اپنے اندر سچا ایمان پیم عمل اور راستبازی کی عادت پیدا کرو

مشعل راہ (جلد اوّل)

565
اپنے اندر سچا ایمان ، پیم عمل اور راستبازی کی عادت
پیدا کرو
اجتماع کے موقعہ پر بعض اصولی ہدایات
خدام الاحمدیہ کے مستقل فرائض
ایمان صرف کلمہ پڑھنے کا نام نہیں بلکہ یادر کھنے اور
عمل کرنے کا نام ہے

566
سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ۲۱ اکتوبر ۱۹۵۰ء کو تین بجے بعد دو پھر مجلس خدام الاحمدیہ
مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے افتتاحی خطاب فرماتے ہوئے ایک بصیرت افروز تقریر فرمائی جو ذیل میں درج کی جاتی
ہے۔(مرتب)
دنیا میں جب بھی کوئی اجتماع ہوتا ہے تو ہمیشہ اسے ایک مناسب صورت دی جاتی ہے اور اسلام نے بھی
اس کو ملحوظ رکھا ہے۔مثلاً ہمارا روزانہ کا اجتماع نماز ہے۔نماز کو ہمارے خدا نے شروع سے ہی ایک ایسی شکل دی
ہے جو سارے مسلمانوں میں یکساں نظر آتی ہے یعنی سب مسلمانوں کا ایک طرف منہ کرنا ، پھر ایک خاص وقت میں
خاص قسم کی حرکات کرنا یعنی نماز شروع کرتے وقت ہاتھ اوپر اٹھانا، پھر سینہ پر ہاتھ باندھنا منہ قبلہ رخ کرنا ، رکوع
کرتے وقت سب کا گھٹنوں پر ہاتھ رکھ کر جھک جانا سجدہ کرتے وقت دونوں ہاتھ زمین پر رکھنا سجدہ میں منہ اور
ناک زمین پر لگانا اور اسی طرح کی اور مختلف حرکات کرنا اور ان سب باتوں کا ایک ہی وقت میں تمام کے تمام
مسلمانوں میں جاری ہونا اس میں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ وحدت کامل وحدت صوری کے بغیر نہیں
ہو سکتی۔لیکن میں دیکھتا ہوں کہ خدام میں وہ وحدت صوری پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔کچھ خدام تو ہاتھ
باندھے کھڑے ہیں اور کچھ ہاتھ لٹکائے کھڑے ہیں۔کچھ خدام ایک طرف دیکھ رہے ہیں تو کچھ دوسری طرف دیکھ
رہے ہیں۔گویا اس تھوڑے سے وقت میں بھی خدام اس تنظیم کو جو در حقیقت اسلام نے ہی قائم کی ہے لیکن
مسلمانوں نے اسے بھلا دیا ہے ، قائم نہیں رکھ سکے۔دوسرے صفیں ٹیڑھی ہیں۔کوئی خادم آگے کھڑا ہے تو کوئی پیچھے کھڑا ہے۔بے شک خیمے لگے ہوئے ہیں
اور خدام ان کے آگے کھڑے ہیں لیکن جہاں خیمے ترتیب کے ساتھ ایک لائن میں لگائے گئے ہیں وہاں چاہئے تھا کہ
صفیں بھی ترتیب کے ساتھ لگائی جاتیں۔پس میری پہلی ہدایت تو یہ ہے کہ آئندہ اگر خیمے لگائے جائیں تو وہ ایک
سرے سے دوسرے سرے تک ایک ہی لائن اور ایک ہی صف میں ہوں۔دوسرے چونکہ خدام نے ایک خاص
وقت میں صف میں کھڑا ہونا ہوتا ہے اس لئے خیموں کے آگے ایک لائن لگادی جائے جس پر تمام خدام ایڑیاں رکھ
کر کھڑے ہوں۔صف بندی ہمیشہ ایڑیوں کے ساتھ ہوتی ہے انگلیوں کے ساتھ نہیں ہوتی۔اگر صف بندی
انگلیوں کے لحاظ سے کی جائے گی تو کسی کا پاؤں چھوٹا ہوتا ہے اور کسی کا بڑا۔اس لئے کسی کا پاؤں آگے ہو جائے گا
اور کسی کا پیچھے۔پس صرف ایڑھی ہی ایسی چیز ہے جس پر صف بندی کی بنیاد رکھی جاتی ہے اس لئے آئندہ کے لئے
یہ بات نوٹ کرلی جائے کہ ہر خیمہ کے آگے ایک لائن کھینچ دی جایا کرے تا اس پر خدام سیدھی ایڑیاں رکھ کر
کھڑے ہو جایا کریں۔اس کے علاوہ صف بندی کی خاص طور پر مشق کرانی چاہئے۔رسول کریم ملی یا فرماتے
ہیں کہ نماز میں جس کی صف سیدھی نہیں اس کا دل ٹیڑھا ہے۔ہمیں جب عید کے موقع پر یا کسی جنازہ کے لئے کھلے
میدان میں صفیں بندھوانی پڑتی ہیں تو باوجود پوری کوشش کے وہ ہمیشہ خراب رہتی ہیں کیونکہ مسجدوں میں

567
دیواروں اور صفوں کی وجہ سے صفیں سیدھی باندھی جاسکتی ہیں لیکن کھلے میدانوں میں ایسا مشکل ہوتا ہے۔اس
کی وجہ یہ ہے کہ جوانی میں صف سیدھی رکھنے کی عادت نہیں ڈالی جاتی۔پس خدام کو ہدایت دینی چاہئے کہ وہ صف
بندی کی مشق کریں اور پھر اپنی اپنی جگہوں پر جا کر باقی خدام کو صف بندی کی مشق کرائیں۔فوجیوں کو دیکھ لو۔ان
کی صفیں ہمیشہ سیدھی ہوتی ہیں۔ہمارے لوگ صف سیدھی کرنے کے لئے نیچے جھک کر دیکھتے ہیں لیکن وہ ایسا
نہیں کرتے۔فوجیوں میں صف سیدھی کرنے کا یہ طریق ہے کہ وہ سید ھے چھاتی نکال کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور
کندھے کے ساتھ کندھا ملا لیتے ہیں۔پھر آنکھ کو دائیں پھیر کر دیکھتے ہیں کہ کہیں صف ٹیڑھی تو نہیں۔اگر صف
ٹیڑھی معلوم ہو تو فور اسیدھی کر لیتے ہیں۔پس جہاں سالانہ اجتماع کے موقعہ پر مختلف قسم کی مشقیں کرائی جائیں
وہاں خدام کو صف بندی کی بھی عادت ڈالی جائے اور یہ کام اسی اجلاس سے شروع کر دینا چاہئے۔قائد اور زعماء
جو یہاں موجود ہیں انہیں صف بندی کے اصول بتائے جائیں۔جب آخری دن آئے گا یعنی پر سوں صبح تو کوئی وقت
نکال کر میں آپ کو اکٹھا کروں گا اور کھڑا کر کے دیکھوں گا کہ آیا آپ صحیح طور پر اپنی صفیں سیدھی کر سکتے ہیں اور
آیا قائدین اور زعماء کو وہ طریق یا د ہو گیا ہے جسے ملحوظ رکھ کر خدام کو صفیں سیدھی رکھنے کی مشق کرائی جائے گی۔تیسری بات میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جب ایسے کام کئے جائیں تو صحیح طریق یہ ہوتا ہے کہ خدام سیدھے
کھڑے ہو جا ئیں اور اپنی نظریں سامنے رکھیں اور خواہ کتنی ہی اہم بات کیوں پیدا نہ ہو وہ اپنی نظریں سامنے سے
نہ ہٹا ئیں۔یہ چیز بھی اسلام میں جاری کی گئی ہے۔نماز میں یہ حکم ہے کہ نمازی اپنی نظر اپنی سجدہ گاہ پر رکھے۔رسول کریم ملی والی فرماتے ہیں کہ نماز میں جو شخص دائیں یا بائیں دیکھتا ہے یا اس کی نظر نیچے اور اوپر پھرتی ہے
قریب ہے کہ خداتعالی اس کی بینائی کو اچک لے۔اب دیکھ لو یہ کتنا خطرناک وعید ہے کہ خداتعالی ایسا کرنے والے
کو اندھا کر دے گا۔غرض وہ سارے احکام جواب تنظیم کے لئے مقرر کئے گئے ہیں اسلام میں پہلے سے موجود ہیں۔ہمیں یہ سبق سکھایا گیا ہے کہ صرف نماز میں ہی نہیں بلکہ تنظیم کے جو مواقع بھی پیش آئیں ان میں ہمیں انہی
اصولوں پر کاربند رہنا چاہئے۔لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تمام خدام جو کھڑے ہیں ان میں سے کچھ دائیں طرف دیکھ
رہے ہیں تو کچھ بائیں۔کچھ اوپر دیکھ رہے ہیں اور کچھ نیچے۔حالانکہ اسلامی اصول کے مطابق چاہئے تھا کہ آپ
سب سامنے دیکھتے۔میرا خطیب ہونے کے لحاظ سے یہ کام ہے کہ چاروں طرف دیکھوں۔میں دیکھتا ہوں کہ اس
وقت جب میں سامنے دیکھنے کی نصیحت کر رہا ہوں اس وقت بھی خدام دا ئیں اور بائیں اور اوپر اور نیچے دیکھ رہے
ہیں۔انسان کو کم از کم نصیحت کے وقت تو اس پر عمل کر لینا چاہئے۔بد قسمت ہے وہ شخص جو تنظیم کے وقت اپنا کام
بھول جاتا ہے لیکن کم از کم وہ کمزوری جو ناقابل معافی ہے اور حیرت انگیز ہے وہ یہ ہے کہ انسان اسی وقت جب کہ
نصیحت ہو رہی ہو اس کی خلاف ورزی کرے۔اس کے بعد میں آپ لوگوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں، اخبارات پڑھنے والے جانتے ہیں اور جن جماعتوں میں
میں گیا ہوں ، وہ بھی جانتی ہیں کہ میں اڑھائی ماہ سے شدید کھانسی میں مبتلا ہوں اور میرا گلا بیٹھا ہوا ہے۔یہاں آکر

568
کچھ آرام آگیا تھا لیکن خطبہ سے دوبارہ تکلیف شروع ہو گئی ہے۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں گر داڑتی ہے
اور گرد کھانسی کے لئے مہلک ہوتی ہے۔اس لئے باوجود اس خواہش کے کہ میں اکثر وقت یہاں گزاروں میں ایسا
نہیں کر سکوں گا۔نائب صدر میری جگہ پر کام کریں گے سوائے ان وقتوں کے جن میں میں یہاں ٹھہرنے کا فیصلہ
کروں یا میری صحت مجھے ٹھرنے کی اجازت دے۔اس لئے میں خدام کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ جب وہ کوئی اور
کام نہ کر رہے ہیں اور وہ مجھے یہاں آتا دیکھیں تو وہ اپنی آنکھیں اسی طرح بند کر لیں کہ گویا انہوں نے مجھے دیکھا ہی
نہیں۔اگر وہ مجھے دیکھ کر میری طرف بھاگیں گے تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ گر داڑے گی او۔میں بیمار ہو جاؤں گا اور
آئندہ اجتماع میں شریک نہ ہو سکوں گا۔سوائے دو تین اشخاص کے جو میرے ساتھ آنے اور جانے کے لئے مقرر
ہیں ، دوسرے خدام کو میرے ساتھ نہیں چلنا چاہئے بلکہ اگر مخصوص عملہ کے سوا کوئی اور شخص میرے ساتھ آرہا
ہو تو انہیں چاہئے کہ اسے الگ کر کے سمجھا دیں کہ اس کا اس طرح میرے ساتھ جانا منع ہے اور پرائیویٹ سیکرٹری
کو چاہئے کہ وہ میرے ساتھ آنے والے مخصوص عملہ پر مخصوص لیبل لگا دیں تاکہ ان کے علاوہ اگر کوئی اور شخص
میرے ساتھ آ رہا ہو تو کار کن اس کو ہٹا سکیں۔اس کے بعد میں خدام الاحمدیہ کو ان کے ان مستقل فرائض کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں جو اسلام کی
ابتداء سے ان پر عائد ہوتے ہیں لیکن مختلف وقتوں میں لوگ انہیں بھول جاتے رہے ہیں اور انہیں یاد کرانے کے
لئے خدا تعالیٰ کے انبیاء دنیا میں مبعوث ہوتے رہے ہیں۔نمازوں کے طریق بدلتے رہے ہیں۔اعمال کی تفصیلات
بدلتی رہتی ہیں۔روزوں کے طریق بدلتے رہے ہیں۔حج کی جگہیں بھی بدلتی رہی ہیں۔حج کی کیفتیں بھی بدلتی
رہی ہیں۔زکوۃ کے طریق بھی بدلتے رہے ہیں اور زکوۃ کے نصاب بھی بدلتے رہے ہیں لیکن بعض ایمانی
اعتقادی اور عملی اصول ایسے ہیں جو حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر اب تک ایک ہی رہے ہیں اور قیامت
تک ایک ہی رہیں گے۔نہ حضرت آدم علیہ السلام نے ان کے خلاف کیا نہ حضرت نوح علیہ السلام نے ان کے سوا
کوئی اور تعلیم دی ، نہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان سے انحراف کیا نہ حضرت موسیٰ اور نہ حضرت عیسی علیهما
السلام نے ان سے الگ ہو کر تعلیم دی اور نہ رسول کریم میں اللہ نے ان سے جداگانہ تعلیم دی۔حضرت آدم علیہ
السلام سے رسول کریم می اید و یا تک اور رسول کریم میں لایا اور سے لے کر قیامت تک وہ اصول ایک ہی ہیں اور
ایک ہی رہیں گے لیکن بعض زمانے ایسے آتے ہیں جب لوگ ان اصولوں کو بھول جاتے ہیں اور بعض زمانے ایسے
آتے ہیں جب مومنوں کو بڑے تعمد اور سختی کے ساتھ ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ان اصولوں میں سے پہلی چیز ایمان ہے۔ایمان کی اسلامی تشریح تو یہ ہے کہ انسان اشهد ان لا اله الا
الله وحده لا شريك له واشهدان محمدا عبده ورسوله کے فارمولا پر جس کو عربی میں کلمہ کہتے
ہیں یقین اور ایمان رکھے۔لیکن دیکھ لو جب یہ کہا جاتا ہے کہ ایمان کیا چیز ہے یا اسلام کیا چیز ہے تو تم کلمہ شہادت
پڑھتے ہو اور کہتے ہو اس پر ایمان اور یقین رکھنا۔جس سے معلوم ہوا کہ ایمان اور چیز ہے اور کلمہ شہادت اور چیز

569
ہے۔ایمان در حقیقت وہ قوت محرکہ ہے جو صداقتوں کو ماننے اور صداقتوں کو دنیا میں پھیلانے کے پیچھے عمل کر
رہی ہوتی ہے۔اشھدان لا اله الا الله و اشهد ان محمدا عبدہ ورسولہ وہ کلمہ ہے جو رسول
کریم ملی علیم کے زمانہ میں اور پھر اس کے بعد کے لوگوں میں قوت محرکہ کے طور پر رہا ہے۔یعنی جب رسول کریم
ال
اللہ اس دنیا میں موجود تھے اس وقت بھی یہ کلمہ قوت محرکہ کے طور پر تھا اور آپ کے بعد کے زمانہ میں بھی
یہی کلمہ قوت محرکہ کے طور پر ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت میں کوئی کلمہ نہیں تھا بلکہ یہ عقیدہ رکھنا کہ
حضرت عیسی علیہ السلام خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجے گئے ہیں تا وہ اپنی قوم کی اصلاح کریں اور ان کے اعمال
درست کریں ، اسی کو قوت محرکہ قرار دیا گیا تھا۔اس سے قبل حضرت موسیٰ علیہ السلام پر ایمان لانا اور ان کے
بتائے ہوئے طریق پر عمل کرنا قوت محرکہ قرار دیا گیا تھا۔گویا اسلام سب جگہوں پر موجود تھا لیکن اس کی شکلیں
بدل گئی تھیں۔اسی طرح ایمان ہر جگہ تھا لیکن قوت محرکہ بدلتی رہتی تھی۔ایمان صرف کلمہ کا نام نہیں بلکہ ایمان
نام ہے اس یقین اور اعتماد کا جو صداقت اور اصول صداقت پر ہو۔جو انسانی اعمال اور زندگی کو اس کے تابع
کر دے۔بے شک کسی وقت اس کا جزو حضرت عیسی علیہ السلام پر ایمان لانا تھا۔کسی وقت اس کا جز و حضرت موسیٰ
یہ السلام پر ایمان لانا تھا۔کسی وقت اس کا جزء حضرت ابراہیم علیہ السلام پر ایمان ارانا تھا لیکن اب محمد رسول اللہ
اور آپ کی لائی ہوئی تعلیمات پر ایمان لانا اس کا جزو ہے۔پس پہلی چیز جس سے کوئی قوم بنتی ہے ، وہ ایمان
یہ تو مذ ہی چیز ہے لیکن جب ہم قوموں کی طرف جاتے ہیں تو ان کے اندر ایمان ایک الگ رنگ میں ہوتا
ہے جسے نیشنل سپرٹ یا قومی روح کہا جاتا ہے۔گویا قومی روح سیاسی ایمان ہے۔ایک انگریز کا ایمان یہ ہے کہ
حکومت کی جو شکل بنتی ہے اس کی حفاظت اور قیام کے لئے وہ ہمیشہ فعال رہے گا۔ایک امریکن کا ایمان یہ ہے کہ
امریکہ اور اس کے ماتحت علاقوں کو جو شکل حاصل ہے، اس کی حفاظت اور ترقی کے لئے وہ ہمیشہ کوشاں رہے گا۔یه سیاسی ایمان بھی اسی طرح کا ہے جس طرح کا مذہبی ایمان ہے کہ مذہب کی تمام صداقتوں پر ایمان لایا جائے اور
اس کے جو اصول ہیں ان کی حفاظت اور اشاعت کے لئے اپنی ساری زندگی لگادی جائے اور جس وقت کوئی شخص
یہ پختہ عہد کر لیتا ہے کہ میں ان صداقتوں اور ان اصولوں پر قائم رہوں گا اور دوسروں کو بھی ان کی طرف بلاؤں
گا تو اسے ایمان کہتے ہیں۔اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اسلام کا دوبارہ احیاء کیا گیا ہے یا دوسرے لفظوں میں
یوں کہو کہ اسلام زندہ ہی ہے لیکن موجودہ لوگوں کا یقین اور اعتماد جو بے کار ہو چکا تھا اور خدا اور اس کار سول اس
سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا رہے تھے ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اسے دوبارہ زندہ کرنے کے لئے اس دنیا میں
تشریف لائے۔پس احمدیت میں داخل ہونے والے کے لئے یہ ضروری ہے کہ جس اصول صداقت کو اسلام نے
پیش کیا ہے یعنی اشهد ان لا اله الا الله وحده لا شريك له و اشهدان محمدا عبده و

570
رسولہ اس کو وہ صحیح سمجھتا ہو۔اس کے اندر یہ یقین پایا جاتا ہو کہ وہ عقیدہ جس پر اسے قائم کیا گیا ہے وہ لفظا لفظا
اپنے تمام اجزاء سمیت اور اپنے مجموعی معانی کے مطابق بالکل صحیح اور درست ہے اور یہ ضروری چیز ہے کہ وہ
اسے دل میں قائم رکھے اور اسے دنیا میں پھیلائے۔یہ اس زمانہ کا اسی طرح کا ایمان ہے جس طرح یہ اس زمانہ کا
ایمان تھا جس میں رسول کریم میں اور دنیا میں ظاہر ہوئے تھے۔میں ہمیشہ دیکھتا ہوں کہ اکثر لوگ ایمان کے یہ معنے سمجھتے ہیں کہ وہ ان الفاظ کو دہرا دیں جو کلمہ میں پائے
جاتے ہیں یعنی اشهد ان لا اله الا الله وحده لا شريك له و اشهد ان محمدا عبده و
رسولہ۔یہ کوئی لمبا فقرہ نہیں۔کوئی لمبی سورۃ اور کتاب نہیں جس کو کوئی ہندو سکھ یا عیسائی یاد نہ کر سکے بلکہ یہ
ایک چھوٹا سا فقرہ ہے جس کو ایک ہندو ایک عیسائی ایک سکھ ایک زردشت یا شنٹو ازم کا قائل بھی ایک دومنٹ
کے بعد دہرا سکتا ہے۔پس اگر اس میں کوئی جادو ہے اور یہی الفاظ انسان کو کچھ کا کچھ بنا دینے کے قابل ہیں تو
ہزاروں ہزار منکرین اسلام جو قرآن مجید کو محض اس کی تکذیب کرنے کے لئے پڑھتے ہیں وہ بھی مسلمان ہو
جاتے۔لیکن حال یہ ہے کہ ہزاروں ہزار اشخاص نے ہزار ہا دفعہ اشهد ان لا اله الا الله وحده لا
شریک له و اشهد ان محمدا عبده و رسولہ پڑھا اور پھر بھی وہ کافر کے کا فرد ہے بلکہ وہ ان لوگوں
سے زیادہ کا فر تھے جنہوں نے اسے بغیر پڑھے رد کیا کیونکہ ان لوگوں نے کلمہ کے الفاظ کو پڑھ کر اور اس کا مفہوم
سمجھ کر اس کو رد کیا جب کہ دوسروں نے اسے بغیر پڑھے رد کر دیا۔پس ایمان کلمہ پڑھنے کا نام نہیں بلکہ ان باتوں کو
یاد رکھنے اور ان پر عمل کرنے کا نام ہے جو اس میں بیان کی گئی ہیں اور اس یقین کا نام ہے جو عمل پیدا کرتا ہے اور
اس قوت محرکہ کا نام ہے جو عقیدہ کو عمل کی صورت میں تبدیل کرتی چلی جاتی ہے۔اس کی مثال کے طور پر میں بیلنا
پیش کرتا ہوں۔بیلنا اس چیز کا نام ہے جس میں گنے پہلے جاتے ہیں اور ان سے رس نکالی جاتی ہے۔خالی بیلنا مفید
نہیں ہو سکتا۔اگر بلنے لگا دیئے جائیں اور ان کو خالی چلاتے رہیں تو ملک کو نہ رس ملے گی اور نہ شکر۔بلینے سے رس
اس وقت پیدا ہو گی جب اس میں گنے ڈالے جائیں گے اور پھر اس اس سے شکر بنائی جائے گی۔پس کلمہ کے الفاظ
پر خالی یقین کر لینے کی مثال آپ وہ بیلنا سمجھ لیں جس میں گنے نہ ڈالے جائیں اور قوت محرکہ ایسی ہی ہے جیسے بیلینے
میں گنے ڈال کر اسے حرکت دی جاتی ہے۔جس طرح بلینے کے اندر ایک ایسی مشین ہے جو گنے کو حرکت دیتی ہے
اور اس سے رس نکلتی ہے اسی طرح عقیدہ کے اندرجب تک قوت محرکہ نہ پائی جائے اس سے کوئی فائدہ حاصل
نہیں ہو تا۔کلمہ کے الفاظ کو خالی مانا کوئی مفید چیز نہیں۔کلمہ کے الفاظ کو اس حد تک مانا چاہئے کہ وہ انسان کے اندر
حرکت کر کے نئے اعمال پیدا کر دے اور اسی وقت اسے ایمان کہتے ہیں۔اس سے پہلے وہ صرف عقیدہ ہے ایمان
نہیں۔عقید ہ کا لفظ عربی میں اس بات کو کہتے ہیں جس کو ہم مانتے ہیں اور ایمان کا لفظ اس وقت بولا جاتا ہے جب ہم
اس سے فائدہ حاصل کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ایمان کے معنے ہیں امن دینا فائدہ اور راحت پہنچانا اور یہ ظاہر

571
ہے کہ محض عقیدہ سے دنیا میں امن قائم نہیں ہو تا۔دنیا میں امن ان اعمال سے پیدا ہو تا ہے جو ہم عقیدہ کے نتیجہ
میں بجالاتے ہیں۔گویا ایمان عقیدہ اور قوت محرکہ کے مجموعہ کا نام ہے۔جب عقیدہ اتنا پختہ ہو جاتا ہے کہ انسان
اپنے اندر اس کے ذریعہ تبدیلی پیدا کرے تو اس کو مومن کہتے ہیں۔جہاں تک عقیدہ کا سوال ہے دنیا میں ہزاروں
ان پڑھ لوگ بھی ایسے ملیں گے جو کہیں گے کہ اللہ ایک ہے اور محمد رسول اللہ لی لی اس کے رسول ہیں۔گاؤں
کی ایک بڑھیا عورت سے بھی پوچھو تو وہ کہے گی یہ بات سچ ہے کہ اللہ ایک ہے اور محمد اس کے رسول ہیں۔بعض
اوقات یہ لوگ مر بھی جائیں گے مگر یہی کہیں گے کہ یہ بات سچ ہے لیکن باوجود اس کے وہ اسلام کی اشاعت کے
لئے کوئی فکر اور کوئی تدبیر نہیں کر رہے ہوتے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے اندر عقیدہ تو ہو تا ہے ایمان نہیں
ہو تا۔وہ یہ تو مانتے ہیں کہ خدا ایک ہے اور محمد اس کے رسول ہیں لیکن یہ ماننے کا مقام اتنا ترقی نہیں کر تاکہ یہ بات
ان کے فکر عقل اور جذبات کا ایک حصہ بن جائے۔اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے ایک سفید رنگ کا آدمی کالا کپڑا
اوڑھ لے۔اب وہ کالا کپڑا اوڑھ لینے سے کالا نہیں بن جاتا۔ہاں وہ دور سے ایک کالی چیز نظر آتا ہے لیکن ایک
کالے رنگ کا آدمی ہو تو جہاں تک جلد کا تعلق ہوتا ہے وہ اندر سے بھی کالا ہوتا ہے اور باہر سے بھی کالا ہوتا ہے یا
شلا سیاہی جسم پر مل لینے کی وجہ سے کوئی شخص کالا نہیں ہو جاتا وہ تو صرف کو تنگ ہو گی۔یہ عقیدہ کی مثال ہے لیکن
ایمان کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی چیز واقع میں سیاہ ہو۔کوئی چیز واقع میں سفید ہو۔کوئی چیز واقع میں سرخ ہو۔کوئی
چیز واقع میں زرد رنگ کی ہو۔غرض احمدیت میں داخل ہونے کے بعد سب سے پہلے جو چیز اپنے اندر پیدا کرنی
چاہئے وہ ایمان ہے۔عقیدہ اس کا ایک حصہ ہے یعنی ایمان دو چیزوں کا نام ہے اور وہ عقیدہ اور قوت محرکہ
ہیں اور عقیدہ ایک چیز کا نام ہے یعنی کسی چیز کو سچا سمجھنا۔پھر ایک شخص میں کام کا جوش ہو تا ہے ، ایک میں نہیں۔یعنی عقیدہ اور قوت محرکہ الگ الگ بھی پائی جاتی ہیں۔ہزاروں ہزار آدمی ایسے پائے جاتے ہیں جو عقیدہ رکھتے
ہیں لیکن ان میں قوت محرکہ نہیں پائی جاتی۔اسی طرح ہزاروں ہزار آدمی ایسے ہوتے ہیں جن میں عقیدہ نہیں پایا
جاتا صرف قوت محرکہ پائی جاتی ہے۔وہ کام کرتے ہیں لیکن کوئی مقصد اپنے سامنے نہیں رکھتے۔گویا عقیدہ مقصد پر
دلالت کرتا ہے اور ایمان مقصد اور اس کے مطابق عمل پر دلالت کرتا ہے۔دنیا میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو
مقصد رکھتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے اور دنیا میں ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو عمل کرتے ہیں لیکن کوئی مقصد
نہیں رکھتے۔لیکن مومن وہ ہے جو مقصد اور عمل دونوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔دوسری چیز جو احمدیت میں داخل ہو کر انسان کو اپنے اند ر پیدا کرنی چاہئے وہ عمل ہے۔ایمان کے بعد عمل کا مقام آتا ہے اور یہ وہ مقام ہے جہاں قوت محرکہ عمل میں آجاتی ہے۔مثلاً بیلنا ہے۔بلینے میں
اگر گناڈالا جائے جو قوت محرکہ کا قائم مقام ہے اور پھر بیلنا حرکت کرے تو اس سے رس ٹپکنے لگتی ہے۔اسی طرح
انسان کے اندر جب عقیدہ پیدا ہوتا ہے اور قوت محرکہ بھی پیدا ہوتی ہے تو قوت محرکہ مقصد کے ساتھ مل کر رس

572
پیدا کرتی ہے۔جس طرح بیلنا ہو مگر اس میں گنا نہ ڈالا جائے تو بیلنے کو حرکت دینے سے اس نہیں ٹپکتی۔اس طرح
اگر صرف عقیدہ ہی عقیدہ ہو قوت محرکہ نہ ہو تو اس سے انسان کوئی فائدہ حاصل نہیں کر سکتا۔جس طرح بلینے کو
جب تک حرکت نہ دی جائے اور اس میں گنا نہ ڈالا جائے انسان رس حاصل نہیں کر سکتا۔رس نکالنے کے لئے
ضروری ہے کہ وہ بیلنا میں گنے ڈالے اور پھر اسے حرکت دے اسی طرح جب کوئی مقصد معین ہو تا ہے اور پھر
انسان کے اندر ایک جوش ہو تا ہے کہ اسے اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے کچھ کرنا چاہئے اور پھر انسان وہ کام
کرنے لگ جائے تو اس کو عمل کہتے ہیں۔عمل کے بغیر بھی انسان صحیح نتیجہ پیدا نہیں کر سکتا۔میں نے بتایا ہے کہ خالی بیلنا حرکت کر تار ہے اس میں گنا
نہ ڈالا جائے تو رس حاصل نہیں ہو سکتا اسی طرح عقیدہ ہو لیکن قوت محرکہ صحیح طور پر کام نہ کرے تو ایمان بے کار
ہے ، اسی طرح اگر عمل ہو ایمان نہ ہو تو وہ عمل بھی بے کار ہے۔اس کا کوئی مفید نتیجہ حاصل نہیں ہو گا۔یورپ
والے کتنا عمل کر رہے ہیں لیکن چونکہ وہ عمل ایمان کے تابع نہیں اس لئے وہ روحانیت سے دور ہیں۔در اصل عمل ایمان کا لباس ہے اور ایمان مخفی چیز ہے۔جب ہم لباس کو دیکھتے ہیں تو اس سے یہ سمجھ
لیتے ہیں کہ اس کے پیچھے کوئی آدمی ہے۔فرض کرو دور سے کوئی آدمی آ رہا ہے۔ہم اس کے کپڑے دیکھتے ہیں تو
ان کپڑوں سے سمجھ لیتے ہیں کہ وہ کوئی آدمی ہے۔کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ محض کپڑے ہی ہوتے ہیں کوئی
آدمی وہاں نہیں ہو تا۔جیسے کوئی کپڑے دھو کر سکھانے کے لئے دیوار یا کسی درخت پر لٹکا دے۔لیکن عام طور پر
یہی ہوتا ہے کہ جب کپڑے نظر آئیں تو اس سے یہ نتیجہ نکالا جاتا ہے کہ ان کے پیچھے کوئی آدمی ہے۔اگر کوئی قمیص
ہل رہی ہے اور ایک شخص دوسرے سے کہتا ہے کہ دیکھو وہ کوئی آدمی آرہا ہے تو وہ اسے جھٹلائے گا نہیں۔یہ
نہیں کہے گا کہ تم جھوٹ کہتے ہو۔دس لاکھ میں سے نو لاکھ ننانوے ہزار نو سو ننانوے حالات میں وہ آدمی ہو تا ہے
خالی قمیص نہیں ہوتی لیکن کبھی کبھی خالی قمیص بھی لٹکی ہوئی ہوتی ہے اور یہ استثنائی چیز ہے۔ورنہ عام حالات میں
قمیص اور آدمی دونوں اکٹھے ہوں گے۔اسی طرح جب عمل نہیں ہو گا ہم ایمان کو نہیں مانیں گے اور عمل ایمان
کے بغیر پیدا نہیں ہو تا۔عمل گواہی دیتا ہے ایمان پر اور ایمان پیدا کرتا ہے عمل کو۔تیسری چیز جو احمدیت میں داخل ہونے والے کے لئے اپنے اندر پیدا کرنا ضروری ہے وہ راست بازی
ہے۔یہ خلق بھی کام کے لئے ایک اصولی خلق ہے۔راستبازی اپنی ذات میں ایک طبعی چیز ہے۔مثلاً کوئی شخص
آپ کے سامنے بوٹ رکھے اور کہے کہ یہ کیا ہے تو آپ کہیں گے یہ بوٹ ہے اور اگر وہ شخص یہ کہے کہ تم اسے
بوٹ نہ کہو تو تم کہو گے اور کیا کہوں یہ ہے ہی بوٹ۔غرض راستبازی ایک طبعی چیز ہے اور انسان مجبور ہوتا ہے کہ
وہ سچ کہے لیکن جب مصلحتا وہ اسے بدلنا چاہتا ہے تو وہ ایک غیر طبعی چیز بن جاتی ہے۔۔راستبازی مذہبی چیز نہیں۔راستبازی انسان کا طبعی حصہ ہے۔جب تم سچ بولنے سے انکار کرتے ہو تو گویا فطرت کا انکار کرتے ہو۔راست
بازی کس چیز کا نام ہے۔فرض کرو تمہارے سامنے پہاڑ کا ایک ٹیلہ ہے تو تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ یہ ایک گدھا ہے۔

573
تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ یہ ریل ہے۔تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ یہ لنڈن ہے۔تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ یہ نیو یارک ہے۔تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ یہ دہلی ہے۔تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ یہ دریا ہے۔تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ یہ ایک خیمہ ہے۔تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ یہ ایک خادم ہے جو پہرہ دے رہا ہے۔تم یہ سب کچھ کہہ سکتے ہو لیکن جو شخص تمہارے
ساتھ سازش میں شریک نہیں ہو گا اسے جب تم کہو گے کہ یہ پہاڑی ہے تو وہ کہے گا ٹھیک ہے لیکن جب تم کہو گے یہ
خیمہ ہے تو وہ کہے گا یہ جھوٹ ہے۔تم پاگل ہو گئے ہو۔جب تم کہو گے یہ لنڈن ہے تو وہ کہے گالا حول ولا قوۃ الا
باللہ۔اگر تم کہو گے کہ یہ نیو یارک ہے تو وہ کہے گا پاگل خانہ میں جا کر دماغ کا علاج کراؤ۔غرض جھوٹ یا سازش میں
جو شریک نہ ہو اس کے سامنے جب کسی چیز کا وہ نام لو جو اس کا اصلی نام نہیں تو تین کنڈیشنز ہوں گی۔یا تو وہ کہے گا یہ
تمسخر کر رہا ہے یا کہے گا کہنے والا احمق ہے یا کہے گا یہ جھوٹ ہے۔ان تین حالتوں کے سوا اور کوئی صورت نہیں
ہو سکتی۔غرض راست بازی ایک طبعی خلق ہے اور اس کی علامت یہ ہے کہ جب کسی کے سامنے تم ایک چیز کا ہی
نام لو گے جو اس کا اصلی نام ہے تو وہ اس کی تصدیق کرے گا اور جب کوئی اور نام لو گے تو وہ تمہاری تکذیب کرے
گا۔تم اپنی بیوی بیٹے ماں باپ اور بھائی کے سامنے بھی کوئی اور نام لے کر انہیں یقین دلانے کی کوشش کرو گے
تو وہ تمہاری تکذیب کریں گے۔تم اگر اپنے بچہ کے سامنے بھی اس پہاڑی کے متعلق یہ کہو گے کہ کراچی سے ایک
خادم آیا ہے اور وہ پہرہ دے رہا ہے تو وہ کسے گا باپ مذاق کر رہا ہے۔تم اگر زیادہ زور دو گے تو ہو سکتا ہے وہ مان
جائیں اور کہیں زیادہ نہ چڑاؤ کہیں جنون بڑھ نہ جائے۔پس راست بازی با ہر سے نہیں آتی بلکہ انسان کے اندر
سے پیدا ہوتی ہے۔باہر سے اسے منایا جاتا ہے۔مثلاً تم اپنے کسی دوست سے مذاق کرنا چاہتے ہو۔تم ایک بانس پر
شلوار اور قمیص لٹکا کر کہو گے کہ یہ آدمی کھڑا ہے تو یہ بات باہر سے پیدا ہوئی ہے۔تمہارا دل یہ کہہ رہا ہو گا کہ یہ
ایک بانس ہے اور اس پر شلوار اور قمیص لٹکائی ہوئی ہے۔راستبازی جہاں ایک فطری اور طبعی خلق ہے وہاں دین کو بھی اس کی ضرورت ہوتی ہے۔قطع نظر اس کے
کہ راستبازی چھوڑ کر تم آدمیت کے دائرہ سے نکل جاتے ہو کیونکہ آدمی نام ہے دل کا۔آدمی اس فیصلہ کا نام
نہیں جو تم طبعی حالات میں کرتے ہو۔آدمی نام ہے ان صحیح جذبات اور صحیح افکار کا جو انسان کے اندر پیدا ہوتے
ہیں۔آدمی نام ہے صحیح عزائم اور صحیح ارادوں کا جو انسان کے اندر پیدا ہوتے ہیں۔جب صحیح جذبات، صحیح افکار
اور صحیح عزائم اور صحیح ارادوں کے خلاف تمہاری ظاہری اغراض اور خارجی ضرورتیں تمہیں کوئی اور بات کہنے
پر مجبور کرتی ہیں تو وہ غیر طبعی چیز بن جاتی ہے، راست بازی نہیں رہتی مگر جہاں آکر آدمیت کا تعلق ہوتا ہے تم
اسے کچل رہے ہوتے ہو لیکن اس کے ساتھ ہی راستبازی کی مذہب کو بھی ضرورت ہوتی ہے اس لئے کہ مذہب
خود ایک سچائی ہے۔اس لئے کہ خدا تعالٰی کا ایک نام حق بھی ہے یعنی خدا تعالی ایک ایسی چیز ہے جو خلاف واقع نہیں
بلکہ وہ اسی طرح ہے جس طرح کہا گیا ہے اور خدا تعالیٰ وہ بات کہتا ہے جو راست ہوتی ہے۔خداتعالی پاڑ کو دریا
نہیں کہتا اور نہ دریا کو پہاڑ کہتا ہے۔وہ پہاڑ کو پہاڑ اور دریا کو دریا کہتا ہے۔وہ آدمی کو جنگل نہیں کہتا اور نہ جنگل کو

574
آدمی کہتا ہے۔وہ آدمی کو آدمی اور جنگل کو جنگل کہتا ہے۔پھر خداتعالی کی طرف سے ہر آنے والی چیز راست اور
درست ہوتی ہے اور چونکہ مذہب راست بازی ہے اس لئے جو اس پر عمل کرے گاوہ راستباز ہو گا۔بازی کے
معنے ہیں عمل کرنا۔کھیلنا۔بازی فارسی کا ایک لفظ ہے اور اس کے معنے کھیلنے کے ہوتے ہیں اور راستبازی کے
معنے ہیں راستی کے ساتھ کھیلنا۔سچائی پیش کرنا۔سچائی کو مقصود قرار دے لینا۔گویا انسان جس طرف بھی حرکت
کرے اس کا مقصود راستی ہو۔جس طرح یہ کہا جاتا ہے کہ فلاں شخص دولت میں کھیل رہا ہے تو اس سے مراد یہ
ہوتی ہے کہ اس کے گرد دولت ہی دولت ہے۔اسی طرح راست بازی کے معنے یہ ہیں کہ سچائی اس کے اردگرد
جلوہ گر ہوتی ہے۔چونکہ خدا تعالی کی طرف سے آنے والے دلائل ، تعلیمات اور عقائد ہمیشہ بچے ہوتے ہیں اس
لئے جو شخص ان کے مطابق اپنی زندگی بنالیتا ہے وہ راستباز ہوتا ہے اور اگر کوئی شخص راستباز نہ رہے تو وہ ان
احکام کو جو خدا تعالی کی طرف سے آتے ہیں، اپنا نہیں سکتا۔وہ انہیں اپنی زندگی کا مقصد قرار نہیں دے سکتا کیونکہ
یہ امر محال ہے کہ ایک شخص خدا تعالٰی کے احکام پر عمل کرنے والا بھی ہو اور وہ جھوٹ کا عادی بھی ہو۔گویا
دوسرے لفظوں میں مذہب نام ہے راست بازی کا اور سچاند ہب نام ہے اس بات کا کہ وہ تمہارے سونے جاگنے ،
اٹھنے بیٹھنے اور کھانے پینے پر بلکہ تمہاری ہر حرکت پر حاوی ہو۔وہ تمہاری ہر شعبہ زندگی میں راہنمائی کرتا ہوا و
اگر مذہب نام ہے راست بازی کا تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ مذہب پر چلنے والا شخص سچائی کو اپنے ہر شعبہ زندگی
میں داخل کرتا ہے اور اگر کوئی شخص جھوٹ کا عادی ہو گا تو اس کے معنے ہوں گے کہ وہ جہاں بھی جھوٹ بولے گا
مذہب کو پرے دھکیل دے گا۔اگر تمہارا ایک دوست ہے اسے یہ علم نہیں کہ تم چور ہو۔تمہیں یہ علم ہے کہ اگر
اسے پتہ لگ گیا کہ تم چور ہو تو وہ تمہیں چھوڑ دے گا۔تم اگر دونوں اکٹھے جارہے ہو اور تمہیں پتہ لگتا ہے کہ رستہ
میں مال پڑا ہے اور تم اسے چرانا چاہتے ہو تو تم اس دوست کو اس کا علم نہ ہونے دو گے بلکہ کوئی بہانہ بنا کر اس سے
الگ ہو جاؤ گے کیونکہ تم جانتے ہو کہ وہ دوست تمہارے رستہ میں حائل ہو گا۔پس اگر مذ ہب کا نام راستی ہے اور
تمہیں ذرا بھی جھوٹ بولنے کی عادت ہے تو تم جہاں بھی جھوٹ کی طرف مائل ہو گے وہاں تم مذ ہب چھوڑنے پر
مجبور ہو جاؤ گے۔پس جھوٹ اور مذہب دونوں الگ الگ چیزیں ہیں اور دونوں ایک وقت میں نہیں چل سکتے۔چونکہ مذہب ایک سچا دوست ہے۔وہ دنیا میں تمہیں پار گزار تا اور اگلے جہان میں تمہیں جنت میں لے جاتا ہے۔وہ ایک ایسا دوست ہے جو تمہارے ساتھ چوری ، قریب اور لوٹ میں شریک ہونے کے لئے تیار نہیں۔اس لئے یا
تو تم اس کے ساتھ فریب کر رہے ہو گے اور یا تم اسے چھوڑ دو گے تا وہ تمہیں چوری اور دوسرے خلاف شریعت
امور سے باز نہ رکھ سکے۔پس راستبازی جہاں انسانیت کا تقاضا ہے وہاں وہ مذہب کا تقاضا بھی ہے۔مذہب اور
جھوٹ اس طرح جمع نہیں ہو سکتے جس طرح کفر اور مذہب دونوں جمع نہیں ہو سکتے۔یہ تین باتیں ہیں جو میں نے تم سے کسی ہیں۔اجتماع کے دوران میں جوں جوں موقع نکلے گامیں یہاں آؤں گا
اور کچھ اور باتیں بھی کہوں گا مگر یہ خوب یاد رکھنا کہ جب تم مجھے دیکھو میرے ارد گرد جمع نہ ہونا کیونکہ اس طرح

575
مٹی اڑے گی اور میری کھانسی اور بڑھ جائے گی اور اس صورت میں میں باوجود نواہش کے اجتماع میں شریک نہ
ہو سکوں گا"۔فرموده ۲۱ اکتوبر ۱۹۵۰ء مطبوعہ الفضل ۱۹۔۲۰ اکتوبر ۱۹۶۱ء)

آج 10 میں سے 10 باقی