سب سے اعلیٰ مقام توکل کا مقام ہے
مشعل راہ (جلد اوّل)
ON
سب سے اعلیٰ مقام تو کل کا مقام ہے
تم خدا اور اس کے رسول کی خاطر مسکراؤ اور مسکراتے چلے جاؤ
زیادہ سے زیادہ محنت کرو اپنے اعلیٰ نمونے پیش کرو
جب خدمت خلق کا وقت آئے تو سب سے بڑھ کر خدمت خلق کرو
خدام الاحمدیہ سے مراد ہے احمدیوں میں خدمت کرنے والا گروہ
احمدیوں کے بوڑھے اقطاب ہونے چاہئیں اور احمدیوں کے جوان ابدال
ہونے چاہئیں
خدام الاحمدیہ کے یہ معنی نہیں کہ تم احمدیت کے خادم ہو۔بلکہ اس کے یہ معنی
ہیں کہ تم احمدی خادم ہو
728
حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے پندرہویں سالانہ اجتماع میں ۲۰ نومبر ۱۹۵۵۔کو نوجوانان جماعت سے خطاب کرتے ہوئے انہیں خدمت خلق اللہ تعالیٰ پر توکل اور دعاؤں سے کام لینے کی
خاص طور پر نصیحت فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ آئندہ تمہارا ایک نعرہ انسانیت زندہ باد ہونا چاہئے۔حضور کی یہ
مفصل تقریر ذیل میں درج کی جارہی ہے۔(مرتب)
کل چونکہ پہلی دفعہ انصار اور خدام کا اکٹھا جلسہ سالانہ تھا اس لئے ملاقات کے وقت میں کچھ گڑ بڑ ہو گئی
تھی۔صحیح طور پر نہ انصار میں انتظام ہو سکا اور نہ خدام میں ہوا۔اس لئے میں نے چاہا کہ آج میں پھر خدام میں
آؤں اور یہ بھی مناسب سمجھا کہ کچھ الفاظ بھی کہہ دوں۔احباب کو علم ہے کہ اس سال کے شروع میں مجھ پر ایک نہایت ہی خطرناک بیماری کا حملہ ہوا تھا اور اب
تک اس بیماری کے آثار چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے دماغ کو اتنا صدمہ پہنچا ہوا ہے کہ میں بڑی جلدی تھک جاتا
ہوں۔دو منٹ بھی بات کروں تو دماغ میں کوفت محسوس ہوتی ہے۔یوں تو عقید تا دعا پر ہمارا ایمان ہے ہی مگر
واقعاتی طور پر بھی یہ ایک حقیقت ہے کہ جب بھی جماعت کے بعض دوستوں نے خاص طور پر دعائیں کی ہیں اس
دن سے میری طبیعت اچھی ہو گئی ہے۔اس جلسہ کے ایام میں انصار خصوصیت کے ساتھ راتوں کو اٹھ اٹھ کر
دعائیں کرتے رہے جس کے نتیجہ میں کل کی کوفت کے باوجود آج صبح میں نے اپنی طبیعت بہت ہی خوش محسوس کی
اور میری آواز بھی اونچی نکلتی رہی۔ملاقاتیں بھی میں نے کیس اور کام کی ایسی طاقت مجھے اپنے اندر معلوم ہوتی
تھی کہ میں عام دستور سے زیادہ کام کرنے کی توفیق پاتا تھا۔اصل بات یہ ہے کہ جب بھی بیماری کے صدمہ کا اثر
دماغ سے زائل ہوتا ہے ، طبیعت میں سکون پیدا ہو جاتا ہے اور یہی ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ آپ کے دماغ سے اس
اثر کا زائل کرنا انسان کے اختیار میں نہیں ہو تا۔تو گو ایسی تندرستی تو نہیں ہوتی جیسے بیماری کے حملہ سے پہلے تھی
مگر اس وقت یہ ضرور محسوس ہو تا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیماری کا ایسا تصرف جسم پر نہیں ہے جیسا کہ وہ
بعض وقت محسوس ہوتا ہے۔آج جو انصار اللہ کی رپورٹ میرے پاس آئی اس میں لکھا تھا کہ کسی دوست نے ایک سوال کیا کہ اس کا کیا
مطلب ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ سب سے اعلیٰ مقام تو کل کا مقام ہے۔وہاں
729
جواب تو دیئے گئے مگر میں سمجھتا ہوں کہ کچھ میں بھی اس بارہ میں کہوں۔تو کل کے معنے ہوتے ہیں ، انسان اپنی بات خدا کے سپرد کر دے مگر مسلمانوں میں اس لفظ کا بڑا غلط استعمال
ہوا ہے۔خدا تعالیٰ کے سپرد کر دینے کے تو یہ معنے تھے کہ انسان خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے قاعدہ کے مطابق چلے۔اللہ تعالیٰ نے ہم کو ہاتھ پیر بھی دیئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں دماغ بھی دیا ہے۔دنیوی سامان بھی دیئے ہیں۔ایسی
صورت میں خدا کے سپرد کرنے کے یہی معنے ہیں کہ جو کچھ خدا نے جس کام کے لئے دیا ہے اس کو ہم استعمال
کریں۔پس تو کل کا پہلا مقام یہ ہے کہ جو کچھ خدا تعالیٰ نے ہم کو دیا ہے، جسمانی ہو یا مالی ہو یا اخلاقی ہو اس کو ہم
زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔اس کے بعد جو کمی رہ جائے وہ خدا کے سپرد کر دیں اور یقین رکھیں کہ خدا تعالیٰ
اس کمی کو ضرور پورا کر دے گا۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا دستور تھا۔آپ نے بدر کے موقعہ پر صحابہ
کی ایک ترتیب قائم کی۔ان کو اپنی اپنی جگہوں پر کھڑا کیا۔انہیں نصیحتیں کیں کہ یوں لڑنا ہے اور اس کے بعد ایک
عرشہ پر بیٹھ کر دعا ئیں کرنے لگ گئے۔یہ نہیں کیا کہ صحابہ کو مدینہ چھوڑ جاتے اور بیٹھ کر دعا ئیں کرنے لگ جاتے
بلکہ پہلے صحابہ کو لے کر مقام جنگ پر پہنچے پھر ان کو ترتیب دی اور ان کو نصیحتیں کیں کہ یوں لڑنا ہے۔اسکے بعد
عرشہ پر بیٹھ گئے اور دعائیں کرنی شروع کر دیں۔یہ تو کل ہے۔ہر وہ شخص جو ان سامانوں سے کام نہیں لیتا جو خدا
تعالیٰ نے اس کو بخشے ہیں اور کہتا ہے میں خدا پر چھوڑتا ہوں وہ جھوٹا ہے۔وہ خدا سے تمسخر کرتا ہے اور ہر وہ شخص
جو سامانوں سے کام لیتا ہے اور کہتا ہے اب یہ کام میں کروں گا وہ بھی جھوٹا ہے۔وہ خدا پر اعتبار نہیں کرتا۔کام
آسان ہوں یا مشکل آخر ان کی کنجی خدا کے اختیار میں ہے۔میں سارے یورپ میں پھرا۔ہر جگہ میں ڈاکٹروں
سے یہی پوچھتا تھا کہ بتاؤ مجھے یہ دورہ کیوں ہوا مگر کوئی جواب نہیں دے سکا۔ڈاکٹر یہی کہتے تھے کہ آخر کچھ قدرت
کے بھی تو سامان ہوتے ہیں۔ہم ڈاکٹری طور پر آپ کو نہیں بتا سکتے کہ یہ بیماری آپ کو کیوں ہوئی۔ہم یہ سمجھتے ہیں
کہ قدرت نے بھی کچھ باتیں اپنے ہاتھ میں رکھی ہوئی ہیں۔کوئی چیز ایسی آگئی کہ اس کی وجہ سے آپ کو یہ دورہ
ہو گیا۔تو تو کل کا مفہوم یہ ہے کہ جہاں تک خدا نے تم کو طاقتیں دی ہیں ان کو پورا استعمال کرو بلکہ ایک دنیا دار
سے بھی زیادہ استعمال کرو اور اس کے بعد صوفی سے زیادہ خدا پر اعتبار کرو اور یہ کہو کہ جو کمی رہ گئی وہ خداپوری
کرے گا اور چاہے انتہائی مایوسی کا عالم ہو پھر بھی ڈٹ کے بیٹھ جاؤ کہ نہیں ، میرا خدا مجھے نہیں چھوڑے گا۔جیسے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غار ثور میں حضرت ابو بکڑ سے فرمایا کہ لا تحزن إن الله مَعْنَا ہمارا کام یہ
تھا کہ دشمن کو دھوکا دے کر وہاں سے نکل آتے ہو نکل آتے۔اب دشمن ہمارے سر پر آپہنچا ہے۔اب یہ خدا کا
کام ہے کہ وہ ہمیں بچائے سو لا تحزن ان الله معنا ڈرنے کی کوئی بات نہیں۔خدا ہمارے ساتھ ہے۔یہ
ہے تو کل۔پورے سامان استعمال کرو اور اس کے بعد خدا پر پورا یقین رکھو اور چاہے کچھ بھی ہو جائے یہ سمجھ لو
کہ خدا ہمیں نہیں چھوڑے گا جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم احتیاطیں کرتے تھے۔صحابہ بھی آپ کے پہرے
دیتے تھے۔ایک دن ایک دشمن چھپ کر آپ کے سر پر آکھڑا ہوا۔آپ کی ہی تلوار کہیں لٹکی ہوئی تھی۔اس نے
730
وہ اٹھالی اور اٹھا کر کہنے لگا اب بتاؤ کون آپ کو مجھ سے بچا سکتا ہے۔آپ نے فرمایا اللہ۔ایسے تو کل کے ساتھ آپ
نے یہ بات کہی کہ اس کے ہاتھ کانپ گئے اور تلوار گر گئی۔سو یہ ہے تو کل۔اگر تم اس تو کل پر قائم رہو اور ہمیشہ
اپنے دوستوں کو اور اپنی نسلوں کو اس پر قائم رکھتے جاؤ تو قیامت تک کوئی شخص تم پر انشاء اللہ تعالیٰ غالب نہیں
آئے گا بلکہ ہمیشہ تم ہی دشمن پر غالب آؤ گے کیونکہ خدا تمہارے ساتھ ہو گا۔پھر میں ایک اور بات کہنی چاہتا ہوں۔کل میں نے تم کو بھی دیکھا اور انصار کو بھی دیکھا۔شاید کچھ اس بات
کا بھی اثر ہو گا کہ فالج کی وجہ سے میری نظر کمزور ہو گئی ہے اور میں پوری طرح نہیں دیکھ سکا ہوں گا لیکن بہر حال
مجھے نظریہ آیا کہ جیسے چہرے افسردہ ہیں اور جھلے جھلسے سے ہیں۔میں نے سمجھا شاید میری بیماری کے خیال سے
ایسا ہے چنانچہ میں نے بعض دوستوں سے ذکر کیا تو انہوں نے کہا طوفان کی وجہ سے لوگوں کی مالی حالت خراب ہو گئی
ہے۔اس وجہ سے ان کے چہرے افسردہ ہیں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ یہ دونوں باتیں غلط ہیں۔اگر میری بیماری اس
کی وجہ ہو تو میں تو ایک انسان ہوں۔آخر انسان کب تک تمہارے اندر رہے گا۔اس کے بعد آخر خدا ہی سے
واسطہ پڑنا ہے۔۔۔۔۔کیوں نہ خدا ہی سے شروع سے واسطہ رکھو۔حضرت ابو بکر نے کیا سچائی بیان کی تھی کہ من
كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِن مُحَمَّدًا قَدَمَاتَ وَمَن كَان يَعْبُدُ اللهَ فَإِن اللهَ حَتَّى لَا يَمُوتُ - ال
خدا پر توکل کرو گے تو معلوم نہیں تمہارا اس دنیا کے ساتھ ہزار سال واسطہ پڑنا ہے یا دو دو ہزار سال پڑنا ہے بہر حال
ہزار دو ہزار کا عرصہ خدا کے لئے تو کچھ بھی نہیں مگر اس تو کل کے نتیجہ میں وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا۔اس
بیماری میں مجھے خیال آیا کرتا ہے کہ کچھ خیر خواہ دوستوں کی بیوقوفیوں کی بھی سزا مجھے ملی ہے۔وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے
کہ ”خدا آپ کو عمر نوح دے"۔عمر نوح تو ہزار سال کہتے ہیں میں تو ستاسٹھ سال میں اپنے جسم کو ایسا کمزور محسوس کر رہا ہوں کہ مجھے یوں
معلوم ہوتا ہے کہ جیسے میری روح گویا قید کی ہوئی ہے۔اگر بجائے عمر نوح کی دعا کرنے کے ، وہ یہ دعا کرتے کہ اللہ تو
ہمارے خلیفہ کو اتنی عمر دے جس میں وہ بشاشت کے ساتھ کام کر سکے اور تیری مدد اس کے ساتھ ہو تو مجھے کتنا فائدہ
ہو تا۔اگر وہ مجھے عمر نوح ہی دے تو ہزار سال کی تو قوم نہیں ہوا کرتی۔قو میں تو دو ہزار سال چلتی ہیں۔پھر بھی تو
ہزار سال کے بعد میں تم سے جدا ہو جاتا۔تو ایسی غلط دعا مانگنے سے کیا فائدہ تھا۔دعا یہ مانگنی تھی کہ یا اللہ تو ان کو ایسی عمر دے جس میں ان کا جسم اس کام کا بوجھ اٹھا سکے اور بشاشت سے
تیرے دین کی خدمت کر سکیں اور ہمارے اندر وہ طاقت پیدا کر کہ جو کام تو ان سے لے رہا ہے وہ ہم سے بھی لیتا چا؟
جا۔یہ دعا میرے لئے بھی ہوتی اور تمہارے لئے بھی ہوتی اور اسلام کے لئے بھی ہوتی۔سو میں تمہیں نصیحت کرتا
ہوں کہ خوش رہو۔آج ہی جب میں نے یہ واقعہ اپنے گھر میں سنایا تو انہوں نے بتایا کہ ریڈرز ڈائجسٹ میں ایک
امریکن کا مضمون شائع ہوا۔ریڈرز ڈائجسٹ امریکہ کا ایک بڑا مشہور رسالہ ہے جو دو کروڑ کے قریب شائع ہو تا
ہے جس میں اس نے لکھا کہ میں نیوزی لینڈ گیا۔وہاں میں افسردہ رہنے لگ گیا۔ایک دن میں بیٹھا تھا کہ ایک نیا
731
شادی شدہ جوڑا جو ہنستا ہوا آ رہا تھا، وہ میرے آگے کھڑا ہو کر کہنے لگا۔ہماری خاطر ایک دفعہ مسکرا دو۔کہنے لگا کہ
میں جو مسکرایا تو پھر مسکرانے لگا۔مجھے اپنا وطن بھول ہی گیا اور میں مسکرا تا ہی رہا۔تم بھی خدا اور اس کے
رسول کی خاطر مسکراؤ۔اپنے چہرے پر رونے کو کبھی نہ آنے دو اور مسکراتے چلے جاؤ تاکہ
ساری دنیا تمہاری وجہ سے مسکراتی چلی جائے مگر ایسا مسکراؤ کہ اس کے ساتھ شیطان نہ مسکرائے خدا
مسکرائے۔ایک مسکراہٹ ایسی ہوتی ہے جو خدا تعالیٰ سے غافل کر دیتی ہے۔اس کے ساتھ شیطان مسکراتا ہے
اور ایک مسکراہٹ وہ ہوتی ہے کہ اس کے ساتھ خدا بھی مسکراتا ہے۔پھر جس شخص نے یہ کہا کہ غربت آگئی ہے،
طوفان آئے ہیں ، اس نے بھی غلطی کی۔صحابہ میں دیکھو ایک صحابی عمرہ کے موقعہ پر اکڑ اکڑ کر طواف کر رہا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
دیکھا تو اس کو بلایا اور فرمایا اکثر نا خدا کو بڑا نا پسند ہے لیکن تمہارے اکڑنے پر خدا بڑا خوش ہوا ہے۔تم کیوں اکڑتے
تھے۔کہنے لگا یا رسول اللہ ! میں اس لئے اکڑا تھا کہ ملیریا کی وجہ سے سب کی کمریں ٹیڑھی ہو گئی تھیں۔میں نے کہا
کا فر ہمارا طواف دیکھ رہے ہیں کہیں وہ ہماری ٹیڑھی کمریں دیکھ کر خوش نہ ہو جائیں کہ مسلمانوں کی کمریں ٹوٹ
گئی ہیں اس لئے میں اکڑ اکڑ کر چلتا تھا کہ ان کو بتاؤں کہ ہم خدا کے فضل سے بیماریوں سے ڈرنے والے نہیں۔ہم
اکٹر کر چلیں گے۔آپ نے فرمایا خدا کو تمہاری یہ ادا بڑی پسند آئی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ملک پر آفت
آئے تو مومن سے زیادہ اور کون غمگین ہو گا مگر اپنے غم کا تحفہ رات کے وقت خدا کے آگے نذر کے طور پر پیش
کرو اور اپنی مسکراہٹیں دن کے وقت خدا اور اس کے رسول کے آگے پیش کرو تاکہ دشمن یہ نہ سمجھے کہ ان
طوفانوں نے تمہاری کمریں تو ڑ ڈالی ہیں۔یاد رکھو خدا نے اس زمین میں کمائی کی بڑی قابلیتیں رکھی ہیں۔میں نے بار ہا زمینداروں کو کہا ہے کہ ہمارا
ایک وفد جاپان گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ چھ ہزار روپیہ فی ایکڑ جاپانی کما رہے ہیں۔میں نے اٹلی سے دریافت کیا تو
معلوم ہوا کہ چودہ سو روپیہ فی ایکڑ اٹلی والے کما رہے ہیں۔میں نے ہالینڈ میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ تین
ہزار روپیہ فی ایکٹر ہالینڈ والے کما رہے ہیں۔ہمارے ملک کی اوسط زمین دو تین ایکڑ فی شخص بنتی ہے۔تین ہزار فی
ایکٹر کے لحاظ سے چھ ہزار کی آمدن یعنی پانچ سو روپیہ ایک مہینہ کی آمد بنتی ہے۔گویا ای۔اے۔سی کے برابر تنخواہ
ہو جاتی ہے۔ضرورت یہ ہے کہ ہمارے آدمی محنت کریں تاکہ اللہ تعالی ان کی زمین میں سے سونا اگلوائے۔تاجر
دیانت سے کام کریں کہ دنیا میں ہیں میل سے ان سے سودا لینے آئے۔نوکر ایسی دیانت سے کام کریں کہ افسر کے
میں نے رکھنا ہے تو احمدی رکھنا ہے۔یہ بڑے دیانت دار ہوتے ہیں۔غرض اچھے سے اچھے کام کرو۔زیادہ
سے زیادہ محنت کرو اور خواہ وہ زمیندارہ ہو ، تجارت ہو ، ملازمت ہو اپنے اعلیٰ نمونے پیش
کرو اور جب خدمت خلق کا وقت آئے تو سب سے بڑھ کر خدمت خلق کرو۔دیکھو عذاب تو عذاب ہی ہوتے ہیں۔اللہ تعالٰی سے دعائیں کرو کہ خدا تعالٰی ہمارے ملک کو عذابوں سے
732
بچائے لیکن اس عذاب کے وقت میں تم کو جو خدمت کی توفیق ملی ہے تو یہ تو مسکرانے والی بات ہے۔بہر حال
خدمت کی توفیق ملنے کے لئے ہمیشہ دعائیں کرتے رہو اور جب کسی شکل میں بھی ملک پر کوئی مصیبت آئے سب
سے آگے اپنی جان کو خطرہ میں پیش کرو تاکہ دنیا محسوس کرے کہ تم دنیا کے لئے ایک ستون ہو اور تمہارے ذریعہ
سے ملک کی چھت قائم ہے۔اگر تم اپنے اندر تغیر پیدا کر لو گے تو اللہ تعالٰی بھی خوش ہو گا ، تمہارے اہل ملک بھی
خوش ہوں گے اور ملک بھی ترقی کرے گا اور لوگوں کے دلوں سے تمہاری دشمنیاں نکل جائیں گی اور تمہاری
محبتیں لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو جائیں گی۔پس خدمت کرو اور کرتے چلے جاؤ۔تمہار ا نام خدام الاحمدیہ ہے۔خدام احمدیہ کے یہ معنی نہیں کہ تم احمدیت کے خادم ہو۔خدام احمدیہ کے معنے ہیں تم احمدی خادم ہو۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں سَيْدُ القَوْمِ خَادِمُهُم قوم کا سردار ان کا خادم ہوتا ہے۔اگر تم واقع
میں بچے احمدی بنو گے اور بچے خادم بھی بنو گے تو تھوڑے دنوں میں ہی خدام کو سید بنادے گا۔ہر شخص تمہارا
ادب اور احترام کرے گا اور لوگ سمجھیں گے کہ ملک کی نجات ان کے ساتھ وابستہ ہے۔دیکھو یہ کس طرح اپنی
جانوں کو خطرہ میں ڈال کر ملک کی خدمت کرتے رہتے ہیں۔سو اپنے اس مقام کو ہمیشہ یاد رکھو اور ہمیشہ یہ کوشش
کرتے رہو کہ تمہارے ذریعہ سے دنیا کا ہر غریب اور امیر فائدہ اٹھائے۔نہ امیر سمجھے تم اس کے دشمن ہو نہ
غریب سمجھے کہ تم اس کے دشمن ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ کے غریب بھی بندے ہیں اور امیر بھی بندے ہیں۔ہزاروں
باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ ان میں امیر بھی خدمت کے محتاج ہوتے ہیں اور ہزاروں مواقع ایسے آتے ہیں کہ غریب
بھی خدمت کے محتاج ہوتے ہیں۔تم دونوں کی خدمت کرو کیونکہ احمدیت غریب اور امیر میں کوئی فرق نہیں
کرتی۔بالشویک غریبوں کی خدمت کرتے ہیں اور کیپٹلسٹ امیروں کی خدمت کرتے ہیں۔تم خدام الاحمدیہ ہو۔تمہارا کام یہ ہے کہ امیر مصیبت میں ہو تو اس کی خدمت کرو یہاں تک کہ ہر فرد بشریہ سمجھے کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو اس
کی نجات کا ذریعہ بنا دیا ہے پھر اللہ تعالٰی کے فضل سے ہر قسم کی قومی ترقیات تم حاصل کرو گے اور اللہ تعالی کی
برکتیں تم پر نازلی ہوں گی اور یاد رکھو کہ جہاں جہاں جاؤ خدام کی تعداد بڑھانے کی کوشش کرو۔میرا اندازہ یہ ہے
کہ تمام احمدیوں کا چالیس فی صدی خدام ہونے چاہئیں۔سو اپنی جماعت کو جمعہ کے دن اور عید کے دن دیکھو کہ
کتنی تھی اور پھر دیکھو کہ کیا اس کا چالیس فی صدی خدام ہیں۔اگر نہیں ہیں تو ہر ایک کے پاس جاؤ اور اس کو تحریک
کرو کہ وہ بھی آئے اور خدام میں شامل ہو۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تم کو بچے طور پر خدام الاحمدیہ بننے
کی توفیق دے کیونکہ ملک کو خدام الاحمدیہ کی ضرورت ہے۔جیسے میں نے بتایا ہے خدام الاحمدیہ جب ہم نے
نام رکھا تھا تو اس کے یہ معنے نہیں تھے کہ تم احمدیوں کے خادم ہو۔اگر تم یہ معنی کرو گے تو بڑی غلطی کرو گے اور ہم
پر ظلم کرو گے۔خدام الاحمدیہ سے مراد تھا، احمدیوں میں خدمت کرنے والا گروہ۔تم خادم تو دنیا
کے ہر انسان کے ہو لیکن ہو احمدیوں میں سے خادم اس لئے اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ تم احمدیوں کی خدمت کرو
بلکہ مطلب یہ تھا کہ احمدی سٹینڈرڈ کے مطابق خدمت کرو چنانچہ دیکھ لو لاہور میں طوفان آیا ، مکان گرے تو اس
733
موقع پر جو احمدی معمار ہم نے بھیجے ان کے متعلق پولیس نے اور محلے والوں نے اقرار کیا کہ یہ آدمی نہیں یہ تو جن
ہیں۔یہ تو منٹوں میں مکان تعمیر کر دیتے ہیں تو یہ احمدی سٹینڈرڈ تھا۔سو اپنا احمد کی سٹینڈرڈ قائم کرو اور اسے
بڑھاتے جاؤ۔دیکھو آج تو تم خدمت کرتے ہو۔کل دوسروں کو بھی تحریک ہو گی لیکن اگر احمدی سٹینڈرڈ کے
مطابق تم خدمت کرنے والے ہو گے تو دوسرے تمہارا مقابلہ نہیں کر سکتے۔وہ ہزار ہوں گے اور تم پچاس ہو گے
لیکن تم پچاس ان ہزار سے زیادہ کام کر جاؤ گے کیونکہ تمہارا سٹینڈرڈ احمدی سٹینڈرڈ ہو گا اور ان کا سٹینڈرڈاول تو
احمدی سٹینڈرڈ نہیں ہو گا۔دوسرے وہ فرق کریں گے کہ یہ ہمارا دشمن ہے اور یہ ہمارا دوست ہے۔تم نے کہنا
ہے کہ ہم نے تو خدمت کرنی ہے۔چاہے مخالف ہو یا دوست۔اسی طرح آپ ہی آپ تمہارا کام دوسروں سے بلند
ہو تا چلا جائے گا اور تم ملک کے لئے ایک ضروری وجود بن جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ کے تم پر فضل نازل ہوں گے۔جیسا کہ شروع میں میں نے کہا ہے اللہ تعالیٰ پر توکل کر و دعاؤں پر خاص زور دو اور اپنی اصلاح کی فکر کرو۔جوانی میں تہجد پڑھنے والے اور جوانی میں دعائیں کرنے والے اور جوانی میں خوا میں دیکھنے والے بڑے ناد روجود
ہوتے ہیں۔تم نے ابدال کا ذکر سنا ہو گا۔ابدال در حقیقت وہی ہوتے ہیں جو جوانی میں اپنے اندر تغیر
پیدا کر لیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایسا تعلق پیدا کر لیتے ہیں کہ بڑھے بڑھے بھی آکر کہتے کہ حضور ہمارے
لئے دعا کیجئے۔تمہارے احمدیوں کے بڑھے تو اقطاب ہونے چاہئیں اور احمدیوں کے جوان ابدال ہونے
چاہئیں۔وہ خوب دعائیں مانگیں اور اللہ تعالیٰ سے ایسی محبت کریں کہ وہ اپنے فضل سے ان سے بولنے لگ
جائے اور وہ جوانی میں ہی صاحب کشف و کرامات ہو جائیں اور محلہ کے لوگوں کو جب مصیبت پیش آئے وہ
دوڑے دوڑے ایک خادم احمدیت کے پاس آئیں اور آکر کہیں دعا کرو ہماری یہ مصیبت ٹل جائے۔جب تم جذبہ
و اخلاص سے ان کے لئے دعا کرو گے تو پھر خدا تمہاری دعائیں بھی زیادہ قبول کرنے لگ جائے گا اور لوگوں کو ماننا
پڑے گا کہ تمہاری دعا ایک بڑی قیمتی چیز ہے۔بہرحال ان نصیحتوں کے بعد میں اپنی تقریر ختم کر تا ہوں۔مصافحہ تو
میں کر چکا ہوں اب آپ کو رخصت کرتا ہوں۔باقی کام منتظمین سرانجام دیں گے۔میں آپ کو السلام علیکم کہہ کر
آپ سے رخصت ہو تا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو اور قیامت تک آپ لوگ اور آپ کی نسلیں دین کی
خادم رہیں۔خدا کی محب رہیں۔خدا سے تم محبت کرنے والے ہو اور خدا تم سے محبت کرنے والا ہو۔کبھی تمہارا
دشمن تم پر غالب نہ آئے بلکہ تم خدا کی مدد اور اس کی نصرت سے نیکی اور تقویٰ کے ساتھ لوگوں پر غالب آؤ
شرارت اور فساد کے ساتھ نہیں بلکہ نیکی اور تقویٰ کے ساتھ تاکہ اسلام تمہاری ترقی سے فائدہ اٹھائے اور کسی کو
تمهاری ترقی سے نقصان نہ پہنچے۔اللھم آمین۔دیکھو میں نے کہا تھا کہ تو کل کرو۔سو تو کل کے معنے ہیں احمدیت کا صحیح مقام۔اس کے لحاظ سے میں کہتا ہوں
کہ کہو احمدیت زنده باد (احمدیت زندہ باد کے نعرے) اور میں نے کہا تھا کہ خدمت احمدیت کے سٹینڈرڈ پر کرو جس
کے معنے یہ ہیں کہ انسانیت کو زندہ رکھنے کی کوشش کرو۔سو اس کے مطابق میں کہتا ہوں کہ تمہارا نعرہ یہ ہونا
734
چاہئے۔انسانیت زندہ باد۔(انسانیت زندہ باد کے نعرے) اللہ تعالیٰ تم کو وہ سٹینڈرڈ قائم رکھنے کی توفیق دے جس
سے وہ اعلیٰ جذبات جو انسان کے اندر خدا تعالیٰ نے فطَرَ اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا کے مطابق پیدا
کئے ہیں ، وہ قائم رہیں اور انسان کی وہ شکل دنیا کو نظر آئے جس کے متعلق قرآن میں خدا کہتا ہے کہ میں نے بنائی
ہے۔وہ شکل نظر نہ آئے جو شیطان نے بنائی ہے بلکہ تمہارے ذریعہ ہے وہ شکل انسانیت کی دنیا کو نظر آئے جو خدا
تعالیٰ نے پیدا کی ہے اور جس کے متعلق وہ فرماتا ہے کہ فطرة اللهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا۔اس کے بعد حضور نے السلام علیکم کہا اور واپس تشریف لے گئے۔(فرموده ۲ نومبر ۶۱۹۵۵ )