نوجوان اپنے فرائض منصبی اور قومی ذمہ دایروں کو ادا کرنے کی طرف توجہ کریں مبلغین کی قابل رشک قربانیاں
مشعل راہ (جلد اوّل)
نوجوان اپنے فرائض منصبی اور قومی ذمہ داریوں
کو ادا کرنے کی طرف توجہ کریں
مبلغین کی قابل رشک قربانیاں
ہمارے نو جوانوں کو محنت کی عادت پیدا کرنی چاہئے
اپنے ملک کے حالات اور ماحول پر غور کریں اور دیکھیں کہ ملک اور قوم کی
ترقی کے کونسے ذرائع ہیں
صنعتی آزادی کے بغیر آزادی محدود آزادی ہوتی ہے
نوکریوں کی بجائے پیشے اختیار کریں تا کہ ملک کو ترقی حاصل ہو
646
قومی زندگی نو جوانوں سے وابستہ ہوتی ہے اس لئے اپنی
فرائض منصبی اور قومی ذمہ داریوں کو ادا کر نیکی طرف توجہ
کرنی چاہئے۔میں نوجوانوں کو خطاب کر کے انہیں اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے فرائض منصبی اور قومی ذمہ
داریوں کو ادا کرنے کی طرف توجہ کریں۔ان کے ماں باپ بھی میرے مخاطب ہیں۔قومی زندگی نوجوانوں کی ترقی
کے ساتھ وابستہ ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ جس وقت احرار کا فتنہ ۳۴ء میں شروع ہوا تھا، اس وقت نہ معلوم کیا
حالات تھے جن کی وجہ سے جماعت میں اتنی بیداری ہوئی کہ سینکڑوں نوجوانوں نے زندگیاں وقف کیں اور پھر
ایسے حالات میں اپنی زندگیاں وقف کیں جو آجکل کے حالات سے بالکل مختلف تھے۔آجکل تو واقفین کے
گزارے ایک حد تک معقول ہیں لیکن اس وقت جو گزارے دیئے جاتے تھے وہ بہت قلیل تھے لیکن اس کے
باوجود سینکڑوں نوجوانوں نے اپنی زندگیاں وقف کیں۔اب جو جوان باہر جاتے ہیں انہیں علاوہ مکان اور
دوسرے ضروری اخراجات کے گیارہ پونڈ ماہوار دیئے جاتے ہیں۔اگر چہ پونڈ کے علاقوں میں گیارہ پونڈ بھی بہت
کم ہیں مگر پھر بھی مبلغ کو مکان کے اخراجات پانی کے اخراجات بجلی کے اخراجات وغیرہ علاوہ مل جاتے ہیں لیکن
اس وقت ہم انہیں اس سے بھی کم اخراجات دیتے تھے اور بعض اوقات تو کچھ بھی نہیں دیتے تھے بلکہ کہتے تھے کہ
جاؤ اور کام کرو۔بعض اوقات چھ سات پاؤنڈ دے دیتے تھے اور کہتے تھے کہ اس رقم سے مکان ، پانی خوراک اور
بجلی وغیرہ کا انتظام کرو لیکن اس زمانہ میں جبکہ احمدیت کے خلاف پہلے سے بھی زیادہ شدید مخالفت اٹھی اور احمدیت
سے محبت رکھنے والے دلوں کے دل میں یہ خطرہ پیدا ہو گیا کہ اب دین کی حالت نہایت نازک ہے تو مجھے جماعت
کے نوجوانوں میں وہ بیداری نظر نہیں آئی جو پہلے ان میں پیدا ہوئی تھی۔احرار کے پہلے فتنہ کے وقت تو یہ حالت
تھی کہ اسے دیکھ کر سینکڑوں نوجوانوں نے زندگیاں وقف کر دیں لیکن اس شورش کے وقت میں میں دیکھتا ہوں کہ
سینکڑوں نوجوانوں کا زندگیاں وقف کرنا تو ایک طرف رہا، درجنوں نوجوانوں نے بھی زندگیاں وقف نہیں کیں
بلکہ ہفتہ دو ہفتہ میں ایک آدھ درخواست ایسی آجاتی ہے کہ مجھے وقف سے فارغ کر دیا جائے کیونکہ میں تکالیف کو
برداشت نہیں کر سکتا۔میں سمجھتا ہوں کہ ایسے حالات میں ایسے شخص کا ایمان کوئی ایمان نہیں۔اس وقت اس کے
647
فلاں
لئے دو ہی راستے کھلے ہیں یا تو اپنی جان کی قربانی دے کر دین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اور یا مرتد ہو جانا۔"
” میں نے بارہا نوجوانوں کو توجہ دلائی ہے کہ وہ اپنی تعلیم کی طرف توجہ کریں۔وہ ان باتوں کو نہ دیکھیں کہ
قسم کی تعلیم حاصل کرنے سے انہیں فلاں محکمے میں ملازمت مل جائے گی حقیقت تو یہ ہے کہ انہیں خیال بھی
نہیں کرنا چاہئے کہ انہیں کوئی ملازمت مل جائے گی کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ جس ملک کا بھی تمدن اعلی ہے ، اس کے
کاریگر اور دیگر پیشہ ور ملازموں کی نسبت زیادہ مرفہ الحال ہوتے تھے۔آبادی کا بہت تھو ڑا حصہ ملازموں کا ہو تا
ہے، زیادہ حصہ دوسرے لوگوں کا ہو تا ہے۔"
پین ہمارے نوجوانوں کو محنت کی عادت
ہمارے نوجوانوں کو محنت کی عادت پیدا کرنی چاہئے۔پیدا کرنی چاہئے مثلا ز منیدار ہیں۔آجکل تحط
کی وجہ سے وہ کتنا شور مچارہے ہیں۔مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ کوئی ایسی تدبیر کیجئے یا ہمیں کوئی تجویز بتائیے جس پر
عمل کر کے ہم اس قحط کا مقابلہ کر سکیں لیکن سوال یہ ہے کہ اس قحط میں ہمارا بھی کوئی حصہ ہے یا نہیں۔کیا ہمارا
زمیندار زمین میں اس طرح دانے ڈالتا ہے جس طرح دانے ڈالنے کی ضرورت ہے ؟ کیا وہ اسی طرح ملائی کرتا ہے
جس طرح ملائی کرنے کی ضرورت ہے؟ کیا وہ اسی طرح ہل چلاتا اور کھیت کو پانی دیتا ہے جس طرح ہل چلانے اور
کھیت کو پانی دینے کی ضرورت ہے؟ کیا وہ دانے بے اصول نہیں ڈال دیتا؟ کیا جب وہ کھیتوں کو پانی دیتا ہے تو پانی
ادھر ادھر نہیں نکل جاتا ؟ کیا اس کے کھیت میں اس قدر گھاس تو نہیں پیدا ہو جا تا کہ اصل فصل نظر ہی نہ آئے؟ کیا
جب وہ ہل چلاتا ہے تو اس طرح نہیں ہو تا کہ وہ ہاتھ میں حقہ پکڑے ہوئے ہوتا ہے بیل ٹھو کر کھاتا ہے اور ہل
زمین سے اوپر اٹھ جاتا ہے اور بیچ میں کچھ جگہ خالی چھوٹ جاتی ہے۔جہاں ہل نہیں چلا ہو تا یا ناقص ہل چلتا ہے۔اگر وہ یہ ساری احتیاطیں کرتا تو آج ہمارے ملک میں دو گنی پیداوار ہوتی اور اگر ہماری گندم کی پیداوار ڈبل ہوتی تو
آج قحط کیوں پڑتا۔"
" تم محنت کی عادت ڈالو۔سور کی عادت
مرد مومن کی نظر آنیوالے خطرات پر بھی ہوتی ہے۔ہوتی ہے کہ وہ سیدھا چلتا جاتا ہے۔سامنے
کے خطرات کو نہیں دیکھتا۔سئو ر کا شکار کرنے والے نیزہ پکڑ کر رستہ میں بیٹھ جاتے ہیں۔سور سیدھا آتا ہے اور نیزہ
اس پر گر جاتا ہے لیکن چیتا اور شیر اور دوسرے جنگلی جانور خطرہ دیکھ کر رستہ سے ہٹ جاتے ہیں۔اسی طرح
مومن بھی خطرات کا خیال رکھتا ہے اور وہ سور کی طرح سیدھا نہیں چلتا جا تا۔یہ عادت گندے جانور کی ہے کہ وہ
سیدھا چلا جاتا ہے پس سمجھدار نوجوان کا کام ہے کہ وہ اپنے ملک کے حالات اور ماحول پر غور کریں اور دیکھیں کہ
ملک اور قوم کی ترقی کے کون سے ذرائع ہیں۔ان ذرائع کو استعمال کریں تاملک ترقی کرے۔ملک میں جو صنعتیں
اور تجارتیں پہلے نہیں ان کی طرف توجہ دی جائے اگر نوجوان اس طرف توجہ کریں تو بے شک وہ ابتداء میں
تکلیف بھی اٹھا ئیں گے لیکن آخر میں ایسے حالات پیدا ہو جائیں گے جو ان کے خاندان اور ملک کے لئے مفید ہوں
گے۔648
"
پس محنت اور کوشش کے ساتھ ہی انسان
محنت اور کوشش کے ساتھ انسان انسان بنتا ہے۔انسان
بنتا ہے۔یا تو تم موجودہ حالتوں پر قائم رہ
کر اپنی غلامی کے دور کو اور لمبا کرو گے اور یا غلامی کے طوق کو اتار کر سرداری کے تخت کو جیتو گے۔یہ دونوں
حالتیں تمہارے سامنے ہیں۔یا تو تم کوشش نہیں کرو گے اور یہ خیال کرو گے کہ موجودہ حالت کو بدلنے کی
ضرورت نہیں۔اس حالت میں بھی روٹی مل جائیگی لیکن اس طرح تم غلامی کی حالت میں رہو گے۔پاکستان کے
آزاد ہو جانے سے تم آزاد نہیں ہو جاتے کیونکہ جو ملک صنعتی طور پر دست نگر ہو وہ پورا آزاد نہیں کہلا سکتا۔اپنے
آپ کو آزاد کرنے کے لئے اپنے ملک کو آزاد بنانے کے لئے قربانی کی ضرورت ہے۔اگر صنعتی اشیاء کے لئے ہم
دوسرے ممالک کے محتاج رہے تو ہمیشہ یہ شکوہ رہے گا کہ فلاں ملک ہماری روئی نہیں لیتا۔ہمارا زمیندار مر رہا
ہے۔وہ ہمیں فوجی سامان نہیں دیتا کیونکہ جس کی وجہ سے ہماری فوج غیر مسلح ہے۔=
صنعتی آزادی کے بغیر آزادی " محدود آزادی ہوتی ہے۔آزادی محدود آزادی ہے۔رو
"
آزادی اس چیز کا نام ہے کہ ہمارا ملک
سرے ممالک کو چیلنج کر سکے کہ تم ہمارا مقاطعہ کرتے ہو تو کرو ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔تو میں یہاں بن رہی ہو ں۔ہوائی جہاز یہاں بن رہے ہوں۔ریلوں کے انجن یہاں بن رہے ہوں۔ٹریکٹر لاریاں موٹر اور دوسری چیزیں یہاں
تیار کی جارہی ہوں۔یہ خیال کر لینا کہ روٹی تو ہر حالت میں ملتی ہے۔زیادہ کوشش کی کیا ضرورت ہے ہماری غلامی کو
لمبا کرتا ہے۔لیکن اگر ہم روٹی کو لات ماریں اور تجارتوں ، ایجادوں، زراعتوں اور صنعتوں میں لگ جائیں تو شاید
عرصہ تک ہمیں تکلیف بھی ہو یا ہماری نسل بھی کچھ عرصہ تک تکلیف اٹھائے لیکن ایک وقت ایسا آئے گا۔جب ہم اپنے خاندان اور ملک کے لئے ایک مفید وجود بن سکیں گے اور ہماری ساری تکالیف رفع ہو جائیں گی۔پس میں اپنے نوجوانوں کو نصیحت کرتا ہوں۔کچھ
کہ وہ تعلیم محض اس لئے حاصل نہ کریں کہ اس کے
نوکریوں کی بجائے پیشے اختیار کرنے چاہئیں نتیجہ میں انہیں نوکریاں مل جائیں گی۔نوکریاں قوم کو
کھلانے کا موجب نہیں ہو تیں۔بلکہ نوکر ملک کی دولت کو کھاتے ہیں۔اگر تم تجارتیں کرتے ہو۔صنعتوں میں حصہ
لیتے ہو۔ایجادوں میں لگ جاتے ہو تو تم ملک کو کھلاتے ہو اور یہ صاف بات ہے کہ کھلانے والا کھانے والے سے
بہترین ہو تا ہے۔نوکریاں بے شک ضروری ہیں لیکن یہ نہیں کہ ہم سب نوکریوں کی طرف متوجہ ہو جائیں۔ہمیں
یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہم زیادہ سے زیادہ پیشے اختیار کریں تاکہ ملک کو ترقی حاصل ہو اور کم سے کم ملازمتیں
کریں۔صرف اتنی جن کی ملک کو اشد ضرورت ہو"۔فرموده ۲۱ نومبر ۱۹۵۲ء الفضل ۱۴دسمبر ۱۹۵۲ء )