خدام الاحمدیہ کے مرکزی دفاتر “ایوان محمود” کے سنگ بنیاد کے موقع پر حضرت خلیفة المسیح الثانی کا خطاب
مشعل راہ (جلد اوّل)
خدام الاحمدیہ کے مرکزی دفاتر ایوان محمود کے سنگ بنیاد کے موقع
حضرت خلیفۃ اسیح الثانی کا خطاب
ایوان محمود کو خوبصورت بنانے کے لئے ہدایات
خدام وانصار کا اپنا مرکز بنانے کی ہدایت
دائمی مرکز قادیان کے متعلق پیشگوئیوں کے بارے میں تصریحات
کسی منٹ میں بھی اپنے کام
کو پیچھے مت ڈالو
مومن ہر وقت اپنے کام میں لگارہتا ہے یہاں تک کے اسے موت آجاتی ہے
عملاً ہمارا مرکز وہی ہو گا جہاں ہمیں خدا تعالیٰ رکھنا چا ہے۔نوجوانوں
کی عمر تو کام کی عمر ہے۔انہیں اپنے کاموں میں بہت چست رہنا چاہئے
634
مومن کا کام یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے جہاں بھی اور جس
حالت میں بھی رکھے وہ خدمت دین کرتا چلا جائے
" جس وقت یہ زمین خریدی گئی تھی اس وقت میں نے تحریک جدید اور صد را انجمن احمدیہ سے جو اس زمین
کے خریدار تھے ، یہ خواہش کی تھی کہ وہ انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ کے لئے بھی ایک ایک ٹکڑا وقف کریں۔چنانچہ بارہ بارہ کنال دونوں کے لئے وقف کی گئی۔بارہ کنال زمین کے یہ معنے ہیں کہ ۶۵ ہزار مربع فٹ کا رقبہ ان
کے پاس ہے۔اگر اسے صحیح طور پر استعمال کیا جائے تو یہ بہت بڑے کام آسکتا ہے۔مثلاً اس کے اردگرد
چار دیواری بنالی جائے تو آئندہ سالانہ اجتماع بجائے اس کے کہ کسی اور میدان میں کیا جائے بڑی عمدگی کے ساتھ
اس جگہ ہو سکتا ہے۔۶۵ ہزار مربع فٹ میں سے اگر عمارتوں اور سڑکوں کو نکال لیا جائے مثلاً عمارتوں اور سڑکوں
کے لئے پچیس ہزار مربع فٹ زمین نکال لی جائے تو چالیس ہزار مربع فٹ زمین باقی بچتی ہے اور دس دس فٹ زمین
ایک آدمی کے لئے رکھ دی جائے بلکہ پندرہ پندرہ فٹ زمین بھی ایک آدمی کے لئے رکھ دی جائے تو چالیس
ہزار فٹ زمین میں اڑھائی تین ہزار آدمی سو سکتا ہے اور اتنے نمائندے ہی اجتماع میں ہوتے ہیں پھر اگر زیادہ
نمائندے آجائیں تو سڑکوں وغیرہ کے لئے زمین کو محدود کیا جا سکتا ہے۔پھر پاس ہی انصار اللہ کا دفتر ہو گا۔اگر
دونوں مجالس کے سالانہ اجتماع ایک ہی وقت میں نہ ہوں تو ۲۴ کنال زمین استعمال میں لائی جاسکتی ہے۔انہیں
ضرورت ہو تو تم اپنی جگہ انہیں دے دو اور تمہیں ضرورت ہو تو وہ اپنی جگہ تمہیں دے دیں۔اسی طرح مقامی جگہ
کی عظمت قائم ہو سکتی ہے پس میرے نزدیک آپ لوگوں کو کوشش کرنی چاہئے کہ کسی نہ کسی قسم کی چار دیواری
اس زمین کے اردگرد ہو جائے خواہ وہ چار دیواری لکڑیوں کی ہی کیوں نہ ہو۔بارہ کنال کی چار دیواری پر اڑھائی
تین ہزار روپیہ خرچ آئے گا بلکہ اس سے بھی کم اخراجات میں چار دیواری بن جائے گی۔"
اس موقعہ پر محترم صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ نے فرمایا:۔"پتھروں کی
چار دیواری بارہ سو روپیہ میں بن جاتی ہے"۔اس پر حضور نے فرمایا:۔" میرے مکان کی چار دیواری کو لیا جائے تو
بہ اندازہ بہت کم ہے۔اتنی رقم میں چار دیواری نہیں بن سکتی صاجزادہ صاحب نے عرض کیا: حضور اس رقم میں
صرف چار فٹ اونچی چار دیواری بنے گی۔حضور نے فرمایا:۔”ہاں اگر چار فٹ اونچی چار دیواری بنائی جائے تو اتنی رقم میں کام ہو سکتا ہے لیکن چار فٹ اونچی
635
چار دیواری سے پردہ نہیں ہوتا۔بہر حال اگر چار دیواری بن جائے تو مرکز کا اثر بیرونی مجالس پر بڑھ جائے گا۔عورتوں کے متعلق مجھے تجربہ ہے کہ جب وہ کوئی بنی ہوئی چیز دیکھتی ہیں تو پہلے سے بڑھ کر روپیہ خرچ کرتی ہیں اور
نوجوانوں میں تو یہ سپرٹ زیادہ ہونی چاہئے جب سالانہ اجتماع ہو گا خدام باہر سے آئیں گے اور چار دیواری بنی
ہوئی دیکھیں گے تو وہ سمجھیں گے کہ ان کا روپیہ نظر آنے والی صورت میں لگ رہا ہے اور ان کا جوش بڑھ جائے
گا۔دفاتر میں جو روپیہ لگتا ہے وہ انہیں نظر نہیں آتا۔اگر تم کہو کہ دفتر میں کاغذ سیاہی ، قلم ، پنسل اور کارکنوں کی
تنخواہوں پر روپیہ صرف ہوتا ہے تو چونکہ یہ خرچ انہیں نظر نہیں آتا وہ یہی سمجھتے ہیں کہ ان کا روپیہ صحیح طور پر
خرچ نہیں کیا جاتا۔تاریخ پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جو روپیہ تنظیم پر خرچ ہوتا ہے وہ نظروں سے پوشیدہ ہو تا
ہے اس لئے قوم کی طرف سے جب بھی کوئی اعتراض ہوتا ہے تو وہ تنظیم سے متعلقہ اخراجات پر ہی ہو تا ہے اور
کسی چیز پر نہیں۔مثلاوہ کہیں گے تعلیم پر کس قدر روپیہ خرچ ہوا ہے ، ہسپتال پر کس قدر روپیہ خرچ ہوا ہے
غریبوں کی امداد کے لئے کس قدر روپیہ خرچ ہوا ہے غرباء کے وظائف پر کس قدر روپیہ خرچ ہوا ہے اور اگر
انہیں یہ بتایا جائے کہ کام کو چلانے کے لئے اتنے سیکرٹریوں کی ضرورت ہے۔پھر دفتری اخراجات کے لئے روپیہ
کی ضرورت ہے۔سفر خرچ کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے تو وہ کہیں گے ہمارا روپیہ ضائع ہو گیا۔اگر چہ ایسا
اعتراض کرنا حماقت ہوتا ہے کیونکہ سب سے اہم چیز مرکزیت ہوتی ہے لیکن واقعہ یہی ہے کہ ہمیشہ ان اخراجات پر
اعتراض کیا جاتا ہے۔تم انگلستان کی تاریخ کو لے لو۔امریکہ کی تاریخ کو لے لو، فرانس کی تاریخ کو لے لو ، جرمنی کی
تاریخ کو لے لو، جاپان کی تاریخ کو لے لو، روس کی تاریخ کو لے لو جب کبھی بھی میزانیہ پر اعتراض ہوا ہے تو اس کے
اس حصہ پر ہوا ہے جو تنظیم کے لئے خرچ ہوا ہے کیونکہ یہ اخراجات نظر نہیں آتے پس نظر آنے والا خرچ لوگوں
میں مزید چندہ دینے کی تحریک پیدا کرتا ہے۔اگر تم اس جگہ کو زیادہ سے زیادہ اعلی بناتے جاؤ گے تو خدام میں چندہ کی
تحریک ہوتی رہے گی۔مثلاً میدان کو چھوڑ کر دیواروں کے ساتھ ساتھ پھول لگائے جائیں چونکہ اس جگہ پر تمہیں
سالانہ اجتماع بھی کرنا ہو گا۔اس لئے تم چمن تو بنا نہیں سکتے لیکن دیواروں کے ساتھ ساتھ پھول لگائے جاسکتے ہیں۔اس طرح نظارہ اور زیادہ خوبصورت بن جائے گا۔پھر بیچ میں چند فٹ کی سڑک رکھ کر اس کے اردگرد بھی پھول
لگائے جاسکتے ہیں۔جب خدام آئیں گے اور اس جگہ کو دیکھیں گے تو وہ کہیں گے ہمارا روپیہ صحیح طور پر استعمال
ہوا ہے۔اس کے بعد میں آپ لوگوں کے لئے دعا کروں گا۔خدا تعالٰی
خدام و انصار کو اپنا مرکز بنانے کی ہدایت نے اپنے فضل سے تمہیں جلد مرکز بنانے کی توفیق دے دی
ہے مجھے افسوس ہے کہ انصار اللہ نے ابھی مرکز بنانے کی کوشش نہیں کی۔دنیا میں تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ بوڑھے
تجربہ کار ہوتے ہیں لیکن ہماری جماعت یہ سمجھتی ہے کہ بڑھے بیکار ہوتے ہیں اور بے کار کا کوئی کام نہیں۔اس
لئے انصار اللہ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ کوئی کام نہیں کرتے تو وہ اپنے عہدے کے مطابق کام کرتے ہیں۔قادیان میں
636
بھی انصار اللہ نے زیادہ کام نہیں کیا اور اب یہاں بھی انصار اللہ کام نہیں کرتے۔شاید یہ چیز ہو کہ صدرانجمن
احمدیہ کے بڑے بڑے افسر اس مجلس کے عہدیدار ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں صد را انجمن کے کاموں سے فرصت
نہیں۔بہر حال انصار اللہ کو بھی چاہئے تھا کہ وہ اپنا مرکز بناتے لیکن انہوں نے ابھی اس طرف توجہ نہیں کی۔یہ غلط خیال ہے کہ چونکہ قادیان واپس ملنا ہے اس لئے ہمیں
نئے مرکز کو آباد کرنا بھی ضروری ہے یہاں کوئی جگہ بنانے کی ضرورت نہیں۔ایک صاحب یہاں ہیں۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہیں۔ان سے جب بھی کوئی بات پوچھی جائے وہ یہی کہتے ہیں کہ
ہم نے قادیان واپس جانا ہے اس لئے یہاں مکان بنانے کی کیا ضرورت ہے انہیں یہ خیال نہیں آتا کہ قادیان کے
لئے جو پیشگوئیاں ہیں وہ مکہ کے متعلق جو پیشگوئیاں تھیں ان سے زیادہ نہیں لیکن کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم
مکہ واپس گئے۔ہم تو یہ امید رکھتے ہیں کہ ہم واپس قادیان جائیں گے اور وہی ہمارا مرکز ہو گا لیکن جب رسول
کرم صلی اللہ علیہ و سلم مکہ سے مدینہ چلے گئے تو مکہ میں واپس نہیں آئے حالانکہ مکہ فتح ہو گیا تھا۔آپ نے مدینہ کو
چھوڑا نہیں۔پھر بعد میں مدینہ ہی حکومت کا مرکز بنا اور وہیں سے اسلام اردگرد پھیلنے لگا۔مکہ صرف اعتکاف کی
جگہ بن گئی یا جو لوگ اپنی زندگیاں وقف کر کے مکہ چلے جاتے تھے ان کی جگہ رہی لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم مدینہ میں ہی رہے اور وہیں آپ فوت ہوئے۔خدا تعالی کیا کرے گا آیا اس کے نزدیک ہمارا یہاں رہنا بہتر
ہے یا قادیان واپس جانا بہتر ہے۔ہمیں اس کا علم نہیں۔پس یہ حماقت کی بات
دائمی مرکز۔قادیان کے متعلق پیشگوئیوں کے بارے میں تصریحات
ہے کہ محض ان
پیشگوئیوں کی وجہ سے جو کسی جگہ کے تقدس پر دلالت کرتی ہیں، جبکہ ان پیشگوئیوں سے زیادہ پیشگوئیاں دوسری
جگہ کے متعلق موجود تھیں اور خدا تعالٰی نے انہیں کسی اور شکل میں پورا کیا تھا ہم یہ خیال کرلیں کہ ہمیں کسی اور
جگہ کی ضرورت نہیں۔اگر بڑی جگہ کے لئے جو پیشگوئیاں تھیں ، وہ ظاہری رنگ میں پوری نہیں ہو ئیں تو چھوٹی
جگہ کے لئے یہ کیوں ضروری خیال کر لیا گیا ہے کہ اس کے متعلق جو پیشگوئیاں ہیں وہ ظاہری رنگ میں ہی پوری
ہوں گی۔قادیان کے متعلق جو پیشگوئیاں ہیں وہ وہی آیات ہیں جو مکہ کے متعلق نازل ہو ئیں تھیں ، وہ آیات
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر دوبارہ نازل ہوئیں اور جب وہ پیشگوئیاں مکہ کے لئے بھی ظاہری رنگ
میں پوری نہیں ہو ئیں تو ہم کیا لگتے ہیں کہ یہ کہیں کہ قادیان کے متعلق جو پیشگوئیاں ہیں وہ ظاہری رنگ میں پوری
ہوں گی۔رسول کریم میں واپس مکہ تشریف نہیں لے گئے بلکہ مدینہ میں ہی مرکز بنا کر کام کرتے رہے۔صرف
آپ حج کے لئے مکہ تشریف لے جاتے تھے اور حج کرکے واپس تشریف لے آتے تھے۔پھر حضرت ابو بکر واپس مکہ
نہیں گئے۔حضرت عمر واپس مکہ نہیں گئے۔حضرت عثمان واپس مکہ نہیں گئے۔حضرت علی واپس مکہ نہیں گئے۔حج کے لئے مکہ جاتے تھے اور واپس آجاتے تھے۔حکومت کا مرکز مدینہ ہی رہا اور یہیں سے اسلام اردگرد
637
کے علاقوں میں پھیلا۔پس جب پیشگوئیوں سے کسی جگہ کی عظمت ظاہر ہوتی ہے تو یہ سمجھ لینا کہ یہ پیشگوئیاں ضرور
ظاہری رنگ میں پوری ہوں گی ، حماقت ہے۔چاہے بعد میں وہ پیشگوئیاں ظاہری رنگ میں ہی پوری ہو جائیں
لیکن مومن کا یہ کام ہے کہ جس چیز میں خدا تعالٰی نے اسے اب رکھا ہے ، اس میں وہ راضی رہے۔خداتعالی کا جو
معاملہ ہمارے ساتھ ہے وہ کتنا عجیب ہے۔ایک چور سیندھ لگاتا ہے اور پھر تو بہ کر لیتا ہے تو خدا تعالی اس کی تو بہ کو
یل کر لیتا ہے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ دوسرے دن پھر سیندھ لگائے گا۔پس خداتعالی باوجود اس کے کہ وہ علم
غیب رکھتا ہے ، ہمارے ساتھ رحم کا معاملہ کرتا ہے لیکن ہم لوگ باوجود علم غیب نہ ہونے کے خداتعالی کے ساتھ
مستقبا ، والا معاملہ کرتے ہیں۔اگر خدا تعالٰی بھی ہمارے ساتھ مستقبل والا معاملہ کرے تو چونکہ اسے علم ہے کہ
مجرم دوبارہ جرم کرے گا اسے علم غیب حاصل ہے اس لئے کسی کی توبہ قبول نہ ہو۔اسی طرح ہزاروں لوگ
مارے جائیں گے۔ہم دیکھتے ہیں کو لوگ گناہ کرتے ہیں تو پھر بعض اوقات بڑی سٹرگل (Struggle) کے بعد
اس گناہ سے نجات حاصل کرتے ہیں۔اگر خدا تعالی توبہ قبول کرنے سے انکار کر دے تو کوئی شخص گناہ سے نجات
حاصل نہ کرے۔تو به ضمیر کو روشن کرتی ہے اور انسان کو گناہ سے روکتی ہے۔باوجود اس کے کہ
تو به ضمیر کو روشن کرتی ہے خدا تعالی دیکھ رہا ہوتا ہے کہ اس شخص نے تو بہ تو ڑ دینی ہے۔باوجود اس کے
کہ وہ جانتا ہے کہ یہ پھر فساد کرے گا لڑائی کرے گا گالیاں دے گا اور جھوٹ بولے گا وہ اس کی تو بہ کو قبول کر لیتا
ہے۔گویا خدا تعالی باوجود علم غیب رکھنے اور جاننے کے کہ مجرم دوبارہ جرم کرے گا وہ اس سے حاضر و الا معاملہ
کرتا ہے لیکن ہم باوجو د علم غیب نہ ہونے کے خدا تعالٰی سے مستقبل والا معاملہ کرتے ہیں۔اس سے زیادہ بیوقوفی
اور کیا ہوگی۔ہمیں
قادیان کے بارے میں خدا تعالیٰ کی رضا کو ہر حال میں مقدم رکھنا ہمارا فرض ہے خدا تعالی
سے حاضر و الا معاملہ کرنا چاہئے۔اگر خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم جنگلوں میں رہیں تو ہمیں جنگلوں میں رہنا چاہئے اور
اپنا کام کرتے چلے جانا چاہئے۔ہم چوہوں اور چیونٹیوں کو باہر پھینک دیتے ہیں تو وہ وہیں اپنا کام شروع کر دیتے ہیں
شہد کی مکھیوں کو دیکھ لو۔انسان ان کا تیار کیا ہوا شہد حاصل کر لیتا ہے اور انہیں دور پھینک دیتا ہے لیکن وہ وہیں اپنا
کام شروع کر دیتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے کام میں کامیاب رہتی ہیں۔اگر وہ اس بات کا انتظار کرتی رہیں کہ
انہیں پہلی جگہ ملے تو کام کریں تو ہزاروں چھتے مر جائیں۔اسی طرح اگر تمہیں اپنا گھر نہیں ملتا تو جس گھر میں تمہیں
خداتعالی نے رکھا ہے تمہیں اسی میں فورا کام شروع کر دینا چاہئے۔اگر خدا تعالی تمہیں واپس لے جائے تو وہاں جا
کر کام شروع کرد و لیکن کسی منٹ میں بھی اپنے کام کو پیچھے نہ ڈالو۔
638
مومن ہر وقت کام میں لگا رہتا ہے یہاں تک کہ اسے موت آجاتی
مومن ہر وقت کام میں لگا رہتا ہے ہے۔گو یا مومن کے لئے کام ختم کرنے کا وقت موت ہوتی ہے۔آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے کہ اپنا مرکز تعمیر کر لیا اور خدا کرے کہ انصار اللہ کو بھی اس طرف توجہ پیدا ہو
اور وہ اس حماقت کو چھوڑ دیں کہ قادیان واپس جانے کے متعلق بہت کی پیشگوئیاں ہیں اس لئے قادیان ہمیں
ضرور واپس ملے گا اور چونکہ قادیان ہمیں واپس ملے گا۔اس لئے ہمیں یہاں کوئی جگہ بنانے کی ضرورت نہیں۔انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ قادیان کے متعلق جو پیشگوئیاں ہیں ، وہ مکہ کے متعلق جو پیشگوئیاں تھیں ، ان سے زیادہ
نہیں اور ہم جانتے ہیں کہ یہ پیشگوئیاں ظاہری معنوں کے لحاظ سے پوری نہیں ہو ئیں۔اس لئے ہمیں بھی پتہ نہیں
کہ آئندہ ہمارے ساتھ کیا ہو گا۔مکہ کے متعلق بھی بہت پیشگوئیاں موجود تھیں بلکہ ان پیشگوئیوں کو پورا کرنے
کے لئے آپ کو معبوث کیا گیا تھا لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے بعد بھی مدینہ میں ہی رہے ، مکہ
واپس نہیں گئے۔قادیان مکہ سے بڑھ کر نہیں۔جو لوگ اس قسم کی باتیں کرتے ہیں اگر چہ ہم بھی امید رکھتے ہیں
کہ قادیان ہمیں واپس ملے گا اور ایک مومن کو یہی امید رکھنی چاہئے کہ قادیان ہمیں واپس ملے گا اور وہی ہمارا
مرکز ہو گا لیکن انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ عملاً ہمارا مرکز وہی ہو گا جہاں ہمیں خدا تعالی رکھنا چاہتا ہے۔پس ہمیں اس
نکتہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے کاموں کو وسیع کرنا چاہئے اور اس بات کو نظر انداز کر کے کہ ہم نے قادیان واپس
جاتا ہے اپنا کام کرتے چلے جانا چاہئے۔ہم خد اتعالیٰ کے نوکر ہیں وہ جہاں ہم سے کام لینا چاہے ہم وہیں کام کریں گے کہوں گا کہ
اگر ہمیں تار بھی آجائے کہ آؤ اور قادیان میں بس جاؤ تو بھی تمہیں شام تک کام کرتے چلے جانا چاہئے تا یہ پتہ لگے
کہ ہمیں کام سے غرض ہے۔ہمیں قادیان سے غرض نہیں ، ہمیں ربوہ سے کوئی غرض نہیں ، اگر ہمیں خدا تعالی
لے جائے تو ہم وہاں چلے جائیں گے ورنہ نہیں۔ہم خدا تعالی کے نوکر ہیں کسی جگہ کے نہیں۔اگر ہم کسی جگہ
سے محبت کرتے ہیں تو صرف اس لئے کہ خدا تعالٰی نے اسے عزت دی ہے۔پس مومن کو اپنے کاموں میں ست
بلکہ میں تو
نہیں ہونا چاہئے۔پھر نو جوانوں کی عمر تو کام کی عمر ہے ، انہیں اپنے کاموں میں بہت چست رہنا چاہئے۔"
فرموده ۱۵ اپریل ۱۹۵۲ء مطبوعه الفضل فضل عمر نمبر مارچ ۶۲۷)
639
زندہ قوموں کی علامت یہ ہوتی ہے کہ اس کے نوجوان اپنے بڑوں کے قائم مقام بننے کی
" زندہ قوموں کی یہ علامت ہوا کرتی ہے کہ ان کے نوجواں اس کو شش
کوشش میں لگے رہتے ہیں۔میں لگے رہتے ہیں کہ وہ اپنے بڑوں کے قائم مقام بن جائیں۔جس قوم
میں یہ بات پیدا ہو جاتی ہے، وہ کبھی نہیں مرتی اور جس قوم کے اندر یہ بات پیدا نہ ہو اس کو کوئی زندہ نہیں رکھ
سکتا۔خواہ کتنا ہی زور لگا لو وہ قوم ضرور مرے گی لیکن جس قوم میں یہ خوبی موجود ہو کہ اس کے نوجوان ہمتوں
والے ہوں ، بلند ا ر ا دوں والے ہوں ، صحیح کام کرنے والے ہوں تو وہ مرتی نہیں بلکہ بڑھتی چلی جاتی ہے اور خواہ
کوئی بھی اسے مٹانا چاہے ، مٹا نہیں سکتا۔ایک دفعہ ایک عباسی بادشاہ نے اپنے دولڑ کے ایک بڑے امام کے پاس
پڑھنے کے لئے بٹھائے۔اس امام کا اتنا رعب تھا اور اس نے اپنی قابلیت کا اتنا سکہ بٹھایا ہوا تھا کہ ایک دن جب
بادشاہ اس کی ملاقات کے لئے گیا اور امام اس کے استقبال کے لئے اٹھا تو دونوں شہزادے دوڑے کہ وہ اپنے امام
کی جوتی اس کے آگے رکھیں۔ایک کی خواہش تھی کہ میں جوتی رکھوں اور اور دوسرے کی خواہش تھی کہ میں
جو تی رکھوں۔بادشاہ نے جب یہ نظارہ دیکھاتو کہا کہ تیرے جیسا آدمی کبھی مر نہیں سکتا یعنی جس نے اپنی روحانی اور
علمی اولاد کے دل میں اتنا جوش اخلاص پیدا کر دیا ہے اور اتنی علم کی قدر پیدا کر دی ہے اس نے کیا مرنا ہے۔وہ
مرے گا تو اور لوگ اس کی جگہ لے لیں گے۔غرض بے ساختہ بادشاہ کے منہ سے یہ فقرہ نکل گیا کہ ایسا آدمی مر
نہیں سکتا۔حقیقت یہ ہے کہ انسان تو مرتے چلے آئے ہیں اور مرتے چلے جائیں گے۔قوموں کے لئے دیکھنے والی بات یہ
ہوتی ہے کہ ان کے اندر زندگی کی روح پائی جاتی ہے یا نہیں۔اگر وہ کوئی مفید کام کرنا چاہتی ہیں تو ان کا فرض ہو تا
ہے کہ وہ نیکیوں کا ایک تسلسل قائم کر دیں۔آدم کے متعاق خدا تعالیٰ نے یہی بات قرآن کریم میں بیان فرمائی ہے
کہ اس نے ایک تسلسل قائم کر دیا۔فرماتا ہے خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَبِيرًا
وَنِسَاءَ - (النساء:۲) آدم کا کیا کمال تھا۔آدم کا یہی کمال تھا کہ وہ صرف ایک مرد اور ایک عورت تھے مگر پھر بست
مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَ نِساء آگے نسل در نسل پیدا ہوئی اور مرد اور عورت اتنی کثرت تے ہوئے کہ یا تو
کوئی زمانہ اس دنیا پر ایسا گذرا ہے جب فلسفیوں اور سائنسدانوں کا سب سے بڑا قابل غور مسئلہ یہ ہوا کرتا تھا کہ
اس دنیا کو آباد کس طرح کیا جائے اور یا اب وہی دنیا ہے اور فلسفیوں اور سائنسدانوں کے نزدیک سب سے بڑا
سوال جو حل کرنے کے قابل ہے ، یہ ہے کہ اس دنیا کی آبادی کو روٹی کہاں سے کھائی جائے۔آج سے دو یا چار
ہزار سال پہلے کمیونزم کسی ملک میں پنپ نہیں سکتا تھا لیکن اب کہتے ہیں اس کا مال چھینو اور اس کو دو۔اس کا چھینو
اور اس کو دو۔دس ایکٹر زمین جس کے پاس ہے اس سے لے کے دو دو ایکٹر اوروں میں تقسیم کرد، لیکن جب دنیا
640
میں کسی جگہ صرف پانچ گھر تھے اور پچاس ہزار ایکٹر زمین ان کے ارد گرد فارغ پڑی تھی ، اس وقت اگر کوئی
کمیونزم کی بات کر تا تو پاگل سمجھا جاتا اور ہر شخص کہتا کہ اس کی پانچ ایکٹر زمین کیوں چھینتے ہو ، پچاس ایکٹر زمین جو
فارغ پڑی ہے اس پر قبضہ کیوں نہیں کرتے۔پس کمیونزم محض اس زمانہ کی پیدائش ہے ہمیشہ کے لئے قانون نہیں
ہو سکتا۔یہی فرق ہو تا ہے مذہب اور غیر مذ ہب میں۔مذہب کے علاوہ جس قدر مسائل پیدا ہوتے ہیں وہ صرف مقامی
اور وقتی ہوتے ہیں لیکن مذہب ایک دائی صداقت ہوتا ہے۔تم کسی زمانہ میں بھی اسلام کو لے جاؤ اس پر ہمیشہ
عمل کیا جاسکتا ہے لیکن کئی دور ایسے آئینگے جن میں کمیونزم نہیں چل سکتا۔کئی دور ایسے آئیں گے جن میں
سوشلزم نہیں چل سکتا۔کئی دور ایسے آئیں گے جن میں کیپٹل ازم نہیں چل سکتا۔جب کبھی ملک کی آبادی بڑھ
جائے گی اور دولت گھٹ جائے گی کیپٹل ازم کبھی قائم نہیں رہ سکتا اور جب ملک کی آبادی کم ہو جائے گی اور
ذرائع دولت بڑھ جائیں گے ، اس وقت کمیونزم کبھی قائم نہیں رہ سکتا۔جب ملک کی آبادی کم ہو جائے گی تو کسی
سے چھینے کا کوئی سوال ہی نہیں رہتا۔ہر شخص کہے گا کہ جاؤ اور زمینوں پر قبضہ کر لو اور جب ملک کی آبادی بڑھ
جائے گی تو پھر کیپٹل ازم قائم نہیں رہ سکتا۔یہ سارے کے سارے سوالات ملک کی آبادی کی کمی یا زیادتی سے پیدا
ہوتے ہیں۔تم آبادی کو کم کرد و لازما کیپٹل ازم قائم ہو جائے گا اور لوگ منتیں کریں گے کہ تم زمینوں کو سنبھالو۔ہمیں تو جتنی ضرورت تھی ہم نے لے لی ہے لیکن جب آبادی بڑھ جائے گی تو وہی آدمی جس کے دادا پر دادا کہہ
رہے تھے کہ زمینوں کو سنبھالو ہمیں اس کی ضرورت نہیں رہی، شور مچانے لگ جائیں گے کہ تمہارے پاس سو
ایکٹر زمین ہے ، دس دس ایکٹر ہمیں دے دو۔پس یہ محض حالات بدلنے کے نتائج اور مجبوریاں ہیں لیکن مذہب
ایسی چیز ہے جو ہمیشہ قائم رہتی ہے اور یہ تمام چیزیں اسی نکتہ کے ساتھ وابستہ ہیں کہ انسان کی نسل آگے ترقی کرتی
اور بڑھتی چلی جاتی ہے اسی طرح جو سچی قومیں ہوتی ہیں وہ بھی آدم کے مشابہ ہوتی ہیں اور ان کی کامیابی کا طریق
بھی یہی ہوتا ہے کہ ان میں نئی نسلیں پیدا ہوتی ہیں۔پھر اور پیدا ہوتی ہیں پھر اور پیدا ہوتی ہیں اور وہ اس معیار
ایمان اور معیار تقویٰ کو قائم رکھتی ہیں جس کو قائم رکھنا خد اتعالیٰ کا منشاء ہے اور جس معیار ایمان اور معیار تقویٰ
کے قیام کے لئے خدا تعالٰی کے انبیاء دنیا میں آتے ہیں۔پس ہمیشہ ہی خدائی جماعتوں اور خدائی سلسلوں کو یہ امر
مد نظر رکھنا چاہئے کہ ان کے اندر زندگی کی روح پیدا ہو۔ان کے اندر ایسے نوجوان پیدا ہوں جو دین کی خاطر اپنے
آپ کو وقف کرنے والے اور تقویٰ کے ساتھ کام کرنے والے ہوں۔دھڑے بازی کی عادت ان میں نہ ہو۔وہ
قضاء کے مقام پر پورے اترنے والے ہوں اور دوسروں کا حق دینے کے معاملہ میں نہ دشمنی ان کے راستہ میں
روک ہو۔نہ دوستی ان میں جنبہ داری کا مادہ پیدا کرنے والی ہو۔جب ان سے کوئی مسئلہ پوچھے تو وہ یہ نہ دیکھیں کہ
ہماری دوستیاں کن لوگوں سے ہیں اور ہمارے اس جواب کا اثر ان پر کیا پڑے گا بلکہ وہ صرف یہ دیکھیں کہ خدا
اور اس کے رسول نے کیا کہا ہے اور قرآن میں کیا لکھا ہے۔جب ایسے آدمی کسی قوم میں پیدا ہو جائیں تو پھر وہ قوم
641
آدمیوں کی محتاج نہیں رہتی بلکہ براہ راست خدائی نصرت کے نیچے آجاتی ہے۔کسی انسان کی موت سے اس کی
موت وابستہ نہیں ہوتی۔کسی انسان کی بیماری سے اس کی بیماری وابستہ نہیں ہوتی۔کسی انسان کے فقدان سے
اس کا فقدان وابستہ نہیں ہو تا۔وہ ہر میدان میں اور ہر قسم کے کاموں اور مقابلوں میں قائم رہتی ہے، جیتی ہے
اور بڑھتی ہے کیونکہ اس میں زندگی کا بیج ہوتا ہے اور جس میں زندگی کا بیج ہو اسے کوئی مار نہیں سکتا جس طرح خدا
نے جس میں موت کا بیج پیدا کر دیا ہوا سے کوئی زندہ نہیں رکھ سکتا۔"
(فرموده ۱۹ ستمبر ۱۹۵۲ء مطبوعه الفضل ۲۶ ستمبر ۱۹۵۲ء)