے تو ہم نے اپنی ضمانت پر انہیں کارخانوں سے مال دلوا دیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ تھوڑے عرصہ میں ہی وہ اپنے پاؤں پر
کھڑے ہونے کے قابل ہو گئے۔اگر ہماری جماعت کے نوجوان اس طرف توجہ کریں تو ہم قلیل ترین عرصہ میں

453
سارے ملک میں اپنے تاجر اور صناع پھیلا سکتے ہیں اور یہ یقینی بات ہے کہ جس جس علاقہ میں ہمارا تاجر اور صناع
ہو گا ان علاقوں میں صرف ان کی تجارت اور صنعت ہی کامیاب نہیں ہو گی بلکہ جماعت بھی پھیلے گی۔"
( فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۴۵ء مطبوعہ الفضل ۱ جولائی ۱۹۶۲ء)

454
"مسلمانوں کی بد قسمتی ہے کہ
ہمارا کوئی آدمی ایسا نہیں رہنا چاہئے جو قرآن کریم نہ پڑھ سکتا ہو انہوں نے قرآن کریم کی
طرف سے توجہ ہٹالی ہے اور دوسری طرف چلے گئے ہیں حالانکہ یہ ایک نہایت ہی قیمتی چیز خدا تعالی کی طرف سے
عظیم الشان نعمت کے طور پر مسلمانوں کو ملی تھی۔اب جماعت احمدیہ کو اس کی طرف پوری توجہ کرنی چاہئے اور
ہمارا کوئی آدمی ایسا نہیں رہنا چاہئے جو قرآن کریم نہ پڑھ سکتا ہو اور جسے اس کا ترجمہ نہ آتا
ہو۔اگر کسی شخص کو اس کے کسی دوست کا کوئی خط آجائے تو جب تک وہ اسے پڑھ نہ لے اسے چین نہیں آتا اور
اگر خود پڑھا ہوا نہ ہو تو یکے بعد دیگرے دو تین آدمیوں سے پڑھائے گا۔تب اسے یقین آئے گا کہ پڑھنے والے
نے صحیح پڑھا ہے۔لیکن کتنے افسوس کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کا خط آئے اور اس کی طرف توجہ نہ کی جائے۔عام
طور دیکھا گیا ہے کہ غرباء قرآن کریم پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اور امراء اس کی ضرورت ہی نہیں سمجھتے حالانکہ
جو شخص دنیاوی لحاظ سے کوئی علم رکھتا ہے یا امیر ہے ، اس کے لئے قرآن کریم کا پڑھنا زیادہ آسان ہے کیونکہ اس کو
قرآن کریم کے پڑھنے کے مواقع میسر آسکتے ہیں۔میرے نزدیک ایسے لوگ جو کہ تعلیم یافتہ ہیں مثلا ڈاکٹر ہیں، وکیل
ہیں ، بیرسٹر ہیں ، انجنیر ہیں ، وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک زیادہ مجرم ہیں کیونکہ وہ اگر قرآن کریم پڑھنا چاہتے تو بہت
آسانی سے اور بہت جلدی پڑھ سکتے تھے۔پس ایسے لوگ خدا تعالیٰ کے نزدیک زیادہ گنہگار ہیں۔دوسرے لوگوں
کے متعلق تو یہ خیال جا سکتا ہے کہ ان کا حافظہ کام نہیں کرتا تھا لیکن ان لوگوں کے دماغ تو روشن تھے اور حافظہ کام
کرتا تھا۔تبھی تو انہوں نے ایسے علوم سیکھ لئے۔ایسے لوگوں سے اللہ تعالی کہے گا کہ تمہیں دنیوی علوم کے لئے تو
وقت اور حافظہ مل گیا لیکن میرے کلام کو سمجھنے کے لئے نہ تمہارے پاس وقت تھا اور نہ ہی تمہارے پاس حافظہ
تھا۔ایک غریب آدمی کو دن میں دس بارہ گھنٹے اپنے پیٹ کے لئے بھی کام کرنا پڑتا ہے لیکن باوجود اس کے وہ قرآن
کریم پڑھنے کی کوشش کرتا ہے اور ایک امیر آدمی یا ایک وکیل یا ایک بیر سٹریا ایک ڈاکٹر جن کو چند گھنٹے کام کرنا پڑتا
ہے ان کے لئے قرآن کریم پڑھنا کیا مشکل ہے۔یہ سب سستی اور غفلت کی علامت ہے۔اگر انسان کو شش
کرے تو بہت جلد اللہ تعالٰی اس کے لئے رستہ آسان کر دیتا ہے۔دوسری دنیا تو پہلے ہی دنیا کمانے میں منہمک ہے
اور آخرت کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتی۔اگر ہماری جماعت بھی اسی طرح کرے تو کتنے افسوس کی بات ہو گی۔حقیقت یہ ہے کہ دنیا علم و ہنر اور دوسری ایجادوں میں تو ترقی کرتی جا رہی ہے لیکن چونکہ قرآن کریم سے دور جا
رہی ہے اس لئے وہی چیزیں اس پر تباہی اور بربادی لا رہی ہیں۔جب تک لوگ قرآن کریم کی تعلیمات کو نہیں
اپنا ئیں گے۔جب تک قرآن کریم کو اپنار ہبر نہیں مانیں گے اس وقت تک چین کا سانس نہیں لے سکتے۔یہی دنیا کا
مداوا ہے۔ہماری جماعت کو کوشش کرنی چاہئے کہ دنیا قرآن کریم کی خوبیوں سے واقف ہو اور قرآن کریم کی تعلیم
لوگوں کے سامنے بار بار آتی رہے تاکہ دنیا اس مامن کے سایہ تلے آکر امن حاصل کرے“۔فرموده ۱۰ مئی ۱۹۴۶ء۔مطبوعہ الفضل ۱۴ ستمبر ۱۹۷۰ء)

آج 10 میں سے 10 باقی