طلباء اور مبلغین کے لئے خصوصی نصائح
مشعل راہ (جلد اوّل)
طلباء اور مبلغین کے لئے خصوصی نصائح
علماء کو کتابیں تصنیف کرنے کی طرف توجہ
امراء کو وقف کی طرف توجہ کرنی چاہئے
جماعت میں قومی خدمت کا جذ بہ قیامت تک قائم رہے
جامعہ کے طلباء کو اپنے خیالات میں تنوع اختیار کرنا چاہئے
جماعت میں اشاعت علوم کی روایت کو قائم رکھیں
748
وہ کون سے ذرائع ہیں جن سے خدمت دین اور علمی ترقی
کا جذبہ دائمی طور پر جماعت میں قائم رہے
میں آج جماعت کے نوجوانوں سے بالعموم اور مبلغین کلاس کے طلباء سے بالخصوص یہ کہنا چاہتا ہوں ک۔کچھ باتیں ایسی ہیں جو انہیں ہمیشہ سوچنی چاہئیں۔آخر دنیا میں دو ہی قسم کے نظام نظر آتے ہیں۔ایک تو خدائی نظام
ہے اور دوسرا دنیوی نظام ہے۔دین۔ماہرین کہتے ہیں کہ یہ دنیا سات ہزار سال سے چل رہی ہے اور سائنس
کے ماہرین کے نزدیک سات ہزار سال تو الگ رہا سات ارب کا اندازہ بھی کم ہے بلکہ ان کے نزدیک یہ دنیا سات
کھرب سال سے چلتی آرہی ہے۔بہر حال اس دنیا میں جو سات ہزار یا سات کھرب سال سے چلی آرہی ہے ، ہم
دیکھتے ہیں کہ خدائی قانون کے ماتحت ایک بیل مرتا ہے تو کچھ اور بیل پیدا ہو جاتے ہیں۔ایک بھینسا مرتا ہے تو کچھ
اور بھینسے پیدا ہو جاتے ہیں۔فاختائیں مرتی ہیں تو کچھ اور فاختائیں پیدا ہو جاتی ہیں۔کبوتر مرتے ہیں تو کچھ اور
ا
کبوتر پیدا ہو جاتے ہیں۔مرغیاں مرتی ہیں تو کچھ اور مرغیاں پیدا ہو جاتی ہیں اسی طرح انسان مرتے ہیں تو ان کی
جگہ کچھ اور انسان پیدا ہو جاتے ہیں۔ابتدائے آفرینش سے تو تاریخ محفوظ نہیں لیکن سینکڑوں سال تک تاریخ
محفوظ ہے اور ان سینکڑوں سال کی تاریخ پر جب ہم نظر دوڑاتے ہیں تو ہمیں یہی نظارہ نظر آتا ہے کہ ہر زمانہ میں
انسان ایک دوسرے کی جگہ لینے کے لئے آتے رہتے ہیں۔کسی وقت اگر رومی بادشاہ نظر آتے ہیں تو ان کے بعد
ایرانی بادشاہ آجاتے ہیں۔جب ایرانی بادشاہ مٹ جاتے ہیں تو یونانی بادشاہ نظر آنے لگ جاتے ہیں۔جب یونانی
بادشاہ مٹ جاتے ہیں تو مغل بادشاہ نظر آنے لگ جاتے ہیں۔جب مغل بادشاہ مٹ جاتے ہیں تو پٹھان بادشاہ نظر
آنے لگ جاتے ہیں۔پھر یو رپ کو دیکھ لو وہاں بعض جگہ ہزاروں سال سے بادشاہت کا ایک تسلسل نظر آتا ہے۔اسی طرح روس کو لوگ ظالم کہتے ہیں اور اس نے فی الواقعہ بڑے ظلم کئے ہیں لیکن اس میں بھی حکومت کا ایک
تسلسل قائم تھا اور آج تک قائم چلا آتا ہے مثلا دیکھو زار مٹ گیا تو اس کی جگہ لیفن آگیا۔لینن مر گیا تو اس کی جگہ
سٹالن نے لے لی۔جب سٹالن مر گیا تو حکومت کی باگ دوڑ مالنکوف نے سنبھال لی اور مالنکوف کے بعد بلگان آگے
آگیا بہر حال ہمیں روس میں بھی یہ نظر آتا ہے کہ جب ایک لیڈر مرتا یا استعفیٰ دیتا ہے تو دوسرا اس کی جگہ لینے کے
لئے آجاتا ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں میں حکومت کا یہ تسلسل نظر نہیں آتا۔" روس اور چین میں بھی اس قسم کا تسلسل نظر آتا ہے لیکن مسلمانوں میں یہ تسلسل نظر نہیں آتا مثلا دیکھو
عربوں کے بعد ایرانی غالب آئے اور ایرانیوں کے انحطاط کے بعد مغل آگئے۔جب مغل مٹ گئے تو پٹھانوں نے
749
"
زمام حکومت سنبھالی اور پٹھانوں کے بعد دوسری قومیں آئیں لیکن ایک ہی قوم یا ایک ہی خاندان میں مسلسل
حکومت نہیں چلی۔میرے نزدیک اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یورپین لوگوں کو اپنے نفسوں پر قابو ہے لیکن ہمیں وہ
قابو حاصل نہیں۔ان میں سے جو لوگ قابل ہوتے ہیں وہ ان کی جگہ خود سنبھال لیں لیکن مسلمانوں میں یہ بات
نہیں پائی جاتی۔وہ قابل لوگوں کی قدر نہیں کرتے اور نہ ان کے پیچھے چلتے ہیں بلکہ انہیں گرا کر خود ان کی جگہ
سنبھال لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم قابلیت اور نا قابلیت کو نہیں جانتے۔ہمیں صرف اس بات کی ضرورت ہے کہ
کس طرح یہ جگہ خود سنبھال لیں اور اس مقصد کی خاطر اگر دوسرا شخص قابل بھی ہو تب بھی اسے گھسیٹنا چاہئے اور
اس کی جگہ خود لینی چاہئے "۔۔۔۔تم دیکھو ابن رشد سپین میں پیدا ہوا تھا۔سپین میں اس کی کتابیں صرف ہیں پچیس سال تک پڑھائی
گئیں لیکن فرانس میں اس کی کتابیں چار سو سال تک پڑھائی گئیں گویا اس کی اپنی قوم اور اپنے ہم مذہب لوگوں
نے تو اس کی کتابوں کو میں پچیس سال کے بعد چھوڑ دیا لیکن یورپین اقوام اب بھی اس کا نام بڑے ادب اور
احترام سے لیتی ہیں اور تسلیم کرتی ہیں کہ ہمارے کالجوں میں ابن رشد کی کتابیں چار سو سال تک پڑھائی جاتی
رہیں۔ہمیں سوچنا چاہئے کہ کیا نقص ہے جس کی وجہ ہے کہ مسلمانوں میں یہ بات پائی جاتی ہے کہ وہ ہمیشہ قابل
لوگوں کو گرانے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں میں قابل لوگوں کا سلسلہ بہت کم ہے حالانکہ
اس سلسلہ کو بہت وسیع ہونا چاہئے تھا۔ایک مسلمان ایک دن میں کئی بار دعا کرتا ہے کہ اللهُمَّ صَلِّ عَلَى
مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ
مجید اور حضرت ابراہیم پر چار ہزار سال کا عرصہ گزر چکا ہے یعنی حضرت مسیح علیہ السلام سے اس زمانہ تک
انیس سو سال اور حضرت مسیح علیہ السلام سے حضرت موسیٰ علیہ السلام تک چودہ سو سال اور حضرت موسیٰ علیہ
السلام سے حضرت ابراہیم علیہ السلام تک دو سو سال کل پینتیس سو سال ہو گئے اور یہ کم از کم اندازہ ہے۔عیسائیوں کے اندازے تو اس سے زیادہ ہیں۔ان کے اندازے کے مطابق حضرت ابراہیم علیہ السلام پر چار ہزار
سال سے بھی زیادہ عرصہ گزر چکا ہے بہر حال ہم دعا تو یہ کرتے ہیں کہ اے اللہ ! تو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
پر اور آپ کی آل پر وہی برکات نازل فرما جو تو نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور آپ کی آل پر نازل کی تھیں اور
عملا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے چند سال بعد ہی آپس میں لڑنے لگ جاتے ہیں۔حضرت عثمان
رضی اللہ تعالی عنہ کی خلافت کا عرصہ بارہ سال ہے لیکن ان کی خلافت کے ابتدائی چھ سال گزر جانے کے بعد ہی
مسلمانوں میں اختلافات پیدا ہو گئے۔حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ایک دفعہ فرمایا کہ میرا اور تو کوئی قصور
نہیں صرف اتنی بات ہے کہ میری عمر زیادہ ہو گئی ہے جس کی وجہ سے خلافت کا عرصہ زیادہ لمبا ہو گیا ہے اور لوگوں
پر گراں گزرتا ہے حالانکہ آپ کی ساری خلافت صرف بارہ سال کی تھی۔غرض ہمیں سوچنا چاہئے کہ جو بات دنیا کی
دوسری اقوام میں پائی جاتی ہے وہ مسلمانوں میں کیوں نہیں پائی جاتی۔پھر یہ بات آدمیوں تک ہی محدود نہیں بلکہ
750
علوم کے بارہ میں بھی ہم میں یہی نقص پایا جاتا ہے۔ابن سینا اور ابن رشد نے جس حد تک ترقی کی تھی ہم نے اس
پر دھرنا مار لیا ہے مگر یورپ نے انہی علوم کو ترقی دے کر دنیا میں علمی طور پر بلند مقام پیدا کر لیا ہے۔یورپ کے
مصنفین مسلمانوں کے علوم کی ہی نقل کرتے ہیں اور خود اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ہم نے مسلمانوں کے علوم
کو ترقی دے کر اس مقام کو حاصل کیا ہے لیکن ہم نے بجائے ترقی کرنے کے یہ فیصلہ کرلیا کہ جو شخص ارسطو اور
سقراط کے خلاف کوئی بات کہتا ہے وہ کافر ہے گویا ایک طرف تو ہم اپنے پرانے بزرگوں کے اس قدر قائل ہیں کہ
ان کے خلاف رائے دینے والے کو گردن زدنی قرار دیتے ہیں اور دوسری طرف اپنے موجودہ بزرگوں کو گرانے
کی کوشش کرتے ہیں پس تم اس کے متعلق غور کرو اور مجھ سے بھی مشورہ کرو۔طلباء کو مجھ سے ملاقات کرنے کا
اسی طرح حق ہے جس طرح بڑوں کو ہے۔۔۔میں بھی طلباء سے یہی کہتا ہوں کہ وہ خود غور کرنے کی عادت ڈالیں اور جو باتیں میں نے بیان کی ہیں ان
کے متعلق سوچیں پھر دوسرے لوگوں میں بھی انہیں پھیلانے کی کوشش کریں۔یاد رکھو صرف کتابیں پڑھنا ہی کافی
نہیں بلکہ ان میں جو کمی تمہیں نظر آتی ہے اسے دور کرنا بھی تمہارا فرض ہے مثلاً تفسیر کبیر کو ہی لے لو اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے قرآن کریم کا بہت کچھ علم دیا ہے لیکن کئی باتیں ایسی بھی ہوں گی جن کا ذکر میری تفسیر
میں نہیں آیا۔اس لئے اگر تمہیں کوئی بات تفسیر میں نظر نہ آئے تو تم خود اس بارہ میں غور کرو اور سمجھ لو کہ شاید
اس کا ذکر کرنا مجھے یاد نہ رہا ہو اور اس وجہ سے میں نے نہ لکھی ہو یا ممکن ہے ، وہ میرے ذہن میں ہی نہ آئی ہو اور
اس وجہ سے وہ رہ گئی ہو بہر حال اگر تمہیں اس میں کوئی کمی دکھائی دے تو تمہارا فرض ہے کہ تم خود قرآن کریم کی
آیات پر غور کرو اور ان اعتراضات کو دور کرو جو ان پر وارد ہونے والے ہیں۔پھر تم اس بات کے متعلق بھی غور
کرو کہ انگلینڈ اور امریکہ کو کیوں لائق آدمی مل جاتے ہیں ، ہمیں کیوں نہیں ملتے۔تم میں سے بعض سمجھتے ہوں گے
کہ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ انہیں تنخواہیں زیادہ ملتی ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وہاں گورنمنٹ کی تنخواہوں
اور فرموں کی تنخواہوں میں بہت زیادہ فرق ہے لیکن پھر بھی گورنمنٹ کو اچھے کارکن مل جاتے ہیں"۔" پھر ہم پر یہ کیا آفت ہے کہ ہمیں کسی کارکن کا قائمقام ملنا مشکل ہو جاتا ہے حالانکہ تمہاری تنخواہوں
اور گورنمنٹ کی تنخواہوں میں اتنا فرق نہیں جتنا انگلینڈ اور امریکہ میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ فرموں کی تنخواہ
میں فرق ہے۔اسی طرح تمہارے علماء کو کتابیں تصنیف کرنے کا شوق نہیں لیکن انگلینڈ اور امریکہ میں ایسے لوگ
پائے جاتے ہیں جنہوں نے پچاس پچاس سال تک فاقہ میں رہ کر زندگی بسر کی لیکن اس کے باوجود انہوں نے کنی
کتابیں لکھی ہیں۔انگلستان کا ایک مشہور مصنف ہے جس نے انگریزی زبان کی ڈکشنری لکھی ہے۔کئی دفعہ ایسا
ہوا کہ اسے مالک مکان نے مکان سے نکال دیا اس لئے کہ اس نے کرایہ نہیں دیا تھا لیکن وہاں کے بڑے بڑے
لوگ بھی جب اس کا نام لیتے ہیں تو بڑی عزت سے لیتے ہیں۔شیکسپیئر ہی کو لے لو جس کے ڈرامے تمام دنیا میں
مشہور ہیں کہ بعض اوقات اس پر قرضہ ہو جاتا یا اسے فاقہ میں رہنا پڑتا تو وہ کسی امیر کے ہاں چلا جاتا اور اس سے
751
کہتا کہ وہ اسے کچھ دے تاوہ اپنا قرضہ اتار سکے یا فاقہ سے نجات حاصل کر سکے۔غرض وہ لوگ فاقوں کی پرواہ نہیں
کرتے اور علم کو بڑھاتے چلے جاتے ہیں۔پھر کیا وجہ ہے کہ یہاں علم کو بڑھانے کی طرف کوئی رغبت نہیں۔یہاں
جو بھی عالم ہوتا ہے اس کی قلم کو زنگ لگ جاتا ہے اور پھر اگر کوئی کتاب لکھتا ہے تو ساتھ ہی مجھے درخواست پہنچ
جاتی ہے کہ حضور جماعت کے پاس میری سفارش کریں کہ وہ میری یہ کتاب خریدے لیکن انگلستان اور امریکہ میں
یہ رواج نہیں وہاں لوگ کتابیں لکھتے ہیں اور کسی مطبع یا فرم کو دے دیتے ہیں کہ تم اسے شائع کر دو ، نفع اور نقصان
تمہارا تم اسے بیچو۔مجھے یہی فائدہ کافی ہے کہ دنیا تک میرا علم پہنچ جائے گا۔اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو تم ایسا کیوں
نہیں کرتے۔تمہیں بھی چاہئے تھا کہ کتابیں تصنیف کرتے اور کسی ادارہ کو دے دیتے کہ وہ انہیں شائع کر دے
اور سمجھتے کہ میرے لئے یہی معاوضہ کافی ہے کہ میں اپنے ملک اور قوم میں علم کی اشاعت کا موجب بنا ہوں۔پس تم
ان امور پر غور کرو اور جس نتیجہ پر تم پہنچو اس سے مجھے بھی اطلاع دو۔آخر اس جماعت نے قیامت تک چلنا ہے
اور اگر اسے کام کرنے والے نہ ملے تو یہ قیامت تک چلے گی کیسے ؟ ہمارے ہاں تو چاہئے تھا کہ اگر ایک کار کن
ریٹائر ہو تا یا فوت ہو تا تو اس کی جگہ ہیں میں کام کرنے والے مل جاتے اور اس طرح کام جاری رہتا لیکن اب یہ
حالت ہے کہ ایک ناظر مرتا ہے تو دو دو نسل تک اس کا قائمقام نظر نہیں آتا۔آخر تم سوچو کہ اس کی کیا وجہ ہے۔وہ کون سا گناہ ہے جو ہم نے کیا ہے اور عیسائیوں نے نہیں کیا۔وہ کون سی کو تاہی ہے جو ہم سے سرزد ہوئی ہے لیکن
عیسائیوں سے وہ سرزد نہیں ہوئی۔ان کے ہاں جب کوئی کارکن ریٹائرڈ ہوتا ہے یا مرتا ہے تو قوم کے بیسیوں
نوجوان اس کی جگہ لینے کے لئے آجاتے ہیں مگر ہماری جماعت میں ایسا نہیں یہاں بیسیوں سال تک قائمقام نہیں
_"
"۔۔۔۔ہمارے ہاں بھی ایسے امیر لوگ ہیں جو اپنی اولاد کو قومی خدمت میں لگا سکتے ہیں اور پھر ان کے
اخراجات بھی مہیا کر سکتے ہیں لیکن یہاں امراء کو وقف کی طرف توجہ ہی نہیں ہوتی اور اگر کوئی غریب خاندان میں
سے زندگی وقف کر کے آجاتا ہے تو امراء اس کی عزت نہیں کرتے۔وہ یہ نہیں سمجھتے کہ یہ تو قابل فخر بات تھی کہ
جب کوئی کام کرنے والا موجود نہ تھا تو یہ لوگ آگے آگئے اور انہوں نے دین کا کام سنبھال لیا۔پس میں نوجوانوں
کو کہتا ہوں کہ وہ ان باتوں پر غور کریں اور نہ صرف اپنی اصلاح کریں بلکہ اپنے دوستوں کی بھی اصلاح کریں۔یورپ میں یہ قاعدہ ہے کہ نوجوان کسی ایک خیال کو لے لیتے ہیں اور پھر اس کی تحریک دو سرے نوجوانوں میں
کر کے ایک سوسائٹی بنالیتے ہیں۔اسی طرح یہاں بھی ہونا چاہئے۔انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ کے سپرد تو اور بھی کئی
اہم کام ہیں۔یہ تمہارا فرض ہے کہ تم غور کرو اور سوچو اور اس کے بعد کسی ایک خیال کو لے کر اپنی سوسائٹی بنالو
اور اس خیال کو دوسرے نوجوانوں میں رائج کرنے کی کوشش کرو اور انہیں بتاؤ کہ تمہارا فرض ہے کہ تم جماعت
کے کاموں کو رکنے نہ دو بلکہ انہیں پوری طرح جاری رکھنے کی کوشش کرو۔۔۔۔۔۔پس تم ان باتوں پر غور کرو اور مجھے یہ بتاؤ کہ تم نے غور کرنے کے بعد کون سی صورت نکالی ہے کہ
752
جس کے ذریعے جماعت میں قومی خدمت کا جذبہ قیامت تک قائم رہے۔اسی طرح جامعتہ المبشرین کے وہ طلباء جو
آئندہ شاہد بننے والے ہیں ، انہیں چاہئے کہ دوسرے کالجوں کے طلباء سے بھی دوستی پیدا کریں تاکہ ان کے
خیالات میں تنوع پیدا ہو۔کیمبرج ، آکسفورڈ اور قرطبہ کے کالجوں کو پادریوں اور مولویوں نے ہی شروع کیا تھا اور
وہی ابتداء میں پڑھایا کرتے تھے لیکن اب ہمارے علماء یونیورسٹیاں اور کالج بنانے کی طرف توجہ نہیں کرتے۔اب وہ لوگ کالج بنا رہے ہیں جن کا صرف تنظیم سے تعلق ہے علم سے تعلق نہیں۔اگر علماء اپنے فرائض کی طرف
توجہ کرتے تو یہ ان کا کام تھا کہ کالج بناتے اور لوگوں میں تحریک کر کے ان میں جوش پیدا کرتے۔یہ کوئی بات نہیں
جو میں اس وقت کہہ رہا ہوں ،مسلمانوں میں ایسے علماء گزرے ہیں جنہوں نے با قاعدہ کالج چلائے اور قوم میں ایسے
نوجوان تیار کئے جنہوں نے بعد میں اسلام کی بڑی خدمت کی۔ایران کے ایک عالم نے اپنے شاگردوں میں سے چھ
سو مبلغ ہندوستان میں تبلیغ کے لئے بھجوائے تھے پھر خواجہ معین الدین چشتی (علیہ الرحمتہ) نے سینکڑوں آدمی تبلیغ
اسلام کے لئے تیار کئے جنہوں نے ہندوستان میں اسلام کی اشاعت کی۔آخر کیا وجہ ہے کہ تم میں یہ روح نہیں پائی
جاتی اور کیا وجہ ہے کہ تم اس روح کو دائمی طور پر قائم رکھنے کے لئے ایسے شاگر د پیدا نہیں کرتے جو دین کی
خدمت کے لئے آگے آئیں حالانکہ تمہارا بھی فرض تھا کہ تم ایسے بزرگوں کے نقش قدم پر چل کر ایسے شاگر دنیار
کرتے جو اسلام کا جھنڈا اکناف عالم میں بلند کرتے اور اشاعت علوم کا فریضہ بجالاتے۔یاد رکھو جماعت میں علوم کو
جاری رکھنا اور علمی کتب کی تصنیف کا سلسلہ جاری رکھنا تمہارا فرض ہے۔دو۔۔۔پس میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ جماعت میں اشاعت علوم کی روایت کو قائم
رکھیں اور سوچیں کہ ہماری کمزوری دور کرنے کے کیا ذرائع ہیں اور ایسی سکیمیں تیار کریں جن پر عمل پیرا ہو
کر جماعت کے کاموں کو ترقی دی جاسکتی ہو۔کل کو وہ بھی بڑے بننے والے ہیں۔اگر آج ان کا استاد پچاس سال کا
ہے اور وہ تمیں سال کے نوجوان ہیں تو میں سال گزرنے کے بعد وہ بھی پچاس سال کے ہو جائیں گے اور ان کے
کندھوں پر بھی جماعت کا بوجھ آپڑے گا۔اگر آج سے انہوں نے اس کام کے لئے تیاری شروع نہ کی تو پچاس
سال کی عمر میں ان کے دل بھی ویسے ہی کڑھیں گے جیسے اب میرا دل کڑھ رہا ہے۔پھر اس کام کے لئے دنیوی
تدابیر اور دعاؤں کی بھی ضرورت ہے اس کی طرف بھی تمہیں توجہ کرنی چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ الہاما فرمایا کہ "اگر تمام لوگ منہ پھیر لیں تو میں زمین کے نیچے سے یا آسمان کے
اوپر سے مدد کر سکتا ہوں" ( تذکرہ صفحہ ۱۱۵) مگر یہ مدددعا کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی۔اگر تم بھی دعائیں کرو اور اللہ
تعالیٰ کی طرف سے خواب یا الہام کے ذریعہ تمہیں اطمینان دلایا جائے تو تم کامیاب ہو گئے تو تمہارے دل کتنے
خوش ہوں گے۔۔۔۔۔"۔" تم بھی دعائیں کرو اور اپنے طور پر کوششیں جاری رکھو اور مجھ سے بھی اپنی کوششوں کا ذکر کرتے رہو
اور مجھے بتاتے رہو کہ تم نے میری اس نصیحت سے کیا فائدہ اٹھایا ہے"۔
753
اگر جماعت نے قیامت تک چلنا ہے تو ہمیں بہر حال اپنے آپ کو ان ذمہ داریوں کے اٹھانے کے
لئے تیار کرنا ہو گا جو ہم پر عائد ہوتی ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اللہ تعالٰی کا کام پورا ہو کر رہے گا۔اگر تم اس کام
کو سرانجام نہ دو گے تو اللہ تعالیٰ کسی اور ملک کے افراد کو اس کام کے لئے کھڑا کر دے گا لیکن اگر بیرونی ممالک کے
افراد نے یہ کام سرانجام دیا تو اس سے مجھے اتنی خوشی نہیں ہو سکتی جتنی تمہاری وجہ سے خوشی ہو سکتی ہے۔تم
میرے حقیقی بیٹے تو نہیں ہو لیکن اس قرب کی وجہ سے جو مجھے تم سے ہے ، تم مجھے دوسروں سے زیادہ عزیز ہو۔اگر
بیرونی ممالک کے نوجوان آگے آگئے تو بے شک یہ ان کے لئے اور ان کے والدین کے لئے بڑی خوشی اور برکت کا
موجب ہو گا لیکن تم اس سے محروم رہ جاؤ گے۔پس تم ان امور پر غور کرو اور مجھے بتاؤ کہ تم نے اس بارہ میں غور
کر کے کیا حل تلاش کیا ہے۔کیا تم نے اپنی اصلاح کرلی ہے۔کیا تم نے اپنے اندر دعاؤں کی عادت پیدا کرلی ہے۔کیا تم اور دوسرے نوجوانوں میں نماز کی پابندی اور دین کی خدمت کی رغبت پیدا ہو گئی ہے۔کیا تمہیں اس بات
کی تحریک ہو گئی ہے کہ تم مختلف مسائل کے متعلق علمی کتابیں تصنیف کرو۔ہمیں شرم محسوس ہوتی ہے جب ہم
دیکھتے ہیں کہ کئی ضروری باتیں مسلمانوں کی تصنیف کردہ کتب میں نہیں ملتیں لیکن عیسائی مصنفین کی کتب میں ان کا
ذکر مل جاتا ہے۔تفسیر لکھتے ہوئے میں نے بعض باتوں کی تحقیق کی تو مجھے معلوم ہوا کہ ان کا ذکر ہماری تفسیروں میں
نہیں لیکن عیسائیوں نے ان کا ذکر کیا ہوا ہے۔گویا اسلام کے تباہ کرنے والے لوگوں نے تو ہماری کتابیں پڑھیں
لیکن خود مسلمانوں نے ان کا مطالعہ نہیں کیا۔پس تم علوم کی طرف توجہ کرو اور دنیا کے سامنے نئی چیزیں پیش کرو
اور یاد رکھو کہ زمانہ کی نئی رو اور نئی ضرورتوں کے ساتھ تعلق رکھنا نہایت ضروری ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو دیکھ لو ، آپ نے باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی تھی لیکن آپ کی کتب کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہو تا
ہے کہ آپ نے جس قدر انکشافات فرماتے ہیں ، وہ دنیا کی نئی رو اور ضرورت کے مطابق ہیں۔پس تم بھی زمانہ کی
رو اور ضرورت کو ملحوظ رکھو اور یورپین مصنفین کی کتب کا مطالعہ کرو اور دیکھ لو کہ ان کے دماغ کس طرف
جار ہے ہیں۔اگر تم نے اس طرح کام کرنا شروع کر دیا تو تم دیکھو گے کہ خدا تعالیٰ تمہارے کاموں میں کس طرح
برکت ڈالتا ہے اور سلسلہ کا کام کس طرح چلتا ہے لیکن یاد رکھو تمہاری کتابیں حقیقی طور اس وقت مفید کہلائیں گی
جب خود عیسائی مصنفین یہ لکھیں کہ ہمیں اس وقت جو مشکلات پیش آرہی ہیں ، ان کا حل ہمیں انہی کتابوں میں ملا
ہے"۔فرموده ۲۷ جنور کی ۱۹۵۶ء مطبوعه الفضل فروری ۱۹۵۶ء)