ہر احمدی کو بچوں اور نوجوانوں کی اصلاح کے لئے کو شاں رہنا چاہئے
مشعل راہ (جلد اوّل)
456
ہر احمدی کو بچوں اور نوجوانوں کی اصلاح کے لئے کوشاں رہنا چاہئے
فرمایا :۔" آج میں خدام الاحمدیہ کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتاہوں کہ دنیا میں صرف کام کو ہی نہیں دیکھا
جاتا بلکہ یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ کام کس طرح سے سرانجام دیا گیا ہے۔اگر کوئی کام بھونڈے طریق سے کیا جائے تو
خواہ وہ اچھا ہی ہو اس کا دوسروں پر برا اثر پڑتا ہے اور اگر برا کام بھی عمدہ طریق سے کیا جائے تو گو وہ کام کرنے
والے کے لئے تو نا جائز ہی ہو گا لیکن دوسروں پر اس کا اچھا اثر پڑے گا اور وہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔مثلاً اگر
کوئی شخص ریاکاری کے ساتھ کسی ایسے شخص کے ساتھ جس سے وہ دل میں عداوت رکھتا ہے حسن سلوک کرے
تو دیکھنے والے تو یہی سمجھیں گے کہ اس کا طریق عمل قابل رشک ہے اور ہمیں بھی ایسا ہی طریق اختیار کرنا
چاہئے۔پس خدام الاحمدیہ کو ہمیشہ غور کرتے رہنا چاہئے کہ لوگ ہمارے کام کی وجہ سے ہم سے محبت کرتے ہیں یا
ہمارے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے اور اگر دوسروں پر ان کے کام کا اچھا اثر نہ ہو تو انہیں غور کرنا
چاہئے کہ ہمارے کام میں کچھ بھونڈا پن تو نہیں جس کی وجہ سے لوگ ہمارے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار نہیں
ہوتے اور پھر جو نقائص اور عیوب انہیں اپنے اندر نظر آئیں ان کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اسی طرح
میں انصار کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ بچوں کی تربیت نہایت ضروری چیز ہے اور ان کی نگرانی نہ
کرنا ایک خطرناک غلطی ہے۔آخر خدام کوئی غیر تو نہیں ہیں۔انصار کی اپنی ہی اولادیں ہیں مگر بجائے اس کے کہ
وہ ان کو بچوں کی طرح سمجھا ئیں الٹا اعتراض کرنا شروع کر دیتے ہیں۔گویا انہیں اپنا بیٹایا اپنا بھائی بھول جاتا ہے اور
یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ خدام میں یہ نقص ہے اور خدام میں وہ نقص ہے۔وہ یہ نہیں سمجھتے کہ خدام ہمارے
ہی بیٹے ہیں۔خدام کوئی آسمان سے تو گرے نہیں۔وہ ان کی اپنی اولاد میں ہیں۔وہ احمدی محلوں میں رہنے والے
بچے ہیں اور خدام کے باپ یا چچا انصار ہیں۔پس خدام الاحمدیہ کو بھی اپنے کاموں کا جائزہ لینا چاہئے اور ان نقائص
کو دور کرنا چاہئے جن کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں اعتراض پیدا ہوتا ہے اور انصار کو بھی خدام کے ساتھ
تعاون کرنا چاہئے"۔فرمایا :۔کل ایک صاحب نے ایک بات پیش کی تھی۔گو انہوں نے تعلیم کی کمی کی وجہ سے نامناسب رنگ میں
پیش کی تھی کہ محلہ دار الفضل کے خدام ان کا گھوڑا کھول کر لے گئے اور اس پر سواری کرتے رہے۔میں نے بتایا
تھا کہ وہ ان دو چار لڑکوں کا نام بحیثیت خادم کے کیوں پیش کرتے ہیں۔کیا وہ کام انہوں نے بحیثیت خادم کیا تھا۔اگر بڑی عمر کا کوئی آدمی غلطی کرے تو کیا ہم یہ کہیں گے کہ انصار اللہ ایسا کرتے ہیں۔پس ان لڑکوں کا فعل بحیثیت
457
خدام نہ تھا۔اس لئے یہ کہنا کہ خدام الاحمدیہ اس طرح کرتے ہیں درست نہیں اور جب یہ واقعہ ہوا تھا تو محلہ کے
پریذیڈنٹ کا فرض تھا کہ وہ اس کی تحقیقات کرتا اور اخلاق کی درستی ہر انسان کا فرض ہے چاہے وہ
عہدیدار ہے یا نہیں اور اس کی سب سے زیادہ ذمہ داری والدین پر عائد ہوتی ہے کہ وہ صحیح رنگ میں بچوں کی
تربیت نہیں کرتے اور اگر کوئی شخص اصلاح کرنا چاہتا ہے تو اس سے جھگڑنا شروع کر دیتے ہیں۔گویا بجائے ان کو
برے کاموں سے روکنے کے ان کی پیٹھ ٹھونکتے ہیں۔جو والدین ایسا کرتے ہیں وہ اپنی حماقت کا ثبوت دیتے ہیں۔بچپن میں تو وہ ان کی پیٹھ ٹھونکتے ہیں لیکن جب بچہ جوان ہو جاتا ہے اور بد اخلاقیوں سے باز نہیں آتا اور والدین کو
ٹھکرا دیتا ہے تو پھر چیخنا شروع کر دیتے ہیں کہ دعا فرمائیں بچے کی اخلاقی حالت بہت خراب ہو گئی ہے حالانکہ ابتداء
میں یہی لوگ اس کو خراب کرنے والے ہوتے ہیں۔قصہ مشہور ہے کہ کسی ڈاکو کو پھانسی کا حکم ملا۔جب حکام اسے
پھانسی دینے لگے تو اس سے پوچھا گیا کہ اگر تمہاری کوئی خواہش ہو تو بتاؤ تاکہ وہ پوری کر دی جائے۔اس نے کہا میں
اپنی والدہ سے ملنا چاہتا ہوں۔اس کی ماں
کو بلایا گیا۔اس نے کہا میں علیحد گی میں بات کرنا چاہتا ہوں۔اس خیال سے
کہ اب تو اس نے مرجاتا ہے اسے علیحدگی میں بات کرنے کی اجازت دے دی گئی۔چند منٹ بعد اس کی ماں کی شیخ
سنائی دی۔افسر دوڑے دوڑے وہاں پہنچے کہ کیا ہو گیا ہے تو انہوں نے دیکھا کہ اس نے دانت مار کر اپنی ماں کا کلہ
زخمی کر دیا تھا۔افسروں نے اسے لعنت ملامت کی کہ ظالم اب تو تم سولی کے تختے پر لٹکنے والے ہو۔ایسی حالت میں
بھی تم سولی سے باز نہیں آئے اور تم نے اپنی ماں کا کلہ کاٹ کھایا ہے۔اس نے کہا آپ لوگ نہیں جانتے کہ میں
نے کلہ کیوں کاٹا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ آج پھانسی کے تختہ پر مجھے میری ماں ہی لٹکا رہی ہے۔وہ اس طرح کہ
جب میں بچپن میں چھوٹی چھوٹی چیزیں چوری کر کے لاتا تھا تو وہ مجھ سے لے کر چھپا لیتی تھی اور اگر کوئی میرے متعلق
شکایت کرتا تھا تو اس سے لڑنے لگ جاتی تھی۔میں اس وقت نا واقف تھا۔مجھے بچپن میں ہی چوری کی عادت
پڑ گئی۔پھر میں نے بڑی چوریاں کرنی شروع کر دیں اور اب چوری کرتے ہوئے مجھ سے ایک آدمی قتل ہو گیا جس
کی وجہ سے میں پھانسی دیا جا رہا ہوں۔اسی وجہ سے میں نے اپنی ماں کے کھلے کو کاٹا ہے کہ اصل مجرم میری ماں ہی
ہے۔حقیقت یہی ہے کہ لوگ ابتداء میں اپنی اولادوں کی تربیت کی فکر
ابتداء سے ہی تربیت کریں نہیں کرتے اور اگر کوئی کہے تو اس سے لڑنا شروع کر دیتے ہیں اور ہر
شخص اپنے لڑکے کو معصوم سمجھتا ہے۔دوسرے کے لڑکے کے متعلق تو وہ کوئی بات سن بھی لیتا ہے لیکن اپنے
لڑکے کے متعلق کوئی بات نہیں سن سکتا بلکہ اگر کوئی کہے تو الٹا اسے ڈانٹنا شروع کر دیتا ہے کہ آپ پہلے اپنے بچے کی
تو خبر لیں۔ان کی مثال ویسی ہی ہوتی ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی نمبردار گاؤں کے کسی شخص سے کٹورا مانگ کرلے
گیا۔جب بہت دن گزر گئے اور نمبردار نے کور اواپس نہ کیا تو وہ خود کٹورا لینے کے لئے نمبردار کے مکان پر گیا۔جب وہاں پہنچا تو دیکھا کہ نمبردار اس میں ساگ کھا رہا ہے۔اس نے کہا نمبر دار جی ! یہ کوئی اچھا طریق تو نہیں کہ آپ
458
بر تن مانگ کر لے آتے ہیں اور پھر اس میں ساگ ڈال کر کھانا شروع کر دیتے ہیں اور پھر ایک گالی نکال کر کہنے لگا کہ
میں بھی ایسا ویسا ہوں اگر تمہارا کٹورا مانگ کر نہ لے جاؤں اور اس میں پاخانہ ڈال کر نہ کھاؤں۔تو ایسے لوگ بھی
بجائے دل کی صفائی کا ثبوت دینے کے دل کی گندگی کا ثبوت دیتے ہیں۔بجائے اس کے کہ وہ خوش ہوں کہ کسی نے
میرے لڑکے کی بیماری کا پتہ دے دیا ہے الٹالڑنا شروع کر دیتے ہیں۔یہ طریق نہایت نا پسندیدہ ہے۔ہماری جماعت
کے ہر شخص کا فرض ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کے اخلاق کی درستی کے لئے کوشاں رہے۔بالعموم نوجوان
نوجوانوں کی بیچ کر جاتے ہیں اور ان کی غلطیوں کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ جب کسی کو کسی دوسرے
شخص کی غلطی کی اطلاع ملے تو اسے اس کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہئے۔(فرموده ۱۹ مئی ۱۹۴۶ء۔مطبوعہ الفضل ۷ استمبر ۱۹۶۱ء)