خدام الاحمدیہ کے قیام کی غرض نوجوانوں میں حقیقی دینی روح پیدا کرنا ہے
مشعل راہ (جلد اوّل)
548
خدام الاحمدیہ کے قیام کی غرض نوجوانوں میں حقیقی دینی
روح پیدا کرنا ہے
فرمایا : -
احباب کو معلوم ہو گا کہ میں نے مجلس خدام الاحمدیہ کی صدارت خود سنبھال لی ہے۔میں نے یہ قدم
اس لئے اٹھایا ہے کہ نوجوانوں کو زیادہ تر دین کی طرف مائل کیا جائے۔جہاں تک تنظیم اور حفاظت مرکز کا تعلق
ہے خدام الاحمدیہ نے اچھا کام کیا ہے۔لیکن اس کے قیام کی غرض یعنی نوجوانوں میں صحیح دینی روح پیدا کی جائے
پوری نہیں ہوئی۔حقیقت یہ ہے روحانی جماعتوں کا اوڑھنا بچھونا سب روحانی ہو تا ہے۔اس میں کو تاہی ہو جائے
تو اصل مقصد فوت ہو جاتا ہے۔اس وجہ سے صدارت میں نے خود سنبھال لی ہے تاکہ میں خود براہ راست ان کی
نگرانی کر سکوں"۔حضور نے جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا :۔"
بڑی عمر والوں کو اپنے فرائض کو محسوس کرتے ہوئے خدام الاحمدیہ کے کاموں میں دلچسپی لینی چاہئے تا
اس سے نیک نتائج پیدا ہوں۔انہیں چاہئے کہ ان کی کھیلوں ، علمی مقابلوں اور دیگر پروگرام میں شریک ہوں۔اس طرح ان کے نقائص دور ہوں گے اور اخلاق ترقی کریں گے۔پھر میں نوجوانوں کو بھی کہتا ہوں کہ وہ بڑی عمر
خدام الاحمدیہ ہر جماعت میں اپنی مجلس قائم کریں والوں کو اپنی مجلسوں میں کھینچ لائیں۔جب وہ
شامل ہوں گے تو انہیں احساس ہو گا کہ ان کے بچے خدام الاحمدیہ کے کاموں میں شریک نہ ہو کر کتنا نقصان اٹھا
رہے ہیں۔خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ کوئی جگہ ایسی باقی نہ رہے جہاں مجلس قائم نہ ہو۔اگر کسی جماعت کے
نوجوان ہو شیار نہیں تو انہیں غیرت دلانے کے لئے انصار کو کھڑا ہو جانا چاہئے اور اپنے بیٹوں اور چھوٹے بھائیوں
اور دیگر رشتہ داروں کو ترغیب دلانی چاہئے کہ وہ خدام الاحمدیہ میں شامل ہوں"۔فرمایا : " خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ وہ اپنا وقت زیادہ تر ایسے کاموں میں لگائیں جو
باجماعت نماز کی تلقین واقعہ میں اسلام کی شان کے مطابق ہو۔مثلا نمازوں کی پابندی۔نماز یں گھر میں بھی
پڑھو تو اذان دے کر پڑھو۔اگر مرد نہ ہو تو عورتیں باجماعت نماز ادا کریں۔لجنہ اماءاللہ کو چاہئے کہ وہ عورتوں کو
تلقین کرے کہ مائیں اپنے بچوں کو ساتھ لے کر جماعت کے ساتھ نماز ادا کریں۔اگر ایسا ہو جائے تو جماعتوں میں
549
بیداری پیدا ہو جائے گی اور بیت میں نہ جانے والوں کی اصلاح بھی ہو جائے گی۔نمازوں کے علاوہ چاہئے کہ احباب ذکر الہی کثرت سے کریں۔بیوت میں امام کے
بکثرت ذکر الہی کی عادت انتظار میں جو وقت کاٹا جائے وہ بجائے دوسری باتوں میں صرف ہونے کے ذکر
الہی میں خرچ کیا جائے۔اس کے بعد حضور نے اسلامی شعار کی پابندی کی تلقین کی۔اس موقعہ پر امریکن نو مسلم رشید احمد صاحب واقف زندگی کو بلا کر جماعت کے
داڑھی رکھنے کی تلقین افراد سے کہا کہ امریکہ میں رہ کر انہوں نے داڑھی رکھی ہے۔کیا وجہ ہے کہ آپ
لوگ یہاں رہ کر بھی داڑھی نہیں رکھ سکتے۔پھر فرمایا :۔خدام الاحمدیہ کے ذمہ ایک اہم ترین کام خدمت خلق ہے۔مگر افسوس کہ اس طرف پوری توجہ نہیں
دی گئی۔خدام الاحمدیہ اور انصار یہ مشورہ دیں کہ اپنی کون سی تراکیب ہیں جن سے جماعت کے افراد کو خدمت
خلق کی عادت ڈالی جا سکتی ہے "۔پھر فرمایا : " ایک اہم چیز جس کی طرف میں جماعت کے نوجوانوں کو توجہ
بہادری پیدا کرنے کی تلقین دلانا چاہتا ہوں وہ بہادری ہے۔مگر بہادری کے یہ معنے نہیں کہ لڑائی کی
جائے بلکہ اس کے یہ معنے ہیں کہ وہ عادت ڈالیں کہ کس طرح انسان دوسرے کے ظلم کو برداشت کر سکتا ہے
کیونکہ مظلوم بننے سے زیادہ موثر اور کوئی چیز نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ جذ بہ قربانی اور ایثار کے ساتھ ہی دلوں کی
صفائی ہوتی ہے۔پس بہادری کا نمونہ دکھاؤ اور ماریں کھانے اور گالیاں سن کر برداشت کرنے کی عادت ڈالو لیکن
بے غیرتی مت دکھاؤ کیونکہ بہادری بے غیرتی کا نام نہیں"۔ملخص از تقریر بر موقعه جلسه سالانه ۲۸دسمبر ۱۹۴۹ء مطبوعہ الفضل ۱۰ جنوری ۱۹۵۰ء)