مسئلہ خلافت کے متعلق حضور کی انتہائی

مشعل راہ (جلد اوّل)

مسئلہ خلافت کے متعلق حضور کی انتہائی روح پرور تقریر
قو میں اگر چاہیں تو ہمیشہ زندہ رہ سکتی ہیں۔۔۔خلافت کے قیام واستحکام کے ذریعہ
ہمیشہ اپنے آپ کو خلافت سے وابستہ رکھو
خلافت راشدہ کی قلیل مدت
کی وجہ اور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی ایک رویاا
اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کو یاد رکھو اور خلافت کے استحکام کے لئے ہمیشہ
کوشش کرتے رہو۔

662
مسئلہ خلافت کے متعلق حضرت خلیفۃ اصسیح الثانی کی ایک نہایت
ایمان افروز اور روح پرور تقریر
افراد مر سکتے ہیں لیکن قو میں اگر چاہیں تو خلافت کے قیام واستحکام کے ذریعہ سے ہمیشہ زندہ
رہ سکتی ہیں
سات سال سے زیادہ عرصہ گذرا کہ سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ایک رؤیاد دیکھا جس میں
بتایا گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صرف ۳۳ سال کے بعد ہی مسلمان خلافت سے
کیوں محروم ہو گئے۔اس عظیم الشان انکشاف پر حضور نے مناسب سمجھا کہ نوجوانانِ جماعت
احمدیہ کو توجہ دلائیں کہ انہیں ہمیشہ یہ کوشش کرنی چاہئے کہ آئندہ وہ حالات کبھی پیدا نہ ہوں
جن کی بنا پر مسلمان خلافت روحانی سے محروم ہو گئے تھے۔چنانچہ ۲۵ اکتوبر ۱۹۵۳ء کو خدام
الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع پر حضور نے اس کے متعلق ایک نہایت ایمان افروز تقریر فرمائی۔(مرتب)
فرمایا : ” میں کل تھوڑی دیر ہی بولا تھا لیکن گھر جاتے ہی میری طبیعت خراب ہو گئی اور سارادن پینے
آتے رہے۔آج بھی گلے میں تکلیف ہے۔کھانسی آرہی ہے بخار ہے اور جسم ٹوٹ رہا ہے جس کی وجہ سے میں شاید
کل جتنا بھی نہ بول سکوں لیکن چونکہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع کا یہ آخری اجلاس ہے اس لئے چند منٹ کے لئے یہاں
ا گیا ہوں۔چند منٹ باتیں کر کے میں چلا جاؤں گا اور اس کے بعد باقی پروگرام جاری رہیگا۔انسان
د نیا میں پیدا بھی ہوتے ہیں اور مرتے بھی ہیں کوئی انسان ایسا نہیں ہوا جو ہمیشہ زندہ درہا ہو لیکن قو میں
اگر چاہیں تو وہ ہمیشہ زندہ رہ سکتی ہیں کہیں امید دلانے کے لئے حضرت مسیح علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ :-
میں باپ سے درخواست کروں گا تو وہ تمہیں دوسرا مددگار بخشے گا کہ ابد تک تمہارے ساتھ رہے۔“
( یوحنا باب ۱۴ آیت ۱۷۱۶)
اس میں حضرت مسیح علیہ السلام نے لوگوں کو اسی نکتہ کی طرف توجہ دلائی تھی کہ چونکہ ہر انسان کے
لئے موت مقدر ہے اس لئے میں بھی تم سے ایک دن جدا ہو جاؤں گا لیکن اگر تم چاہو تو تم ابد تک زندہ رہ سکتے ہو۔انسان اگر چاہے بھی تو وہ زندہ نہیں رہ سکتا لیکن قو میں اگر چاہیں تو وہ زندہ رہ سکتی ہیں اور اگر وہ زندہ نہ رہنا چاہیں تو مر
جاتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی یہی فرمایا کہ :-

663
تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی
ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں اور وہ دوسری قدرت آنہیں سکتی جب تک میں نہ جاؤں لیکن میں جب
جاؤں گا تو پھر خدا اس دوسری قدرت کو تمہارے لئے بھیج دے گا جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی۔“
الوصیة روحانی خزائن جلد نمبر 20 صفحہ نمبر 305 )
اس جگہ ہمیشہ کے یہی معنی ہیں کہ جب تک تم چاہو گے تم زندہ رہ سکو گے لیکن اگر تم سارے مل کر بھی چاہتے
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ و السلام زندہ رہتے تو وہ زندہ نہیں رہ سکتے تھے۔ہاں اگر تم یہ چاہو کہ قدرت ثانیہ تم میں
زندہ رہے تو وہ زندہ رہ سکتی ہے۔قدرت ثانیہ کے دو مظاہر ہیں۔اول تائید الہی اور دوم خلافت اگر قوم چاہے اور
اپنے آپ کو مستحق بنائےتو تائید الی بھی اس کے شامل حال رہ سکتی ہے اور خلافت بھی اس میں زندہ رہ سکتی ہے۔خرابیاں
ہمیشہ ذہنیت کے خراب ہونے سے پیدا ہوتی ہیں۔ذہنیت درست رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ خدا تعالیٰ کسی قوم
کو چھوڑ دے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ یہی فرماتا ہے کہ إِنَّ الله لا يغير ما بقومٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا أَنفُسِهِم - یعنی الله
تعالیٰ کبھی کسی قوم کے ساتھ اپنے سلوک میں تبدیلی نہیں کرتا جب تک کہ وہ خود اپنے دلوں میں خرابی پیدا نہ کر لے۔یہ چیز ایسی ہے جسے ہر شخص سمجھ سکتا ہے۔کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں اس بات کو نہیں سمجھ سکتا۔کوئی جاہل سے
جاہل انسان بھی ایسا نہیں ہو گا جسے میں یہ بات بتاؤں اور وہ کہے کہ میں اسے نہیں سمجھ سکایا اگر ایک دفعہ سمجھانے پر نہ سمجھ
سکے تو دوبارہ سمجھانے پر بھی وہ کہے کہ میں نہیں سمجھا۔لیکن اتنی سادہ سی بات بھی قو میں فراموش کر دیتی ہیں۔انسان کا
مرنا تو ضروری ہے۔اگر وہ مر جائے تو اس پر کوئی الزام نہیں آتا لیکن قوم کے لئے مرنا ضروری نہیں۔قومیں اگر چاہیں تو
وہ زندہ رہ سکتی ہیں لیکن وہ اپنی ہلاکت کے سامان خود پیدا کر لیتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ کے ذریعہ صحابہ کو
ایک ایسی تعلیم دی تھی جس پر اگر ان کی آئندہ نسلیں عمل کرتیں تو ہمیشہ زندہ رہتیں لیکن قوم نے عمل چھوڑ دیا اور وہ
مر گئی۔دنیا یہ سوال کرتی ہے اور میرے سامنے بھی یہ سوال کئی دفعہ آیا ہے کہ باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ نے صحابہ کو ایسی
اعلیٰ درجہ کی تعلیم دی تھی جس میں ہر قسم کی سوشل تکالیف اور مشکلات کا علاج تھا اور پھر رسول
کریم ﷺ نے اس پر
عمل کر کے بھی دکھا دیا تھا۔پھر وہ تعلیم گئی کہاں اور تینتیس سال ہی میں وہ کیوں ختم ہو گئی۔عیسائیوں کے پاس مسلمانوں سے
کم درجہ کی خلافت تھی لیکن ان میں اب تک پوپ چلا آرہا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عیسائیوں میں پوپ کے باغی بھی
ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی اکثریت ایسی ہے جو پوپ کو مانتی ہے اور انہوں نے اس نظام سے فائدے بھی اٹھائے ہیں۔لیکن مسلمانوں میں تنتیس سال تک خلافت رہی اور پھر ختم ہو گئی۔اسلام کا سوشل نظام
تنئنتیس سال تک قائم رہا اور پھر ختم
ہو گیا۔نہ جمہوریت باقی رہی نہ غرباء پروری رہی نہ لوگوں کی تعلیم اور غذا اور لباس اور مکان کی ضروریات کا کوئی احساس رہا۔الله

664
اب سوال پیدا ہو تا ہے کہ یہ ساری باتیں کیوں ختم ہو گئیں۔اس کی یہی وجہ تھی کہ مسلمانوں کی ذہنیت
خراب ہو گئی تھی۔اگر ان کی ذہنیت درست رہتی تو کوئی وجہ نہیں تھی کہ یہ نعمت ان کے ہاتھ سے چلی جاتی۔پس
تم خدا تعالی کی خوشنودی حاصل کرو اور ہمیشہ اپنے آپ کو خلافت سے وابستہ رکھو۔اگر تم ایسا
کرو گے تو خلافت تم میں ہمیشہ رہے گی۔خلافت تمہارے ہاتھ میں خدا تعالیٰ نے دی ہی اس لئے ہے تاوہ
کہہ سکے کہ میں نے اسے تمہارے ہاتھ میں دیا تھا اگر تم چاہتے تو یہ چیز ہمیشہ تم میں قائم رہتی۔اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو
اسے الہامی طور پر قائم کر سکتا تھا مگر اس نے ایسا نہیں کیا بلکہ اس نے یہ کہا کہ اگر تم لوگ خلافت کو قائم رکھنا چاہو
گے تو میں بھی اسے قائم رکھوں گا۔گویا اس نے تمہارے منہ سے کہلوانا ہے کہ تم خلافت چاہتے ہو یا نہیں چاہتے۔اگر
تم اپنا منہ بند کر لو یا خلافت کے انتخاب میں اہلیت مد نظر نہ رکھو مثلا تم ایسے شخص کو خلافت کے لئے منتخب کر لو جو
خلافت کے قابل نہیں۔تو تم یقینا اس نعمت کو کھو بیٹھو گے۔مجھے اس طرف زیادہ تحریک اس وجہ سے ہوئی کہ آج
رات دو بجے کے قریب میں نے ایک رویا میں دیکھا کہ پنسل کے لکھے ہوئے کچھ نوٹ ہیں جو کسی مصنف یا مورخ کے
ہیں اور انگریزی میں لکھے ہوئے ہیں۔پنسل بھی Copying یا Blue رنگ کی ہے۔نوٹ صاف طور پر نہیں پڑھے
جاتے اور جو کچھ پڑھا جاتا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان نوٹوں میں یہ بحث کی گئی ہے کہ رسول کریم عملے کے بعد
مسلمان اتنی جلدی کیوں خراب ہو گئے باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ کے عظیم الشان احسانات ان پر تھے۔اعلیٰ تمدن
اور بہترین اقتصادی تعلیم انہیں دی گئی تھی اور رسول کریم علے نے ان پر عمل کر کے بھی دکھا دیا تھا۔پھر بھی وہ
گر گئے اور ان کی حالت خراب ہو گئی۔یہ نوٹ انگریزی میں لکھے ہوئے ہیں لیکن عجیب بات یہ ہے کہ جو انگریزی لکھی
ہوئی تھی وہ بائیں طرف سے دائیں طرف کو نہیں لکھی ہوئی تھی بلکہ دائیں طرف سے سے بائیں طرف کو لکھی
ہوئی تھی لیکن پھر بھی میں اسے پڑھ رہا تھا۔گو وہ خراب کی لکھی ہوئی تھی اور الفاظ واضح نہیں تھے بہر حال کچھ نہ کچھ
پڑھ لیتا تھا۔اس میں سے ایک فقرہ کے الفاظ قریبا یہ تھے کہ
There were two reasons for it Their temperment becoming (1) morbid and
(2) Anarchicai۔یہ فقرہ بتا رہا ہے کہ مسلمانوں پر کیوں تباہی آئی۔اس فقرہ کے یہ معنی ہیں کہ وہ خرابی جو مسلمانوں میں
پیدا ہوئی، اس کی وجہ یہ تھی کہ مسلمانوں کی طبائع میں دو قسم کی خرابیاں پیدا ہو گئی تھیں۔ایک یہ کہ وہ
ما ریڈ ( Morbid) ہو گئے تھے۔یعنی ان نیچرل (Unnatural) اور ناخوشگوار ہو گئے تھے اور دوسرے ان کی
ٹنڈ نسیز (Tendancies) انار کل (Anarchical) ہو گئی تھیں۔میں نے سوچا کہ واقعہ میں یہ دونوں باتیں صحیح ہیں۔

665
سلطنت
مسلمانوں نے یہ تباہی خود اپنے ہاتھوں مول لی تھی۔ماربڈ (Morbid) کے لحاظ سے یہ تباہی اس لئے واقع ہوئی کہ جو
ترقیات انہیں ملیں وہ اسلام کی خاطر ملی تھیں، رسول کریم ﷺ کی بدولت ملی تھیں، ان کی ذاتی کمائی نہیں تھی۔الله
رسول کریم ہے کہ میں پیدا ہوئے اور مکہ والوں کی ایسی حالت تھی کہ لوگوں میں انہیں کوئی عزت حاصل نہیں
تھی۔لوگ صرف مجاور سمجھ کر ادب کیا کرتے تھے اور جب وہ غیر قوموں میں جاتے تھے تو وہ بھی ان کی مجاور یا زیادہ
سے زیادہ تاجر سمجھ کر عزت کرتی تھیں۔وہ انہیں کوئی حکومت قرار نہیں دیتی تھیں اور پھر ان کی حیثیت اتنی کم
سمجھی جاتی تھی کہ دوسری حکومتیں ان سے جبرا ٹیکس وصول کرنا جائز سمجھتی تھیں جیسے یمن کے بادشاہ نے مکہ پر حملہ
کیا جس کا قرآن کریم نے اصحاب الفیل کے نام سے ذکر کیا ہے۔رسول کریم عمل پیدا ہوئے تو تیرہ سال تک آپ
مکہ میں رہے۔اس عرصہ میں چند سو آدمی آپ پر ایمان لائے۔تیرہ سال کے بعد آپ نے ہجرت کی اور ہجرت کے
آٹھویں سال سارا عرب ایک نظام کے ماتحت آگیا اور اس کے بعد اسے ایک ایسی طاقت اور قوت حاصل ہو گئی کہ اس
سے بڑی بڑی حکومتیں ڈرنے لگیں۔اس وقت دنیا حکومت کے لحاظ سے دو بڑے حصوں میں منقسم تھی۔اوّل رومی
دوم ایرانی سلطنت - رومی سلطنت کے ماتحت مشرقی یورپ ترکی اسے سینیا یونان ، مصر ، شام اور اناطولیہ
تھا اور ایرانی سلطنت کے ماتحت عراق، ایران رشین ٹری ٹوری کے بہت سے علاقے افغانستان ، ہندوستان کے
بعض علاقے اور چین کے بعض علاقے تھے۔اس وقت کہیں دو بڑی حکومتیں تھیں۔ان کے سامنے عرب کی کوئی
حیثیت ہی نہیں تھی لیکن ہجرت کے آٹھویں سال بعد سارا عرب رسول کریم علیہ کے تابع ہو گیا۔اس کے بعد
جب سرحدوں پر عیسائی قبائل نے شرارت کی تو پہلے آپ خود وہاں تشریف لے گئے۔اس کی وجہ سے کچھ دیر کے
لئے فتنہ ٹل گیا لیکن تھوڑے عرصہ بعد قبائل نے پھر شرارت شروع کی تو آپ نے ان کی سرکوبی کے لئے لشکر
بھجوایا۔اس لشکر نے بہت سے قبائل کو سرزنش کی اور بہتوں کو معاہدہ سے تابع کیا۔پھر آپ کی وفات کے بعد اڑھائی
سال کے عرصہ میں سارا عرب اسلامی حکومت کے ماتحت آگیا بلکہ یہ حکومت عرب سے نکل کر دوسرے علاقوں
میں بھی پھیلنی شروع ہوئی۔فتح مکہ کے پانچ سال کے بعد ایرانی حکومت پر حملہ ہو گیا تھا اور اس کے بعض علاقوں پر
قبضہ بھی کر لیا گیا تھا اور چند سالوں میں رومی سلطنت اور دوسری سب حکومتیں تباہ ہو گئی تھیں۔اتنی بڑی فتح اور اتنے
عظیم الشان تغیر کی مثال تاریخ میں اور کہیں نہیں ماتی۔تاریخ میں صرف نپولین کی ایک مثال ملتی ہے لیکن اس کے
مقابلہ میں کوئی ایسی طاقت نہیں تھی جو تعداد اور قوت میں اس سے زیادہ ہو۔جرمنی کا ملک تھا مگر وہ اس وقت چودہ
چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں منقسم تھا اس طرح اس کی تمام طاقت منتشر تھی۔ایک مشہور امریکن پریذیڈنٹ سے کسی
نے پوچھا کہ جرمنی کے متعلق تمہاری کیا رائے ہے تو اس نے کہا ایک شیر ہے دو تین لومز ہیں اور کچھ چوہے ہیں۔شیر سے مراد رشیا تھا۔لومز سے مراد دوسری حکومتیں اور چوہوں سے مراد جرمن تھے۔گویا جر منی اس وقت ٹکڑے

666
ٹکڑے تھا۔روس ایک بڑی طاقت تھی مگر وہ روس کے ساتھ ٹکر لیا اور وہاں سے ناکام واپس لوٹا۔اس طرح انگلستان کو
بھی فتح نہ کر سکا اور انجام اس کا یہ ہوا کہ وہ قید ہو گیا۔پھر دوسرا بڑا شخص ہٹلر آیا۔بلکہ دوبڑے آدمی دو ملکوں میں
ہوئے۔ہٹلر اور مسولینی۔دونوں نے بیشک ترقیات حاصل کیں لیکن دونوں کا انجام شکست ہوا۔مسلمانوں میں جس
نے یکدم بڑی حکومت حاصل کی وہ تیمور تھا۔اس کی بھی یہی حالت تھی۔وہ بے شک دنیا کے کناروں تک گیا لیکن وہ
اپنے اس مقصد کو کہ ساری دنیا کو فتح کرلے، پورا نہ کر سکا۔مثلا وہ چین کو تابع کرنا چاہتا تھا لیکن تابع نہ کر سکا اور جب وہ
مرنے لگا تو اس نے کہا میرے سامنے انسانوں کی ہڈیوں کے ڈھیر ہیں جو مجھے ملامت کر رہے ہیں۔پس صرف
رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہی آدم سے لے کر اب تک ایسے گذرے ہیں جنہوں نے فرد واحد سے ترقی کی۔تھوڑے سے عرصہ میں ہی سارے عرب کو تابع فرمان کر لیا اور آپ کے وفات کے بعد آپ کے ایک خلیفہ نے ایک
بہت بڑی حکومت کو توڑ دیا اور باقی علاقے آپ کے دوسرے خلیفہ نے فتح کر لئے۔یہ تغیر جو واقع ہوا خدائی تھا کسی انسان کا کام نہیں تھا۔رسول کریم کے فوت ہوئے تو آپ کے بعد
حضرت ابو بحر خلیفہ ہوئے۔رسول کریم ﷺ کی وفات کی خبر مکہ میں پہنچی تو ایک مجلس میں حضرت ابو بحر کے وائد
ابو قحافہ بھی بیٹھے تھے۔جب پیغامبر نے کہا کہ رسول کریم علے فوت ہو گئے ہیں تو سب لوگوں پر غم کی کیفیت طاری
ہو گئی اور سب نے یہی سمجھا کہ اب ملکی حالات کے ماتحت اسلام پراگندہ ہو جائے گا چنانچہ انہوں نے کہا کہ اب کیا
ہو گا۔پیغامبر نے کہا آپ کی وفات کے بعد حکومت قائم ہو گئی ہے اور ایک شخص کو خلیفہ بنالیا گیا ہے۔انہوں نے
دریافت کیا کہ کون خلیفہ مقرر ہوا ہے۔پیغامبر نے کہا۔ابو بحر - ابو قحافہ نے حیران ہو کر پوچھا کون ابو بحر ؟ کیونکہ وہ
اپنے خاندان کی حیثیت کو سمجھتے تھے اور اس حیثیت کے لحاظ سے وہ خیال بھی نہیں کر سکتے کہ ان کے بیٹے کو سار اعرب
بادشاہ تسلیم کر لے گا۔پیغا مبر نے کہا ابو بحر جو فلاں قبیلہ سے ہے۔ابو قحافہ نے کہا وہ کس خاندان سے ہے۔پیغا مبر نے
کہا فلاں خاندان سے۔اس پر ابو قحافہ نے دوبارہ دریافت کیا وہ کس کا بیٹا ہے۔پیغامبر نے کہا ابو قحافہ کا بیٹا۔اس پر ابو
قحافہ نے دوبارہ کلمہ پڑھا اور کہا آج مجھے یقین ہو گیا ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی تھے۔ابو قحافہ
پہلے صرف نام کے طور پر مسلمان تھے لیکن اس واقعہ کے بعد انہوں نے سچے دل سے سمجھ لیا کہ رسول
کریم ﷺ اپنے دعوئی میں راست باز تھے کیونکہ حضرت ابو بحر کی خاندانی حیثیت ایسی نہیں تھی کہ سارے عرب
آپ کو مان لیتے۔یہ الہی دین تھی مگر بعد میں مسلمانوں کی ذہنیت ایسی بگڑی کہ انہوں نے یہ سمجھنا شروع کیا کہ
فتوحات ہم نے اپنی طاقت سے حاصل کی ہیں۔کسی نے کہنا شروع کیا کہ عرب کی اصل طاقت بنو امیہ ہیں اس لئے
خلافت کا حق ان کا ہے۔کسی نے کہا بنو ہاشم عرب کی اصل طاقت ہیں۔کسی نے کہا بنو مطلب عرب کی اصل طاقت
ہیں۔کسی نے کہا خلافت کے زیادہ حقدار انصار ہیں جنہوں نے محمد رسول اللہ علیہ کو اپنے گھروں میں جگہ دی۔گویا

667
تھوڑے ہی سالوں میں مسلمان ماربڈ (Morbid) ہو گئے اور ان کے دماغ بگڑ گئے۔ان میں سے ہر قبیلہ نے یہ
کوشش کی کہ وہ خلافت کو بزور حاصل کر لے۔نتیجہ یہ ہوا کہ خلافت ختم ہو گئی۔پھر مسلمانوں کے بگڑنے کا دوسر ا سبب انار کی تھی۔اسلام نے سب میں مساوات کی روح پیدا کی
تھی۔لیکن مسلمانوں نے یہ نہ سمجھا کہ مساوات پیدا کرنے کے معنے یہ ہیں کہ ایک آرگنائزیشن ہو۔اس کے بغیر
مساوات قائم نہیں ہو سکتی۔اسلام آیا ہی اس لئے تھا کہ وہ ایک آرگنا ئزیشن اور ڈسپلن قائم کرے مگر اس کے ساتھ
ساتھ یہ بات بھی تھی کہ یہ ڈسپلن ظالمانہ نہ ہو اور افراد اپنے نفسوں کو دبا کر رکھیں تاکہ قوم جیتے لیکن چند ہی سال میں
مسلمانوں میں یہ سوال پیدا ہو نا شروع ہو گیا کہ خزانے ہمارے ہیں اور اگر حکام نے ان کے راستہ میں کوئی روک ڈالی
تو انہوں نے انہیں قتل کرنا شروع کر دیا۔یہ وہ روح تھی جس نے مسلمانوں کو خراب کیا۔انہیں یہ سمجھنا چاہئے تھ
کہ یہ حکومت الہیہ ہے اور اسے خدا تعالیٰ نے قائم کیا ہے اس لئے اسے خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہی رہنے دیا جائے تو
بہتر ہے۔اللہ تعالیٰ سورہ نور میں فرماتا ہے کہ خلیفے ہم بنا ئینگے لیکن مسلمانوں نے یہ سمجھ لیا کہ خلیفے ہم نے
بنائے ہیں۔اور جب انہوں نے یہ سمجھا کہ خلیفے ہم نے بنائے ہیں تو خدا تعالیٰ نے کہا۔اچھا اگر خلیفے تم نے
بنائے ہیں تو اب تم ہی بناؤ۔چنانچہ ایک وقت تک تو وہ پہلوں کا مارا ہوا شکار یعنی حضرت ابو بکر حضرت عمرؓ، حضرت
عثمان اور حضرت علی کا مارا ہوا شکار کھاتے رہے لیکن مرا ہوا شکار ہمیشہ قائم نہیں رہتا۔زندہ بحرا زندہ بحری، زندہ
مرغا اور زندہ مرغیاں تو ہمیشہ ہمیں گوشت اور انڈے کھلا ئینگی لیکن ذبح کی ہوئی بحری یا مرغی زیادہ دیر تک نہیں
جاسکتی، کچھ وقت کے بعد وہ خراب ہو جائے گی۔حضرت ابو بکر، عمر، عثمان اور علی کے زمانہ میں مسلمان تازہ گوشت
کھاتے تھے لیکن بیوقوفی سے انہوں نے سمجھ لیا کہ یہ چیز ہماری ہے۔اس طرح انہوں نے اپنی زندگی کی روح کو ختم
کر دیا اور مرغیاں اور بحریاں مردہ ہو گئیں۔آخر تم ایک ذبح کی ہوئی بحری کو کتنے دن کھالو گے۔ایک بحری میں دس
بارہ سیر یا پچیس تمہیں سیر گوشت ہو گا اور آخر وہ ختم ہو جائے گا۔پس وہ بحریاں مردہ ہو گئیں اور مسلمانوں نے کھاپی کر
انہیں ختم کر دیا۔پھر وہی حال ہوا کہ ”ہتھ پرانے کھونٹڑے بستے ہوری آئے۔وہ ہر جگہ ذلیل ہونے شروع ہوئے۔انہیں مارمیں پڑیں اور خدا تعالٰی کا غضب ان پر نازل ہوا۔عیسائیوں نے تو اپنی مردہ خلافت کو آج تک سنبھالا ہوا ہے
لیکن ان بد بختوں نے زندہ خلافت کو اپنے ہاتھوں گاڑ دیا اور یہ محض عارضی خواہشات دنیوی ترقیات کی تمنا اور وقتی
جو شوں کا نتیجہ تھا۔خدا تعالیٰ نے جو وعدے پہلے مسلمانوں سے کئے تھے وہ وعدے اب بھی ہیں اس نے جب
وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَتَهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ
(النور آیت نمبر 56 ) فرمایا تو الذین امنوا وعملوا الصلحت فرمایا۔حضرت ابو بحر سے نہیں فرمایا۔حضرت عمرؓ سے
-

668
نہیں فرمایا۔حضرت عثمان سے نہیں فرمایا۔حضرت علی سے نہیں فرمایا۔پھر اس کا کہیں ذکر نہیں کہ خدا تعالیٰ نے
یہ وعدہ صرف پہلے مسلمانوں سے کیا تھا یا پہلی صدی کے مسلمانوں سے کیا تھا یا دوسری صدی کے مسلمانوں سے کیا
تھا بلکہ یہ وعدہ سارے مسلمانوں سے ہے چاہے وہ آج سے پہلے ہوئے ہوں یا دو سویا چار سو سال کے بعد آئیں وہ جب
بھی آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحت کے مصداق ہو جائیں گے وہ اپنی نفسانی خواہشات کو مار دیں گے۔وہ اسلام کی ترقی کو
اپنا اصل مقصد بنالیں گے - شخصیات‘ جماعتوں پارٹیوں، جتھوں، شہروں اور ملکوں کو بھول جائیں گے تو ان کے لئے
خدا تعالٰی کا یہ وعدہ قائم رہے گا کہ ليست خَلَفَتهُم فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم به وعده الله تعال
نے تمام لوگوں سے چاہے وہ عرب کے ہوں عراق کے ہوں، شام کے ہوں‘ مصر کے ہوں، یورپ کے ہوں،
ایشیاء کے ہوں امریکہ کے ہوں، جزائر کے ہوں، افریقہ کے ہوں کیا ہے کہ لَيَسْتَخْلُفْتُهُمْ فِي الْأَرْضِ - وہ
انہیں اس دنیا میں اپنا نائب اور قائم مقام مقرر کرے گا۔اب اس دنیا میں شام، عرب اور نائیجیریا کینیا ، ہندوستان
چین اور انڈو نیشیا ہی شامل نہیں بلکہ اور ممالک بھی ہیں۔پس اس سے مراد دنیا کے سب ممالک ہیں گویاوہ موعود
خلافت ساری دنیا کے لئے فرماتا ہے۔وہ تمہیں ساری دنیا میں خلیفہ مقرر کرے گا- كما استخلف الذين من
قبلهم اسی طرح جس طرح اس نے پہلے لوگوں کو خلیفہ مقرر کیا۔اس آیت میں پہلے لوگوں کی مشابہت ارض میں
نہیں بلکہ استخلاف میں ہے۔گویا فرمایا ہم انہیں اسی طرح خلیفہ مقرر کریں گے جس طرح ہم نے پہلوں کو مخلیفہ
مقرر کیا اور پھر اس قسم کے خلیفے مقرر کریں گے جن کا اثر تمام دنیا پر ہو گا۔پس اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کو
یاد رکھو اور خلافت کے استحکام اور قیام کے لئے ہمیشہ کو شش کرتے رہو۔تم نوجوان ہو۔تمہارے حوصلے بلند ہونے چاہئیں اور تمہاری عقلیں تیز ہونی چاہئیں تاکہ تم اس کشتی کو ڈونے اور فرق
نہ ہونے دو۔تم وہ چٹان نہ بنو جو دریا کے رُخ کو پھیر دیتی ہے بلکہ تمہارا یہ کام ہے کہ تم وہ چینل (Channel):ن
جاؤ جو پانی کو آسانی سے گزارتی ہے۔تم ایک منل (Tunnel) ہو جس کا یہ کام ہے کہ وہ فیضان الہی جو رسول
کریم مے کے ذریعہ حاصل ہوا ہے تم اسے آگے چلاتے چلے جاؤ۔اگر تم ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاؤ گے تو تم
ایک ایسی قوم بن جاؤ گے جو کبھی نہیں مرے گی اور اگر تم اس فیضان اٹھی سے رستہ میں روک بن گئے آں
کے رستے میں پتھر بن کر کھڑے ہو گئے اور تم نے اپنی ذاتی خواہشات کے ماتحت اسے اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور
قریبیوں کے لئے مخصوص کرنا چاہا تو یاد رکھو وہ تمہاری قوم کی تباہی کا وقت ہو گا۔پھر تمہاری عمر کبھی لمبی نہیں ہو گی اور
تم اس طرح مر جاؤ گے جس طرح پہلی قومیں مریں لیکن قرآن کریم یہ بتاتا ہے کہ قوم کی ترقی کا رستہ بند نہیں۔انسان

669
بے شک دنیا میں ہمیشہ زندہ نہیں رہتا لیکن قو میں زندہ رہ سکتی ہیں۔پس جو آگے بڑھے گاوہ انجام لے جائے گا اور جو
آگے نہیں بڑھتا وہ اپنی موت آپ مرتا ہے اور جو شخص خود کشی کرتا ہے اسے کوئی دوسر ایچا نہیں سکتا۔“
(فرموده ۲۵ اکتوبر ۱۹۵۳ء ، مطبوعه الفضل خلافت نمبر مئی ۱۹۶۱ء)

آج 10 میں سے 10 باقی