جماعت کا 1953ء میں غیر معمولی استقلال کا مظاہرہ

مشعل راہ (جلد اوّل)

جماعت کا 1953 ء میں غیر معمولی استقلال کا مظاہرہ
خدام الاحمدیہ کے قیام کی غرض و غائت
o زوال امت کا ایک اہم سبب
نوجوان یورپ کی چمک سے مرعوب نہ ہوں
حقیقی عزت اس کام میں ہے۔جو خدا نے ان کے سپر د کیا ہے
خدام الاحمدیہ کو اپنی ترقی کا ریکارڈ رکھنا چاہئے

708
انگریزی کی ایک مثل ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ قافلہ چلتا جاتا ہے اور کتے بھونکتے جاتے ہیں۔الفاظ
اس مثال کے سخت ہیں لیکن مطلب صرف یہ ہے اور اسی مطلب کی طرف میرا اشارہ ہے کہ جب کسی خاص مقصد کو
لے کر انسان کھڑ ا ہوتا ہے تو ہمیشہ ہی اچھے مقصد کی مخالفت کی جاتی ہے لیکن جن لوگوں نے اپنا کوئی مقصد قرار
دیا ہو تا ہے وہ اس مخالفت کی پرواہ نہیں کرتے اور اپنے کام میں لگے رہتے ہیں اور جب تک وہ اپنے کام میں لگے رہتے
ہیں دنیا اپنے منہ سے اقرار کرے یا نہ کرے دل میں ضرور یہ اقرار کرنے پر مجبور ہوتی ہے کہ ان لوگوں کے سامنے
کوئی مقصد ہے کیونکہ بغیر مقصد کے کوئی شخص مخالفتوں کا مقابلہ نہیں کیا کر تا۔جب بے مقصد لوگوں کی مخالفت ہو
تو وہ فورا کام چھوڑ دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمیں نقصان اٹھانے کی کیا ضرورت ہے۔مثلا ایک شخص کسی گلی میں
سے گذر رہا ہو اور سوائے گذر جانے کے اس کی کوئی اور غرض نہ ہو اور راستہ میں اسے ڈاکو مل جاتے ہیں یا وہ دیکھتا ہے
کہ لوگ آپس میں لڑ رہے ہیں تو بے مقصد انسان فورا اس گلی سے لوٹ کر دوسری گلی میں نکل جائیگا لیکن اگر کوئی کمزور
عورت اس گلی میں سے دوائی لے کر گذرتی ہے اور فرض کرو اس کا بچہ بستر مرگ پر پڑا ہوا ہے تو خواہ اس راستہ میں
ڈاکو ملیں، فسادی نظر آئیں، وہ نظر بچاتی اور دیواروں کے ساتھ چھپٹتی ہوئی وہاں سے گذر جائے گی کیونکہ وہ جانتی ہے
کہ میرا یہاں سے گذرنا ضروری ہے اور دوسرا سمجھتا ہے کہ میرا یہاں سے گذر ناضروری نہیں۔۱۹۵۳ء کے فسادات میں غیر معمولی جماعتی استقلال گذشتہ ایام میں جو فسادات ہوئے ان کے
متعلق جہاں تک گورنمنٹ کا نقطہ نگاہ ہے وہ محسوس کرتے تھے کہ انتہا درجہ کے فسادات جو کسی ملک میں رونما
ہو سکتے ہیں، وہ یہاں پیدا ہو گئے تھے لیکن اس کے باوجود لاکھوں کی جماعت میں سے صرف پندرہ سولہ آدمی تھے
جنہوں نے کمزوری دکھائی اور جب انکوائری کمیٹی بیٹھی تو آئی۔جی یا چیف سیکر ٹری کا بیان تھا کہ ہمارے علم میں صرف
ایک شخص ایسا ہے جو ابھی تک واپس نہیں ہوا۔باقی سب جماعت احمدیہ میں شامل ہو چکے ہیں اور اصل حقیقت تو یہ
ہے کہ اب سارے ہی واپس آچکے ہیں سوائے ایک دو کے جو پہلے ہی احمدیت سے منحرف تھے اور خواہ مخواہ ان کو اس
لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔اس کی وجہ یہی تھی کہ وہ جانتے تھے کہ ہم صحیح مقصد کے لئے کام کر رہے ہیں۔صرف
ان کے دل کی کمزوری یا بز دلی تھی جس کی وجہ سے عارضی طور پر ان کا قدم لڑکھڑا گیا بلکہ گوجر انوالہ میں تو ایک
لطیفہ ہو گیا۔ایک احمدی جو کمزور دل تھا اس پر مخالفین نے دباؤ ڈالا تو اس نے کہہ دیا کہ میں مرزائیت سے توبہ کرتا
ہوں۔وہ بڈھا آدمی تھا اس نے سمجھا کہ دل میں تو میں مانتا ہوں اگر منہ سے میں نے کچھ کہہ دیا تو کیا ہوا۔بہر حال لوگ
اس خوشی میں لوٹ گئے اور انہوں نے نعرے مارنا شروع کر دیئے کہ ہم نے فلاں مرزائی سے توبہ کر والی ہے۔مسجد
کے امام کو بھی اس کی خبر ہوئی۔وہ ہوشیار آدمی تھا۔اس نے پوچھا تمہیں کس طرح پتہ لگا ہے کہ اس نے مرزائیت

709
سے توبہ کرلی ہے۔انہوں نے کہا ہمارے سامنے اس نے کہا ہے کہ میں مرزائیت سے توبہ کرتا ہوں۔وہ کہنے لگا اس
نے تمہیں دھوکا دیا ہے۔اب وہ گھر میں بیٹھا استغفار کر رہا ہو گا۔تم پھر اس کے پاس جاؤ اور اس سے کہو کہ ہم تمہاری
تو بہ ماننے کے لئے تیار نہیں جب تک تم یہاں اگر ہمارے پیچھے نماز نہ پڑھو۔چنانچہ پھر ہجوم اس کے گھر پہنچا اور کہا
کہ ہم اس طرح تمہاری توبہ نہیں مانتے۔تم چلو اور مسجد میں ہمارے ساتھ نماز پڑھو -وہ چونکہ دل میں ایمان رکھتا تھا
اور صرف کمزوری کی وجہ سے اس نے منہ سے توبہ کی تھی۔اس لئے جب دوبارہ ہجوم اس کے پاس پہنچا تو خدا نے
اسے عقل دے دی اور کہنے لگا کہ دیکھو بھئی جب میں مرزائی تھا تو نماز میں پڑھا کر تا تھا۔شراب سے بچتا تھا۔کنچنیوں کے ناچ گانے میں نہیں جایا کرتا تھا۔جب تم آئے اور تم نے کہا تو بہ کرو تو میں بڑا خوش ہوا کہ مجھے ان
مصیبتوں سے نجات ملی۔پس میں نے تو اس خیال سے توبہ کی تھی کہ مجھے اب نماز میں نہیں پڑھنی پڑیں گی ، شراب
پیئوں گا اور کنچنیوں کے ناچ گانے میں شامل ہوا کروں گا۔کیونکہ یہ پابندیاں مجھ پر مرزائی ہونے کی حالت میں
تھیں، مرزائیت سے توبہ کر کے یہ سب مصیبتیں جاتی رہیں مگر تم ادھر مجھ سے تو بہ کرواتے ہو اور اُدھر وہی کام
کرواتے ہو جو مرزائی کیا کرتے ہیں۔پھر یہ تو بہ کیسی ہوئی۔اس پر وہ شرمندہ ہو کر چلے گئے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ
مولوی کی بات ٹھیک ہے اس نے دل سے توبہ نہیں کی۔اس استقلال کی وجہ ؟ آخر یہ کیا چیز تھی جس نے اتنے فتنہ کے زمانہ میں اکا دُکا احمد نی کو بھی اپنی جگہ قائم
رکھا اور جان مال اور عزت کے خطرہ کے باوجود ان کا قدم نہیں ڈگمگایا۔اس کی وجہ یہی تھی کہ وہ سمجھتے تھے ہم
ایک مقصد کے پیچھے چل رہے ہیں اور یہ بے مقصد لوگ ہیں۔ہم ان کی خاطر اپنے مقصد کو کس طرح چھوڑ
دیں اور اگر ہم چھوڑتے ہیں تو خائب و خاسر ہو جاتے ہیں۔خدام الاحمدیہ کا قیام بھی اسی مقصد کے
ماتحت کیا گیا ہے کہ نوجوانوں میں اسلام کی روح کو زندہ رکھا جائے اور انہیں گرنے سے پہچایا جائے۔باغوں میں
پھل لگتے ہیں تو اس میں انسانوں کا اختیار نہیں ہوتا۔پھل لگتے ہیں اور بے تحاشا لگتے ہیں مگر خدا لگاتا ہے۔انسانوں کا اختیار اس وقت شروع ہوتا ہے جب وہ ان کے پھلوں کو گرنے سے بچاتا ہے یا اس امر کی نگہداشت
کرتا ہے کہ اسے جانور نہ کھا جائیں یا بچے نہ توڑلیں یا کیڑے اس باغ کو خراب نہ کر دیں اور یہ حفاظت
اور نگہداشت اس کی خوبی ہوتی ہے۔جہاں تک پھلوں کا سوال ہے اس کا لگا نا خدا کے اختیار میں ہے لیکن جہاں
تک ان پھلوں کی حفاظت کا سوال ہے وہ انسان کے اختیار میں ہے۔لیکن بیوقوف اور نادان باغبان پھلوں کی
حفاظت نہیں کرتا اور وہ ضائع ہو جاتے ہیں۔یہاں پاکستان میں ہمیں بھی لائلپور میں ایک باغ

710
الاٹ ہوا ہے۔لاہور کے ایک تاجر نے اس کا ٹھیکہ لیا تھا۔وہ مجھے ملے تو کہنے لگے کہ بے شک ہم نے بھی نفع اٹھایا
ہے لیکن آپ دیکھیں کہ کیا اس باغ میں اب کہیں بھی کوئی طوطا نظر آتا ہے۔پہلے اس باغ میں ہزار ہا طوطے ہوا
کرتے تھے۔مگر اب ایک طوطا بھی نظر نہیں آتا اور اگر کوئی غلطی سے ادھر کا رخ کرے تو چکر کاٹ کر بھاگ جاتا ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ پہلے سے کئی گنا زیادہ پھل پیدا ہوا اور ہم نے بھی فائدہ اٹھایا اور آپ کو بھی زیادہ پیسے دیئے۔تو پھل تو سب باغوں میں آتے ہیں۔باغبان کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ ان کی حفاظت کرے۔خدام الاحمدیہ کے قیام کی غرض و غایت نوجوان اسلام کے مقصد کو اپنے سامنے رکھیں۔خدام الاحمدیہ کا قیام بھی اسی لئے کیا گیا ہے کہ بچپن اور نوجوانی میں بعض لوگ بیر ونی اثرات کے ماتحت
کمزور ہو جاتے ہیں اور ان میں کئی قسم کی خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔بعض لوگ دوسری سوسائٹیوں سے بُرا اثر قبول کر
لیتے ہیں اور بعض تربیت کے نقائص کی وجہ سے آوارگی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔خدام الاحمدیہ کے قیام کی غرض یہ
ہے کہ اس بیر ونی تغیر کو جماعت احمدیہ میں داخل نہ ہونے دیں اور اس مقصد کو ہمیشہ نوجوانوں کے سامنے رکھیں
جس کو پورا کرنے کے لئے جماعت احمد یہ قائم کی گئی ہے۔اگر نوجوانوں میں یہ روح پیدا کر دی جائے تو پھر بے شک شرارت کرنے والے شرارت
کرتے رہیں۔خواہ اپنے ہوں یا غیر سب کے سب ناکام رہیں گے۔دنیا میں بسا اوقات اپنے دوست اور عزیز بھی
مختلف غلط فہمیوں کی بناء پر مخالفت پر اتر آتے ہیں۔جیسے آج کل مسلمانوں کی حالت ہے کہ ہم محمد رسول اللہ ﷺ کو
مانتے ہیں، قرآن کو مانتے ہیں لیکن وہ اپنی نادانی سے سمجھتے ہیں کہ ہم اس راستہ سے ہٹ گئے ہیں حالانکہ وہ خود اس
راستہ سے ہٹ چکے ہیں۔اسی طرح ہندو اور عیسائی وغیرہ بھی مخالفت کرتے ہیں پس خواہ اپنے لوگ مخالفت کریں یا
غیر کریں، وہ اپنا کام کئے چلا جاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ میرے کام اعلیٰ ہیں۔اگر میں اس راستہ سے ہٹ جاؤں گا تو
ذلیل ہو جاؤں گا۔زوال امت کا ایک اہم سبب - گذشتہ زمانہ میں مسلمان کمزور ہوئے تو اسی وجہ سے کہ اسلام کے باغ میں جو
ثمرات اور پھل لگے ان پھلوں کی انہوں نے حفاظت نہ کی اور وہ گرنے شروع ہو گئے۔انہوں نے اسلام میں حاصل
ہونے والی عزت پر دنیوی عزتوں کو ترجیح دینی شروع کر دی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اسلام کی شوکت آہستہ آہستہ مٹ
گئی۔اگر وہ سمجھتے کہ یورپین سوسائٹی میں شامل ہو نا یا ان سوسائٹیوں میں کسی عزت کے مقام کا مل جانا محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی غلامی کے مقابلہ میں بالکل حقیر اور ذلیل چیز ہے تو وہ ادھر کبھی نہ جاتے۔

711
خدام الاحمدیہ کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان یورپ کی چمک سے مرعوب نہ ہوں۔پس خدام
الاحمدیہ کو اس لئے قائم کیا گیا ہے کہ وہ اسلام کے مقصد کو اپنے سامنے رکھیں تا یورپ کے اثرات اور روس کے
اثرات اور دوسرے ہزاروں اثرات ان کی نگاہ میں حقیر نظر آنے لگیں اور وہ سمجھیں کہ حقیقی عزت اُس کام میں ہے
جو خدا نے ان کے سپر د کیا ہے۔اس کے بعد انصار اللہ مقرر ہیں تا کہ جو خدام میں سے نکل کر ان میں شامل ہو وہ اس کی حفاظت کریں۔تمہاری مثال ایسی ہے جو بور کی حفاظت کرتا ہے اور انصار اللہ کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی بڑے پھل کی نگہداشت کرتا
ہے۔جہاں تک خدام الاحمدیہ کا سوال ہے وہ بہت چھوٹی بنیاد سے اٹھے اور بڑھ گئے مگر مجھے افسوس ہے کہ انصار اللہ
نے اپنی تنظیم نہیں کی حالانکہ ان کی ترقی کے امکانات زیادہ اور ان کے خطرات کم تھے۔لالچیں اور حرمیں زیادہ تر
نوجوانی میں پیدا ہوتی ہیں۔بڑھاپے میں انسانی کیریکٹر راسخ ہو جاتا ہے اور اس کا قدم آسانی سے ڈگمگا نہیں سکتا۔بہر
حال خدام نے خوش کن ترقی کی ہے مگر اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ خدام الاحمدیہ کا دفتر اپنے پاس ایک
چارٹ رکھے جس میں یہ دکھایا جائے کہ مجلس کی اس وقت تک کتنی انجمنیں ہیں۔کس کس جگہ اس کی شاخیں قائم
ہیں اور دوران سال ان انجمنوں نے کتنی ترقی کی ہے۔اگر اس قسم کا ایک چارٹ موجود ہو تو اس کے دیکھتے ہی فورا پتہ
لگ سکتا ہے کہ خدام الاحمدیہ ترقی کر رہے ہیں یا گر رہے ہیں۔میں نے دیکھا ہے صدرا نجمن احمدیہ کی شاخیں ہمیشہ
چھ اور سات سو کے در میان چکر کھاتی رہتی ہیں اور اس تعداد میں کبھی اضافہ نہیں ہوا۔اس کی وجہ در حقیقت یہی
تھی کہ کوئی ایسا محکمہ نہیں تھا جو اس امر کی نگرانی کرتا اور دیکھتا کہ انجمنیں کیوں ترقی نہیں کر رہیں۔خدام الاحمدیہ کو اپنی ترقی کاریکارڈ رکھنا چاہئے۔پس ہر سال ایک چارٹ تیار کیا جایا کرے اور پھر اس
چارٹ پر شورٹی میں بحث ہو کہ فلاں جگہ کیوں کمی آگئی ہے یا فلاں جگہ جو زیادتی ہوئی ہے وہ کافی نہیں اس سے زیادہ
تعداد ہونی چاہئے تھی یا اگر پچھلے سال خدام الاحمدیہ کے ایک ہزار ممبر تھے تو اس سال بارہ سو کیوں نہیں ہوئے۔اس
وقت
دنیا کی آبادی بڑھ رہی ہے اور احمدی بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑھ رہے ہیں ، باہر سے آنیوالوں کے ذریعہ سے
بھی اور نسل کی ترقی کے ذریعہ سے بھی۔پس خدام الاحمدیہ کی تعداد ہر سال پچھلے سال سے زیادہ ہونی چاہئے۔اگر
یہ چارٹ سالانہ اجتماع پر لگا ہوا ہو تو باہر سے آنے والے خدام کو بھی اس طرف توجہ ہو سکتی ہے۔اس کے بعد جب
بیرونی مجالس میں توجہ پیدا ہو تو اس قسم کا چارٹ چھپوا دیا جائے۔اس چارٹ میں مختلف خانے بنے ہوئے ہوں جن
میں مجالس کی ابتداء سے لے کر موجودہ وقت تک کے تمام سالوں کی درجہ بدرجہ ترقی یا تنزل کا ذکر ہو۔اگر تم اس
طرح کرو تو یقینا تم کسی جگہ ٹھہرو گے نہیں۔

712
جلسہ سالانہ کے بارے میں ضروری ہدایات۔لیکن اس خانہ پری میں تمہاری وہ کیفیت نہیں ہونی چاہئے
جو جلسہ سالانہ کے منتظمین کی ہوتی ہے کہ پہلے ان کی پرچی خوراک سے ظاہر ہوتا ہے کہ سولہ سترہ ہزار افراد آئے
ہیں اور پھر جب لوگوں میں چہ میگوئیاں شروع ہوتی ہیں کہ لوگ کم کیوں آئے ہیں تو یکدم ان کی تعداد پینتیس ہزار
تک پہنچ جاتی ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ صحیح نگرانی نہیں ہو سکتی اور خرچ بیکار ہو جاتا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ
جلسہ سالانہ پر خدا تعالیٰ کے فضل سے کافی لوگ آتے ہیں مگر جب بھی چہ میگوئیاں شروع ہوں کہ زیادہ لوگ نہیں
آئے تو یکدم تعداد میں تغیر آجاتا ہے۔اسی طرح باہر سے ایک دوست کی چٹھی آئی کہ ہم جلسہ کے دنوں میں فلاں
جگہ ٹھہرا کرتے ہیں۔ہم نے دیکھا ہے کہ دس دس بارہ بارہ آدمیوں کے لئے چاول اور پر ہیزی کھانا با قاعدہ آیا کرتا
تھا۔ہمارے ساتھ کچھ غیر احمدی دوست بھی تھے۔انہوں نے پوچھا یہ چاول ہمیں کیوں نہیں ملتے۔اس پر انہیں بتایا
گیا کہ یہ بیماروں کے لئے آتے ہیں۔وہ کہنے لگے کیا اس گھر کے رہنے والے سب کے سب بیمار ہیں ؟ یہ بھی ایک
نقص ہے جس کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اعداد و شمار کے بارے میں احتیاط کی ضرورت۔یورپ اور امریکہ کے لوگ ان باتوں میں بڑے محتاط
ہوتے ہیں اور بڑی صحت کے ساتھ اعداد و شمار بیان کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاں گڑ بڑ کر دیتے ہیں اور بعض لوگ تو
شاید گڑ بڑ کرنا ثواب کا موجب سمجھتے ہیں حالانکہ ان چیزوں کا نتیجہ الٹ ہو تا ہے اور پھر اس کے نتیجہ میں جھوٹ کی
بھی عادت پیدا ہو جاتی ہے۔اگر تم چارٹ بنا دو گے تو وہ تمہاری ترقی کے لئے بڑا محرک ہو گا اور پھر دوسرے لوگوں کو بھی تمہارے
کاموں کے ساتھ دلچسپی پیدا ہو جائے گی اور انہیں بھی احساس ہو گا کہ تم ایک کام کرنے والی جماعت ہو۔“
(فرموده ۲ دسمبر ۱۹۵۴ء مطبوعہ خالد جنوری ۱۹۵۵ء)

آج 10 میں سے 10 باقی