تقریر فرمودہ سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ ۲۰ اکتوبر ۱۹۴۲ء
مشعل راہ (جلد اوّل)
479
اپنی ساری طاقتیں اور صلاحیتیں کام اور
صرف کام کیلئے وقف کر دو
یادر کھو عمل کے بغیر دنیا میں کوئی قوم کامیابی حاصل
نہیں کر سکتی
کامیاب تنظیم کیلئے راہنما اصول
کام کی صلاحیت کے لحاظ سے ہمیں یور چین اقوام کا مقابلہ کرنا ہو گا
ورزش کی ضرورت اور اہمیت
اپنے مقام کو سمجھو اور اپنے فرائض کا صحیح احساس پیدا کرو
تمہارے اندر ہر وقت بیداری اور ہو شیاری نظر آنی چاہئے
کام سے بھاگنے اور گریز کی عادت کو ختم کریں
مجبوری اور پابندی کے طوق کو اتار پھینکیں
تقریر فرمودہ سالانہ اجتماع خدام الاحمد یه ۲۰ اکتوبر ۱۹۴۲ء)
480
مجبوریاں اور پابندیاں ہمارے ملک کا خاصہ ہو گئی ہیں۔ہمارا کوئی پروگرام ایسا نہیں ہوتا
جس کا خاتمہ مجبوریوں اور پابندیوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ لگا کر نہیں ہو تا۔دنیا کے پردہ پر باقی اقوام کے پروگرام
میں بہت ہی کم پروگرام ایسے ہوتے ہیں جن میں مجبوریوں اور پابندیوں کا ذکر کیا جائے لیکن ہمارے ملک کے افراد
کی زبان پر آخری الفاظ مجبوری اور پابندی کے ہی ہوا کرتے ہیں۔اللہ ہی بہتر جانے کہ یہ لعنت کا طوق ہمارے
ملک کی گردن سے کب دور ہو گا اور کب مجبوری اور پابندی بجائے قاعدہ کے استثناء بن جائے گا۔یہ کوئی کہہ ہی
نہیں سکتا کہ کسی کام میں مجبوری اور پابندی نہیں ہوتی۔حضرت علی فرماتے ہیں عرفت ربي بفشخ
الْعَزائِمِ بعض دفعہ بڑے بڑے پختہ عزائم کرنے کے باوجود مجھے پیچھے ہٹنا پڑا اور مجھے معلوم ہوا کہ میرے اوپر
ایک خدا بھی ہے لیکن یہ استثناء ہے اور اس استثناء کا قاعدہ کی جگہ پر استعمال اس سے بھی زیادہ حماقت ہے جیسے یہ
خیال کر لینا ایک احمقانہ امر ہے کہ کسی قاعدہ میں استثناء نہیں ہوا کرتا۔یہ صحیح ہے کہ ہمارے مذہب میں بھی بعض
استثنائی صورتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔مثلاً ہمارے مذہب میں یہ اجازت پائی جاتی ہے کہ اگر کھڑے ہو کر نماز نہ پڑھ سکو
تو بیٹھ کر نماز پڑھ لو۔اگر بیٹھ کر نماز نہ پڑھ سکو تو لیٹ کر نماز پڑھ لو۔اگر لیٹ کر نماز نہ پڑھ سکو تو سر کی جنبش سے نماز
پڑھ لو۔اگر سر کی جنبش سے بھی نماز نہ پڑھ سکو تو محض انگلی کی جنبش سے نماز پڑھ لو۔اگر انگلی کی جنبش سے بھی
نماز نہ پڑھ سکو تو آنکھوں کے اشاروں سے نماز پڑھ لو اور اگر آنکھوں کے اشاروں سے بھی نماز نہ پڑھ سکو تو پھر
دل میں ہی نماز پڑھ لو۔اگر ہمارے مذہب میں یہ حکم نہ ہو تا تو سینکڑوں نہیں ہزاروں ہزار آدمی نماز سے محروم ہو
جاتے۔مسلمان اس وقت چالیس پچاس کروڑ ہیں اور ان چالیس پچاس کروڑ میں سے دو تین کروڑ ہر وقت ایسے
بیمار ہو سکتے ہیں کہ انکے لئے حرکت کرنا یا کھڑا ہو نا مشکل ہو۔ایسے لوگوں کے لئے اگر اللہ تعالیٰ نے کوئی سبیل نہ
رکھی ہوتی اور کوئی راستہ ان کے لئے تجویز نہ کیا ہو تا تو وہ نماز سے محروم ہو جاتے۔پس اسلام کی یہ ایک بہت بڑی
خوبی ہے کہ اس نے ہر قسم کی طبائع کا لحاظ رکھا اور اپنے احکام کے ساتھ استثنائی صورتوں کے جواز کا بھی راستہ
کھول دیا۔جب ہم دشمن کے سامنے اسلام کی خوبیاں بیان کرتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارے مذہب میں یہ جائز ہے کہ
اگر کوئی شخص کھڑے ہو کر نماز نہ پڑھ سکے تو بیٹھ کر نماز پڑھ لے۔اگر بیٹھ کر نماز نہ پڑھ سکے تو لیٹ کر نماز پڑھ
لے۔اگر لیٹ کر نماز نہ پڑھ سکے تو انگلی کے اشارے سے نماز پڑھ لے۔اگر انگلی کے اشارہ سے نماز نہ پڑھ سکے تو
اپنی آنکھوں کی جنبش سے نماز پڑھ لے اور اگر اپنی آنکھوں کی جنبش سے بھی نماز پڑھنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو دل
میں ہی نماز کے کلمات ادا کر لیا کرے اور ہم یہ بات ایک عیسائی کے سامنے بیان کرتے ہیں یا ایک یہودی کے سامنے
بیان کرتے ہیں یا ایک ہندو کے سامنے بیان کرتے ہیں یا ایک زرتشتی کے سامنے بیان کرتے ہیں اور اس کا وہ
مذہب جو رسم و رواج کے بندھنوں میں جکڑا ہوا ہوتا ہے اس قسم کی کوئی مثال پیش نہیں کر سکتا تو اس کا سر جھک
جاتا ہے۔اس کی آنکھیں نیچی ہو جاتی ہیں اور ہماری گردن فخر سے تن جاتی ہے۔اس لئے نہیں کہ ہم نے بہادری کا
کام کیا بلکہ اس لئے کہ ہمیں خدا نے ایک ایسی تعلیم دی ہے جو اپنے اندر استثناء بھی رکھتی ہے۔یہ چیز تو یقینا
481
شاندار ہے اور دشمن پر اس کا اثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔لیکن اگر ہم مساجد میں جائیں اور دیکھیں کہ تمام نمازی
لیٹے ہوئے ہیں۔کوئی انگلی کے اشارہ سے نماز پڑھ رہا ہے۔کوئی محض آنکھوں کی حرکت دے کر ہی فریضہ نماز ادا
کر رہا ہے اور کوئی دل میں نماز کے کلمات پڑھ رہا ہے تو کیا اس نظارہ کے بعد تم دنیا کی کسی قوم کے سامنے بھی سر
اونچا کر سکتے ہو۔کیا تمہار ا سینہ اس نظارہ کو دیکھ کر فخر سے تن سکتا ہے۔یا کیا دشمن کے سامنے تم اپنی گردن اونچی
کرسکتے ہو۔ہر شخص تمہاری طرف حقارت کی نگاہ سے دیکھے گا اور کہے گا تمہاری قوم مریضوں کی قوم ہے۔تمہاری قوم قدم قدم در گور لوگوں کی قوم ہے۔یہ آج مری یا کل۔اس نے بھلا دنیا میں کیا تغیر پیدا کرنا ہے۔اب
دیکھ لو وہی چیز جو استثنائی صورت میں ہمارے لئے عزت کا موجب ہو سکتی ہے عام حالات میں ہمارے لئے نہایت ہی
ذلت اور شرمندگی کا موجب بن جائے گی اور ہم آنکھیں اٹھا کر چلنے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔پس یہ صحیح ہے
که عرفت کرتی بفسخ العزائم۔ہم نے اپنے رب کو فتح عزائم سے ہی دیکھا ہے لیکن یہ بھی صحیح ہے کہ
ہمارے فسخ عزائم کی اب اتنی کثرت ہو گئی ہے کہ حضرت علی نے تو کہا تھا عَرَفْتُ رَبِّي بِفَشَحَ الْعَزائِم
لیکن ہم یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ نسيت ربي بفسخ العزائم میں نے اپنے عزائم کو تو ڑ تو ڑ کر اپنے خدا کو
بالکل بھلا دیا ہے۔اگر میرے اندر اپنے عزائم کو پورا کرنے کی کوئی بھی نیت ہوتی تو میں اپنے ارادوں
کو اتنا نہ تو ڑتا
بلکہ خدا تعالی کے خوف اور اس کے تقویٰ سے متاثر ہو کر کچھ نہ کچھ اپنے عزائم کو پورا کرنے کی کوشش کرتا۔میں سمجھتا ہوں اگر کوئی شخص اپنا پورا زور لگا کر کسی بات پر عمل کرتا ہے تب بے شک اس کا حق ہو تا ہے کہ
وہ کسے مجبوری اور پابندی فلاں کام میں روک بن گئی ہے لیکن ابھی تک ایسا کام کرتے ہوئے ہم نے خدام کو نہیں
دیکھا کہ ہم یہ سمجھ سکیں کہ اس کے بعد واقعہ میں ان کے لئے مزید کام کرنے میں کوئی مجبوری اور معذوری حائل
تھی۔میں یہ سمجھتا ہوں یہاں کوئی ایک شخص بھی کھڑے ہو کر نہیں کہہ سکتا کہ اس نے ایک ہفتہ بھی خدام کو ایسے
رنگ میں کام کرتے دیکھا ہے کہ اس کے بعد ان سے کسی اور کام کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا اور اگر کیا جائے تو اس کے
یہ معنے ہوں گے کہ وہ انسان نہیں بلکہ فرشتے ہیں۔اس وقت تمہارے ماں باپ یہاں بیٹھے ہیں۔تمہارے بڑے
بھائی یہاں بیٹھے ہیں۔تمہارے بزرگ اور رشتہ دار یہاں بیٹھے ہیں۔کیا وہ قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے
اپنے بیٹوں اور اپنے بھائیوں کو اتنا کام کرتے دیکھا ہے کہ اس سے زیادہ کام کرنے کی ان سے امید کرنا حماقت اور
نادانی ہے۔اگر ایسا ہو تو پھر بے شک فسخ عزائم بھی تمہارے لئے ایک زیور بن جائے گا جو تمہارے لئے زینت اور
حضرت علی کے قول کے مطابق خدا تعالیٰ کی شناخت کا ایک ذریعہ ہو گا لیکن اگر تم نے اتنی جد و جہد بھی نہیں کی جتنی
جد وجہد یورپین اقوام اپنے دنیوی مقاصد کے لئے کر رہی ہیں تو تمہارا فتح عزائم کو پابندی اور مجبوری کا نتیجہ سمجھنا
اللہ تعالیٰ کے قانون کی بنک ہے۔لوگ کہتے ہیں اس ملک میں ملیریا بہت ہے اور اسی کے زہر کا یہ نتیجہ ہے کہ طبائع
میں جمود اور تکاسل پایا جاتا ہے۔لیکن اگر یہ درست ہو تب بھی اس حالت کو بدلنا ہمارا فرض ہے۔اگر ہم نے دنیا
میں کوئی نیک تبدیلی پیدا کرنی ہے تو یقیناً ہمارا فرض ہے کہ ہم اس امر کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں کہ وہ چیز جو ہمارے بڑوں
482
سستی کا موجب ہوئی تھی وہ آئندہ نئی نسل میں پیدا نہ ہو۔اگر نئی نسل میں پہلوں سے زیادہ سستی پیدا
ہوتی ہے تو یقینا یہ چیز ہمارے لئے فخر کا موجب نہیں ہو سکتی نہ اس بستی کے نتیجہ میں ہمارا کام صحیح طور پر
ہو سکتا ہے اور نہ ہم اپنی تنظیم کے اعلیٰ ہونے کا دعوی کر سکتے ہیں کیونکہ تنظیم وہی کامیاب ہوتی ہے جس کی
اگلی کڑی پہلی کڑی سے زیادہ مضبوط ہو اور جس کے نتیجہ میں آئندہ نسل پہلوں سے زیادہ فرض شناس اور
کام کرنے والی ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں اسی ملیریا زدہ ہندوستان کے اندر فاقہ میں
اپنے اوقات بسر کرنے والے اور بہت کم خوراک استعمال کرنے والے لوگ ہماری جماعت میں پائے جاتے
تھے مگر ان کے اخلاص اور ان کی قربانی اور ان کی مستعدی اور ان کی جانفشانی کی یہ حالت تھی کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زبان سے کوئی حکم سنتے تو وہ راتوں رات بٹالہ یا گورداسپور یا امر تسر پہنچ جاتے
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حکم کی تعمیل کر کے واپس آتے۔اب بجائے اس کے کہ ہمیں
ترقی ہوتی ، ہمیں اس میں تنزل کے آثار نظر آرہے ہیں۔حالانکہ چاہئے یہ تھا کہ پہلے اگر سلسلہ کا کام پیش
آنے پر ہماری جماعت کے لوگ پیدل بٹالہ امر تسر اور گورداسپور پہنچ جاتے تھے تو آج کل کے خدام لاہور
گجرات اور پشاور جانے کیلئے تیار ہو جاتے۔تب ہم سمجھتے کہ یہ چیز ہمارے لئے خوشی کا موجب ہے اور ہماری
بیماری کو آئندہ نسل نے اپنے جسم میں سے دور کر دیا ہے ، آئندہ نسل پہلے سے بہتر پید اہورہی ہے اگلی اس
سے بہتر پیدا ہو گی یہاں تک کہ رفتہ رفتہ ہمارے اندر اتنی طاقت پیدا ہو جائے گی کہ ہم کام کی صلاحیت کے
لحاظ سے یورپین اقوام کا مقابلہ کر سکیں گے۔لیکن اگر یہ بات ہمیں نصیب نہیں اور اگر ہم کم سے کم کام
کر سکتے ہیں تو یہ ہمارے لئے موت کی علامت ہے۔ہمارے لئے رونے کا مقام ہے خوشی اور مسرت کا نہیں۔یہ چیز ہے جو خدام الاحمدیہ سے تعلق رکھتی ہے اور یہ چیز ہے جو خدام الاحمدیہ کو اپنے اندر پیدا کرنی چاہئے۔باقی جلسے کرنا، تقریر میں کرنا اور کچھ شعر و غیرہ پڑھ دینا کوئی چیز نہیں۔جیسے ثاقب صاحب نے ابھی نظم پڑھی
ہے مگر نہ اس سے ثاقب صاحب کا دل ہلا نہ سننے والوں کا دل ہلا اور نہ واہ واہ اور سبحان اللہ کا شور بلند ہوا۔پرانے زمانے میں کم سے کم اتنی بات تو تھی کہ خواہ بناوٹ اور تکلف سے ہی سہی بہر حال جب ایک شاعر
483
اپنے شعر سناتا تو لوگ ہال کھیلنے اور ناچنے اور سرمار نے لگ جاتے۔تم اس کو بناوٹ ہی کہو مگر وہ اتنا تو کہہ سکتے تھے
کہ ہمارے شعروں میں یہ اثر ہے کہ لوگ ناچتے اور سرمار نے لگ جاتے ہیں لیکن آج کل شعروں میں کیا ہو تا ہے
صرف لفاظی اور لفاظی اور لفاظی اور لفاظی۔میں نے پچھلی دفعہ سب سے زیادہ زور اس امر پر دیا تھا کہ تم عملی
رنگ میں کام کرو اور دنیا کے سامنے اپنے کام کا نمونہ پیش کرو۔اس وقت یورپ تو الگ رہا ہندوؤں
میں بھی تم سے بہت زیادہ چستی اور بیداری پائی جاتی ہے اور وہ بہت زیادہ اپنی تنظیم کی طرف متوجہ ہیں۔مگر تم نے
س طرف توجہ نہیں کی حالانکہ عمل کے بغیر دنیا میں کبھی کوئی قوم کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔میرے پاس رپورٹ
کی گئی ہے کہ خدام الاحمدیہ کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ انڈر نر شڈ Under nourshed ہیں یعنی ان
میں سے بہت سے نوجوان مناسب غذا نہ ملنے کی وجہ سے کمزور ہیں۔مگر انڈر نر شڈ کے یہ معنی نہیں کہ انہیں غذا
کافی نہیں ملتی بلکہ در حقیقت اس کے یہ معنے ہیں کہ ان کی غذا صحیح طور پر ہضم نہیں ہوتی۔میں نے بہت مطالعہ کیا
ہے اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اکثر موٹے آدمی بہت ہی کم غذا کھایا کرتے ہیں۔جب بھی میں نے تحقیق کی ہے
مجھے یہی معلوم ہوا ہے کہ دیلے آدمی زیادہ کھاتے ہیں اور موٹے آدمی کم۔اس کی وجہ یہ ہے کہ موٹے آدمی کے
معدہ میں ایسا بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے کہ جب غذا اندر جاتی ہے تو انسانی جسم کی مشینری اس غذا کو شکر میں تبدیل کر دیتی
ہے اور اس طرح اسے دوسروں کی نسبت بہت کم غذا کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔پس کمزوری کی اصل وجہ
غذا کی قلت نہیں بلکہ اس کا بہت بڑا تعلق انسان کی قوت ہاضمہ کے ساتھ ہے۔اگر کسی شخص کے معدہ میں کوئی
ایسی تبدیلی پیدا ہو گئی ہے کہ وہ روٹی چاہے کس قدر کھائے فضلہ زیادہ پیدا ہو تا ہے تو وہ دس روٹیوں سے اتنا فائدہ
نہیں اٹھا سکے گا جتنا دوسرا شخص صرف ایک روٹی کھا کر اٹھالے گا۔یہ چیزیں ایسی ہیں جن کا انسان کی قوت ہاضمہ کے
ساتھ تعلق ہے۔پھر بہت کچھ نشاط اور عزم سے بھی یہ امور تعلق رکھتے ہیں اور تھوڑی تھوڑی غذا سے بھی انسان میں
نہایت اعلیٰ درجہ کی قوت عملیہ پیدا ہوتی ہے۔اگر غذا کے ساتھ ورزش رکھی جائے اور پھر غذا کے استعمال کے
وقت بشاشت اور نشاط کو قائم رکھا جائے تو غذا ایسے طور پر جزو بدن ہوتی ہے کہ انسان کے تمام قومی میں ایک
طاقت محسوس ہونے لگتی ہے جسے ہمارے ملک میں انگ لگنا کہتے ہیں اور یہ چیز اس کی ترقی اور راحت کا موجب
ہوتی ہے۔پس غذا کے صحیح نہ ملنے کے یہ معنے نہیں ہیں کہ لوگوں کو غذا کی کمی کی شکایت ہے بلکہ اس کے یہ معنے ہیں
کہ انہیں غذا کے استعمال کا صحیح طریق معلوم نہیں۔اگر صحیح طور پر غذا کھائی جائے تو تھوڑی سے تھوڑی غذا بھی
انسان کے اندر بہت بڑی قوت عملیہ پیدا کر دیتی اور اس کے قلب میں نئی امنگ اور نیا جوش بھر دیتی ہے۔صحابہ کو
کون سی غذا ملتی تھی۔بہت سے صحابہ کہتے ہیں کہ ہمیں کبھی پیٹ بھر کر روٹی نہیں ملی۔اس کے مقابلہ میں دیکھ لو
یہاں کتنے لوگ ہیں جن کو پیٹ بھر کر کھانا میسر نہیں آتا۔یہاں شائد چند گھر ایسے ہوں تو ہوں جو کبھی ناواقفی کی وجہ۔
484
سے بھوکے رہ جائیں لیکن صحابہ میں تو اکثر ایسے تھے جن کو پیٹ بھر کر روٹی نہیں ملتی تھی مگر اس کے باوجو دانہوں
نے اپنے کام اتنی علو ہمتی سے سر انجام دیئے ہیں کہ دین تو دین رہا دنیا کے کاموں میں بھی وہ ایک نمونہ قائم کر گئے
ہیں۔اس کی یہی وجہ تھی کہ ان کے اندر ایک غیر معمولی جذبہ پایا جاتا تھا اور وہ سمجھتے تھے کہ ہم دنیا میں ایک عظیم
الشان تغیر پیدا کرنے کے لئے کھڑے ہوئے ہیں اور یہ تغیر ہمارے ہاتھوں سے پیدا ہو کر رہے گا۔یہ چیز تھی جو ان کی
امنگوں کو قائم رکھتی تھی۔یہ چیز تھی جو ان کی ہمتوں کو بلند رکھتی تھی۔یہ چیز تھی جو ان کے عزم اور ان کے ارادہ
کو کبھی متزلزل نہیں ہونے دیتی تھی اور یہ چیز تھی جو انہیں ترقی کے میدان میں ہمیشہ آگے ہی آگے اپنا قدم
بڑھانے پر مجبور کرتی تھی۔تمہارے جسم پر کبھی پھٹا ہوا کپڑا ہو تو تم رونے لگ جاتے ہو اور کہتے ہو ہماری قسمت کیسی پھوٹ گئی کہ
ہمیں پہننے کے لئے پھٹا ہوا کپڑا ملا۔مگر صحابہ کو پھٹا ہوا کپڑا بھی ملتا تو ان کا سر اللہ تعالیٰ کے حضور جھک جاتا۔ان کی
زبان اس کے احسان کے ذکر سے تر ہو جاتی اور وہ کہتے کتنا اچھا کپڑا ہے جو ہمارے خدا نے ہمیں دیا۔انہیں اگر
ایک سوکھی ہوئی روٹی کا ایک ٹکڑا بھی چار دن کے بعد ملتا تو خوشی سے ان کی آنکھوں میں چمک پیدا ہو جاتی اور وہ
کہتے الحمد للہ خدا نے ہمیں اپنے انعام سے نوازا۔یہی وجہ ہے کہ انہیں جو فائدہ سوکھی روٹی کے ٹکڑوں نے دیا وہ
تمہیں پلاؤ اور قورمہ بھی نہیں دیتے۔آج جسے پلاؤ ملتا ہے وہ پلاؤ تو کھاتا جاتا ہے مگر ساتھ ہی اس حسرت سے اس کا
دل کباب ہو رہا ہوتا ہے کہ پلاؤ کے ساتھ زردہ نہیں۔جسے پلاؤ اور زردہ میسر آئے وہ پلاؤ اور زردہ کھاتے ہوئے
خون کے آنسو بہا رہا ہوتا ہے اور کہتا ہے پلاؤ اور زردے کو میں کیا کروں، فرنی تو اس کے ساتھ نہیں ہے۔جسے
دال ملتی ہے وہ گوشت کے لئے روتا ہے۔جسے گوشت ملتا ہے وہ چاولوں کے لئے تڑپتا ہے۔جسے کھانے کے لئے
چار روٹیاں ملتی ہیں وہ کہتا ہے چار روٹیوں سے کیا بنتا ہے ، ملتیں تو چھ ملتیں۔جسے دو ملتی ہیں وہ ایک ایک لقمہ زہر مار
کر رہا ہوتا ہے اور کہتا ہے دو روٹیاں بھی کوئی روٹیاں ہیں، ملتی تو چار ملتیں اور جس کو ایک روٹی ملتی ہے وہ روٹی
بھی کھاتا جاتا ہے مگر ساتھ ہی اس کا خون کھول رہا ہوتا ہے کہ میں کتنی بڑی مصیبت میں گرفتار ہو گیا، مجھے کھانے
کے لئے صرف ایک روٹی مل رہی ہے۔وہاں روکھی سوکھی روٹی کا ٹکڑا بھی ملتا تھا تو صحابہ کہتے کہ ہم اس ٹکڑے
کے بھی مستحق نہ تھے۔یہ خدا کا فضل ہے کہ اس نے یہ ٹکڑا ہمیں عنایت کیا۔نتیجہ یہ ہو تا تھا کہ وہ روکھی روٹی کا
ٹکڑا ان کے انگ لگ جاتا تھا۔ان کے اندر علو ہمتی پیدا کر تا تھا اور ان کے جذ بہ شکر گزاری کو اور بھی بڑھا دیتا تھا۔فتح مکہ کے دن جس دن عرب کا مقام امارت ختم ہوا اور رسول کریم ملی ای دل والے دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ مکہ میں
داخل ہوئے مکہ کے بڑے بڑے صنادید جن کی ساری زندگی اسلام کی دشمنی میں گزری تھی گردن جھکائے آپ
کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ نے ان کے سامنے یہ اعلان کیا کہ جاؤ میں تمہیں کچھ نہیں کہتا۔تم سب میری
طرف سے آزاد ہو۔یہ اعلان کرنے کے بعد آپ اپنی پھوپھی کے پاس گئے اور فرمایا پھو پھی کچھ کھانے کو ہے۔پھوپھی نے کہا میرے عزیز بچے! اگر میرے پاس کچھ کھانے کو ہوتا تو میں تمہیں خود ہی بلا کر کیوں نہ کھلا دیتی۔
485
میرے گھر میں تو سوائے ایک سوکھی روٹی کے جو کئی دن سے پڑی ہوئی ہے اور کچھ نہیں۔آپ نے کہا دکھا ئیں تو
سمی وہ کون سی روٹی ہے۔جب وہ سوکھی روٹی رسول کریم میں دیوی کی خدمت میں لائیں تو آپ نے فرمایا پھو پھی !
یہ تو بہت ہی اچھی روٹی ہے۔اس کے سوا اور کیا چاہئے کہ آپ افسردہ ہو رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ میرے گھر
میں کھلانے کو کچھ نہیں۔پھر فرمایا پانی ہے ؟ آپ کی پھوپھی پانی لائیں تو رسول کریم ملی و یا لیلی نے وہ سوکھی روٹی اس
پانی میں بھگو دی۔اس کے بعد فرمایا سالن ہے۔پھوپھی نے کہا سالن ہمارے گھر میں کہاں سے آیا ؟ اگر ہو تا تو میں
پہلے نہ لے آتی۔میرے پاس تو صرف تھوڑا سا کھٹا سرکہ پڑا ہے۔رسول کریم میلی
لی نے فرمایا سرکہ سے اچھا
سالن اور کیا ہو گا؟ لا ئیں اس سے روٹی کھالوں چنانچہ سرکہ لایا گیا اور آپ نے اس سے بھگوئی ہوئی روٹی کھائی۔یہ انگ لگنے والا کھانا تھا کہ رسول کریم میل ل ل ل لو ہم نے سرکہ کو بھی خدا کی نعمت سمجھا اور سوکھی روٹی اس کے ساتھ کھا
الله الله
کر اس کے فضل کا شکر ادا کیا۔پس در حقیقت ہاضمہ انسان کی اس بشاشت سے پیدا ہوتا ہے جو دل میں پیدا ہوتی ہے۔اگر خوشی سے ایک
معمولی چیز بھی کھائی جائے تو وہ بہت زیادہ قوت پیدا کرتی ہے لیکن اگر رنج سے اچھی سے اچھی چیز بھی کھائی جائے تو
وہ انسان کے اندر کوئی قوت پیدا نہیں کرتی۔تم لوگ ہر چیز کے متعلق یہ سمجھتے ہو کہ تمہیں زیادہ ملنی چاہئے تھی مگر
کم ملی۔مگر وہ ہر چیز کے متعلق یہ سمجھتے تھے کہ ہمیں کم ملنی چاہئے تھی مگر زیادہ ملی۔اس وجہ سے ان کی ایک ایک
روٹی انہیں وہ فائدہ پہنچادیتی تھی جو تمہیں دس دس روٹیاں بھی فائدہ نہیں پہنچاتیں۔مجھے بتایا گیا ہے کہ تم کمی غذا کا
شکار ہو لیکن میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ میں تمہیں نہیں ہیں رونیاں بھی اپنے سامنے کھلاؤں تو تم پہلے سے زیادہ
دبلے ہوتے چلے جاؤ کیونکہ تم میں امنگ نہیں اور تم میں سے بعض نے ابھی ایمان کی حلاوت بھی نہیں چکھی۔تمہارے دل اس حقیقت سے قطعی طور پر بے خبر ہیں کہ تمہیں خدا نے ایک عظیم الشان روحانی کام کے لئے پیدا کیا
ہے اور جسے خدا روحانی انقلاب کے تغیر کے لئے پیدا کرے اس کے مقابلہ میں دنیا کا بڑے سے بڑا بادشاہ بھی بیچ ہو تا
ہے۔اگر بجائے اس کے کہ تم اپنے مقام کو سمجھو اور اپنے فرائض کا صحیح احساس پیدا کرو تم نہایت ادنی اور ذلیل
اور چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف متوجہ ہو جاتے ہو اور کہتے ہو مجھے یہ نہیں ملا مجھے وہ نہیں ملا۔جب تک تمہارے
اندر یہ احساس پیدا نہ ہو کہ تمہیں خدا نے کسی غرض کے لئے پیدا کیا ہے اور جب تک تم اپنے درجہ کو نہ پہچانو اس
وقت تک تم نے کام کیا کرنا ہے۔تم کو خدا نے اس مقام پر کھڑا کیا ہے کہ تمہارا دل خوشی کی لہروں سے ہر وقت پر
رہنا چاہئے اور تمہارے اندر ہر وقت بیداری اور ہوشیاری نظر آنی چاہئے۔اگر یہ چیز تمہارے اندر پیدا ہو جائے
تو فوری طور پر تم میں ایسی قوت پیدا ہو جائے کہ قلیل سے قلیل خوراک بھی تمہیں کام کرنے کے قابل بنادے۔میں نے دیکھا ہے کہ آج کل کے نوجوانوں سے بڑھے زیادہ کام کر لیتے ہیں۔ڈلہوزی جاتے ہوئے مجھے
ہمیشہ اس کا تجربہ ہوتا ہے۔میرے ساتھ چونکہ دفتر کے علاوہ انجمن کے کلرکوں میں سے بھی ایک کلرک جانا
ضروری ہوتا ہے اور میں کام کسی قدر سختی سے لیتا ہوں اس لئے ایک دو مہینہ کام کرنے کے بعد ہی ان کی طرف
486
سے انجمن میں درخواستیں جانی شروع ہو جاتی ہیں کہ ہمیں اس دفتر سے بدلا جائے۔وہ سمجھتے ہیں ہمارا کام اتنا ہی
ہے کہ سور ہیں اور مہینہ کے بعد تنخواہ لے لیں۔میرے نزدیک اس صورت حالات کی وجہ سے ناظروں پر بھی
حرف آتا ہے۔اگر ناظر اپنے کارکنوں سے صحیح طور پر کام لیتے تو ان میں یہ احساس ہی کیوں پیدا ہو تاکہ ہمیں اس
دفتر سے فلاں دفتر میں بدل دیا جائے۔یہاں کام زیادہ ہے اور وہاں کام تھوڑا ہے۔پھر تو وہ سمجھتے کہ یہ بلا ہر جگہ
مسلط ہے اور ہمارے لئے سوائے اس کے اور کوئی چارہ نہیں کہ ہم محنت سے کام کریں۔حقیقت یہ ہے کہ کام
سے بھاگنا اور گریز کرنا یہ ایک عام عادت ہمیں نوجوانوں میں نظر آتی ہے۔جب تک اس عادت کو دور نہیں کیا
جائے گا جب تک اپنی ذمہ داری کو صحیح طور پر نہیں سمجھا جائے گا جب تک اپنے مقام کے احساس کا مادہ اپنے اندر
پیدا نہیں جائے گا ، تب تک ہماری جد و جہد کبھی اعلیٰ نتائج پیدا نہیں کر سکتی۔لیکن جب یہ چیزیں پیدا ہو گئیں تو دینی
تغیر تو پیدا ہی ہو گا، دنیوی حالتیں بھی خود بخود بدلنی شروع ہو جائیں گی۔یہ امریا د رکھو کہ نکمی قوم دنیا کے
پردہ پر کبھی کوئی عزت حاصل نہیں کر سکتی۔وہ چیز جس کی عام طور پر لوگ خواہش رکھتے ہیں یعنی دنیوی شان و
شوکت اس کا چاہنا عیب ہے۔لیکن یہ امر قطعی طور پر ناممکن ہے کہ اگر اسلام کی تعلیم پر صحیح طور پر عمل کیا جائے تو
وہ چیز تمہیں میسر نہ آئے۔بے شک اس کا چاہنا عیب ہے مگر اس کا منالازمی ہے۔آج تک کسی نبی کی قوم نے بھی یہ
نہیں چاہا کہ اسے دنیوی شان و شوکت مل جائے لیکن اگر وہ قوم صحیح طور پر نبی کی قوم بن جائے تو اسے یہ چیز بھی
ضرور مل جاتی ہے۔بے شک ایک قوم اس وقت گنگار ہو گی جب وہ خود اپنی زبان سے دنیا کی بادشاہت طلب
کرے لیکن جب کوئی قوم اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل کرتی اور اپنے نفوس کو اس کی راہ میں قربان کر دیتی ہے تو خدا
تعالی یہ دکھانے کے لئے کہ میں قادر خدا ہوں ، دنیا کی بادشاہتیں بھی ان کے سپرد کر دیتا ہے۔سید
ر القادر صاحب جیلانی کے متعلق لکھا ہے کہ لوگوں نے ان پر اعتراض کیا کہ آپ اچھے کھانے کھاتے اور اچھے
کپڑے پہنتے ہیں۔آپ نے فرمایا میں کبھی کھانا نہیں کھاتا جب تک مجھے خدا نہیں کہتا کہ اے عبد القادر تجھے میری
ذات ہی کی قسم ہے تو یہ کھانا کھا اور میں اچھے کپڑے نہیں پہنتا جب تک مجھے خدا نہیں کہتا کہ اے عبد القادر تجھے
میری ذات ہی کی قسم ہے تو یہ کپڑا پہن۔حقیقت یہ ہے کہ جب ایک انسان خدا کا ہو جاتا ہے تو وہ چیز جو اس نے خدا
کے لئے چھوڑی ہوتی ہے اسے خدا کی طرف سے عطا کی جاتی ہے اور اس وقت اس کا چھو ڑنا گناہ ہو تا ہے جیسے پہلے
اس کا مانگنا گناہ ہو تا ہے۔اگر تم اس چیز کو چرانا چاہتے ہو تو یہ ایک نقص ہوگا کیونکہ خدا یہ چاہتا ہے کہ وہ تمہیں یہ چیز
خلعت کے طور پر عطا کرے اور یقیناوہ دن آئے گا اور ضرور آئے گا جب یہ چیز تمہارے ہاتھ میں ہو گی۔خواہ یہ دن
تمہارے لئے آئے یا تمہاری نسلوں کے لئے مگر تم تو درخت ہونے میں آتے ہی نہیں کہ تم اس کا پھل کھا سکو۔کہتے
ہیں ایک بادشاہ کسی بڑھے کے پاس سے گزرا اور اس نے دیکھا کہ وہ ایک ایسا درخت لگا رہا ہے جو بہت دیر سے
پھل لاتا ہے۔بادشاہ حیران ہوا اور اس نے بڑھے سے مخاطب ہو کر کہا میاں بڑھے ! تم کیوں اپنا وقت ضائع کرتے
ہو۔تمہاری ستر اسی سال عمر ہے۔تم آج نہ مرے کل مرے۔زیادہ سے زیادہ جئے بھی تو پانچ سال زندہ رہو گے
عبدا
487
مگر یہ درخت تو بہت دیر کے بعد پھل لائے گا اور تم اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکو گے۔پھر ایسا درخت تم کیوں بو
رہے ہو۔بڑھے نے کہا بادشاہ سلامت! آپ نے یہ کیا کہہ دیا۔آپ تو بڑے عقلمند اور دوراندیش انسان ہیں۔اگر پہلے لوگ بھی اسی خیال میں مبتلا رہتے کہ جب ہم نے پھل نہیں کھانا تو ہم درخت کیوں لگائیں اور وہ اس خیال
کے ماتحت درخت نہ لگاتے تو آج ہم کہاں سے پھل کھاتے۔انہوں نے درخت لگائے تو ہم نے پھل کھائے۔اب
ہم درخت لگائیں گے اور ہماری آئندہ نسلیں اس کا پھل کھا ئیں گی۔بادشاہ کو اس کی یہ بات بہت پسند آئی اور
اس نے کہا زہ۔یعنی کیا ہی خوب بات کی ہے۔بادشاہ نے یہ حکم دیا ہوا تھا کہ جب میں کسی کی بات پر خوش ہو کر زہ
کہوں تو اسے فورا تین ہزار کی تحصیلی انعام کے طور پر دے دی جایا کرے۔جب بادشاہ نے کہا زہ تو خزانچی نے فوراً
تین ہزار کی ایک تھیلی بڑھے کے سامنے رکھ دی۔بڑھے نے تھیلی اٹھائی اور کہا بادشاہ سلامت آپ تو کہتے تھے کہ
تو اس درخت کا پھل نہیں کھائے گا۔دیکھئے لوگ درخت لگاتے ہیں تو کہیں دیر کے بعد اس کا پھل کھانا انہیں
نصیب ہوتا ہے لیکن میں تو ابھی درخت لگا ہی رہا ہوں کہ میں نے اس کا پھل کھالیا۔بادشاہ نے یہ سن کر پھر کہا زہ اور
خزانچی نے تین ہزار کی ایک اور تھیلی اس کے سامنے رکھ دی۔اس پر وہ بڑھا پھر بولا اور اس نے کہا بادشاہ
سلامت! لوگ تو سال میں صرف ایک دفعہ پھل کھاتے ہیں لیکن میں نے تو ابھی لگاتے لگاتے اس کا دو دفعہ پھل
کھالیا ہے۔اس پر بادشاہ کے منہ سے پھر نکلا زہ اور خزانچی نے فورا تین ہزار کی ایک تیسری تھیلی اس کے سامنے
رکھ دی۔یہ دیکھ کر بادشاہ ہنس پڑا اور اپنے ساتھیوں سے کہنے لگا چلو یہاں سے ورنہ یہ بڑھا ہمارا سارا خزانہ لوٹ
لے گا۔تو یہ بات ہے کہ تم تو بیج لگاؤ گے تو پھل کھاؤ گے مگر تم بیج لگانے میں آتے ہی نہیں۔تم میں سے بعض کی
ذہنیتیں وہی ہیں جو لیبر یا لبرل پارٹیوں کی ہیں یعنی یہ کہ پہلے خدا ہمیں دے پھر ہم سے کام لے حالا نکہ خدا اس قوم کو
اپنے انعامات دیا کرتا ہے جو اپنے نفوس کو اس کی راہ میں قربان کر دیا کرتی ہے اور اس بات کی پرواہ نہیں کیا کرتی
کہ اسے کیا ملا؟ مجھے یاد ہے میں ایک دفعہ کشمیر گیا۔کشمیری ایک خاص فن میں مشہور ہیں جس کی میں اس وقت
مذمت کر رہا ہوں یعنی یہ بات ان کی عادت میں داخل ہے کہ ان کا دست سوال ہمیشہ دراز رہتا ہے۔ان دنوں
موٹریں نہیں ہوتی تھیں۔کشمیر تک یکوں میں سفر کیا جاتا تھا۔ایک منزل پر ہم ٹھہرے تو بارش آگئی اور ہمیں
اسباب کو اندر رکھنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔مولوی سید سرور شاہ صاحب بطو را تالیق ہمارے ساتھ تھے اور
میر محمد اسحاق صاحب ، میاں بشیر احمد صاحب اور میں تینوں ان کی اتالیقی میں کشمیر کی سیر کے لئے گئے تھے۔یہ حضرت
خلیفہ اول کی خلافت کے دوسرے سال کا واقعہ ہے۔جب بارش آئی تو ہم نے ایک کشمیری
مزدور کو بلایا اور اسے کہا سامان یہاں سے اٹھا کر بر آمدہ میں رکھ دو۔وہ کھڑا ہو کر کہنے لگا کہ ایک ایک چیز کا ایک
ایک پیسہ لوں گا۔لیکن پہلے پیسہ لوں گا اور پھر کوئی چیز اٹھاؤں گا۔بچپن کی عمر کے لحاظ سے اس وقت ہمیں مذاق
سو جھا۔ہم ایک پیسہ اس کے ہاتھ پر رکھ دیتے اور وہ ایک چیز اٹھا کر برآمدہ میں رکھ دیتا۔پھر واپس آتا اور ایک پیسہ
لے کر دوسری چیز اٹھاتا اور اسے برآمدہ میں رکھ آتا۔اسی طرح ہر دفعہ ایک پیسہ لیتا جاتا اور چیزیں اٹھا اٹھا کر اندر
488
رکھتا جاتا۔آخر جب تمام چیزیں رکھ چکا تو مجھے ایک اور مذاق سو جھا۔ہم سے گز بھر ایک کو نہ میں چھتری پڑی تھی۔میں نے بچپن کی شرارت میں جان بوجھ کر اسے کہا کہ چھتری تو پکڑا دو۔اس پر اس نے فور آہاتھ آگے کر دیا اور کہا
لاؤ پونسہ۔ہم نے پیسہ اس کے ہاتھ پر رکھ دیا اور وہ چھتری اٹھا کر بر آمدہ میں لے گیا۔یوں تو ہم خود بھی چھتری اٹھا
سکتے تھے مگر اس وقت ہم نے بذاقاً اسے چھتری اٹھانے کو بھی کہہ دیا جس پر اس نے نہایت بے تکلفی سے کہالاؤ
پونسہ اور جب ہم نے پیسہ دیا تب اس نے چھتری کو ہاتھ لگایا۔تمہارا معاملہ بھی خدا تعالیٰ سے اسی قسم کا ہے۔اگر تم بھی ہر بات پر یہی کہتے رہو کہ لاؤ پونسہ اور تم ایک
کشمیری مزدور کی طرح لاپونسہ کہنے کے عادی بن جاؤ تو وہ بھی تمہیں مزدور ہی رکھے گا۔کیونکہ تم بات کشمیری
مزدور والی کرتے ہو اور امید یہ رکھتے ہو کہ تم سے خدا تعالیٰ وہ سلوک کرے جو اس نے محمد رسول اللہ صلی یم اور
آپ کے صحابہ کے ساتھ کیا حالانکہ لا پونسہ کہنے والے سے تو مزدور کا ہی سلوک کیا جائے گا۔بادشاہ کا سلوک ای
سے کیا جاتا ہے جو اپنی ہر چیز قربان کر دیتا ہے۔جو اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی راہ میں کلی طور پر فنا کر دیتا ہے اور اس
سے کسی قسم کا مطالبہ نہیں کرتا تب اس کا آقا کہتا ہے اس نے اپنے آپ کو میرے لئے فنا کر دیا۔اب یہ مجھ سے جدا
نہیں رہا تب جیسے بیٹا اپنے باپ کا وارث ہو تا ہے ، اللہ تعالیٰ بھی دنیا اس کے سپرد کر دیتا ہے۔یہ کام ہے جو تم نے کرنا
ہے۔جب تک تم یہ کام نہیں کرتے۔جب تک تمہارے اندر ایسی خلش پیدا نہیں ہوتی جو رات اور دن تمہیں
بے تاب رکھے اور تمہیں کسی پہلو پر بھی قرار نہ آنے دے اس وقت تک تم اس مقام کو حاصل نہیں کر سکتے جو
صحابہ نے حاصل کیا۔ابھی ہماری ترقی ہے ہی کیا چیز ؟ چار ہزار آدمیوں کا سال بھر میں ہم میں شامل ہو جانا اور ہر
سال دس ہیں لاکھ روپے کا آجانا۔سر دست ہماری ترقی صرف اسی حد تک ہے۔مگر کیا اتنے سے کام سے دنیا میں
وہ روحانی تغیر پیدا کیا جاسکتا ہے جس تغیر کو پیدا کرنا اللہ تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے۔یہ تغیر اس وقت تک پیدا نہیں
ہو سکتا جب تک لاکھوں لاکھ آدمی ہماری جماعت میں شامل نہیں ہو تا۔مگر سوال یہ ہے کہ آخر لاکھوں لاکھ آدمی
کیوں ہماری جماعت میں شامل نہیں ہو تا۔اسی لئے کہ دنیا تمہاری طرف دیکھ کر کہتی ہے کہ ہم میں اور ان میں
کوئی فرق نہیں اور چونکہ دشمن اپنے مخالف کو ہر بات میں نیچا بتانے کا عادی ہو تا ہے۔جب اسے تم میں اور ان میں
کوئی فرق نظر نہیں آتا تو کچھ شریف الطبع لوگ تو یہ کہتے ہیں کہ ہم میں اور ان میں کوئی فرق نہیں اور کچھ لوگ جو
غیر شریفانہ رنگ اپنے اندر رکھتے ہیں وہ کہتے ہیں یہ لوگ ہم سے بھی زیادہ گندے ہیں اور اس طرح دشمن برابری
کو بھی نچلا درجہ دے دیتا ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ جو چیزیں تمہیں ملی ہیں وہ ان کو نہیں ملیں۔اگر ان کے
ہوتے ہوئے تم ان سے فائدہ نہیں اٹھاتے تو یقینا تم ان سے نچلے درجہ پر ہو۔ایک شخص جس کے پاس ہزار روپیہ
ہے ، وہ اگر خست سے روٹی کھاتا ہے اور ایک دوسرا شخص جسے صرف ایک وقت کی روٹی ملتی ہے وہ بغیر نخست کے
اسے استعمال کرتا ہے تو وہ اگر یہ کہے کہ ہزار روپیہ رکھنے والا مجھ سے زیادہ ذلیل ہے تو وہ ایسا کہنے میں حق بجانب
ہو گا کیونکہ اس کا فاقہ مجبوری کی وجہ سے ہو گا اور اس کا فاقہ خساست اور دنائت کی وجہ سے ہو گا۔پس جب تک تم
489
اپنے اندر تبدیلی پیدا کر کے وہ نئی زندگی حاصل نہیں کرتے جو صحابہ نے حاصل کی اس وقت تک نہ ہم ترقی کر سکتے
ہیں اور نہ ہم یہ امید کر سکتے ہیں کہ ہم خدا کے خاص منعم علیہ گروہ میں شامل ہو جائیں گے۔خدا اس وقت دنیا میں ایک عظیم الشان روحانی انقلاب پیدا کرنا چاہتا ہے اور ایک بہت بڑا
تغیر اس کے حضور مقدر ہے مگر وقت بہت تھوڑا رہ گیا ہے اور افسوس ہے کہ ہماری جماعت نے اس کا ایک حصہ
سونے میں گزار دیا ہے۔ہمارے سلسلہ کو قائم ہوئے چھپن سال گزر چکے ہیں۔چھپن سال میں انسان بڑھاپے کی
عمر کو پہنچ جاتا ہے۔بے شک بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے ستر پچھتر سال کی عمر میں بھی مضبوط قوی ہوتے
ہیں لیکن گورنمنٹ پچپن سال کی عمر پر اپنے ملازموں کو پنشن دے دیا کرتی ہے۔پس تم پر اب اتنی عمر گزرچکی ہے
کہ جس عمر پر
بر گور نمنٹ لوگوں کو پنشن دے دیا کرتی ہے مگر باوجود اس کے کہ تم پنشن کی عمر کو پہنچ چکے ہو ، تم نے
ابھی پہلا گریڈ بھی حاصل نہیں کیا۔یہ کتنے افسوس کی بات ہے۔یہ کتنے رنج کی بات ہے۔یہ کتنے غم اور فکر کی بات
ہے۔پس اپنے اندر تغیر پیدا کرو اور اپنے دماغوں میں ایک نیک تبدیلی رونما کرو۔جس طرح سان پر چاقو چڑھایا
جاتا ہے اسی طرح جب تک خدا تعالیٰ کی خشیت کی سان پر تم اپنے دماغوں کو نہ چڑھاؤ گے ، جب تک تم اپنی زندگی
خالص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے بسر نہیں کرو گے اور جب تک تم مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ کا کامل نمونہ نہیں
بنو گے اس وقت تک تم سے کسی کام کی امید رکھنا یا خیال کر لینا اسلام یورپین اقوام کے مقابلہ میں جیت جائے گا
ایک حماقت اور جنون کی بات ہو گی۔یورپین اقوام کے مقابلہ میں تم کس طرح جیت سکتے ہو جب کہ یورپین اقوام
تم سے دس گنے زیادہ کام کرتی ہیں اور جرمن تم سے ہیں گنے زیادہ کام کرتے ہیں۔یہی حال دوسری اقوام کا ہے
کہ وہ بہت زیادہ محنت اور بہت زیادہ جفا کشی سے کام لینے کے عادی ہیں اور جرمنوں اور امریکنوں اور انگریزوں
کے مقابلہ میں تمہارے کاموں اور قربانیوں کی کوئی نسبت ہی نہیں ، بلکہ عیسائی آج دنیوی اغراض کے لئے جو
قربانیاں کر رہے ہیں وہ تم خدا کے لئے نہیں کر رہے۔پس تمہارا اور ان کا مقابلہ ہی کیا۔بسا اوقات لوگ سوال کیا
کرتے ہیں کہ ہم جو کچھ کرتے ہیں اس کے نیک نتائج کیوں پیدا نہیں ہوتے اور کیوں اسلام کی فتح کا دن قریب سے
قریب تر نہیں آجاتا۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم جو کچھ پیش کرتے ہیں وہ محض ذہنی باتیں ہوتی ہیں اور لوگوں کے
دل صرف ذہنی باتوں سے تسلی نہیں پاسکتے۔یورپ میں جو لوگ اسلام قبول کرتے ہیں وہ صرف اس تعلیم کی وجہ
سے قبول کرتے ہیں جو قرآن کریم اور احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں میں درج ہے
اور جس کے محاسن کو پیش کر کے ہم لوگوں کے قلوب کو فتح کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔مگر وہ ہزاروں ہزار آدمی
جو اسلام کے محاسن کو دیکھ کر فریفتہ ہو جاتے ہیں ، جب ہماری جماعت کے اعمال پر نگاہ دوڑاتے ہیں تو ان کا جوش
ٹھنڈا پڑ جاتا ہے۔ان کی خوشی سرد ہو جاتی ہے اور وہ وہیں کے وہیں رہ جاتے ہیں۔پہلے تو وہ خیال کرتے ہیں کہ
شاید آسمان سے ہمارے لئے ایک ایسا علاج نازل ہوا ہے جس سے ہمارے مزمن امراض دور ہو جائیں گے اور ہم
بھی خوشی اور مسرت کی زندگی بسر کر سکیں گے مگر جب وہ ہماری طرف نگاہ دوڑاتے ہیں تو انکے تمام ولولے دب
490
جاتے ہیں اور وہ کہتے ہیں افسوس ابھی ہماری بیماری کے جانے کا وقت نہیں آیا۔وہ پھر کفرستان میں چلے جاتے
ہیں۔پھر خدا کا خانہ خالی رہ جاتا ہے۔پھر شیطان کی حکومت دلوں پر قائم ہو جاتی ہے اور پھر رحمانی فوجوں کو شیطان
سے بر سر پیکار ہونا پڑتا ہے۔پس جب تک تم اپنے اندر تبدیلی پیدا نہیں کرتے۔جب تک تم اپنے اعمال
تم آسمان کی مخلوق ہو سے یہ بتا نہیں دیتے کہ اب تم وہ نہیں رہے جو پہلے ہوا کرتے تھے بلکہ تم تمام
محنت کرنے والوں سے زیادہ محنت کرنے والے اور تمام قربانی کرنے والوں سے بڑھ کر قربانی کرنے
والے ہو۔تم زمین کے نہیں بلکہ آسمان کی مخلوق ہو۔اس وقت تک تم دنیا میں کوئی تغیر پیدا نہیں کر سکتے۔لیکن
اگر تم میں یہ اوصاف پیدا ہو جائیں تب اور صرف تب دنیا کے لوگ تمہاری طرف متوجہ ہوں گے۔وہ تمہاری
طرف پیاسوں کی طرح دوڑتے چلے آئیں گے۔وہ تم سے علاج اور مداری کے طلبگار ہوں گے کیونکہ وہ تمہارے
چہروں پر وہ چیز دیکھیں گے جس کے دیکھنے کے وہ دیر سے متمنی اور خواہشمند ہیں اور تمہارے ذریعہ انہیں وہ چیز ملے
گی جو دنیا میں اور کہیں نہیں مل سکتی۔تمہارے ذریعہ سے وہ گرم گرم ہوائیں چلیں گی جو کفر کی سردیوں کو بالکل
دور کر دیں گی اور تمہارے قلب میں سے تسکین کی وہ شعائیں نکلیں گی جو گناہوں کی آگ کو بالکل سرد کر دیں
گی۔یہ لازمی بات ہے کہ جس کی ضرورت جس دوکان سے پوری ہو جائے وہ اسی دوکان پر جاتا ہے۔جب تک دنیا
کے لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ ان کی ضرورتیں تمہارے ذریعہ سے پوری نہیں ہو رہیں اس وقت تک انہیں تمہاری
طرف توجہ پیدا نہیں ہو سکتی۔وہ کہتے ہیں اگر ہم عیسائی ہیں تو عیسائی ہی مریں گے۔ہندو ہیں تو ہندو ہی مریں گے۔سکھ ہیں تو سکھ ہی مریں گے۔ان کے دلوں میں یہ تڑپ پیدا نہیں ہوتی کہ تمہارے پاس آئیں اور اپنی ضرورت
کی چیز تم سے حاصل کریں کیونکہ وہ دیکھتے ہیں کہ تمہاری دوکان بھی دوسری دوکانوں کی طرح خالی پڑی ہے اور
تمہاری دوکان ان کی ضرورت کو پورا کرنے سے قاصر ہے لیکن جس دن ان کے کانشس تلی پا جائیں گے
اور وہ کامل یقین کے ساتھ اس نتیجہ پر پہنچ جائیں گے کہ جس چیز کی انہیں تلاش ہے وہ صرف اور صرف تمہارے
پاس ہے اور وہ تمہارے چہروں سے اس نور کا مشاہدہ کریں گے جس نور کی تلاش میں وہ سرگرداں پھر رہے ہیں تو
تم دیکھو گے کہ دنیا کی کوئی بندش ان کو روک نہیں سکتی۔کوئی قید ان کو ڈرا نہیں سکتی۔کوئی طاقت ان کو متزلزل
نہیں کر سکتی۔نہ ان پر اپنے بھائیوں کا اثر ہو گا نہ بہنوں کا نہ ماں باپ کا اثر ہو گا نہ دوسرے عزیز و اقارب کا۔خاوند اپنی بیویوں کو چھوڑ کر بیویاں اپنے خاوندوں کو چھوڑ کر بیٹے اپنے ماں باپ کو چھوڑ کر ماں باپ اپنے بیٹوں کو
چھوڑ کر دوست اپنے دوست کو چھوڑ کر اور رشتہ دار اپنے رشتہ دار کو چھوڑ کر دیوانہ وار تمہاری طرف دوڑتے
چلے آئیں گے اور کہیں گے ہم تو اس دن کو ترس گئے۔مدتوں کی تلاش اور جستجو کے بعد ہمیں آج پتہ لگا کہ وہ قیمتی
متاع جس کی ہمیں تلاش تھی وہ تمہارے پاس ہے۔ہم اس کے حصول کے لئے اپنی ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہیں
بشرطیکہ ہمارے دلوں کی آگ سرد ہو جائے۔ہمارے قلوب کی خلش دور ہو جائے اور ہماری بے تابی راحت اور