اقرار کرو کہ تم ہمیشہ سچ بولو گے

مشعل راہ (جلد اوّل)

579
اقرار کرو کہ تم ہمیشہ سچ بولو گے
۲۲ اکتوبر ۱۹۵۰ء کو سالانہ اجتماع کے موقعہ پر صبح دس بجے حضور نے خدام سے خطاب فرماتے ہوئے یہ نصائح
فرمائیں۔(مرتب)
” دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بعض دفعہ خدام سے عہد لینا پڑتا ہے لیکن ابھی تک میرے
سامنے کوئی ایسا طریق نہیں لایا گیا کہ وہ عہد کیسے لیا جائے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ کوئی نہ کوئی لفظ ایسا تجویز کیا
جائے کہ جب عہد لیا جائے تو خدام اسے دہرا سکیں۔دنیا کے تجربہ سے معلوم ہو تا ہے کہ عہد کے الفاظ میں خاص
شان ہونی چاہئے۔عہد میں ہمیشہ ایسے الفاظ استعمال کیے جانے چاہئیں جن کو اونچی آواز میں بولا جا سکے۔مثلا یورپ
میں جب ایسا کیا جاتا ہے تو وہ اے (AYE) کہتے ہیں لیس (YES) نہیں کہتے کیونکہ لیس (YES) پورے زور سے
ادا نہیں ہوتی اور اے (AYE) میں زور آجاتا ہے۔ہمار نے ملک میں "ہاں" کا لفظ ہے لیکن اس لفظ کا استعمال
مہذب نہیں سمجھا جاتا۔مہذب لوگ اس کی جگہ "جی " کا لفظ استعمال کرنے لگ گئے ہیں لیکن "جی " اپنے اندر
کوئی شان نہیں رکھتا بلکہ اس میں لجاجت والا رنگ پایا جاتا ہے۔عربی میں ایک لفظ ہے جس سے "اے" نکلا ہے
اور وہ لفظ "امی" ہے۔"ائی" کو ایسا زوردار سمجھا جاتا ہے کہ عرب کہتے ہیں "ای واللہ " ہاں خداتعالی
کی قسم۔عرب لوگ " نعم " بھی کہیں گے لیکن نعم کے بعد قسم کا لفظ لگانا پسند نہیں کیا جاتا۔لیکن "ای" کے بعد
مرج ہے کہ قسم کا لفظ لگایا جائے۔جب کوئی عرب "ائی" لکھے گا تو عام حالات میں اس سے امید کی جائے گی کہ وہ
اس کے بعد "و الله" کے یعنی خدا کی قسم۔پس میں تجوید میخرتا ہوں کہ جب کوئی عہد لیا جائے تو خدام بلند آواز
سے کہیں رائی" اور پھر عام آواز میں "وَاللهِ" کہیں۔واللہ" کا لفظ اونچی آواز میں کہنے کی
ضرورت نہیں۔اب میں تم سے اسی سلسلہ میں ایک عہد لیتا ہوں۔میں نے قاعدہ بتا دیا ہے۔اس کے مطابق تم وہی الفاظ
دہراتے جاؤ یعنی پہلے تم زور دار الفاظ میں ایک دفعہ "ائی کھو گے پھر ذرا کم آواز میں "واللہ" کہو گے۔گویا اس کے یہ معنے ہوں گے کہ میں ایسا عہد کرتا ہوں یہ خدا کی قسم "۔میں نے جیسا کہ کل بیان کیا تھا اسلام کی جان یا مذہب کی جان یا انسانیت کی جان بچ ہو تا ہے۔جو شخص سچ
نہیں بولتا وہ قوم کو تباہ کرنے والا ہوتا ہے۔جب تک ہم سچائی کو قائم نہیں کریں گے ہم دنیا
میں کامیابی حاصل کرنے کی کوئی بڑی امید نہیں کر سکتے۔مثلا تم اپنی زندگی وقف کرتے ہو۔اب اگر تم سچ بولتے ہو تو دین کے لئے جان کی بھی ضرورت پڑی تو تم اپنی جان دے دو گے یا

580
مثلاً ہم کوئی کام تمہارے سپرد کرتے ہیں۔اگر تم سچ بولتے ہو تو خواہ تمہاری جان بھی چلی
جائے ، تم اس کام کو پورا کر کے چھوڑو گے لیکن اگر تم جماعت میں داخل ہوتے ہو اور تم میں
بیچ بولنے کی عادت نہیں تو تم ہر کام میں کمزوری دکھاؤ گے۔تم ہر کام میں غداری کرو گے اور
تم جماعت کے لئے کوئی مفید وجود نہیں بن سکو گے۔پس یہ پہلا کام ہے کہ جماعت میں سچ
بولنے کی عادت پیدا کی جائے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب کبھی تم سے گواہی
لی جائے تو تم سچی گواہی دو۔سچ بولنا ایسا اہم کام ہے کہ اس کے نتیجہ میں خواہ تمہارے بیوی
بچوں کی جانیں بھی چلی جائیں۔تمہارے ماں باپ اور بہن بھائی ماخوذ ہو جائیں تب بھی تم
ہمیشہ سچ بولو اور ہمیشہ سچی گواہی دو۔پس ایک پروگرام میں خدام کے لئے اس سال یہ تجویز کرتا ہوں کہ جب بھی تم سے
کوئی گواہی لی جائے یا کوئی عہد لیا جائے تو تم اس کے لئے کوئی عذر یا بہانہ نہیں بناؤ گے۔چاہے اس کے پورا کرنے میں تمہاری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔اگر جماعت اس نکتہ
مضبوطی سے قائم ہو جائے تو دوسری قوموں میں اس کی بہت بڑی عزت قائم ہو جائے گی۔پس تمہیں یہ عہد کر لینا چاہئے کہ خواہ کتنی رسوائی اور ذلت تمہیں برداشت کرنی پڑے ، تم
ہمیشہ سچ بولو گے مگر ایسا سچ جو شریعت کے مطابق ہو۔بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ اگر وہ بتادی
جائیں تو انہیں سچ نہیں کہتے۔مثلاً ایک بچہ کو کوئی چور مل جاتا ہے اور اس سے پوچھتا ہے بتاؤ
زیورات والا صندوق کہاں ہے؟ اب اگر وہ اسے بتا دیتا ہے کہ زیورات والا صندوق فلاں
جگہ ہے تو یہ سچ نہیں ہو گا۔شریعت نے صرف مجسٹریٹ کو یہ حق دیا ہے کہ وہ ہر بات پوچھ
لیکن یہ سچ نہیں کہ خواہ کوئی بات بھی ہو تم ٹھیک ٹھیک بتا دو۔سچ وہ ہے جس کا
قرآن کریم یا قانون حکم دیتا ہے۔عدالت میں اگر کوئی ایسی بات پوچھی جاتی ہے جو تم بتانا
نہیں چاہتے تو تم خود دیا تمہار ا وکیل عدالت میں کہہ سکتا ہے کہ قانونا ایساسوال جائز نہیں لیکن
جب حج یہ فیصلہ کر دے کہ ایسا سوال قانوناً جائز ہے تو وہاں سچ بولنا ضروری ہوتا ہے۔ذاتی
معاملات میں ضروری نہیں کہ تم سچ بولو۔تم کہہ سکتے ہو کہ میں یہ بات بتانا نہیں چاہتا۔غرض سچ کے یہ معنے نہیں کہ تم ہر بات بیان کرو۔سچ بولنے کے یہ معنے ہیں کہ جہاں
سچ بولنا چاہیئے وہاں سچ بولو یا جہاں قرآن کریم اور قانون تمہیں سچ بولنے پر مجبور کرتے ہیں
وہاں سچ بولو۔اب میں تم سب سے یہ عہد لیتا ہوں کہ خواہ کیسے بھی حالات ہوں تم سچ بولو گے۔تم
سب کھڑے ہو جاؤ کیونکہ بیٹھے ہوئے آواز زور سے نہیں نکلتی لیکن میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں

581
کہ اگر تم ظاہری طور پر یہ عہد کر لیتے ہو کہ تم ہمیشہ سچ بولو گے لیکن دل سے تم اس کا عہد
نہیں کرتے تو تمہارا یہ پہلا جھوٹ ہو گا۔کیا خدام الاحمدیہ اس امر کا اقرار کرتے ہیں کہ خواہ کیسے ہی خطرناک حالات ہوں یا
انہیں کیسی ہی مشکلات میں سے گزرنا پڑے ، وہ قرآن کریم کی ہدایات اور اس کی شرائط کے
مطابق ہمیشہ سچ بولیں گے "۔سب خدام نے بیک آواز کہا إلى والله! حضور نے یہ الفاظ تین بار
دہرائے۔خدام نے ہر بار بیک آواز ای واللہ کہہ کر اقرار کیا۔)

آج 10 میں سے 10 باقی