خدمت دین کے لئے زندگی وقف کرنے والے لڑکے

مشعل راہ (جلد اوّل)

461
فرمایا:۔خدمت دین کے لئے زندگی وقف کرنے والے لڑکے
" آج ان لڑکوں کا انٹرویو لیا گیا ہے جنہوں نے خدمت دین کے لئے اپنی
زندگیاں وقف کی ہوئی ہیں مگر ابھی تک ان کا میٹرک کا نتیجہ نہیں نکلا۔یہ سترہ لڑکے
تھے جو انٹرویو کے لئے آئے۔مجھے یہ معلوم کر کے بے حد خوشی ہوئی کہ دو لڑکوں کے
سوا باقی سب لڑکوں نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ وہ فرسٹ ڈویژن میں پاس ہوں
گے۔پھر ان سترہ لڑکوں میں سے تین چار کے سوا باقی سب نے سائنس لی ہوئی ہے۔اگر وہ سائنس لے کر فرسٹ ڈویژن میں پاس ہوں تو اور بھی خوشی کی بات ہے کیونکہ
اس سے یہ ظاہر ہو گا کہ ان لڑکوں نے بہت زیادہ محنت کی ہے اور یہ بھی کہ لڑکے
ذہین اور ہوشیار ہیں۔

462
دنیا میں ہمیشہ ذہین اور ہوشیار ہی اعلیٰ
ذہین نوجوان دین و دنیا میں زیادہ ترقی کر سکتے ہیں کارنامے سرانجام دیا کرتے ہیں اور زندگی کے
تمام شعبوں میں ذہانت ان کے لئے نئے نئے رستے کھول دیتی ہے۔ذہین آدمی اپنی اور اپنی قوم کی مشکلات کو اچھی
طرح سمجھتا ہے اور جوں جوں انسان کی ذہانت ترقی کرتی ہے اسے اپنی ذمہ داریوں کا احساس زیادہ ہوتا جاتا ہے۔پھر یہ بات بھی تجربہ میں آئی ہے کہ کہ ذہین لوگ ہی دین میں بھی زیادہ ترقی کرتے ہیں۔میں نے کئی دفعہ
سنایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں آپ کا ایک نوکر پیرا ہو تا تھا۔وہ پالم پور کا رہنے والا تھا۔اس کے رشتہ دار اسے علاج کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس لے کر آئے کیونکہ اسے گنٹھیا کی
بیماری تھی۔اس سے پہلے وہ اسے بعض حکیموں کے پاس لے کر گئے تو وہ بڑی بڑی فیسیں مانگتے تھے اور وہ دے نہ
سکتے تھے۔آخر کسی نے انہیں بتایا کہ اسے مرزا صاحب کے پاس لے جاؤ۔وہ روٹی بھی دیں گے اور علاج بھی کریں
گے۔چنانچہ اس کے رشتہ دار سے آپ کے پاس چھوڑ کر چلے گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کا
علاج شروع کیا اور وہ اچھا ہو گیا۔ایک دو سال کے بعد اس کے رشتہ دار اسے لینے کے لئے آئے تو اس نے ساتھ
جانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ جب میں بیمار تھا اس وقت تو تم پھینک کر چلے گئے اور اب جب کہ میں کام کاج کے
قابل ہو گیا ہوں تم مجھے واپس لے جانا چاہتے ہو۔جس نے میرا علاج کیا اور جس نے مجھے کھانا کھلایا وہی میرا اصل
رشتہ دار ہے۔میں تمہارے ساتھ نہیں جاتا۔اس میں عقل اتنی کم تھی کہ وہ کہا کرتا تھا کہ سرسوں کے تیل اور
مٹی کے تیل میں کیا فرق ہوتا ہے۔وہ بھی تیل ہے اور یہ بھی تیل ہے۔چنانچہ وہ مٹی کا تیل دال میں ڈال کر کھا لیتا
تھا اور باوجود اس کے کہ وہ ایک لمبا عرصہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت میں رہاویسا ہی کو رے کا کو را رہا۔اس کے ذہن کی یہ حالت تھی کہ اسے کوئی بات یاد ہی نہ رہتی تھی۔اسے اپنی وفات تک بھی نماز پڑھنی نہیں آئی
تھی حالانکہ وہ پچیس تیس سال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت میں رہا۔وہ باہر سے جو مہمان آتے تھے
انہیں صبح و شام کھانا کھلایا کرتا تھا۔حضرت خلیفہ اول کو اسے نماز پڑھوانے کا بہت شوق تھا کیونکہ آپ یہ ناپسند فرماتے تھے کہ ایک
بے نماز شخص حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ڈیوڑھی پر بیٹھے۔آپ چاہتے تھے کہ کسی نہ کسی طرح وہ نماز پڑھنے
لگ جائے تاکہ لوگوں پر برا اثر نہ ہو۔آپ نے ایک دن اسے فرمایا کہ پیرے نماز پڑھا کرو۔کہنے لگا میں کیا کروں
مجھے نماز یاد ہی نہیں ہوتی۔آپ نے فرمایا اچھا تم صرف سبحان اللہ سبحان اللہ ہی کہتے رہا کرو۔ایک دفعہ آپ نے
اسے نماز کی عادت ڈالنے کے لئے فرمایا کہ اگر تم پانچ نمازیں جماعت کے ساتھ پڑھ لو تو میں تمہیں دو روپے انعام

463
دوں گا۔انعام کے شوق میں اس نے عشاء کی نماز سے باجماعت نماز پڑھنی شروع کی اور اگلے دن عشاء کے وقت
اسے دو روپے ملنے تھے۔اس وقت چونکہ مہمان تھوڑے ہوتے تھے۔ان کے لئے ہمارے گھر میں کھانا تیار ہو جاتا
تھا اور پیرا کھا نالا کر مہمانوں کو کھلا دیتا تھا۔اگلے دن اس نے پانچ نمازیں پوری کر کے انعام لینا تھا۔وہ مغرب کی نماز
جماعت کے ساتھ پڑھ رہا تھا کہ اندر سے خادمہ نے آوازیں دینی شروع کیں کہ پی یا کھانا لے جا۔چار پانچ دفعہ جو
اس نے آواز دی اور پیرا نہ بولا تو آخر خادمہ نے کہا اچھا میں جا کر بی بی جی سے کہتی ہوں۔اس پر پیرا نماز میں ہی
بول پڑا اور کہنے لگا ذرا ٹھہر جا اکو رکعت رہ گئی ہے۔ہنے آیا۔یعنی ذرا ٹھہر جا ایک ہی رکعت رہ گئی ہے۔ابھی آتا
ہوں۔جب نماز سے فارغ ہوئے تو کسی نے اسے کہا کہ نماز میں نہیں بولنا چاہئے۔اس طرح نماز ٹوٹ جاتی ہے۔وہ حیران ہو کر کہنے لگا اچھا اتنی بات سے بھی نماز ٹوٹ جاتی ہے۔گویا یہ بات اس کے لئے حیرت انگیز تھی کہ بولنے
سے نماز ٹوٹ جاتی ہے لیکن دوسری طرف ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول اور مولوی عبد الکریم صاحب کی
صحبت سے فیض یاب ہوتے ہوئے کہاں سے کہاں نکل گئے۔اسی طرح ہم رسول کریم ملی الم کے زمانہ میں دیکھتے
ہیں کہ ہر شخص اپنے اپنے ذہن کے مطابق روحانیت سے حصہ پاتا تھا اور اپنے ذہن کے مطابق رسول کریم می داریم
کی صحبت سے فائدہ حاصل کرتا تھا۔حضرت ابو ہریرہ جو حدیث کے سب سے بڑے راوی ہیں ، تفقہ میں کمزور تھے لیکن روایت بیان کرنے میں
ان کا حافظہ خوب کام کرتا تھا۔اس کے مقابلہ میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کی روایات بہت کم ہیں لیکن وہ اپنی
ذہنی تیزی کی وجہ سے ان سے بہت آگے نکل گئے ہیں۔پس ذہنی تیزی ایک بڑی نعمت ہے۔جو لڑ کے ذہین ہوتے
ہیں وہ اس بات کا احساس رکھتے ہیں کہ ان کے والدین کس مشکل کے ساتھ ان کا خرچ برداشت کرتے ہیں۔اس
لئے وہ کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے والدین کا روپیہ ضائع نہ ہو اور وہ پورے زور کے ساتھ محنت کرتے ہیں اور
اچھے نمبروں پر پاس ہونے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جو لڑ کے کند ذہن ہوتے ہیں انہیں کچھ بھی احساس نہیں ہوتا
کہ ان کے والدین کس طرح پیٹ پر پتھر باندھ کر اور دوسرے بعض بھائیوں کا حق چھین کر انہیں دے رہے ہیں۔وہ کھیل کود میں دن رات مصروف رہتے ہیں۔سہ ماہی میں فیل ہوتے ہیں تو ششماہی میں پاس ہونے کا ارادہ کرتے
ہیں۔ششماہی بھی بغیر تیاری کے گزر جاتی ہے تو سالانہ امتحان کے نزدیک آکر بالکل دل چھوڑ دیتے ہیں اور کہتے
ہیں کہ اب کیا کریں ہمیں تو کچھ آتا ہی نہیں۔والدین اس کے لئے فاقے کاٹتے ہیں اور اس کی یہ حالت ہوتی ہے کہ
پڑھائی میں ان کا دل ہی نہیں لگتا۔ہمارے ملک کے گزارے کتنے قلیل ہیں۔ان قلیل گزاروں میں سے بھی بچا کر
والدین ان کو پڑھائی کے لئے خرچ دیتے ہیں مگر پھر بھی وہ اس کی قدر نہیں کرتے۔ہمارے ملک کی مالی حالت اتنی گری ہوئی ہے کہ میرے خیال میں اور کسی ملک کی مالی حالت ایسی گری ہوئی
نہ ہوگی۔یورپین ملکوں کے مزدور بھی ہمارے ای۔اے۔سہی سے زیادہ تنخواہ لیتے ہیں لیکن اگر یہاں کوئی
ای۔اے۔سی ہو جائے تو اس کا قدم زمین پر نہیں پڑتا۔نتھنے پھلا پھلا کر چلتا ہے اور ہر انسان کو قہر آلود نگاہوں

464
سے دیکھتا ہے او اس کا لڑکا تو یہ کہتا ہے کہ شاید میں ہی عنان حکومت سنبھالوں گا۔میرے لئے کسی علم اور تجربہ کی
ضرورت نہیں۔وہ ہر ایک سے الجھنا چاہتا ہے اور ہر ایک کو یہ بتا تا ہے کہ میرا باپ ای۔اے۔سہی ہے۔اسی طرح انگریزی گورنمنٹ نے جو خطابوں کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے اس نے بھی بہت سے لوگوں کو ناکارہ بنا دیا
ہے۔بس خان بہادروں اور خان صاحبی کے شوق میں سب کچھ بھول جاتے ہیں۔یہ باتیں بتاتی ہیں کہ ابھی ہمارے ملک
کے لوگوں میں ذہانت پیدا نہیں ہوئی۔مجھے اس بات سے خوشی ہوئی کہ زندگی وقف کرنے والے اچھے ذہین لڑکے ہیں۔اگر ان کا خیال درست نکلا اور ایسا نہ ہوا کہ مجھے ان کے متعلق یہ سمجھنا پڑے کہ انہوں نے مبالغہ سے کام لیا ہے تو اس کے
نتائج جتنے اعلیٰ ہوں گے ان کا قیاس بھی نہیں کیا جا سکتا۔زیادہ سے زیادہ نوجوان خدمت دین کیلئے اپنے آپکو پیش کریں
فرمایا: ”میں دوسرے نوجوانوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ ان کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہئے اور
خدمت اسلام کیلئے اپنے آپ کو پیش کرنا چاہئے۔دنیا میں اعداد و شمار کا مقابلہ ذہانت ہی کر سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ كُمُ مِنْ فِئَةٍ قويلَةٍ غَلَبَتْ فَنَةٌ كَرَهُ بِإِذْنِ اللهِ کہ کئی گروہ ایسے
ہوتے ہیں جن کی تعداد تھوڑی ہوتی ہے لیکن بوجہ ہمت اور ذہانت کے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کثیر التعداد
گروہوں پر غالب آجاتے ہیں۔اگر ہمارے نوجوان اچھی طرح محنت کریں اور کوشش کر کے اعلیٰ قابلیتیں پیدا
کریں تو ہم تھوڑے ہو کر بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔پس ہماری کامیابی ہمارے طالب علموں کے ہاتھ میں ہے۔ہمارے نوجوان اگر اعلیٰ قابلیتیں پیدا کر لیں تو دنیا کے اعداد و شمار ہمارے راستے میں روک نہیں بن سکتے کیونکہ
لوگ جب یہ دیکھیں گے کہ دنیا کا سب سے بڑا سائنسدان بھی احمدی ہے۔دنیا کا سب سے بڑا محقق بھی احمد ی ہے۔دنیا کا سب سے بڑا مولوی بھی احمد کی ہے۔دنیا کا سب سے بڑا انجنیئر بھی احمدی ہے۔دنیا کا سب سے بڑا ڈاکٹر بھی
احمدی ہے۔دنیا کا سب سے بڑا بیر سٹر بھی احمدی ہے۔دنیا کا سب سے بڑا صناع بھی احمدی ہے تو وہ احمدیت کی طرف
تو جہ کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر احمدی کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ چوٹی کا آدمی بنے۔فارسی کا ایک مقولہ ہے "کسب کمال کن که عزیز جہاں شوی"
فارسی کا ایک مقولہ ہے "کسب کمال کن کہ عزیز جہاں شوی"۔اگر ہمارے نوجوان ہر فن میں کمال پیدا کر لیں تو
ترقی کرنا بہت آسان ہو جائے کیونکہ ایسی صورت میں ہمارا مبلغ جہاں بھی تبلیغ کر رہا ہو گا وہاں یہ بات اس کی مدد کر رہی
ہوگی کہ یہ اس قوم کا مبلغ ہے جس میں ایسے ایسے اعلیٰ پایہ کے انسان پائے جاتے ہیں۔جب کوئی قوم قابلیت اور لیاقت میں
بڑھ جاتی ہے تو اس کے ہر فرد کی قیمت بڑھ جاتی ہے اور اس کی بات تو جہ سے سنی جاتی ہے۔پس ہمارے نوجوانوں کو
زندگیاں سدھارنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اپنی نگاہوں کو اونچا کرنا چاہئے اور یہ عزم کر لینا چاہئے کہ میں نے فلاں
فن میں چوٹی کا آدمی بنتا ہے یا اسی کوشش میں فنا ہو جانا ہے "۔( فرمودہ ۲۹ مئی ۱۹۴۶ء۔مطبوعہ الفضل ۲۴ ستمبر ۱۹۶۰ء)

آج 10 میں سے 10 باقی