مغرب سے طلوع شمس کے متعلق رسول کریمﷺ کی ایک پیشگوئی
مشعل راہ (جلد اوّل)
476
مغرب سے طلوع شمس کے متعلق رسول کریم صلی اللہ کی
ایک پیشگوئی
ہمارے نوجوانوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس اپنے اندر پیدا کرنا چاہئے
اکتوبر ۱۹۴۶ء بعد نماز عصر جامعہ احمدیہ اور مدرسہ احمدیہ کے طلباء نے جناب مولوی جلال الدین
صاحب شمس کی انگلستان سے کامیاب مراجعت اور جناب منیر آفندی الحصنی صاحب امیر جماعت احمد یہ دمشق کی
تشریف آوری پر ایک دعوت چائے دی تھی جس میں سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس
موقعہ پر حضور نے جو پر معارف تقریر فرمائی تھی وہ نو جوانوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے اس لئے ذیل
میں اسے درج کیا جاتا ہے۔حضور نے فرمایا :۔دو
چونکہ مغرب کی نماز کا وقت ہونے والا ہے۔اس لئے میں بہت مختصر تقریر کروں گا۔میں اس وقت صرف
ایک بات کی طرف جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔باتیں تو کئی تھیں مگر چونکہ نماز کا وقت تنگ ہے اس لئے میں
صرف اس امر کی طرف جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اللہ تعالٰی اور اس کے انبیاء کے کلام کے کئی بطن
ہوتے ہیں اور ہر بطن اپنے اپنے وقت پر پورا ہوتا ہے۔رسول کریم ملی مال کی ہیلی نے قرآن کریم کے متعلق فرمایا ہے کہ
اس کے سات بطن ہیں اور سات مطنوں میں سے آگے ہر بطن کی الگ الگ تفاسیر ہیں۔اسی طرح ایک ایک آیت
سینکڑوں اور ہزاروں معانی پر مشتمل ہے۔غلطی سے مسلمانوں نے یہ سمجھ لیا ہے کہ قرآن کریم صرف چند
تفسیروں میں محصور ہے۔انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ ہر معنے جو عربی زبان سے درست ثابت ہوتے ہیں۔ہر معنے
جسے عربی صرف و نحو برداشت کرتے ہیں اور ہر سمنے جو قرآن کریم کی ترتیب سے نکلتے ہیں، وہ درست اور صحیح ہیں
کیونکہ اگر وہ معنے خدا تعالیٰ کے مد نظر نہ ہوتے تو وہ ان معنوں کی ضرور تردید کرتا اور ایسے الفاظ نہ بولتا جن سے
نئے معنے تو پیدا ہوتے مگر وہ معنے اللہ تعالٰی کے منشاء یا انسانی عقل کے خلاف ہوتے۔بہر حال اس موقعہ پر میں یہ بتانا
چاہتا ہوں کہ رسول کریم ملی ایم کی ایک حدیث میں اس زمانہ کے متعلق ایک اشارہ پایا جاتا ہے (گو اس کے بعض
477
اور معنے بھی ہیں ، رسول کریم ملی علیه السلام فرماتے ہیں کہ آخری زمانہ میں مغرب سے سورج کا طلوع ہو گا اور جب یہ
واقعہ ہو گا تو اس کے بعد ایمان نفع بخش نہیں رہے گا۔۱۹۳۴ء میں احرار نے ہمارے خلاف ایجی ٹیشن شروع کی
اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے احمدیت کا خاتمہ کر دیا ہے اور ۱۹۳۴ء سے ہی اللہ تعالیٰ نے جماعت کو ایک نئی
زندگی بخشی اور اسے ایک ایسی طاقت عطا فرمائی جو اس سے پہلے اسے حاصل نہیں تھی۔اس نئی زندگی کے نتیجہ میں
ہماری جماعت میں قربانی کا نیا مادہ پیدا ہوا۔ہماری جماعت میں اپنے نفوس اور اپنے ابوال کو خدا تعالیٰ کی راہ میں
وقف کرنے کا نیا جوش پیدا ہوا اور ہماری جماعت میں دین اسلام کی خدمت اور اللہ تعالیٰ کے کلمہ کے اعلاء کے
لئے باہر جانے کا نیا ولولہ اور نیا جوش موجزن ہوا۔چنانچہ پہلے بیسیوں اور پھر سینکڑوں نوجوانوں نے اس غرض کے
لئے اپنے آپ کو وقف کیا اور میں نے خاص طور پر ان کی دینی تعلیم کا قادیان میں انتظام کیا تاکہ وہ باہر جا کر کامیاب
طور پر تبلیغ کر سکیں۔اس عرصہ میں جنگ کی وجہ سے ہمارے پہلے مبلغ باہر رکے رہے اور نئے مبلغوں نے اپنی تعلیم
کا سلسلہ جاری رکھا یہاں تک کہ جنگ کے خاتمہ پر ہم نے ساری دنیا میں اپنے مبلغ اس طرح پھیلا دیئے کہ احمدیت
کی تاریخ اس کی مثال پیش نہیں کر سکتی۔باقی مسلمانوں میں تو اس کی کوئی مثال تھی ہی نہیں۔ہماری جماعت میں
بھی جو قربانی کی عادی ہے ، اس قسم کی کوئی مثال پہلے نظر نہیں آتی۔جب مبلغ تیار کر کے بیرونی ممالک میں بھیجے گئے
تو خدا تعالیٰ کی مشیت اور رسول کریم می لوی کی پیشگوئی کے ماتحت ہمارا جو لشکر گیا ہوا تھا اس میں سب سے پہلے
شمس صاحب مغرب سے مشرق کی طرف آئے۔پس اس پیشگوئی کا ایک بطن یہ بھی تھا کہ آخری زمانہ میں اللہ تعالٰی اسلام کی فتح اور اسلام کی کامیابی اور
اسلام کے غلبہ اور اسلام کے استعلاء کے لئے ایسے سامان پیدا کرے گا جن کی مثال پہلے مسلمانوں میں نہیں ملے گی
اور اس وقت سورج یعنی شمس مغرب سے مشرق کی طرف واپس آئے گا۔ہمارے مولوی جلال الدین صاحب کا
نام شمس ان کے والدین نے نہیں رکھا۔ماں باپ نے صرف جلال الدین نام رکھا تھا مگر انہوں نے باوجود اس کے
کہ وہ شاعر بھی نہیں تھے یونہی اپنے نام کے ساتھ شمس لگالیا تاکہ اس ذریعہ سے رسول کریم ملی کی یہ پیشگوئی
پوری ہو کہ جب شمس مغرب سے مشرق کی طرف آئے گا تو اس وقت ایمان نفع بخش نہیں ہو گا۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے یہ معنی کئے ہیں کہ اس وقت اسلام اور ایمان کے غلبہ کے آثار شروع ہو
جائیں گے اور یہی معنی صحیح اور درست ہیں۔بعض لوگ غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ جب کوئی پیشگوئی پوری ہو تو
اسی وقت اس کے تمام پہلو اپنی تکمیل کو پہنچ جانے چاہئیں حالانکہ ایسا نہیں ہو تا۔تو رات اور بائبل سے پتہ لگتا ہے
کہ رسول کریم مال کے متعلق یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ جب آپ ظاہر ہوں گے تو اس وقت کفر بالکل تباہ ہو
جائے گا حالانکہ جب آپ ظاہر ہوئے تو آپ کے ظہور کے ساتھ ہی کفر تباہ نہیں ہوا۔در حقیقت اس پیشگوئی کا
مطلب یہ تھا کہ رسول کریم مالی تعلیم کے ظہور اور آپ کی بعثت کے ساتھ کفر کی تباہی کی بنیاد رکھی جائے گی۔اسی
طرح اس پیشگوئی کے بھی یہ معنے نہیں کہ جب شمس صاحب آجائیں گے تو اس کے بعد لوگوں کے لئے ان کا ایمان
478
نفع بخش ثابت نہیں ہو گا بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تبلیغ اسلام کی خاص بنیا د رکھی جائے گی اور اس وقت اسلام کو
اتنا غلبہ حاصل ہو گا کہ لوگوں کا ایمان لانا اتنا نفع بخش نہیں ہو گا جتنا پہلے ہو سکتا تھا۔پہلے تو اسلام کی آواز ایسی ہی
ہوگی جیسے ایک وحید و طرید انسان کی ہوتی ہے مگر پھر دنیا کے چاروں طرف مبلغ پھیل جائیں گے۔قرآن کے تراجم
شائع کر دیئے جائیں گے۔لٹریچر شائع ہو نا شروع ہو جائے گا اور اس کے بعد ایک انسان اسلام کی آواز کو اس طرح
نہیں سنے گا جیسے اجنبی آواز ہوتی ہے بلکہ وہ اس آواز کو اس طرح سنے گا جیسے ایک شناخت شدہ آواز ہوتی ہے اور
ایسی آواز کا انکار اتنا آسان نہیں ہو تا جتنا ایک منفرد آواز کا انکار آسان ہوتا ہے۔یہی معنے اس پیشگوئی کے ہیں کہ
اس وقت ایمان قبول کرنا اتنا مشکل نہیں رہے گا جتنا پہلے ہوا کرتا تھا۔اس وقت اسلام پھیلانے والے بڑی کثرت
سے پھیل جائیں گے۔لوگ اسلام کی تعلیم سے مانوس ہو جائیں گے اور اسلام قبول کرنا ان کے لئے پہلے جیسا
دو بھر نہیں رہے گا۔یہ مفہوم ہے جو اس پیشگوئی کا ہے۔پھر وہ زمانہ بھی آجائے گا جب اس پیشگوئی کا دوسرا بطن
پورا ہو گا اور مغرب سے اسلام کے مبلغ نکلنے شروع ہوں گے اور مغرب میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو بجائے
اسلام کو مٹانے کے اسلام کی تبلیغ کے لئے اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں گے۔پھر وہ زمانہ بھی آئے گا جب
اس دنیا پر صرف اشرار ہی اشرارہ رہ جائیں گے اور جبھی سورج بھی مشرق کی بجائے مغرب سے طلوع کرے گا
اور دنیا تباہ ہو جائے گی۔یہ سارے بطن ہیں جو اپنے اپنے وقت پر پورے ہوں گے۔لیکن میں سمجھتا ہوں اس کا
ایک بطن یہ بھی ہے جو شمس صاحب کے آنے سے پورا ہوا اور جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رسول کریم میں کی
پیشگوئی کے مطابق ہمارا اس وقت کا روحانی حملہ جارحانہ ہو گا جو زیادہ سے زیادہ قوی ہو تا چلا جائے گا۔پس ہماری جماعت کے دوستوں پر بھی اور جامعہ احمدیہ اور مدرسہ احمدیہ کے طلباء پر بھی بہت بڑی ذمہ
داری عائد ہوتی ہے۔جب جارحانہ اقدام کا وقت آتا ہے تو یکے بعد دیگرے قوم کے نوجوانوں کو قربانی کی
بھینٹ چڑھایا جاتا ہے۔جب لڑائی نہیں ہوتی تو اس وقت فوجوں کی اتنی ضرورت نہیں ہوتی لیکن جب جارحانہ
اقدام کا وقت آتا ہے تو جس طرح ایک تنور والا اپنے تنور میں پتے جھونکتا چلا جاتا ہے اسی طرح نوجوانوں کو قربانی
کی آگ میں جھونکنا پڑتا ہے اور یہ پرواہ نہیں کی جاتی کہ ان میں سے کون بچتا ہے اور کون مرتا ہے۔ایسے موقعہ پر
سب سے مقدم ، سب سے اعلیٰ اور سب سے ضروری یہی ہوتا ہے کہ جیسے پروانے شمع پر قربان ہوتے چلے جاتے
ہیں اسی طرح نوجوان اپنی زندگیاں اسلام کے احیاء کے لئے قربان کر دیں کیونکہ ان کی موت کے ساتھ ان کی قوم
اور دین کی زندگی وابستہ ہوتی ہے۔اور یہ قطعی اور یقینی بات ہے کہ اگر قوم اور دین کی زندگی کے لئے دس لاکھ یا
دس کرو ڑیا دس ارب افراد بھی مرجاتے ہیں تو ان کی پرواہ نہیں کی جاسکتی اگر ان کے مرنے سے ایک مذہب اور
دین زندہ ہو جاتا ہے۔پس ہمارے نوجوانوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس اپنے اندر پیدا کرنا
چاہئے"۔(فرموده ۱۶ اکتوبر ۱۹۴۶ء۔مطبوعہ الفضل ۲۹ جنوری ۱۹۶۱ء)