تربیتی کو رس کے اختتام پر حضور کا خطاب

مشعل راہ (جلد اوّل)

تربیتی کورس کے اختتام پر حضور کا خطاب
تربیتی کلاسز کے نصاب کے متعلق حضور کی ہدایات
بڑی بھاری چیز جو تمہاری آنکھوں کے سامنے رہنی چاہئے وہ یہ ہے کہ ہم نے
:
احمدیت کے ذریعے سے اس عہد کو پورا کرنا ہے جو رسول کریم نے خدا تعالیٰ سے کیا
عکرمہ کی زندگی میں حیرت انگیز انقلاب
ہمارے ہر نو جوان کے اندر یہ آگ ہونی چاہئے کہ وہ اسلام اور احمد بیت کو
قائم کر دے
ہر ایک مالی قربانی اور تبلیغ کے لئے تیار ہو جاؤ

598
” ہر نوجوان کے اندر یہ آگ ہونی چاہئے کہ وہ اسلام اور
احمدیت کی تبلیغ کو قائم کر دے"
اگر یہ آگ پیدا نہ ہو تو وہ سلسلہ کے لئے مفید وجود
دوا
نہیں"
ے نومبر ۱۹۵۰ء بعد نماز عصر چودہ روزہ تربیتی کورس کے اختتام پر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی طرف سے
تربیتی کورس میں شامل ہونے والے خدام کو الوداعی پارٹی دی گئی جس میں حضرت (۔۔۔۔) خلیفہ المسیح الثانی نے بھی
شمولیت فرمائی۔اس موقعہ پر مکرم مولوی محمد صدیق صاحب مولوی فاضل انچارج کیمپ نے مفصل رپورٹ پڑھ
کر سنائی اور حضرت (۔۔۔۔۔۔) خلیفہ المسیح الثانی سے درخواست کی کہ اس دفعہ جو خامیاں رہ گئی ہیں ان کے متعلق
حضور راہنمائی فرمائیں تا آئندہ انہیں دور کیا جا سکے۔اس کے بعد حضور کے ارشاد پر مکرم مولوی صاحب نے تمام خدام کے نام جو اس کو رس میں شامل ہوئے
اور ان کے حاصل کردہ نمبر پڑھ کر سنائے۔کورس میں مکرم مولوی ناصرالدین صاحب مولوی فاضل (محمد آباد
اسٹیٹ سندھ اول ، مولوی محمد امین صاحب مولوی فاضل ( ننکانہ صاحب) دوم اور صوفی محمد رفیق صاحب و قریشی
محمد احمد صاحب (ربوہ) سوم رہے۔نام سنائے جانے کے وقت حضور کے ارشاد پر ہر خادم کھڑا ہو جاتا تھا تاکہ
دوسرے دوست اسے پہچان سکیں۔اس موقعہ پر حضور نے جو تقریر فرمائی تھی وہ پہلی مرتبہ رسالہ خالد جنوری
۱۹۶۷ء میں شائع ہوئی تھی۔(مرتب)
حضور نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا :۔” نام جو میں نے پڑھوائے تھے اس کی ایک حکمت یہ بھی تھی کہ دیکھوں تربیت کا کس حد تک اثر ہوا ہے۔پچاس خدام میں سے بارہ ایسے تھے جو کھڑے ہونے سے پہلے اس کے لئے تیار نہیں تھے۔اس سے معلوم ہوتا ہے
کہ ان پر تربیتی کلاس کا کوئی اثر نہیں ہوا لیکن اکثریت ایسی تھی جس نے اپنا مقصد سمجھا تھا یعنی پچاس میں سے
اڑ تمہیں کا کھڑا ہونا ظاہر کرتا تھا کہ وہ انتظار میں تھے کہ آواز آئے اور وہ اٹھ کھڑے ہوں لیکن بارہ ایسے تھے جو

599
مردوں کی طرح کھڑے ہوئے۔ان کو دیکھ کر یہ ظاہر نہیں ہو تا تھا کہ وہ کسی تربیتی کیمپ میں رہ چکے ہیں بلکہ یوں
معلوم ہو تا تھا جیسے وہ کسی مسجد کے ملاں کے شاگردوں میں سے ہیں۔مولوی محمد صدیق صاحب نے اپنی رپورٹ میں ذکر کیا ہے کہ اکثر مجالس سے نمائندگان نہیں آئے۔جہاں تک انسانی نفس کا تعلق ہے نئی بات لوگ آہستہ آہستہ اختیار کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے زمانہ کے لوگ آج کل کے لوگوں سے تقویٰ میں بہت بڑھے ہوئے تھے لیکن جب آپ نے یہ اعلان
فرمایا کہ ہر احمدی ہر تین ماہ کے بعد ایک پائی فی روپیہ کے حساب سے چندہ دے تو بعض دوستوں نے یہ کہا کہ اس
طرح تو احمدیت میں داخل ہونے میں مشکل پیدا ہو جائے گی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کئی لوگ ایسے بھی تھے جو
ایک پائی فی روپیہ فی سہ ماہی سے کئی گنا زیادہ چندہ دیتے تھے مگر اس شرح کے مقرر ہو جانے سے بعض نے خیال
کر لیا کہ اس طرح احمدیت قبول کرنے میں لوگ ہچکچاہٹ محسوس کریں گے لیکن اب کئی لوگ ایسے ہیں جو اپنی آمد
کا تیس چالیس فی صدی چندہ دیتے ہیں حالانکہ ان میں سے بعض ایمان میں اتنے پختہ نہیں جتنے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے۔۔۔ایمان میں پختہ تھے لیکن اس زمانہ میں لوگ ایک پائی فی روپیہ فی سہ ماہی شرح چنده
مقرر ہونے سے گھبراتے تھے۔پس ابتداء میں ہمیشہ دقتیں پیش آتی ہیں لیکن جب کام چلے گا خدام میں اس کی اہمیت پیدا ہوتی چلی جائے
گی۔بڑی بات یہ ہے کہ کورس میں شامل ہونے والوں کو چاہئے کہ وہ اپنی اپنی جگہ پر خدام کی تنظیم کریں۔میں
سمجھتا ہوں کہ ابھی خدام کی دس فی صدی تنظیم ہوئی ہے۔نوے فی صدی تنظیم ابھی باقی ہے۔آپ کو چاہئے کہ
اپنی اپنی جگہوں پر جا کر خدام کی تنظیم کریں۔اسی طرح ارد گرد کے علاقہ میں پھر پھر کر مجالس میں تحریک کریں کہ
اگلے سال اس کو رس میں شامل ہونے کے لئے خدام زیادہ سے زیادہ تعداد میں آئیں۔بعض جگہوں پر مشکلات
بھی ہیں۔مثلاً کراچی کی جماعت کے اکثر خدام ملازمت پیشہ ہیں اس لئے انہیں چھٹیاں ملنی مشکل ہوں گی لیکن یہ
ہو سکتا ہے کہ سال میں دو تین خدام اس کو رس میں شامل ہو جائیں اور وہاں جا کر باقی خدام کو ٹریننگ دیں کیونکہ
اس انتظام کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ جو خدام اس تربیتی کورس میں شامل ہوں وہ واپس جا کر دو سرے خدام کو
ٹریننگ دیں۔یاد رکھیں کہ اس کو رس سے ہمارا یہ مقصد نہیں تھا کہ ہم تمیں چالیس خدام کو ٹرینڈ کریں یا ہمیں صرف
تمیں چالیس خدام کی ضرورت ہے بلکہ ہمارا مقصد یہ تھا کہ جس خادم کو اس کے لئے بلایا جائے وہ آگے دوسروں کو
سکھائے اور کوشش کرے کہ آئندہ سال زیادہ خدام اس کو رس میں حصہ لیں۔آپ میں سے ہر ایک خادم دو چار
پانچ چھ اور خدام کو ٹریننگ دے۔اسی طرح وہ خدام آگے اور خدام کو ٹریننگ دیں۔اس طرح پچاس خدام کو
تربیت دینے کی وجہ سے ہزاروں تک یہ تربیت پہنچ جائے گی۔میں نے اساتذہ سے کہا تھا کہ اس کو رس میں موٹی موٹی باتیں سکھائی جائیں۔پیچیدگیوں میں نہ پڑا جائے۔

600
اس لئے بطور امتحان میں ایک دو باتیں پوچھتا ہوں۔انڈر ٹریننگ (زیر تربیت) خدام سب کھڑے ہو جائیں۔جو
سوال میں کروں گا اس کا جواب نہیں دینا بلکہ صرف ہاتھ کھڑا کرنا ہے۔جس سے معلوم ہو کہ تمہیں جواب آتا ہے
اور میں جس سے چاہوں گا جو اب پوچھ لوں گا۔مثلاً میں ایک فقرہ بولتا ہوں۔اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ غلط ہے اور
یہ خیال کرتے ہیں کہ آپ اس کی اصلاح کرلیں گے تو ہاتھ کھڑا کریں۔اس میں مولوی فاضل یا مدرسہ احمدیہ کے
فارغ التحصیل خدام سرے سے مخاطب نہیں۔مثلاً میں یہ فقرہ بولتا ہوں إِنَّ اللهَ أَمَرَ المُؤمِنونَ أَن
يصلون - بولو یہ صحیح ہے یا غلط؟"
(اس پر متعد د خدام نے ہاتھ کھڑے کئے اور حضور نے ایک خادم حفیظ احمد صاحب سے دریافت فرمایا کہ
اس میں کیا غلطی ہے ؟ انہوں نے دو غلطیوں کی تصحیح کی یعنی انہوں نے بتایا کہ "الله" اسم "ان" ہے۔اس
لئے اس پر بجائے کسرہ" کے "فتح" آئے گی۔کیونکہ "ان" اپنے مابعد کو فتح دیتا ہے اور "المُؤمِنونَ"
مفعول نبہ ہونے کی وجہ سے منصوب ہوگا یعنی "المُومِنینَ " پڑھا جائے گا۔آخری غلطی کی وہ تصحیح نہ
کر سکے۔)
حضرت (۔۔۔۔) خلیفہ المسیح الثانی نے دوسرے خدام سے دریافت فرمایا کہ بتائیں کیا اور بھی غلطی ہے یا
نہیں ؟ مگر کوئی خادم جواب نہ دے سکا۔حضور نے فرمایا کہ اس فقرہ میں يُصَلُّونَ نہیں چاہئے بلکہ صرف
يصلوا چاہئے۔دوسرا سوال حضور نے یہ کیا کہ :۔فاعل کے آخر میں جو حرکت آتی ہے وہ کیا ہے؟ جو خدام اس سوال کا جواب بتا سکتے ہیں وہ ہاتھ کھڑا کریں۔اس پر متعدد خدام نے ہاتھ کھڑے کئے جن میں ہمارے نو مسلم بھائی رشید احمد صاحب امریکن واقف
زندگی بھی شامل تھے۔مکرم رشید احمد صاحب نے بھی چودہ روزہ تربیتی کورس میں با قاعدہ شمولیت کی تھی۔حضور
نے مکرم رشید احمد صاحب سے ہی اس سوال کا جواب پوچھا۔انہوں نے بتایا کہ فاعل کے آخر میں رفع آتا ہے۔اس کے بعد حضور نے فرمایا :۔" آپ لوگوں نے جو کچھ پڑھا ہے میں امید کرتا ہوں کہ وہ لکھا بھی ہو گا" (اس کے بعد حضور نے اساتذہ
کرام سے سوال کیا کہ وہ جو کچھ پڑھایا کرتے تھے آیا وہ لکھوایا بھی کرتے تھے یا نہیں ؟ اور خدام اپنی جگہوں پر واپس
جاکر ان اسباق کو یاد کرنا چاہیں تو وہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اس پر مکرم مولوی سیف الرحمن صاحب فاضل
مولوی محمد احمد صاحب ثاقب، مکرم مولوی غلام باری صاحب سیف مکرم مولانا جلال الدین صاحب مشمس ، مکرم
مولوی خورشید احمد صاحب شاد نے عرض کیا کہ حضور سوائے ان پڑھ خدام کے کہ وہ لکھنا نہیں جانتے باقی خدام
نے اسباق نوٹ کرلئے ہیں اور واپس جا کر وہ اگر یاد کرنا چاہیں تو ایسا کر سکتے ہیں۔درم
اس کے بعد حضور نے فرمایا:۔رپورٹ میں ایک بات یہ بھی کہی گئی ہے کہ افسوس ہے کو رس پورا نہیں ہو سکا کیونکہ جو خدام کو رس

601
میں شامل ہوئے ان میں سے بعض کی علمی قابلیت اپنے ساتھیوں کی نسبت بہت کم تھی۔میں نے شروع میں ہی
ہدایت کی تھی کہ جو خدام تعلیم یافتہ نہیں ان کو الگ تو نہیں پڑھانا چاہئے لیکن اس کا یہ اثر بھی نہیں پڑنا چاہئے کہ
کو رس خراب ہو جائے کیونکہ اگر یہ غلطی کی جائے تو نا فرض شناسی کی ایسی عادت پڑ جائے گی کہ اس کا روکنا مشکل
ہو گا۔ہر طالب علم کے اندر یہ احساس ہونا چاہئے کہ استاد اپنے فرض کو ادا کر رہا ہے اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا
ہے جب استاد اپنے پہلے فرض یعنی کو رس کو پورا کر دے۔میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ یہ غلطی سرزد نہیں ہوگی۔پڑھانے کے لئے بے شک آسان الفاظ استعمال کر لو لیکن کو رس پورا کر دینا چاہئے۔میں نے مولوی سیف الرحمن
صاحب کو جن کے سپرد عربی کی ابتدائی تعلیم تھی ، یہ ہدایت کی تھی کہ صرف و نحو کی لمبی باتوں میں نہ پڑو۔صرف
ایسی موٹی موٹی باتیں بتا دو جن سے خدام کے اندر قرآن و حدیث پڑھنے کے لئے دلیری پیدا ہو جائے اور اس طرح
اگر ایک گھنٹہ روزانہ بھی پڑھائی کی جاتی تو اس قدر عربی چھ سات دن میں پڑھائی جاسکتی تھی یعنی عنوان بتا دیئے
جاتے تاکہ کوئی شخص عربی لفظ بول کر انہیں ڈرا نہ سکے۔بہر حال آئندہ یہ احتیاط ہونی چاہئے کہ کورس پورا ہو
جائے۔اگر کورس پورا نہیں ہو گا تو نہ تو طالب علم اپنے مقصد کو حاصل کر سکیں گے اور نہ استادوں کے متعلق وہ
اچھا امپریشن (Impression) لے کر جائیں گے۔یہ تو صاف بات ہے کہ اگر ڈاکٹر اپنے شاگرد کو آدھی
ڈاکٹری پڑھا دے تو وہ لوگوں کو مارنے والا بنے گا، جلانے والا نہیں بنے گا اسی طرح وہ کو رس جو مقرر کیا گیا ہے اگر
پورا نہ ہو تو لازماً اس کا اچھا اثر نہیں پڑ سکتا۔بڑی بھاری چیز جو تمہاری آنکھوں کے سامنے رہنی چاہئے وہ یہ ہے کہ ہم نے احمدیت
کے ذریعہ سے اس عہد کو پورا کرنا ہے جو رسول کریم میں تم نے خد اتعالیٰ سے کیا۔ہمارا فرض تھا کہ ہم یہ
عہد آپ کے ذہن نشین کرائیں اور اساتذہ کا فرض تھا کہ ہمارا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے آپ کو پڑھائیں۔اگر
نمائندہ خدام اس چیز کو سمجھ لیں اور انہیں اس کا یقین ہو جائے اور ساتھ ہی وہ اس کو آگے پھیلانے کی کوشش
کریں تا وہ اس عہد کو تازہ کریں جو رسول کریم میل ل ل ل لو ہم نے خدا تعالیٰ کی خاطر ہم سے لیا تو ہمیں بہت جلد کامیابی
حاصل ہو سکتی ہے۔رسول کریم ملی یا اللہ نے یہ عہد اپنی ذات کے لئے نہیں لیا تھا بلکہ آپ نے یہ عہد خدا تعالیٰ کی خاطر لیا تھا۔اگر ہم اس کو پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں تو اس لئے تا اس عہد کو جو آج سے چودہ سو سال قبل لیا گیا تھا دوبارہ
زندہ کریں۔دوسروں کو یاد دلائیں اور اسے لوگوں میں قائم کرنے کی کوشش کریں۔اگر یہ بات پختہ ہو جائے تو
ہم اس فرض کو ادا کریں گے جو ہمارے ذمہ لگایا گیا تھا۔ایک ماں جو قربانی کر سکتی ہے وہ ہر شخص جانتا ہے۔آپ
میں سے وہ کون سا شخص ہے جو ماں کے پیٹ سے پیدا نہیں ہوا۔بے شک بعض لوگ ایسے ہوں گے جنہوں نے اپنی
ماں کا دودھ نہیں پیا ہو گا یا جنہوں نے ماں کی تربیت اپنی ہوش میں حاصل نہیں کی ہوگی لیکن ایسے بہت کم ہیں۔نوے فی صدی لوگ ایسے نکلیں گے جنہوں نے اپنی ماں کا دودھ پیا ہو گا یا اس کی نگرانی میں دودھ پیا ہو گایا جنہوں

602
نے بچپن میں تربیت اپنی ماں کی نگرانی میں حاصل کی ہوگی۔وہ جانتے ہیں کہ مائیں کتنی قربانیں کرتی ہیں۔مائیں
قربانی کرنے میں بعض دفعہ اتنی بڑھ جاتی ہیں کہ انسان اندازہ نہیں کر سکتا۔وہ بسا اوقات یہ جانتے ہوئے کہ ان کی
قربانی بچہ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی قربانی پیش کر دیتی ہیں۔مثلا سینکڑوں، ہزاروں ایسی مثالیں ملتی ہیں کہ ایک
عورت جو پانی سے خوف کھاتی تھی جب اس کا بچہ پانی میں گر گیا تو باوجود یہ جاننے کے کہ وہ تیر نا نہیں جانتی یا یہ جانتے
ہوئے کہ وہ پانی میں کود کر بچہ کو بچا نہیں سکتی پانی میں چھلانگ لگا دیتی ہے اور وہ خیال نہیں کرتی کہ میں مرجاؤں گی یا
کسی ماں کا بچہ چوری ہو گیا ہو اور وہ اتنی دیر کے بعد اسے دیکھے کہ اسے پہچاننا مشکل ہو۔مثلاوہ بچہ ڈا کو اٹھا کرے
گئے ہوں اور انہوں نے اس کو ڈاکہ زنی کی تربیت دی ہو۔وہ چوری کے لئے باہر نکلے اور اپنی ماں کے ہاں چورنی
کرنے۔ماں نے پولیس کو رپورٹ کی ہو اور اس نے اسے گرفتار کر لیا ہو اور ماں کو بطور گواہ عدالت میں پیش کیا
ہو۔ایسے موقعہ پر ماں گواہی دے دے گی لیکن اس لئے کہ وہ جانتی نہیں کہ وہ اس کا اپنا بیٹا ہے۔مجسٹریٹ کے
سامنے اقرار کر لینے کے بعد کہ اس نے چوری کی ہے اور اس علم کے بعد اگر وہ انکار کر دے تو وہ سزا کی مستحق ہوگی
اگر اسے یہ پتہ لگ جائے کہ چور اس کا اپنا بیٹا ہے تو وہ فورا کہہ دے گی کہ چور یہ نہیں تھا۔میں نے جھوٹ بولا
ہے۔وہ اپنے آپ کو قید میں ڈال دے گی لیکن اس کے خلاف گواہی نہیں دے گی سوائے اس کے کہ وہ مومنہ ہو۔یہی حال ان لوگوں کا ہوتا ہے جو کچے مذہب میں داخل ہوتے ہیں لیکن پھر دور جا پڑتے ہیں۔ان کے دلوں میں یہ
خیال اور تصور تو ہوتا ہے کہ وہ بچے مذہب میں داخل ہیں لیکن وہ صرف ناموں سے محبت کرتے ہیں، حقیقت کو
پہچانے کی طاقت اپنے اندر نہیں رکھتے۔اگر کسی وقت انہیں معلوم ہو گا کہ وہ عملی طور پر اسی مذہب کی مخالفت کر
رہے ہیں جس کی سچائی کے وہ زبان سے قائل ہیں تو وہ فورا اپنے اندر تبدیلی پیدا کرلیں گے۔مثلاً آج کل مسلمان
لفظ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) سے تو محبت کرتے ہیں لیکن آپ کی روحانی شکل سے نفرت کرتے ہیں۔لیکن اگر
انہیں کسی وقت یہ پتہ لگ جائے کہ وہ شکل جس کو وہ اب تک غیر کی شکل سمجھ رہے تھے محمد رسول اللہ ملی اور کی
شکل ہے تو وہ اپنے خیال کو فور ابدل دیں گے اور مخالفت ایک ساعت میں بدل جائے گی۔صحابہ کو دیکھو ان میں
سے بعض رسول کریم ملی والی ریلی کے شدید ترین دشمن تھے لیکن جب انہیں یہ سمجھ آگیا کہ رسول کریم میں اللہ کچے
ہیں تو آنا فانا ان کی نفرت محبت میں بدل گئی۔عکرمہ جو ابو جہل کا بیٹا تھا، ہمیشہ رسول کریم میں ایم کی مخالفت کرتا رہا۔جب مکہ فتح ہوا تو بغض کی وجہ سے مکہ چھوڑ کر بھاگ گیا کیونکہ وہ آپ کی حکومت کے ماتحت رہنے کے لئے تیار
نہیں تھا۔اس کی بیوی دل سے مسلمان تھی۔رسول کریم میں اللہ نے عکرمہ کے متعلق یہ احکام صادر فرمائے تھے
کہ اگر وہ پکڑا جائے تو اسے سزا دی جائے۔اس کی بیوی نے جب یہ احکام سنے تو وہ رسول کریم علیہ کے پان
گئی اور عرض کیا یا رسول اللہ ا میں دل سے مسلمان ہوں۔عکرمہ کو بعض غلط فہمیاں ہیں جن کی بناء پر وہ آپ کی
مخالفت کرتا رہا ہے اور اب اسی مخالفت کی وجہ سے مکہ چھوڑ کر باہر چلا گیا ہے۔یا رسول اللہ وہ اسلام کی اس لئے
مخالفت کر رہا ہے کہ وہ سمجھتا ہے یہ دین جھوٹا ہے۔کیا یہ بہتر ہو گا کہ آپ کا ایک رشتہ دار غیروں میں دھکے کھا تا

603
پھرے یا یہ بہتر ہو گا کہ وہ آپ کے لئے قربانیاں کرے۔رسول کریم ملی ویلا لیلی نے عکرمہ کو معاف کرنے کا وعدہ
فرمایا۔عکرمہ کی بیوی نے دوبارہ عرض کیا یا رسول اللہ " عکرمہ اسلام سے اتنا متنفر ہے کہ اگر آپ نے فرمایا کہ
اسے یہاں آکر مسلمان ہونا پڑے گا تو وہ نہیں آئے گا۔رسول کریم ملی میللی امام نے فرمایا ہم اسے مسلمان ہونے کے
لئے نہیں کہیں گے۔عکرمہ حبشہ کی طرف بھاگ رہا تھا اور قریب تھا کہ کشتی میں سوار ہو جائے کہ اس کی بیوی
وہاں پہنچی۔اس نے کہا میرے خاوند ! تم مکہ کے در چوال رولر Viritual Ruler کے بیٹے تھے اور اب
غیروں میں دھکے کھاؤ گے۔کیا یہ بہتر نہیں کہ تم غیروں میں دھکے کھانے کی بجائے اپنے ایک رشتہ دار کی اطاعت
کرلو۔عکرمہ ! نے جواب دیا میں اسلام کا دشمن ہوں اور ساری عمر دشمنی کرتا رہا ہوں۔اب جب مسلمانوں کو فتح
ہو گئی ہے وہ میرے ساتھ وہی سلوک کریں گے جو ہم ان کے ساتھ کیا کرتے تھے۔اس کی بیوی نے کہا میں یہ بات کر
آئی ہوں۔رسول کریم ملی اہلیہ نے فرمایا ہے کہ اگر تم واپس چلے آؤ تو آپ معاف فرما دیں گے اور ساتھ ہی یہ
بھی فرمایا ہے کہ جی چاہے تو مسلمان ہو جائے ورنہ اسے مجبور نہیں کیا جائے گا۔عکرمہ نے تعجب سے کہا کیا یہ بات
بچی ہے۔اس کی بیوی نے کہا میں نے دو بدو باتیں کی ہیں۔چنانچہ وہ واپس آگیا اور کہا مجھے محمد رسول الله ملی می میریم
کے پاس لے چلو۔چنانچہ وہ اسے آپ کے پاس لے گئی۔عکرمہ نے آپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میری بیوی
کہتی ہے کہ آپ نے مجھے معاف کر دیا ہے۔کیا یہ ٹھیک ہے ؟ آپ نے فرمایا۔ہاں! اس نے ٹھیک کہا ہے۔عکرمہ
نے کہا میری بیوی نے یہ بھی کہا ہے کہ آپ مجھے اپنے مذہب میں داخل ہونے کے لئے مجبور نہیں کریں گے۔کیا
یہ ٹھیک ہے ؟ آپ نے فرمایا۔ہاں ! اس نے ٹھیک کہا ہے۔یہ سنتے ہی عکرمہ کی آنکھیں کھل گئیں اور اس نے کہا
اشهد ان لا اله الا الله و اشهد ان محمدا عبده و رسوله - رسول کریم ملی لیم کو اس سے حیرت
ہوئی۔عکرمہ نے کہا وہ شخص جو میرے جیسے دشمن کو معاف کرنے کے لئے تیار ہو گیا اور وہ یہ بھی نہیں کہتا کہ میں
اپنا مذہب تبدیل کر کے اس کے مذہب میں داخل ہو جاؤں وہ عام انسان نہیں ہو سکتا۔وہ یقینا خد اکار سول ہے اس
لئے میں آپ پر ایمان لاتا ہوں۔رسول کریم ملی یا لیلی دیوی نے فرمایا عکرمہ میں نے تمہیں صرف معاف ہی نہیں کیا بلکہ
اگر تمہاری کوئی خواہش ہو تو بیان کرو۔اگر وہ ہماری طاقت میں ہوئی تو ہم اسے پورا کریں گے لیکن وہ شخص جو
دنیاوی و جاہت کے لئے اپنی ساری عمر اڑ تا رہا کہنے لگا یا رسول اللہ ! مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں۔آپ دعا
فرما ئیں کہ خدا تعالیٰ میرے تمام گناہ معاف کر دے۔یہ کتنا بڑا تغیر ہے جو عکرمہ میں پیدا ہوا۔پس مخالفت گو راستی
سے دور لے جانے والی ہے لیکن یہ بعض اوقات راستی کی طرف لانے کا موجب بھی بن جاتی ہے۔دنیا احمدیت کی
مخالفت اس لئے نہیں کرتی کہ یہ بچی ہے بلکہ وہ اس لئے مخالفت کرتی ہے کہ وہ سمجھتی ہے یہ جھوٹ ہے۔ہاں کچھ
صاحب اغراض بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ اگر ہم نے احمدیت کو قبول کر لیا تو ہماری نمبر داریاں اور حکومتیں جاتی رہیں
گی لیکن مخالفین کا اکثر حصہ یہ سمجھتا ہے کہ ہم خدا اور اس کے رسول کے مخالف ہیں۔آپ سمجھتے ہیں کہ ان
لوگوں کا ایمان لانا بھی آسان ہے اور ان کا قابل رحم ہو نا بھی یقینی ہے۔اگر ہم یہ ثابت کر دیں کہ ہم خدا اور اس

604
کے رسول کے مخالف نہیں تو ان کی مخالفت عقیدت سے بدل جائے گی اور ان کی حالت قابل رحم اس لئے ہے کہ
ہماری اس لئے مخالفت نہیں کرتے کہ ہم ان کے خدا اور اس کے رسول کے خادم ہیں بلکہ وہ اس غلط فہمی میں مبتلا
ہیں کہ ہم ان کے خدا اور رسول کی مخالفت کرتے ہیں۔گویا وہ خدا اور اس کے رسول کی خاطر ہماری مخالفت کر
رہے ہیں اور جو خدا اور اس کے رسول کی خاطر ہماری مخالفت کر رہا ہے وہ ایک حد تک ہمارے لئے قابل عزت
بھی ہے کیونکہ اس کا جذبہ نیک ہے۔پس یہاں سے فارغ ہو کر اپنے اپنے علاقہ میں جاؤ اور خدام الاحمدیہ کی تنظیم
کرد، تبلیغ کرو اور کوشش کرو کہ مرکز کی آواز کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جائے۔ہمارے نوجوان ابھی بہت پیچھے
ہیں۔ہمارے ہر نوجوان کے اندر یہ آگ ہونی چاہئے کہ وہ اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کو قائم کر دے۔اگر یہ آگ
پیدا نہ ہو تو وہ سلسلہ کے لئے کوئی مفید وجود نہیں۔پس اپنے اندر ایک آگ پیدا کرو۔اپنے اندر ایک
سوزش اور جلن پیدا کرو۔جس کے نتیجہ میں تم میں سے ہر ایک مالی قربانی اور تبلیغ کے لئے تیار ہو جائے اور
تمہارے یہاں پڑھنے کا فائدہ تبھی ہو سکتا ہے جب تم باہر جاکر یہی اسباق دو سروں کو سکھاؤ۔ان کو خود بھی یاد رکھو
اپر عمل کرو اور دوسروں کو بھی سمجھاؤ اور ان سے عمل کروانے کی کوشش کرو اور پھر ایسے نئے آدمی پیدا کر و جو
تمہارے ساتھ مل کر احمدیت کی اشاعت میں حصہ لیں۔پھر کوشش کرو کہ وہ بھی ان پر عمل کریں اور نئے افراد
پیدا کریں اور ان سے عمل کروائیں۔وہ احمدیت میں داخل ہو کر اس کے احکام کے پابند ہوں اور اس کو آگے
پھیلائیں اور سلسلہ بڑھتے بڑھتے ایک دن ساری دنیا میں پھیل جائے۔یہی کام ہے جس کے لئے تم یہاں بلائے گئے
ہو اور یہی وہ کام ہے جس کو تمہیں ہر وقت مد نظر رکھنا چاہئے۔اگر تم نے یہ کام کیا تو تم خدا تعالیٰ کے سامنے سرخرو
ہو جاؤ گے اور اگر نہ کیا تو اس کی ناراضگی کا موجب بنو گے کیونکہ جتنے دن تم یہاں رہے تم نے محض ایک تھئیٹر
دیکھا ایک سینما دیکھا اور تم ایسی باتوں میں شامل رہے جن میں تمہاری روح شامل نہیں تھی۔تم نے اپنے دن بھی
ضائع کیے اور اپنے استادوں کے دن بھی ضائع کیے۔تمہاری مثال اس گدھے کی سی ہوگی جس کی پیٹھ پر کتابیں لدی
ان پر
ہوئی ہوں۔وہ خود ان سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتا لیکن دوسرے لوگ ان سے فائدہ حاصل کرتے ہیں"۔اس کے بعد حضور نے تمام نمائندگان سے جنہوں نے تربیتی کورس پاس کیا تھا مندرجہ ذیل عہد لیا۔حضور نے فرمایا :۔"کیا آپ لوگ اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ جو باتیں آپ نے یہاں سیکھی ہیں ان پر عمل کرنے کی پوری
کوشش کریں گے اور اپنی اپنی جماعتوں میں ان اسباق اور تعلیموں کو پھیلانے کی کوشش کریں گے اور زیادہ
سے زیادہ اخلاص خود بھی دکھائیں گے اور دوسروں میں بھی اخلاص پیدا کرنے کی کوشش کریں گے "
سب نمائندگان نے بیک زبان کہا "ای و الله"
یہ عہد حضور نے تین دفعہ لیا اس کے بعد حضور نے لمبی دعا فرمائی اور پھر تمام خدام کو حضور نے شرف
مصافحہ بخشا۔( فرمودہ ۷ نومبر ۱۹۵۰ء مطبوعہ ماہنامہ خالد جنوری ۱۹۶۷ء)

آج 10 میں سے 10 باقی