ساری جماعت کو یہ عہد کرلینا چاہئے کہ وہ محنت سے کام کرے گی

مشعل راہ (جلد اوّل)

ساری جماعت کو یہ عہد کر لینا چاہئے کہ وہ محنت سے کام کرے گی
ہر خوبی اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرو
اور ہر عیب کا اپنے آپ کو ذمہ دار قر اردو
اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ قوم کے بچوں میں محنت کی عادت پیدا کریں
جس شخص
کو صحیح تو کل نصیب ہو جاتا ہے اس
کی کامیابی میں کوئی شبہ نہیں رہتا

718
حضور نے اس خطبہ کے بارہ میں یہ ہدایت فرمائی تھی کہ یہ خطبہ ایک دفعہ ہر (بیت الذکر) میں سنایا جائے
اسی طرح ایک ایک مرتبہ ہر جگہ کی خدام الاحمدیہ کی مجلس میں بھی سنایا جائے اس لئے اسے خدام الاحمدیہ کی
راہنمائی کے لئے مشعل راہ میں شائع کیا جا رہا ہے۔(مرتب)
میں نے اس سے پہلے خطبہ میں یہ بتایا تھا کہ ہماری ساری جماعت کو یہ عہد کر لینا چاہئے کہ وہ محنت سے
کام کرے گی اور عقل سے محنت کرے گی اور پھر اپنے آپ کو ہر کام کے نتیجہ کی ذمہ دار قرار دے گی۔یہ ہیں تو
ایک ہی چیز کے تین حصے لیکن یہ تین درجے ہیں۔اول یہ کہ محنت سے کام کیا جائے ، لیکن صرف محنت کے ساتھ
کوئی کام مکمل نہیں ہو سکتا۔جب تک محنت عقل سے نہ کی جائے اور عقل سے محنت کبھی نہیں کی جاسکتی۔جب
تک کہ انسان اپنے آپ کو نتائج کا ذمہ دار قرار نہ دے۔اگر کسی کا دل یہ محسوس کرتا ہے کہ ناکامی کی صورت میں
وہ قوم کے سامنے ہزار بہانے بنا سکتا ہے اگر کسی شخص کو یہ یقین ہے کہ ناکامی کی صورت میں وہ اپنی عزت بچا سکتا
ہے اور اپنی شہرت اور مقام کو محفوظ رکھ سکتا ہے تو وہ یقینا پوری محنت نہیں کرے گا۔کیونکہ کسی کام کو محنت سے
کرنے کے بڑے بڑے (Incetive) یعنی محرک اور سبب دنیا میں یہی ہوتے ہیں کہ انسان چاہتا ہے کہ اس کام
کے نتیجہ میں وہ سرخروئی حاصل کرے۔وہ اپنی قوم اور اپنے مالک کے سامنے سرخروئی حاصل کرے اور اردگرد
کے لوگوں میں عزت حاصل کرے۔اگر یہ محرک نکال دو۔یا باوجود ناکامی کے اس چیز کا کوئی اور سبب قرار دو تو
انسان محنت نہیں کرے گا وہ لوگ جنہیں خدا تعالی کی طرف سے ایک آگ دی گئی ہے وہ اس سے مستثنی ہیں۔انبیاء اور مصلح اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیدائشی طور پر ایک آگ لے کر آتے ہیں۔انہیں کسی کے سکھانے اور
تربیت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ان کے اندر ایک آگ ہوتی ہے جس کے ذریعہ وہ دنیا کے اندر ایک تغیر پیدا کر
دیتے ہیں۔وہ انقلابی وجود بنا دیا۔یا جنہیں خدا تعالیٰ نے آگ دے دی سودے دی لیکن اگر کسی کو دنیا میں تربیت
سے انقلابی وجو د بنانا ہو تو وہ بغیر کسی ذریعہ کے نہیں بنے گا اور وہ ذریعہ انسانی کاموں میں یہ ہے کہ انسان کے اندر یہ
احساس ہو کہ اگر اس کی محنت بار آور ہو تو وہ عزت پا جائے گا۔وہ سرخروئی حاصل کرلے گا اور اگر ناکام رہا تو قوم
اس کی زبان کے سارے بہانے رد کر دے گی اور کہے گی یہ شخص کذاب ہے۔اس نے ہماری قوم کا بیڑا غرق کیا
ہے۔جس شخص کے اندر یہ احساس موجود ہے کہ وہ کامیاب ہو جائے گا اور جس شخص کے اندر یہ احساس نہیں وہ

719
جانتا ہے کہ اس کی قوم بیوقوف ہے اور اپنی ناکامی کی صورت میں وہ اسے دھوکا دے سکتا یا اس کی قوم میں بعض
ایسے لوگ موجود ہیں جو سستی تعریف حاصل کرنے کے عادی ہیں۔اگر ناکامی کی صورت میں قوم نے اسے سزادی
تو اس قسم کے لوگ ان کی سفارش لے کر افسران بالا کے پاس چلے جائیں گے۔اب اگر وہ لوگ دیانتدار ہیں اور
سفارش کرنے والے بھی سمجھتے ہیں کہ وہ اس قسم کی سفارشات کو رد کر دیں گے اور قومی مفاد کو انفرادی مفاد پر
ترجیح دیں گے تو پھر بھی سفارش کرنے والے سمجھتے ہیں کہ یہ بات افسر نے تو مانی ہی نہیں۔ہاں اگر ہم سفارش لے
کر اس کے پاس چلے جائیں گے تو ہم لوگوں میں مقبول ہو جائیں گے لیکن اگر وہ بد دیانت ہیں تو یقینا اس قسم کے
طرز عمل سے قوم کا بیڑا غرق ہو گا کیونکہ جب بھی کسی قوم کے افراد کے اندر یہ احساس پیدا ہو جائے کہ کام کا نتیجہ
ان کی طرف منسوب نہیں ہو گا بلکہ وہ ناکامی کی صورت میں نتیجہ کو خداتعالی یا پھر قسمت کی طرف منسوب کریں گے
یا کسی نامعلوم عصر کی طرف منسوب کر دیں گے اور اس طرح ان کی پردہ پوشی ہو جائے گی تو پوری جدوجہد کا
احساس کبھی بھی ان میں پیدا نہیں ہو گا۔پس جماعت یہ فیصلہ کرے کہ اس نے محنت کرنی ہے اور پھر محنت صحیح کرنی
ہے اور پھر وہ یہ فیصلہ بھی کرلے کہ اگر اس کے کسی کام کا نتیجہ خراب نکلا تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ جد و جہد
صحیح طور پر نہیں ہوئی۔یہ کہنہ دینا کہ ایسا خد اتعالیٰ نے کیا ہے اول درجہ کا جھوٹ ہے۔خدا تعالیٰ کسی کام کا خراب
نہیں نکالتا۔اگر اس کے کام کا خراب نتیجہ نکلا ہے تو یہ اس کا اپنا قصور ہے۔اگر تم ایسا کر لو تو تمہارے اندر
ایک امنگ اور ولولہ پیدا ہو جائے گا۔تمہاری جد و جہد بہت زیادہ تیز ہو جائے گی۔یورپ اور امریکہ کیوں ترقی کر
رہے ہیں حالا نکہ وہ خدا تعالیٰ کے عملاً یا کچھ قولاً بھی منکر ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ اول تو محنت سے کام کرتے
ہیں اور پھر ناکامی کی صورت میں نتیجہ کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں ڈالتے۔اگر خدا تعالیٰ انسان کے دخل کے بغیر
کام کر دیا کرتا تو امریکہ اور یورپ والے کیوں کامیاب ہوتے۔خدا تعالیٰ تمہاری مدد کر تا ان کی مدد نہ کرتا۔حال
ہی میں انگلستان کے ریڈیو پر ایک عورت نے لیکچر دیا ہے اور وہ اخبارات میں چھپا ہے کہ اگر تم نے ترقی کرنی ہے تو
خدا کو بالکل بھول جاؤ اور اگر خدا بنانا ضروری ہے تو اپنے اچھے کاموں کو خدا اور برے کاموں کو شیطان سمجھ لو
لیکن خدا تعالیٰ کے وجود سے انکار کے باوجود وہ برابر ترقی کر رہے ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ان کے مرد اور
عورت دیوؤں کی طرح کام کر رہے ہیں۔اگر خدا تعالیٰ ہی سب کام کر رہا ہو تا تو وہ روس امریکہ اور یورپ والوں
کوست بنا دیتا اور تمہیں چست بنا دیتا لیکن حالت یہ ہے کہ تمہارے حالات خراب ہیں اور انہوں نے خوب ترقی
کرلی ہے۔اب یا تو یہ کہو کہ خداتعالی ماہر نہیں اور شیطان ماہر ہے چونکہ ان کے ساتھ شیطان ہے اس لئے وہ جیت
جاتے ہیں اور تمہارے ساتھ چونکہ غریب خدا ہے ، اسے کچھ آتا نہیں اس لئے تم ہر میدان میں ہار جاتے ہو او ر یا
یہ کہو کہ خدا تعالیٰ تم سے بھی کچھ کام کروانا چاہتا ہے۔اگر تم محنت کرتے ہو تو وہ تمہاری مدد کرتا ہے اور اگر تم محنت
نہیں کرتے تو وہ تمہاری مدد نہیں کرتا اور تم ناکام رہتے ہو اور یہی حقیقت ہے جب تک تمہارے اند را براہیم علیہ
السلام والا ایمان پیدا نہیں ہوتا اور جب تک تمہارے اندر و إذا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِي والا احساس پیدا

720
نہیں ہو تا۔جب تک تم یہ نہیں سمجھتے کہ بیمار ہم ہوں گے ، شفاخد اتعالیٰ دے گا۔جب تک تم یہ نہیں سمجھتے کہ جب
بھی کوئی کمزوری آئے گی تو ہماری طرف سے ہوگی اور جب ہم میں قوت اور طاقت پیدا ہوگی تو وہ خدا تعالی کی
طرف سے ہو گی ، اس وقت تک تم کامیاب نہیں ہو سکتے لیکن جب تم یہ احساس پیدا کر لو گے تو تمہارے اندر ایک
زبر دست محرک پیدا ہو جائے گا وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِینِی میں ایک نکتہ بیان ہوا ہے۔حضرت ابراہیم
علیہ السلام نے اس میں دو باتیں مد نظر ر کھی ہیں۔اگر آپ صرف اذا مرضت کہہ دیتے تو پھر مایوسی ہی مایوسی
ہوتی اور اگر هُوَ يُسفینی کے دیتے تو امید ہی امید ہوتی اور یہ دونوں باتیں درست نہیں ہیں۔جب تک
کسی کا ایمان خوف اور رجا کے درمیان نہ ہو ، اس کے کسی کام کا صحیح نتیجہ نہیں نکلتا۔اس لئے آپ نے فرمایا خدا
تعالٰی نے مجھے اٹھنے کا موقع بھی دیا ہے اور گرنے کا موقعہ بھی دیا ہے۔اگر میں پوری محنت نہیں کروں گا تو میں
گروں گا اور اگر میں پوری محنت کروں گا اور اس کے بعد خدا تعالیٰ پر توکل رکھوں گا تو میں جیتوں گا۔آپ نے یہ
دونوں باتیں بیان کرکے واضح کر دیا ہے کہ انسان کے لئے محنت اور توکل کرنا ضروری ہے۔اگر ہم محنت نہیں
کریں گے تو ہمارے کام خراب ہوں گے اور اگر ہم تو کل نہیں کریں گے تو کامیاب نہیں ہوں گے۔گویا خدا تعالٰی
انسان کی محنت کی تکمیل کرتا ہے ، اس کا قائمقام نہیں ہوتا تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یہ بات اذا مرضت
فَهُوَ يَشفِینی جھوٹی ہوتی۔آپ نے اذا مرضت کہہ کر تایا ہے کہ اگر میں بیمار ہونا چاہوں تو خدا تعالٰی
مجھے بیمار ہونے سے نہیں روکتا اور فھو یشفینی کہہ کے بتایا کہ میں کامل شفا حاصل نہیں کر سکتا۔کامل شفا
دینے والی خداتعالی ہی کی ذات ہے اور یہی ترقی اور کامیابی کی کلید ہے۔جب تک کوئی قوم اس گر کو نہیں سمجھتی وہ
کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔یورپ اور امریکہ کیوں ترقی کر رہے ہیں۔وہ اس لئے ترقی کر رہے ہیں کہ انہوں نے
اس اصول کا ایک حصہ پورا کر دیا ہے اور ہم ناکام اس لئے ہو رہے ہیں کہ ہم نے اس کے دونوں حصوں کو گرا دیا
ہے۔اگر کسی زمیندار کے پاس ایک بیل ہو تو وہ ہل چلا لیتا ہے لیکن دونوں بیل ہی نہ ہوں تو پھر ہل نہیں چلا سکتا۔دنیا میں سینکڑوں ہزاروں زمیندار پائے جاتے ہیں جو ایک بیل سے ہل چلا لیتے ہیں۔اگر کسی کے پاس ایک گھوڑا ہو
تو فٹن نہ سہی وہ ایکہ چلا سکتا ہے۔اسی طرح یورپ نے تو کل کرنا چھوڑ دیا ہے لیکن چونکہ اس نے محنت والا حصہ
پورا کر دیا ہے اس لئے وہ ترقی کر رہا ہے۔ہم نے دونوں حصوں کو ترک کر دیا ہے اس لئے ہم ناکام رہتے ہیں۔پھر
جب ہم کوئی کام کرتے ہیں اور اس میں ناکام ہوتے ہیں تو اس ناکامی کو ہم اپنی طرف منسوب نہیں کرتے بلکہ یہ کہتے
ہیں کہ محنت تو کی تھی خدا تعالٰی نے کامیاب نہیں کیا تو ہم کیا کر سکتے ہیں اور اگر کچھ مل جاتا ہے تو ہم یہ تمام باتیں
بھول جاتے ہیں اور اپنی کامیابی کو اپنی طرف منسوب کرتے ہیں۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعض
بیوقوف انسان ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جب انہیں کوئی ترقی حاصل ہوتی ہے تو کہتے ہیں یہ ہمارے علم اور طاقت کی
وجہ سے حاصل ہوئی ہے مگر ہم علم اور سمجھ والے نہ ہوتے تو یہ ترقی کس طرح حاصل ہوتی اور جب کوئی ناکامی
ہوتی ہے تو اسے خدا تعالی کی طرف منسوب کر دیتے ہیں۔گویا وہ ہر عیب خدا تعالی کی طرف منسوب کرتے ہیں اور

721
ہر خوبی اپنی طرف منسوب کرتے ہیں۔اگر تم اپنا رویہ بدل لو تو دیکھو گے کہ تم میں چستی پیدا ہو جائے گی۔ہمارا ایک
طالب علم فیل ہو جاتا ہے تو وہ کیا کرتا ہے۔وہ جانتا ہے کہ اگر میں نے اپنی ناکامی کو اپنی ستی کی طرف منسوب کیا تو
ماں باپ ناراض ہو جائیں گے اس لئے وہ کہتا ہے استاد کو مجھ سے ضد تھی۔میں چونکہ گھر سے اس کے لئے شکر اور
گڑ نہیں لایا تھا اس لئے اس نے مجھے فیل کر دیا اور ماں باپ سمجھتے ہیں کہ جو کچھ یہ کہہ رہا ہے ٹھیک ہے۔یونیورسٹی
کا امتحان ہو تو ہمارے ہاں عام محاورہ ہے کہ یہاں سارے کام سفارش سے چلتے ہیں۔امتحانوں میں کامیابی یا ناکامی
بھی یا عدم سفارش کی وجہ سے ہوتی ہے حالانکہ اس میں نوے فی صد جھوٹ ہو تا ہے۔اگر کوئی لڑکا فیل ہو جاتا ہے
تو وہ کہتا ہے ابا تم کسی کے پاس سفارش لے کر نہیں گئے تھے اس لئے میں فیل ہو گیا ہوں۔اگر تم کسی کے پاس
سفارش لے کر چلے جاتے تو میں ضرور کامیاب ہو جاتا۔اس پر باپ سمجھ لیتا ہے کہ جو کچھ یہ کہہ رہا ہے درست
ہے۔ایک دفعہ ایک احمدی دوست کی طرف سے یہ شکایت آئی کہ میرا لڑکا بڑا لا ئق اور محنتی ہے۔اسلام کے
احکام کا پابند ہے لیکن استاد نے ضد کی وجہ سے اسے عربی کے پرچہ میں فیل کر دیا ہے۔وہ کسی اور مضمون میں فیل ہو
جاتا تو میں سمجھ لیتا کہ اس کا قصور ہے لیکن فیل بھی وہ عربی کے پرچہ میں کیا گیا ہے جس میں وہ خوب ہو شیار تھا۔میں
سکول کے عام معاملات میں تو دخل نہیں دیتا لیکن یہ معاملہ چونکہ کافی دلچسپ تھا اس لئے میں نے ہیڈ ماسٹر صاحب کو
لکھا کہ فلاں لڑکے کے پرچے میرے پاس بھیج دو۔انہوں نے پرچے بھجوا دیئے۔میں نے دیکھا کہ استاد نے عربی
کے پرچے میں اسے ۱۰۰ / ۵ نمبر دیے ہیں لیکن وہ اتنے نمبروں کا بھی حق نہیں رکھتا تھا۔میں نے اس کے باپ کو لکھا
کہ ہیڈ ماسٹر پر آپ بھی خفا ہیں اور میں بھی خفا ہوں۔آپ تو اس لئے خفا ہیں کہ انہوں نے آپ کے بیٹے کو فیل کر دیا
اور میں اس لئے خفا ہوں کہ انہوں نے ۵/۱۰۰ نمبر بھی کیوں دیئے۔شاید استاد نے لڑکے سے رشوت لے لی تھی کہ
اسے پانچ نمبر دے دیئے حالانکہ وہ جاہل مطلق ہے۔وہ اتنے نمبروں کا بھی حق نہیں رکھتا تھا کجا یہ کہ وہ امتحان میں
پاس کیا جاتا۔استاد نے اس سے رعایت کی تھی مثلاً اگر اس نے ضرب کی گردان پوچھی تھی تو اس نے
ضرب ضرب ضربا لکھ دیا تو استاد نے یہ دیکھ کر کہ اس نے ضرب تو صحیح لکھ دیا ہے اسے نمبر دے دیئے۔اب دیکھ لو اس کی وجہ یہی تھی کہ بیٹے نے اسے لکھ دیا تھا کہ استاد نے ضد کی وجہ سے مجھے فیل کر دیا ہے۔یہ چیز قوم
کی بربادی کی علامت ہوتی ہے۔ایک دفعہ میں حضرت خلیفتہ المسیح الاول کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔آپ ایک خط پڑھ رہے تھے۔آپ خط
پڑھتے پڑھتے ہنس پڑے اور فرمایا میاں ذرا یہ خط پڑھو اور خط میرے ہاتھ میں دے دیا۔میں نے خط پڑھا تو دیکھا کہ
وہ واقعہ میں ایک لطیفہ تھا۔وہ خط ایک طالب علم کی نانی کی طرف سے لکھا ہوا تھا۔لڑکا بورڈنگ میں رہتا تھا۔اس
نے خیال کیا کہ میرے والد قادیان سے محبت رکھتے ہیں اس لئے انہوں نے مجھے یہاں داخل کیا ہے۔اگر میں نے
اپنے باپ کو قادیان کے ماحول کے خلاف کوئی بات لکھی تو وہ یقین نہیں کریں گے۔نانی کو مجھ سے زیادہ محبت ہے

722
اسے میں لکھوں تو وہ میری بات مان لیں گی چنانچہ اس نے اپنی نانی کو لکھا کہ مجھے یہاں ایک پنجرے میں بند کر دیا گیا
ہے اور جس طرح پنجرے میں بند کئے ہوئے جانور کو وہیں کھانا اور پانی مہیا کر دیا جاتا ہے اور اسے پیشاب اور پاخانہ
بھی پنجرے میں ہی کرنا پڑتا ہے اس طرح مجھے بھی پیشاب اور پاخانہ پنجرہ میں ہی کرنا پڑتا ہے اور اسی میں مجھے کچھ
کھانے پینے کو دے دیا جاتا ہے۔اگر کچھ عرصہ تک میری یہی حالت رہی تو میں مرجاؤں گا۔خدا کے لئے مجھے یہاں
سے جلدی لے جاؤ۔نانی کو چونکہ نواسے سے محبت تھی اس لئے اس نے حضرت خلیفتہ المسیح الاول کو لکھا کہ
میرے نواسے کا خیال رکھا جائے اور اسے قید سے جلد رہا کیا جائے۔اتفاقاً وہ لڑکا بھی اس وقت پاس ہی بیٹھا تھا۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول فرمانے لگے میاں یہ خط پڑھ لو اور اس لڑکے سے پوچھو کہ وہ پنجرا کہاں ہے جس میں تم
بند رہتے ہو۔اس لڑکے نے کہا میں چونکہ اداس ہو گیا تھا اور یہاں سے واپس جانا چاہتا تھا۔مجھے علم تھا کہ باپ
میری بات نہیں مانے گا اس لئے میں نے چاہا کہ نانی کو ڈراؤں شاید کام بن جائے۔پس تم اپنی اصلاح کرو اور اپنا رویہ تبدیل کرو۔خصوصاً خدام الاحمدیہ سے میں کہتا ہوں کہ وہ
خود بھی محنت کی عادت ڈالیں اور دوسروں کو بھی محنت کی عادت ڈلوائیں۔پھر اساتذہ کا بھی فرض
ہے کہ وہ قوم کے بچوں میں محنت کی عادت پیدا کریں۔یہاں یہ رسم ہے کہ ہر کار کن یہ سمجھتا ہے کہ فلاں کام فلاں
کر دے گا اور کوئی شخص کسی کام کی ذمہ داری اپنے اوپر نہیں لیتا اور جب پکڑا جاتا ہے تو ان میں سے کوئی بھی
یہ نہیں کہتا کہ یہ میرا قصور ہے۔میرا اپنا ایک عزیز ہے جو میرے کاموں پر مقرر ہے۔اس سے جب بھی دریافت
کرو وہ یہی کہتا ہے کہ میں نے تو یہ کام کیا تھا لیکن خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسا ہو گیا ہے اس میں میرا کیا قصور ہے۔گویا خدا تعالیٰ سب اچھے کام بھول گیا ہے۔اب اس کا صرف اتنا ہی کام رہ گیا ہے کہ وہ تمہارے کاموں کو خراب
کرتا رہے۔تم یہ گندگی اپنے ذہن سے نکالو۔جب تم یہ گندگی اپنے ذہن سے نکال دو گے تو تمہارے اندر نئی
زندگی نئی روح اور بیداری پیدا ہو جائے گی۔یورپ والوں کو دیکھ لو ان میں سے جب بھی کوئی پکڑا جاتا ہے تو وہ
فورا اپنے قصور کا اقرار کر لیتا ہے اور کہتا ہے ، میں سزا کا مستحق ہوں، مجھے بے شک سزادی جائے لیکن ہمارے ہاں
اگر کوئی پکڑا جاتا ہے تو کہتا ہے میرا اس میں کوئی قصور نہیں۔میں نے پوری محنت کی تھی۔نتیجہ خدا کے اختیار میں
تھا اور جب اسے کوئی سزا دو گے تو فور دس آدمی آجائیں گے اور کہیں گے اس پر رحم کریں۔خدا تعالیٰ نے عفو
اور رحم کی تعلیم دی ہے۔بیوی کے متعلق خدا تعالیٰ نے یہ ہدایت دی ہے کہ اسے طلاق دو تو احسان سے کام لو۔آپ بھی احسان سے کام لیں۔اس قسم کی باتیں کرنے والے سے رحم کرنا عقل کی بات نہیں۔رحم اور احسان کا
سوال انفرادی معاملات میں ہو تا ہے، قومی تنظیم میں نہیں ہو تا۔اگر قومی تنظیم میں بھی رحم اور احسان کیا جائے تو
قوم کا بیڑا غرق ہو جاتا ہے۔یورپ میں تم اس قسم کا کوئی واقعہ نہیں دیکھو گے کہ کوئی شخص قومی جرم کرے اور پھر
اس پر رحم کیا گیا ہو۔ایک نہیں میں نے بیسیوں تاریخی اور ایڈ منسٹر کتابیں پڑھی ہیں۔ان میں بیسیوں ایسی مثالیں
پڑھی ہیں کہ ایک شخص جو اس حیثیت کا ہے کہ تم اس کا کپڑا چرا نے سے بھی ڈر گئے جب اسے کسی قصور میں پکڑا گیا
شخص

723
تو اس نے کہا میں قصور وار ہوں ، میں سزا لوں گا۔اس روح کے پیدا ہو جانے کے نتیجہ میں قوم ترقی کرتی ہے
کیونکہ ہر ایک شخص یہ خیال کرے گا کہ اگر اس نے کوئی غلطی کی تو ساری قوم کے گی تم مجرم ہو ، تم قصور وار ہو۔اس کا باپ اس کا بیٹا اس کا بھائی غرض اس کے سب رشتہ دار بھی اسے قصور وار سمجھیں گے۔ایک ناول نویس نے فرانس کا ایک قصہ بیان کیا ہے۔اس کے متعلق عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ وہ
تاریخی واقعات کو اپناتا ہے۔فرانس کے بور بن خاندان کو جب ملک سے نکالا گیا تو وہ انگلستان چلا گیا اور لنڈن جاکر
بادشاہ نے کوشش کی کہ کسی طرح ملک میں بغاوت پھیلائی جائے۔اس وقت فرانس میں جمہوریت نہیں تھی،
طوائف الملو کی پائی جاتی تھی۔غالبا اس وقت تک نپولین بر سر اقتدار نہیں آیا تھا یا اس کے قریب زمانہ کا یہ واقعہ
ہے۔بادشاہ نے لنڈن سے ایک جہاز میں بعض آدمی فرانس بھیجے کہ وہ فرانس میں جا کر بغاوت پھیلائیں۔جہاز کے
نچلے حصے میں ہتھیار بھی رکھے ہوئے ہوتے تھے۔تو ہیں زنجیر کے ساتھ بندھی ہوئی تھیں۔ایک شخص صفائی کے
لئے وہاں گیا تو اس سے ایک زنجیر کھل گئی اور توپ جہاز کے اندر لڑھکنے لگی اور خطرہ پیدا ہو گیا کہ کہیں جہاز ٹوٹ نہ
جائے۔بادشاہ کا نمائندہ بھی وہاں تھا۔یہ حالت دیکھ کر اس شخص نے جس سے کنڈا کھلا تھا چھلانگ لگادی اور اپنی
جان کو خطرہ میں ڈال کر کنڈا لگانے میں کامیاب ہو گیا۔اس پر بادشاہ کے نمائندہ نے سب لوگوں کو اکٹھا کیا اور کہا
اس شخص نے بہت بڑی بہادری کا کام کیا ہے اور ایک تمغہ جو فرانس میں سب سے زیادہ عزت والا سمجھا جاتا ہے“
دے کر کہا میں بادشاہ کی طرف سے یہ تمغہ بہادری کے صلہ میں اس کے سینہ پر لگاتا ہوں۔اس کے بعد اس نے
کمانڈر کو حکم دیا کہ اسے لے جاؤ اور گولی مار دو۔اتفاقاً جہاں اترنا تھا وہاں سمندر میں سخت طوفان آیا ہوا تھا اور
خطرہ تھا کہ کہیں جہاز غرق نہ ہو جائے۔اس وقت جہاز کے کمانڈر نے کہا کہ اس وقت مجھے ایک ایسے شخص کی
ضرورت ہے جو یقینی موت کو قبول کرلے چنانچہ ایک ملاح آگے آیا۔اس نے اسے حکم دیا کہ اس شخص کو کشتی میں
بٹھا کر ساحل فرانس تک پہنچادو۔طوفان زوروں پر تھا لیکن وہ ملاح کامیابی کے ساتھ ساحل فرانس پہنچ گئے اور
وہاں پہنچ کر ملاح نے پستول نکال لیا اور کہا میں نے اپنی جان کو صرف اس لئے خطرہ میں ڈالا تھا کہ تم سے اپنے بھائی کا
بدلہ لوں۔مسافر نے کہا تم نے حقیقت پر غور نہیں کیا۔تمہارے بھائی نے ایک نیک کام کیا تھا اور ایک برا کام کیا
تھا۔میں نے اس کے اچھے کام کا اچھا بدلہ دیا اور فرانس کا سب سے بڑا تمغہ اسے لگایا اور اس کے برے کام کے
بدلہ میں اسے گولی سے مار دینے کا حکم دیا۔تم جانتے ہو کہ میں بادشاہ کے مفاد کی خاطر یہاں آیا ہوں اور اپنے مقصد
میں کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ میں ہر طرح کی احتیاط سے کام لوں اور اس کے رستہ میں حائل ہونے والی کسی
روک کی پرواہ نہ کروں۔اس نے ایک برا کام کیا تھا اور میری بادشاہ سے وفاداری کا تقاضا یہی تھا کہ میں اسے ہلاک
کردوں۔اس پر اس ملاح نے ہتھیار پھینک دیا اور کہا میں سمجھ گیا ہوں۔میرا بھائی قصور وار تھا اور اپنے اس جرم
کے بدلہ میں موت کی سزا کا مستحق تھا۔تم ان لوگوں کی تاریخ میں ادب میں ناولوں میں کہانیوں میں ، قصوں میں
اور علم و اخلاق کی کتابوں میں دیکھ لو یہی مضمون ملے گا کہ جب بھی کوئی شخص غلطی کرتا ہے وہ اپنی غلطی کی سزا لیتا

724
ہے، چاہے اس سے پہلے اس نے کتنی ہی قربانیاں کی ہوں، وہ ختم ہو جاتی ہیں اور سزا میں ان کا خیال نہیں رکھا
جاتا۔جب تک تم اس طریق پر عمل نہیں کرو گے تم ترقی نہیں کر سکتے۔اگر کوئی شخص جنگ میں پیٹھ دکھاتا ہے اور
لڑائی سے بھاگ جاتا ہے تو چاہے اس نے ہمیں سال تک قربانی کی ہو کوئی احمق ہی ہو گا جو اس کے اس جرم کے بعد
ان قربانیوں کا خیال رکھے۔وہ شخص بہر حال مجرم ہے۔اس کی پچھلی سروس کے بدلہ میں اس کے پچھلے انعام ہیں
اور موجودہ غلطی پر موجودہ سزا ہے۔تم یہ بات اپنے ذہن میں اچھی طرح داخل کر لو ورنہ تمہاری ساری قربانیاں
بیچ ہوں گی اور تم تمام لوگوں کے غلام ہو جاؤ گے لیکن اگر تم اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لو گے تو تمہیں صحیح
تو کل نصیب ہو گا اور جس شخص کو صحیح تو کل نصیب ہو جاتا ہے اس کی کامیابی میں کوئی شبہ نہیں
ہوتا"۔خطبه جمعه فرموده ۲۱ جنوری ۱۹۵۵ء مطبوعه الفضل ۹ فروری ۱۹۵۵ء)

آج 10 میں سے 10 باقی