احیائے دین کے لئے تمہیں اپنے دلوں میں ایک نیا جوش اور نیا عزم پیدا کرنا چاہئے
مشعل راہ (جلد اوّل)
623
احیائے دین کے لئے تمہیں اپنے دلوں میں ایک نیا جوش
اور نیا عزم پیدا کرنا چاہیے
"حقیقت یہی ہے کہ آپس میں ملنے جلنے سے انسان کے اندر جوش اور عزم پیدا ہو تا ہے اور انسان اس سے
فائدہ اٹھاتا ہے پس آپ اپنی جگہوں پر واپس جا کر اپنا نیک نمونہ پیش کریں۔لوگوں کے سامنے نئی روح اور نئی
زندگی پیش کریں اور دو چار دس آدمیوں میں وہی جوش اور وہی عزم پیدا کر دیں جو آپ نے چند دن یہاں رہ کر
اپنے اندر پیدا کیا ہے پھر وہ لوگ دوسروں کے پاس جائیں اور ان کے اندر جوش اور عزم پیدا کریں۔جب لوگ
دیکھیں گے کہ یہ لڑکا آوارہ تھا، ربوہ میں چند دن تربیت حاصل کرنے کے بعد آیا تو اس نے آوار گی چھوڑ دی ہے۔وہ دین کی خدمت کر رہا ہے اور خدمت خلق میں مشغول ہے تو پانچ سات آدمی ضرور اس کے گرد جمع ہو جائیں
گے۔پس اگر تم نے ان چند دنوں سے فائدہ اٹھایا اور یہ روح اپنے اندر پیدا کر لی تو اچھی بات ہے اور تم نے اپنا
مقصد حاصل کر لیا لیکن اگر تم نے صرف کاپیوں میں اسباق کے نوٹ لئے ہیں تو یہ دن تم نے ضائع کئے۔اس سے
زیادہ باتیں قرآن کریم ، تو رات انجیل ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب ، میری کتب حضرت خلیفہ اول کی
کتب اور علمائے سلسلہ کی کتب میں موجود تھیں اور یہ کام تم گھر بیٹھ کر کر سکتے تھے۔صرف میری کتابوں میں بھی اتنا
مسالہ موجود ہے کہ اس کے سامنے ہر نوٹ تمہیں حقیر نظر آئیں گے لیکن اگر تم نے ان چند دن کی صحبت سے فائدہ
اٹھالیا تو یہ چیز تمہارے کام آئے گی۔خلوت میں اگر کتابیں پڑھی جائیں تو بسا اوقات مشوش دماغ
علم کے ساتھ عمل کی بھی ضرورت ہے ان سے کچھ حاصل نہیں کرتا لیکن دوسروں کے ساتھ بیٹھ کر جو
باتیں سنی جائیں وہ مفید ہو جاتی ہیں پس آج میں صرف اتنی نصیحت کرتا ہوں کہ تم عمل کی طرف توجہ دو۔باہر سے
،
جو رپورٹیں آتی ہیں ان میں بتانا چاہئے کہ خدام کی کیا حالت ہے لیکن جو عہد یدار لکھتا ہے کہ کوئی شخص ہماری بات
نہیں مانتا، میں اسے پاگل سمجھتا ہوں۔ہر ایک شخص کے کان ہیں پھر وہ تمہاری بات کیوں نہیں سنتا۔گاندھی جی
کھڑے ہوئے تو لوگ ان کے گرد جمع ہو گئے اور یہ محض اس لئے تھا کہ انہوں نے اپنا نمونہ دوسروں کے سامنے
پیش کیا۔تم بھی اپنا نمونہ پیش کرو لوگ تمہاری بات ماننے لوگ جائیں۔"
624
عهد یداران مایوس نہ ہوں بلکہ اپنے نیک نمونہ سے دوسروں میں حرکت اور جوش پیدا
کسی کی بڑائی اور زندگی کا یہی ثبوت ہوتا ہے کہ وہ باقیوں کو کمتر دکھاوے لیکن جو لوگ اپنی بڑائی
کریں۔چاہتے ہیں اور کام کرنا نہیں چاہتے ، وہ اپنے آپ کو اونچا کرنے کی بجائے باقیوں کو ذلیل کرنے کی
کوشش کرتے ہیں۔یہ برا طریق ہے اس سے بچنا چاہئے۔میرا یہ مطلب نہیں کہ نوجوانوں کی سستی اور غفلت
سے مرکز کو مطلع نہ کیا جائے۔ایسا ضرور کریں لیکن ایسی بات لکھتے وقت یہ دیکھ لینا چاہئے کہ کہیں یہ بات اپنے آپ
کو بڑھانے اور دوسروں کو ذلیل کرنے کے لئے تو نہیں۔پس ماننے والے موجود ہیں ، سننے والے موجود ہیں
بشر طیکہ کوئی منوانے والا اور سنانے والا ہو۔ہٹلر کو دیکھ لو۔وہ کس طرح اپنی قوم کو ساتھ لے کر نکلا۔انسان کے
اندر روح ہونی چاہئے۔اسے پر امید ہونا چاہئے اور اچھا نمونہ دکھانا چاہئے لوگ خود بخود تمہاری بات مانیں گے ،
سنیں گے اور اس پر عمل کریں گے۔لوگ قربانی سے ڈرتے ہیں تم قربانی پیش کر کے ان کاڈرا تار دو"۔فرموده ۱۲۱ اپریل ۱۹۵۱ء مطبوعہ الفضل ۲۵ جولائی ۱۹۶۲ء)