فرمودہ ۱۸ جولائی ۱۹۵۰ء

مشعل راہ (جلد اوّل)

527
کوشش کرو که دینی لحاظ سے تمہاری
نسل پچھلی نسل سے زیادہ بہتر
ه ترقی کیلئے ضروری ہے کہ انسان کا اگلا قدم اس کے پچھلے قدم
سے آگے پڑے
نوجوانوں میں ہمیشہ یہ روح پیدا کرنی چاہئے کہ وہ پہلوں سے
روحانیت میں بڑھنے کی کوشش کریں
اپنے کاموں میں اولوالعزمی پیدا کر میں
ه شائقین کے نظام کی اہمیت
ہمارا ظاہری رسوم سے کوئی تعلق نہیں
ہر مجلس میں سیکرٹری تعلیم اور اس کی ذمہ داری
خدام الاحمدیہ کو چاہنے کہ وہ خدا کے لئے اپنی جان پیش کرنے
کیلئے ہر دم تیار ہے
(فرموده ۱۸ جولائی ۱۹۵۰ء)

528
(۱۸ جولائی ۱۹۵۰ء کو کوئٹہ میں مقامی مجلس خدام الاحمدیہ کی طرف سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے اعزاز
میں ایک دعوت فواکہہ دی گئی۔جس میں مقامی جماعت کے علاوہ کئی غیر احمدی معززین بھی شریک ہوئے۔اس
موقعہ پر قائد مقامی نے حضور کی خدمت اقدس میں اپنے کام کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔جس کے بعد حضور
نے خدام سے ایک پر اثر خطاب فرمایا۔حضور کا یہ خطاب ذیل میں درج کیا جا رہا ہے۔(مرتب)
"
دنیا میں اچھا کام کرنا اور اچھے سے اچھا کام کرنا یہ بہت فرق رکھنے والی چیزیں ہیں۔قو میں اپنی ترقی کے
وقت بھی اچھا کام کرتی ہیں اور قو میں اپنے تنزل کے وقت بھی اچھا کام کرتی ہیں۔مگر قو میں اپنے تنزل کے وقت
اچھا کام کرتی ہیں اور ترقی کے وقت اچھے سے اچھا کام کرتی ہیں۔ترقی کے لئے ضروری ہے کہ انسان کا اگلا قدم
اس کے پچھلے قدم سے آگے پڑے اور جب کسی قوم کی ترقی کسی ایک نسل کے ساتھ وابستہ نہیں ہوتی بلکہ اس کی
ترقی اس کی کئی نسلوں کے ساتھ وابستہ ہوتی ہے تو اس کے ہر فرد کو یہ مد نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے کہ اگلی نسل پچھلی
نسل سے زیادہ اچھی ہو۔اگر اگلی نسل پچھلی نسل سے اچھی نہ ہو تو اس کا قدم آگے کی طرف نہیں اٹھ سکتا۔در حقیقت مسلمانوں کی تباہی کا بڑا موجب یہی ہوا کہ ماضی کو حال سے کاٹ دیا گیا اور مستبقل کے متعلق انہیں ناامید
کر دیا گیا۔انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ ماضی اپنی بنیادوں پر قائم ہے۔آئندہ آنے والا کوئی شخص اس سے آگے نہیں
بڑھ سکتا۔بہر حال ہمیں اپنے اعمال سے اور اپنے طریق سے ایسے کاموں سے احتراز کرنا چاہئے اور نوجوانوں میں
ہمیشہ یہ روح پیدا کرنی چاہئے کہ وہ پہلوں سے روحانیت میں بڑھنے کی کوشش کریں۔بنتا نہ بننا الگ بات ہے لیکن کم
از کم اس طرح دماغ تو اونچا رہتا ہے۔یہ الگ بات ہے کہ کوئی شخص اتنی ترقی نہ کر سکے کہ وہ پہلوں سے بڑھ جائے
مگر اسے نیچا کرنے میں اس کی مدد ہم کیوں کریں۔ہم میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو درجہ حاصل
ہے وہ ہر شخص سمجھتا ہے۔لیکن آپ کے درجہ کے متعلق سب سے پہلا مضمون جو میں نے لکھا اور وہ تشحیذ الاذہان
میں شائع ہوا۔اسے پڑھنے کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الاول۔نے مجھے فرمایا میاں تمہارا مضمون تو اچھا
ہے مگر اسے پڑھ کر ہمارا دل خوش نہیں ہوا۔پھر آپ نے فرمایا ہمارے بھیرہ کی ایک مثال ہے کہ اونٹ چالی تے
ٹو ڈا تالی۔یعنی اونٹ کی تو چالیس روپے قیمت ہے اور اس کے بچہ کی بیالیس روپے۔کسی نے پوچھا یہ کیا بات ہے
اونٹ کی قیمت تو بہر حال ایک بچے سے زیادہ ہونی چاہئے۔بیچنے والے نے کہا اونٹ کے بچہ کی قیمت اس لئے زیادہ
ہے کہ یہ اونٹ بھی ہے اور اونٹ کا بچہ بھی۔یہ مثال دے کر آپ فرمانے لگے میاں ہم تو امید رکھتے تھے کہ تم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی بڑھ کر مضمون لکھو گے لیکن ہماری یہ امید پوری نہیں ہوئی۔ہمارے ہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی پوزیشن ایک بڑی پوزیشن تسلیم کی جاتی ہے لیکن میرے اندر
ہمت پیدا کرنے کے لئے حضرت خلیفہ المسیح الاول مجھے یہ بات کہنے سے بھی نہ رکے کہ تمہیں مرزا صاحب سے بھی

529
بڑھ کر مضمون لکھنا چاہئے تھا۔پس میرے نزدیک کوئی وجہ نہیں ہو سکتی کہ ہم اپنے کاموں میں اولوالعزمی قائم نہ
رکھیں۔اسلام میں کوئی پریسٹ ہڈیا مولویت نہیں ہے بلکہ خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنے کے لئے ہر ایک کے
لئے رستہ کھلا ہے۔پس ہمیں نوجوانوں میں یہ احساس پیدا کرتے رہنا چاہئے کہ وہ کبھی بھی یہ نہ سمجھیں کہ وہ پہلوں
سے بڑھ نہیں سکتے۔پس اپنے اندر حقیقی روحانیت اور خدا تعالیٰ کا سچا عشق پیدا کرو اور اس بارہ میں کسی بڑی سے
بڑی مشکل اور مصیبت کی بھی پرواہ نہ کرو۔جیسے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ایک جگہ محمد رسول اللہ علی یا ہم کو
مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ اے رسول ! تو ان لوگوں سے کہہ دے کہ اگر خدا تعالیٰ کا کوئی بیٹا ہو تا تو تم پیچھے رہ جاتے
اور میں اس پر ایمان لے آتا مگر حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی بیٹا نہیں۔تم نے صرف ایک جھوٹا بیٹا بنالیا ہے۔اگر مسیح فی الواقعہ خدا تعالٰی کے بیٹے ہوتے تو سب سے پہلے میں ان پر ایمان لاتا۔حضرت نظام الدین صاحب اولیاء
کے متعلق لکھا ہے کہ وہ ایک دفعہ کہیں جارہے تھے۔آپ کے ساتھ آپ کے ایک بڑے مخلص مرید بھی تھے جن کو
آپ کا اپنے بعد خلیفہ بنانے کا ارادہ تھا اور ان کے علاوہ آپ کے ایک اور بھی مرید تھے۔رستہ میں آپ کو ایک
خوبصورت بچہ نظر آیا۔آپ کھڑے ہو گئے اور بچہ کو بوسہ دیا۔آپ کو بوسہ دیتے دیکھ کر آپ کی نقل میں آپ کے
مریدوں نے بھی اس بچہ کو بوسہ دینا شروع کر دیا۔مگر وہ بڑے مرید جن کو آپ کا اپنے بعد خلیفہ بنانے کا ارادہ تھا وہ
ایک طرف کھڑے رہے اور انہوں نے بوسہ دینے میں آپ کی اتباع نہ کی۔جب آگے چلے تو دوسرے مریدوں
نے آپس میں چہ مگوئیاں شروع کر دیں کہ یہ بڑا مخلص بنا پھرتا ہے۔حضرت نظام الدین صاحب اولیاء نے اس بچہ کو
بوسہ دیا مگر اس نے آپ کی اتباع نہیں کی۔وہ چپ رہے اور کوئی جواب نہ دیا۔کچھ دور آگے گئے تو ایک بھڑ
بھو نجادا نے بھون رہا تھا۔اس نے آگ میں پتے ڈالے تو ایک شعلہ اونچا ہو ا۔حضرت نظام الدین صاحب اولیاء
آگے بڑھے اور آگ میں منہ ڈال کر اسے چوم لیا۔اس پر وہ مرید بھی آگے بڑھا اور اس نے بھی آگ کو چوم لیا
اور باقی مریدوں کو اشارہ کیا کہ وہ بھی آگ کو چومیں۔مگر وہ سب پیچھے ہٹ گئے اور ان میں سے کوئی بھی آگے نہ
بڑھا۔پہلے تو ایک بچہ ملا اور وہ خوبصورت لگا۔جب حضرت نظام الدین نے اسے بوسہ دیا تو آپ کی اتباع میں
انہوں نے بھی اسے چوم لیا مگر یہاں تو داڑھی اور بالوں کے جل جانے کا خطرہ تھا۔اس لئے وہ یہاں آپ کی نقل
کرنے کے لئے تیار نہ ہوئے۔حالانکہ اگر سچا عشق ہو تو انسان ہر قسم کے خطرات میں اپنے آپ کو جھونک دیتا
ہے۔جیسے اللہ تعالیٰ نے رسول کریم ا ا ا ا ا ا ا ا م سے فرمایا کہ تو ان لوگوں سے کہہ دے کہ اگر خدا تعالیٰ کا کوئی بیٹا ہو تو
مجھے کیا انکار ہو سکتا ہے ، میں اس پر ایمان لے آتا۔میں تو خدا تعالیٰ کا بیٹا ہونے کا اس لئے انکار کرتا ہوں کہ اس کا
کوئی بیٹا ہو ہی نہیں سکتا۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر بات کی کوئی نہ کوئی غرض ہوتی ہے اور اس غرض کو پورا کرنے کے
لئے ہمیں پوری کوشش کرنی چاہئے۔یہاں ہر دفعہ ایسا ہوا ہے کہ جلسوں کا پروگرام اس طرح بنایا جاتا ہے کہ اصل

530
دره
غرض کو پورا کرنے کے لئے وقت نہیں بچتا۔حالانکہ مجلس خدام الاحمدیہ کی تنظیم اس لئے قائم کی گئی ہے کہ ہر چیز
حساب کی طرح ہر ممبر کو یاد ہو۔وہ جب بھی کوئی پروگرام بنا ئیں انہیں علم ہونا چاہئے کہ فلاں کام پر کتنا وقت لگے
گا فلاں کام پر کتنا وقت لگے گا۔ہم نے فلاں سے کتنی دیر تقریر کرانی ہے اور ہمارے پروگرام کے مطابق اس کے
لئے کتنا وقت بچتا ہے۔میں سمجھتا ہوں جب یہ جلسہ ہوا تو ایک خادم کے ذہن میں بھی یہ بات نہیں کہ وقت کی تقسیم
کیسے ہوگی۔پروگرام کا ہمیشہ ناقص ہونا انتظام کی کمی پر دلالت کرتا ہے۔عید کے روز بھی جب مصافحہ کے وقت
انتظام کے لئے میں نے قائد مجلس خدام الاحمدیہ کو بلایا تو انہوں نے جو طریق اختیار کیا وہ ماہر فن کا طریق نہیں تھا۔اس میں شبہ نہیں کہ کام تو ہو گیا مگر ایسا نہیں جس کی ان سے امید کی جاسکتی تھی۔اگر ایسا انتظام وہ قادیان میں کرتے
تو یقینا ناکام رہتے۔میرے نزدیک جب خدام میں یہ نظام پایا جاتا ہے کہ ہر نو خدام کا ایک گرو
لیڈر ہے تو قائد کو جو کام کرنا چاہئے تھا وہ یہ تھا کہ وہ اپنے دو سائفین کو بلاتے اور انہیں
دیتے کہ تم میں سے ایک اس طرف کا انتظام کرے اور دوسرا دوسری طرف کا۔بہر حال ہر چیز
نظام کے نیچے آنی چاہئے ورنہ خدام الاحمدیہ کی تنظیم قائم کرنے کی غرض و غایت پوری نہیں ہو سکتی۔پھر میرے
نزدیک دعوتوں میں جس طرح پھل رکھا جاتا ہے اس سے نہ صرف وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ چیز کا بھی ضیاع ہوتا
ہے۔رسول کریم مال اللہ فرماتے ہیں كَلِمة الحكمة صالة المُؤمِن أَخَذَهَا حَينَ وَجَدَهَا يعنى
کلمہ حکمت مومن کی ملکیت ہے۔وہ جہاں اسے دیکھے لے لے۔ہمارے ہاں تو رواج نہیں مگر یورپین ممالک میں
Buff System (بنے سٹم) ہوتا ہے۔وہ اس جیسے مواقع پر بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔صرف دو میزیں رکھ
کر ان پر پھل لگا دیا جاتا اور پھر مد عو دین سے کہہ دیا جاتا کہ آئیے جو پسند ہو کھا لیجئے۔اس طرح بڑی آسانی سے یہ
کام دس منٹ میں ختم ہو جاتا اور جلسہ کی اصل غرض کے لئے زیادہ وقت بچ جاتا ہے۔serve (سرد) کرنے اور
پھل اٹھا کر لانے کا وقت بھی ضائع نہ ہو تا۔میرے نزدیک آئندہ اس قسم کی تقریبات کا انتظام بفے سسٹم کی طرز پر
ہو نا چاہئے تاکہ اخراجات بھی کم ہوں اور وقت بھی کم صرف ہو۔نظم کے متعلق میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اور لوگ تو
محض رسم کے طور پر ان موقعوں پر نظم پڑھ دیتے ہیں مگر ہمارا ظاہری رسوم سے کوئی تعلق نہیں۔ہماری ان
موقعوں پر نظمیں پڑھنے سے کوئی نہ غرض ہوتی ہے اور وہ مختلف مواقع کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔مثلاً جلسہ
سالانہ کے موقعہ پر بعض دفعہ میں بھی نظم کہہ دیتا ہوں اور دوسرے لوگ بھی مختلف نظمیں پڑھ دیتے ہیں۔کیونکہ
اس موقعہ پر مختلف خیالات کے لوگ جمع ہوتے ہیں اور ہر مضمون کی نظم وہاں بج جاتی ہے۔مگر جب طلبہ اور خدام
میں نظم پڑھی جانی ہو تو نظم ان کے مناسب حال پڑھی جانی ضروری ہوتی ہے۔خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ وہ ہر
مجلس میں تعلیم کا ایک سیکرٹری مقرر کریں۔جس کا ایک کام یہ بھی ہو کہ وہ جلسوں کے لئے نظموں اور مضامین کا
انتخاب کیا کرے اور یہ مد نظر رکھے کہ نظمیں دعائیہ اور جوش پیدا کرنے والی ہوں۔مثلاً پروگرام شروع ہونے
سے پہلے کوئی خادم میری ایک نظم پڑھ رہا تھا۔جس میں نماز جیسے دعائیہ فقرات تھے۔اس قسم کی نظم طلبہ اور خدام

531
کے لئے مفید ہو سکتی ہے لیکن ایک عام تصوف کی نظم ان کے لئے زیادہ کار آمد نہیں ہو سکتی اور اس سے جوش
دلانے کی غرض بھی حاصل نہیں ہوتی۔اس لئے آئندہ یہ خیال رکھا جائے کہ ایسے مواقع پر ایسی نظمیں رکھی
جائیں جو دعائیہ اور جوش دلانے والی ہوں اور پھر سارے خدام پڑھنے والے کے ساتھ ساتھ انہیں دہراتے چلے
جائیں۔اس سے طبائع میں جوش پیدا ہوتا ہے اور سننے والے مضمون کو اپنے اندر جذب کرنے کی کوشش کرتے
ہیں۔اب تو سننے والے کی صرف اس طرف توجہ ہوتی ہے کہ پڑھنے والے کی تال اور سر کیا ہے اور اس کی آواز
کیسی ہے۔آواز اچھی ہوگی تو وہ تعریف کر دیں گے لیکن اگر سننے والا سمجھتا ہو کہ یہ دعا ہے تو وہ اس کے مفہوم کو
جذب کرنے کی کو شش کرے گا۔پس آئندہ یہ ہونا چاہئے کہ جب نظم پڑھنے والا نظم پڑھے تو دوسرے بھی اس
کے ساتھ شریک ہوں اور ساتھ ساتھ دعائیہ الفاظ کو دہرائیں۔اس طرح دعا کی عادت بھی پڑے گی اور ذمہ داری
اٹھانے کا احساس بھی پیدا ہو گا۔اس کے بعد میں خدام الاحمدیہ کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ہر چیز کے لئے ایک خاص زمانہ اور
ایک خاص وقت ہو تا ہے۔کوئی وقت جہاد کا ہوتا ہے۔کوئی وقت روزہ کا ہوتا ہے اور کوئی وقت نماز کا ہو تا ہے اور
عقل مند وہی ہو تا ہے جو جہاد کے وقت جہاد کرے ، نماز کے وقت نماز پڑھے اور روزہ کے وقت روزہ رکھے۔یہ
نہیں کہ وہ باقی چیزوں کو چھوڑ دے لیکن اس وقت میں اسی چیز پر زور دے جس کے لئے وہ وقت مخصوص ہے۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ بعض گناہوں کو کبیرہ قرار دیتا ہے اور بعض کو صغیرہ۔صوفیاء کرام نے لکھا ہے کہ اس
کامطلب یہ ہے کہ جس گناہ میں کوئی انسان مبتلا ہو وہی اس کے لئے کبیرہ گناہ ہے۔صرف یہ کہہ دینا کہ فلاں گناہ
کبیرہ ہے اور فلاں صغیرہ یہ خلاف عقل بات ہے۔ایک نامرد کے لئے بد نظری کبیرہ گناہ نہیں ہو گا۔اگر وہ کہتا ہے
کہ میں بد نظری نہیں کرتا اس لئے کبیرہ گناہ کا مرتکب نہیں ہوں تو ہم اسے کہیں گے کہ تجھ میں اس کی طاقت ہی
نہیں پائی جاتی اس لئے یہ گناہ تمہارے نقطہ نگاہ سے کبیرہ گناہ نہیں۔تمہارے لئے کبیرہ گناہ وہ ہو گا جس کی حرص
اور لالچ تمہارے اندر پائی جائے۔غرض جتنا جتنا خطرہ کسی گناہ کا کسی شخص کے لئے ہو گا اتنا اتنا ہی وہ اس کے لئے
کبیرہ ہو تا جائے گا اور جتنا جتنا خطرہ کم ہو گا اتنا ہی وہ اس کے لئے صغیرہ ہوتا جائے گا۔گویا ایک شخص کے لئے ایک
گناہ کبیرہ ہو گا اور دوسرے شخص کے لئے وہی گناہ صغیرہ ہو گا۔مثلاً ایک ایسا شخص جو غریب ہے ، اس کے بچوں کو
کھانے کو کچھ نہیں ملتا۔ان میں قناعت نہیں پائی جاتی اس کے لئے چوری کا زیادہ امکان ہے لیکن اگر وہ چوری
نہیں کر تا تو ایک کبیرہ گناہ سے گریز کرتا ہے اور اگر اس کے لئے جھوٹ کا موقع نہیں لیکن وہ اس سے بچتا ہے تو وہ
ایک صغیرہ گناہ سے بچتا ہے کیونکہ اس کے لئے چوری کے موجبات زیادہ تھے اور جھوٹ کے موجبات کم تھے۔لیکن ایک اور شخص ہوتا ہے جس کے سامنے جھوٹی شہادت کا سوال ہوتا ہے۔مثلا کوئی پٹواری ہوتا ہے یا کوئی
عرضی نویس ہوتا ہے۔اس کے لئے جھوٹ بولنے کے بہت مواقع ہوتے ہیں۔سینکڑوں آدمیوں سے اس کا کام
ہو تا ہے۔مختلف مقامات میں اسے بلایا جاتا ہے اور اس کے لئے ہزاروں ایسے مواقع پیدا ہو جاتے ہیں جہاں اس

532
کے لئے جھوٹ بولنے کا احتمال ہوتا ہے۔اگر ایسی نوکری والا جھوٹ سے بچتا ہے تو کبیرہ گناہ سے بچتا ہے لیکن اگر وہ
کہے کہ میں نے چوری نہیں کی تو ہم کہیں گے کہ تمہارے لئے چوری کرنے کا کوئی موقع ہی نہیں تھا۔چالیس بیالیس
روپے تمہیں گورنمنٹ دے دیتی ہے۔چارہ ترکاریاں وغیرہ لوگ دے دیتے ہیں۔تمہاری عقل ماری گئی تھی کہ
تم چوری کرتے پھرو۔تمہارے لئے چوری گناہ صغیرہ ہے اور جھوٹ بولنا گناہ کبیرہ ہے۔پس اگر تم جھوٹ بوں
دیتے ہو تو خواہ تم ڈاکہ زنی نہیں کرتے۔چوری نہیں کرتے تو پھر بھی تم گناہ کبیرہ کے مرتکب ہوتے ہو۔اسی طرح
اس زمانہ میں جب کہ تم ایک مامور من اللہ کی جماعت میں شامل ہو گئے ہو تمہیں یاد رکھنا چاہئے کہ مامورین کا
جماعتوں پر ابتلاء بھی آتے ہیں اس لئے انہیں ان ابتلاؤں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔جیسے
افغانستان میں ہمارے پانچ آدمیوں پر ابتلاء آیا اور انہوں نے اپنی جانیں پیش کر دیں۔امیر عبد الرحمن کے زمانہ
میں عبد الرحمن خان صاحب پر ابتلاء آیا اور وہ )
اور وہ اپنی بات پر ڈٹے رہے۔امیر حبیب اللہ خان کے زمانہ میں صاحبزادہ
سید عبد اللطیف صاحب پر ابتلاء آیا اور وہ اپنی بات پر ڈٹے رہے۔امیر امان اللہ خان کے زمانہ میں نعمت اللہ خان
صاحب اور ان کے دو ساتھیوں پر ابتلاء آیا اور وہ تینوں اپنی بات پر ڈٹے رہے۔مگر یہاں پانچ کا سوال نہیں بلکہ
اصل دیکھنے والی بات یہ ہے کہ پانچ آدمیوں پر ابتلاء آیا اور پانچ میں سے پانچ ہی اس کے مقابلہ میں ڈٹے رہے اور
اگر پانچ کے پانچ ڈٹے رہے ہیں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ اگر وہاں سو آدمی بھی ہو تا تو وہ سو کا سوڈ ٹار ہتا۔اگر ہزار آدمی
ہو تا تو ہزار بھی ڈٹا رہتا کیونکہ جتنی مثالیں ہمارے سامنے ہیں ان میں ایک بھی ایسی مثال نہیں کہ کسی کو ایسا ابتلاء
پیش آیا ہو جس میں اس کی جان کا خطرہ ہو اور وہ اپنی بات پر ڈٹا نہ رہا ہو۔تمہیں بھی یہ چیز اپنے اندر پیدا کرنی
چاہئے۔جب بھی کوئی سچائی دنیا میں آتی ہے اس کے مانے والوں کو قربانی کی ضرورت ہوتی ہے۔امیر خسرو کا ایک
شعر ہے:۔کشته
گان خنجر تسلیم را
هر زمان از غیب جانے دیگر است
یعنی لوگ تو ایک دفعہ مرتے ہیں مگر جو اپنی مرضی خدا تعالیٰ کی مرضی پر چھوڑ دیتے ہیں ان پر ہر روزنی
موت آیا کرتی ہے کیونکہ ہر موقع پر انہیں خدا تعالی کی آواز آتی رہے گی اور وہ اس پر لبیک کہتے رہیں گے۔پس
اگر تم بھی خدا تعالیٰ کا سچا بندہ بننا چاہتے ہو تو تم اس بات کے لئے اپنے آپ کو تیار کرو بلکہ ایسے موقع پر خوشی کی ایک
ہر تمہارے چہروں پر دوڑ جائے اور تم ہر مصیبت کو انعام سمجھ کر قبول کرو۔تم تو ایک سچائی کے ماننے والے ہو لیکن
بعض دفعہ لوگ اپنے جھوٹے عشق کے لئے بھی نمونہ پیش کر دیتے ہیں۔صلاح الدین ایوبی کے زمانہ میں قرامطہ فرقہ نے بہت طاقت حاصل کرلی تھی۔اس وقت فرانس کا
ایک بادشاہ فلپ نامی تھا اور انگلینڈ کا رچرڈ۔رچرڈ نے صلاح الدین ایوبی سے سمجھوتہ کرنا چاہا۔اس پر فلپ نے
خیال کیا کہ اگر رچرڈ نے صلاح الدین ایوبی سے صلح کرلی اور کوئی سمجھوتہ طے پا گیا تو میں چھوٹا ہو جاؤں گا۔اس لئے

533
اس نے جھٹ قرامطہ کے ساتھ گٹھ جوڑ کرلیا اور یہ تجویز ہوئی کہ وہ دونوں مل کر مقابلہ کریں گے۔قرامطہ کے امام اور فلپ کے درمیان ملاقات کا وقت مقرر ہوا اور یہ ملاقات پہاڑی پر ایک قلعہ میں طے پائی۔قرامطیوں کا امام وہاں آیا اور فلپ بھی چوری چھپے وہاں گیا۔فلپ نے قرامطہ کے امام سے کہا کہ ہر بادشاہ جب
دوسرے کے پاس کوئی معاہدہ طے کرنے جاتا ہے تو وہ دوسرے سے کہتا ہے کہ آیا اس کے پاس کوئی ایسی چیز بھی
موجود ہے جسے وہ پیش کر سکتا ہے۔تم جانتے ہو میں تو ایک ملک کا بادشاہ ہوں۔اب تم بتاؤ کہ تمہارے پاس مجھے
دینے کے لئے کیا کچھ ہے۔جس مکان میں ملاقات ہو رہی تھی وہ ایک چھ منزلہ مکان تھا۔جس کی ہر منزل کے سامنے
چھیے تھے اور ہر چھجے کے کناروں پر کھڑکیاں تھیں۔ہر کھڑکی کے سامنے ایک ایک سپاہی کھڑا تھا۔قرامطہ کے
امام نے کہا اچھا میں بتاؤں کہ میرے پاس تمہیں دینے کے لئے کیا کچھ ہے۔اس نے سر ہلایا۔اس کے سرہلانے کی
دیر تھی کہ نچلی منزل کے تین آدمیوں نے یکدم نیچے چھلانگ لگادی اور وہ چور چور ہو گئے۔پھر قرامطہ کے امام
نے کہا فلپ ! شاید تم یہ خیال کرو کہ انہیں اپنے انجام کا پتہ نہیں تھا یا انہیں خیال ہو کہ وہ مریں گے نہیں۔اس لئے
اب میں تمہیں پھر وہی نظارہ دکھاتا ہوں۔اس نے پھر اپنا سر ہلایا اور اس کے سر بلانے پر دوسری منزل کے تین
آدمیوں نے بھی یکدم چھلانگیں لگا دیں اور ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔فلپ پر لرزہ طاری ہو گیا اور وہ اتنا متاثر ہوا
کہ اس نے اپنی بات کسی اور وقت پر ملتوی کر دی اور وہاں سے چلا گیا۔اب دیکھو ان کے اندر نور نہیں تھا۔ایک
جھوٹا عشق تھا مگر پھر بھی انہوں نے موت کی پرواہ نہ کی۔ولیم میور لکھتا ہے کہ جنگ احزاب کے موقعہ پر کفار سات آٹھ ہزار کی تعداد میں تھے اور مسلمان صرف
پندرہ سو تھے۔میرے نزدیک دشمن کی تعداد پندرہ ہزار تھی اور مسلمان سات سو تھے اور تاریخ بھی اس کی تصدیق
کرتی ہے۔گویا دشمن میں گنے سے بھی زیادہ تھا لیکن اگر میور کی تعداد کو بھی مد نظر رکھ لیا جائے تب بھی کفار
مسلمانوں سے چار پانچ گنا زیادہ تھے۔میور لکھتا ہے کہ کفار مسلمانوں پر دن رات حملے کرتے تھے اور حملے باری بدل
بدل کر کرتے تھے تاکہ مسلمان تھک جائیں۔ان کا ایک گروہ تھک جاتا تھا تو دوسرا آجا تا تھا لیکن مسلمانوں کی تعداد
اتنی کم تھی کہ وہ انہیں مختلف حصوں میں تقسیم نہیں کر سکتے تھے۔اس لئے ان کے لئے آرام کرنا مشکل تھا لیکن
پندرہ دن کی متواتر جنگ میں میں نہیں سمجھ سکتا کہ وہ کس طرح بچ گئے۔پھر وہ خود ہی جواب دیتا ہے کہ اس کی وجہ
یہ ہے کہ مسلمانوں کے اندر محمد رسول اللہ میں ایم کی اتنی محبت تھی کہ وہ اس کے مقابلہ میں کسی چیز کی پرواہ نہیں
کرتے تھے۔وہ لکھتا ہے کہ جب میں تاریخ پڑھتا ہوں تو حیران رہ جاتا ہوں کہ پندرہ سو آدمیوں نے سات آٹھ
ہزار کے لشکر جرار کا کس طرح مقابلہ کیا۔جب مسلمان تھک جاتے تھے تو کفار خندق کو دکر اندر آجاتے تھے اور
جب دشمن پھاند کر اندر آجا تا تھا تو مسلمان رہتے چلے جاتے تھے اور دشمن زور پکڑتا جا تا تھا لیکن جونہی وہ محمد رسول
الله می ترمیم کے خیمہ کے پاس جاتے (یہ خیمہ مدینہ کے درمیان تھا تو وہ بے تاب ہو جاتے اور انسانوں کی شکلوں
میں دیو معلوم ہوتے تھے اور دشمن کو دھکیلتے ہوئے پیچھے لے جاتے تھے۔یہ جوش صرف اس عشق کا نتیجہ تھا جو

534
صحابہ کے دلوں میں پایا جاتا تھا۔پس مومن کو چاہئے کہ وہ ہر قربانی پیش کرنے کے لئے ہر وقت تیار
رہے۔خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ وہ یہ روح اپنے اندر پیدا کریں۔وہ اپنے اندر یہ احساس
پیدا کریں کہ ضرورت پڑنے پر وہ خدا کے لئے اپنی جان پیش کرنے کے لئے تیار رہیں گے تو
یقینا تمہارے اندر وہ بشاشت ایمانی پیدا ہو جائے گی جس کے بغیر کوئی شخص نجات حاصل نہیں کر سکتا"۔فرموده ۱۸ جولائی ۱۹۵۰ء مطبوعہ الفضل ۱۷٬۱۵ اکتوبر ۱۹۶۱ء)

آج 10 میں سے 10 باقی