اپنے اندر محنت اور قربانی کی عادت پیدا کرنی چاہئے

مشعل راہ (جلد اوّل)

اپنے اندر محنت اور قربانی کی عادت پیدا کرنی چاہیے
حمایک پادری کے ساتھ حضور کی گفتگو
☆ ☆ ☆ ☆ ☆
اپنی عملی زندگیوں کو اپنے وعدہ کے مطابق ڈھالوں
ہر قسم کے دنیوی علوم سیکھو
اگر ایک منٹ بھی تمھارا ضائع ہو جائے تو سمجھو کہ موت آگئی

496
فرمایا :۔" آج میں جماعت کے نوجوانوں کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ان کو اپنے اندر محنت اور قربانی کی
عادت پیدا کرنی چاہئے اور اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لینا چاہئے کہ کسی قوم کی حالت ترقی پذیر نہیں ہو سکتی
جب تک اس قوم کے خواص و عوام میں محنت اور قربانی کی عادت نہ ہو۔دنیا میں قوموں پر کئی شکلوں میں مشکلات
اور کئی صورتوں میں ابتلاء آتے رہتے ہیں مگر ان سب کا جواب صرف ایک ہی ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ استقلال اور
بہادری سے ایسی مشکلات کا مقابلہ کیا جائے۔مگر یہ روح تبھی پیدا ہو سکتی ہے جب نوجوان اپنی ذمہ داریوں کو
سمجھتے ہوئے ان کے مطابق کام بھی کریں یعنی جتنی زیادہ ذمہ واریاں ہوں اتنا ہی زیادہ کام بھی کیا جائے۔کیونکہ
جب تک اندازے کے مطابق کام نہ کیا جائے وہ کبھی نتیجہ خیز نہیں ہوا کرتا۔اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کئی دفعہ ایک مثال بیان فرمایا کرتے تھے کہ کسی بھوکے کے منہ میں میں صرف ایک لقمہ روٹی کا دے
دینے سے اس کی بھوک دور نہیں ہو سکتی اور کسی پیاسے کے منہ میں ایک قطرہ پانی ڈال دینے سے اس کی پیاس
نہیں رک سکتی یعنی جب تک بھو کے کو اتنی غذا نہ مہیا کی جائے جس سے اس کا پیٹ بھر سکے یا جب تک ایک پیاسے
کو اتنا پانی نہ دیا جائے جس کو وہ سیر ہو کر پی سکے ، اس وقت تک نہ وہ بھوکا اور نہ ہی وہ پیا سا بھوک اور پیاس کی
تڑپ کو دور کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان کی صحت قائم یا بحال ہو سکتی ہے۔یہی حال کاموں کا بھی ہوتا ہے۔جتنا بڑا کام ہو اتنی ہی اس کے لئے محنت صرف کی جائے تو وہ ختم کیا جا سکتا
ہے ورنہ نہیں۔اگر کام تو بڑا ہو اور انسان زور تھوڑا لگائے یا محنت کم کرے تو وہ اس کو کبھی سرانجام نہ دے سکے
گا۔مثلاً اگر کسی دریا کا کنارہ ٹوٹ جائے تو اگر کوئی شخص وہاں مٹھی سے مٹی ڈالنا شروع کر دے تو خواہ وہ کتنی بھی
مٹھیاں ڈالے ، مٹی ضائع ہو جائے گی اور دریا کا پانی بھی نہ رک سکے گا۔اسی طرح اگر کوئی شخص اس کنارے پر
ایک ایک پتھر پھینکنا شروع کر دے تو وہ پھر پانی کے تیز بہاؤ کے ساتھ ہی بہتے چلے جائیں گے اور سوائے اس کے کہ
اس شخص کا وقت ضائع ہو اور کوئی نتیجہ نہ نکل سکے گا۔البتہ اس کام کے لئے اگر یہ انتظام کر دیا جائے کہ اتنے پتھر
اور اتنی مٹی وہاں پھینکی جائے جو پانی کو روک سکیں تو پہلے پانی کا زور ٹوٹنا شروع ہو جائے گا اور پھر آہستہ آہستہ پانی
بالکل رک جائے گا۔مثلاً پہلے پانی کے بہاؤ کی طاقت سو تھی اور جب اس طاقت کے مقابلہ میں اتنی مٹی اور پتھر ڈال
دیئے گئے جن کی طاقت دس تھی تو پانی کی طاقت نوے رہ جائے گی۔پھر اگر اتنے ہی پتھر مٹی اور ڈال دیئے جائیں تو
پانی کی طاقت اسی ہو جائے گی اور مٹی اور پتھروں کی طاقت میں ہو جائے گی۔اسی طرح جتنی جتنی مقدار میں پتھر اور
مٹی ڈالی جائے گی اتنی اتنی مقدار میں پانی کی طاقت کم ہوتی جائے گی۔آخر ہوتے ہوتے مٹی اور پتھروں کی طاقت
پانی کے مقابلہ میں زیادہ ہو جائے گی اور پانی رک جائے گا۔پس کام کے مطابق طاقت کو خرچ کیا جائے تو کام ہو سکتا
ہے ورنہ دریا کے شکستہ کنارے پر مٹھی سے مٹی پھینکنے والا شخص یقینا پاگل کہلائے گا کیونکہ جب تک کام کے
اندازے کے مطابق زور نہ خرچ کیا جائے اس وقت تک صحیح نتیجہ برآمد نہیں ہو سکتا بلکہ اندازہ سے کم یا زیادہ

497
طاقت خرچ کرنا پاگل پن کی بات ہو گی۔ایک دفعہ ہم ڈلہوزی گئے۔اس وقت میری عمر کوئی میں بائیس سال کی ہو گی۔ان دنوں ایک پادری
فرگوسن جو اپنے آپ کو عیسائیت کا بہت بڑا عالم سمجھتا تھا اور سیالکوٹ میں عیسائیت اس کے ذریعہ پھیلی تھی ، وہ بھی
ڈلہوزی میں تھا۔اس کی عمر اس وقت ستر اسی سال کے درمیان تھی۔وہ شام کو بازار میں اشتہار تقسیم کیا کرتا تھا کہ
کوئی شخص تثلیث اور کفارہ کے مسائل پر مجھ سے بحث کرلے۔اس زمانہ میں ڈلہوزی کی آبادی بہت کم تھی۔صرف چند کو ٹھیاں تھیں ( یہ ۱۹۱۱ ء کی بات ہے ) وہاں اس بات کا چرچا شروع ہوا کہ یہ عیسائی زیادہ تر اسلام پر حملے
کرتا ہے مگر یہاں کے مولوی کہتے ہیں کہ ہمیں اس کے اعتراضات کا جواب نہیں آتا۔ہم وہاں ایک ایسے مکان
میں ٹھہرے ہوئے تھے جو تھا تو بالا خانہ مگر اس کی چھت میں پیر دھنس جاتے تھے اور اس کی چھت سے پانی بھی ٹپکتا
تھا۔ہم نے وہاں لمبے لمبے پچھٹے پچھوا لئے ہوئے تھے تاکہ پیر نہ رھنے۔ایک داروغہ عبد الغفور صاحب جو فیروزپور
کے رہنے والے تھے وہاں ان کے اپنے مکانات تھے۔وہ گو احمد کی تو نہ تھے مگر انہیں احمدیت سے بغض بھی نہ تھا۔انہوں نے اصرار کیا کہ آپ ہمارے گھر چلے آئیں مگر میں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اس شرط پر جاتے ہیں کہ
ہمارا کھانے کا انتظام اور باورچی وغیرہ اپنا ہو گا اور ہم آپ کو اور کوئی تکلیف نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے
مان لیا اور ہم ان کے ہاں چلے گئے۔کھانے کا انتظام ہم نے اپنا کر لیا تھا مگر وہ داروغہ صاحب صبح شام کچھ نہ کچھ اپنے
گھر سے پکوا کر ضرور لے آیا کرتے تھے۔کچھ مسلمان جو پادری کے اعتراضات سے تنگ آچکے تھے میرے پاس
آئے اور انہوں نے کہا کہ آپ اس پادری سے بات چیت کریں۔مجھے اس وقت کچھ زیادہ واقفیت تو نہ تھی مگر
تو کلا علی اللہ میں نے ان کی بات مان لی اور پادری صاحب کے گھر چلے گئے۔بحث شروع ہوئی۔میں نے
کہا پہلے تثلیث پر بحث ہو گی اور پھر کفارہ پر۔مگر پادری زیادہ تر کفارہ پر بحث کرنے پر زور دیتا تھا۔آخر وہ میرے
اصرار پر مان گیا کہ تثلیث پر بحث ہو۔میں نے پادری سے سوال کیا کہ یہ سامنے میز پر جو پنسل پڑی ہے اگر آپ
اس کو اٹھانا چاہیں اور اپنے بہرہ اور خانساماں کو آواز میں دیں کہ او بہرہ اور خانساماں ادھر آئیو اور جب وہ آجائیں
اور ادھر آپ ہم کو بھی بلالیں اور جب ہم سب جمع ہو جائیں اور پوچھیں کہ کیا کام ہے تو آپ کہیں کہ یہ پنسل
اٹھا دو تو ہم سب آپ کے متعلق کیا خیال کریں گے۔پادری صاحب کہنے لگے اگر میں ایسا کہوں تو یقینا پاگل سمجھا
جاؤں گا۔میں نے کہا اب آپ مجھے بتائیے کہ کیا دنیا کو خدا باپ نے پیدا کیا ہے یا خدا بیٹے نے پیدا کیا ہے یا خدا روح
القدس نے پیدا کیا ہے۔انہوں نے کہا سب نے مل کر پیدا کیا ہے۔میں نے کہا کیا اس کے پیدا کرنے کی خدا روح
القدس میں طاقت تھی یا نہیں ؟ یا خدا باپ میں یہ طاقت تھی یا نہیں؟ پادری صاحب نے کہا ان دونوں میں بھی تھی
کہ وہ اکیلے پیدا کر سکتے۔میں نے کہا پھر کیا وجہ ہے کہ وہی کام جس کو خدا باپ آسانی سے کر سکتا ہے۔خدا روح
القدس آسانی سے کر سکتا ہے۔خدا بیٹا آسانی سے کر سکتا ہے ، اسے تینوں نے مل کر کیا۔یہ تو ویسی ہی بات ہے جیسے
فنسل اٹھانے کے لئے کئی آدمی جمع ہو جائیں۔اس پر وہ پادری شرمندہ سا ہو گیا اور کہنے لگا یہ تثلیث کا مسئلہ کچھ۔

498
اس قسم کا ہے کہ اس کی سمجھ آنی مشکل ہے۔ہماری اصل بنیاد تو کفارہ پر ہے۔جب کفارہ پر بات چیت ہوئی تو اس
میں بھی خدا کے فضل سے ہمیں کامیابی ہوئی۔غرض کسی کام کو کرتے وقت اس پر اس کے اندازہ سے زیادہ زور
لگایا جائے تو بھی اور کم زور لگایا جائے تو بھی درست نہیں ہو تا۔اگر کوئی شخص قطب مینار کو اپنے کندھے کے زور
سے ہلانا چاہے تو وہ پاگل گردانا جائے گا یا اگر کوئی شخص ہمالیہ پہاڑ کو اپنے بوٹ سے ٹھڈے مار رہا ہوں اور اس سے
کوئی پوچھے کہ کیا کر رہے ہو تو وہ کہہ دے ہمالیہ کو گرا رہا ہوں تو وہ پاگل ہو گا اور کوئی اس کو عقل مند نہیں کہہ سکے
گا۔اللہ تعالی نے انسان کے اندرجتنے جو اس رکھے ہیں ان میں ایک حس موازنہ کی بھی ہے اور اس جس کے ذریعہ
ہم کام کے مطابق طاقت کا اندازہ لگاتے ہیں۔حواس خمسہ تو پرانے زمانہ کی اصطلاح ہے جو ابھی تک چلی آ رہی ہے
حالانکہ ایک شخص جس کی آنکھیں ناک کان ہاتھ اور زبان بالکل ٹھیک ہوں وہ پاگل بھی ہو جاتا ہے اور لوگ
کہتے ہیں اس کے حواس بجا نہیں حالانکہ اس کی آنکھیں سلامت ہوتی ہیں۔کان ٹھیک ہوتے ہیں۔ہاتھ کام کرتے
ہیں۔زبان چلتی ہے اور ناک درست ہوتی ہے۔اس وقت اس کو جو پاگل کہا جاتا ہے تو اس کی صرف یہ وجہ ہوتی
ہے کہ اس کے موازنہ کی حس ماری گئی ہے اور وہ اپنے حواس خمسہ کے سلامت ہونے پر بھی پاگل کہلاتا ہے۔اب جب کہ علم النفس کے ماہرین نے ترقی کی تو انہوں نے بتایا کہ جو اس پانچ نہیں بلکہ زیادہ ہیں۔ایک حس یہ بھی
ہے کہ گرم پانی میں ہاتھ ڈالو تو گرم معلوم ہو اور سرد میں ڈالو تو سرد معلوم ہو۔یہ گرمی اور سردی کی حس ہے۔اس کے علاوہ ایک حس موازنے کی ہوتی ہے یعنی بعض دفعہ کوئی چیز اندھیرے میں پڑی ہوتی ہے تو ممکن ہے انسان
اس کو پنسیری سمجھ لے مگر وہ دراصل گوبر ہو۔یہ غلطی کیوں ہوئی۔اندھیرے کی وجہ سے آنکھوں نے نہیں بتایا
کہ یہ چیز کتنی وزن دار ہے۔پس حس موازنہ سے انسان کام کے مطابق طاقت کا اندازہ کر سکتا ہے۔مثلا ایک کیلا
زمین میں گڑا ہو تو وہ پہلی دفعہ زور لگانے سے نہیں نکل سکتا۔اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اس کے زمین میں گڑے
ہونے سے اس کا موازنہ نہیں ہو سکتا۔اس لئے وہ پہلی دفعہ طاقت لگانے سے نہیں نکلے گا۔دوسری یا تیسری دفعہ
نکل آئے گا کیونکہ موازنہ کر چکنے کے بعد تمہارے دماغ نے حکم دیا ہو گا کہ اگر اتنی طاقت لگاؤ گے تو نکال سکو گے۔پس چیزوں کے موازنہ کی حس میں خرابی ہو جانے سے انسان پاگل ہو جاتا ہے یعنی جب وہ وقت کا اندازہ نہ کر سکے یا
چیزوں کے وزن کا اندازہ نہ کر سکے یا انسان کی حقیقت کا اندازہ نہ کر سکے یا کڑوی میٹھی چیز میں امتیاز نہ کر سکے۔باقی
حواس خمسہ جو عوام میں مشہور ہیں ان میں کوئی خرابی واقع ہونے سے پاگل نہیں ہو سکتا۔مثلا کسی شخص کا ہاتھ
کٹ جائے تو وہ پاگل نہیں ہو گا۔کسی کی آنکھ جاتی رہے تو اسے کوئی پاگل نہ کہے گا یا اس کی ناک یا زبان کٹ جائے
تو کوئی پاگل نہ کہے گا۔پاگل ایسے شخص کو کہا جائے گا جو فرض کرو ایک بڑے بلند مینار کو انگلی لگا رہا ہوں اور کسی کے
سوال کرنے پر وہ کے کہ میں اس مینار کو گرانا چاہتا ہوں یا ایک بڑے تناور درخت کو انگوٹھے سے دبا رہا ہو اور کے
کہ میں اس کو گرانا چاہتا ہوں۔پس جس شخص کی موازنہ کی جس میں خرابی ہوا سے ہی لوگ حواس باختہ کہا کرتے
ہیں۔مجھے ایک دفعہ ایک ڈاکٹر صاحب ریل کے سفر میں مل گئے۔انہوں نے ذکر کیا کہ میں بارہ سال سے پاگل خانے

499
رہتا ہوں۔مجھے ڈر آتا ہے کہ میں بھی کہیں پاگل نہ ہو جاؤں۔آپ میرے لئے دعا کریں۔پھر وہ کہنے لگے آپ کبھی
لاہور آئیں تو آپ کو پاگل خانہ کی سیر کراؤں گا مگر ان کی باتوں سے مجھے تعجب ہوا کہ انہیں کیوں اس قسم کا وہم ہو
رہا ہے کہ پاگل خانے کا اثر ان پر نہ ہو جائے۔ہم ان ڈاکٹر صاحب کے ساتھ پاگل خانہ دیکھنے گئے۔انہوں نے
مختلف پاگل ہمیں دکھائے۔ایک پاگل ان میں میر محمد اسمعیل صاحب کے ہم جماعت تھے۔ہمارے ساتھ اس وقت
چراغ چپڑاسی تھا جسے وہ جانتا تھا۔اس نے چراغ کو پہچان لیا اور کہا سناؤ چراغ کیا حال ہے۔ہمارے لئے کیا لائے۔اسمعیل (ڈاکٹر محمد اسمعیل صاحب) کہاں ہیں۔چراغ تو اس کی باتیں سن کر گھبرا گیا مگر ڈاکٹر صاحب نے اس پاگل سے
کہا میر صاحب ابھی آتے ہیں۔تمہارے لئے تحفے لائیں گے۔ایک اور پاگل انہوں نے دکھایا جو اعلیٰ تعلیم یافتہ تھا
اور ڈبل ایم۔اے تھا۔ڈاکٹر صاحب نے اس کے متعلق بتایا کہ یہ بالکل خاموش بیٹھا رہتا ہے اور کھاتا پیتا کچھ
نہیں۔اس کی ناک میں نلکی لگا کر ہم اس کو دودھ پلاتے ہیں۔پھر ہم آگے گئے۔باورچی خانہ دیکھا۔وہاں بھی پاگل
ہی کام کر رہے تھے۔ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ باورچی خانے میں یہ لوگ خود ہی کام کرتے ہیں۔جن کی حالت ذرا
اچھی ہوتی ہے ان کو یہاں لگا دیا جاتا ہے۔ہم نے دیکھا کہ دو پا گل بینگن چیر رہے تھے۔وہ بینگن پر کھرپ مار کر آدھا
ادھر پھینک دیتے تھے اور آدھا رکھ لیتے تھے۔ایک نمک پیس رہا تھا۔وہ پیتا جاتا تھا اور تھوڑی تھوڑی دیر کے
بعد مٹھی میں نمک بھر کر پچھکے مارتا جاتا تھا اور کہتا تھا خدا جانے پسا ہے یا نہیں۔اسی طرح ایک مرچیں کوٹنے والے کو
دیکھا کہ وہ کونتا جائے اور ساتھ ہی منہ میں ڈال کر کے خدا جانے باریک بھی ہوئی ہے یا نہیں۔اس کے بعد کچھ
خطرناک پاگل قیدی دیکھے جو عجیب عجیب قسموں کے تھے۔ایک نیلی سی دھوتی باندھے آیا اور کہنے لگا میں مہدی
ہوں۔ایک اور شخص کہتا تھا میں ایڈورڈ ہوں۔ان لوگوں کے اندر صرف موازنہ کی غلطی تھی۔اپنے آپ کو
ایڈورڈ کہنے والا یہ اندازہ نہ لگا سکتا تھا کہ ایڈورڈ کتنا بڑا ہوتا ہے۔اگر وہ اندازہ لگا سکتا تو وہ اپنے آپ کو ایڈورڈ نہ
کہتا۔اسی طرح مہدی کہنے والا بھی اندازہ نہ کر سکتا تھا۔ہم آگے گئے تو وہاں ایک امیر پاگل کو دیکھا۔وہ سارا دن
شطرنج کھیلتا رہتا تھا۔اس کے بعد ڈاکٹر صاحب نے ایک شخص دکھایا اور کہا یہ پٹیالہ کے علاقہ کے بڑے بزرگ آدمی
ہیں اور ان سے کہا کہ یہ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی (علیہ الصلوۃ والسلام) کے بیٹے ہیں۔اس پاگل نے جو اس
وقت پاگل معلوم نہ ہو تا تھا میرے ساتھ بات شروع کر دی اور کہا میں نے براہین احمدیہ پڑھی ہے۔میں نے سرمہ
چشم آریہ اور دوسری بہت سی کتابیں مرزا صاحب (علیہ الصلوۃ والسلام) کی پڑھی ہیں۔انہوں نے خوب آریوں کا
مقابلہ کیا۔اسی طرح وہ بڑی مدلل باتیں کرتا جائے۔میں نے اس سے کہا آپ یہاں کیسے آگئے۔اس نے کہا بات تو
دراصل یہ ہے کہ مجھے شرارت سے یہاں بھیج دیا گیا ہے۔میری بہت سی جائیداد تھی جس پر میرا بھائی قبضہ کرنا چاہتا
تھا۔اسی کی یہ سب شرارت ہے ورنہ (ڈاکٹر صاحب کی طرف اشارہ کر کے) ان سے پوچھو میں ہر گز پاگل نہیں
ہوں۔مجھے خود اس کی باتیں سن کر تعجب ہوا کہ اسے کیوں پاگل خانے میں رکھا گیا ہے۔ہم آگے چلے تو وہ بھی
ہمارے ساتھ چل پڑا اور تھوڑی دیر کے بعد کہنے لگا باقی سب باتیں تو ٹھیک ہیں مگر مرزا صاحب سے ایک غلطی

500
ہو گئی۔میں نے پوچھا کیا غلطی؟ وہ کہنے لگے دیکھو یا عیسی انی متوفیک۔۔۔۔الخ کے مرزا صاحب ہمیشہ
یہی معنے کرتے رہے کہ اے عیسی میں تجھے وفات دوں گا حالانکہ اس کا مطلب صاف ہے کہ اے عیسیٰ میں تیرے
چہلم کی روٹی پکاؤں گا۔اب میں نے سمجھا کہ اس کی حالت دگرگوں ہو رہی ہے۔اتنے میں ایک اور پاگل دوڑتا ہوا
آیا اور پٹیالہ والے سے مخاطب ہو کر بڑے جوش کے ساتھ کہنے لگا الاؤ میرے چھ پیسے نکالو میرے چھ پیسے۔اس نے
کہا میرے پاس نہیں ہیں۔مگر وہ مانگنے والا اسی جوش میں چھ پیسوں کا مطالبہ کرتا جائے۔میں نے اپنی جیب سے ایک
دونی نکال کر اس کو دی۔اس کے بعد پٹیالہ والے مولوی صاحب کا رنگ متغیر ہونا شروع ہوا اور وہ جوش میں آکر
کہنے لگے یہی محمود غزنوی ہیں جنہوں نے بٹھنڈ ا فتح کیا تھا۔اب مجھ پر عقدہ کھلا کہ ڈاکٹر صاحب کا وہم واقعی کسی حد
تک درست ہے اور ایسے لوگوں میں اتنا عرصہ رہنے سے اگر خود بھی پاگل ہونے کا خطرہ پیدا ہو جائے تو کوئی عجیب
بات نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ اندازے کی غلطیوں کا نام ہی جنون ہے۔پس میں نوجوانوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا تمہاری زندگیاں ٹھیک اسی
تمہارے ذمہ کتنا بڑا کام ہے طرح کاموں میں لگی ہوئی ہیں جیسا کہ تمہارا ادعا ہے۔تم کہتے
ہو ہم ساری دنیا میں اسلام کا پرچم لہرائیں گے مگر تمہارا عملی پہلو اس کے مطابق نظر نہیں آتا۔تم میں سے بعض ذکر
الہی میں کمزور ہیں۔بعض نمازوں میں سستی کرتے ہیں۔دینی مطالعہ کی پرواہ نہیں کرتے۔لغو
باتیں کرتے رہتے ہیں۔تمہارے ذے کتنا بڑا کام لگایا گیا ہے مگر تمہیں اس کا احساس تک بھی نہیں ہے اور
تمہیں اپنے کام کی طرف پوری توجہ نہیں ہے۔لوگوں نے آہستہ آہستہ ہر قسم کے دنیوی علوم پر قبضہ کر لیا ہے مگر
تمہاری آنکھ ہی نہیں کھلتی۔آج میں تمہیں واضح طور پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ خالص مذہب دنیا میں کبھی ہر قسم کے
لوگوں میں تغیر پیدا نہیں کر سکا یعنی یہ کبھی نہیں ہوا کہ سب لوگ تبلیغ سے ہی مان گئے ہوں۔آخر ایک وقت ضرور
ایسا آتا ہے جب کہ دوسرے امور میں بھی مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔پس جب تک تم مخالف کے مقابلہ میں ہر قسم کے
دنیوی علوم نہیں سیکھو گے اور ان علوم میں امتیازی مقام حاصل نہیں کرو گے اس وقت تک وہ تمہاری فوقیت کا
اقرار نہیں کرے گا۔تمہیں چاہئے کہ تم دینی علوم کے ساتھ ساتھ دنیوی علوم کے بھی ماہر ہو اور ہر فن میں
دوسروں سے آگے نکلنے کی کوشش کرو۔ایک دفعہ حضرت مولوی غلام رسول صاحب را جیکی کسی مباحثہ میں گئے۔وہاں لوگوں نے تمسخر اور استہزاء شروع کر دیا۔آخر مولوی صاحب کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا ہنسی اور ٹھٹھے
کی کیا ضرورت ہے۔تمہارا مولوی اگر قرآن کے علم میں مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو کر لے۔حدیث میں مقابلہ کرنا چاہتا
ہے تو کر لے۔فقہ میں مقابلہ کرنا چاہے تو کر لے۔عربی فارسی اور اردو کی تقریر میں مقابلہ کرنا چاہے تو کر لے اور
اگر شعر اور ڈھولے بولنا چاہے تو بولے اور اگر اسے اپنی طاقت پر ناز ہے تو میرے ساتھ بینی پکڑلے۔اس پر وہ
سب خاموش ہو گئے۔پس دنیا میں ہر فن کے مقابلہ کی مہارت ہونی چاہئے۔جب تک تم میں ہر قسم کے
فنون کے ماہر نہ ہوں تم دوسروں کا کس طرح مقابلہ کر سکو گے۔پس اپنی ہمتوں کو بلند کرو اور اگر ایک منٹ بھی

501
تمہار ا ضائع ہو جائے تو سمجھو کہ موت آگئی۔ہر روز رات کو سونے سے پیشتر سوچو کہ دن میں تم نے کتنا کام کیا۔اگر
تم روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرو گے تو تمہارے اندر احساس پیدا ہو گا اور اس وقت تمہارا وجود سلسلہ کے لئے
مفید ہو گا ورنہ جیسے ہمالیہ پہاڑ کو بوٹ سے ٹھنڈے لگانے والا پاگل ہے ، تم بھی پاگل سمجھے جاؤ گے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ
تمہارا کام ہمالیہ پہاڑ سے بھی بڑا ہے۔اگر تم پاگل نہیں کہلوانا چاہتے تو محنت اور قربانی کی عادت
والو"۔( فرمودہ ۷ اد سمبر ۱۹۴۶ء۔مطبوعہ الفضل ۶ امئی ۱۹۶۱ء)

آج 10 میں سے 10 باقی