خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع سے حضور کا خطاب

مشعل راہ (جلد اوّل)

خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع سے حضور کا خطاب
اپنے چندے کو بڑھاؤ اور ہر جگہ خدام الاحمدیہ کی مجالس قائم کرو
سالانہ اجتماع کن دنوں میں ہوا کرے
ہر قوم کو اجتماع کی کوئی نہ کوئی صورت پیدا کرنی چاہئے
سالانہ اجتماع میں خدام کی حاضری کی طرف خصوصی توجہ کرنی چاہئے

626
اپنے چندہ کو منظم کرو اور ہر جگہ خدام کی مجالس قائم کرو
خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع منعقدہ اکتوبر ۱۹۵۱ء میں ۱۳ اکتوبر رات کے سوا سات بجے سید نا حضرت
خلیفتہ المسیح الثانی نے ایک مختصری تقریر فرمائی تھی جو درج ذیل ہے۔(مرتب)
چونکہ اس سال گرمی زیادہ پڑی ہے اور میری طبیعت کمزوری کی وجہ سے گرمی برداشت نہیں کر سکتی اس
لئے میں خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں گزشتہ سال جتنا حصہ نہیں لے بہ کا اس لئے میں نے چاہا کہ رات کے وقت
ایک مختصری تقریر کر دوں تا آخری تقریر کو ساتھ ملا کر تین تقاریر ہو جائیں۔در حقیقت یہ وقت علمی مقابلوں کا ہے
اور میں نے پروگرام پر غور کر کے سمجھا کر میں اس وقت میں سے کچھ وقت تقریر کے لئے لے سکتا ہوں کیونکہ علم
کے ساتھ تربیت اور ہدایات کا تعلق ہے اس لئے علمی مقابلوں کے وقت سے تقریر کے لئے کچھ وقت بچانا درست
ہو سکتا ہے چنانچہ میں کہلا بھیجا ر ہیں سات بجے آؤں گا اور تقریر بھی کروں گا۔میرے نزدیک کل جو شورٹی ہونے والی ہے ، اس میں اس امر پر بھی غور کر لیا جائے کہ آئندہ سالانہ اجتماع
کن دنوں میں ہوا کرے۔کل جب میں تقریر کر رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ تین چار نوجوان بے ہوش ہو گئے اور
انہیں اس جگہ پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کا انتظام ہے۔اس کی وجہ یہ تھی کہ اس سال اتنی گرمی پڑ رہی ہے کہ اس
میں کھڑا ہونا مشکل ہوتا ہے اور ہر نوجوان اس کی برداشت نہیں کر سکتا۔حقیقت تو یہ ہے کہ جو قومیں اپنے وطن
اور اس کے حالات کو یا د رکھتی ہیں وہ اپنے آپ کو اس کے مطابق بنانے کی کوشش کرتی ہیں لیکن بد قسمتی سے ہم
گرم ملک والے ٹھنڈے ملک والے حاکموں کے ماتحت ایک لمبا عرصہ گزار چکے ہیں اور ان کو آسائش اور آرام
کے لئے جو سامان کرتے ہم نے دیکھا اور اس میں بعض فوائد ہمیں نظر آئے ، ہم نے ان کی نقل شروع کر دی۔اب ہم واقعات سے اتنے مجبور ہو گئے ہیں کہ خواہ ان سے بچنے کی کتنی کوشش کریں ، ان سے بچ نہیں سکتے ورنہ
عرب اور افریقہ کے لوگ جن کے ملک میں اتنی گرمی پڑتی ہے کہ ہمارے ملک کی گرمی اس کے مقابلہ میں کچھ بھی
نہیں وہ دھوپ میں بہت اچھی طرح چلتے پھرتے ہیں اور گرمی کا انہیں احساس بھی نہیں ہوتا۔اس کی وجہ یہی ہے
کہ انہوں نے اپنے ملک کے حالات کو دیکھا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ جب انہوں نے عرب اور افریقہ جیسے گرم ممالک
میں بودوباش اختیار کی ہے تو انہوں نے اپنی روزی بھی وہیں سے تلاش کرنی ہے۔اس لئے انہوں نے بچپن سے
ہی ایسی عادات پیدا کر لی ہیں کہ وہ گرمی برداشت کر لیتے ہیں لیکن ہمارے ملک کے لوگوں نے ملکی حالات کے مطابق
اپنے حالات نہیں بنائے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک پر جو لوگ حاکم تھے انہوں نے جب اپنے آرام کے
لئے پنکھوں کا انتظام کیا تو یہ خیال کیا کہ اگر انہوں نے اپنے ماتحت کلرکوں کے لئے ایسا انتظام نہ کیا اور ان کے
کمروں میں بجلی کے پنکھے نہ لگوائے تو کام پوری طرح نہیں ہو گا۔اس لئے اگر چہ انہوں نے بجلیاں اپنے کام کے

627
لئے چلا ئیں لیکن بجلی کے پنکھے انہوں نے کلرکوں کے کمروں میں بھی لگا دیئے حالانکہ پٹھانوں مغلوں اور دوسرے
راجوں مہاراجوں کے زمانہ میں یہاں بجلیاں نہیں تھیں۔وہ انہی ملکوں میں رہتے تھے۔یہاں گرمی پڑتی تھی اور
وہ لوگ اس میں رہنے کی مشق کرتے تھے اس وجہ سے انہیں گرمی محسوس نہیں ہوتی تھی۔آہستہ آہستہ جب ہم
اپنے ملک کے حالات کو سدھاریں گے یا ہمار ا ملک سدھر جائے گا تو یہ دونوں باتیں ممکنات میں سے ہو جائیں گی یا تو
انگریزوں کے جانے کے بعد لوگ آرام و آسائش کے خیال کو چھوڑ دیں گے اور وہ افریقہ اور عرب جیسے ٹیپیکل
کنٹریز (Typical Countreis) کی طرح گرمی اپنا لیں گے اور اسے برداشت کرنے کی مشق کریں گے
اور یا سائنس میں ترقی کر کے ملک کے حالات کو اپنے مطابق بنالیں گے جیسے یورپ نے ترقی کر کے کمروں کو گرم
کرنے کا طریق نکال لیا ہے اور ایسی ایجادیں کرلی ہیں جن سے ان کی زندگی آرام اور آسائش والی ہو گئی ہے۔اسی طرح ہمارے ملک کے لوگ ترقی کر کے ایسی ایجادیں کرلیں گے جن سے فضا ٹھنڈی ہو جائے گی اور تمام لوگ
اس ملک میں اس طرح رہیں گے جس طرح وہ ایک درمیانی گرمی والے ملک میں رہتے ہیں۔جس طرح لوگ
پہاڑوں پر رہتے ہیں غرض جب ملک ترقی کرے گا تو ہمارے ملک کے لوگ اپنے حالات کو گرمی کے مطابق بنالیں
گے یا ہمارے عالم اور سائنسدان گرمی کو ہمارے حالات کے مطابق بنا دیں گے۔بہر حال کچھ نہ کچھ ضرور ہو گا
کیونکہ جب کوئی قوم ترقی کرتی ہے تو وہ ماحول کو اپنے مطابق بنالیا کرتی ہے لیکن جب تک یہ زمانہ نہیں آتا ہمیں یہ
احتیاط کرنی چاہئے کہ ہم اپنے اجتماع کو ٹھنڈے موسم میں کریں۔ہمارے ملک میں بد قسمتی سے یہ خیال پیدا ہو گیا
ہے کہ جو چیز انگریز نے پیدا کی ہے وہ تم نہ کرو اور یہ انگریزوں سے نفرت اور ان کی بد سلوکیوں کی وجہ سے ہے۔انگریز اپنے ایک خاص دن کی یاد میں دسمبر کے مہینہ میں سات آٹھ دن کی چھٹیاں دیا کرتا تھا۔۔اب ہندوستان اور
پاکستان دونوں ممالک نے وہ چھٹیاں منسوخ کردی ہیں حالانکہ ہر قوم کو اجتماع کی کوئی نہ کوئی صورت پیدا کرنی
چاہئے اور اس کے لئے بہترین دن سردی کے ہیں۔محرم نے چکر کھانا ہے ، اس سال اکتوبر میں آیا ہے تو دوسرے
سال اس کے کچھ دن ستمبر میں آجائیں گے۔تیسرے سال محرم ستمبر کے درمیان آجائے گا چوتھے سال ستمبر کے
شروع میں آجائے گا اور پانچویں سال اس کے کچھ دن اگست میں آجائیں گے اس طرح سولہ سترہ سال برابر بدلتا
جائے گا گویا سترہ سال تک ہماری قوم کو ایسے معتد بہ دن نہیں ملیں گے جن میں لوگ اجتماع کر سکیں یا وہ مل کر باتیں
کر سکیں۔انگریز کے زمانہ میں ہماری ساری ضروریات دسمبر کے مہینہ میں پوری ہو جاتی تھیں خواہ نام اس کا
کر سمس رکھ لیں لیکن بہر حال وہ دن ایسے تھے کہ ہمارے اجتماع آرام سے گذر جاتے تھے۔اب اگر انگریز چلے
گئے ہیں تو ان دنوں کا نام کرسمس نہ رکھو، نیشنل ہالیڈیز (National Holidays) رکھ لو تا قوم مو اجتماع
وغیرہ کا موقعہ مل سکے۔انگریزوں نے اپنے رواج کے مطابق سال میں بعض دن ایسے رکھ لئے تھے جن میں وہ اکٹھے
ہوتے تھے اور باتیں کرتے تھے۔ان کے جانے کے بعد اب کوئی بھی قومی تہوار کے دن نہیں جن میں اجتماع و غیرہ
د سکے۔یورپ میں کرسمس اور ایسٹر کے نام سے سال میں بعض چھٹیاں آجاتی ہیں۔اسی طرح سال میں اور دن
ہو

628
بھی مقرر ہیں جن میں قوم کے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اور اپنے معاملات پر غور کرتے ہیں۔ہمیں بھی ایسے دن بنانے
پڑیں گے اور جب ہمیں ایسے دن بنانے پڑیں گے تو کیوں نہ ہم ابھی سے ایسے دن بنالیں۔اگر محرم دس دن قبل
ہوا تو یہ اجتماع نہیں ہو سکے گا۔اس سال حج میں جو آج سے کچھ دن قبل ہوا تو کسی وجہ سے سات ہزار حاجی مر گیا
ہے۔اگر ہم ابھی سے کوئی تجویز نہیں کریں گے تو ہم قومی جانیں ضائع کرنے کا موجب ہوں گے۔جب آئندہ ایسے
دن نظر آرہے ہیں تو کیوں نہ ہم ابھی فیصلہ کر لیں۔آخر ہم میں سے کتنے لوگ ملازم ہیں جو چھٹیوں کے نہ ہونے کی
وجہ سے اجتماع سے رہ جائیں گے۔کراچی میں کوئی پچاس ہزار ملازم ہیں جن میں قریباً ( نقل مطابق اصل ) ملازمین
احمدی ہوں گے اور ان سے میں سے اجتماع کے موقع پر ربوہ آنے والے چھ سات ہوں گے۔کیا ان چھ سات افراد
کو اجتماع کے لئے چھٹیاں نہیں مل سکیں گی۔سال میں ہیں دن کی چھٹیوں کا گورنمنٹ نے بھی حق دیا ہوا ہے۔پھر
کیا وجہ ہے کہ ہمارے چھ سات افراد چھٹی حاصل کرنا چاہیں اور انہیں چھٹی نہ ملے۔یہ ہو سکتا ہے کہ ضرورت
کے وقت حکومت چھٹیاں روک لے یہ وقت اس وقت ہوگی جب لوگ کثرت سے یہاں آئیں گے جب لوگ
کثرت سے یہاں آئیں گے اور جب لوگ کثرت سے آئیں گے نہیں تو حکومت کا دو چار پانچ دس افراد کو رخصت
دینے میں کیا حرج ہے۔پھر تمہارا ہمیں دن کی چھٹی کا حق بھی ہے اور کوئی وجہ نہیں کہ ہم اجتماع کے لئے کوئی دن
مقرر کرلیں اور ان دنوں میں چھٹیاں حاصل کر کے لوگ یہاں آجایا کریں۔اسی طرح اور جگہوں کو دیکھ لو۔پچھلے
سال کوئٹہ سے کوئی بھی نہیں آیا تھا۔اب پتہ لگا ہے کہ اس سال دو نمائندے کوئٹہ سے آئے ہیں۔اب کیا کوئٹہ شہر
سے دو آدمیوں کو رخصت نہیں مل سکتی۔آخر ان کی رخصت میں حکومت کیوں روک ڈالے گی۔یہی حال لاہور
کا ہے۔لاہور کی دس لاکھ کی آبادی ہے اور ان میں سے پچاس ہزار کے قریب ملازم ہوں گے جن میں سے بہت
تھوڑی تعداد ہماری ہے۔اب اگر لاہور سے آٹھ دس آدمی اجتماع پر آجا ئیں تو کیا وجہ ہے کہ ان کی رخصت کا
انتظام نہ ہو۔اگر یہاں آنیوالوں میں ملازمین کی کثرت ہوتی یا ہم سب ملازموں کو یہاں بلاتے تو حکومت کے لئے
مشکل پیدا ہو سکتی تھی لیکن جب یہاں آنے والوں میں ملازمین کی کثرت بھی نہیں اور نہ ہم سب ملازمین کو یہاں
بلاتے ہیں۔صرف چند نمائندے یہاں آتے ہیں اور ان کی نسبت اتنی بھی نہیں ہوتی جتنی آٹے میں نمک کی ہوتی
ہے تو اس سے کیا فرق پڑ سکتا ہے۔پھر کیوں نہ خدام اس موقعہ پر چھٹیاں لے کر آئیں۔یہ کیا بات ہے کہ چھٹیاں
ملیں گی تو ہم آئینگے ورنہ نہیں آئیں گے۔قوم کو سال میں دو تین دن کی ضرورت ہو اور وہ بھی لوگ پیش نہ
کر سکیں۔میرے اپنے خیال میں چونکہ دسمبر میں جلسہ سالانہ بھی ہوتا ہے اس لئے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ
سالانہ اجتماع نومبر کے پہلے ہفتہ میں ہو۔لاکھوں کی جماعت ہے جن میں سے اس اجتماع پر صرف پانچ سو پچپن
دوست باہر سے آئے ہیں اور ان میں سے اکثر ایسے ہوں گے جو جلسہ پر بھی آجائینگے اس لئے اگر نومبر کے پہلے ہفتہ
میں اجتماع رکھ لیا جائے تو اس کا جلسہ سالانہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔خدا تعالیٰ انہیں توفیق دے گا تو وہ دوبارہ بھی
آجائیں گے۔جو لوگ دور سے آئے ہیں، وہ کوئی چالیس پچاس ہوں گے اور ان میں سے دس بارہ ایسے افراد

629
ہوں گے جو دوبارہ جلسہ سالانہ پر نہ آسکتے ہوں۔اس لئے ساری جماعت کے فائدہ کو قربان نہیں کیا جاسکتا۔کل
شوری میں اس کے متعلق فیصلہ کر لیا جائے۔آئندہ یہ اجتماع محرم کے دنوں میں نہیں ہو سکے گا کیونکہ محرم آئندہ
اٹھارہ سال گرمی کے موسم میں آئے گا اور گرمی برداشت نہیں ہو سکے گی۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس سال اجتماع میں نمائندگان کی حاضری بہت کمزور ہے۔گذشتہ سالوں میں
رپورٹ میں مقابلہ کیا جاتا تھا کہ پچھلے سال اتنے خدام حاضر ہوئے تھے اور اب اتنے خدام آئے ہیں لیکن اس
سال یہ حوالہ نہیں دیا گیا اور جب حوالہ نہ دیا گیا تو مجھے شک پڑا۔اس لئے میں نے کہا کہ پچھلے حوالے لاؤ۔جب وہ
حوالے لائے گئے تو معلوم ہوا کہ پچھلے سال بیرون جات سے پانچ سو نوے خدام آئے تھے اور اس سال پانچ سو
پچپن خدام آئے ہیں۔پچھلے سال بیرونی جماعتوں کی نمائندگی تہتر تھی لیکن اس سال صرف چون مجالس کے
نمائندے آئے تھے۔گویا اس سال ۱/۴ سے کچھ زیادہ کمی ہے۔یہ حالت تسلی بخش نہیں۔ہونا یہ چاہئے تھا کہ چند
نمائندے زیادہ آتے بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ اگر واقعہ میں اپنے فرائض کو ادا کیا جاتا اور خدام اپنے وعدے
پورے کرتے تو اس سال سینکڑوں نئی جگہوں میں جماعتیں قائم ہو جاتیں اور اگر ان نئی جماعتوں میں سے دس
فیصدی جماعتوں کے نمائندے بھی یہاں آتے تو پچھلے سال مجالس کی نمائندگی جو تہتر تھی اب سو ہو جاتی۔اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ خدام نے صحیح طور پر اپنے فرائض کو ادا نہیں کیا۔ایک اور چیز جس کا رپورٹ میں ذکر نہیں کیا
گیا وہ یہ ہے کہ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس سال کتنی نئی مجالس قائم ہوئی ہیں اور ان نئی مجالس میں سے
کتنی مجالس کے نمائندے یہاں آئے ہیں۔پچھلے سال میں نے کہا تھا کہ ہر گاؤں اور ہر شہر میں مجالس قائم کرو اس
لئے چاہئے تھا کہ مجلس عاملہ مجھے بتاتی کہ پچھلے سال کل تعداد مجالس کیا تھی اور اب کیا ہے۔مجھے ابھی بتایا گیا ہے کہ
اس سال انتیس نئی مجالس قائم ہوئی ہیں۔اگر یہ بات درست ہے تو پچھلے سال انتیں مجالس کم تھیں لیکن تہتر
مجالس کے نمائندے اجتماع پر آئے تھے۔اب انتیں مجالس زیادہ بھی ہو گئی ہیں لیکن صرف چون مجالس کے
نمائندے یہاں آئے ہیں۔اگر ان مجالس میں سے پانچ سات مجالس بھی ایسی ہیں جو اس سال نئی قائم ہوئی ہیں تو
اس کے معنے یہ ہیں کہ پرانی مجالس میں سے پستالیس یا چھیالیس مجالس کے نمائندے آئے۔اس طرح حاضری میں
کوئی چالیس فیصد کی کمی آگئی ہے اور یہ بات نہایت افسوسناک ہے۔اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔یہ کام مجلس عاملہ
کا ہے۔اسے اس طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے۔اس سال سوائے لڑائی اور شکایتیوں کے مجلس عاملہ نے کوئی
کام نہیں کیا۔آپس کے جھگڑوں پر اس نے وقت ضائع کیا ہے۔اصل کام کی طرف توجہ نہیں کی لیکن جہاں یہ بات
افسوسناک ہے کہ مجلس عاملہ نے کوئی کام نہیں کیا وہاں مجھے یہ دیکھ کر خوشی بھی ہوئی ہے کہ ہماری تنظیم میں ترقی
ہوئی ہے۔ایک تو انتیس نئی مجالس قائم ہوئی ہیں۔اگر چہ تعداد تسلی بخش نہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ ہمار اقدم پیچھے
نہیں ہٹا بلکہ کچھ آگے ہی بڑھا ہے مگر یہ کہ جتنا قدم آگے بڑھنا چاہئے تھا، اتنا نہیں بڑھا۔دوسری خوشی کی بات یہ
ہے کہ ہمارا چندہ منتظم ہو رہا ہے۔پچھلے سال کے چار ہزار روپیہ چندہ کے مقابلہ میں اس سال کا چندہ آٹھ ہزار

630
روپیہ سے کچھ زائد ہے اور یہ چیز بتاتی ہے کہ مجالس اپنے فرائض کو سمجھ رہی ہیں۔اگر ہر جگہ مجالس قائم ہو
جائیں اور چندہ منتظم ہو جائے تو چالیس پچاس ہزار روپیہ چندہ اکٹھا ہونا کوئی مشکل امر نہیں۔ابھی ہم نے مرکز بنانا
ہے۔لجنہ اماء اللہ اپنا مرکز بنا چکی ہے۔لنگر کے سامنے شمال کی طرف یہ عمارت بنی ہے ، خدام اسے دیکھ لیں۔پچھلے
سال کسی نے کہا تھا کہ عورتیں آخر ہم سے ہی چندہ لیتی ہیں اور میں نے کہا تھا کہ عورتیں پھر بھی تم سے زیادہ ہمت
والی ہیں کہ تمہاری جیب سے لے کر چندہ دے دیتی ہیں لیکن تم خود چندہ نہیں دے سکتے۔دیکھو انہوں نے
کارکنات کے لئے الگ مکانات بھی بنالئے ہیں۔میں جب وہاں سے گذرتا ہوں تو سمجھتا ہوں کہ ان مکانات میں
رہنے سے انہیں زیادہ آرام مل سکتا ہے لیکن تم نے یہ کام ابھی کرنا ہے۔میں نے خدام کو بارہ کنال زمین اس لئے
دی ہے کہ وہ اس میں اپنا مرکزی دفتر تعمیر کریں۔پس اپنے چندہ کو بڑھاؤ اور ہر جگہ خدام الاحمدیہ کی مجالس قائم
کرو۔اگر سب جگہ مجالس قائم ہو جائیں اور ہمارا چندہ منظم ہو جائے تو میں سمجھتا ہوں یہ کام کچھ مشکل نہیں۔پندرہ میں ہزار روپیہ قرض بھی لیا جا سکتا ہے جو اگلے سال آسانی سے اتر سکتا ہے۔" (اس کے بعد حضور نے عہد
لیا اور پھر واپس تشریف لے گئے۔)
فرموده ۱۳ اکتوبر ۱۹۵۱ء مطبوعہ الفضل ۱۷ اکتوبر ۱۹۶۲ء)

631
حضور نے ایک انگریز نو مسلم کو ملاقات کے وقت نصائح کرتے ہوئے فرمایا :۔اس میں شک نہیں کہ بہت سے احمدی نوجوان اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کر رہے ہیں۔ان میں سے بعض کو یہیں کام پر لگا دیا جاتا ہے اور بعض کو تبلیغ کی غرض سے بیرونی ممالک میں بھیج دیا جاتا ہے لیکن
احمدیت سے قبل زندگی وقف کرنے کا کوئی معین نظام موجود نہیں تھا۔حضرت معین الدین چشتی کو ہی دیکھ لو۔وہ
اس حال میں ہندوستان آئے کہ ابھی کوئی اور مسلمان یہاں نہیں آیا تھا۔انہوں نے ہندوستان کو اسلام کا پیغام
پہنچانا شروع کیا اور بالاخر ایک مسلم جماعت قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ظاہر ہے کہ یہ ان کا ذاتی فعل تھا جو
انہوں نے باطنی عزم اور جرات کی بدولت خود ہی انجام دیا۔اس سے ظاہر ہے کہ وقف محض کسی جماعت کے لئے
نہیں ہو تا بلکہ اس کام کے لئے ہوتا ہے جسے خدا تعالیٰ اس زمانہ میں اپنے بندوں کے ذریعہ سرانجام دینا چاہتا ہے۔پس ضروری نہیں کہ کوئی شخص جماعت کے لئے ہی اپنے آپ کو وقف کرے بلکہ وہ اس کام کی انجام دہی کے
لئے بھی اپنے آپ کو وقف کر سکتا ہے۔"
(فرموده ۱۴ جنوری ۱۹۵۲ء مطبوعه المصلح ۳ اپریل ۱۹۵۳ء)

10 von 10 heute frei