موت سے جو خلا پیدا ہوتا ہے اسے پورا کرنا نوجوانوں کا کام ہے

مشعل راہ (جلد اوّل)

موت سے جو خلا پیدا ہوتا ہے اسے پورا کرنا نو جوانوں کا کام ہے
قوموں کی ترقی کا دارو مدار نو جوانوں پر ہوتا ہے
نو جوانوں کو غور وفکر اور بلند پروازی کی عادت ڈالنی چاہئے
یچی تحریکوں کی مخالفت ہوتی ہی چلی آئی ہے
تم میں سے ہر شخص کمان کے قابل ہو جائے

650
”ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں زندگی کے ساتھ ساتھ موت کا سلسلہ بھی قائم کیا ہوا ہے۔لوگ پیدا ہوتے ہیں اور ایک عرصہ تک زندگی گزارنے کے بعد مر جاتے ہیں۔موت سے جو ایک خلا پیدا ہوتا ہے
اسے پورا کرنا نوجوانوں کا کام ہے۔اگر نوجوانوں کی حالت پہلے لوگوں کی مانند ہو یا ان سے بہتر ہو تو قوم
تنزل سے محفوظ رہتے ہوئے ترقی کے راستہ پر بدستور گامزن رہتی ہے لیکن اگر نو جوان ہی قومی کردار کے اعتبار سے
معیار پر پورے نہ اترتے ہوں تو پھر قوم کا مستقبل تاریک ہو جاتا ہے۔سو قوم کی آئندہ ترقی کا دار ومدار نوجوانوں پر
ہو تا ہے جس فوج کا ہر سپاہی سمجھ لے کہ شاید آگے چل کر میں ہی کمانڈر انچیف بن جاؤں تو وہ یقینا اس احساس کے
تحت اپنے عمل و کردار کو ایسے طریق پر ڈھالے گا جو بالآخر اسے اس عہدے کا اہل بنا دے۔یہاں تک کہ ایک وقت
ایسا آئیگا کہ اس فوج کے تمام سپاہیوں میں کمانڈر انچیف بنے کی اہلیت پیدا ہو جائے گی لیکن اگر فوج کا ہر سپاہی یہ سمجھ
بیٹھے کہ میں تو کمانڈر انچیف نہیں بن سکتا تو فوج گرتے گرتے اس حالت کو پہنچ جائے گی کہ اس میں ڈھونڈے بھی کوئی
شخص ایسانہ ملے گا کہ جو اس عہدے کی ذمہ داری سنبھال سکے لپس جماعت کی ترقی کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ اس
کے ہر فرد میں یہ احساس پیدا ہو کہ بڑے سے بڑا کوئی عہدہ ایسا نہیں ہو سکتا ہے جس کی ذمہ داریوں کو میں کما حقہ ادا
نہ کر سکوں۔جب تک ہر فرد اس احساس کے ماتحت آگے بڑھنے کی کوشش نہ کرے اس وقت تک قومی اعتبار سے
صلاحیت پیدا نہیں ہو سکتی جس کا پیدا ہونا تحفظ و بقا اور ترقی کے لئے ضروری ہے۔پس تم میں سے ہر شخص کو یہ
کوشش کرنی چاہئے کہ وقت پڑنے پر وہ بڑے سے بڑا عہدہ سنبھالنے کا اہل ثابت ہو سکے۔“
بلند پروازی سے کیا مراد ہے ؟ اور وہ کن ذرائع سے حاصل کی جاسکتی ہے۔اس امر کو مزید واضح
کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
بلند پروازی اسی کو کہتے ہیں کہ انسان اپنی موجودہ حالت سے اوپر ایک مقصد معین کرے پھر یہ سوچے
کہ یہ مقصد کن ذرائع سے حاصل ہو سکتا ہے۔جب ذرائع اپنی معین صورت میں سامنے آجائیں تو پھر اس امر پر غور
کرے کہ کن طریقوں سے یہ ذرائع فراہم ہو سکتے ہیں۔جب کوئی شخص یہ طریقے معلوم کر کے مصروف عمل ہو
جاتا ہے تو ذرائع خود بخود پیدا ہو جاتے ہیں اور بالآخر وہ مقصد مل جاتا ہے جس کے لئے یہ سب کو شش ہو رہی تھی۔اگر ایسا ظہور میں نہیں آتا تو وہ باید پروازی نہیں ، خام خیارا بیاوا ہمہ ہے ایسا شخص ہمیشہ خوابوں کی دنیا میں الجھتار بتا ہے۔پس ہماری جماعت کے نوجوانوں کو غور و فکر اور بدید پروازی کی عادت ڈالنی چاہیئے۔“
نوجوانوں کو اپنے اندر سوچ بچار کرنے کا مادہ پیدا کرنا چاہئے۔چنانچہ حضور نے فرمایا :-
" مثلاً آپ المصلح میں امریکہ یا ہالینڈ کے مشن کی رپورٹ پڑھتے ہیں۔آپ کے لئے اتناہی کافی نہیں ہے

651
کہ آپ اسے پڑھ کر وہاں کے حالات سے باخبر ہو جائیں بلکہ رپورٹ میں نو مسلموں کی تعداد پڑھنے میں آپ کو سوچنا
چاہئے کہ اس ملک میں بیعت کی رفتار کیا ہے۔وہاں کب سے مشن قائم ہے اور اس عرصہ میں کتنے آدمیوں نے
بیعت کی۔بیعت کی رفتار نکالنے کے بعد آپ اندازہ لگائیں کہ اس حساب سے وہ ملک کتنے عرصہ میں جا کر مسلمان
ہو گا ؟ اور اسی طرح ہم کتنے عرصہ میں توقع کر سکتے ہیں کہ ساری دنیا اسلام کو قبول کرے گی۔اگر یہ سوچو کہ دنیا ہماری مخالفت کرتی ہے تو ساتھ ہی تمہیں یہ بھی سوچنا چاہئے کہ دنیا مخالفت کیوں
کرتی ہے۔اس کا جواب یہ ہو سکتا ہے کہ بچی تحریکوں کی مخالفت ہوتی ہی چلی آئی ہے۔یہ ہے صحیح لیکن ساتھ ہی
تمہیں یہ سوچنا پڑے گا کہ کیا یہ مخالفتیں ہمیشہ ہمیش جاری رہتی ہیں ؟ کیا پہلوں نے ان مخالفتوں کو دبانے اور کم کرنے
کا کوئی طریقہ نہیں نکالا ؟ کیا آدم "نوح" "ابراہیم موسے اور عیسی نے ان مخالفتوں سے ہار مان لی تھی ؟ اگر انہوں
نے بار نہیں مانی تھی تو ہم کیوں ہار مانیں ؟ اور کیوں نہ ایسار استہ نکالیں کہ جس سے یہ مخالفتیں آپ ہی ختم ہو جائیں۔اگر تم سوچتے تو تمہارے سامنے خود ر استے کھل جاتے۔ہر شخص کو چاہئے کہ وہ اپنی اپنی جگہ غور و فکر کی عادت ڈالے
اور محض دوسروں کے غور و فکر پر تکیہ نہ کرے۔کام کرنے کا جذبہ قوم کو ابھار دیتا ہے۔باوقار طریق پر سوچنے اور غور کرنے کی عادت ڈالو تاکہ
تم میں ایسی روح اور جذبہ پیدا ہو جائے کہ تم وقت آنے پر بڑی سے بڑی ذمہ داری اُٹھا سکو - کام کرنے کا جذبہ قوم کو
ابھار دیتا ہے۔پھر کسی کے مرنے یا فوت ہونے سے حوصلے پست نہیں ہوتے۔رسول کریم ﷺ نے صحابہ میں غور
و فکر کی عادت پیدا کر کے ان میں جذبہ ء عمل بھر دیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ ان میں سے کسی کے مرنے یا فوت ہونے
سے کبھی خلا پیدا نہیں ہوا۔ہر موقع پر کوئی نہ کوئی لیڈر آگے آتارہا اور مسلمان اس کی قیادت میں منزل بہ منزل
کامیابی و کامرانی کی طرف بڑھتے رہے۔پس کام فکر اور سمجھ کے مطابق کرنے چاہئیں۔اگر ایسا کرنے لگ جاؤ گے تو تم
میں سے ہر شخص کمان کے قابل ہو جائے گا۔یہی چیز قوم کو خطرات سے بچانے والی ہوتی ہے کہ اس کے ہر فرد کے
اندر لیڈر شپ کی صلاحیت موجود ہو۔جب یہ صلاحیت قوم میں عام ہو جائے تو پھر لیڈر ڈھونڈنے یا مقرر کرنے کی
ضرورت پیش نہیں آتی۔ایسی حالت میں وقت پڑنے پر لیڈر شپ خود بخود اُبھر کر آگے آجاتی ہے اور قوم پر ہراساں یا
پریشاں ہونے کا کبھی موقع نہیں آتا۔اس میں شک نہیں قوموں پر مصائب آسکتے ہیں۔انہیں قتل بھی کیا جا سکتا
ہے۔انہیں گھروں سے بھی نکالا جا سکتا ہے لیکن اگر سوچنے کی عادت ہو تو ان سے بچنے کی راہیں بھی نکل سکتی ہیں۔“
فرموده ۲۴ اگست ۱۹۵۳ء المصلح کراچی ۵ ۱۲اگست ۱۹۵۳ء )

آج 10 میں سے 10 باقی