نو نہالان جماعت مجھے کچھ کہنا ہے!

مشعل راہ (جلد اوّل)

553
بسسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلی علی رسوله الكريـ
نوجوانان جماعت!
وعلى عبده المسيح الموعود
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
ونسلان جماعت مجھے کچھ کہنا ہے؟
ر قم فرمودہ حضرت المصلح الموعود)
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تحریک جدید کے دفتر دوم کی مضبوطی کا کام اس سال میں نے خدام الاحمدیہ کے سپرد کیا ہے۔بعض مجالس
کی طرف سے مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ وہ اس بارہ میں کوشش کر رہے ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ ہر جگہ کے خدام
سرگرم کوشش کر کے دفتر دوم کے وعدوں کو اس سال پانچ لاکھ تک لے جائیں۔اس کیلئے ۵ فروری ۱۹۵۰ء کا دن
مقرر کیا جاتا ہے۔اس دن ہر شہر اور گاؤں میں جلسے کئے جائیں جن میں تحریک جدید کی اہمیت واضح کی جائے۔اس
کے بعد خدام گھر بہ گھر پھر کر نئے سال کے وعدے لیں اور یہ تسلی کریں کہ ان کے شہر میں کوئی ایسا نو جوان باقی نہ
رہے جو تحریک جدید کے دفتر اول یا دوم میں شامل نہ ہو۔چندہ کی شرح میں بھی کچھ رعایت کر دیتا ہوں۔آئندہ دفتر دوم کا کم از کم و عدہ ماہوار آمد کے ۲۰ فی صدی
کے برابر کیا جا سکتا ہے لیکن پانچ روپے سے کم کوئی وعدہ نہ ہونا چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کے ساتھ ہو اور اس میں آپ کو کامیاب کرے۔والسلام۔خاکسار
مرزا محموداحمد خلیفہ المسیح الثانی
۱۸ جنوری ۱۹۵۰ء
( مطبوعه الفضل ۲۵ جنوری ۱۹۵۰ء)

554
۱۹۵۰ء میں حضرت مصلح موعود نے مجلس شوری کے موقعہ پر یہ فیصلہ فرمایا
"
میں فیصلہ کرتا ہوں کہ صدرانجمن کے قاعدہ نمبر ۸۲ الف میں فقرہ نمبر ۲۰
کی صورت میں ان الفاظ کا اضافہ کیا جائے کہ :۔ان امور میں جو جماعت کے مجموعی یا عمومی مفاد پر اثر انداز ہو سکتے
ہوں ، مقامی امیر کو مقامی انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کو حکم دینے کا
اختیار ہو گا جو تحریری ہونا چاہئے اور ان مذکورہ بالا مجالس کو حق ہو گا کہ اگر وہ حکم کو
ناواجب سمجھتی ہوں تو اپنی مرکزی مجلس کی معرفت صدر انجمن احمدیہ کو توجہ
ولا ئیں"۔رپورٹ مجلس شوری ۱۹۵۰ء صفحہ ۴۲)

آج 10 میں سے 10 باقی