فرمودہ ۱۳ فروری ۱۹۴۷ء

مشعل راہ (جلد اوّل)

503
تبلیغ اسلام کیلئے اپنی زندگیاں وقف کرو
نوجوانوں کو وقف زندگی کی طرف توجہ کرنے کی
ضرورت
اسلام کی ضرورت کو پورا کر کے اللہ تعالیٰ کے فضلوں
کے وارث بنیں
ہم نے ایسی عمارت بنانی ہے جو دنیا کے ذہنوں اور
خیالات کو بدل ڈالے
کیا ایسی عمارت بغیر عظیم الشان قربانیوں کے تیار ہو
سکتی ہے
ہ کوئی قربانی بھی بے کار نہیں ہوتی
اصل قربانی وہی ہوتی ہے جو ابتدائی ایام میں کی جائے
فرموده ۱۳ فروری ۱۹۴۷ء) |

504
غیر ممالک میں تبلیغ اسلام : فرمایا : - "جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے اب کثرت سے ہمارے نوجوان
غیر ممالک میں تبلیغ اسلام کے لئے جارہے ہیں۔جب میں نے شروع میں وقف زندگی کی تحریک کی تھی تو اس
وقت چار پانچ سو آدمیوں نے اپنے نام پیش کئے تھے لیکن سب کے سب ایسے نہیں ہوتے کہ ان سے بیرونی ممالک
میں تبلیغ اسلام کا کام لیا جا سکے۔بعض ایسے ہوتے ہیں کہ وہ اپنے تقویٰ اور اخلاص کی وجہ سے نام تو پیش کر دیتے
ہیں لیکن ان کی عمر اتنی ہو چکی ہوتی ہے کہ بڑھاپے کی وجہ سے وہ کوئی محنت کا کام نہیں کر سکتے اور ایسی کمزوری کی
حالت میں ان کو باہر کام کے لئے نہیں بھجوایا جا سکتا۔بعض ایسے ہوتے ہیں کہ وہ ایسے کاموں پر لگے ہوئے ہوتے ہیں
کہ وہ اپنی جگہ پر دینی ضرورتوں کو پورا کر رہے ہوتے ہیں کہ اگر ان کو دوسری جگہ کام پر لگایا جائے تو سلسلہ کے
کاموں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تا ہے اور جو کام ہم ان سے لینا چاہتے ہیں وہ ان سے کم علم اور کم تجربہ والا بھی کر سکتا
ہے اس لئے ان کو ان کی جگہ سے ہلانا عقل کے خلاف ہوتا ہے۔وہ اپنی حیثیت اور تجربہ کے لحاظ سے اس جگہ رہتے
ہوئے زیادہ قربانی کر رہے ہوتے ہیں اور جو کام ہم ان سے لینا چاہتے ہیں وہ ایک عام آدمی اسی یا نوے روپے لے کر
کر سکتا ہے اور ایسا شخص جو دواڑھائی ہزار روپیہ ماہوار لیتا ہے وہ اتنا چندہ بھی دے دیتا ہے کہ اس سے ایک اور آدمی
رکھا جا سکتا ہے اور پھر وہ اپنی جگہ سلسلہ کی ضرورتوں کے مطابق اہم کام کر رہا ہوتا ہے۔پھر بعض واقف زندگی ایسے
ہیں کہ ان میں وقف کی اہلیت ہی نہیں۔ہو سکتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسے نہ ہوں لیکن اللہ تعالیٰ نے جو ذمہ
داری ہم پر ڈالی ہے کہ ہم عقل سے کام لیں، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ان میں وقف کی ذمہ
داریاں ادا کرنے کی قابلیت نہیں اور بعض ایسے ہیں کہ جنہوں نے جوش میں آکر اپنے آپ کو وقف کر دیا لیکن
در حقیقت ان میں قربانی کا مادہ نہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ان پر کوئی مصیبت آئے گی تو ان کا قدم پھسل جائیگا اور وہ خدا
تعالیٰ کے حضور گنہگار بنیں گے۔پھر کچھ لوگ ایسے ہیں جن کی تعلیمی حالت اچھی نہیں اور ہمیں عموماً تعلیم یافتہ لوگوں
کی ضرورت پیش آتی ہے۔گو کبھی کبھار ان پڑھ لوگوں کے لئے بھی موقعہ نکل آتا ہے لیکن فی الحال تحریک جدید کے
کام ایسے ہیں جن میں اکثر پڑھے لکھے آدمیوں کی ضرورت ہے اور کچھ ایسے ہیں جن کی عمر ابھی چھوٹی ہے اور وہ
پرائمری یا مڈل میں پڑھ رہے ہیں اور ہمیں ضرورت ہے مولوی فاضل یا گر یجوائیوں کی اس لحاظ سے فی الحال ہمارے
کام نہیں آسکتے۔ان سب قسموں کے آدمیوں کو نکال کر ہمارے پاس کل سو ڈیڑھ سو آدمی ایسے ہیں جو ہمارے کام
آسکتے ہیں۔ان میں سے سو کے قریب تو کام پر لگ چکے ہیں اور کچھ باقی ہیں وہ بھی عنقریب کام پر لگ جائیں گے۔چونکہ پہلے ہمارے پاس کافی لوگوں کے نام جمع ہو گئے تھے اس لئے میں نے وقف کرنے کی تحریک چھوڑ دی تھی۔میں سمجھتا تھا کہ ان کے کام پر لگنے تک ہمارے اور طالب علم ان کی جگہ آجائیں گے لیکن پچھلے سال جتنے آدمی ہمارے

505
باہر گئے ہیں اور دوسرے کاموں پر لگے ہیں ان کو دیکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ جو آدمی ہمارے پاس ہیں وہ بھی
بہت جلد ختم ہو جائیں گے۔اس لئے مجھے یہ ضرورت محسوس ہوئی ہے کہ میں پھر وقف زندگی کی تحریک جماعت
کے سامنے پیش کروں۔وقف زندگی کی تحریک : میں نے جنگ سے واپس آنے والے نوجوانوں کو یہ تحریک کی تھی کہ وہ اپنی زندگیاں
وقف کریں اور کوئی وقف نمبر ایک میں آجائے اور کوئی وقف نمبر ۲ میں آجائے۔پہلے انہوں نے انگریزوں کے مفاد
کے لئے یا اپنی قوم اور ملک کے مفاد کے لئے اپنی جان پیش کی تھی۔اب کیا وجہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی خاطر
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر اور اسلام کی خاطر اپنی جانیں پیش نہیں کر سکتے۔یہ قربانی تو اس قربانی سے
زیادہ شاندار ہے۔اس طرح ان کا دین بھی اچھا ہو جائے گا اور دنیا بھی اچھی ہو جائے گی۔جب وہ دین کی خدمت کریں
گے تو خود بخود ان کی دینی حالت اچھی ہو جائے گی اور دنیا اس طرح اچھی ہو جائے گی کہ انہیں جماعت کی طرف سے
بھی گذارہ ملتار ہے گا اور وہ قسم قسم کے تفکرات سے نجات حاصل کر کے یک سوئی کے ساتھ خدمت کرتے رہیں
گے۔میری اس تحریک پر ایک کافی تعداد ایسے لوگوں کی نکلی ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں اور ہمیں
یہ تجربہ ہوا ہے کہ فوجی لوگ عام لوگوں کی نسبت زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔ان کو مختلف علاقوں میں جانے کا موقعہ ملتا
ہے اور اس لحاظ سے ان کا علم بھی دوسرے لوگوں سے زیادہ وسیع ہوتا ہے اور وہ طاقت اور ہمت کے کام سے گھبراتے
نہیں کیونکہ جو شخص سپاہی بھرتی ہوتا ہے اس کو یہ علم ہوتا ہے کہ میں نے جان دینی ہے اور یہ بات ہر وقت اس کے
مد نظر رہتی ہے کہ آج نہیں تو کل اس کی باری آجائے گی۔یہ خیال ان کے ہمت اور حوصلہ کو بڑھادیتا ہے اور ان کو
نڈر اور دلیر بنا دیتا ہے۔پھر غیر ممالک کے طرز تمدن سے وہ واقف ہو جاتے ہیں۔کسی نے بر ماد یکھا ہوتا ہے۔کسی
نے ملایا دیکھا ہوتا ہے۔کسی نے جاپان دیکھا ہوتا ہے۔کسی نے چین دیکھا ہوتا ہے۔کسی نے انڈو نیشیا دیکھا ہوتا
ہے۔کسی نے آسٹر یلیاد یکھا ہوتا ہے۔کسی نے یورپ کے بعض حصے دیکھے ہوتے ہیں۔کسی نے اٹلی اور یونان دیکھا
ہو تا ہے۔کسی نے شمالی افریقہ کے بعض حصے دیکھے ہوتے ہیں۔کسی نے شام مصر اور فلسطین دیکھا ہوتا ہے۔ان کے
دیکھنے سے ان کی روح میں تازگی اور بالیدگی پیدا ہوتی ہے اور وہ زیادہ سمجھنے اور سوچنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔اس
لئے یہ لوگ ہمارے تجربے کے مطابق زیادہ مفید ثابت ہوتے ہیں۔ابھی ہزاروں ہزار نوجوان باقی ہیں جنہوں نے
اس طرف توجہ نہیں کی۔ان کو بھی توجہ کرنی چاہئے اور دوسرے دوستوں کو بھی توجہ دلانی چاہئے۔گو فوج میں
اکثر حصہ ان پڑھوں کا ہو تا ہے مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کے اکثر نوجوان پڑھے لکھے ہیں۔ایسے
لوگ اگر فارغ ہونے کے بعد اپنی زندگی دین کے لئے وقف کر دیں تو بہت مفید وجود ثابت ہو سکتے ہیں۔بالخصوص

506
تجارت میں یہ لوگ بہت زیادہ مفید ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وہ مختلف علاقوں میں رہتے ہیں۔مختلف لوگوں سے ان کو
واسطہ پڑتا ہے۔مختلف قسم کی زبانیں سیکھ جاتے ہیں۔مختلف قسم کے لباس پہننے اور دیکھنے کا موقعہ ملتا ہے۔مختلف قسم
کے لوگوں سے سودا خریدنے کا موقعہ ملتا ہے۔مختلف شکلوں سے آشنائی ہوتی ہے اور انہیں اس بات کا اندازہ ہو جاتا
ہے کہ اس قسم کی شکل کا آدمی خوش اخلاق ہوتا ہے اور اس قسم کی شکل کا آدمی بد اخلاق ہو تا ہے لیکن ایک گاؤں میں
رہنے والا آدمی ایک ہی تہذیب کے لوگوں سے ملتا جلتا ہے۔ایک جیسے دکانداروں سے سودا خریدتا ہے اور ایک قسم
کا لباس دیکھتا ہے اور ایک قسم کی زبان
روزانہ سنتا اور بولتا ہے اس لئے اس کا تجربہ زیادہ وسیع نہیں ہو تا لیکن ایک تاجر
کو مختلف قسم کی زبانیں بولنی پڑتی ہیں اور چھاؤنیوں میں تو خصو صاد کانداروں کی زبان عجیب قسم کی ہو جاتی ہے۔لطیفہ
مشہور ہے کہ کوئی گورا نیا نیا ہندوستان آیا۔اُس کو کسی نے بتادیا کہ ہندوستانی دکاندار جھوٹے ہوتے ہیں اور وہ جو قیمت
بتاتے ہیں اس سے کچھ کم کر کے بھی لے لیتے ہیں اس لئے دکاندار کو قیمت کم کرنے کے لئے ضرور کہنا چاہئے۔چنانچہ وہ گورا کوئی چیز خریدنے کے لئے دوکان پر گیا اور دکاندار سے وہ چیز لے کر اس سے قیمت پوچھی۔دکاندار نے
اس کی قیمت ایک روپیہ بتائی۔اس نے کہنا شروع کیا۔اچھا دو آنے لے لو۔اس طرح آہستہ آہستہ دود و آنے بڑھانے
شروع کئے۔دوکاندار کو غصہ آیا۔وہ اس گورے کو کہنے لگا۔صاحب ! نیکنی ہے تو ٹیک۔نہیں تو اپنا رستہ ٹیک۔یعنی
صاحب اگر آپ نے لینی ہے تو لے لیں، نہیں تو اپناراستہ پکڑیں۔گویا اس نے (Take) ٹیک انگریزی اور باقی پنجابی
ملا کر اپنا مفہوم ادا کر لیا۔تو فوجیوں کو یہ عادت ہو جاتی ہے کہ زبان آتی ہو یا نہ آتی ہو وہ مختلف زبانیں ملا کر بھی اپنا
مقصد پورا کر لیتے ہیں اور اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ ہم صحیح زبان بول رہے ہیں یا غلط بول رہے ہیں۔پس ایسے
لوگ اگر سلسلہ کی خدمت کے لئے آگے آجائیں تو مفید کام کر سکتے ہیں۔جو لوگ اس وقت تک ہم نے کام پر لگائے
ہیں وہ کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔گوا بھی ان کی کامیابی ایسی نہیں کہ جماعت کو نظر آسکے لیکن کہتے ہیں ہو نہار بروا کے
چکنے چکنے پات۔امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کچھ دیر کے بعد ان کی کامیابی جماعت کے سامنے آجائے گی۔اسی
طرح ہمیں مولوی فاضلوں کی بھی ضرورت ہے اور گوان کا کثیر حصہ ہمارے پاس آچکا ہے لیکن ہر بار جب تحریک کی
جاتی ہے تو کچھ نہ کچھ لوگ نکل ہی آتے ہیں۔کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو پہلی دفعہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ تحریک ہمارے
لئے نہیں دوسروں کے لئے ہے۔پھر جب دوسری تیسری دفعہ تحریک ان کے سامنے پیش کی جاتی ہے تو وہ سمجھ
جاتے ہیں کہ ہم بھی اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں اور ہم پر بھی یہ فرض ہے کہ ہم اس میں حصہ لیں۔اس طرح امید ہے
کہ کچھ اور آدمی بھی ہمیں مل جائیں گے۔لیکن ہماری ضرورت ان سے پوری نہیں ہو سکتی۔ہمیں تو ضرورت ہے کہ
ساٹھ ستر یا سو آدمی ہر وقت ہمارے پاس تیار رہے۔تاکہ ہم فوری ضرورتیں اس سے پوری کرتے چلے جائیں۔ان
حالات کو دیکھتے ہوئے آج پھر میں وقف زندگی کی عام تحریک کرتا ہوں۔باہر سے کچھ دوست مہمان آئے ہوئے

507
ہیں۔وہ بھی میری اس تحریک کو اپنے ہاں جا کر بیان کریں اور الفضل میں بھی یہ تقریر چھپ جائے گی۔جو لوگ پہلے
اپنے آپ کو پیش نہیں کر سکے وہ اب آگے آئیں اور اسلام کی ضرورت کو پورا کر کے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث
نہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے بچی کچھی چیز سے ہماری ضرورتیں پوری نہیں ہو سکتیں۔جو کام ہم نے کرنا ہے اس کے
لئے سینکڑوں بلکہ ہزاروں آدمی بھی تھوڑے ہیں اور ہمیں اسلام کی اشاعت کے لئے انہیں اسی طرح قربان کرنا
پڑے گا جس طرح دانے بھوننے والا بھڑ، بھو نجا اپنی بھٹی میں پتے ڈالتا ہے۔جہاں آجکل محاسب کا دفتر ہے یہاں
پہلے ایک بھڑ بھونجے کی بھٹی ہوتی تھی۔کبھی وہ خود دانے بھونتا تھا اور کبھی اس کی عورت دانے بھونتی تھی۔میں
نے دیکھا ہے کہ وہ بھڑ، بھو نجایا بھڑ بھو نجن دن بھر پتے جمع کرتے رہتے تھے اور پتوں کا ایک بہت بڑاڈھیر تیار کر لیتے
تھے اور پھر نہایت بے تکلفی سے تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد بھٹی میں پتے ڈالتے جاتے تھے۔میں نے جب یہ نظارہ
دیکھا تو میں نے سمجھا کہ اس مثال سے کہ جس طرح تنور میں ایندھن ڈالا جاتا ہے یہ مثال زیادہ اچھی ہے کہ جس
طرح بھڑ، بھونجا اپنی بھٹی میں پتے ڈالتا ہے۔چونکہ پتوں کی گرمی کم ہوتی ہے اور جلدی جل جاتے ہیں اس لئے بار
باران کے ڈالنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔پس جس طرح بھڑ بھو نجا اپنی بھٹی میں پتے ڈالتا ہے اسی طرح ہمیں بھی اپنے آدمی دین کی
بھٹی میں ڈالنے ہو نگے تب کہیں اسلام کامیاب ہو گا۔شاہجہان کی بیوی نے مرنے سے پہلے ایک
خواب دیکھا تھا جو اس نے شاہجہان کو سنادیا اور اس سے وعدہ لیا کہ مجھے ایسی جگہ دفن کرنا جو اس خواب کے مطابق ہو
چنانچہ اس کی وفات پر بادشاہ نے انجینئروں کو بلایا اور سارا نقشہ ان کے سامنے بیان کیا۔انجینئروں نے کہا کہ ہم ایسی
عمارت نہیں بنا سکتے اور نہ ہی ایسی عمارت دنیا میں بن سکتی ہے۔بادشاہ کو بہت صدمہ ہوا۔آخر ایران سے ایک نیا
انجنیئر آیا۔بادشاہ نے اس سے ذکر کیا کہ میں اس قسم کی عمارت بنوانا چاہتا ہوں۔بن سکتی ہے یا نہیں ؟۔اس نے کہا
ہاں بن سکتی ہے۔بادشاہ نے کہا کہ تمام انجیئر وں نے جواب دے دیا ہے۔وہ کہتے ہیں ایسی عمارت نہیں بن سکتی۔اس
نے کہا وہ بھی درست کہتے ہیں اور میں بھی درست کہتا ہوں۔آپ مجھے کچھ دیر سوچنے کا موقعہ دیں اور مجھے اس جگہ
لے چلیں جہاں آپ یہ عمارت بنوانا چاہتے ہیں۔میں وہ جگہ دیکھ کر فیصلہ کر سکوں گا کہ عمارت بن سکے گی یا نہیں۔بادشاہ نے اسے بتایا کہ میں دریا کے دوسرے کنارے فلاں جگہ عمارت بنوانا چاہتا ہوں۔اس نے بادشاہ کو کہا کہ میں
آپ کے ساتھ اس جگہ چلوں گا۔آپ کشتی میں دولاکھ روپے کی ہزار ہزار کی تھیلیاں بھی رکھ لیں چنانچہ بادشاہ نے
کشتی میں روپے رکھنے کا حکم دے دیا اور بادشاہ اور وہ انجنیئر اور خدام وغیرہ اس کشتی میں بیٹھ کر دوسرے کنارے کی
طرف چل پڑے۔ابھی کشتی تھوڑی دور ہی گئی تھی کہ انجیر نے ہزار روپے کی ایک تھیلی اٹھائی اور دریا میں پھینک دی

508
اور کہا باد شاہ سلامت اس طرح روپیہ خرچ ہو گا۔بادشاہ نے کہا کچھ پرواہ نہیں پھر چند گز اور کشتی آگے چلی تو اس نے
ایک اور تحصیلی اٹھائی اور دریا میں پھینک دی اور کہا بادشاہ سلامت اس طرح روپیہ خرچ ہو گا۔بادشاہ نے کہا کچھ پرواہ
نہیں۔چند قدم اور کشتی آگے گئی تو اس نے تیسری تھیلی اٹھائی اور دریا میں پھینک دی اور کہا۔بادشاہ سلامت عمارت
بن تو جائے گی لیکن شائد آپ میری بات کو نہیں سمجھے۔اس طرح روپیہ خرچ ہو گا۔بادشاہ نے کہا کوئی بات نہیں۔پھر چند قدم اور کشتی آگے چلی تو اس نے چوتھی تھیلی اٹھائی اور دریا میں پھینک دی اور کہا بادشاہ سلامت شاید میں اپنی
بات کو پوری طرح واضح نہیں کر سکا۔عمارت تو بن جائے گی لیکن اس طرح روپیہ خرچ ہو گا۔بادشاہ نے کہا کوئی بات
نہیں۔اس طرح ہر دفعہ چند قدم کے بعد وہ انجینیئر ایک تحصیلی دریا میں پھینک دیتا اور کہتا کہ بادشاہ سلامت ! اس
طرح روپیہ خرچ ہو گا۔یہانتک کہ اس نے دو لاکھ روپیہ دریا میں پھینک دیا۔لیکن بادشاہ کے چہرے پر ذرا بھی ملال،
کے آثار ظاہر نہ ہوئے۔دوسرے کنارے پر پہنچ کر اس نے کہا۔بادشاہ سلامت ! اب عمارت ضرور بن جائیگی۔بادشاہ نے کہا کہ تم تو سمجھ گئے ہو لیکن دوسرے کیوں نہیں سمجھے۔اس نے کہا۔بادشاہ سلامت !بات دراصل یہ ہے
کہ جس قسم کا آپ نقشہ بتاتے ہیں اس کے لئے کروڑوں روپے کی ضرورت ہے اور انجیر وں نے ایک حد تک اندازہ
لگایا کہ بادشاہ استنار و پیہ دے سکتا ہے اس سے زیادہ نہیں اور اگر اس میں وہ عمارت تیار نہ ہو سکی تو ہمیں بجائے عزت
کے ذلت نصیب ہوگی لیکن میں نے آپ کا حوصلہ آزما لیا ہے اور میں سمجھ گیا ہوں کہ مجھے جس قدر روپے کی
ضرورت ہو گی، آپ بلا دریغ خرچ کرتے چلے جائیں گے اس لئے مجھے اس عمارت کے بنانے کا حوصلہ ہو گیا ہے
چنانچہ اس انجینئیر نے بادشاہ کے منشاء کے مطابق عمارت بنا کر دکھا دی۔در حقیقت تاج محل بنانے میں بادشاہ کو جتنی
قربانی کرنی پڑی تھی وہ ہماری قربانی کا کروزواں حصہ بھی نہیں۔کجا ایک طرف تاج محل کا بنانا اور گجار وحانی
لحاظ سے ایک نئی دنیا اور نیا آسمان بنانا۔نئی دنیا اور نئے آسمان کے بنانے کے لئے تو ہمیں کروڑوں
گئے زیادہ قربانی کی ضرورت ہے۔ہم نے ایسی عمارت بنانی ہے جو دنیا کے ذہنوں اور دنیا کے
خیالات کو بدل ڈالے۔ہم نے ایسی عمارت تیار کرنی ہے جو دنیا کی تہذیب اور دنیا کے
تمدن کو بدل ڈالے۔ہم نے ایسی عمارت بنانی ہے جو دنیا کے خیالات اور جذبات کو بدل
ڈالے۔کیا ایسی عمارت بغیر عظیم الشان قربانیوں کے تیار ہو سکتی ہے۔ابتداء میں ایک لمبے عرصہ
تک قربانیوں کا بظاہر کوئی نتیجہ نظر نہیں آتا اور انسان یہ سمجھتا ہے کہ میری قربانیاں رائیگاں گئیں۔لیکن در حقیقت وہ
بے کار نہیں ہوتیں بلکہ با کار ہوتی ہیں اور کچھ عرصے کے بعد وہی قربانیاں بار آور ہو جاتی ہیں۔رسول کریم ﷺ نے

509
مکہ میں برابر تیرہ سال تک تبلیغ کی لیکن بہت تھوڑے لوگ آپ پر ایمان لائے۔گویا ایک لمبے عرصہ تک آپ کی
قربانیاں بے کار نظر آتی رہیں کیونکہ تیرہ سال کے عرصہ میں کل اسی آدمی مسلمان ہوئے۔گویا چھ سات آدمی فی
سال۔بعض روایات میں دو تین سو کے درمیان بھی ان کی تعداد بیان کی گئی ہے۔بہر حال تیرہ سال میں دو تین سو آدمی
مسلمان ہونا بھی کوئی زیادہ امید افزا چیز نظر نہیں آتی۔اگر بارہ سال میں تین سو آدمی سمجھے جائیں تو اس لحاظ سے مزید
بارہ سالوں میں تین سو آدمی اور مسلمان ہو سکتے تھے لیکن ہجرت کے بعد جس طرح اسلام نے ترقی کی وہ امید سے
لاکھوں گنا بڑھ کر ہے۔جو نہی مدینہ والوں نے ہجرت کی دعوت دی لوگوں نے بے تحاشا اسلام قبول کرنا شروع کر دیا
اور وہ اپنے گھر بار چھوڑ کر مدینہ چلے گئے۔تاریخوں سے پتہ لگتا ہے کہ صبح کے وقت محلوں کے محلے خالی نظر آتے
تھے۔لوگ راتوں رات کوچ کر کے نکل جاتے تھے۔غرض بظاہر پہلے بارہ سال بے کار نظر آتے تھے لیکن وہ بے کار
نہیں تھے بلکہ انہی سالوں کے نتیجہ میں مکہ کے لوگوں کے دلوں میں اسلام نے گھر کیا اور ہجرت کا راستہ کھلنے پر وہ
یکدم مسلمان ہو نا شروع ہو گئے۔یوں تو اسلام کی سچائی ان پر پہلے ہی ظاہر ہو چکی تھی لیکن وہ ڈر کے مارے اپنے آپ
کو ظاہر نہیں کرتے تھے۔جب ہجرت کا رستہ کھل گیا تو وہ نڈر ہو گئے اور انہوں نے سرعت کے ساتھ اسلام قبول
کرنا شروع کر دیا۔اللہ تعالیٰ کا قانون ہے کہ ابتدائی حالت میں بعض چیزوں کی قربانی بے کار نظر آتی ہے لیکن بعد میں
اس کے نتائج ظاہر ہونے پر انسان کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ قربانی بے کار نہیں گئی۔دنیا میں اس وقت بعض جزائر ہیں جو
کہ مونگے کے جزائر کہلاتے ہیں۔مونگا سمندروں میں ایک کیڑا ہوتا ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے انسان کو سبق دینے
کے لئے یہ مادہ پیدا کیا ہے کہ مونگوں کے جھول کے جھول آتے ہیں اور وہ پانی کی تہہ میں گر کر جان دے دیتے ہیں۔پھر کچھ اور جھول آتے ہیں اور وہ بھی اسی جگہ جہاں پہلے مونگوں نے جان دی تھی گر کر جان دے دیتے ہیں۔ساتھ !
ستر یا سو سال تک وہ اسی طرح مرتے چلے جاتے ہیں اور ان پر مٹی کی تہیں چڑھتی چلی جاتی ہیں۔آخر امتداد زمانہ کی
وجہ سے وہ مونگے پتھروں وغیرہ کی شکل میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور وہاں ایک جزیرہ بن جاتا ہے۔اگر مونگے بھی
دماغ رکھتے۔اگر مونگوں میں بھی عقل ہوتی۔اگر مونگے بھی سوچ سکتے۔اگر مونگے بھی قلم سے لکھ سکتے تو ممکن ہے
بعض مونگے اپنی قوم کے افراد کو سخت بے وقوف اور احمق گردانتے کہ بغیر فائدہ کے وہ جانیں دیتے چلے جاتے ہیں۔لیکن بعد میں جو ان کے پوتے پڑ پوتے یا ان کے پڑپوتوں کے پڑپوتے آتے تو وہ کہتے کہ ہمارے آباؤ اجداد کتنے بے
وقوف تھے کہ وہ اپنی قوم کی قربانیوں کو بے کار سمجھتے تھے۔ہماری قوم کی قربانیاں بے کار نہیں تھیں بلکہ ان سے نئے
نئے ملک آباد ہو رہے تھے اور ہمیں ایک مستقل پوزیشن حاصل ہو رہی تھی۔پس کوئی قربانی بھی بے کار نہیں ہوتی۔گو
ابتداء میں بے کار ہی نظر آئے لیکن بعد میں اس کے عظیم الشان نتائج ضرور ظاہر ہوتے ہیں بلکہ در حقیقت قربانی کے

510
بغیر کوئی تغیر پیدا ہی نہیں ہو سکتا۔ہماری جماعت میں سے ہی جب بعض نوجوان اپنی زندگیاں وقف
کرتے ہیں تو ان کے والدین اور بعض کی بیویاں کہتی ہیں کہ کیا اچھا ہو تا کہ اگر زندگی
وقف کرنے کی بجائے یہ لوگ کوئی اور کام کرتے اور روپیہ سے جماعت کی مدد کرتے
رہتے۔گویا ان کے نزدیک قربانی صرف چند پیسے دے دینے کا نام ہے حالانکہ پیسہ تو باقی
سامانوں اور سفر کے اخراجات وغیرہ کے لئے اور لٹریچر کی اشاعت کے لئے ہو تا ہے۔جہاں تک کام کے ذرائع کا سوال ہے انسان بغیر پیسے کے بھی کام چلا لیتا ہے اور پیدل چل کر
بھی دنیا کا سفر کر سکتا ہے۔اگر کسی نے انگلستان جانا ہو تو وہ خشکی کے رسے فرانس تک پہنچ سکتا ہے اور فرانس
سے انگلستان جانے کے لئے درمیان میں ہیں میل کی کھاڑی ہے وہ کسی نہ کسی طرح عبور کی جاسکتی ہے۔اگر جہاز پر
بھی سفر کیا جائے تو کل دو تین روپے لگیں گے جو ایک دن کی محنت مزدوری سے انسان کما لیتا ہے۔اگر کوئی شخص
ہندوستان سے پیدل فرانس پہنچنا چاہے تو اس کے لئے خشکی کا رستہ موجود ہے۔یہاں سے بلو چستان بلوچستان سے
ایران - ایران سے عراق - عراق سے ٹرکی۔ٹرکی سے یونان - یونان سے یوگو سلاویہ - یوگو سلاویہ سے آسٹریا آسٹریا
سے سوئٹزر لینڈ اور سوئٹزر لینڈ سے فرانس یہ تمام رستہ خشکی کا ہے۔ہم تو جلدی پہنچنے اور جلدی پہنچ کر کام شروع
کرنے کے لئے مبلغین کو جہازوں پر بھیجتے ہیں ورنہ اگر کسی وقت خدانخواستہ ہمارے پاس روپیہ نہ رہے تو ہم اپنے
مبلغین سے کہہ دیں گے کہ وہ پیدل سفر کریں اور اللہ تعالیٰ کا پیغام لوگوں تک پہنچاتے چلے جائیں۔غرض مقدم
انسان ہے، روپیہ مقدم نہیں۔روپیہ نہ ہو لیکن آدمی ہوں تو کام چل سکتا ہے لیکن آدمی نہ ہوں اور روپیہ ہو تو کام
نہیں چل سکتا کیونکہ آدمی روپے کے قائم مقام ہو سکتے ہیں، روپیہ آدمیوں کے قائمقام نہیں ہو سکتا اور
پھر قربانیوں میں سے اصل قربانی وہ ہوتی ہے جو ابتدائی ایام میں کی جاتی ہے۔جب دین کو شوکت
حاصل ہو جاتی ہے اس وقت کی قربانی انسان کو کوئی خاص مقام نہیں دیتی۔قربانی وہی ہوتی ہے جب ناامیدی کے بادل
سر پر منڈلا رہے ہوتے ہیں۔جب تمام دنیا یہ کہتی ہے کہ یہ کام نہیں ہو سکتا لیکن انسان صرف خدا تعالیٰ کے وعدوں
پر یقین رکھتے ہوئے قربانی کرتا چلا جاتا ہے اور کہتا ہے کہ میر اخدا کہتا ہے کہ یہ کام ہو کر رہے گا۔دنیا بے شک اس
بات کو نہ مانے مگر مجھے یقین ہے کہ یہ کام ہو کر رہے گا۔لیکن جب حالات سازگار ہو جائیں اور دنیا بھی یہ کہنا شروع
کر دے کہ اب تو واقعہ میں یہ لوگ کامیاب ہو گئے ہیں، اس وقت جو شخص قربانی کرتا ہے وہ بندوں کی زبان پر یقین

511
کرتے ہوئے کرتا ہے۔اگر اسے اللہ تعالیٰ کی باتوں پر یقین ہو تا تو وہ پہلے کیوں قربانی نہ کرتا۔پس اصل قربانی وہی
ہوتی ہے جو ابتدائی ایام میں کی جائے جبکہ حالات مخالف ہوں لیکن اللہ تعالیٰ کے وعدوں کو سچا سمجھتے ہوئے انسان اپنا
قدم آگے بڑھاتا چلا جائے اور یہ مقام ابتدائی لوگوں کو ہی حاصل ہوتا ہے“۔فرموده ۱۳ فروری ۱۹۴۷ء مطبوعه الفضل ۳۰ جون ۱۹۶۱ء)

آج 10 میں سے 10 باقی