خدام الاحمدیہ کوشش کریں کہ کوئی نوجوان تحریک جدید میں حصہ لینے سے محروم نہ رہے

مشعل راہ (جلد اوّل)

551
خدام الاحمدیہ کوشش کریں کہ کوئی نوجوان تحریک جدید
میں حصہ لینے سے محروم نہ رہے
میں نے گذشتہ تحریک کے اعلان کے موقعہ پر خدام الاحمدیہ کو توجہ دلائی تھی کہ خصوصیت کے ساتھ دفتر
دوم تحریک جدید کی طرف توجہ کریں۔۔۔۔خدام الاحمدیہ کو میں دوبارہ اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ان کا فرض ہے
کہ اس سال وہ کوشش کریں کہ کوئی نوجوان ایسا نہ رہے جس نے تحریک جدید دفتر دوم میں حصہ نہ
لیا ہو۔ہر جگہ کے خدام الاحمدیہ ہر فرد کے پاس جائیں اور تسلی کرلیں کہ ایک نوجوان بھی ایسا نہیں رہا جس کا
تحریک جدید دفتر اول میں حصہ نہیں تھا اور تحریک جدید دفتر دوم میں بھی اس نے حصہ نہیں لیا۔اس طرح جیسا کہ
مجھے معلوم ہوا ہے ہر جگہ خدام الاحمدیہ قائم نہیں میں جماعتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جلد سے جلد اپنی جگہوں پر
مجلس خدام الاحمدیہ قائم کریں اور کوئی جگہ ایسی نہ رہے جہاں جماعت احمد یہ موجود ہو اور مجلس خدام الاحمدیہ قائم
نہ ہو۔نوجوانوں میں کام کی جو تحریک کی جائے وہ جلد اور بسہولت ترقی کرے۔یہ کام اللہ تعالی کا ہے اور
مجھے یقین ہے کہ اس کے لئے وہ خود ہی ہر قسم کے رستے کھولے گا لیکن یہ اس کی عنایت ہے کہ وہ ہمیں اس کام کا
موقعہ دے رہا ہے۔پس مبارک ہے وہ شخص جسے خدا تعالیٰ نے ایسے زمانہ میں پیدا کیا جس کی امید لگائے ہوئے
بڑے بڑے صلحاء اور اولیاء اور بزرگ سینکڑوں سال سے انتظار کر رہے تھے اور مبارک ہے وہ شخص جس کو خدا
تعالی نے اس زمانہ میں پیدا کر کے اسے حضرت مسیح موعود اور مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کی شناخت کی بھی
توفیق بخشی جس کی انتظار سینکڑوں سال سے دنیا کر رہی تھی۔اس کی اہمیت اس بات سے معلوم ہو سکتی ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا اگر تمہیں برف کے میدانوں میں گھٹنوں کے بل بھی چل کر جانا پڑے
تو اس کے پاس پہنچو اور اسے میرا سلام بھی پہنچاؤ اور پھر مبارک ہے وہ شخص جس کو حضرت مسیح موعود مهدی
معہود علیہ الصلوۃ والسلام کی شناخت کی بھی توفیق بخشی اور ایسے کام کی توفیق بخشی کہ اسے اس غرض کو جس کے لئے
وہ دنیا میں آیا تھا، پورا کرنے کے لئے معتد بہ حصہ ملا اور ایسا حصہ ملا کہ خدا تعالیٰ کے لئے دفتر میں سابقون الاولون
میں لکھا گیا۔حضرت مسیح موعود کے مشن کی خدمت کرنا کتنی بڑی خوش قسمتی اور سعادت ہے
پس

552
نوجوانوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے انہیں زریں موقعہ عطا فرمایا ہے جو صدیوں بلکہ میں کہتا ہوں کہ
ہزاروں سال میں بھی میسر نہیں آتا۔دنیا نے چھ ہزار سال تک انتظار کیا پھر محمد رسول اللہ مال لال پیدا ہوئے۔پھر
تیرہ صدیاں مسلمانوں نے بھی انتظار میں گزاریں۔پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ کے نائب ، بروز اور خلیفہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام پیدا ہوئے۔اس زمانہ کو شیطان کی آخری جنگ کہا گیا ہے۔گویا اس سے زیادہ نازک
وقت دنیا پر کبھی نہیں آیا اور آئندہ بھی کبھی نہیں آئے گا۔سو اس موقعہ پر بھی جس کو کام کرنے کی توفیق ملے وہ
نہایت ہی بابرکت انسان ہے۔پس اپنی اہمیت کو سمجھو وقت کی نزاکت کو محسوس کرو اور خدا تعالیٰ کی اس
نعمت کی قدر کرو جو اس نے تمہارے ہاتھوں کی پہنچ میں رکھی ہے۔صرف تمہیں اپنا ہاتھ لمبا کرنے
کی ضرورت ہے۔جس کے لئے وہ صلحاء اور بزرگ بھی ترستے رہے جن کو یاد کر کے تمہاری
آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں اور تم ان پر رشک کرتے ہو۔جس طرح ان کا تقویٰ اور ان کا زہد تمہارے لئے قابل رشک
بزرگان امت کے کارناموں پر رشک ہے اسی طرح تمہار ا اس زمانہ میں کام کرنا بھی ان کے لئے قابل
ہے
رشک ہے۔حضرت شبلی ، حضرت جنید بغدادی حضرت شہاب الدین سهروردی ، خواجہ معین الدین چشتی
حضرت محی الدین ابن عربی کے نام جب تم پڑھتے ہو تو تمہیں اس بات پر رشک آتا ہے کہ انہوں نے کس کس
رنگ میں خدا تعالیٰ کو پانے کی کوشش کی کیا کیا رستے برکتوں کے ان کے لئے کھولے اور تم رشک کرنے میں حق
بجانب ہو کیونکہ وہ اپنے زمانے میں دین کے ستون تھے۔وہ اپنے زمانہ میں خدا تعالیٰ کی امت کے نشان تھے اور خدا
تعالیٰ کا چہرہ دکھانے والے تھے۔میں سچ کہتا ہوں وہ بھی تم پر رشک کرتے ہیں کیونکہ تمہیں خدا تعالیٰ نے اس زمانہ
میں پیدا کیا ہے جس کے لئے ان کو بھی تڑپ تھی۔پس اپنی حیثیت کو سمجھتے ہوئے اور اپنے عالی مقام کو دیکھتے ہوئے
تم وہ طریق کار تلاش کرو جو بڑے درجہ کے لوگوں کو اختیار کرنا چاہئے۔"
خطبه جمعه فرموده ۱۳ جنوری ۱۹۵۰ء مطبوعه الفضل ۲۲ جنوری ۱۹۵۰ء)

آج 10 میں سے 10 باقی