مجھ کو دےدے
مشعل راہ (جلد اوّل)
ہم
مجھ کو دے دے
دے دے
ایمان مجھ کو دے دے عرفان مجھ کو دے دے قربان جاؤں تیرے قرآن مجھ کو دے دے
دل پاک کردے میرا دنیا کی چاہتوں سبوحیت سے حصہ سبحان مجھ کو
دل جل رہا ہے میرا فرقت سے تیری ہر دم جام وصال اپنا اے جان مجھ کو دے دے
کردے جو حق و باطل میں امتیاز کامل اے میرے پیارے ایسا فرقان مجھ کو دے دے
کو تیری رفاقت حاصل رہے ہمیشہ ایسا نہ ہو کہ دھوکہ شیطان مجھ کو دے دے
دل مجھے عطا کر جو ہو نارِ جاناں جو ہو فدائے دلبر وہ جان مجھ کو دے دے
دنیائے کفر و بدعت کو اس میں غرق کردُوں طوفانِ نوح سا اک طوفان مجھ کو دے دے
پر پڑیں فرشتوں کی رشک سے نگاہیں اے میرے محسن ایسے انسان مجھ کو دے دے
ڈھل جائیں دل بدی سے سینے ہوں نور سے پر امراض رُوح کا وہ درمان مجھ کو دے دے
دقبال کی بڑائی کو خاک میں ملادوں قوت مجھے عطا کر سلطان مجھ کو دے دے
ہو جا ئیں جس سے ڈھیلی سب فلسفہ کی پولیس
وہ
جن
میرے حکیم ایسا بُرہان مجھ کو دے دے
***
672
اپنے اندر یک جہتی پیدا کرو اور خدمت خلق پر زیادہ سے زیادہ زور دو!
غالیا پچھلے سال یا پچھلے سے پچھلے سال میں نے خدام کو یہ نصیحت کی تھی کہ یک جہتی اور یک رنگی بھی
طبائع پر نیک اثر ڈالتی ہے اور اس کی اہمیت کو اسلام نے اتنا نمایاں کیا ہے کہ نماز جو ایک عبادت ہے اس میں بھی یک
رنگی اور نیک جہتی کا حکم دیا ہے۔سب کے سب نمازی ایک طرف منہ کر کے کھڑے ہوتے ہیں۔سیدھی صفوں کا حکم ہو تا ہے اور تمام
کے تمام نمازیوں کو ایک خاص شکل پر کھڑے ہونے کا ارشاد ہوتا ہے۔میں نے توجہ دلائی تھی کہ خدام جو کھڑے
ہوتے ہیں تو مختلف شکلوں میں کھڑے ہوتے ہیں اور میں نے کارکنوں سے کہا تھا کہ وہ اس کی اصلاح کر ہیں۔اُس
وقت تو تقریر کے بعد ایک دو دن تو اصلاح نظر آئی۔مگر پھر وہ اصلاح نظر نہیں آئی۔چنانچہ اب میں دیکھتا ہوں کہ
سارے کے سارے اس رنگ میں رنگے ہوئے ہیں کہ کچھ تو تم میں سے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہیں کچھ تم میں
سے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہیں۔کچھ تم میں سے ہاتھ کھلے چھوڑ کر کھڑے ہیں جس کے معنے یہ ہیں کہ تم نے
کوئی ایک طریقہ اپنے لئے پسند نہیں کیا اور تمہارے افسروں اور کارکنوں نے تمہیں یک رنگ اختیار کرنے کی ہدایت
نہیں دی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ باتیں معمولی ہیں مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ان باتوں کا قلوب پر اثر پڑتا
ہے مثلا صف میں کسی کا پیراگر ذرا آگے ہو جائے یا پیچھے ہو جائے تو یہ ایک معمولی بات ہے اور جہاں تک عبادت
کا تعلق ہے اس سے کوئی خرابی پیدا نہیں ہوتی مگر رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ جس قوم کی صفیں ٹیڑھی
ہو گئیں اس کے دل بھی ٹیڑھے کر دیئے جاتے ہیں۔تو دیکھو ایک چھوٹی سی بات کا کتنا عظیم الشان نتیجہ پیدا ہو سکتا
ہے۔پھر دیکھنے والوں پر بھی اس کا اثر ہوتا ہے چنانچہ ہم نوجوں کو دیکھتے ہیں تو سب فوجی ایک ہی شکل میں نظر آتے
ہیں۔یورپ میں فوجوں کو مار چنگ کے وقت خاص طور پر ہدایت ہوتی ہے کہ سارے فوجی ایک طرح سے چلیں،
پیروں کے متعلق ہدایت ہوتی ہے کہ اس طرح پیر مارنا ہے۔سینہ کے متعلق ہدایت ہوتی ہے کہ اتنا سینہ تاننا ہے۔گردن کے متعلق ہدایت ہوتی ہے کہ اس طرح گردن رکھتی ہے اور اس کا دیکھنے والوں پر گہرا اثر پڑتا ہے۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ میں ایک مسلمان آیا تو اس نے اپنی گردن جھکائی ہوئی تھی۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کی ٹھوڑی کے نیچے ہاتھ مارا اور فرمایا کہ اسلام اپنے جوبن پر ہے پھر تو اس
طرح اپنی مردہ شکل کیوں بنائے ہوئے ہے۔تو حقیقت یہ ہے کہ انسان کی ظاہری شکل اس کے باطن پر دلالت کرتی
ہے اور اس کی باطنی حالت کا اس کے ہمسایہ پر اثر پڑتا ہے۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں مَنْ قَالَ هَلَكَ الْقَوْمُ فَهُوَ اهْلَكُهُم جس شخص نے یہ کہا کہ قوم ہلاک
673
ہو گئی وہی ہے جس نے قوم کو ہلاک کیا کیونکہ اس کی بات کا ہمسایہ پر اثر پڑتا ہے۔جب ایک شخص کہتا ہے کہ سارے
بے ایمان ہو گئے۔سارے بد دیانت ہو گئے تو بیسیوں آدمی ایسے ہوتے ہیں جو صرف اس کی بات پر اعتبار کر لیتے
ہیں۔حقیقت نہیں دیکھتے وہ صرف یہ دیکھتے ہیں کہ فلاں نے کہا ہے کہ سب بے ایمان ہو گئے ہیں یا فلال نے کہا ہے
کہ سب بد دیانت ہو گئے ہیں اور چونکہ فلاں نے یہ بات کہہ دی ہے اس لئے اب کے ماننے میں کیا روک ہے۔ان کی
مثال بالکل ویسی ہی ہوتی ہے جیسے مشہور ہے کہ ایک شخص اپنے گھر سے بہت دیر غائب رہا۔اس کی بیوی بچے اسے
خط لکھتے کہ آؤ ہمیں مل جاؤ مگر وہ نہ آتا۔وہ سمجھتا تھا کہ اگر میں گیا تو میری تنخواہ کٹ جائیگی۔وہ تھا بیوقوف۔آخر
جب لمبا عرصہ گذر گیا تو لوگوں نے اس کی بیوی بچوں کو سمجھایا کہ یہ طریق درست نہیں ہم اسے بلواتے ہیں چنانچہ
پنجوں نے اسے خط لکھا کہ تمہاری بیوی بیوہ ہو گئی ہے اور تمہارے بچے یتیم ہو گئے ہیں اس لئے تم جلدی گھر پہنچو۔وہ عدالت کا چپڑاسی تھا۔خط ملتے ہی عدالت میں روتا ہوا گیا اور کہنے لگا۔حضور مجھے چھٹی دیں۔انہوں نے کہا کیا ہوا ؟
کہنے لگا۔خط آیا ہے کہ میری بیوی بیوہ ہو گئی ہے اور بچے یتیم ہو گئے۔وہ کہنے لگے۔احمق تو تو زندہ موجود ہے پھر
تیری بیوی کس طرح بیوہ ہو گئی اور تیرے بچے کس طرح یتیم ہو گئے۔وہ خط نکال کر کہنے لگا کہ آپ کی بات تو
ٹھیک ہے لیکن دیکھئے پانچ پنچوں کے اس پر دستخط ہیں۔پھر یہ بات جھوٹی کس طرح ہو گئی۔قوموں کے زوال کی نفسیات۔تو ایسے لوگ بھی دنیا میں ہوتے ہیں اور در حقیقت یہی قوم کو تباہ کرنے کا
موجب ہوتے ہیں۔کہتے ہیں دس نے یہ کہا اور یہ نہیں دیکھتے کہ حقیقت کیا ہے ؟ اگر دس نے کہا کہ قوم بے ایمان
ہو گئی ہے۔اگر دس نے کہا کہ قوم اپنی ذہانت کھو بیٹھی ہے تو وہ اس پر فورا یقین کرلیں گے اور کہنا شروع کر دیں گے
کہ واقعہ میں قوم بے ایمان ہو گئی ہے۔ان کی آنکھوں کے سامنے چیز موجود ہو گی مگر وہ اسے دیکھیں گے نہیں۔تو
جب ایک شخص کی حالت بگڑتی ہے، اس کے ہمسایہ کی بھی بگڑ جاتی ہے۔اوّل تو جس کے دل کی حالت بگڑتی ہے اس
کی زبان پر کچھ نہ کچھ آجاتا ہے اور سنے والوں میں سے کمزور لوگ اس کی باتوں سے متاثر ہو جاتے ہیں اور اگر ایسا نہ ہو
تب بھی اللہ تعالیٰ نے یہ قانون بنایا ہے کہ انسان کے قلب سے ایسی شعاعیں نکلتی ہیں کہ جو ارد گرد بیٹھنے والوں پر اثر
کرتی ہیں اسی لئے قرآن کریم کہتا ہے کہ کو نوامع الصادقین - تم صادق اور راستباز لوگوں کی صحبت میں رہا کرو اور
اسی لئے اللہ تعالیٰ نے نماز با جماعت مقرر کی ہے تا دلی اثرات ایک دوسرے پر پڑیں۔یوں تو نیک کے بھی اثرات
ہوتے ہیں اور بد کے بھی اثرات ہوتے ہیں مگر جب قوم میں نیکی ہوتی ہے تو نیک اثرات کا غلبہ ہوتا ہے اور جب قوم
میں بدی ہوتی ہے تو بد اثرات کا غلبہ ہوتا ہے۔گوبدی میں چونکہ امتا جوش نہیں ہو تا جتنا نیکی میں ہو تا ہے۔جو زمانہ
انبیاء ومامورین میں ہوتی ہے اس لئے جتناوہ نیکی اپنے اثر کو پھیلاتی ہے بدی اپنا اثر نہیں پھیلا سکتی لیکن پھر بھی اس کا
674
اثر ضرور ہوتا ہے۔خیالات کی لہروں کا خاموش اثر حضرت خلیفہ اول سنایا کرتے تھے کہ میں ایک دفعہ جموں سے قادیان آرہا تھا
کہ ایک سکھ لڑکا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بہت اخلاص اور محبت رکھتا تھا، لاہور میں مجھے ملا اور
اس نے مجھے کہا آپ قادیان چلے ہیں۔حضرت مرزا صاحب کو میرا یہ پیغام پہنچادیں کہ میں نے جب آپ سے ملنا
شروع کیا تھا میرے اندر خدا تعالیٰ کی محبت ذکر الہی کی عادت اور دعاؤں کی طرف رغبت پیدا ہو گئی تھی مگر اب کچھ
عرصہ سے آپ ہی آپ دہریت کے خیالات میرے اندر پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں۔میں نے بہتیر ا زور لگایا ہے
کہ وہ خیالات نکلیں مگر وہ نکلتے نہیں۔ان کے ازالہ کے لئے مجھے کوئی تدبیر بتائیں تاکہ میں ان خیالات کی خرابیوں
سے بچ سکوں۔آپ فرماتے تھے کہ میں نے قادیان پہنچ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ذکر کیا کہ مجھے
اس طرح فلاں لڑکا ملا تھا۔آپ نے فرمایا ہاں وہ ہم سے تعلق رکھتا ہے۔پھر آپ نے کہا اس نے مجھے کہا تھا کہ حضور
کو میری طرف سے یہ پیغام پہنچا دیں کہ کچھ عرصہ سے میرے دل میں دہریت کے خیالات پیدا ہو رہے ہیں۔معلوم نہیں اس کی کیا وجہ ہے آپ نے فرمایا جب اس کے اندر عقلی طور پر شبہات نہیں پیدا ہوئے تو یہ شبہات
کسی اور کے اثر کا نتیجہ ہیں چنانچہ آپ نے فرمایا میری طرف سے اسے پیغام دے دیں کہ کالج میں جن لڑکوں کے
در میان تمہاری سینیٹ ہے، معلوم ہوتا ہے وہ دہر یہ خیالات کے ہیں اور ان کا اثر تم پر پڑ رہا ہے اس لئے تم اپنی سیٹ
بدل لو۔چنانچہ آپ نے اسے یہ پیغام پہنچا دیا۔کچھ عرصہ کے بعد حضرت خلیفۃ امسیح الاوّل دوسری دفعہ جموں سے
قادیان تشریف لا رہے تھے کہ پھر وہی لڑکا آپ کو ملا۔آپ نے فرمایا۔سناؤ اب کیا حال ہے۔اس نے کہا اللہ تعالیٰ کا
شکر ہے۔اب میرے خیالات درست ہیں۔میں نے پیغام پہنچتے ہی سیٹ بدلوالی اور اسی دن سے میرے خیالات بھی
درست ہو گئے۔تو یہ ایک مجرب حقیقت ہے جس کا انکار کوئی جاہل ہی کرے تو کرے ورنہ اور کوئی نہیں کر سکتا۔اس
تجربہ کی صداقت میں مسمریزم کا علم جاری ہوا جس کی تائید میں ہپنا نزم نکلا۔اسکے ساتھ وضو کا مسئلہ تعلق رکھتا
ہے۔ظاہری حرکات و سکنات کا قلوب پر اثر پڑتا ہے۔غرض یہ سارے علوم اس امر کے گرد چکر لگارہے ہیں
کہ انسان کے دل سے ایسی شعاعیں نکلتی ہیں جو دوسرے کے دل پر اثر انداز ہوتی ہیں۔پس اگر کھڑے ہونے میں تم احتیاط نہیں کرو گے اور یک جہتی اور اتحاد سے کام نہیں لو گے تو لازماً اس کا
تمہارے قلوب پر اثر پڑے گا۔پس چاہنے کہ جن کو میں نے ماتحت عہدیدار مقرر کیا ہوا ہے، وہ اس طرف توجہ
675
کریں۔آخر میں تو انا کام نہیں کر سکتا۔میں اگر صدر بنا ہوں تو اس لئے کہ تم میں یہ جوش اور امنگ
قائم رہے کہ تمہارا خلیفہ صدر ہے ورنہ کام سارا ماتحتوں نے کرنا ہے اور انہیں کو کرنا چاہئے۔میں یہ
نہیں کہتا کہ جو سہارے کا حق دار ہے وہ سہارا نہ لے۔اگر کوئی کمزور یا بیمار ہو تو وہ لاٹھی کا سہارا لے سکتا ہے بلکہ اگر
زیادہ تکلیف ہو تو وہ بیٹھ بھی سکتا ہے۔جو طاقتور ہیں وہ سارے کے سارے ایک شکل میں کھڑے ہوں۔اگر یہ مقرر
ہو کہ ہاتھ کھول دیں تو سب ہاتھ کھول دیں اور اگر یہ مقرر ہو کہ ہاتھ باندھ لیں تو سب کا فرض ہے کہ ہاتھ باندھ
لیں۔اگر کوئی بیمار یا کمزور ہے تو بے شک بیٹھ جائے۔اگر نماز بیٹھ کر پڑھنی جائز ہے اور اس سے صف میں کوئی خلل
نہیں آسکتا تو خدام کے اجتماع میں بھی اس سے کوئی نقص واقع نہیں ہو سکتا۔صرف اس بجھتی سے یہ پتہ لگ جائے
گا کہ خدام میں کوئی نظام موجود ہے۔اب موجودہ حالت میں کچھ پتہ نہیں لگتا۔کوئی ہاتھ باندھے کھڑا ہے اور کوئی
ہاتھ لٹکائے۔اگر سب ایک طرح کھڑے ہوں تو خواہ بیمار اور کمزور بیٹھے ہوئے ہوں تب بھی دیکھنے والا یہ نہیں سمجھے
گا کہ ان کا نظام خراب ہے بلکہ وہ ان کے بیٹھنے کو معذوری پر محمول کرے گا۔میں سمجھتا ہوں اگر کوئی فیصلہ ہو جائے تو
بیٹھنے والا وہی شکل اختیار کر سکتا ہے مثلاً اگر یہ فیصلہ ہو جائے کہ ہاتھ لٹکانے ہیں تو وہ بھی ہاتھ لٹکا کر بیٹھ سکتا ہے۔اگر
ہاتھ پیچھے کرنے کا فیصلہ ہو جائے گو یہ نا معقول بات ہے تو بیٹھنے والا بھی ایسا کر سکتا ہے۔پس اپنا ایک نظام مقرر کرو
اور اس جلسہ میں اس کا فیصلہ کرو اور سب کو سکھاؤ کہ جب بھی تم نے کھڑا ہونا ہو اس شکل میں کھڑے ہو اور پھر
نوجوانوں کو آزادی دو اور انہیں بتا دو کہ اگر تم میں سے بعض کھڑے نہیں ہو سکتے تو وہ بیٹھ سکتے ہیں۔اگر نماز میں بیٹھنے
کی اجازت ہے تو خدام کا جلسہ نماز سے زیادہ اہم نہیں کہ اس میں بیٹھا نہیں جاسکتا۔اگر کچھ دیر بیٹھنے کے بعد اسے آرام
آجائے تو وہ دوبارہ کھڑا ہو جائے اور اگر کھڑا ہونے والا تکلیف محسوس کرے تو وہ بیٹھ جائے۔اس طرح بیٹھنے والے
دیکھنے والوں پر یہ اثر نہیں ڈالیں گے کہ ان کا کوئی نظام نہیں بلکہ صرف یہ اثر پیدا ہو گا کہ وہ بیمار اور کمزور ہیں۔خدمت خلق کے کام کی اہمیت اس کے بعد میں خدام الاحمدیہ کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ
س دفعہ خدام نے طوفانوں وغیرہ کے موقعہ پر نہایت اعلیٰ درجہ کا کام کیا ہے۔اب انہیں اپنے اجلاس میں اس امر
پر غور کرنا چاہئے کہ اس جذبہ کو جو نہایت مبارک جذبہ ہے اور زیادہ کس طرح ابھار اجائے۔کوئی ایسی خدمت
جو صرف رسمی طور پر کی جائے حقیقی خدمت نہیں کہلا سکتی۔مثلا بعض لوگ اپنی رپورٹوں میں لکھ دیتے ہیں کہ ہم نے
کسی کا بوجھ اٹھایا۔اب اگر تو کسی مجلس کے تمام نوجوانوں یا بارہ پندرہ خدام سارا دن لوگوں کے بوجھ اٹھاتے پھرتے ہیں یا
کسی ایک وقت مثلاً عصر کے بعد روزانہ ایسا کرتے ہوں یا گھنٹہ دو گھنٹہ ہر روز اس کام پر خرچ کرتے ہوں تب تو یہ
رمت کہلا سکتی ہے لیکن اس قسم کی رپورٹوں کو میں کبھی نہیں سمجھا کہ اس مہینہ میں ہمارے نوجوانوں نے کسی کا
676
بوجھ اٹھایا۔یہ وہ خدمت نہیں جس کا خدام الاحمدیہ کے نظام کے ماتحت تم سے تقاضا کیا جاتا ہے بلکہ یہ وہ خدمت ہے
جس کا بجالانا ہر انسان کے لئے اس کی انسانیت کے لحاظ سے ضروری ہے۔فرد کی مختلف حیثیتیں در حقیقت مختلف خدمات مختلف حیثیتوں کے لحاظ سے ہوتی ہیں۔مثلاً جو شخص پاکستان
میں رہتا ہے اس پر کچھ فرائض پاکستانی ہونے کے لحاظ سے عائد ہوتے ہیں۔کچھ فرائض ایک انسان ہونے کے لحاظ
سے عائد ہوتے ہیں۔اسی طرح اگر کوئی سرکاری ملازم ہے تو کچھ فرائض اس پر سرکاری ملازم ہونے کے لحاظ سے
عائد ہوتے ہیں۔اگر کوئی ڈاکٹر ہے تو کچھ فرض اس پر ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے عائد ہوتے ہیں۔اگر کوئی پولیس
مین ہے تو کچھ فرض اس پر پولیس مین ہونے کی حیثیت سے عائد ہوتے ہیں۔ایک حیثیت کے کام کو اپنی دوسر کی
حیثیت کے ثبوت میں پیش کرنا محض تمسخر ہوتا ہے۔مثلاً ایک ڈاکٹر کا یہ لکھنا کہ میں نے بیس مریضوں کا علاج
کیا، تمسخر ہے کیونکہ اس نے جو کام کیا ہے اپنے ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے کیا ہے، خدام الاحمدیہ کا ممبر ہونے کی
حیثیت سے نہیں کیا۔پاپاکستان کی تائید میں اگر کوئی جلسہ ہوتا ہے یا جلوس نکلتا ہے اور تم اس میں حصہ لیتے ہو تو پھر
اپنی رپورٹ میں اس کا ذکر ہو تو یہ تمسخر ہے کیونکہ یہ خدمت تم نے ایک پاکستانی ہونے کے لحاظ سے کی ہے۔برکت تب شامل حال ہوتی ہے جب ساری حیثیتوں کو نمایاں کر کے کام کیا جائے۔برکت
تمہیں تبھی حاصل ہو گی جب تم اپنی ساری حیثیتوں کو نمایاں کر کے کام کرو گے۔جب تمہیں ایک پاکستانی ہونے کی
حیثیت سے کام کرنا پڑے تو تم پاکستانی حیثیت کو نمایاں کرو۔جب تمہیں ایک انسان ہونے کی حیثیت سے کام کرنا
پڑے تو تم اپنی انسانیت کو نمایاں کرو۔مثلاً اگر کوئی چلتے ہوئے گر جاتا ہے تو یہ انسانیت کا حق ہے کہ اسے اٹھایا جائے۔اس میں خدام کا کیا سوال ہے۔ایک ہندوستانی پر بھی یہ فرض عائد ہوتا ہے۔ایک پنجابی پر بھی یہ فرض عائد ہوتا
ہے۔ایک چینی اور جاپانی پر بھی یہ فرض عائد ہوتا ہے۔ایک سرحدی پر بھی یہ فرض عائد ہوتا ہے پس اگر اتفاقی
طور پر کوئی شخص ایسا کام کرتا ہے تو یہ خدام الاحمدیہ والی خدمت خلق نہیں کہلا سکتی بلکہ یہ وہ خدمت ہو گی جو ہر
انسان پر انسان ہونے کے لحاظ سے عائد ہوتی ہے۔اگر وہ ان فرائض کو ادا نہیں کرتا تو وہ انسانیت سے بھی گر جاتا
ہے۔پس اپنے پروگراموں پر ایسے رنگ میں عمل کرو جیسے اس دفعہ لاہور کے خدام نے خصوصیت سے نہایت
اعلیٰ کام کیا ہے۔اسی طرح ربوہ کے خدام نے بھی اچھا کام کیا ہے۔سیالکوٹ کے خدام نے بھی اچھا کام کیا ہے۔ملتان
کے خدام نے بھی اچھا کام کیا ہے اور کراچی کے خدام نے بھی بعض اچھے کام کئے ہیں گو وہ نمایاں نظر آنے والے
نہیں۔پس متواتر اپنے جلسوں اور جلوسوں میں اس امر کو لاؤ کہ تم نے زیادہ سے زیادہ خدمت خلق کرنی
677
ہے اور ایک پروگرام کے ماتحت کرنی ہے تاکہ ہر شخص کو تمہاری خدمت محسوس ہو۔تم میں سے کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ دکھاوا ہے۔تم میں سے کوئی کہ سکتا ہے کہ یہ نمائش ہے مگر کبھی کبھی
نمائش بھی کرنی پڑتی ہے۔اگر تمہارے دل کی خوبی اور نیکی کا اقرار دنیا نہیں کرتی تو تم مجبور ہو کہ تم لوگوں کو دکھا کر
کام کرو۔تم نے بہت نیکی کی ہے لیکن دنیا نے تمہاری نیکی کا کبھی اقرار نہیں کیا۔ہر
ر مشکل میں ہم مسلمانوں کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔پہلے بھی لوگوں کی مصیبت کے وقت ہم کام
کرتے رہے ہیں مگر مخالف یہی کہتا چلا گیا کہ احمدی احمدی کا ہی کام کرتا ہے، کسی دوسرے کا نہیں کرتا۔یہ بالکل
جھوٹ تھا جو مخالف بو لتا تھا۔ہم خدمت خلق کا کام کرتے تھے مگر ساتھ ہی یہ بھی کہتے تھے کہ ہم نے جو کچھ کیا ہے خدا
کے لئے کیا ہے۔ہمیں اس کے اظہار کی کیا ضرورت ہے۔مگر جب تمہاری اس نیکی کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا اور تم پر یہ
الزام لگایا جانے لگا کہ تم اپنی قوم کی خدمت کے لئے تیار نہیں تو پھر وہی نیکی بدی بن جائے گی اگر ہم اس کو چھپائیں۔پس اس نیکی کا ہم علی الاعلان اظہار کریں گے۔اس لئے نہیں کہ ہم بدلہ لیں بلکہ اس لئے کہ وہ کذاب اور مفتری جو
ہم پر الزام لگاتے ہیں، ان کا منہ بند ہو۔پس مجرم کو مجرم ثابت کرنے کے لئے ضروری تھا کہ ہم اپنے کاموں کا
اظہار کرتے ورنہ پہلے بھی ہمارے آدمی ہر مصیبت میں مسلمانوں کا ساتھ دیتے رہے ہیں اور ہر مشکل میں ہم نے ان
کی مدد کی ہے۔یہ کوئی نیا کام نہیں جو ہم نے شروع کیا ہو۔جب ہم قادیان میں تھے تو اس وقت بھی ہم خدمت خلق کرتے تھے - ۱۹۱۸ء میں جب انفلوانزا پھیلا ہے
تو مجھے خلیفہ ہوئے ابھی چار سال ہی ہوئے تھے اور جماعت بہت تھوڑی تھی مگر اس وقت ہم نے قادیان کے اردگرد
سات سات میل کے حلقہ میں ہر گھر تک اپنے آدمی بھیجے اور دوائیاں پہنچائیں اور تمام علاقہ کے لوگوں نے تسلیم
کیا کہ اس موقعہ پر نہ گورنمنٹ نے ان کی خبر لی اور نہ ان کے ہم قوموں نے ان کی خدمت کی ہے۔اگر خدمت کی ہے
تو صرف جماعت احمدیہ نے۔میں نے اس وقت طبیبوں کو بھی بلوایا اور ڈاکٹروں کو بھی بلوایا۔دنیا میں عام طور پر ڈاکٹر
بلو او تو طبیب اٹھ کر چلا جاتا ہے اور اگر طبیب بلو اؤ تو ڈاکٹر اٹھ کر چلا جاتا ہے مگر ہمارے ہاں یہ بات نہیں اور پھر اخلاص
کی وجہ سے ہمارا ان پر رعب بھی ہوتا ہے۔غرض میں نے ڈاکٹر بھی بلوائے حکیم بھی بلوائے اور ہو میو پیتھ بھی
بلوائے۔اس وقت مرض نئی نئی پیدا ہوئی تھی۔ڈاکٹروں نے کہا کہ ہم اس مرض کا علاج تو کریں گے مگر ابھی ہماری
طب میں اس کی تشخیص نہیں ہوئی اور لٹریچر بہت ناقص ہے۔اطباء کے اصول علاج چونکہ کلیات پر مبنی ہوتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بیمی بخار ہے اور ہم اس کا علاج کریں گے۔میں نے ڈاکٹروں سے کہا کہ
جھوٹ بولیں یا سچ بولیں۔غلط کہیں یا درست کہیں بہر حال یہ کہتے ہیں کہ ہماری طب میں اس کا علاج موجود ہے اس
678
لئے انہیں بھی علاج کا موقعہ دینا چاہئے۔چنانچہ میں نے ڈاکٹروں اور حکیموں کو اردگرد کے دیہات میں بھجوادیا۔ساتھ مدرسہ احمدیہ کے طالب علم کر دئیے۔وہ سات سات میل تک گئے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ہزاروں
آدمیوں کی جان بچ گئی۔تو ہم خدمت خلق کرتے ہیں اور ہمیشہ سے کرتے چلے آئے ہیں مگر ہم ڈھنڈورہ نہیں
پیٹتے کہ ہم نے یہ کیا ہے ہم نے وہ کیا ہے۔مثلاً ملکانوں کی جو ہم نے خدمت کی ہے اس کے متعلق ہم نے کچھ نہیں
کہا لیکن دوسرے لوگوں نے اقرار کیا کہ ہم نے غیر معمولی کام کیا ہے مگر ہمارے ان سارے کاموں کے باوجودہ دشمن
نے پھر بھی یہی کہا کہ یہ شروع سے مسلمانوں کے دشمن ہیں بلکہ بعض عدالتوں نے بھی اس کو تسلیم کر لیا اور یہ خیال
نہ کیا کہ تمام مصیبتوں کے وقت ہمیشہ احمدیوں نے ہی اپنی گرد نہیں آگے کی ہیں۔مائی جمیا کی خاطر غیرت اسلامی کا اظہار - جب دلی میں جایا کرتا تھا تو اکثر یوپی کا کوئی نہ کوئی رئیس مجھے ملتا تو
کہتا کہ میں تو اس دن سے آپ کا مداح ہوں جس دن آپ لوگوں نے اپنے ہاتھ سے ایک مسلمان عورت کی کھیتی کاٹ
کر اسلام کی لاج رکھ لی تھی اور مسلمانوں کی عظمت قائم کر دی تھی۔واقعہ یہ ہے کہ الوریا بھرت پور کی ریاست میں
ایک عورت تھی جس کے سارے بیٹے آریا ہو گئے مگر وہ اسلام پر قائم رہی۔مائی جمیا اس کا نام تھا۔خان بہادر محمد
حسین صاحب سیشن جج اس علاقہ میں تبلیغ کے لئے مقرر تھے۔ان کا بیٹا نہایت مخلص احمد ی ہے۔وہ آجکل کچھ
ابتلاؤں میں ہے اور مالی مشکلات اس پر آئی ہوئی ہیں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کی مشکلات کو دور فرمائے۔بہر حال جب فصل کٹنے کا وقت آیا تو چونکہ سب گاؤں جو بڑا بھاری تھا، آر یہ ہو چکا تھا اور اس کے اپنے بیٹے بھی اسلام
چھوڑ چکے تھے اور وہ عورت اکیلی اسلام پر قائم تھی۔اس لئے کوئی شخص اس کی کھیتی کاٹنے کے لئے تیار نہیں تھا۔انہوں نے اسے طعنہ دیا اور کہامائی تیری کھیتی تو اب مولوی ہی کاٹیں گے۔احمدیوں کو دیہات میں مولوی کہا جاتا ہے
کیونکہ وہ قرآن اور حدیث کی باتیں کرتے ہیں۔شروع میں ملکانہ میں بھی ہمارے آدمیوں کو مولوی کہا جاتا تھا جس
طرح ہمیں یہاں مرزائی کہتے ہیں اسی طرح وہاں مولوی کہا جاتا تھا۔سرحد اور یوپی میں عام طور پر قادیانی کہتے ہیں۔جب یہ خط مجھے ملا تو میں نے کہا کہ اب اسلام کی عزت تقاضا کرتی ہے کہ مولوی ہی اس کی کھیتی کاٹیں چنانچہ جتنے
گریجویٹ اور بیر سٹر اور وکیل اور ڈاکٹر وہاں تھے، میں نے ان سے کہا کہ وہ سب کے سب جمع ہوں اور اس عورت کی
کھیتی اپنے ہاتھ سے جا کر کاٹیں چنانچہ در جن یا دو درجن کے قریب آدمی جمع ہوئے جن میں وکلاء بھی تھے ڈاکٹر بھی
تھے اگر بجو انیس بھی تھے علماء بھی تھے اور انہوں نے کھیتی کاٹنی شروع کر دی۔لوگ ان کو دیکھنے کے لئے اکٹھے ہو گئے
اور تمام علاقہ میں ایک شور مچ گیا کہ یہ ڈاکٹر صاحب ہیں جو کھیتی کاٹ رہے ہیں۔یہ حج صاحب ہیں جو کھیتی کاٹ رہے
679
ہیں۔یہ وکیل صاحب ہیں جو کھیتی کاٹ رہے ہیں۔انہوں نے چونکہ یہ کام کبھی نہیں کیا تھا۔اس لئے ان کے ہاتھوں
میں خون بہنے لگا مگر وہ اس وقت تک نہیں ہے جب تک اس کی تمام کھیتی انہوں نے کاٹ نہ لی۔یو پی کے اضلاع میں
یہ بات خوب پھیلی اور کئی رئیس مجھے متواتر دلی میں ملے اور انہوں نے کہا کہ ہم تو اس دن سے احمدیت کی قدر
کرتے ہیں جب ہم نے یہ نظارہ دیکھا تھا کہ ایک مسلمان عورت کے لئے آپ کی جماعت نے یہ غیرت دکھائی کہ
جب لوگوں نے اسے کہا کہ اب مولوی ہی اگر تیری کھیتی کاٹیں گے تو آپ نے کہا کہ اب دکھاوے کا مولوی نہیں بچ
چ کا مولوی جائے گا اور اس کی کھیتی کالے گا۔تو ہمیشہ ہی ہم مسلمانوں کی خدمت کرتے رہے ہیں مگر ہمیشہ ہم ان خدمات کو چھپاتے رہے ہیں اور کہتے
رہے ہیں کہ ان خدمات کے اظہار سے کیا فائدہ؟ ہم نے جو کچھ کیا ہے خدا کے لئے کیا ہے انسانوں کے لئے نہیں کیا۔مگر آج کہا جارہا ہے کہ احمدی مسلمانوں کے دشمن ہیں۔یہ مسلمانوں کی کبھی خدمت نہیں کرتے۔غرض اتنے بڑے
جھوٹ اور افتراء سے کام لیا جاتا ہے کہ ہم اس بات پر مجبور ہو گئے ہیں کہ جماعت کے دوستوں سے یہ کہیں کہ اچھا تم
بھی اپنی خدمات کو ظاہر کرو چنانچہ اب جبکہ ہم نے اپنی خدمات ظاہر کرنی شروع کیں، مسلمانوں کی خدمت کا دعویٰ
کرنے والے اپنے بلوں میں گھس گئے اور کو ٹھیوں میں بیٹھے رہے چنانچہ بعض لوگوں نے جو اسلامی جماعت کے دفتر کے
قریب ہی رہتے تھے اقرار کیا کہ اسلامی جماعت والوں نے تو ہماری خبر بھی نہیں لی اور یہ دو دو چار چار میل سے آئے
اور انہوں نے ہماری مدد کی۔لطیفہ یہ ہے کہ کراچی سے اطلاع ملی ہے کہ وہاں بڑے زور سے پراپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ
لاہور میں جماعت اسلامی نے سیلاب کے دنوں میں بڑی بھاری خدمت کی ہے اور وہاں اس قدر چر چاہے کہ لوگ سمجھتے
ہیں کہ لاہور کو بچایا ہی اسلامی جماعت والوں نے ہے اور لاہور کے لوگوں کو اس کی خبر بھی نہیں۔اگر وہ جھوٹا پراپیگنڈا کر سکتے ہیں تو ہم سچا پراپیگنڈا کیوں نہیں کر سکتے۔اسی طرح چگال سے اطلاع آئی ہے
کہ وہاں جماعت اسلامی والے گھر گھر جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ جماعت اسلامی نے آپ کے لئے چندہ بھجوایا ہے۔وہ
لنگی اور تہمد دیتے ہیں اور ساتھ ہی کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی نے چندہ دیا ہے ، آپ ووٹ جماعت اسلامی کو ہی دیں۔حالا نکہ وہ یہاں کئی مہینوں سے چندہ لیتے ہیں۔کہیں شیعوں سے لے کر بھجواتے ہیں مگر نام جماعت اسلامی کا مشہور
کرتے ہیں۔احمدی نوجوانوں کو زیادہ جوش و خروش سے ملک اور قوم کی خدمت کرنی چاہئے۔فرض اس
زمانہ میں ایک ایسا طبقہ پیدا ہو گیا ہے جو جھوٹ اور افترا سے تم کو بد نام کرنا چاہتا ہے۔اب تمہارا بھی
فرض ہے کہ تم اور زیادہ جوش سے ملک اور قوم کی خدمت کرو اور اس خدمت کو ظاہر بھی
680
کرو اور دنیا کو بتا دو کہ ہم ملک اور قوم کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں مگر چونکہ ہمیں مجبور کیا
جاتا ہے کہ ہم اپنی خدمات کو ظاہر کریں اس لئے ہم ان کو ظاہر کرتے ہیں ورنہ ہمارے دل اس اظہار پر شرماتے
ہیں۔پس اپنے پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ ایسے امور پر غور کرو اور ایسی تجاویز سوچو جن کے نتیجہ میں تم
ملک اور قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت بجا لاؤ۔“
فرموده ۵ نومبر ۱۹۵۴ء، مطبوعہ خالد د سمبر ۱۹۵۴ء)