مجلس شوریٰ خدام الاحمدیہ سے خطاب

مشعل راہ (جلد اوّل)

587
نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ پہلوں
بڑھ کر قربانی کا نمونہ پیش کریں
نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ کام کر ہیں اور محنت کریں
حالات کا بدلنا تمہارا اپنا کام ہے
ایک احمدی بھی نہ رہے جو تحریک جدید میں حصہ نہ لے رہا ہو
ہر نو مبائع کو احمدیت میں داخل ہوتے ہی تحریک جدید سے
واقف کریں
چار باتوں کا عہد
مجلس شور کی خدام الاحمدیہ سے خطاب

588
تحریک جدید کے دفتر دوم کی مضبوطی کا کام حضرت مصلح موعود نے مجلس خدام الاحمدیہ کے سپرد کیا ہوا ہے۔اس غرض کے لئے مجلس خدام الاحمدیہ کی مجلس شوری منعقدہ سالانہ اجتماع ۱۹۵۰ء کے ایجنڈے میں ایک تجویز بھی
رکھی گئی تھی۔اس تجویز پر حضرت۔۔۔۔۔) نے نمائندگان شوری کو مخاطب کرتے ہوئے جو تقریر فرمائی تھی، پہلی
مرتبہ رسالہ خالد نومبر ۱۹۶۵ء میں شائع ہوئی تھی۔اس تقریر کا آخری حصہ نامکمل ہے۔بہر حال جس قدر حصہ مل
سکا اسی شکل میں اسے شائع کیا جارہا ہے۔(مرتب)
پانچویں مجلس شوری خدام الاحمدیہ مرکز یہ منعقده ۲۳ اکتوبر ۱۹۵۰ء
مجلس خدام الاحمدیہ کے ایجنڈے میں دوسری تجویز یہ تھی کہ :۔" تحریک جدید دفتر دوم کی مضبوطی کا کام سید نا حضرت۔۔۔) نے خدام الاحمدیہ کے سپرد فرمایا ہے اور فرمایا
ہے کہ وعدوں کو کم از کم تین لاکھ تک پہنچایا جائے۔اس وقت صورت حال یہ ہے کہ ایک لاکھ تھیں ہزار کے
وعدے ہیں اور صرف تینتالیس ہزار روپے کی نقد وصولی ہے۔گزشتہ سال کے وعدوں
کا بقایا جو کئی لاکھ روپے ہے
اس کے علاوہ ہے۔اس بارہ میں مجالس مشورہ دیں کہ حضرت اقدس کے ارشاد کی بہتر سے بہتر رنگ میں کس طرح
تعمیل کی جاسکتی ہے اور وعدوں کی وصولی کے لئے کیا ذرائع اختیار کیے جائیں جس سے تمام کے تمام وعدے وصول
ہو جائیں"۔حضرت مصلح موعود نے اس تجویز کے متعلق نمائندگان کے سامنے تقریر کرتے ہوئے فرمایا:۔اس سال تین لاکھ کی تحریک میں سے ایک لاکھ تیس ہزار روپیہ کے وعدے ہوئے ہیں اور صرف
اڑتالیس ہزار روپے کی نقد وصولی ہوئی ہے۔پچھلے سال نقد وصولی چھیالیس ہزار روپیہ تھی اور اس سال کی نقد
وصولی اڑتالیس ہزار روپیہ ہے۔گویا خدام الاحمدیہ کی کوشش سے جو جماعت کا تیس فی صدی میں صرف دو ہزار
روپیہ کی نقد وصولی ہوئی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ ضروریات بڑھ رہی ہیں اور بیرونی ممالک میں زیادہ سے زیادہ
مشن قائم کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے اور کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں احمدیت خود بخود پھیل رہی
ہے۔مثلاً امریکہ اور آسٹریلیا کے درمیان جزائر فجی اور ڈچ گی آنا کے علاقے ہیں۔وہاں لوگ اتنی کثرت سے
احمدیت کی طرف متوجہ ہیں کہ بعض اخباروں اور کتابوں سے شبہ پڑ جاتا ہے کہ وہاں احمدی زیادہ ہیں یا غیر
احمدی۔۔۔۔اس علاقہ کی اہمیت اس سے ظاہر ہے کہ اس کے ایک طرف امریکہ ہے اور ایک طرف جاپان۔۔۔پس ہمارا کام وسیع سے وسیع تر ہو گیا ہے لیکن حال یہ ہے کہ اخراجات کی کمی کی وجہ سے تبلیغ پر زور نہیں دیا
جاسکتا۔مغربی افریقہ کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ وہاں پنجاب کے بعد ہماری سب سے بڑی جماعت ہے جو ایک
لاکھ کی تعداد میں ہے۔وہاں پر پاکستانی اور مقامی بیسیوں مبلغ کام کر رہے ہیں۔بیسیوں مشن اور سکول ہیں اور

589
ہیں۔۔پچھلے سال سے کالج بھی کھول دیا گیا ہے اور آئندہ بہت بڑی ترقیات کی امید ہے۔مشرقی افریقہ میں بھی احمدیت پھیل رہی ہے۔انڈونیشیا میں بھی رستے کھل رہے ہیں اور مزید کھولے جاسکتے
ایسے حالات میں تبلیغ کو وسیع کرنے کا تو سوال پیدا ہو سکتا ہے کم کرنے کا نہیں۔پھر لٹریچر ہے۔اس کے
لیے چاہئے تھا کہ چندہ بڑھایا جاتا لیکن چندہ میں جماعت بجائے ترقی کے ست ہو رہی ہے۔تحریک جدید دفتر اول کے
سولہویں سال میں بھی سستی ہوئی ہے۔اس سال صرف ایک لاکھ بتیس ہزار روپیہ کی آمد ہوئی ہے جو پچاس فی
صدی سے بھی کم ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس میں کچھ حصہ زمینداروں کی غفلت کا بھی ہے اور ان کو سزا بھی مل
گئی ہے۔۔۔اس سال زمینداروں نے چندہ بہت کم دیا ہے اور عموماً یہ کہہ دیا جاتا تھا کہ گندم کی قیمت گر گئی ہے
حالا نکہ جن دنوں گندم کی قیمت اڑھائی روپیہ فی من تھی ان دنوں بھی زمیندار موجودہ چندہ سے زیادہ چندہ دیتے
تھے اس لئے خدا تعالیٰ نے سیلاب کے ذریعہ اس گندم کو بھی اڑا دیا۔بہر حال میں سمجھتا ہوں کہ چندہ کی کمی میں کچھ حصہ زمینداروں کا بھی ہے۔زمینداروں نے سمجھ لیا ہے کہ
دس روپیہ فی من ہمارا حق ہے حالانکہ چھ سات روپیہ فی من بھی غنیمت ہے۔گندم کی قیمت تو تین چار روپیہ کے
درمیان آجائے گی۔دراصل گندم کی قیمت کا زیادہ کرنا آمد بڑھانے کا ذریعہ نہیں۔آمد بڑھانے کا ذریعہ پیداوار
بڑھانا ہے۔دنیا کے دوسرے ملکوں میں گندم کی پیداوار زیادہ ہے۔روس میں کہا جاتا ہے کہ گندم کی پیداوار فی
ایکر چالیس پچاس من تک پہنچ گئی ہے۔لیکن ہمارے ملک میں گندم کی پیداوار کی اوسط فی ایکٹر سات من ہے۔سرگودھا کے ضلع میں کچھ علاقہ میں پیداوار ہیں پچیس من فی ایکڑ ہو جاتی ہے لیکن سارے ملک میں اوسط پیداوار
کا ہونا اور چیز ہے۔سندھ میں ایک کھیت سے جو میرے قبضہ میں ہے بیالیس من کپاس نکلی ہے اور ساری کپاس کی
اوسط چھ سات من پڑی ہے۔اگر اوسط پیداوار بڑھائی جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ جہاں اس وقت ایک کھیت سے چھ سات من گندم
نکلتی ہے وہاں اسی کھیت سے تیس چالیس من نکلے گی اور اس طرح اگر گندم کی قیمت گر کر تین چار روپیہ فی من
تک بھی پہنچ جائے تب بھی زمینداروں کی آمد موجودہ آمد سے بڑھ جائے گی۔زمینداروں کو کوشش کرنی چاہئے
کہ وہ محنت زیادہ کریں۔ہمارے ملک کے زمیندار محنت بہت کم کرتے ہیں۔میرا ارادہ ہے کہ زمینداروں کی بھی
ہر سال ایک کانفرنس بلائی جائے اور انہیں بتایا جائے کہ وہ زیادہ محنت کیسے کر سکتے ہیں۔نوجوانوں کو بھی چاہئے
کہ وہ کام کریں اور محنت کریں تا جہاں ان کی آمد میں اضافہ ہو وہاں چندوں میں بھی زیادتی ہو۔نوجوانوں
پر ذمہ داری زیادہ ہے۔اگر پچھلی نسل تین لاکھ روپیہ چندہ دے سکتی تھی تو نوجوان چھ لاکھ روپیہ کیوں نہیں دے
سکتے۔آپ کہیں گے کہ ہماری آمدن کم ہے۔میں کہوں گا تم مومن ہو پھر تمہاری آمدن کیوں کم ہے ؟ اگر تم کہو کہ
ہمارے ابھی حالات نہیں بدلے تو میں کہوں گا کہ حالات کا بد لنا بھی تمہارا اپنا کام ہے۔آپ حالات کو بدلیں اور اپنا
معیار ایسا بنا ئیں کہ پہلوں سے بڑھ کر چندہ دیں لیکن حال یہ ہے کہ ابھی تک دفتر دوم کے وعدے ایک لاکھ تھیں

590
ہزار تک پہنچے ہیں اور اس میں انصار بھی شامل ہیں۔پچھلے لوگوں نے اگر چہ اس سال خطر ناک ستی کی ہے لیکن
وہ پہلے سالوں میں ہر سال سے بڑھ کر چندہ دیتے آئے ہیں اور خدا تعالیٰ چاہے گا تو اس سال کی غفلت کو دور کر کے
بھی وہ جلد اپنے مقام کو حاصل کر لیں گے۔بہر حال آپ کا فرض ہے کہ ان سے آگے نکل جائیں کیونکہ دوسری
سیڑھی پہلی سیڑھی سے ہمیشہ اونچی ہوتی ہے۔انہوں نے اگر تین لاکھ روپیہ چندہ دیا ہے تو تم چھ لاکھ روپیہ چندہ دو
اور اگر انہوں نے سال میں سو فی صدی چندہ ادا کر دیا ہے تو تم اپنی ادائیگی کے معیار کو ان سے بلند کرو۔میں سمجھتا
ہوں کہ اگر غفلت ہوئی تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ ہمیں بہت سے مشن بند کرنے پڑیں گے اور یہ بات ہماری ذلت کا
موجب ہوگی۔پس میں نہیں سمجھتا کہ اس تجویز کو پیش کرنے کا کیا فائدہ ہے اور تم اس کے متعلق کیا کہو گے۔آخر چندوں
میں جو سستی ہے اس کی یہی وجہ ہو سکتی ہے کہ تمہارے ہمسایہ میں ایک احمدی بستا ہو گا اور اس نے تحریک جدید
میں حصہ نہیں لیا ہو گا لیکن تم نے اسے تحریک نہیں کی ہوگی یا ایک نواحمدی تمہارے ہمسایہ میں رہتا ہے اور وہ
تحریک جدید سے ناواقف ہے۔تم نے اسے واقفیت بہم پہنچا کر اسے تحریک جدید میں شامل نہیں کیا ہو گا یا تم نے اپنی
شان کے مطابق وعدہ نہیں کیا ہو گا اور اگر وعدہ کیا ہو گا تو اسے سال بھر میں پورا نہیں کیا ہو گا۔پس سوائے اس کے
کہ تم اقرار کرو کہ ہم نے اس بارہ میں سستی سے کام لیا ہے اور تم کہو گے کیا؟ اور یہ اقرار کرنا کہ میں ہر احمدی کے
پاس جاکر اس سے وعدہ لوں گا اور اگر میرے کسی دوست نے یا میں نے خود اپنی حیثیت کے مطابق وعدہ نہیں کیا تو
میں خود بھی حیثیت کے مطابق وعدہ کروں گا اور اس دوست سے بھی حیثیت کے مطابق وعدہ لوں گا اور پھر اگر میں
نے وعدہ کیا ہے اور وقت پر ادا نہیں کیا تو میں اسے وقت پر ادا کروں گا۔یہی عہد ہے جو تم اب کر سکتے ہو۔تم عہد
کرو اور پھر ستی کر دیا تم اب زبانی وعدہ تو کر رہے ہو اور دل سے یہ کہہ رہے ہو کہ ہم اسے پورا نہیں کریں گے تو
پھر اس عہد کا کچھ فائدہ نہیں۔سو میں تم سے ان چاروں باتوں کا عہد لوں گا اور وہ عہد یہ ہے کہ آپ کے ہمسایہ میں
یا آپ کے گاؤں میں یا آپ کے محلہ میں اگر کوئی ایسا احمدی ہو جو تحریک جدید میں حصہ نہیں لے رہا تو آپ اسے
تحریک جدید میں شامل کرنے کی کوشش کریں یہاں تک کہ ایک احمدی بھی نہ رہے جو تحریک جدید میں حصہ نہ لے
رہا ہو۔میں تحریک جدید کی پرانی شکل پھر قائم کر دیتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ کم از کم یونٹ پانچ روپیہ ہو۔کوئی شخص
پانچ روپیہ سے کم رقم تحریک جدید میں نہ دے۔اس سے زیادہ دینے والے کو ہم مجرم نہیں گردانیں گے خواہ اس
کی آمدنی کتنی ہی زیادہ ہو۔اپنے اخلاص کی نسبت سے کوئی شخص زیادہ دے تو دے۔پہلے شرط یہ تھی تحریک جدید
میں حصہ لینے والا کم از کم پچیس فی صدی دے لیکن پرانی صورت میں سو روپیہ ماہوار آمد والا بھی اگر پانچ روپے
دیتا تھا تو ہم اسے کہتے تھے اچھا تم پانچ ہی دے دو لیکن ہو تا یہ تھا کہ وہ اپنے اخلاص کی وجہ سے سو روپیہ ماہوار
ہوتے ہوئے ڈیڑھ سو روپیہ دیتا تھا۔پس جماعت میں اخلاص کی روح بڑھانے کے لئے میں پچیس فی صدی والی
شرط واپس لیتا ہوں۔پانچ روپیہ یونٹ ہو گا۔اگر پہلے سال ایک ہزار روپیہ ماہوار آمد والا بھی پانچ روپیہ دینا چاہتا

591
ہے تو بے شک دے پھر اپنے اخلاص کی وجہ سے وہ جتنا بڑھانا چاہے بڑھاتا چلا جائے اور میں آپ سے یہ امید رکھتا
ہوں کہ جماعت میں کوئی احمدی ایسا نہ رہے جو تحریک جدید میں حصہ نہ لے رہا ہو۔آپ ہر احمدی کو تحریک کریں کہ
وہ اپنی حیثیت کے مطابق تحریک جدید میں حصہ لے۔اگر وہ پانچ روپیہ ہی لکھواتا ہے تو بے شک لکھوائے لیکن
دوسرے دن اس کے پاس جائیں اور کہیں کہ آپ کی حیثیت خدا تعالٰی کے فضل سے اس سے بہت زیادہ ہے۔آپ پانچ روپیہ کی بجائے اپنا وعدہ دس روپیہ کر دیں پھر اگر وہ اپنا وعدہ دس روپے کر دے تو تیسرے چوتھے ماہ پھر
اس کے پاس جائیں اور کہیں آپ کی حیثیت خدا تعالی کے فضل سے اس وعدہ کی نسبت بہت زیادہ ہے۔آپ اپنا
وعدہ دس روپیہ سے بیس روپیہ کر دیں یہاں تک کہ وہ اپنے معیار کے مطابق آجائے۔تیسرے ہر نو مبائع کو
احمدیت میں داخل ہوتے ہی تحریک جدید سے واقف کریں اور اسے تحریک کریں کہ وہ اقل ترین رقم دے کر اس
میں شامل ہو۔چوتھے تحریک جدید کے چندے اور دوسرے چندے وقت پر وصول کریں۔اگر یہ سب باتیں ہو
جائیں تو دفتر بوجھ اٹھانے کے قابل ہو جائے گا۔پہلے یہ ہو تا تھا کہ نئے شامل ہونے والے کو پچھلے سالوں کا بقایا بھی
دینا پڑتا تھا۔اب میں یہ کہتا ہوں کہ جس سال بھی کوئی شامل ہو وہ اسے اول شمار کرے۔پھر انیس سال تک چندہ
دیتا چلا جائے اسی طرح دفتر دوم قیامت تک چلا جائے گا۔پس میں آپ سب کو چار باتوں کی نصیحت کرتا ہوں اور
ان سب کا آپ سے عہد لیتا ہوں۔آپ سب کھڑے ہو کر یہ عہد کریں۔میں نے چاروں باتیں بتادی ہیں۔اب
میں آپ سے یہ عہد لینا چاہتا ہوں کہ ان باتوں کے مطابق آپ خود بھی کوشش کریں اور تمام خدام اور دوسرے
لوگوں کو بھی تبلیغ کریں۔ان سے وعدہ لیں اور پھر وعدہ کو جلدی پورا کروائیں۔تفصیلات بعد میں شائع ہو جائیں
گی۔اب میں اختصار کے ساتھ ان چار باتوں کا آپ سے عہد لیتا ہوں۔(1) کیا آپ یہ عہد کرتے ہیں کہ جو شرائط میں نے بتائی ہیں آپ ان کے مطابق کوشش کریں گے کہ ہر احمدی اس
تحریک میں حصہ لے۔ہر نو مبائع اس میں حصہ لے۔ہر چندہ لکھوانے والا اپنی حیثیت کے مطابق حصہ لے اور پھر
ہر چندہ لکھوانے والا سال بھر کے اندر اس چندہ کو ادا کر دے۔سب خدام نے بیک آواز میں کہا ای والله )
(۲) کیا آپ اقرار کرتے ہیں کہ جو قواعد میں نے بتائے ہیں آپ ان کے مطابق محنت اور دیانتداری سے
کوشش کریں گے۔(سب خدام نے بیک آواز کہا ای والله )
(۳) کیا آپ اقرار کرتے ہیں کہ جو قواعد میں نے بیان کئے ہیں آپ ان کے مطابق محنت اور دیانتداری سے
کوشش کریں گے۔(سب خدام نے بیک آواز کها ای والله )
نوٹ:۔اصل تقریر کا جو مسودہ ملا ہے اس میں صرف تین امور کے بارہ میں ہی حضور نے خدام سے عہد لیا
ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ تقریر کا کچھ حصہ تلف ہو گیا ہے۔مرتب)

آج 10 میں سے 10 باقی