تم محمد رسولﷺ کے اسوہ حسنہ کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھو اور اسلام کی خاطر آنے والے خطرات کیلئے تیار ہو!

مشعل راہ (جلد اوّل)

642
تم محمد رسول صلی الم کے اسوہ حسنہ کو ہمیشہ اپنے سامنے
علیه
رکھو اور اسلام کی خاطر آنے والے
خطرات کیلئے تیار ہو!
خضور
نے
خدام الاحمدیہ کی تنظیم کا مقصد یہ تھا کہ سو میں سے سو قربانی پر پورے اتریں
فرمایا : " خدام الاحمدیہ کی تنظیم کی غرض یہی تھی کہ اگر کسی موقع پر قربانی کا موقع آجائے تو سو میں سے ننانوے
نہیں بلکہ سو کے سو ہی اس قربانی پر پورے اتریں۔یہ روح اگر تم میں پیدا ہو جائے تو پھر دنیا کی کوئی قوم تم پر ظلم
نہیں کر سکتی۔دنیا کی کوئی طاقت تمہاری راہ میں کھڑی نہیں ہو سکتی۔یہ تو خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ تمہاری اکثریت
ایک ایسے ملک میں ہے جہاں کی حکومت جمہوریت کے اسلامی اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے حتی الامکان ظلم و
ستم ہونے نہیں دیتی لیکن تم نے صرف ایک ملک تک محدود نہیں رہنا۔تم نے ساری دنیا میں اسلام کا جھنڈا گاڑنا
ہے اور دنیا میں آج بھی ایسے ملک موجود ہیں جہاں پر مذہب کے نام پر ظلم ہو تا ہے۔جہاں تلوار کے زور سے
عقائد کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔پس تمہارا فرض ہے کہ تم ایسے ممالک کے حالات کے لئے بھی اپنے
آپ کو تیار رکھو تاکہ وقت آنے پر تم کمزوری نہ دکھلا سکو۔"
پس تم میں سے ہر ایک کا فرض ہے کہ وہ ایسے حالات کے لئے اپنے آپ کو تیار
قربانی کے لئے تیاری کرو رکھے جبکہ ایک طرف ایمان ہو اور دوسری طرف تلوار۔دیسے تو اس وقت تم
میں سے ہر ایک جذباتی طور پر کہہ دے گا کہ ہم جانیں دے دیں گے مگر اپنے ایمان پر قائم رہیں گے۔مگر حقیقت یہ
ہے کہ ہر چیز تیاری اور وقت چاہتی ہے۔اس سال جو حالات پیدا ہوئے ہیں، ان کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری
پہلی بلوغت کے ساتھ ہی تمہیں ہوشیار کر دیا ہے تاکہ تم آنے والے خطرات کے مقابلہ کے لئے تیاری کر سکو "۔اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ بارہ سال کی اس بلوغت تک پہنچنے کے بعد کیا تمہاری عقلیں اتنی تیز ہو گئی
ہیں کہ تم ہر طرح کے خطرات کا مقابل کر سکو۔یوں تو مومن خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اپنی حفاظت کرتا ہے لیکن
اگر ایک طرف تمہاری جان ہو اور دوسری طرف ایمان تو کیا تم میں سے ہر ایک کی روح بلا تردد و بلا تامل اور فوری

643
طور پر اپنی جان کو خدا اور اپنے درمیان حائل سمجھتے ہوئے اسے قربان کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔خدا تعالیٰ نے تمہیں ہوشیار کر دیا ہے۔اب تم اپنے دلوں کو مضبوط
اپنے اوقات کو صحیح طور پر گزارو کرد اور آنے والے خطرات کے لئے تیاری کرو۔وہ تیاری اس
طرح ہو سکتی ہے کہ تم اپنے اوقات کو صحیح رنگ میں گزارو اور زیادہ سے زیادہ تبلیغ کرو۔زیادہ
سے زیادہ خدمت خلق کرو۔خدمت خلق کے متعلق تمہارا کام ابھی نمایاں نہیں ہے۔زلزلہ اور اس طرح کی دیگر
مصیبتوں کے پڑنے پر یا جلسوں اور جلوسوں کے مواقع پر تمہیں کم از کم بوائے سکاؤٹس یا ریڈ کر اس جتنا نمونہ تو
دکھانا چاہئے۔حالانکہ اصل میں تو ان سے سینکڑوں گنا زیادہ اعلی نمونہ دکھانا چاہئے۔واضح رہے کہ خدمت خلق
سے میری مراد محض احمدیوں یا مسلمانوں کی خدمت نہیں بلکہ بلا امتیاز مذہب و ملت خدا کی ساری ہی مخلوق کی
خدمت مراد ہے حتی کہ اگر دشمن بھی مصیبت میں ہو تو اس کی بھی مدد کرو۔یہ ہے خدمت خلق کا صحیح جذ بہ۔آخر میں آپ نے فرمایا :۔روح اور جسم کی مضبوطی کی طرف توجہ
"اپنے آپ کو ایسے مقام پر کھڑا کرو جس کے بعد تمہیں یقین ہو جائے کہ تم ہرگز بزدلی نہیں دکھاؤ گے۔اس
کے لئے تیاری کرو۔مگر یہ تیاری اسلامی طریق کے مطابق ہونی چاہئے۔ایسی تیاری کرنے کے دنیا میں دو ہی طریق ہیں۔ایک یہ کہ
جسموں کو مضبوط بنایا جائے۔اس کی مثال نپولین ہٹلر ، چنگیز خان اور تیمور سے مل سکتی ہے اور ایک تیاری روح
کی مضبوطی اور پاکیزگی کے ذریعہ حاصل ہوتی ہے۔اس کی سب سے روشن املی اور ارفع مثال دنیا محمد اللہ رسول
سلام کے مقدس وجو د میں دیکھ چکی ہے۔پس تم ہٹلر نپولین یا چنگیز خان اور تیمور کی بجائے محمد رسول اللهلال الالم
کے اسوہ کو سامنے رکھتے ہوئے تیاری کرو لیکن یہ نمونہ دنیوی مثالوں سے سینکڑوں اور ہزاروں گنا بالا ہے بلکہ اتنا
بالا ہے کہ آج بھی فرشتے اس پر مرحبا کہہ رہے ہیں۔"
( فرموده ۳۰ اکتوبر ۱۹۵۲ء مطبوعه الفضل یکم نومبر ۱۹۵۲ء)

آج 10 میں سے 10 باقی