فرمودہ ۱۲ اپریل ۱۹۵۰ء
مشعل راہ (جلد اوّل)
555
عالی ہمت نوجوانوں کی ابتدائی منزلیں تو
ہوتی ہیں لیکن آخری منزل
کوئی نہیں ہوا کرتی
o اپنے لئے مناسب حال کام یا علم تلاش کرنا چاہئے
تعلیم کے ختم کرنے پر ایک منٹ بھی یہ خیال نہ کریں کہ آرام کا
وقت آگیا۔آرام کا نہیں بلکہ کام کا وقت آگیا ہے
o دعائے استخارہ کی اہمیت اور برکت
تم پر اپنے نفسوں، تعلیمی اداروں اور خاندان اور ملک کی
ذمہ داری ہے
تمہیں اپنے ملک کی عزت اور ساکھ دنیا میں قائم کرنی ہو گی
اے خدائے واحد کے منتخب کردہ نو جوانو ! آگے بڑھو
(فرموده ۲ اپریل ۱۹۵۰ء)
556
ذیل میں سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی کا وہ خطبہ صدارت درج کیا جاتا ہے جو حضور نے ۱۲اپریل ۱۹۵۰ء
کو تعلیم الاسلام کالج کے جلسہ تقسیم اسناد میں ارشاد فرمایا:۔"انسانی زندگی میں مختلف تغیرات آتے ہی رہتے ہیں اور یہی تغیرات انسانی زندگی کی دلچسپی کا موجب
ہوتے ہیں۔انسان کی زندگی سے ان تغیرات کو خارج کر دو تو اس کی ساری دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔ایک لمبے عرصہ
کی ہم آہنگی بھی بعض دفعہ انسانی فطرت کا جزو بن جاتی ہے لیکن فطرت کا جزو بنے اور دلچسپی کا موجب ہونے میں
بہت بڑا فرق ہے۔فطرت کا جزو بننے کے صرف یہ معنے ہیں کہ اس شخص کو ہم آہنگی کوئی غیر چیز نہیں معلوم ہوتی۔وہ اسے ناپسند نہیں کرتا۔وہ اس کا عادی ہو گیا ہے۔بعض دفعہ اس ” ہم آہنگی "
کو بدلنے سے وہ صدمہ بھی محسوس
کرتا ہے مگر اسی طرح جس طرح بازو کا جو ڑالگ ہو جائے تو انسان تکلیف محسوس کرتا ہے لیکن جب جو ڑاپنے مقام
میں صحیح طور پر جڑا ہوا ہو تا ہے تو کوئی خاص کیفیت محسوس نہیں کرتا۔ایک انسان کی ساری عمر اگر اس طرح گزر
جائے کہ اس کے بازو کا جو ڑ صحیح طور پر جڑا ر ہے اور کبھی اس میں کوئی تکلیف نہ ہو تو شاید ایک دفعہ بھی اسے خیال
نہ گزرے گا کہ اس کے بازو کا کوئی جو ڑ بھی ہے اور وہ اپنی جگہ پر صحیح طور پر جڑا ہوا ہے اور اپنے مقررہ کام کو اچھی
طرح ادا کر رہا ہے کیونکہ ہم آہنگی سکون کو پیدا کرتی ہے لیکن فکر میں ہیجان پیدا نہیں کرتی۔پس زندگی در حقیقت
تغیرات کا نام ہے۔کوئی ترقی بغیر تغیر کے نہیں۔منزل بہ منزل آگے کو بڑھنے یعنی مختلف نیک تغیرات کے سلسلہ میں
سے گزرنا ہی ترقی کی تعریف ہے۔خدا تعالی ازلی ابدی صداقت ہے۔ذات کے لحاظ سے وہ غیر متبدل بھی کہلاتا
ہے لیکن صفات کے لحاظ سے وہ بھی غیر متناہی تغیرات اور تبدیلیوں کا حامل ہے۔اگر اس کی صفات کے ظہور میں
تغیر اور تنوع نہ ہو تا تو وہ ایک منفی خدا ہوتا جیسا کہ ہندوؤں اور بدھوں کا تصور ہے ، وہ ایک مثبت خدا نہ ہو تا جیسا
کہ قرآن کریم کا نظریہ ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَانٍ فَنَا نِ الآءِ
رَبِّكُمَا تُكَذِبن (الرحمن:۳۰) یعنی خدا تعالیٰ ہر زمانہ میں ایک نئی اور اہم حالت میں ہوا ہے۔پس بتاؤ تو سہی
کہ تم خدا تعالی کی کس نعمت کا انکار کرو گے؟ ان آیات میں نہایت وضاحت سے صفات الہیہ کے مثبت پہلو کی
طرف اشارہ کیا گیا ہے اور انسانی ترقی کی ایک جامع مانع تعریف کر دی گئی ہے۔خدا تعالیٰ کی صفات کے ظہور کا
زاد یہ انسانوں کی طرف ہر وقت تبدیل ہو تا رہتا ہے اور ظاہر ہے کہ ظہور صفات سے ہم آہنگی قائم رکھنے کیلئے
انسان کو زاویہ بدلنا پڑے گا۔گھوڑے کو سدھانے والا ایک چکر میں کھڑا ہو جاتا ہے اور گھوڑے کی رسی پکڑ کر خود
چاروں طرف گھومتا ہے۔گھوڑے کو بھی اسکے سامنے گھومنا پڑتا ہے۔مرکزی شے کے گھومنے کا دائرہ بہت چھوٹا
بلکہ عین مرکز میں صفر کے برابر ہوتا ہے مگر پہلوؤں پر کھڑے ہوئے گھوڑے کو رسی کے برابر لمبافاصلہ طے کر کے
چاروں طرف دوڑنا پڑتا ہے اور اس میں اسکے فن میں کمال پیدا کرنے کا راز مخفی ہے۔خدا تعالیٰ اپنا پہلو ہر وقت
بدلتا ہے۔انسان کو اس کے پہلو بدلنے کے ساتھ اپنا قدم بڑھانا پڑتا ہے تاخد اتعالیٰ سے ہم آہنگی قائم رہے۔یہ تغیر
خدا تعالیٰ کے ساتھ انسانی تعلق میں تغیر پیدا نہ ہونے دینے کیلئے ضروری ہے اور اس تغیر سے انسان انسانیت کے
557
فن میں کمال پیدا کرتا ہے۔جس طرح سدھانے والے کے گرد چکر میں دوڑ کر گھوڑا گھوڑے کی قابلیتوں میں کمال
حاصل کرتا ہے اور اسی کمال کے مختلف ٹکڑے ترقی کے نام سے موسوم ہوتے ہیں۔غرض آیت مذکورہ بالا میں یہ امر واضح کیا گیا ہے کہ صفات باری تعالیٰ میں ہر وقت ایک نئی تبدیلی پیدا ہوتی
رہتی ہے اور اس تبدیلی کے ساتھ انسان کو بھی اپنے اند رصفات باری کے موجودہ دور کے مطابق تبدیلی کرنی پڑتی
ہے اور اس سے بنی نوع انسان کا قدم ترقی کی طرف اٹھتا ہے۔دنیا کی تاریخ پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مختلف ادوار میں بنی نوع انسان کا قدم ترقی کی ایک خاص
جہت کی طرف اٹھا ہے۔کسی وقت فلسفہ کا دور آیا ہے تو کسی وقت ادب کا۔کسی وقت اخلاق کا دور آیا ہے تو کسی
وقت فنون لطیفہ کا۔کسی وقت قانون سازی کا دور آیا ہے تو کسی وقت تصور و شجاعت کا۔غرض اچھے انسانی دماغوں
میں ہر زمانہ میں ایک ہم آہنگی معلوم ہوتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عالم بالا کی کشش ہر زمانہ کے اعلیٰ دماغوں
کو اس زمانہ کے صفاتی دور کی طرف کھینچنے میں لگی رہتی ہے اور اس فن میں انسانی دماغ زیادہ ترقی کر جاتا ہے جس
طرف کہ صفات باری اس وقت اشارہ کر رہی ہوتی ہے۔قرآن کریم نے اسے ” ملاء اعلیٰ " کی مشاورت کا نام دیا
ہے۔یہ آسمانی فیصلے جس طرح روحانی امور کے متعلق ہوتے ہیں اسی طرح دنیوی علوم کے متعلق بھی ہوتے ہیں
اور وہ دماغ جو اپنا زاویہ صفات باری کے موجودہ زاویہ کے عین مطابق کر دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، اپنے
زمانے کے اور اپنے فن کے راہنما بننے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور تاریخ میں ایک نام پیدا کر لیتے ہیں۔اسی کی
طرف رسول کریم میں نے دعائے استخارہ سے اشارہ کیا ہے۔انسان بے شک اپنی محنت کا پھل کھاتا ہے لیکن
بے موسم محنت بھی تو رائیگاں جاتی ہے۔شاید ہر غلہ سال کے ہر حصہ میں بویا جا سکتا ہے اور کچھ نہ کچھ روئیدگی بھی
اس سے حاصل کی جاسکتی ہے لیکن وہ غلہ جو اپنے موسم میں بویا جاتا ہے اس کی کیفیت ہی اور ہوتی ہے۔اسی طرح
شاید ہر غلہ ہر ملک میں بویا جاسکتا ہے لیکن وہ غلہ جو اس ملک میں بویا جاتا ہے جس کی زمین کو اس غلہ سے مناسبت
ہے اس کی کیفیت ہی اور ہوتی ہے۔ہر انسان کے لئے ہر علم کا حاصل ہونا اور ہر قسم کا کام کرنا ممکن ہے لیکن ہرفن
میں اس کا صاحب کمال ہونا ضروری نہیں۔اس کے دماغ کی مخفی قابلیتوں کو اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔وہی جانتا ہے
کہ مختلف مفید علوم میں سے کون سا علم اور مختلف مفید کاموں میں سے کون سا کام اس کی طاقتوں کو مد نظر رکھتے
ہوئے اور اس کے زمانہ اور اس کے ملک اور اس کی قوم کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے لئے مناسب
ہے۔پس فرمایا کہ خواہ اچھے سے اچھا کام ہو اس کے شروع کرنے سے پہلے اللہ تعالٰی سے دعا کر لیا کرو۔جس کے
الفاظ آپ نے یہ تجویز فرمائے ہیں:۔اللهم إنّي اَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ وَاسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ وَاسْتَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ
العظيم - فَإِنَّكَ تَقْدِرُ ولا اقدر و تَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ وَأَنتَ عَلامُ العُيُوب - اللهم إِن كُنتَ
تعلم ان هذا الأمر خير لِي فِي دِينِي وَمَعَاشِي وَعَاقِبَة امْرَى فَا قَدِرَهُ لِى وَ يَسرُهُ لِى فِي
558
دينِي وَ مَعَاشِي وَعَاقِبَةِ أَمْرِى فَاصْرِفُهُ عَتِي وَ اصْرِفْنِي عَنْهُ وَاقْدِرُ لِي الْخَيرَ حَيْتُ
كَان تم ارضِنِي بِه -
یعنی اے میرے رب جو کام میں کرنے لگا ہوں یا جو علم میں حاصل کرنے لگاہوں یا جو ذمہ داری میں اٹھانے
لگا ہوں اس کے بارہ میں تجھ سے جو میری مخفی طاقتوں سے بھی واقف ہے، اپنے زمانہ حال کے متعلق ارادوں سے
بھی واقف ہے اور میری ذاتی ، قومی ، ملکی اور عالمگیری ضرورتوں اور ذمہ داریوں سے بھی واقف ہے ، سب سے
بهتر فیصلہ طلب کرتا ہوں اور پھر تجھ سے یہ بھی درخواست کرتا ہوں کہ اس فیصلہ کے مطابق مجھے کام کرنے کی تجھ
سے توفیق اور امداد حاصل ہو اور تیسری بات تجھ سے یہ طلب کرتا ہوں کہ جو بات میرے لئے مناسب ہو اور جس
کی طرف تو میری راہنمائی کرے اور جس کے حاصل کرنے کے لئے تو میری مدد کرے ، اس کام یا اس ذمہ داری
کے ادا کرنے میں تیرا انتہائی فضل مجھ پر نازل ہو اور میں اس کام میں ادنیٰ مقام حاصل نہ کروں بلکہ مجھے اس میں
اعلیٰ مقام حاصل ہو۔میں تجھ سے یونہی اور بلاوجہ درخواست نہیں کرتا بلکہ اس وجہ سے درخواست کرتا ہوں کہ
مجھے یقین ہے کہ جن امور کے پورا کرنے کی مجھے طاقت نہیں، تجھے ہے اور جن مخفی باتوں کا مجھے علم نہیں ، تجھے
ہے۔پس اے خدا! اگر تیرے علم میں وہ کام جو میں کرنا چاہتا ہوں میرے لئے اچھا ہے ، میری دینی ضرورتوں کے
لحاظ سے بھی اور اس لحاظ سے بھی کہ جو طاقت اور محنت میں اس کام میں خرچ کروں گا اس کا نتیجہ مجھے زیادہ سے
زیادہ اچھا حاصل ہو سکے گا تو پھر تو تو اس کام کے کرنے کی مجھے توفیق عطا فرما اور اس کام کو اعلیٰ درجہ کی تکمیل تک
پہنچانے کے لئے مجھے سہولت بخش اور اس کے نتائج کو میرے لئے وسیع سے وسیع تر بنا اور اگر اس کے برخلاف
تیرے علم میں یہ ہو کہ یہ کام میرے لئے مناسب نہیں ، دین کے لحاظ سے یا اس لحاظ سے کہ میری محنت کے مطابق
اس سے نتیجہ پیدا نہ ہو گاتو تو اس کام کے راستہ میں روکیں ڈال دے اور میرے دل میں بھی اس سے بے رغبتی
پیدا کر دے اور اس کے سوا جس امر میں میرے لئے بہتری ہے ، اس کے سامان میرے لئے پیدا کر دے اور اس کی
طرف میری توجہ پھیر دے اور اس کی خواہش میرے دل میں پیدا کر دے۔یہ دعا کتنی کامل ہے اور اس میں کس لطیف پیرایہ میں اس امر کی طرف دلائی گئی ہے کہ ہر اچھا کام ہر زمانہ
اور انسان کے لئے مفید نہیں ہو تا بلکہ اچھے سے اچھا کام بھی بعض زمانوں میں اچھا نہیں رہتا اور اچھے سے اچھا کام
بھی بعض قوموں اور بعض افراد کے لئے اچھا نہیں ہو تا۔پس اپنی محنت کے اعلیٰ سے اعلیٰ پھل حاصل کرنے کے لئے انسان کو وہ کام اختیار کرنا
چاہئے جو اس کے لئے اور اس کی قوم کے لئے اور بنی نوع انسان کے لئے اس زمانہ میں مفید ہو اور جسے اعلیٰ طور
پر بجالانے کی اس میں ذاتی قابلیت موجود ہو۔اگر یہ نہ ہو تو اسے وہ کام یا علم کسی دوسرے بھائی کے لئے چھوڑ دینا
چاہئے اور خود اپنے لئے اپنے مناسب حال کام یا علم تلاش کرنا چاہئے لیکن چونکہ بنی نوع انسان کی ترقی کا معاملہ
انسانی جد و جہد اور اس کی دماغی قابلیتوں کے علاوہ خدا تعالیٰ کے صفات کے ظہور کے موجود الوقت مرکز کے ساتھ
559
بھی وابستہ ہے اس لئے کسی کام کو شروع کرنے یا کسی علم کی تحصیل کی طرف متوجہ ہونے سے پہلے اللہ تعالی سے
بھی یہ دعا کر لینی چاہئے کہ اس زمانہ کے متعلق جو اس کی تجویز اور فیصلہ ہے وہ اسے اس کے مطابق عمل کرنے کی
توفیق بخشے تاکہ اچھا پیج اچھی زمین میں مناسب موسم میں پڑے تا اعلیٰ سے اعلیٰ کھیتی پیدا ہو اور زیادہ سے زیادہ
فائدہ حاصل ہو۔جیسا کہ میں شروع میں بتا چکا ہوں، انسانی زندگی کی سب دلچسپیاں ایک غیر متناہی تغیر سے وابستہ ہیں اور اللہ
تعالیٰ نے انسان کو پیدا کرتے ہوئے غیر متناہی تغیر کے سامان بھی اس کے ساتھ ہی پیدا کر دیئے ہیں لیکن جب تغیر صحیح
اصول پر ہو تو وہ تغیر ترقی کا موجب ہوتا ہے اور جب غلط اصول پر ہو تو تنزل کا موجب ہو تا ہے لیکن سکون اپنی ذات
میں ہمیشہ ہی تنزل کے سامان مخفی رکھتا ہے۔جو قوم ساکن ہو جاتی ہے وہ ہمیشہ نیچے ہی گرتی چلی جاتی ہے۔پس ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ یہ امر ہمیشہ اپنے مد نظر رکھیں کہ اس زمانہ میں
سکون موت کا نام ہے۔جو کھڑا ہو گا وہ مرجائے گایا پیچھے کی طرف دھکیلا جائے گاجو دوسرا نام موت کا ہی ہے۔پس انہیں چاہئے کہ اپنی تعلیم کے ختم کرنے پر وہ ایک منٹ بھی یہ خیال نہ کریں اب شاید ان
کے لئے آرام کا وقت آگیا ہے۔انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ آرام کا نہیں بلکہ کام کا وقت آگیا
ہے۔جیسا کہ میں اوپر کہہ آیا ہوں اسلامی اصول کے لحاظ سے ہر وقت انسان کے لئے آگے قدم بڑھانا ضروری
ہے اور اس کی ترقی اس بات کے ساتھ وابستہ ہے کہ وہ صرف قدم ہی آگے نہ بڑھائے بلکہ اس جہت میں بڑھائے
جس جہت کی طرف خدا تعالیٰ کی صفات اشارہ کر رہی ہوں اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ وہ جو کام کریں دعا کر کے اللہ
تعالٰی سے مدد مانگ کر کریں۔میں خصوصاً ان طلباء کو جنہوں نے کہ یونیورسٹی کی تعلیم ختم کی ہے اور ڈگریاں حاصل
کی ہیں ان کے فرض کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔جب انہوں نے تعلیم شروع کی تھی تو انہیں یہ بات معلوم نہ تھی کہ
رسول کریم ملی اهل لالی نے ہر بڑے کام کے لئے استخارہ مقرر فرمایا ہے اور شاید اپنے لئے مضامین کا انتخاب کرتے
وقت انہوں نے دعاؤں میں کو تاہی کی ہو لیکن اب جب کہ ان کی پہلی منزل ختم ہو گئی ہے اور دوسری منزل شروع
ہونے والی ہے جو شاید بہت سی منزلوں کا پیش خیمہ ہو گی تو انہیں چاہئے کہ وہ اسلام کے بتائے ہوئے طریق کے
مطابق خدا تعالی سے دعا کر کے اپنے لئے راہ عمل تجویز کریں۔شاید بعض لوگوں کے دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ یونیورسٹی کی ڈگری لینے والوں اور کالج کے طلباء کو مخاطب
کرتے وقت یہ کیا راگ چھیڑ دیا گیا ہے تو میں ایسے لوگوں سے کہتا ہوں کہ پاکستان کا مطالبہ ہی اس دعویٰ پر مبنی تھا کہ
اسلام ایک حقیقت ہے اور اس حقیقت کو ہم سیاسی وجوہ کی بناء پر ترک کرنے کے لئے تیار نہیں اور اسلام نام ہے
خدا تعالیٰ اس کی قدرتوں اور اس کے نبیوں پر ایمان لانے کا۔اگر ہم اپنے دعووں کی بنیا د اسلام پر رکھتے ہیں تو ہم
کو یہ بھی تسلیم کرنا ہو گا کہ ہم خدا پر یقین رکھتے ہیں اور اس کی زندہ قدرتوں پر ایمان رکھتے ہیں ورنہ ہمیں نہ کسی
560
الگ حجتہ کے بنانے کی ضرورت تھی اور نہ ہی یہ مناسب تھا۔دوسرے مذاہب بطور جبہ کے پہنے جاسکتے ہیں مگر
اسلام نہیں۔اسلام ایک زندہ مذہب ہے جو زندگی کے ہر شعبہ میں دخل انداز ہوتا ہے اور ہمارے ہر فعل پر
حکومت کرنا چاہتا ہے۔اگر ہم اسلام کو ماننے کا دعوی کرتے ہیں تو ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا ہو گا کہ ہماری زندگی کے ہر
شعبہ پر خدا اور اس کے رسول کو تصرف حاصل ہو گا اور یہ بھی ماننا پڑے گا کہ دنیا کی ترقی اور تنزل میں اللہ تعالیٰ
کے ارادہ کو بہت بڑا دخل حاصل ہے۔اگر ہم ان باتوں پر یقین نہیں رکھتے تو ہم در حقیقت ایک مردہ خدا کا مجسمہ پوجتے ہیں اور بت پرستوں سے
زیادہ ہماری حیثیت نہیں اور ظاہر ہے کہ مردہ خدا ایک مردہ گھوڑے کے برابر بھی قیمت نہیں رکھتا کیونکہ مردہ
گھوڑے کا چمڑا اور اس کی ہڈیاں تو کام آسکتی ہیں لیکن مردہ خدا کی کوئی چیز بھی کسی کام میں نہیں آسکتی۔اگر ہم خدا
تعالٰی پر یقین رکھتے ہیں تو ہمیں ایک زندہ خدا پر یقین رکھنا ہو گا اور اگر ہم ایک زندہ خدا پر یقین رکھتے ہیں تو ہمیں یہ
بھی تسلیم کرنا ہو گا کہ وہ اس دنیا کے روز مرہ کاموں میں دخل رکھتا ہے اور ہماری ترقی کے ساتھ اس کی قدرتوں
اور اس کے فضلوں کا بھی تعلق ہے اور ظاہر ہے کہ اگر ہم یہ یقین رکھیں گے تو پھر ہمیں اپنی کوششوں کے ساتھ
اس سے استخارہ کرنے کی بھی ضرورت ہوگی اور یہی چیز ہے جس کو اسلام پیش کرتا ہے۔پس میں ان نوجوانوں کو جو تعلیم سے فارغ ہو کر اپنی زندگی کے دوسرے مشاغل کی طرف مائل
ہونے والے ہیں ، کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے قانون کے مطابق سکون حاصل کرنے کی باطل کوشش نہ کرو بلکہ ایک
نہ ختم ہونے والی جد وجہد کے لئے تیار ہو جاؤ اور قرآنی منشاء کے مطابق اپنا قدم ہر وقت آگے بڑھانے کی کوشش
کرتے رہو اور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے رہو کہ وہ آپ کو صحیح کام کرنے اور صحیح وقت پر کام کرنے اور صحیح ذرائع کو
استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور پھر اس کام کے صحیح اور اعلیٰ سے اعلیٰ نتائج پیدا کرے۔یاد رکھو کہ تم پر صرف تمہارے نفسوں کی ذمہ داری نہیں، تم پر تمہارے اس ادارے کی بھی ذمہ داری
ہے جس نے تمہیں تعلیم دی ہے اور اس خاندان کی بھی ذمہ داری ہے جس نے تمہاری تعلیم پر خرچ کیا ہے خواہ
بالواسطہ خواہ بلاواسطہ اور اس ملک کی بھی ذمہ داری ہے جس نے تمہارے لئے تعلیم کا انتظام کیا ہے اور پھر
تمہارے مذہب کی بھی تم پر ایک ذمہ داری ہے۔تمہارے تعلیمی ادارے کی جو تم پر ذمہ داری ہے وہ چاہتی ہے
کہ تم اپنے علم کو زیادہ سے زیادہ اور اچھے سے اچھے طور پر استعمال کرو۔یونیورسٹی کی تعلیم مقصود نہیں ہے۔وہ
مقصود کو طے کرنے کے لئے پہلا قدم ہے۔یونیورسٹی تم کو جو ڈگریاں دیتی ہے وہ اپنی ذات میں کوئی قیمت
نہیں رکھتیں بلکہ ان ڈگریوں کو تم اپنے آئندہ عمل سے قیمت بخشتے ہو۔ڈگری صرف تعلیم کا ایک تخمینی و زن ہے
اور ایک تخمینی و زن ٹھیک بھی ہو سکتا ہے اور غلط بھی ہو سکتا ہے۔محض کسی یونیورسٹی کے فرض کر لینے سے کہ تم
کو علم کا ایک تخمینی و زن حاصل ہو گیا ہے، تم کو علم کا وہ فرضی درجہ نصیب نہیں ہو جا تاجس کے اظہار کی یونیورسٹی
ڈگری کے ساتھ کوشش کرتی ہے۔اگر ایک یونیورسٹی سے نکلنے والے طالب علم اپنی آئندہ زندگی میں یہ ثابت
منزل
561
کریں کہ جو تخمینی وزن ان کی تعلیم کا یونیورسٹی نے لگایا تھا ان کے پاس اس سے بھی زیادہ وزن کا علم موجود ہے تو
دنیا میں اس یونیورسٹی کی عزت اور قدر قائم ہو جائے گی لیکن اگر ڈگریاں حاصل کرنے والے طالب علم اپنی بعد کی
زندگی میں یہ ثابت کر دیں کہ تعلیم کا جو تخمینی وزن ان کے دماغوں میں فرض کیا گیا تھا ان میں سے بہت کم درجہ کی
تعلیم پائی جاتی ہے تو یقینا لوگ یہ نتیجہ نکالیں گے کہ یونیورسٹی نے علم کی پیمائش کرنے سے غلطی سے کام لیا ہے۔پس تمہیں یاد رکھنا چاہئے کہ یونیورسٹیاں اتنا طالب علم کو نہیں بنا تیں جتنا کہ طالب علم یونیورسٹیوں کو بناتے ہیں۔یا دو سرے لفظوں میں یہ کہہ لو کہ ڈگری سے طالب علم کو عزت نہیں ہوتی بلکہ طالب علم کے ذریعہ ڈگری کی عزت
ہوتی ہے۔پس تمہیں اپنے پیما نہ علم کو درست رکھنے بلکہ اس کو بڑھانے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے اور اپنے کالج
کے زمانہ کی تعلیم کو اپنی عمر کا پھل نہیں سمجھنا چاہئے بلکہ اپنے علم کی کھیتی کا بیج تصور کرنا چاہئے اور تمام ذرائع سے
کام لے کر اس پیج کو زیادہ سے زیادہ بار آور کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے تاکہ اس کوشش کے نتیجہ میں ان
ڈگریوں کی عزت بڑھے جو آج تم حاصل کر رہے ہو اور اس یونیورسٹی کی عزت بڑھے جو تمہیں یہ ڈگریاں دے
رہی ہے اور تمہاری قوم تم پر فخر کرنے کے قابل ہو اور تمہارا ملک تم پر اعلیٰ سے اعلیٰ امیدیں رکھنے کے قابل ہو
اور ان امیدوں کو پورا ہوتے ہوئے دیکھے۔تم ایک نئے ملک کے شہری ہو۔دنیا کی بڑی مملکتوں میں سے بظاہر ایک چھوٹی سی مملکت کے شہری ہو۔تمہارا ملک مالدار ملک نہیں ہے، ایک غریب ملک ہے۔دیر تک ایک غیر حکومت کی حفاظت میں امن اور سکون
سے رہنے کے عادی ہو چکے ہو۔سو تمہیں اپنے اخلاق اور اپنے کردار بدلنے ہوں گے۔تمہیں اپنے ملک کی عزت
اور ساکھ دنیا میں قائم کرنی ہو گی۔تمہیں اپنے وطن کو دنیا سے روشناس کرانا ہو گا۔ملکوں کی عزت کو قائم رکھنا بھی
ایک بڑا دشوار کام ہے لیکن ان کی عزت کو بنانا اس سے بھی زیادہ دشوار کا ہے اور یہی دشوار کام تمہارے ذمہ ڈالا
گیا ہے۔تم ایک نئے ملک کی نئی پود ہو۔تمہاری ذمہ داریاں پرانے ملکوں کی نئی نسلوں سے
بہت زیادہ ہیں۔انہیں ایک بنی بنائی چیز ملتی ہے۔انہیں آباؤ اجداد کی سنتیں یا روایتیں وراثت میں ملتی ہیں مگر
تمہارا یہ حال نہیں ہے۔تم نے ملک بھی بنانا ہے اور تم نے نئی روایتیں بھی قائم کرنی ہیں۔ایسی روایتیں جن پر
عزت اور کامیابی کے ساتھ آنے والی بہت سی نسلیں کام کرتی چلی جائیں اور ان روایتوں کی راہنمائی میں اپنے
مستقبل کو شاندار بناتی چلی جائیں۔پس دوسرے قدیمی ملکوں کے لوگ ایک اولاد ہیں مگر تم ان کے مقابلہ پر ایک
باپ کی حیثیت رکھتے ہو۔وہ اپنے کاموں میں اپنے باپ دادوں کو دیکھتے ہیں۔تم نے اپنے کاموں میں آئندہ نسلوں
کو مد نظر رکھنا ہو گا۔جو بنیاد تم قائم کرو گے آئندہ آنے والی نسلیں ایک حد تک اس بنیاد پر عمارت قائم کرنے پر
مجبور ہوں گی۔اگر تمہاری بنیاد ٹیڑھی ہو گی تو اس پر قائم کی گئی عمارت بھی ٹیڑھی ہوگی۔اسلام کا مشہور فلسفی شاعر
کہتا ہے کہ :
562
خشت اول مچون نهد معمار سج
تا ثریا
رود دیوار سج
یعنی اگر معمار پہلی اینٹ ٹیڑھی رکھتا ہے تو اس پر کھڑی کی جانے والی عمارت اگر ثریا تک بھی جاتی ہے تو ٹیڑھی ہی
جائے گی۔پس بوجہ اس کے کہ تم پاکستان کی خشت اول ہو ، تمہیں اس بات کا بڑی احتیاط سے خیال رکھنا چاہئے کہ
تمہارے طریق اور عمل میں کوئی کبھی نہ ہو کیونکہ اگر تمہارے طریق اور عمل میں کوئی کبھی ہو گی تو پاکستان کی عمارت
ثریا تک ٹیڑھی چلتی چلی جائے گی۔بے شک یہ کام مشکل ہے لیکن اتنا ہی شاندار بھی ہے۔اگر تم اپنے نفسوں کو
قربان کر کے پاکستان کی عمارت کو مضبوط بنیادوں پر قائم کر دو گے تو تمہارا نام اس عزت اور اس محبت سے لیا جائے
گاجس کی مثال آئندہ آنے والے لوگوں میں نہیں پائی جائے گی۔پس میں تم سے کہتا ہوں کہ اپنی نئی منزل پر عزم استقلال اور علو حوصلہ سے قدم
مارو۔قدم مارتے چلے جاؤ اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے قدم بڑھاتے چلے جاؤ کہ عالی
ہمت نوجوانوں کی منزل اول بھی ہوتی ہے، منزل دوم بھی ہوتی ہے ، منزل سوم بھی ہوتی ہے
لیکن آخری منزل کوئی نہیں ہوا کرتی۔ایک منزل کے بعد دوسری اور دوسری کے بعد تیسری وہ اختیار
کرتے چلے جاتے ہیں۔وہ اپنے سفر کو ختم کرنا نہیں جانتے۔وہ اپنے رخت سفر کو کندھے سے اتارنے میں اپنی ہتک
محسوس کرتے ہیں۔ان کی منزل کا پہلا دور اسی وقت ختم ہوتا ہے جب کہ وہ کامیاب اور کامران ہو کر اپنے پیدا
کرنے والے کے سامنے حاضر ہوتے ہیں اور اپنی خدمت کی داد اس سے حاصل کرتے ہیں جو ایک ہی ہستی ہے جو
کسی کی خدمت کی صحیح داد دے سکتی ہے۔پس اے خدائے واحد کے منتخب کردہ نوجوانو! اسلام کے بہادر سپاہیو! ملک کی امیدوں
کے مرکز و قوم کے سپوتو ا آگے بڑھو کہ تمہارا خدا تمہارا دین تمہارا ملک اور تمہاری قوم
محبت اور امید کے مخلوط جذبات سے تمہارے مستقبل کو دیکھ رہے ہیں۔“
فرموده ۲ اپریل ۱۹۵۰ء مطبوعه الفضل ۲۱ اکتوبر ۱۹۶۴ء)