دکھوں اور مصائب کے زمانے میں سونا موت سے کسی طرح کم نہیں اسلام کا شاندار ماضی
مشعل راہ (جلد اوّل)
دکھوں اور مصائب کے زمانے میں سونا موت سے کسی طرح کم نہیں
اسلام کا شاندار ماضی
مسلمانوں کی کمزور حالت ہمیں دعوت عمل دے رہی ہے
اگر تم اپنے عہد کو پورا کرتے جاؤ تو دنیا کی تمام طاقتیں مل کر بھی تمہارے
رستے میں روک نہیں بن سکتی
باتوں کا زمانہ گذر گیا عمل کرنے کا زمانہ ہے
دنیا کے بادشاہ موتیوں اور ہیروں کے نذرانے قبول کرتے ہیں
ہمارے خدا کے دربار میں خون دل کے قطرے قبول کئے جاتے ہیں
472
باتوں کا وقت گزر چکا۔اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے!
مجھ سے خدام الاحمدیہ دہلی کے عہدیداروں نے یہ خواہش کی ہے کہ میں ان کو کچھ نصیحتیں کروں۔جہاں تک باتوں کا تعلق ہے وہ بہت ہو چکی ہیں اور باتوں کا زمانہ بہت لمبا ہو گیا ہے۔باتیں یا سونے کے لئے کی جاتی
ہیں یا کام کرنے کے لئے کی جاتی ہیں۔راتوں کو مائیں بچوں کو سلانے کے لئے باتیں سناتی ہیں اور دن کو لوگ آپس
میں باتیں کرتے ہیں کہ اس طرح ان کو کوئی معقول بات مل جائے جو ان کے کام میں آسانی پیدا کر دے۔ہماری
باتیں سونے کے لئے نہیں ہو سکتیں کیونکہ ایسے مصائب اور دکھوں کے زمانہ میں سونا موت سے کسی
طرح کم نہیں ہو سکتا۔باقی رہی دوسری باتیں جو کام میں آسانی پیدا کرتی ہیں وہ بھی کافی ہو چکی ہیں اور مزید
باتوں کی کوئی خاص ضرورت نظر نہیں آتی۔ہمارے سلسلہ کو قائم ہوئے ۵۶ سال ہو گئے ہیں۔جس نے اس عرصہ
میں باتوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کی وہ اب آئندہ کی باتوں سے کیا فائدہ اٹھائے گا۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اللہ تعالی نے لاکھوں نشانات دکھائے۔جس شخص نے ان نشانات سے فائدہ اٹھانے
کی کوشش نہیں کی آئندہ ظاہر ہونے والے نشانات اسے کیا فائدہ پہنچا سکتے ہیں"۔"
کیا ابھی باتوں کا وقت ختم نہیں ہوا اور کیا اب تک کام کا وقت نہیں آیا۔کیا اب
تک کافی نصیحتیں نہیں ہو چکیں جن کے بعد طریق عمل اور ہدایت کار استہ واضح ہو جاتا ہے۔اگر تمہارا طریق عمل
یقینی طور پر واضح ہے تو زمانہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ تم اپنی زندگی کو اس سانچہ میں ڈھالنے کی کوشش کرو۔اگر
تمہاری آنکھیں کھلی ہیں۔اگر تم اپنے اندر فکر کا مادہ رکھتے ہوں تو تمہیں سوچنا چاہئے کہ مسلمان کیا تھے اور کیا بن
گئے اور مسلمان کہاں تھے اور کہاں سے کہاں پہنچ گئے"۔مسلمان نوجوان جغرافیہ پڑھتے ہیں۔نقشہ دیکھتے ہیں۔میں سمجھ نہیں سکتا کہ ان کے
اسلام کا شاندار ماضی
دل کیوں بیٹھ نہیں جاتے۔کیوں ان کے دلوں میں درد اور اضطراب پیدا نہیں ہو تا۔ایک دن وہ تھا کہ سارا نقشہ اسلامی حکومتوں کے رنگ سے رنگین تھا یا آج یہ حالت ہے کہ یورپین حکومتیں دنیا پر
چھائی ہوئی ہیں اور مسلمان ان کے سامنے کوئی حقیقت نہیں رکھتے۔حالانکہ ایک زمانہ وہ تھا کہ اسلامی رنگ نقشہ
میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک بھرا ہوا تھا۔چین میں سینکڑوں سال تک مسلمانوں نے حکومت کی ہے۔یہاں تک کہ آج بھی جاپانی مائیں اپنے بچوں کو یہ کہہ کر ڈراتی ہیں کہ چپ کر۔چپ کر جو گو (یعنی مسلمان ) آگیا۔امریکہ میں بھی بعض مسجدیں پائی گئی ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ وہاں تک مسلمان پھیلے ہوئے تھے اور فلپائن وغیرہ
میں بھی مسلمان موجود تھے۔غرض کوئی گوشہ دنیا کا ایسا نہ تھا جہاں اسلامی حکومت قائم نہ تھی۔وہ حکومتیں ملکی
حکومتیں تھیں۔امپیریلزم نہ تھا۔الا ماشاء اللہ اگر کسی زمانہ کے مسلمانوں نے کوئی غلطی کی ہو تو وہ اپنی غلطی کے
473
آپ زمہ دار تھے۔اسلام ذمہ دار نہیں۔مجھے حیرت آتی ہے کہ ان باتوں کو معلوم کر کے بھی مسلمانوں کے دلوں
میں معمولی سی گدگدی بھی پیدا نہیں ہوتی۔” جب اسلام کی حالت ایسی کمزور ہے
مسلمانوں کی کمزور حالت ہمیں دعوت عمل دے رہی ہے اور تم اپنی آنکھوں سے یہ چیز دیکھ
رہے ہو تو کون سا سبق باقی ہے جو تم سیکھنا چاہتے ہو۔کیا زمین نے تمہیں سبق نہیں سکھایا۔کیا آسمان نے تمہیں
سبق نہیں سکھایا۔کیا ارد گرد کے ہمسایوں نے تمہیں سبق نہیں سکھایا۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ
چاروں طرف ہمارے نشان ظاہر ہو رہے ہیں۔مگر لوگ اندھے ہو کر چلتے ہیں۔تم ہی بتاؤ کہ کونسی سیکھنے والی بات
رہ گئی ہے اور کیوں تمہارا اقدم عمل کی طرف نہیں اٹھتا۔کس دن کا تمہیں انتظار ہے۔میں حیران ہوں کہ جو لوگ
اپنے وقتوں اور جائیدادوں کی قربانیاں نہیں کر سکتے وہ اپنے نفوس کی قربانیاں کس طرح پیش کر دیں گے۔یہ بات
یا د رکھو کہ قومی عزت بغیر قربانیوں کے قائم نہیں ہو سکتی۔وہ لوگ جنہیں اپنی قومی عزت کا خیال نہیں اور وہ لوگ
جن میں قومی غیرت موجود نہیں وہ انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔وہ دنیا میں ایسے ہی پھرتے ہیں جیسے گائیں اور
بھیڑیں پھرتی ہیں۔وہ لوگ اپنی قوم کے لئے کسی فائدے کا موجب نہیں"۔"
الله
ایک دوسرے سے بڑھ کر قربانیاں کرنے کیلئے تم احمدیت میں شامل ہوئے ہو تعالی سب
سے زیادہ وفادار ہے۔جو شخص اس سے وفاداری کرتا ہے اللہ تعالیٰ کبھی اس سے بے وفائی نہیں کرتا۔پس اگر تم
لوگ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے مورد بننا چاہتے ہو تو اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو۔تم لوگ ایک ہاتھ پر جمع ہوئے ہو۔اس لئے نہیں کہ مل کر دعوتیں اڑاؤ اور عیش و عشرت کے دن بسر کرو بلکہ تم لوگ اس لئے آگے آئے ہو کہ ہم
اسلام کے لئے قربانیاں کریں گے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو اپنا واحد مقصد قرار دیں گے۔تم اس سلسلہ میں اس لئے
نہیں داخل ہوئے کہ مائدے پر بیٹھ کر تھے اڑاؤ بلکہ تم اس لئے اس سلسلہ میں داخل ہوئے ہو کہ ہم ایک
دو سرے سے بڑھ چڑھ کر قربانیاں کریں گے اور اسلام کی حکومت کو دنیا بھر میں از سر نو قائم کریں گے۔پس اپنے
اس عہد کو ہمیشہ مد نظر رکھو۔اگر تم اپنے عہد کو پورا کرتے جاؤ تو دنیا کی کوئی طاقت بلکہ دنیا کی تمام طاقتیں مل کر بھی
تمہارے رستے میں روک نہیں بن سکتیں۔کیونکہ جب تم اللہ تعالیٰ کے ہو جاؤ گے تو پھر اللہ تعالیٰ خود تمہارے لئے
کامیابی کے سامان پیدا کرے گا اور تمہارے لئے کامیابی کے رستے کھول دے گا۔باتوں کا زمانہ گزر گیا اور اب باتوں کا زمانہ نہیں بلکہ عمل کرنے کا زمانہ
یہ عمل کرنے کا زمانہ ہے ہے۔اللہ تعالیٰ اب دیکھنا چاہتا ہے کہ ان بڑے بڑے دعووں کے بعد تم کتنے
قطرے خون دل کے اس کے حضور میں پیش کرتے ہو۔دنیا کے بادشاہ موتیوں اور ہیروں کی نذریں قبول کرتے
474
ہیں مگر زمین و آسمان کا مالک اور سب بادشاہوں کا بادشاہ یہ دیکھتا ہے کہ کتنے قطرے خون دل کے کوئی شخص ہمارے
حضور پیش کرتا ہے۔ہمارے خدا کے دربار میں ہیروں اور موتیوں کی بجائے خون دل کے قطرے قبول کئے جاتے
ہیں۔دنیا کی قومیں تو اسی زندگی کو ہی اپنا مقصود قرار دیتی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے بندوں کا اس بات پر یقین ہوتا ہے
کہ ان کی حقیقی اور نہ مٹنے والی زندگی اگلے جہان سے شروع ہو گی اس لئے وہ موت سے نہیں ڈرتے "۔۔۔۔۔۔پس ہماری خوشی اور ہماری راحت اسی بات
"
ظاہری گند سے روحانی گند زیادہ خطرناک ہے میں ہے کہ ہم اللہ تعالی کے ہو جائیں اور اسی کے لئے
زندگی بسر کریں۔بے شک تمہارا یہ کام بھی ہے کہ تم گلیوں اور شہروں کو صاف کرو۔لوگوں کے آرام کا باعث نو
لیکن اس ظاہری گند سے روحانی گند زیادہ خطرناک ہے۔اہل مغرب نے ظاہری صفائی پر بہت زور دیا اور جسمانی
صفائی کے بہت سے انتظام کئے ہیں لیکن روحانی صفائی کا علاج ان کے پاس نہیں۔جسمانی گند سے جسم مرتا ہے لیکن
روحانی گند سے روح مرجاتی ہے اور یہ چیز قابل برداشت نہیں کیونکہ روح کے مرنے سے انسان دائمی طور پر
جہنمی بن جاتا ہے۔جسمانی گند کا اثر روحانی گند کے مقابلہ میں بہت محدود ہوتا ہے۔پس تم بے شک ظاہری صفائی کا
بھی خیال رکھو لیکن اس سے زیادہ فکر تمہیں روحانی گند کو دور کرنے کے لئے ہونا چاہئے۔اس روحانی گند کو دور
کرنے کی کوشش کرو اور قربانی کے معیار کو بہت بلند کرو۔۔۔۔۔۔۔۔دو سری مسلمان دنیا اگر اسلام کے پھیلانے میں کو تاہی سے کام لیتی ہے تو وہ اتنی مجرم نہیں جتنے تم
مجرم ہو کیونکہ تم یہ دعوی کرتے ہو کہ ہم خدام احمدیت ہیں اور ہمارے ذریعہ اسلام تمام دنیا پر غالب آئے گا۔خدا
تعالٰی کے کام تو ہو کر رہیں گے لیکن اگر تم نے اپنے فرائض کو سرانجام نہ دیا تو پھر تم خدا تعالیٰ کے سامنے کچے
خادموں کی حیثیت میں پیش نہیں ہو سکتے کیونکہ تمہارے عمل تمہارے دعووں کو جھوٹا کر کے دکھا رہے ہوں گے۔پس اپنے اندر نیک تبدیلی پیدا کرو اور وہ تبدیلی ایسی ہو کہ ہر کس و ناکس کو معلوم ہو جائے کہ یہ لوگ اب کوئی نئی
چیز بن گئے ہیں۔اب باتیں کرنے اور سننے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔اب اس بات کی ضرورت ہے کہ باتیں کم کی
جائیں اور اپنی تنظیم کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کیا جائے۔یہ اللہ تعالٰی کی سنت ہے کہ انبیاء کی
انبیاء کی جماعتوں کی مخالفت اللہ تعالیٰ کی سنت ہے جماعتوں کی مخالفتیں ہوتی ہیں اور ان کو سخت
سے سخت مصائب سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔وہی سنت ہمارے لئے جاری ہے۔حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر
رسول کریم ملی الی تک جو سلوک باقی انبیاء کی جماعتوں سے ہو ا ر ہی ہم سے ہو گا۔اللہ تعالٰی حضرت آدم کا دشمن
نہ تھا۔اللہ تعالیٰ حضرت نوح کا دشمن نہ تھا۔اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیم کا دشمن نہ تھا۔اللہ تعالیٰ حضرت موسیٰ اور
عیسی کا دشمن نہ تھا۔اللہ تعالیٰ رسول کریم میل ل ل ا للہ کا دشمن نہ تھا اور ہمارا رشتہ دار نہیں کہ ہم ان تکلیفوں سے بیچ
جائیں۔جب تک تم آگ کی بھٹی میں ڈالے نہیں جاتے اور آروں سے چیرے نہیں جاتے اس وقت تک تم
475
کامیاب نہیں ہو سکتے۔پس تیاری کرو تا آنے والے امتحانوں میں فیل نہ ہو جاؤ۔بغیر تیاری کے تم ہرگز ہرگز
کامیاب نہیں ہو سکتے۔اگر تم دین کے لئے قربانیاں کرنے سے گھبراتے ہو تو تم ایسی چیز
اللہ تعالیٰ کی حفاظت کے میسر ہوتی ہے نہیں جس کی اللہ تعالیٰ کے نزدیک حفاظت کی ضرورت ہو۔تم
اپنے لئے موت اور صرف موت میں ہی زندگی تلاش کرو۔جب موت تمہاری نظروں میں معمولی اور حقیر چیز بن
جائے گی تو تم تمام دنیا پر بھاری ہو جاؤ گے اور دنیا تمہارے مقابلہ سے عاجز آجائے گی۔پس اپنی ذمہ داریوں کو
سمجھو اور انہیں ہمت کے ساتھ ادا کرتے جاؤ اور یہ بات ہمیشہ یاد رکھو کہ جب تک صحیح طور پر کوشش نہیں کی جائے
گی اس وقت تک صحیح نتائج نہیں نکلیں گے "۔فرموده ۲۹ ستمبر ۱۹۴۷ء۔مطبوعہ الفضل ۱۹ اکتوبر ۱۹۶۰ء)