فرمودہ ۷ اگست ۱۹۴۸ء

مشعل راہ (جلد اوّل)

515
اشاء
عت اسلام کیلئے کوششوں کی بار آوری کیلئے
ہمیں خود اسلامی احکام پر عمل کرنا ہوگا
تنقید کی وجوہات اور اس کے فوائد
صحیح تلاوت کرنے کی طرف توجہ کی ضرورت
ہمارا مقصد رسول کریم ﷺ کی حکومت کا قیام
ہ ہم نے تمام دنیا کی اصلاح کرنی ہے
اسلامی احکام کی فضیلت کا غیر قوموں کو بھی اعتراف ہے
قومیں مصیبتوں اور ابتلاؤں کی تلواروں کے سایہ تلے بڑھتی اور
ترقی کرتی ہیں
اپنے اندر جوش اور سنجیدگی پیدا کریں
فرموده ۷ اگست ۱۹۴۸ء )

516
سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ۱۹۴۸ء میں کو ئٹہ تشریف لے گئے توے اگست ۱۹۴۸ء کو مجلس خدام
الاحمدیہ کوئٹہ نے حضور کے اعزاز میں ایک پارٹی دی جس میں تلاوت و نظم کے بعد حضور کی خدمت میں سپاسنامہ
پیش کیا گیا اور درخواست کی گئی کہ حضور از راہ کرم خدام الاحمدیہ کو اپنی قیمتی ہدایات سے مستفیض فرمائیں چنانچہ
حضور نے اس موقعہ پر ایک نہایت ایمان افروز تقریر فرمائی جو ذیل میں درج کی جاتی ہے۔(مرتب)
"اچھا کام تعریف کے قابل ہوتا ہے اور برا کام مذمت کے قابل ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی استاد اپنے
شاگردوں کا دل بڑھانے کے لئے ان کے تھوڑے اور نامکمل کام کو بھی قابل تعریف ظاہر کرتا ہے اور کبھی وہ ان
کے اندر نیا عزم پیدا کرنے کے لئے ان کے اچھے کاموں کو بھی قابل اعتراض اور قابل تنقید قرار دے دیتا ہے جس
کی وجہ سے شاگر د اپنے کاموں کی طرف زیادہ توجہ کرنے کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔عرفی یا انوری ان دونوں
میں سے کسی ایک کے متعلق مجھے ایک واقعہ یاد ہے۔وہ ذکر کرتا ہے کہ میں شعر کہا کرتا تھا اور اصلاح کے لئے استاد
کے پاس لے جایا کرتا تھا مگر وہ بڑی سختی کے ساتھ ان پر تنقید کیا کرتا تھا اتنی سخت تنقید کہ وہ مجھ سے برداشت نہیں
ہوتی تھی۔وہ کہتا ہے کہ مجھے اپنے متعلق احساس پیدا ہو گیا تھا کہ میں بڑا اچھا ادیب بن گیا ہوں لیکن میں نے متواتر
دیکھا کہ میرا استاد برا بر جرح کرتا چلا جاتا تھا۔میں نے یہ خیال کر کے کہ یہ جرح نامناسب ہے اور تعصب پر مبنی ہے
ایک دفعہ شرارت کر کے پرانی کاپیوں سے کچھ کاغذ اکھیڑے اور ان کی جلد بنالی اور خط بدل کر کسی سے چند نظمیں
ان پر نقل کرالیں اور اپنے استاد کے پاس لے گیا۔میں نے کہا مجھے اپنے والد صاحب کی لائبریری میں سے پرانے
شاعروں کے کلام کے یہ اجزاء ملے ہیں۔انہوں نے وہ نظمیں پڑھنی شروع ہی کی تھیں کہ بے تحاشا تعریف کرنی
شروع کردی کہ یہ بڑا اعلیٰ درجہ کا کلام ہے۔اس نے بہت ہی عمدہ کہا ہے۔وہ کہتا ہے کہ جب میں نے یہ تعریفیں
سنیں تو کہا استاد جی بس رہنے دیجئے۔میں نے دیکھ لیا ہے کہ آپ بلا وجہ مجھ پر تنقید کرتے رہے ہیں۔یہ میرے ہی
شعر تھے جو میں پرانے کاغذوں پر لکھ کر لے آیا ہوں اور میں نے یونہی آزمانے کے لئے یہ کہہ دیا تھا کہ یہ پرانی
نظمیں ہیں۔وہ لکھتا ہے کہ جب میں نے یہ بات کی تو میرے استاد کا چہرہ افسردہ ہو گیا اور اس نے کہا میں تو سمجھتا تھا
کہ میں اپنے پیچھے ایک ایسا شاگرد چھوڑ جاؤں گا جس کا فارسی زبان میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا مگر آج جو تم نے یہ
جرات کی ہے تو اس کی وجہ سے اب تمہاری ترقی ختم ہو گئی ہے۔میں : شمنی کی وجہ سے تم پر تنقید نہیں کیا کرتا تھا
بلکہ اس لئے تنقید کرتا تھا کہ تائم زیادہ سے زیادہ کوشش کرو اور تمہارے مختفی جو ہر زیادہ سے زیادہ ظاہر ہوں۔اگر
میں کہہ دیتا تم اچھے شاعر بن گئے ہو تو تم مزید محنت نہ کرتے۔یہ جرح ہی کا نتیجہ ہے کہ تم نے خوب زور لگایا اور
محنت سے کام لیا اور اب صاحب کمال بن گئے ہو لیکن اب تمہاری ترقی ختم ہو گئی ہے۔وہ لکھتا ہے کہ واقعہ یہی
ہے کہ میں نے پھر اس سے زیادہ ترقی نہیں کی۔

517
پس تنقید کئی وجوہ سے ہوتی ہے۔کبھی کام کرنے والے کی تعریف کی جاتی ہے کہ کم حوصلہ
تنقید کی وجوہات انسان ست نہ ہو جائے اور ہمت نہ ہار بیٹھے اور کبھی سخت تنقید کی جاتی ہے تابا حوصلہ آدمی
زیادہ سے زیادہ اپنے دماغ پر زور ڈال کر اپنے مخفی جو ہر کو باہر نکالنے کی کوشش کرے۔یہ کام بہت ہی مشکل ہے۔فطرت کا سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔جیسے اس استاد نے غلطی کی اور اتنی سخت تنقید کی کہ جس سے شاگر دمایوس
ہو گیا اور آخر اس نے دھو کہ دیا جس کی وجہ سے وہ آئندہ ترقی حاصل نہ کر سکا۔پس کبھی ایسا ہو تا ہے کہ انسان غلط
اندازہ لگاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ فلاں آدمی بہت بلند حوصلہ ہے۔اس پر جتنی بھی تنقید کی جائے گی اتنی ہی وہ محنت
کرے گا اور اس کے مخفی جو ہر ظاہر ہوں گے لیکن اس کا نتیجہ الٹ نکلتا ہے۔وہ کم حو صلہ اور کم ہمت ہو تا ہے اور
اس تنقید کی وجہ سے وہ مایوس ہو جاتا ہے اور آئندہ ترقیوں سے محروم ہو جاتا ہے۔پھر بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ
انسان سمجھتا ہے کہ یہ کم حوصلہ اور کم ہمت ہے۔اس کی ہمت و حوصلہ بڑھانے کے لئے وہ اس کی تعریف کر دیتا ہے
لیکن وہ کم حوصلہ نہیں ہو تا۔اگر وہ اس پر تنقید کر تا تو اس کے مخفی جو ہر ظاہر ہوتے لیکن استاد نے اس کا اندازہ غلط
لگایا اور کم حوصلہ سمجھ کر تعریف کردی۔اس تعریف کی وجہ سے وہ محنت اور مزید جد وجہد نہیں کرتا اس لئے وہ
اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوتا اور ان اعلیٰ ترقیات سے محروم ہو جاتا ہے جس کا حصول اس کے لئے ممکن تھا مگر
ان خطرات کے درمیان بہر حال ایک تیرا رستہ بھی ہے اور وہ یہ کہ انسان اچھے کام کی تعریف کرے اور برے کام
کی مذمت کرے۔بعض غلطیاں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ تھوڑی سی کوشش سے درست ہوتی ہیں اور اگر انہیں نظر
انداز کیا جائے تو قومی ترقی رک جاتی ہے۔کوئٹہ میں میں پہلی دفعہ آیا ہوں۔اگر چہ یہاں کے خدام میں سے بعض
نے قادیان میں تعلیم پائی ہے اور بعض کے ماں باپ بھی وہاں رہتے تھے مگر پھر بھی ان کے کاموں پر مجھے تنقید کرنے
کا اس طرح موقعہ نہیں ملا جیسے آج ملاتے۔میں جب سے یہاں آیا ہوں میں محسوس کرتا ہوں کہ
صحیح تلاوت کرنے کی طرف توجہ کی ضرورت یہاں کے خدام علمی حصے کی طرف بہت کم توجہ کرتے
ہیں۔مثلا جس خادم نے تلاوت کی ہے اس نے اس امر کو ملحوظ نہیں رکھا کہ قرآن مجید صحیح طور پر پڑھا جائے۔اگر
وہ تھوڑی سی اس امر کی کوشش کرتے تو بڑی آسانی کے ساتھ صحیح طور پر تلاوت کر سکتے تھے۔میں نے دیکھا کہ
انہوں نے بالعموم الف کو فتح کے ساتھ ادا کیا ہے۔ان کی تلاوت میں ۵۰ یا ۶۰ فیصد کی الف تھے جو انہوں نے فتح کے
ساتھ ادا کئے ہیں حالانکہ الف اور فتح الگ الگ چیزیں ہیں اور ان دونوں میں بہت فرق ہے۔اسی طرح انہوں نے
مدات کو بالعموم گرا دیا ہے یعنی جہاں دو الف تھے وہاں انہوں نے ایک ہی الف پڑھا ہے۔اسی طرح اور باتیں بھی
تھیں جن کی وجہ سے تلاوت ناقص ہو گئی۔

518
میں اس بات کا قائل نہیں کہ کوئی شخص اس بات میں لگا ر ہے کہ قاری کی طرح وہ قرات کر سکے لیکن جو
کام آسانی کے ساتھ کیا جا سکتا ہے اسے کیوں چھوڑا جائے۔یہ کوشش کرنا کہ ہم اسے قاری کی طرح ہی ادا کریں
درست نہیں کیونکہ اس کی طاقت ہمیں خدا نے نہیں بخشی۔میری مرحومہ بیوی ام طاہر بیان کیا کرتی تھیں کہ ان
کے والد صاحب کو قرآن مجید پڑھنے پڑھانے کا بڑا شوق تھا۔انہوں نے اپنے لڑکوں کو قرآن پڑھانے کے لئے استاد
رکھے ہوئے تھے اور لڑکی کو بھی قرآن پڑھنے کے لئے اس کے سپرد کیا ہوا تھا۔ام طاہر بتایا کرتی تھیں کہ وہ استاد
بہت مارا کرتے تھے اور ہماری انگلیوں میں شاخیں ڈال ڈال کر ان کو دباتے تھے۔مارتے تھے۔پیٹتے تھے اس لئے کہ
ہم ٹھیک طور پر تلفظ کیوں ادا نہیں کرتے۔ہم پنجابی لوگوں کا لجہ ہی ایسا ہے کہ ہم عربوں کی طرح عربی الفاظ ادا
نہیں کر سکتے۔لاہور میں ایک میاں چٹو رہا کرتے تھے۔وہ بعد میں چکڑالوی ہو گئے۔ان کے پاس ایک عرب آیا اور
وہ اس کو لے کر قادیان پہنچے۔ان دنوں صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب شہید جو علاقہ خوست کے ایک بہت بڑے
بزرگ تھے ، یہاں تک کہ امیر امان اللہ خان کے دادا حبیب اللہ خان کی رسم تاجپوشی بھی انہی سے ادا کروائی گئی
تھی، وہ بھی قادیان آئے ہوئے تھے۔وہ مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے اور باتیں ہو رہی تھیں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے دو تین دفعہ "ض " کا استعمال کیا۔آپ کا لجہ اگر چہ درست تھا لیکن لکھنو کے آدمی جیسے
اسے ادا کرتے ہیں آپ ویسے ادا نہیں کر سکتے تھے۔دو چار دفعہ آپ نے یہ لفظ استعمال کیا تو وہ عرب جو کئی سال
سے لکھنو میں رہتا تھا اور اردو بولتا تھا، اس نے کہا آپ کو کس نے مسیح موعود بنایا ہے۔آپ کو تو ”ض " بھی صحیح
طور پر ادا کرنا نہیں آتا۔صاحبزادہ صاحب بڑے عالم تھے اور آپ کو معلوم تھا کہ اس کی کیا حقیقت ہے۔وہ غصہ
میں آگئے اور اسے مارنے کے لئے اپنا ہاتھ اٹھایا۔مولوی عبد الکریم صاحب نے دیکھ لیا۔آپ نے اسے چھڑانے
کی کوشش کی۔آپ چونکہ پٹھان تھے اور طاقتور تھے اور مولوی عبد الکریم صاحب اکیلے اس میں کامیاب نہیں
ہو سکتے تھے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کا دوسرا ہاتھ پکڑ لیا کیونکہ آپ کا خیال تھا کہ آپ
اسے مار بیٹھیں گے۔اب دیکھو اس عرب نے یہ کیسی لغو حرکت کی۔ہر ملک کا الگ الگ لہجہ ہوتا ہے۔عرب خود
کہتے ہیں کہ ہم ناطِقِینَ بِالصّادِ ہیں ، ہندوستانی اسے ادا نہیں کر سکتے۔ہندوستان میں ضاد کو قریب ترین ادا
کرنے والوں میں سے ایک میں ہوں لیکن میں بھی یہ نہیں کہتا کہ میں اسے بالکل صحیح ادا کر تا ہوں، قریب ترین ہی
ادا کرتا ہوں۔ہندوستانی لوگ اسے دوا د یا ضاد پڑھتے ہیں لیکن اس کے مخارج اور ہیں۔پس جب خود عرب کہتا
ہے کہ ہم ناطقین بالضاد ہیں اور کوئی اسے صحیح طور پر ادا نہیں کر سکتا تو پھر اعتراض کی بات ہی کیا ہوئی۔جر من لوگوں کو لے لو وہ گڑ اور گاڈ کے لفظوں کو ادا نہیں کر سکتے۔وہ یا گر کہیں گے یا گوٹھ کہیں گے۔پس میں یہ تو
نہیں کہتا کہ ہم ان الفاظ کو ادا کرنے کا اہتمام کریں جن کے ادا کرنے کے ہم قابل نہیں۔یہ تو محض وقت کا ضیاع
ہے لیکن الف ادا کرنا ہماری طاقت سے باہر نہیں۔مد کو ادا کر نا ہماری طاقت سے باہر نہیں۔اگر صحیح طور پر کوشش
کی جائے تو قرآن کو ہم اپنے لہجہ کے لحاظ سے اچھی طرح ادا کر سکتے ہیں۔خصوصاً جب کہ گلا اچھا ہو۔پھر تلاوت

519
کے بعد جو نظم پڑھی گئی ہے وہ بھی اس دستور کے مطابق کہ عموماً پہلے چند اشعار ٹھیک پڑھے جاتے ہیں اور پھر
غلطیاں شروع ہو جاتی ہیں۔اسی طرح انہوں نے بھی ساتھ آٹھ اشعار تو ٹھیک پڑھے اور اس کے بعد غلطیاں
شروع کر دیں۔جب جلسہ میں کوئی شخص تلاوت کرتا ہے یا نظم کے لئے کھڑا ہو تا ہے تو اس چھوٹی سی عبارت کا
مجلس میں پڑھ لینا کوئی مشکل امر نہیں ہوتا اور اگر وہ خود اسے صحیح طور پر ادا نہیں کر سکتا تو کسی واقف زبان سے
اسے درست کروالینا اس کے لئے کوئی مشکل نہیں ہوتا۔یہ قدرتی بات ہے کہ ایسی صورت میں سننے والے بجائے
فائدہ اٹھانے کے لفظی غلطیوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں اور اس طرح فائدہ سے محروم ہو جاتے ہیں اس لئے میں
نصیحت کرتا ہوں کہ خدام صحیح طور پر قرآن کریم کو پڑھنا سیکھیں اور اردو کی عبارتوں کو بھی صحیح ادا کرنے کی
کوشش کیا کریں۔ایڈریس میں جن کاموں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے میں ان سے خوش ہوں کہ انہوں نے ان کاموں کے
کرنے کی کوشش کی ہے لیکن میں ان کی توجہ اس طرف پھرانا چاہتا ہوں کہ جس کام کے لئے ہم کھڑے ہوئے ہیں
وہ اتنا عظیم الشان ہے کہ اس کے لئے یہ کو ششیں کافی نہیں ہو سکتیں۔مخالف ہمارے مقصد کو نہیں سمجھتا تو وہ معذور ہے۔اگر وہ
ہمیں اپنے مقصد کو پیش نظر رکھنا چاہئے صدر یا ناواقفیت کی وجہ سے ہماری مخالفت کرتا ہے تو کوئی
اعتراض کی بات نہیں۔وہ تو اس پر غور کرنا ہی نہیں چاہتا یا اگر غور کرتا ہے تو تعصب کی وجہ سے وہ صحیح نتیجہ پر نہیں
پہنچ سکتا لیکن اگر ہم بھی اپنے مقصد کو نہ سمجھیں اور ہمارا بھی رویہ ایسا ہی ہو کہ ہم اپنے مقصد کو سمجھنے کی کوشش نہ
کریں تو ہم پر یقینا افسوس ہو گا۔ہما را دعوئی ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہمارا
ہمارا مقصد رسول کریم ملی ایم کی حکومت کا قیام دعوئی سچا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کی نازک
حالت کو دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا اور اس کا مقصد یہ ہے کہ آپ کی جماعت کے ذریعہ وہ
رسول کریم میل کی حکومت کو پھر سے دنیا میں قائم کر دے۔یہ مقصد ہے جس کے لئے ہمیں کھڑا کیا گیا ہے اور
جس کی خدا تعالیٰ ہم سے امید کرتا ہے اور یہ معمولی چیز نہیں۔ایک انسان کے لئے ایک انسان کی اصلاح بھی ناممکن
ہے مگر ہم نے تمام دنیا کی اصلاح کرنی ہے۔اسلام کے ماننے والوں میں سے کتنے ہیں جو خوشی سے ان احکام کو مانتے
ہیں اور ان پر عمل کرنے کے لئے تیار ہیں۔پھر جو منہ سے کہتے ہیں کہ ہم اسلام کے احکام پر عمل کرنے کے لئے تیار
ہیں ان میں سے کتنے ہیں جو واقعہ میں عمل کرنے کے لئے تیار ہیں اور پھر جو عمل کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں ان
میں سے کتنے ہیں جو ان پر عمل کر کے صحیح طور پر کامیاب ہوئے ہیں۔پہلا سوال تو یہ ہے کہ وہ اسلام کے معنے ہی
نہیں سمجھتے۔ہر آدمی ایسی چیزوں اور عقائد کو جو رسم و رواج میں داخل ہیں، الگ کر لیتا ہے اور کہتا ہے کہ ان کو

520
الگ کر لو اور باقی جو کچھ ہے وہ اسلام ہے۔کچھ عورتیں پردہ کی قائل نہیں ہیں۔وہ اس کو الگ کر لیتی ہیں اور کہتی
ہیں بھلا اللہ تعالی کو چھوٹے چھوٹے امور میں دخل دینے کی کیا ضرورت ہے پر دہ کو الگ کر دو۔باقی جو کچھ ہے وہ
اسلام ہے۔ہمارے نوجوان جن کے لئے داڑھی رکھنا مشکل ہے وہ کہہ دیتے ہیں یہ تو کوئی خاص اہمیت نہیں
رکھتی۔باقی جو کچھ ہے وہ اسلام ہے۔سود لینے والا کہہ دیتا ہے کہ بنکنگ تو نہایت ضروری چیز ہے اس لئے سود کو
چھوڑوں۔باقی جو کچھ ہے اسلام ہے۔غرض جس حکم کو وہ نہیں مانتا اس کے نزدیک وہ اسلام نہیں۔باقی امور اسلام
میں داخل ہیں۔تو پھر باقی کیا رہ جاتا ہے۔سود بھی اسلام میں داخل نہیں۔نمازیں بھی اسلام میں داخل نہیں۔داڑھیاں رکھنا بھی اسلام میں داخل نہیں تو پھر کچھ بھی اسلام میں داخل نہیں۔مثل مشہور ہے کہ کوئی بزدل آدمی تھا۔اسے وہم ہو گیا تھا کہ وہ بہت بہادر ہے۔وہ گودنے والے کے پاس
پرانے زمانہ میں یہ رواج تھا کہ پہلوان اور بہادر اپنے بازو پر اپنے کیریکٹر اور اخلاق کے مطابق نشان
کھدوا لیتے تھے۔یہ بھی گودنے والے کے پاس گیا۔گودنے والے نے پوچھا تم کیا گدوانا چاہتے ہو۔اس نے کہا میں
شیر گدوانا چاہتا ہوں۔جب وہ شیر گودنے لگا تو اس نے سوئی چبھوئی۔سوئی چھونے سے درد تو ہو نا ہی تھا۔وہ دلیر تو
تھا نہیں۔اس نے کہا یہ کیا کرنے لگے ہو ؟ گودنے والے نے کہا شیر گودنے لگا ہوں۔اس نے پوچھا شیر کا کون ساحصہ
گودنے لگے ہو۔اس نے کہا دم گود نے لگا ہوں۔اس آدمی نے کہا شیر کی دم اگر کٹ جائے تو کیا وہ شیر نہیں رہتا۔گودنے والے نے کہا شیر تو رہتا ہے۔کہنے لگا اچھا دم چھوڑ دو اور دوسرا کام کرو۔اس نے پھر سوئی ماری تو وہ ہوں
اٹھا اب کیا کرنے لگے ہو ؟ اس نے کہا اب دایاں بازو گودنے لگا ہوں۔اس آدمی نے کہا اگر شیر کا لڑائی یا مقابلہ
کرتے ہوئے دایاں ہاتھ کٹ جائے تو کیا وہ شیر نہیں رہتا۔اس نے کہا شیر تو رہتا ہے۔کہنے لگا پھر اس کو چھوڑ دو اور
آگے چلو۔اسی طرح وہ بایاں بازو گور نے لگا تو کہا اسے بھی رہنے دو۔کیا اس کے بغیر شیر نہیں رہتا۔پھر ٹانگ گودنی
چاہی تب بھی اس نے یہی کہا۔آخر وہ بیٹھ گیا۔اس آدمی نے پوچھا کام کیوں نہیں کرتے۔گودنے والے نے کہا
اب کچھ نہیں رہ گیا۔یہی آج کل اسلام کے ساتھ سلوک کیا جاتا ہے۔لوگ اپنی مطلب کی چیزیں الگ کر لیتے ہیں
اور کہہ دیتے ہیں کہ باقی جو کچھ ہے وہ اسلام ہے۔ہمارے نانا جان فرمایا کرتے تھے کہ چھوٹی عمر میں میری طبیعت بہت چلبلی تھی۔آپ میردرد کے نواسے تھے
اور دہلی کے رہنے والے تھے۔وہاں آم بھی ہوتے ہیں۔آپ فرمایا کرتے تھے جب والدہ والد صاحب اور بہن
بھائی صبح کے وقت آم چوسنے لگتے تو میں جو آم میٹھا ہو تا اس کو کھٹا کھٹا کہہ کر الگ رکھ لیتا اور باقی آم ان کے ساتھ
مل کر کھا لیتا۔جب آم ختم ہو جاتے تو میں کہتا میرا تو پیٹ نہیں بھرا۔اچھا میں یہ کھٹے آم ہی کھالیتا ہوں اور سارے
آم کھا جاتا۔ایک دن میرے بڑے بھائی جو بعد میں میردرد کے گدی نشین ہوئے انہوں نے کہا میرا بھی پیٹ نہیں
بھرا۔میں بھی آج کھٹے آم چوس لیتا ہوں۔فرماتے تھے میں نے بہتیرا زور لگایا مگروہ باز نہ آئے۔آخر انہوں نے
آم چو سے اور کہا یہ تو بڑے میٹھے ہیں۔تم یونسی کہتے تھے کہ کھٹے ہیں۔جس طرح وہ آم چوستے وقت میٹھے آم الگ

521
کر لیتے تھے اور باقی دوسروں کے ساتھ مل کر چوستے لیتے تھے اور بعد میں کھٹے کہہ کر وہ بھی چوس لیتے تھے یہی حال
آج کل کے مسلمانوں کا ہے۔وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ شریعت اسلامیہ کو نافذ کیا جائے ان کا اگر یہ حال ہو تو ان
لوگوں کا کیا حال ہو گا جو اسلام کو جانتے ہی نہیں۔وہ تو پھر ہڈیاں اور بوٹی کچھ بھی نہیں چھوڑیں گے۔یہی وجہ ہے کہ
عیسائیوں نے یہ لکھ لکھ کر کتابیں سیاہ کر ڈالی ہیں کہ اسلام کی تعلیم پر عمل نہیں کیا جاسکتا۔وہ کہتے ہیں کہ یہ کیا
مصیبت ہے کہ انسان پورا ایک مہینہ روزے رکھتا جائے۔اگر معدہ خراب ہو جائے تب تو ہوا کہ ایک آدھ دن کا
روزہ رکھ لیا۔مگر متواتر ایک مہینہ روزہ رکھتے جانا کونسی عقل کی بات ہے۔پھر یہ کام کا زمانہ ہے۔رات اور دن
کام کرنا ہو تا ہے اور دن میں کئی شفٹیں ہوتی ہیں اور روزانہ پانچ پانچ نمازوں کا پڑھنا اور پھر امام کے انتظار میں بیٹھے
رہنا کونسی عقل کی بات ہے۔بھلا اس طرح انڈسٹری کیسے چل سکتی ہے۔یہ زمانہ تجارت کا ہے۔بنکنگ کے علاوہ
دوسرے ملکوں سے ہم ضروری اشیاء کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔تم کہتے ہو بنکنگ اڑا دو۔اس طرح تو ملک تباہ ہو
جائے گا۔پھر تجارت کیسے کی جائے گی۔اس طرح تم کہتے ہو انشورنس کو اڑا دو۔انسان جتنا کماتا ہے کھا جاتا ہے۔اگر اس کو اڑا دیا جائے تو مرنے والا تو مر گیا۔یتیم بچوں کے لئے کچھ نہیں رہے گا اور اس طرح قوم پر ایک غیر
معمولی بار پڑ جائے گا۔پھر عورتوں کی مدد کے بغیر مرد کام نہیں کر سکتا۔عورتیں مردوں کے دوش بدوش چلتی ہیں
اور وہ ان کی عزت کا خیال کر کے ان کے اکرام کے طور پر بڑی سے بڑی قربانی کر لیتا ہے۔اگر عورتوں کو پر وہ میں
بٹھا دیا جائے تو پھر دنیا کا کام کیسے چلے گا؟ یہ صفائی کا زمانہ ہے۔صحت ٹھیک ہونی چاہئے۔تم کہتے ہو داڑھیاں رکھو۔اس سے تو جو میں پڑ جائیں گی اور میل بڑھ جائے گی۔یہ بھی کوئی انسانیت ہے۔جرمن والے تو ٹنڈ ہی کروالیتے
ہیں۔خوش قسمتی سے ہم پر انگریز حاکم تھے جس کے نتیجہ میں سروں کے بال محفوظ رہ گئے بلکہ بودے نکل آئے۔اگر جرمن حاکم ہوتے وہ سر کے بال بھی اڑا دیتے۔غرض تمام اسلامی احکام جو اسلام پیش کرتا ہے ان پر وہ
اعتراض کرتے ہیں۔مثلاً ایک سے زیادہ شادیاں کرنا ہے۔وہ کہتے ہیں یہ بھی کوئی انصاف کی بات ہے کہ مرد کو اگر
زیادہ شادیاں کرنے کا حق ہے تو عورت کو کیوں نہیں ؟ اسی طرح پہلے تو طلاق بھی بری سمجھی جاتی تھی لیکن آج کل
اسے برا نہیں سمجھا جا تا بلکہ ٹائمز آف لندن میں ایک دفعہ میں نے ایک واقعہ پڑھا کہ امریکہ میں ایک عورت تھی۔جب وہ فوت ہوئی تو وہ سترہ خاوند کر چکی تھی جن میں سے بارہ خاوند اس کے جنازے پر موجود تھے۔پھر طلاق کی
و جوہات بھی وہاں بہت معمولی ہوتی ہیں۔ایک عورت نے لکھا کہ میں نے اپنے خاوند سے اس لئے طلاق لی کہ میں
نے ایک ناول لکھا اور خاوند سے کہا اس کو شائع کرنے کی اجازت دو۔اس نے کہا میں اس کی اجازت نہیں دے
سکتا۔میں نے حج سے کہا میں ادبی عورت ہوں اور میرے کام میں میرا خاوند روک بنتا ہے اس لئے میں طلاق لینا
چاہتی ہوں۔حج نے کہا ٹھیک ہے اس طرح تو ملک کا ادب خراب ہو جائے گا۔غرض ساری باتیں ایسی ہی مضحکہ خیز
نہیں بلکہ ایک زمانہ ایسا گزرا ہے کہ طلاق پر بڑا اعتراض کیا جاتا تھا اور طلاق کے بعد شادی کو فحش خیال کیا جا تا تھا۔مگر اب وہی مسئلہ ہے جس پر دوسری قو میں بھی عمل کر رہی ہیں بلکہ اس میں حد سے گزرگئی ہیں۔پھر قریب کی

522
شادیاں ہیں۔عیسائی اور ہندو بھی اس پر اعتراض کرتے تھے مگر اب مسودے تیار ہو رہے ہیں کہ اس کی اجازت
ہونی چاہئے۔غرض اب غیر قو میں بھی اسلامی احکام کی فضیلت کو تسلیم کر رہی ہیں لیکن اسلام میں کوئی ایک حکم نہیں بلکہ
ہزاروں احکام ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔بھلا وہ لوگ جو ہر وقت سوٹ پہننے کے دلدادہ ہیں آج کل حج کیسے
کر سکتے ہیں۔وہاں تو ان سلے کپڑے پہنے پڑتے ہیں۔ان کو یہ لوگ کیسے برداشت کر سکتے ہیں۔یہ تو کہیں گے کہ
نعوذ باللہ یہ کیا بد تمیزی کی بات ہے۔غرض یہ ساری باتیں ایسی ہیں کہ ان کو مسلمانوں میں بھی رائج کرنا مشکل ہے
کجا یہ کہ ان کو یورپین ممالک میں رائج کیا جائے۔وہ تو چھوٹی سے چھوٹی باتوں پر بھی اعتراض کر دیتے ہیں۔ہمارے مبلغ جب امریکہ میں گئے تو وہاں دیسی لباس پہنا کرتے تھے۔ایک دن دو عورتیں آئیں اور انہوں نے کہا
ہم اسلام کے متعلق باتیں سننے آئی ہیں۔ہمارے مبلغ سلوار پہنے باہر آگئے۔وہ کمرے میں داخل ہی ہوئے تھے کہ
وہ عورتیں شور مچا کر بھاگیں کہ ہمارے سامنے یہ شخص ننگا آگیا ہے۔ہماری ہتک ہے۔مبلغ نے کہا میں کیسے نگا
ہوں۔میں نے تو سلوار پہنی ہوئی ہے لیکن ان کے نزدیک یہ نائٹ ڈریس تھا اور رات کو ہی پہنا جاتا تھا اور ان کے
نزدیک نائٹ ڈریس میں آدمی ننگا ہوتا ہے۔غرض بہت شور ہوا۔محلہ والے انہیں مارنے کو دوڑے۔اتنے میں
کوئی پادری آگئے اور انہوں نے کہا یہ تو ان کے ملک کا لباس ہے۔ان کے نزدیک ایسے شخص کو ننگا نہیں کہتے۔میں
جب انگلینڈ گیا تو میں نے چند گرم پاجامے سلوائے تھے مگر وہاں جاکر میں نے فیصلہ کیا کہ میں سلوا ر ہی پہنوں گا۔میں
ان کالباس کیوں پہنوں۔ہمارے جو مبلغ وہاں تھے وہ بار بار کہتے تھے کہ لوگ ہمارے متعلق کیا کہتے ہوں گے مگر میں
نے کہا جب ہمارے ملک میں انگریز جاتا ہے تو کیا وہ سلوار پہنتا ہے۔اگر وہ سلوار نہیں پہنتا تو میں پتلون کیوں
پہنوں۔وہ کہتے تھے عورتیں آتی ہیں تو وہ برا مناتی ہیں کیونکہ اس لباس میں وہ آدمی کو ننگا سمجھتی ہیں۔میں نے کہا
میں تو کپڑے پہنے ہوئے ہوں اور مجھے کپڑے نظر آرہے ہیں۔ایک دن سرڈینی سن راس آئے جو لنڈن میں ایک
کالج کے پرنسپل تھے۔ان کے ساتھ دو اور بھی پروفیسر تھے۔میں نے کہا سرڈینی سن راس ! میں آپ سے ایک بات
پوچھنا چاہتا ہوں اگر آپ بے تکلفی سے بتائیں۔انہوں نے کہا پوچھ لیجئے۔میں نے کہا جو لباس میں پہنے ہوئے ہوں
کیا آپ اور آپ کے دوست اسے برا تو نہیں مناتے۔انہوں نے کہا سچ پوچھیں تو ہم برا مناتے ہیں۔میں نے کہا
جب آپ ہندوستان گئے تھے تو کیا آپ نے سلوار پہنی تھی اور اگر نہیں پہنی تھی تو کیا اس کا یہ مطلب نہیں کہ
انگریز خود تو دوسروں کا لباس نہیں پہنتے مگر یہ حق رکھتے ہیں کہ دوسروں کو اپنا لباس پہننے پر مجبور کریں۔کہنے لگے یہ
بات ان لاجیکل تو ہے لیکن ہم برا ضرور مناتے ہیں۔پھر میں نے کہا میں ایک اور سوال پوچھتا ہوں کہ آپ برا تو
مناتے ہیں مگر آپ کس کے کیریکٹر کو مضبوط سمجھتے ہیں۔آیا اس کے کیریکٹر کو جو آپ کی رو میں بہہ جائے یا جو اپنے
طریق پر قائم رہے کیونکہ جو اپنے طریق پر قائم رہے وہی بہادر ہے۔کہنے لگے جو اپنے طریق پر قائم رہے
وہی بہادر ہے۔میں نے کہا بس مجھے اس تعریف کی ضرورت ہے دوسری کسی بات کی میں پرواہ نہیں کرتا۔ر

523
غرض ہم اسلام کی باتوں کو دوسروں سے نہیں منوا سکتے جب تک ہم ان پر عمل کرنے میں رات دن ایک نہ کر دیں
اور دعائیں کر کے ہمارے ناک نہ رگڑے جائیں اور اپنی کوششوں کو بڑھا نہ دیں۔جب تک ہم دوسروں کی
باتوں کو برداشت نہیں کر سکتے اور اپنے اندر ایک قسم کی دیوانگی پیدا نہیں کر لیتے اس وقت تک ہم کوئی عظیم الشان
تغیر پیدا نہیں کر سکتے۔آج تک کوئی بڑا کام نہیں ہوا جس کے کرنے والے کو لوگوں نے پاگل نہ کہا ہو۔جب
محمد رسول اللہ صلی ال یا ہم نے دعوی کیا اور ایک بڑے مقصد کو لے کر دنیا کے سامنے کھڑے ہو گئے تو کیا کوئی یہ خیال
بھی کر سکتا تھا کہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔دنیا کے سب لوگ کہتے تھے کہ یہ کام نہیں ہو سکتا۔یہ
تو عقل کے خلاف ہے۔بھلا اتنا بڑا تغیر دنیا میں کیسے پیدا ہو سکتا ہے۔ان کے نزدیک آپ نے قوم کی ساری رسوم کو
چھوڑ کر ایک نیا طریق اختیار کر لیا تھا۔ان کے اندر یہ احساس تھا کہ یہ کام نہیں ہو سکتا اس لئے وہ آپ کو پاگل کہتے
تھے لیکن آپ صرف منہ سے ہی نہیں کہتے تھے بلکہ جو کہتے تھے اس کے لئے پوری جدوجہد بھی کرتے تھے۔جب
ان کے کہنے کے بعد بھی آپ رات اور دن جد وجہد میں لگے رہے تو وہ کہتے یہ شخص پکا پاگل ہے مگر آپ برابر اس
کے لئے اپنی زندگی کو لگاتے چلے گئے کیونکہ آپ کو یہ یقین تھا کہ یہ کام آپ کر کے چھوڑیں گے اور اس میں ضرور
کامیاب ہوں گے۔توحید کے مسئلہ کو لے لو جس کو آج کل تم بڑے فخر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہو
اور تمہاری گردنیں ان کے سامنے بلند رہتی ہیں۔تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ فطرتی مسئلہ ہے حالانکہ اس مسئلہ کو بھی وہ
مجنونانہ خیال سمجھتے تھے۔قرآن میں آتا ہے اجعل الله إلها واحدا (ص:۶) وہ لوگ یہ خیال بھی نہیں
کر سکتے تھے کہ ایک خدا ہو سکتا ہے۔انکے نزدیک تو کئی خدا تھے۔ان کا یہ خیال تھا کہ آپ نے سارے خداؤں کو
کوٹ کر ایک خدا بنالیا ہے۔ان کے ذہنوں میں ایک خدا کا مسئلہ آتا ہی نہیں تھا۔بھیرہ کے ایک طبیب تھے جن کا
نام الہ دین تھا۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پہلی کتب کو پڑھا ہوا تھا۔وہ آپ کے بہت
معتقد تھے لیکن احمدی نہیں ہوئے تھے۔ان کے پاس ان کا ایک مریض احمدی چلا گیا اور اس نے تبلیغ شروع
کر دی۔آپ کے دعوئی کا انہیں علم تھا۔وہ اپنے آپ کو بہت بڑا عالم سمجھتے تھے اور حضرت خلیفہ اول جن کے علم
و فضل کا ہر ایک اقرار کرتا ہے وہ ان کے متعلق کہا کرتے تھے کہ نورالدین کیا جانتا ہے۔وہ تو صرف ابتدائی باتیں
جانتا ہے۔جب اس دوست نے انہیں تبلیغ کی تو کہنے لگے میاں جانے بھی دو کیا مرزا صاحب کی کتابوں کو تم مجھ سے
زیادہ سمجھتے ہو۔میں آپ کی کتابوں کو جتنا سمجھتا ہوں تم نہیں سمجھتے۔میں نے آپ کی کتابوں کا گہرا مطالعہ کیا ہوا
ہے۔آپ بڑے عالم ہیں۔کیا وہ اتنی بڑی بے وقوفی کی بات کہہ سکتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے
ہیں۔قرآن میں صاف لکھا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں۔بھلا آپ جیسا عالم یہ کہہ سکتا ہے کہ وہ زندہ
ہیں۔اصل میں تم نے کتابوں کو غور سے پڑھا نہیں۔مجھے اصل بات کا پتہ ہے۔اصل بات یہ ہے کہ جب آپ نے
براہین احمدیہ لکھی تو اس میں اسلام کی صداقت کو اتنے زبر دست دلائل سے ثابت کیا کہ آپ سے قبل تیرہ سو
سال تک کسی عالم سے ایسا نہیں ہو سکا تھا اور وہ ایسے دلائل تھے کہ انکے سامنے عیسائی اور ہندو ٹھر نہیں سکتے تھے مگر

524
مولویوں کی عقل ماری گئی اور بجائے خوش ہونے کے انہوں نے آپ پر کفر کے فتوے لگانے شروع کر دیئے۔مرزا صاحب نے کہا اچھا اب میں تم سے اس کا بدلہ لیتا ہوں۔حضرت عیسی علیہ السلام کا آسمان پر جانا سیدھی
سادھی بات ہے لیکن اب میں اس کا انکار کرتا ہوں۔اگر تم میں ہمت ہے تو تم اس سیدھی سادھی بات کو ثابت
کر کے دکھا دو۔پس یہ تو محض ان کی عقل کا امتحان لینے کیلئے مرزا صاحب نے کیا تھا۔اگر یہ سب مولوی آپ سے
جاکر معافی مانگ لیں تو آپ اس قرآن سے حضرت عیسی علیہ السلام کو زندہ ثابت کر دیں۔غرض جس طرح ان کے
خیال میں حیات مسیح کا مسئلہ ایک ثابت شدہ مسئلہ تھا اسی طرح مکہ والوں کے نزدیک کئی خداؤں کا ہونا ایک ثابت
شدہ مسئلہ تھا۔وہ سمجھتے تھے کہ محمد رسول اللہ نے سب خداؤں کا قیمہ کر کے ایک بنالیا ہے۔مگر پھر دیکھو آپ نے
ان سے یہ مسئلہ منوایا یا نہیں ؟ وہ جو سمجھتے تھے کہ کئی خدا ہیں ان کا یہ حال ہوا کہ جب مکہ فتح ہوا تو چند ایسے آدمی تھے
جن کو معاف کرنا رسول کریم مل لیلی نے مناسب نہ سمجھا اور ان کے قتل کا حکم صادر کر دیا۔ان میں سے ایک ہندہ
ابو سفیان کی بیوی بھی تھی۔یہ وہی عورت ہے جس نے حضرت حمزہ کا مثلہ کروایا تھا۔آپ نے مناسب سمجھا کہ
اسے اس ظالمانہ فعل اور خلاف انسانیت حرکت کی سزا دی جائے۔اس وقت پردہ کا حکم نازل ہو چکا تھا۔جب
عورتیں بیعت کے لئے آئیں تو ہندہ بھی چادر اوڑھ کر ساتھ آگئی اور اس نے بیعت کرلی۔جب وہ اس فقرہ پر پہنچی
کہ ہم شرک نہیں کریں گی تو چونکہ وہ بڑی تیز طبیعت تھی اس نے کہا یا رسول اللہ ہم اب بھی شرک کریں گی۔پ اکیلے تھے اور ہم نے پوری طاقت اور قوت کے ساتھ آپ کا مقابلہ کیا۔اگر ہمارے خدا کچے ہوتے تو آپ
کیوں کامیاب ہوتے۔وہ بالکل بے کار ثابت ہوئے اور ہم ہار گئے۔رسول کریم ملالی نے فرمایا ہندہ ہے ؟ آپ
اس کی آواز کو پہچانتے تھے۔آخر رشتہ دار ہی تھی۔ہندہ نے کہا یا رسول اللہ اب میں مسلمان ہو چکی ہوں۔اب
آپ کو مجھے قتل کرنے کا اختیار نہیں۔رسول اللہ مال لال ہی نہیں پڑے اور فرمایا ہاں اب تم پر کوئی گرفت نہیں
ہو سکتی۔غرض وہ قوم جو سمجھتی تھی کہ آپ نے سب خداؤں کو کوٹ کر ایک خدا بنالیا ہے، ان میں اتنا تغیر پیدا
ہو گیا کہ ہندہ جیسی عورت نے کہا کہ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ خدا ایک نہیں۔اسی طرح ہم سمجھتے ہیں کہ ایک زمانہ ایسا
آئے گا جب تمام دنیا صداقت اسلام کی قائل ہو جائے گی۔اب تو یہ حالت ہے کہ ایک مسلمان اپنی عملی کمزوریوں
کی وجہ سے دوسروں کے سامنے شرمندہ ہو جاتا ہے لیکن ایک دن آئے گا جب کہ یور بین اقوام بھی ان احکام کو
تسلیم کریں گی۔الناس علی دین ملو کھم لوگ بادشاہوں کے مذہب کے تابع ہوتے ہیں۔بے شک
کچھ لوگ وہ بھی ہوتے ہیں جو نقال ہوا کرتے ہیں۔جیسے شروع شروع میں مسلمان آئے تو ہندو بھی فارسی بولنے
میں فخر محسوس کرتے تھے۔اسی طرح جیسا کوئی فیشن ہو جائے لوگ بھی وہی اختیار کر لیتے ہیں۔اس وقت ہندوؤں
نے بھی داڑھیاں رکھ لی تھیں مگر جب انگریزوں کا زمانہ آیا تو داڑھی منڈوانا شروع کر دی۔چھوٹے کوٹ پہنے
شروع کر دیے۔

525
جب اسلام غالب آئے گا تو ہر
قومیں ابتلاؤں اور مصائب کی تلواروں کے سایہ میں بڑھتی ہیں انسان اس بات میں فخر محسوس
کرے گا کہ وہ اسلام کی تعلیم پر عمل کرے۔لیکن جب تک اسلام غالب نہیں آتا ہمیں بڑی بڑی قربانیاں کرنی
پڑیں گی اور اپنے نفسوں کو مارنا ہو گا۔جب تک ہم اپنے نفسوں کو مار کر موجودہ رسم و رواج کے خلاف اپنے آپ
کو نہیں ابھار میں گئے دریا کی دھار کے خلاف تیرنے کی کوشش نہیں کریں گے ، ملامت کی تلوار کے نیچے ہنسی اور
مذاق کی تلوار کے نیچے سیاسی لوگوں کے سیاسی اعتراضات کی تلوار کے نیچے ، مذہبی اور فلسفی لوگوں کے
اعتراضات کی تلوار کے نیچے سر رکھنے کے لئے تیار نہیں ہوتے ، اس وقت تک اس عظیم الشان مقصد کے پورا
کرنے کی ہمیں امید نہیں رکھنی چاہئے۔دنیا میں آج تک کوئی قوم ایسی نہیں گزری جس نے میٹھی میٹھی باتوں سے
دنیا کو فتح کر لیا ہو۔قومیں ہمیشہ مصیبتوں اور ابتلاؤں کی تلواروں کے سایہ تلے بڑھتی اور ترقی
کرتی ہیں اور انہیں لوگوں کے اعتراضات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔پس اپنے آپ کو اس فتح کا اہل بناؤ۔جب تک آپ لوگ خدا اور اس کے رسول کے دیوانے نہیں بن جاتے۔جب تک موجودہ فیشن اور رسم و رواج
کو کچلنے کے لئے تیار نہیں ہو جاتے ، اس وقت تک اسلامی احکام کو ایک غیر مسلم کبھی بھی قبول کرنے کے لئے تیار
میں ہو گا۔انگلینڈ سے مجھے ایک غیر مسلمہ کا خط آیا۔وہ احمدی تو ہو چکی ہے مگر تعلیم ابھی کم ہے۔وہ ہمارے مبلغ
کے متعلق لکھتی ہے کہ جب میں ان کے لیکچر میں جاتی ہوں تو جو کچھ وہ کہتے ہیں میں سمجھتی ہوں کہ ناممکن ہے اسے
کیسے قبول کیا جا سکتا ہے۔مگر جب میں ان کے جوش اور ان کے چہرہ کی حالت دیکھتی ہوں تو مجھے یقین ہو جاتا ہے اور
میرا دل تسلی پا جاتا ہے کہ آخر یہ ہو کر رہے گا۔غرض جب لوگ ہمارے عزم کو دیکھ کر
اپنے اندر جوش اور سنجیدگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ہمارے اندر تمجید گی اور جوش دیکھیں
گے تو انہیں خود بخود مانے پر مجبور ہو جائیں گے۔پس پہلے اپنے اندر جوش اور سنجیدگی پیدا کرنی چاہئے۔پھر ہم
دوسروں کی توجہ کو بھی پھیر سکیں گے اور وہ سمجھ لیں گے کہ اسلام کی باتیں کچی ہیں اور وہ ان پر کچے دل سے غور
کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے اور پھر اسلام اس مقام پر پہنچ جائے گا جس پر آج سے تیرہ سو سال پہلے محمد رسول
اللہ علیم نے اسے پہنچایا تھا"۔فرموده ۷ اگست ۱۹۴۸ء۔مطبوعہ الفضل || اکتوبر۱۹۶۱ء)

آج 10 میں سے 10 باقی