رسائل اور کتب کے مطالعہ کی اہمیت
مشعل راہ (جلد اوّل)
رسائل اور کتب کے مطالعہ کی اہمیت
رسالہ خالد کوشاندار علمی پر چہ بناؤ
اس رسالے کو عالمگیر حیثیت دو
خدام کا یہ فرض قرار دیا جائے کہ وہ اس رسالہ میں کچھ نہ کچھ ضرور لکھیں
تم نے اگر خالد جاری کیا ہے تو تم اس کی خریداری بڑھاؤ
جماعت احمدیہ کا غیر معمولی استقلال
خدام الاحمدیہ کا قیام بھی اس مقصد کے ماتحت کیا گیا ہے کہ نو جوانوں میں
اسلام کی روح کو زندہ رکھا جائے
نوجوان یورپ کی چمک سے مرعوب نہ ہوں
خدام الاحمدیہ کو اپنی ترقی کا ریکارڈ رکھنا چاہئے
698
ہر خادم اپنے رسالہ کے لئے کچھ نہ کچھ ضرور لکھے
گذشتہ سال بیرونی خدام کی تعداد ۴۶۰ تھی۔اس سال ۳۵۱ خدام باہر سے آئے ہیں۔گویا بیرونی
خدام کی تعداد میں تمیں فیصد کا فرق پیدا ہو گیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ پچاس کے قریب کالج کے سٹوڈنٹ ہیں جو پہلے
بیرونی خدام میں شمار ہوتے تھے مگر اب مقامی خدام میں ان کا شمار کیا گیا ہے۔اگر اس تعداد کو مد نظر رکھا جائے تو پھر
بھی باہر سے آنے والے خدام میں انسٹھ کی کمی رہ جاتی ہے لیکن اس دفعہ اطفال باہر سے چھیاسٹھ آئے ہیں۔اگر ان کو
بھی ملا لیا جائے تو یہ تعداد پوری ہو جاتی ہے۔لیکن اطفال پچھلے سال بھی الگ شمار ہوئے تھے اور اس سال بھی الگ شمار
کئے گئے ہیں اس لیے وہ بیرونی خدام کی تعداد میں شامل نہیں کئے جاسکتے۔بہر حال اس سال بیرونی جماعتوں سے
گذشتہ سال کی نسبت کم خدام آئے ہیں۔لیکن مقامی خدام کو ملا کر پچھلے سال کی تعداد ۱۰۶۴ تھی اور اس سال ۱۲۲۴
ہے۔اسی طرح اطفال کی حاضری پچھلے سال ۴۱۰ تھی اور اس سال ۴۳۰ ہے۔یعنی پچھلے سال اطفال اور خدام ملا کر
۱۴۷۳ تعداد تھی اور اس سال ۱۶۵۴ آئے ہیں۔گویا ۱۸۰ کی زیادتی ہوتی ہے۔اگر گذشتہ سال کی طرح جماعتیں
حصہ لیتیں تو دو اڑھائی سو کی زیادتی ہو جاتی۔چونکہ بحث وقت پر پاس نہیں ہو سکا تھا اس لئے کچھ وقت اس کے لئے بھی نکالنا پڑا جس کی وجہ سے دیر
ہو گئی۔دوسرے میری طبیعت بھی خراب ہے اس لئے لازما مجھے بولنے میں کمی کرنی پڑے گی بہر حال اس وقت بحث
پر بحث کرتے ہوئے جو سوالات پیش ہوئے ان میں سے ایک اہم سوال ”خالد “ کی اشاعت کا تھا۔ابھی ہماری
جماعت کی جس قسم کی حالت ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں زیادہ رسالوں کی اشاعت پسند نہیں کرتا۔کیونکہ میں
سمجھتا ہوں کہ اگر رسالے نکلیں اور جماعت کو ان کی اشاعت کی طرف توجہ نہ ہو تو ان کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا
لیکن اگر ان رسالوں سے جماعت کے اندر لکھنے کا شوق پیدا ہو جائے اور کوئی کسی رنگ میں لکھے اور کوئی کسی رنگ میں تو
یہ بے شک ایک مفید کام ہو سکتا ہے۔جب ” خالد “ کی اشاعت کی تجویز ہوئی تھی تو اس وقت میں نے کہا تھا کہ اگر
خدام اس کو چلا سکیں تو بے شک چلالیں لیکن مجھے انشراح نہیں اور آج جو اس کی خریداری کی رپورٹ پیش کی گئی ہے
اس سے میرے اس شبہ کی تصدیق ہوتی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں چالیس سال تک کی عمر والے
افراد کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہو گی۔ان میں سے اگر عورتوں کو الگ کر دیا جائے تو پچاس ہزار مردرہ جاتے ہیں
اور پھر اگر چھوٹی عمر کے لڑکوں کو نکال دو تو پندرہ سے چالیس سال تک کی عمر والے نوجوان ہماری جماعت میں چھپیں
ہزار کے قریب ہوں گے۔اب اگر دو فی صدی "خالد" کے خریدار ہوں تو اس رسالہ کی خریداری پانچ سو ہونی
699
چاہئے۔اگر پانچ فیصدی خریدار ہوں تو ساڑھے بارہ سو خریداری ہونی چاہئے۔اگر دس فیصدی خریدار ہوتے تو
اس کی اشاعت اڑھائی ہزار تک ہوتی۔مگر ایسا نہیں ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ وہ علمی ذوق ابھی ہماری جماعت میں
پیدا نہیں ہوا جو ہو نا چاہئے۔مجھے ذاتی طور پر ایسی کتابوں اور رسالوں کے مطالعہ کا شوق ہے جن میں مختلف امور کے متعلق ملکوں اور
قوموں کا باہم مقابلہ کیا جاتا ہے اور پھر بتایا جاتا ہے کہ مختلف ممالک یا قو میں بڑے بڑے شہر اور قصبات کس رنگ میں
ترقی کر رہے ہیں۔میں نے دیکھا ہے۔یورپ اور امریکہ میں یہ رواج ہے کہ وہ اخباروں اور رسالوں کی فہرست دیں
گے تو ساتھ ہی جس شہر یا قصبہ سے وہ اخبار یار سالہ نکلتا ہے، اس کی آبادی بھی بتائیں گے اور یہ بھی ذکر کریں گے کہ
اس اختبار یار سالہ کی اشاعت کتنی ہے۔میں نے دیکھا ہے وہاں ایسے قصبے جن کی تین تین چار چار ہزار کی آبادی ہے
ان میں ہزار بارہ سو چھپنے والا اخبار پایا جاتا ہے۔یوں بڑے بڑے اخباروں کے دیکھا جائے تو بعض اخبار ایسے ہیں جو بیس
بیس لاکھ کی تعداد میں چھپتے ہیں۔سارے انگلستان کی آبادی چار کروڑ ستر لاکھ ہے۔اس میں بیس لاکھ کی اشاعت کے
یہ معنے ہیں کہ قریبا پانچ یا پونے پانچ فیصدی تک ایک اخبار کی بحری ہے حالانکہ وہاں اور بھی بہت سے اخبار ہیں اور ان
میں سے کسی کی اٹھارہ لاکھ اشاعت ہوتی ہے، کسی کی ہیں لاکھ اور کسی کی پچیس لاکھ اگر ان سارے اخباروں کو جمع کیا
جائے تو کسی صورت میں ان کی بحری ڈیڑھ کروڑ سے کم نہیں ہو گی۔گویا ہر چار آدمی کے پیچھے ایک اخبار بتا ہے۔ان
میں ہفتہ وار اخبار بھی ہیں جن میں سے بعض کی اسی اسی نوے لاکھ تک اشاعت ہے۔امریکہ سے ایک رسالہ آتا ہے
جس پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ کم سے کم ایک کروڑ چھپتا ہے۔چار کروڑ ستر لاکھ کی آبادی میں جس قدر روزانہ اخبار ہفتہ وار
اور پھر ماہ وار رسالے نکلتے ہیں ان کی مجموعی تعداد چھ سات کروڑ سے کسی طرح کم نہیں۔گویانی آدمی ڈیڑھ اخبار کی
خریداری بنتی ہے۔وہاں یہ طریق ہے کہ ہر آدمی دو اخبار ضرور خریدیگا۔ایک صبح کا اخبار اور ایک شام کا
اخبار - حالانکہ شام کے اخبار میں کوئی خاص دلچسپی کا سامان نہیں ہوتا۔بس اکا دُکا خبر میں دیکھتے ہیں اور اخبار پھینک کر
چلے جاتے ہیں۔مثلاً اخبار اٹھایا اور یہ دیکھ لیا کہ گھوڑ دوڑ میں فلاں آگے رہا یا کتوں کی دوڑ ہوئی تو اس کا کیا نتیجہ نکلا یا
فلاں جگہ کرکٹ کا میچ ہوا اور اس کا یہ نتیجہ ہوا۔ایک منٹ میں وہ سرسری طور پر اخبار دیکھتے ہیں اور اپنے مذاق کی خبر
اس میں تلاش کر لیتے ہیں۔پھر وہ اخبار اسی جگہ رکھ دیں گے اور آگے چلے جائیں گے۔لیکن محض اس لئے کہ انہیں
دوسروں کے منہ سے خبر نہ سننی پڑے وہ با قاعدہ اخبار خریدیں گے اور کھڑے کھڑے یہ دیکھیں گے کہ گھوڑ دوڑ
میں کون اول رہا یا کتوں کی دوڑ ہوئی تو اس کا کیا نتیجہ نکلا یا کھیل ہوئی تو اس کا نتیجہ کیا ہوا۔بس ایک یا دو منٹ وہ اخبار کو
دیکھتے ہیں اسکے بعد وہ اس اخبار کو وہیں پھینک دیں گے اور آپ آگے چل پڑیں گے۔آپ لوگ ان کو دیکھ کر حیران
ہونگے کہ انہوں نے پڑھا کیا ہے۔ان کا پڑھنا بس اتنا ہی ہوتا ہے کہ اخبار اٹھا کر پھینک دیا یا و ہیں زمین پر رکھ دیا اور خود
700
چلے گئے۔اگر اتفاقاً کوئی ہندوستانی ان کا اخبار اٹھا کر پڑھنے لگ جائے تو سب لوگ غضب ناک آنکھوں سے اسے
دیکھنے لگ جاتے ہیں کہ یہ اتنا کمینہ اور ذلیل ہے کہ دوسرے کا اخبار پڑھتا ہے لیکن ہمارے ہاں تو وہ اخبار بعض دفعہ
سات سات پشت تک چلتا ہے۔کسی ان پڑھ شخص کو اگر بس یا گاڑی میں سے کوئی اخبار مل جائے تو وہ بڑی احتیاط سے
اسے اپنے گھر لے آئے گا اور بچے سے کسے گا کہ یہ اخبار پڑھ کر سناؤ۔وہ پندرہ دن میں اس اخبار کو ختم کرتا ہے پھر اس
کے بعد وہ سنبھال کر اس اخبار کو پڑ چھتی“ پر رکھ دیتے ہیں اور بچے سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے باپ کی لائبریری ہے۔میں ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول کی زندگی میں باہر شکار کے لئے گیا۔جس گاؤں میں ہم گئے وہاں کا
نمبر دار ہم سے ملنے کے لئے آیا اور اس نے ہمیں چائے بھی پلائی۔اس کے پاس سو ایکٹر زمین تھی اور زمین بھی بڑی
اچھی تھی لیکن آدمی جاہل تھا۔ایک دن وہ کہنے لگا کہ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ سر کا ڈ لائل پور اور سرگودھا میں
لوگوں کو مربعے دے رہی ہے لیکن مجھے نہیں دیتی حالانکہ میں نے بڑی بڑی خدمات کی ہوئی ہیں اور میرے پاس
سار ٹیفکیٹ بھی موجود ہیں۔میں نے درخواستیں بھی دیں مگر مجھے کوئی جواب نہیں ملا۔میں حیران ہوں کہ جب
سر کار دوسروں کو مربع دے رہی ہے تو مجھے کیوں نہیں دیتی جب کہ میرے پاس سار ٹیفکیٹ بھی موجود ہیں۔میں
نے کہا چوہدری صاحب گورنمنٹ کی پالیسی یہ ہے کہ جن کے پاس زمینیں ہیں ان کو وہ مربعے نہیں دیتی۔آپ کے
پاس چونکہ یہاں چار مربع زمین ہے اس لئے اس نے آپ کو وہاں زمین نہیں دی۔کہنے لگا فلاں زمیندار کی بھی زمین
تھی مگر اسے تو مر بعے مل گئے ہیں۔میں نے کہا آپ کے پاس کیا سار ٹیفکیٹ ہیں۔میں نے کہا آپ ان میں سے کوئی
اچھا سا سار ٹیفکیٹ نکال کر لے آئیں تاکہ میں بھی دیکھوں کہ ان میں کیا لکھا ہے۔وہ گیا اور پڑ چھتی پر سے ٹین کا بنا
ہوا ایک لمبا سا بھر کا نکال لایا۔اس بھیجے کے اندر ایک سارٹیفکیٹ رکھا ہوا تھا۔میں نے دیکھا تو وہ سول سر جن کا
سار ٹیفکیٹ تھا اور اس پر لکھا تھا کہ اس شخص نے طاعون کا ٹیکا لگوایا ہوا ہے۔مگر وہ اسے سنبھالے پھرتا تھا اور خیال
کرتا تھا کہ نہ معلوم اس سے کتنی بڑی دولت مل سکتی ہے۔میں نے اسے کہا کہ اس سے زمین کا مربع تو الگ رہا خالی آملہ
کا مربہ بھی نہیں مل سکتا۔کہنے لگا مجھے تو لوگوں نے بتایا تھا کہ یہ بڑا سار ٹیفکیٹ ہے۔میں نے کہا یہ ہے تو بڑا مگر اس
کے اندر یہ مضمون ہے۔بھلا سر کار کو کیا ضرورت ہے کہ وہ اس کے بدلہ میں آپ کو مربعے دے۔تو ہمارے ملک
میں علم کی زیادتی کی کوشش نہیں کی جاتی۔محض بے کار چیزوں کو سنبھال کر رکھ لینگے اور خیال کریں گے کہ یہ
بڑی جائیداد ہے۔اسی طرح ایک دفعہ ایک شخص مجھے ملا جو اپنے گاؤں میں اچھار کیں اور متمول شخص تھا۔کہنے لگا کہ
میں پہلے احمدیوں کا بڑا مخالف تھا مگر اب میں ان کی بڑی مدد کرتا ہوں۔آپ کے پاس میں اس لئے آیا ہوں کہ میں دیر
سے خطاب حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں مگر ڈپٹی کمشنر مانتا نہیں حالانکہ میں سرکار کی بڑی خدمت کر تا رہا
ہوں اور دور جڑر افسروں کے سار ٹیفکیٹس سے بھرے ہوئے میرے پاس موجود ہیں۔آپ اگر میری سفارش
701
کریں تو شاید میرا کام بن جائے۔میں نے کہا مجھے اتنی فرصت تو نہیں کہ میں آپ کے سارے سر ٹیفکیٹ دیکھ
سکوں۔البتہ آپ مجھے اپنا کوئی تازہ سر ٹیفکیٹ دکھا دیں تاکہ میں بھی آپ کی خدمت کا کچھ اندازہ لگا سکوں۔اس پر
وہ ایک رجسٹر اٹھالایا۔میں نے اسے کھولا تو پہلے صفحہ پر ہی ایک پہلے ڈپٹی کمشنر نے لکھا ہوا تھا کہ یہ بہت بُرا آدمی ہے۔ہر وقت میرے پیچھے پڑا رہتا ہے اور میں جہاں پہنچوں یہ وہیں آجاتا ہے اور اس نے میر اناطقہ بند کر رکھا ہے۔میں
نے ہنس کر کہا کہ آپ کو پتہ بھی ہے کہ اس میں کیا لکھا ہوا ہے۔اس میں تو یہ لکھا ہے کہ یہ بڑا بیہودہ آدمی ہے۔میں جہاں جاتا ہوں وہاں آجاتا ہے اور مجھے ہر وقت تنگ کرتا رہتا ہے۔وہ یہ سن کر کہنے لگا۔بڑا بے ایمان ہے۔میں
نے تو اس کے ساتھ ایسے ایسے نیک سلوک کئے اور اس نے میرے متعلق رجسٹر میں یہ الفاظ لکھ دیئے۔تو ہمارے
اندر علمی ترقی کا شوق نہیں لیکن یورپین لوگوں کو علم بڑھانے کا بے حد احساس پایا جاتا ہے اور وہ اس کے لئے با قاعدہ
اخبارات اور رسالوں کا مطالعہ رکھتے ہیں۔ایسی صورت میں ہمارے ملک کے لوگوں کا ان سے مقابلہ ہی کیا ہے۔کجا ایسا شخص جو دو تین آنے کا اخبار روزانہ خریدتا ہے اور اسے ایک دو منٹ کے اندر دیکھ کر پھینک دیتا ہے اور کجا ہمارا
آدمی جو ریل یابس میں سے کسی کا گرا پڑا اخبار اٹھا کر لے آتا ہے اور پھر اپنی نسلوں کے لئے اسے سنبھال کر رکھ دیتا
ہے۔لازما وہ شخص جو روزانہ صبح اور شام اخبار خریدتا ہے اور تازہ خبریں معلوم کرتا رہتا ہے وہ اپنے علم میں
دوسروں سے بہت آگے ہو گا۔اگر ایک اخبار کی قیمت ایک آنہ بھی سمجھی جائے، گو آج کل دو دو چار چار آنے پر بھی
پر چہ ملتا ہے تو دو اخباروں پر دو آنے خرچ ہوں گے جس کے معنے یہ ہیں کہ کم از کم چار روپے ماہوار ایک شخص کو
خرچ کرنے پڑتے ہیں اور اگر تین تین آنے قیمت ہو تو بارہ روپے ماہوار کا خرچ ہو گا جو وہاں ہر شخص بر داشت کرتا
ہے لیکن ہمارے ملک میں اخبارات اور رسائل پڑھنے کا شوق بہت کم ہے۔”الفضل“ ہمار ا مر کزی اخبار
ہے لیکن اس کی اشاعت بھی ابھی دو ہزار ہے حالانکہ ہماری جماعت بہت بڑھ چکی ہے۔اگر جماعت کی تعداد کو مد نظر
رکھتے ہوئے پانچ فیصدی بھی اخبار کی اشاعت ہوتی تو دس ہزار اخبار چھپنا چاہئے تھا اور صرف مردوں میں اس کی
خریداری ہوتی تب بھی پانچ ہزار خریدار ہونے چاہئے تھے۔مگر الفضل کا خطبہ نمبر ۲۴۰۰ چھپتا ہے اور یہ تعداد بھی
بڑ ازور مارنے کے بعد ہوئی ہے ورنہ پہلے تو بہت ہی بد تر حالت تھی۔صرف گیارہ بارہ سواخبار چھپتا تھا۔میں نے زور
دیا تو چھپیں سو تک اس کی خریداری پہنچ گئی لیکن پارٹیشن کے بعد چونکہ میں نے ذاتی طور پر اس کی اشاعت میں۔دلچسپی نہیں لی اس لئے پھر اس کی خریداری ہیں سو تک آگئی ہے۔لیکن میں سمجھتا ہوں اگر جماعت توجہ کرے تو
چار پانچ ہزار تک اس کی بحری ہو سکتی ہے اور پھر ایسی صورت میں الفضل کا حجم بھی بڑھایا جا سکتا ہے اور اس کے
مضمون میں بھی تنوع پیدا کیا جا سکتا ہے۔پس ”خالد کی یا تو خدام کو ضرورت نہیں اور اگر ضرورت ہے تو اس کی
702
خریداری بڑھاؤ اور کم سے کم اپنے اندر یہ بیداری پیدا کرو کہ اس میں مضمون لکھا کرو۔میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں پندرہ ہیں ہزار نوجوان ایسا ہو گا جس کی مڈل سے اوپر تعلیم ہوگی
اور اس قدر تعلیم رکھنے والے بھی اگر لکھنے کی مشق کریں تو بڑا اچھا لکھ سکتے ہیں بلکہ بعض مڈل پاس تو میٹرک پاس
نوجوانوں سے بھی زیادہ کام کرنے والے ہوتے ہیں۔میں جب اسکول میں پڑھتا تھا تو مرزا برکت علی صاحب جو بھائی عبدالرحیم صاحب کے بڑے لڑکے
ہیں وہ میٹرک والوں کو پڑھایا کرتے تھے حالانکہ وہ خود مڈل پاس تھے اور افسروں کو تسلی تھی کہ وہ اچھا پڑھاتے ہیں۔پھر اپنی زبان میں تو ہر انسان اپنے مافی الضمیر کا اظہار کر سکتا ہے خواہ اس کی تعلیم ہو یا نہ ہو۔اگر پہلے شاعروں اور
مضمون نویسوں کو دیکھا جائے تو ان میں اتنی بھی لیاقت نہیں تھی جتنی ہمارے عام لکھے پڑھے نو جوانوں میں پائی جاتی
ہے لیکن شوق اور مشق کی وجہ سے وہ آگے نکل گئے۔اگر ہماری جماعت کے نوجوان بھی مضمون نویسی کی مشق کریں
تو آہستہ آہستہ وہ بڑے اچھے مضمون نگار بن سکتے ہیں۔اس کے لئے شروع میں وہ اتنا ہی کریں کہ کوئی چٹکلہ ذہن
میں آجائے تو وہی لکھ کر ”خالد “ میں بھیجواد میں اس طرح اور بھی کئی اس بحث سے لطف اندوز ہوں گے۔حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں مولوی غلام رسول صاحب را جیکی کو ایک جگہ بحث کے لئے بلوایا گیا۔وہاں ایک سید
خاندان کا فرد احمد کی ہو گیا تھا۔سارا خاندان اس کے پیچھے پڑ گیا کہ اس نے سید ہو کر مرزا کی بیعت کر لی ہے اور
انہوں نے کوشش شروع کی کہ وہ کسی طرح مرتد ہو جائے۔آخر بحث کے لئے انہوں نے مولوی بلوایا۔مولوی
غلام رسول صاحب را جیکی وہاں گئے تو مولوی نے کہا کہ میں ان سے بحث نہیں کرونگا۔جو شخص مرتد ہو گیا ہے تم
اسے میرے سامنے لاؤ۔وہ مجھ سے بات کرے۔اس کے گھر والے ڈرتے تھے کہ لوگ اسے مارے پیٹیں نہ مگر جب
اس مولوی نے اصرار کیا تو اس نے گھر والوں سے کہا مجھے جانے دو میں جا کر نپٹ لیتا ہوں۔چنانچہ وہ آیا اور وفات مسیح
پر حط شروع ہوئی۔مولوی نے یہ آیت پیش کی کہ با عیسی اني متوفيك ورافعك التى اور پو چھا کہ رفع کے
کیا معنے ہوتے ہیں ؟ اس نے کہا۔تے “ کہنے لگا بس فیصلہ ہو گیا اللہ تعالیٰ صاف فرما رہے ہیں کہ مسیح آتے گیا
ہے “۔اب وہ نیچے کس طرح ہو سکتا ہے۔لوگوں نے بھی شور مچادیا کہ فیصلہ ہو گیا۔فیصلہ ہو گیا۔یہ آدمی تھا ہو شیار
کہنے لگا مولوی صاحب ! یہ بتائیں کہ رافعک کیف کے نیچے کیا ہے ؟ اس نے کہا زیر۔کہنے لگا زیر کے کیا معنے ہوتے
ہیں۔مولوی نے کہا زیر کے معنی ”ہیٹھاں“ کے ہوتے ہیں۔کہنے لگا بس یہ زیرا سے اوپر نہیں جانے دیتی۔زیر صاف
بتارہی ہے کہ مسیح ہیٹھاں ہی ہے اتے نہیں گیا۔اس پر زمیندار حیران ہو گئے اور کہنے لگے کہ یہ تو علم کی باتیں ہیں جو
عالم ہی سمجھ سکتے ہیں۔ہم ان جھگڑوں کا کچھ فیصلہ نہیں کر سکتے۔
703
تو بعض باتیں خواہ لطیفہ کے طور پر ہوں، وہی لکھ دی جائیں۔اگر ہر نوجوان یہ سمجھ لے کہ میں نے کچھ نہ
کچھ ضرور لکھنا ہے تو اس سے ایک تو اسے لکھنے کی مشق ہو گی۔دوسرے اس کے نتیجہ میں رسالہ بھی دلچسپ ہو جائے
گا۔مثلا وہ یہی لکھ دے کہ فلاں مولوی نے مجھ سے یہ بات پوچھی تھی مگر مجھے اس کا جواب نہیں آیا۔اس کے لئے
رسالہ والے ایک سوال و جواب “ کا عنوان قائم کر دیں جس کے نیچے اس قسم کے سوالات درج ہو جایا کریں اور پھر
دو دو تین تین سطروں میں ہر سوال کا جواب دیا جائے۔پس اگر اور کچھ نہ لکھ سکو تو اتنا ارادہ ہی کر لو کہ ہم نے رسالہ
میں کوئی نہ کوئی سوال ضرور بھجواتا ہے۔اس کے بعد جب رسالہ میں تمہارے سوال کا جواب آجائے گا تو لاز ماتمیں اپنے رسالہ سے دلچسپی پیدا
ہو جائے گی۔پس ” خالد “ سے تم کم سے کم اتنا فائدہ تو اٹھاؤ کہ سوالات لکھ کر بھجواو یاد لچسپ واقعات ہوں تو وہی
بھجوا دئیے۔مثلاً پیچھے فسادات کے دنوں میں لوگ احمدیوں کو کافر کافر کہتے پھرتے تھے لیکن بعض جگہ ایسا ہوا کہ
ہمارے بعض بچوں نے ان سے کہا کہ ہم کلمہ پڑھتے ہیں۔تم سنو اور بتاؤ کہ کیا یہ اسلامی کلمہ ہے یا نہیں اور جب انہوں
نے کلمہ پڑھا اور پوچھا کہ بتاؤ ہم کا فر ہو گئے تو لوگ شر مندہ ہو گئے۔اس طرح کسی نے کا فر کہا تو ہمارے کسی بچے نے
کہہ دیا کہ میں نماز پڑھ کر سناتا ہوں، تم بھی سناؤ۔اس وقت پتہ لگتا ہے کہ بعض دفعہ کا فر کہنے والے کو نماز بھی نہیں
آتی۔اب یہ ہیں تو بچپن کے لطائف مگر ان سے علم میں ترقی ہوتی ہے۔پس اگر اپنے رسالہ کو ترقی دینا چاہتے ہو تو اس
کی کوئی نہ کوئی حیثیت بناؤ یا تو اسے ایسا شاندار علمی پر چہ بناؤ کہ ہر خادم یہ سمجھے کہ اگر میں نے ایسا قیمتی رسالہ
نہ خریدا تو علم سے محروم ہو جاؤں گا اور یا پھر اس رسالہ کو عالمگیر حیثیت دو اور ہر شخص سے کہو کہ وہ اس
رسالہ میں کچھ نہ کچھ ضرور لکھے چاہے کوئی سوال ہی ہو۔اگر تم اس رسالہ کو ایسی شکل دے دو کہ ہر نوجوان اس کو اپنا
رسالہ سمجھے۔کوئی سوال بھیج رہا ہو کوئی سوال کا جواب بھیج رہا ہو ، کوئی اپنی مشکلات کا ذکر کر رہا ہو تو انہیں یہ رسالہ
اس طرح معلوم ہو گا جس طرح گھر کے سب افراد مل کر بیٹھے ہوئے ہوں تو خاوند اپنی مشکلات کا ذکر کرتا ہے کہ آج
دفتر میں مجھے یہ یہ مشکل پیش آئی تھی۔بیوی اپنے واقعات کا ذکر کرتی ہے۔لڑکیاں اپنے اپنے حالات بیان کرتی
ہیں۔غرض سب اپنی باتیں کرتے ہیں اور دلچسپی سے ایک دوسرے کی گفتگو سنتے ہیں۔اسی طرح جب تم رسالہ کھولو
تو تمہیں یوں معلوم ہو کہ ہمارا ایک خاندان ہے جس کے افراد بیٹھے ہوئے آپس میں باتیں کر رہے ہوں۔نتیجہ یہ ہو گا
کہ پچھپیں تھیں سال کی عمر میں تم " الفضل میں مضامین لکھنے کے قابل ہو جاؤ گے مگر اب میں دیکھتا ہوں کہ نوجوانوں
میں علمی شغف کم ہو گیا ہے۔اس نقص کا ازالہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ خدام کا یہ فرض قرار دیا جائے کہ وہ اس رسالہ
میں کچھ نہ کچھ ضرور لکھیں۔جس طرح خدام سے خدمت خلق کا کام لیا جاتا ہے اور یہ خدمت خلق کا کام ان کے
704
فرائض میں شامل ہے اسی طرح یہ بھی ان کے فرائض میں شامل ہو کہ انہوں نے اپنے رسالہ کے لئے یا
الفضل اور فرقان کے لئے کچھ نہ کچھ ضرور لکھنا ہے۔اگلے سال جب تمہار اسالانہ اجتماع ہو گا تو تم سے دریافت کیا
جائے گا کہ بولو اس سال تم نے کس کس اخبار میں مضمون لکھا ہے اور تمہارا فرض ہو گا کہ تم وہ رسالے اور اخبارات
اپنے ساتھ لاؤ جن میں تم نے اپنے مضامین شائع کروائے ہوں۔ضروری نہیں کہ کوئی علمی مضمون ہی ہو بلکہ خواہ
اتنی ہی بات ہو کہ مجھے کھانسی ہے اگر کسی دوست کو کوئی نسخہ معلوم ہو تو مجھے بتایا جائے۔یہ اعلان جس پر چہ میں شائع
ہو وہ پرچہ اپنے ساتھ لے آئے اور کہے کہ میں نے فلاں پرچہ میں یہ اعلان شائع کروایا تھا۔غرض ہر نوجوان نے کوئی
نہ کوئی اخبار پکڑا ہوا ہو تا کہ وہ بتا سکے کہ اس نے دوران سال میں اپنے اس فرض کو ادا کیا ہے۔چاہے صرف اتنی ہی
خبر ہو کہ میں مہاجر ہوں میرا فلاں بھائی نہیں ملتا۔اگر اس دوست کو اس کا علم ہو تو مجھے اطلاع دیں۔جب وہ ابتدا
کر دیگا تو آہستہ آہستہ مضامین لکھنے کے متعلق اس کے اندر دلیری پیدا ہو جائے گی۔یہ طریق جو میں نے تمہیں بتایا ہے
یہ اتنا آسان ہے کہ خواہ کوئی کتنا ہی معمولی تعلیم یافتہ ہو بلکہ خواہ کوئی ان پڑھ ہو تو وہ بھی کچھ نہ کچھ لکھوا کر شائع
کر اسکتا ہے۔مثلاً یہی لکھوادے کہ میں فلاں دن مسجد میں نماز پڑھنے گیا تھا کہ میری جوتی کسی نے اٹھالی۔دوستوں کو
اپنے جوتوں کی حفاظت کرنی چاہئے اور انہیں کسی محفوظ جگہ پر رکھ کر نماز پڑھنی چاہئے۔اس قسم کی معمولی باتوں کے
لئے کسی بڑے علم یا تجربہ یا مشق کی ضرورت نہیں ہوتی۔پڑھے لکھے تو الگ رہے ان پڑھ بھی بڑے شوق سے اس میں
حصہ لینا شروع کر دیں گے بلکہ ہم نے تو دیکھا ہے ان پڑھ جتنی احتیاط کے ساتھ اپنا خط پڑھوا کر سنتا ہے، پڑھا لکھا
اتنی احتیاط اور توجہ سے نہیں پڑھتا۔حضرت خلیفہ اول ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ مسلمانوں میں قرآن کے ساتھ اتنی محبت بھی ہیں رہی
جتنی ایک ان پڑھ کے دل میں اپنے خط کی قدر ہوتی ہے۔آپ فرماتے تھے کہ میری سمجھ میں یہ بات کبھی نہیں آئی کہ
مسلمان کہتے ہیں ہم ان پڑھ ہیں اس لئے قرآن کو سمجھ نہیں سکتے۔ہم تو دیکھتے ہیں کہ پڑھے لکھے آدمی کو جب کوئی خط
آتا ہے تو وہ سرسری طور پر اسے پڑھ کر جیب میں ڈال لیتا ہے لیکن ان پڑھ جب تک میں آدمیوں سے وہ خط پڑھوا کر
نہ سن لے اسے اطمینان ہی نہیں آتا۔پس اگر یہ پڑھے ہوئے نہیں تھے تو ان کو تو چاہئے تھا کہ میں دفعہ قرآن
پڑھوا کر سنتے اور ہر ایک سے کہتے پھرتے کہ یہ اللہ میاں کا خط جو ہمارے نام ہے ذرا ہمیں بھی سنا دو کہ اس میں کیا
لکھا ہے اور اگر وہ اپنی عادت کے مطابق اسے ہیں دفعہ دوسروں سے نہیں سنتے تو صاف معلوم ہوا کہ وہ اسے
خدا تعالیٰ کا خط ہی نہیں سمجھتے۔تو پڑھے لکھے اور ان پڑھ سب اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔اگر تم پہلی دفعہ اس قسم کا مضمون لکھو گے
705
اور وہ رسالہ یا اخبار میں چھپ جائے گا تو تمہیں خوشی ہو گی جیسے تمہیں بادشاہت مل گئی ہے۔پھر تم اور لکھو گے پھر اور
لکھو گے یہاں تک کہ رفتہ رفتہ تم خوب لکھنے لگ جاؤ گے۔پس تم نے اگر ”خالد “ جاری کیا ہے تو تم اس
کی خریداری بڑھاؤ۔دوسرے ہر نوجوان کا یہ فرض قرار دو کہ وہ اس میں کچھ نہ کچھ ضرور
لکھے اور اگر کوئی خادم سال بھر میں بھی کچھ نہ لکھے تو اس کے متعلق یہ سمجھا جائے گا کہ اس
نے اپنے فرض کو ادا نہیں کیا“۔فرموده ۷ نومبر ۱۹۵۴ء از رساله خالد نومبر ۱۹۵۵ء)