خدام الاحمدیہ کو بعض اہم ہدایات

مشعل راہ (جلد اوّل)

593
خدام الاحمدیہ کو بعض اہم ہدایات
انعامات کی تقسیم کے متعلق میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں۔چاہئے تھا
انعامات کے بارے میں ہدایات کہ نوجوانوں کی ایسے رنگ میں تربیت کی جاتی کہ انہیں معلوم ہو تاکہ
اس موقعہ پر انہیں کس طرح کام کرنا چاہئے۔جب کسی نوجوان کو انعام دیا جاتا ہے تو اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ
دوسرے نوجوانوں کے دلوں میں بھی تحریک پیدا ہو کہ وہ بھی ویسے ہی کام کریں اور دوسروں کے دلوں میں تحریک
کا ثبوت اس طرح مل سکتا ہے کہ وہ اس میں دلچسپی لیں۔یوں تو انعام دینے والا دوسروں کے لئے دل میں بھی دعا
کر سکتا ہے مگر میں نے جو طریق جاری کیا تھا کہ دوسرے باركَ اللهُ لكَ فِیهِ کہیں تو اس کی غرض یہ تھی کہ
دوسروں کے دل میں ایسے کاموں کی رغبت پیدا ہو مگر انعامات کی تقسیم کے وقت باقی سب لوگ خاموش رہے ہیں
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ میری یہ ہدایت انہیں فراموش ہو چکی ہے۔ان کا فرض تھا کہ جب کسی کو انعام ملتاتو وہ
بلند آواز سے بَارَكَ اللهُ لَكَ فِيهِ کہتے۔دوسری عجیب بات میں نے یہ دیکھی ہے کہ انعام لینے
والوں کو بھی یہ معلوم نہیں کہ انہیں کیا کہنا چاہئے۔ان میں سے
بھی بعض نے باركَ الله لك فيه کہ دیا حالانکہ انعام دینے والا کہتا ہے بارك الله لك فيه۔خدا
تجھے برکت دے اور اس انعام کو تیرے لئے فائدہ بخش بنائے اور یہ انعام تیری آئندہ ترقیات کا پیش خیمہ ہو اور
انعام لینے والا کہتا ہے جزاکم اللہ کیونکہ انعام دینے والے نے اسے انعام بھی دیا اور دعا بھی دی۔پس یہ
اس کے شکریہ میں دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالی تجھے اس نیکی کی جزا عطا فرمائے۔اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے شریعت
نے یہ سکھایا ہے کہ جب کوئی شخص کھانا کھائے تو فارغ ہونے پر کہے کہ الحمد للہ۔اب یہ عقل کے بالکل
خلاف بات ہو گی اگر کھانا کھلانے والا الحمدللہ کہے اور کھانا کھانے والا خاموش رہے۔پس انعام دینے
والے کے لئے مناسب فقرہ یہ ہے کہ بارک اللہ لک فیہ اور انعام لینے والے کے لئے مناسب فقرہ یہ ہے
کہ جزاکم اللہ یعنی جنہوں نے انعام دیا ہے اللہ تعالٰی ان کی اس نیکی کو قبول کرے اور انہیں اس کا نیک
بدلہ دے۔پس آئندہ کے لئے یاد رکھو کہ جب انعام دینے والا بارک اللہ لک فیہ کے تو دوسرے بھی
یہی فقرہ زور سے کہیں تا انعام لینے والے کو محسوس ہو کہ سب نے اس کے کام کو پسند کیا ہے اور وہ بھی اس کی
خوشی میں شریک ہیں اور لینے والا جزاکم اللہ کہے تا اس کے دل میں شکر گزاری کا مادہ پیدا ہو۔اب میں
آپ لوگوں کو چند فقرات کہنے کے بعد دعا کے ساتھ رخصت کرتا ہوں۔

594
سب سے پہلی بات تو میں یہ
مرکز میں آکر نوجوان جو کچھ سیکھیں اسے اپنی مجالس تک پہنچا میں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ
پہنچائیں۔لوگوں نے جو کچھ یہاں سے سیکھا ہے اسے یاد رکھیے اور دوسروں تک پہنچائیے۔جو جو نمائندے یہاں آئے ہیں
ان کو چاہئے کہ وہ واپس جا کر اپنی اپنی مجالس کا اجلاس کریں اور ان کے سامنے وہ ساری کیفیت بیان کریں جو انہوں
نے دیکھی ہے اور ان باتوں کا خلاصہ بیان کریں جو میں نے کہی ہیں اور ان فیصلوں کا ذکر کریں جو آپ لوگوں کے
مشورہ کے بعد میں نے کئے ہیں اور انہیں تحریک کریں کہ وہ ان تمام باتوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں۔اس طرح جو عہد میں نے کل لیا تھایا آج لیا ہے وہ عہد تمام خدام سے میٹنگ کر کے لیں اور انہیں سکھائیں کہ جب
عہد لیا جائے تو "آنی" زور سے کہیں اور "والله" نسبتاً آہستہ آواز میں کہا جائے۔بہر حال "ای
واللہ " کہنے کی مشق اس طرح کرائیں کہ اس کی آواز سے میدان گونج اٹھے۔"
میں نے بتایا ہے کہ ای کا لفظ خود بخود اپنی ذات میں طاقت رکھتا ہے اور مشق سے یہ طاقت دوگنی تگنی
بڑھائی جاسکتی ہے۔۔۔آئندہ کے لئے اس طرح مشق کرو کہ "ای" کہنے والے خواہ چند افراد ہی ہوں ان کی
آواز فضا میں ایک گونج پیدا کر دے۔اس کے علاوہ تین چھوٹی چھوٹی اور بھی باتیں ہیں۔۔تھے۔۔خدام الاحمدیہ کی تنظیم جب جاری کی گئی تھی تو میں نے تیرنے اور سواری کی مشق
تیرا کی سیکھنے کی ہدایت کی طرف خاص طور پر توجہ دلائی تھی۔کل ہی شیخو پورہ کے دوستوں نے ایک واقعہ
سنایا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر خدام میری ہدایت پر عمل کرتے تو وہ حادثہ نہ ہو تا۔وہ واقعہ یہ ہے کہ جب
سیلاب آیا تو شیخوپورہ کا ایک احمدی لڑکا اور لڑکوں کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کو بچانے کے لئے گیا۔پھٹوں کی
کشتی پر وہ سوار تھے۔راستہ میں کشتی الٹ گئی۔باقی تو بچ گئے لیکن وہ چونکہ تیرنا نہیں جانتا تھا اس لئے ڈوب گیا۔میں نے خدام کو توجہ دلائی کہ سب سے اہم چیز تیرنا ہے۔زمین پر جو مصیبتیں آتی ہیں ان سے انسان اپنی کوشش
سے بچ سکتا ہے لیکن پانی میں جو مصیبتیں آتی ہیں ان سے بغیر تیرنے کے رہائی نہیں مل سکتی۔اسی لئے میں نے
نوجوانوں کو اس طرف توجہ دلائی تھی مگر معلوم ہوتا ہے کہ خدام نے اس فن کی طرف جو نہایت شریف فن ہے
توجہ نہیں کی۔یہ ظاہر ہے کہ تم تیرا کی کا فن خشکی پر نہیں سیکھ سکتے اس کے لئے بہر حال تمہیں پانی میں داخل ہونا
پڑے گا۔کوئی افیونی یہ سمجھ لے کہ وہ خشکی پر بھی تیر سکتا ہے تو اور بات ہے ورنہ کوئی عظمند ایسا خیال نہیں
کر سکتا۔"
تیر نا انسانی زندگی کا ایک ضروری حصہ ہے۔اگر جہاز میں انسان سوار ہو اور جہاز ڈوبنے لگے تو اسے
تیر نے کا فن اتنا تو آنا چاہئے کہ وہ دس منٹ یا دو چار گھنٹے پانی میں تیر سکے تاکہ اگر اس کو کوئی مدد پہنچ سکتی ہو تو اس
عرصہ میں اسے پہنچ جائے۔یہ تو نہ ہو کہ ادھر پانی میں گرے اور ادھر گرتے ہی ڈوب جائے۔۔۔۔۔۔یہ دیکھنے کے لئے
کہ خدام میں کتنے تیرنا جانتے ہیں میں تمام خدام سے کہتا ہوں کہ ان میں سے جو تیرنا جانتے ہیں وہ کھڑے

595
ہو جائیں۔(اس پر ستر فی صد خدام کھڑے ہوئے) حضور نے فرمایا کو شش کرو کہ یہ ستر فی صد سوفی صد بن جائے۔گو اس تعداد کو دیکھ کر یہ پتہ نہیں لگتا کہ یہ ستر فی صد کتنا تیرنا جانتے ہیں۔ممکن ہے پانچ پانچ ہاتھ تیر کر ہی یہ سترفی
صدی ختم ہو جائیں۔۔غرض لمبے تیرنے کی بھی مشق کرنی چاہئے۔"
ایک اور بات جس کی طرف میں نے پہلے بھی کئی دفعہ توجہ
ہنر سیکھنے کی طرف متوجہ ہونے کی ہدایت دلاتی ہے مگر اب تک توجہ نہیں کی گئی یہ ہے کہ ہر خادم کو
کوئی نہ کوئی ہنر آنا چاہئے۔پڑھنا لکھنا غیر طبعی چیز ہے اور ہنر ایک طبعی چیز ہے جو ہر جگہ کام آسکتی ہے۔مثلاً معماری
ہے۔لوہاری ہے۔نجاری ہے یا اسی قسم کے اور پیشے ہیں۔پیشہ ور ہر جگہ اپنے گزارے کی صورت پیدا کر لیتا ہے
اور لوگ اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔آپ کو اگر اچھی عربی آتی ہے اور آپ افغانستان چلے جائیں تو آپ کی
کوئی قیمت نہیں لیکن اگر آپ لوہارا کا یا نجار کا کام جانتے ہیں یا آپ درزی ہیں یا آپ جو تا بنانا جانتے ہیں تو آپ کی
بڑی قیمت ہے۔اسی طرح آپ کو اچھی انگریزی آتی ہے اور آپ آزاد علاقے میں چلے جائیں تو آپ کی کوئی
قیمت نہیں لیکن آپ لوہار کا کام جانتے ہیں یا اچھے بڑھتی ہیں تو وہ آپ کو سر پر اٹھا لیں گے۔یہی حال جرمنی اور
فرانس وغیرہ کا ہے۔وہاں بھی محض علم کی کوئی قیمت نہیں لیکن اگر آپ کو کوئی پیشہ آتا ہے تو آپ کی بڑی قیمت
ہے۔اسی طرح آپ وحشی قبائل میں چلے جائیں تو وہاں بھی پیشے کی بڑی قدر ہوتی ہے لیکن فلسفہ کسی کام نہیں
آسکتا۔میں نے کہا تھا کہ ایسی جماعتیں جن کو ہر وقت خطرات درپیش ہوں ان کو اس بات کی زیادہ ضرورت ہوتی
ہے کہ وہ مختلف قسم کے پیشے اور ہنر سیکھیں۔مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ خدام نے اس طرف بھی توجہ
نہیں کی۔سب سے زیادہ ملزم اس بارہ میں مرکزی عہدیدار ہیں۔میں نے تو ایک صنعتی سکول بھی کھولا تھا اور چاہا
تھا کہ جماعت کے نوجوان مختلف قسم کے پیشے اور ہنر سیکھ کر باعزت طور پر اپنی زندگی بسر کرنے کے قابل ہو سکیں مگر
اس کی طرف بھی توجہ نہ کی گئی اور وہ مدرسہ بند کرنا پڑا۔بہر حال جماعت کے نوجوانوں کو کسی نہ کسی پیشہ کے سیکھنے
کی طرف ضرور توجہ کرنی چاہئے مختلف قسم کے پیشے اور ہنر جاننا غیر ملکوں میں جانے کے لئے بڑی سہولت
پیدا کرنے والی چیز ہے اور ان کے ذریعہ وہاں آسانی سے روزی کمائی جا سکتی ہے۔اس کے علاوہ ہماری جماعت کی
ترقی میں بھی ان پیشوں کا بہت حد تک دخل ہے۔"
ایک تو نوجوانوں کو تعلیمی ڈگریوں کی طرف توجہ کرنی چاہئے
منہ اور دانت صاف رکھنے کی ہدایت اور دوسرے انہیں کوئی نہ کوئی ہنر سیکھنا چاہئے۔تیرے میں
اس امر کی طرف توجہ دلائے بغیر نہیں رہ سکتا کہ عام طور پر ہماری جماعت کے دوستوں میں اور شاید باقی لوگوں میں
بھی منہ کو صاف رکھنے کی عادت نہیں پائی جاتی۔اس کا نتیجہ یہ ہے جب وہ بات کرتے ہیں تو ان کے منہ سے اتنی
شدید بو آتی ہے کہ سردرد شروع ہو جاتا ہے حالانکہ دانتوں کی صفائی سے معدہ اچھا رہتا ہے اور معدہ کی مضبوطی

596
سے انسانی صحت اچھی رہتی ہے۔پس میں خدام الاحمدیہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ مہینہ میں ایک دفعہ اس کا امتحان
لیا کریں جس کا طریق یہ ہے کہ ایک دوسرے کے ناک کے پاس آکر اپنا سانس چھوڑو تاکہ دوسرا بتائے کہ تمہارے
تنفس سے بو آتی ہے یا نہیں۔گھریلو تعلقات پر اس چیز کا بڑا اثر ہوتا ہے۔قریب
بدبو کاروحانی اور سماجی تعلقات پر تباہ کن اثر ترین تعلق میاں بیوی کا ہوتا ہے۔ان کے آپس میں
کئی دفعہ جھگڑے ہوتے رہتے ہیں اور بالکل ممکن ہے کہ وہ اپنی ذات میں یہ سمجھتے ہوں کہ ان جھگڑوں کی فلاں فلاں
وجوہ ہیں لیکن در حقیقت اس کی وجہ یہ ہو کہ مرد کے لئے عورت کے منہ کی بد بو نا قابل برداشت ہو۔وہ اس بات کو
ظاہر نہیں کرے گا لیکن آہستہ آہستہ اس کے دل میں یہ خیالات پیدا ہونے شروع ہو جائیں گے کہ اگر میں اپنی
بیوی کو چھوڑ دوں اور کسی اور سے شادی کرلوں تو اچھا ہے۔پس یہ ایک نہایت ہی اہم چیز ہے مگر اس کی طرف
بہت کم توجہ کی جاتی ہے حالانکہ یہ زندگی کے اہم ترین امور میں سے ہے۔صحت کا اس سے تعلق ہے۔سوشل
تعلقات پر اس کا اثر پڑتا ہے اور مذہب نے بھی اس کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی ہے۔چنانچہ رسول کریم میایی
نے اس پر اتنا زور دیا ہے کہ آپ فرماتے ہیں اگر کوئی شخص پیاز کھا کر مسجد میں آجاتا ہے یا لہسن کھا کر مسجد میں آجاتا
ہے تو فرشتے اس کے پاس نہیں آتے۔اب فرشتے تو ہر جگہ ہیں۔پاخانہ میں انسان جاتا ہے تو اس وقت بھی فرشتے
ساتھ ہوتے ہیں۔لہسن کے کھیت میں بھی فرشتے ہوتے ہیں۔پیاز کے کھیت میں بھی فرشتے ہوتے ہیں۔پھر اس
حدیث کے معنے کیا ہوئے؟ در حقیقت اس جگہ فرشتہ سے مراد آسمان کا فرشتہ نہیں۔وہ تو پاخانہ میں جاتا ہے۔لہسن
کے کھیت میں بھی جاتا ہے۔پیاز کے کھیت میں بھی جاتا ہے۔اس جگہ فرشتے سے شریف الطبع اور نازک مزاج
انسان مراد ہیں جن کے لئے بو نا قابل برداشت ہوتی ہے اور جو اس سے دور بھاگتے ہیں۔اسی لئے رسول کریم
می ان کی دیوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مجالس میں آؤ تو عطر و غیرہ لگا کر آؤ تاکہ لوگوں کے اجتماع کی وجہ سے بو پیدا نہ
الله
صلی علی
فرموده ۲۳ اکتوبر ۱۹۵۰ء مطبوعه الفضل یکم اگست ۱۹۶۲ء)

آج 10 میں سے 10 باقی