جماعت کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کی کوشش کی جائے

مشعل راہ (جلد اوّل)

467
جماعت کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کی کوشش کی
فرمایا :۔جائے
" آج میں بعض امور کے متعلق جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔غالبا پچھلے سال میں نے جماعت کو توجہ
دلائی تھی کہ جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی ہے وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلائیں اور وہ لوگ جنہیں
استطاعت نہیں ، انہیں چاہئے کہ وہ سب مل کر اپنے گاؤں کے کم از کم ایک اچھے اور ہونہار طالب علم کو اعلیٰ تعلیم
ولا ئیں اور پھر وہ طالب علم جب بر سر کار ہو تو آگے کسی اور طالب علم کی پڑھائی کا بوجھ اٹھائے۔اس طرح وہ
طالب علم دوسروں کے لئے ایک نمونہ بن جائے گا اور دوسرے طالب علموں میں بھی تعلیم کا شوق پیدا ہو گا۔ترقی
کرنے والی قوم کے لئے ایک نہایت اہم سوال ہوتا ہے کہ اس کے جوان زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ ہوں کیونکہ
تعلیم یافتہ آدمی بات کی تہہ تک جلدی پہنچ جاتا ہے اور جس پیشے کو وہ اختیار کرتا ہے اس میں بہت جلد مہارت
حاصل کر لیتا ہے اور ہر وقت یہ بات اس کے مد نظر رہتی ہے کہ میں قوم کا ایک مفید جزو بنوں اس لئے ہمیں یہ
کوشش کرنی چاہئے کہ ہماری جماعت کے نوجوان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوں۔اگر تعلیم کی طرف پوری توجہ دی جائے
اور جس رفتار سے اس وقت طالب علموں کی تعداد بڑھ رہی ہے اسے پڑھانے کی کوشش کی جائے تو آئندہ دس
سالوں میں ہماری جماعت میں ساٹھ فی صدی لوگ تعلیم یافتہ ہو جائیں گے۔اگر ہر سال ایک ہزار طالب علم کالجوں
میں جائیں تو ان میں سے کم از کم پانچ سو گریجوایٹ نکل سکتے ہیں اور اسی قدر ہر سال پنجاب میں مسلمان طالب علم
گریجوایٹ بنتے ہیں گویا تعلیمی لحاظ سے ہم سارے مسلمانوں کے برابر ہو جائیں گے۔اس سال تعلیم الاسلام کالج میں ۱۰۲ طالب علم آچکے ہیں جس سے معلوم ہو تا ہے کہ رفتار ترقی پر ہے اور
پہلے کی نسبت قریباً ۵۰ فی صدی کی زیادتی ہوئی ہے اور یہ بات خوشکن ہے۔اسی طرح اگر باہر کے کالجوں میں بھی
اس سال زیادہ احمدی طالب علم داخل ہوئے ہوں تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ تھوڑے ہی عرصہ میں ہم تعلیمی لحاظ
سے ملک پر غلبہ حاصل کرلیں گے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں خود اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ضرورت
ہے۔ہمیں عربی اور انگریزی کے گریجوایٹوں کی ضرورت ہے جنہیں ہم غیر ممالک میں تبلیغ اسلام کے لئے بھیج
سکیں اور وہ وہاں کے علوم اور زبانیں سیکھ کر تبلیغ کریں۔اس طرح تھوڑے ہی عرصہ میں ہمارے علماء کو یہ فوقیت
حاصل ہو جائے گی کہ وہ عالم ہونے کے ساتھ مختلف زبانیں بھی جانتے ہوں گے اور وہ مختلف زبانوں میں لیکچر دے

468
سکیں گے۔تعلیم یافتہ طبقہ پر غیر زبان جاننے کا بہت اثر ہوتا ہے اور جو شخص دو چار غیر ملکی زبانیں جانتا ہو اس کے
متعلق تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ بہت بڑا عالم ہے اسے فلاں فلاں زبان بھی آتی ہے۔رو
زیادہ
حضرت مسیح علیہ السلام کا ایک معجزہ یہ بیان کیا جاتا ہے کہ ان کے حواری غیر زبانوں میں باتیں کرتے تھے۔اگر ہمارے نوجوان بھی غیر ممالک میں جائیں اور غیر زبانیں سیکھیں تو وہ مسیح ناصری کے حواریوں سے یقیناً بڑھ
جائیں اور یہ صورت تبھی پیدا ہو سکتی ہے جب کہ ہماری جماعت میں کثرت سے گریجوایٹ بنیں اور ان سے ہمیں
سینکڑوں گریجوایٹ تبلیغ اسلام کے کام کے لئے مل جائیں۔یہ ناممکن بات ہے کہ تمام کے تمام گریجوایٹ تبلیغ
اسلام کے لئے باہر چلے جائیں۔بعض کو بعض سرکاری ملازمتوں میں داخل کرانا بھی ضروری ہوتا ہے۔اسی طرح
بعض کی صحت اجازت نہیں دیتی کہ وہ لمبے سفر کر سکیں ، ان کو بھی غیر ممالک میں بھجوایا نہیں جاسکتا۔پھر ہمارے
سرے ادارے ہیں ان میں بھی گریجوائیوں کی ضرورت رہتی ہے۔ان ضروریات کے پیش نظر ہمیں زیادہ سے
دہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ضرورت ہے۔مگر یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب کہ ہمارے نوجوان محنت اور
ایثار کے ساتھ تعلیم حاصل کریں اور اس جذبہ کو لے کر باہر نکلیں کہ ہم نے تمام دنیا کی خدمت کرنی ہے۔ترقی
کرنے والی قوم میں ایڈو سنچرس روح کا ہونا نہایت لازمی بات ہے۔انگریزوں کو دیکھو کہ کس طرح ان کے
نوجوانوں کے ایک طبقہ نے اپنی زندگیاں غیر ممالک میں گزار دیں اور ایسے وقتوں میں گزاریں جب کہ ریل ، تار
اور ڈاک کا کوئی نظام نہ تھا مگر ان مصائب کو برداشت کرنے کے بعد انہوں نے اپنی قوم کی ترقی کے راستے کھول
دیئے۔آج دوسری اقوام انگریزوں کو حسد کی وجہ سے برا بھلا کہتی ہیں کہ انہوں نے ناحق دوسرے ممالک پر قبضہ
کر لیا ہے لیکن ان کو کس نے منع کیا تھا کہ وہ اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور غیر ممالک پر جا کر قبضہ نہ کریں۔جولوگ
تکلیفیں اور مصیبتیں اٹھا کر کسی چیز کو حاصل کرتے ہیں وہی اس کے مستحق ہوتے ہیں۔اب ہمارے لئے موقعہ ہے
کہ ہم باہر نکلیں۔اگر ہمارے نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اور اعلیٰ قابلیت پیدا کر کے باہر نکلیں اور
قربانی اور ایثار کے ساتھ لوگوں کی خدمت کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے ملک کی غیر ممالک میں عزت قائم نہ ہو
بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح تبلیغ اسلام بھی زیادہ موثر ہو گی۔باوجود اس کے کہ عیسائی مذہب میں کوئی جذب
اور کشش کا سامان موجود نہیں پادریوں کی قربانی اور ایثار کی وجہ سے ہزار ہا ہندوستانیوں نے اسے قبول کر لیا تھا۔پس اگر عیسائی اس قدر کامیاب ہو سکتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ احمدی سچائی کو لے کر نکلیں اور وہ کامیاب نہ ہوں۔ان
حالات کو پیدا کرنے کے لئے اس بات کی ضرورت ہے کہ ہمارے طالب علم بہت بلند خیال اور عالی حو صلہ ہوں۔وہ سمجھ لیں کہ وہ دنیا میں بہت بڑے کام سرانجام دینے کے لئے پیدا ہوئے ہیں اور انہوں نے دوسرے ممالک کی
راہنمائی کرنی ہے اور انہیں اخلاق اور تہذیب سکھانا ہے۔اگر انہیں غربت کی حالت میں بھی دوسرے ممالک کی
قیادت اور راہنمائی کا درجہ حاصل ہو جائے تو وہ اس لاکھوں روپیہ سے بہتر ہے جو وہ اپنے ملک میں کما سکتے ہیں۔ہر شخص پر ایک ذمہ داری ہوتی ہے۔رسول کریم می فرماتے ہیں تكلكم راع ومحتكم

469
مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ کہ تم میں ہر شخص گڈریا ہے اور اس سے اس کے ریوڑ کے متعلق سوال کیا جائے گا۔جس طرح طالب علموں کے لئے ضروری ہے کہ محنت اور جانفشانی سے کام کریں اور اپنے اندر اعلیٰ قابلیت پیدا
کریں اسی طرح اساتذہ پر بھی نہایت اہم ذمہ داری ہے کہ وہ بھی نہایت محنت اور کوشش کے ساتھ طالب علموں
کو پڑھائیں۔ان کی زندگیاں طالب علموں کے لئے وقف ہو جانی چاہئیں۔اساتذہ اور پروفیسر اگر محنت اور
دیانتداری سے کام کریں تو جو عزت اور ثواب ان کو حاصل ہو گا وہ غیر فانی ہو گا اور کئی نسلوں تک ان کو یہ ثواب
حاصل ہو تا رہے گا اور طالب علموں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے سکول اور کالج کا نام روشن کریں اور
وہ اس ذمہ داری سے سبکدوش نہیں ہو سکتے جب تک وہ اپنے سکول اور کالج کو دوسرے سکولوں اور کالجوں سے
ممتاز نہ کرلیں۔اگر ہمارے طالب علم اس طور پر کام کریں تو یہ بات تبلیغ اسلام میں بہت مدد دے گی اور خود بخود
باہر کے طالب علم اس طرف کھنچے چلے آئیں گے اور پھر جماعت کی علمی برتری بھی قائم ہو جائے گی۔ہمارے
مربیوں اور محصلوں کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے اصل کام کے علاوہ جماعت کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی طرف توجہ
دلاتے رہیں۔اصل ثواب تو انہیں ایسے کاموں کا ہی ملے گا۔چندہ کی وصولی تو ان کا فرض ہے جو وہ ادا کر رہے
ہیں۔دوسری چیز جس کی طرف میں دوستوں کو آج
قرآن مجید کو حفظ کرنانہایت اعلیٰ درجے کی نیکی ہے توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ قرآن کریم حفظ کرنا
ہے۔یہ نہایت اعلیٰ درجہ کی نیکی ہے مگر افسوس ہے اس طرف بہت کم توجہ دی جا رہی ہے۔حفاظ دن بدن کم
ہوتے جا رہے ہیں۔قرآن کریم حفظ کرنے کی عادت ڈالنے کے لئے میں یہ تجویز پیش کرتا ہوں کہ کچھ ایسے نوجوان
اپنے آپ کو پیش کریں جو ایک حصہ قرآن کریم کا حفظ کریں اور اس طرح مجموعی طور پر کئی قرآن کریم کے حافظ
بن جائیں۔جو دوست اس تحریک میں حصہ لینا چاہتے ہوں وہ اپنے نام لکھا دیں۔( اس پر ۲۸۶ احباب نے اپنے نام
پیش کئے حضور نے فرمایا ) قرآن کریم کے ۲۸۶ رکوع ترتیب واران میں تقسیم کر دیئے جائیں اس طرح ہفتہ میں
نصف قرآن کریم یا د ہو جائے گا۔اگر اس تحریک کو زیادہ بڑھایا جائے تو ممکن ہے کہ ایک ہفتہ میں پورا قرآن کریم
حفظ ہو جایا کرے۔اگر اس طرف تھوڑی سی توجہ بھی کی جائے تو چند سالوں میں سینکڑوں حافظ ہو جائیں گے "۔تقریر فرموده ۲۱ جون ۱۹۴۶ء۔مطبوعہ الفضل ۱۳ اکتوبر ۱۹۶۰ء)

آج 10 میں سے 10 باقی