انصار اللّٰہ اور خدام الاحمدیہ کا جماعت میں کردار
مشعل راہ (جلد اوّل)
انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ کا جماعت میں کردار
یا درکھو کے اشاعت دین کوئی معمولی چیز نہیں
تم ایک عظیم الشان کام کے لئے کھڑے ہو گئے ہو
پس دعاؤں میں لگے رہو اور اپنے کام کو تا قیامت زندہ رکھو
تم محمدی نور کو پھیلاتے چلے جاؤ۔یہاں تک کہ ساری دنیا محمد رسول
صا
اللہ اللہ کا کلمہ پڑھنے لگ جائے
736
مندرجہ ذیل تقریر حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے مجلس انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالان:
اجتماع ۱۹۵۵ء کے موقع پر فرمائی تھی۔(مرتب)
" آج انصار اللہ کی پہلی میٹنگ ہے۔انصار کس جذبہ اور قربانی سے کام کرتے ہیں، یہ تو آئندہ سال ہی
بتائیں گے مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جماعت کی دماغی نمائندگی انصار اللہ کرتے ہیں اور اس کے دل اور
ہاتھوں کی نمائندگی خدام الاحمدیہ کرتے ہیں۔جب کسی قوم کے دماغ ، دل اور ہاتھ مضبوط ہوں تو وہ قوم
بھی ٹھیک ہو جاتی ہے۔پس میں پہلے تو انصار اللہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ ان میں سے بہت سے وہ ہیں جو یا ( رفیق) ہیں یا
کسی (رفیق) کے بیٹے ہیں یا کسی (رفیق) کے شاگرد ہیں اس لئے جماعت میں نمازوں دعاؤں اور تعلق باللہ کو قائم
رکھنا ان کا کام ہے۔ان کو تہجد ذکر الہی اور مساجد کی آبادی میں اتنا حصہ لینا چاہئے کہ نوجوان ان کو دیکھ کر خود ہی
ان باتوں کی طرف مائل ہو جائیں۔اصل میں تو جوانی کی عمر ہی وہ زمانہ ہے جس میں تہجد دعا اور ذکر الہی کی طاقت
بھی ہوتی ہے اور مزہ بھی ہوتا ہے لیکن عام طور پر جوانی کے زمانہ میں موت اور عاقبت کا خیال کم ہوتا ہے۔اس
وجہ سے نوجوان غافل ہو جاتے ہیں لیکن اگر نوجوانی میں کسی کو یہ توفیق مل جائے تو وہ بہت ہی مبارک وجود ہو تا
ہے۔پس ایک طرف تو میں انصار اللہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے نمونہ سے اپنے بچوں ، اپنے ہمسایہ کے بچوں
اور اپنے دوستوں کے بچوں کو زندہ کریں اور دوسری طرف خدام الاحمدیہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اتنا اعلیٰ درجہ
کا نمونہ قائم کریں کہ نسلا بعد نسل اسلام کی روح زندہ رہے۔اسلام اپنی ذات میں تو کامل مذہب ہے لیکن اعلیٰ
سے اعلیٰ شربت کے لئے بھی کسی گلاس کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی طرح اسلام کی روح کو دوسروں تک پہنچانے
کے لئے کسی گلاس کی ضرورت ہے اور ہمارے خدام الاحمدیہ وہ گلاس ہیں جن میں اسلام کی روح کو قائم رکھا
جائے گا اور ان کے ذریعہ اسے دوسروں تک پہنچایا جائے گا۔دیکھو آخر ہم بھی انسان ہیں اور یہودی بھی انسان ہیں۔ہمارا دین ان کے دین سے بہتر ہے اور ہمارا رسوں
ان کے رسول سے افضل ہے مگر یہودیوں کو فلسطین سے نکال دیا گیا تو وہ اسے دو ہزار سال تک نہیں بھولے بلکہ
اتنے لمبے عرصہ تک انہیں یہ یاد رہا کہ انہوں نے فلسطین میں دوبارہ یہودی اثر کو قائم کرنا ہے اور آخر وہ دن
737
آگیا۔اب وہ فلسطین پر قابض ہیں۔ہمیں اس بات پر غصہ تو آتا ہے اور ہم حکومتوں کو اس طرف توجہ بھی دلاتے
ہیں اور خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو انہیں توجہ دلاتے رہیں گے کہ اب یہ اسلامی علاقہ ہے یہودیوں کا نہیں اس لئے
یہ مسلمانوں کو ملنا چاہئے مگر ہم اس بات کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے کہ یہودیوں نے دو ہزار سال تک اس بات کو
یا د رکھا جو دو سری قومیں بعض دفعہ میں سال یا سو سال تک بھی یاد نہیں رکھ سکتیں۔پس یاد رکھو کہ اشاعت دین کوئی معمولی چیز نہیں۔یہ بعض دفعہ جلدی بھی ہو جاتی ہے جیسے رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تئیس سال میں ہو گئی اور پھر مزید اشاعت کوئی پچاس سال میں ہو گئی مگر کبھی
کبھی یہ سینکڑوں سال بھی لے لیتی ہے جیسے حضرت مسیح علیہ السلام کے زمانہ میں اس نے ایک سو سال کا عرصہ لیا
اور کبھی یہ ہزاروں سال کا عرصہ بھی لے لیتی ہے چنانچہ دیکھ لو یہودیوں کا دنیوی نفوذ تو بہت کم عرصہ میں ہو گیا تھا
لیکن دوسری قوموں کی ہمدردی انہیں دو ہزار بعد جاکر حاصل ہوئی۔جب لوگوں کو یہ محسوس ہو جاتا ہے کہ کوئی
قوم اپنے آثار اور اپنی تعلیمات کو قائم رکھنے کے لئے ہر وقت تیار ہے اور آئندہ بھی تیار رہے گی تو اس قوم کے
دشمن بھی اس کے ہمدرد ہو جاتے ہیں۔کیا یہ لطیفہ نہیں کہ عیسائیوں نے ہی یہودیوں کو فلسطین سے باہر نکالا تھا اور
اب عیسائی ہی انہیں فلسطین میں واپس لائے ہیں۔دیکھو یہ کیسی عجیب بات ہے۔آج سب سے زیادہ یہودیوں کے
خیر خواہ امریکہ اور انگلینڈ ہیں اور یہ دونوں ملک عیسائیوں کے گڑھ ہیں۔فلسطین سے یہودیوں کو نکالا بھی
عیسائیوں نے ہی تھا مگروہی آج ان کے زیادہ ہمدرد ہیں گویا ایک لمبی قربانی کے بعد ان کے دل بھی پسیج گئے۔پس ہمیشہ ہی اسلام کی روح کو قائم رکھو۔اس کی تعلیم کو قائم رکھو اور یاد رکھو کہ قومیں نوجوانوں کے
کی دینی زندگی کے ساتھ ہی قائم رہتی ہیں۔اگر آنے والے کمزور ہو جائیں تو وہ قوم گر جاتی ہے مگر کوئی انسان یہ
کام نہیں کر سکتا صرف اللہ ہی یہ کام کر سکتا ہے۔انسان کی عمر تو زیادہ سے زیادہ ساٹھ ستر اسی سال تک چلی جائے
گی مگر قوموں کی زندگی کا عرصہ تو سینکڑوں ہزاروں سال تک جاتا ہے۔دیکھو مسیح علیہ السلام کی قوم بھی دو ہزار
سال سے زندہ ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم تیرہ سو سال سے زندہ ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ جب
تک دنیا قائم رہے گی یہ بڑھتی چلی جائے گی۔تم بھی ایک عظیم الشان کام کے لئے کھڑے ہوئے ہو پس اس روح کو
قائم رکھنا اسے زندہ رکھنا اور ایسے نوجوان جو پہلوں سے زیادہ جوشیلے ہوں پیدا کرنا تمہارا کام ہے۔ایک بہت بڑا
کام تمہارے سپرد ہے۔عیسائی دنیا کو مسلمان بنانا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے جتنا عیسائی دنیا کو یہودیوں کا ہمد رد
بنانا کیونکہ عیسائی دنیا کو ہمد رد بنانے میں تو صرف دماغ کو فتح کیا جاتا ہے لیکن عیسائیوں کو مسلمان بنانے میں دل اور
دماغ دونوں کو فتح کرنا پڑے گا اور یہ کام بہت زیادہ مشکل ہے۔پس دعاؤں میں لگے رہو اور اپنے کام کو تا قیامت زندہ رکھو۔محاورہ کے مطابق میرے منہ
سے " تا قیامت" کے الفاظ نکلتے ہیں لیکن میں کہتا ہوں " تا قیامت " بھی درست نہیں۔قیامتیں کئی قسم کی ہوتی
ہیں۔پس میں تو کہوں گا کہ تم اسے ابدی زمانہ تک قائم رکھو کیونکہ تم ازلی او ر ابدی خدا کے بندے ہو اس لئے ابد
738
تک اس نور کو جو تمہارے سپرد کیا گیا ہے ، قائم رکھو اور محمدی نور کو دنیا میں پھیلاتے جاؤ یہاں تک کہ ساری دنیا محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پڑھنے لگ جائے اور یہ دنیا بدل جائے اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت جو آسمان پر
ہے زمین پر بھی آجائے۔میں بیمار ہوں زیادہ لمبی تقریر نہیں کر سکتا اس لئے میں مختصری دعا کر کے رخصت ہو جاؤں گا۔میں نے اپنی
مختصر تقریر میں خدام کو بھی نصیحت بیان کر دی ہے اور انصار اللہ کو بھی۔مجھے امید ہے کہ دونوں میری ان مختصر
باتوں کو یاد رکھیں گے۔اپنے اپنے علاقوں میں ایسے اعلیٰ نمونے پیش کریں گے کہ لوگ ان کے نمونے دیکھ کرہی
احمدیت میں داخل ہونے لگ جائیں۔مجھے تو یہ دیکھ کر گھبراہٹ ہوتی ہے کہ تحریک جدید کا چندہ دو تین لاکھ روپے
،
سالانہ ہوتا ہے اور وہ بھی بڑا زور لگا لگا کر حالا نکہ کام کے لحاظ سے دو تین کروڑ بھی تھوڑا ہے۔صدر انجمن احمدیہ کا سالانہ چندہ دس گیارہ لاکھ روپیہ ہوتا ہے حالانکہ کام کے پھیلاؤ کو تو جانے دو جو صدر
انجمن احمدیہ کے ادارے ہیں ان کو بھی صحیح طور پر چلانے کے لئے تھیں، چالیس لاکھ روپیہ چندہ ہونا چاہئے مگر
تیں ' چالیس لاکھ چندہ تو تبھی ہو گا جب جماعت چار پانچ گنے زیادہ بڑھ جائے مگر اب تو ہمارے مبلغ ایسے پست ہمت
ہیں کہ جب کسی مبلغ سے پوچھا جائے کہ تبلیغ کا کیا حال ہے تو وہ کہتا ہے جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے ترقی کر رہی
ہے۔اس سال جماعت میں دو آدمی اور شامل ہو گئے ہیں۔اگر تبلیغ کی یہی حالت رہی تو کسی ایک ملک میں دو لاکھ
احمد کی بنانے کے لئے ایک لاکھ سال چاہئیں۔پس دعائیں کرو اور خدا تعالیٰ کے حضور اتنا گڑ گڑاؤ اور اتنی کوششیں
کرو کہ اللہ تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے تمہاری مدد کے لئے اتر آئیں۔انسانی زندگیاں محدود ہیں مگر ہمارا خدا ازلی ابدی خدا ہے اس لئے اگر وہ یہ بوجھ جو ہم نہیں اٹھا سکتے آپ
اٹھالے تو فکر کی کوئی بات نہیں۔جب تک ہم یہ کام انسان کے ذمہ سمجھتے ہیں تب تک فکر رہے گا کیونکہ انسان تو
کچھ مدت تک زندہ رہے گا پھر فوت ہو جائے گا مگر خد اتعالیٰ خود اس بوجھ کو اٹھالے تو فکر کی کوئی بات نہیں۔یہ اسی
کا کام ہے اور اسی کو تجتا ہے اور جب خدا تعالیٰ خود اس بوجھ کو اٹھا لے گا تو پھر اس کے لئے زمانہ کا کوئی سوال نہیں
رہے گا کیونکہ خدا تعالیٰ کے ساتھ صدیاں تعلق نہیں رکھتیں۔ان کا تعلق تو ہمارے ساتھ ہے ورنہ خدا تعالیٰ تو
ازلی ابدی خدا ہے۔پس دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ تم کو بھی اور مجھے بھی توفیق دے کہ ہم ثواب حاصل کریں لیکن جو
اصل چیز ہے وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ یہ بوجھ خود اٹھا لے تاکہ آئندہ ہمارے لئے کوئی فکر کی بات نہ رہے"۔فرموده ۱۸ نومبر ۱۹۵۵ء مطبوعه الفضل ۱۵ دسمبر ۱۹۵۵ء)