ہماری جماعت کے نوجوان دعاؤں ذکر الہٰی اور درود کی برکت سے رویا اور کشوف کی عظیم الشان نعمت حاصل کرسکتے ہیں
مشعل راہ (جلد اوّل)
754
ہماری جماعت کے نوجوان دعاؤں ، ذکر الہی اور درود کی
برکت سے رویا اور کشوف کی عظیم الشان نعمت حاصل
کرسکتے ہیں
" میں نے دیکھا ہے کہ میری بیماری سے پہلے جماعت کے نوجوان وہی تھے جو اب ہیں اور ان کے تعلقات
بھی ویسے ہی تھے جیسے اب ہیں لیکن دعاؤں اور درود کی طرف ان کی زیادہ توجہ نہیں تھی لیکن جب میری بیماری کی
خبریں شائع ہوئی اور انہوں نے اپنے بزرگوں کو دیکھا کہ وہ دعائیں کر رہے ہیں تو انہوں نے بھی دعائیں کرنی
شروع کر دیں۔پھر انہوں نے سنا کہ درود سے دعا ئیں زیادہ سنی جاتی ہیں اس پر انہوں نے بھی درود پڑھنا شروع
کردیا
کر دیا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ تھے تو پچیس پچیں چھپیں چھبیس سال کے لیکن پہلے انہیں کبھی رویا و کشوف نہیں ہوتے تھے
لیکن ان دعاؤں اور درود کی کثرت کی وجہ سے میں دیکھتا ہوں کہ درجنوں احمدیوں کو بڑی اعلیٰ درجہ کی خوا ہیں آنی
شروع ہو گئی ہیں اور ہر ڈاک میں ایسے کئی خطوط نکل آتے ہیں جن میں خواہیں درج ہوتی ہیں۔بعض دفعہ روزانہ
پانچ پانچ چھ چھ خط اکٹھے آ جاتے ہیں اور بعض دفعہ ایک دو خط آجاتے ہیں جن میں خواہیں درج ہوتی ہیں اور ان
میں سے بعض اتنی شاندار ہوتی ہیں کہ ان کے پڑھنے سے صاف پتہ لگتا ہے کہ یہ خدائی رویاء ہیں۔یہ اس بات کا
نتیجہ ہے کہ چاہے میری بیماری کی وجہ سے وہ خدا تعالی کی طرف متوجہ ہوئے لیکن بہر حال ان کو خد اتعالیٰ کی طرف
توجہ پیدا ہوئی اور چاہے انہوں نے دعا کی قبولیت کے لئے ہی درود پڑھا مگر درود کی برکات سے انہیں حصہ مل گیا
چنانچہ ان دعاؤں اور درود اور خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرنے کے نتیجہ میں ایسی ایسی خواہیں دوستوں کو آرہی ہیں
کہ انہیں پڑھ کر حیرت آتی ہے اور ان کا لفظ لفظ بتا رہا ہوتا ہے کہ ہم بچی ہیں اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں۔اگر
یہ تحفہ جو ان کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملا ہے ، اس سے ان کے اندر یہ حقیقی لذت ایمان پیدا ہو گئی اور انہوں نے
دعاؤں اور درود اور ذکر الہی کی عادت کو ترک نہ کیا تو یہ رویا و کشون کا سلسلہ ان کے لئے مستقل طور پر جاری ہو
جائے گا اور اللہ تعالٰی کے فضل ان پر متواتر نازل ہونے شروع ہو جائیں گے۔ایک دفعہ ایک دوست جو ہماری جماعت کے ذریعہ ہندوؤں سے مسلمان ہوئے تھے ، مجھے ملنے کے لئے
آئے اور انہوں نے کہا کہ میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں۔میں نے کہا پو چھیں۔کہنے لگے جب میں پہلے
755
پہل احمدیت کی طرف مائل ہوا تھا تو مجھ پر بڑے بڑے روحانی انکشافات ہو ا کرتے تھے مگر اب وہ بات نہیں رہی۔میں نے کہا کبھی آپ بازار گئے ہیں ، آپ نے دیکھا ہو گا کہ جب کوئی مٹھائی والے کی دکان پر جا کر کھڑا ہو تا ہے تو
دکاندار سے کہتا ہے کہ خان صاحب یا شاہ صاحب آپ تھوڑی سی و ندگی لے لیں چنانچہ وہ تھوڑی سی مٹھائی اسے
چکھنے کے لئے دے دیتا ہے اور اس کی غرض یہ ہوتی ہے یہ مٹھائی چکھے تو خرید لے اسی طرح اللہ تعالٰی بھی حلوائی کی
طرح شروع شروع میں وندگی دیا کرتا ہے جیسے دکاندار کہتا ہے کہ ذرا جلیبیاں چکھ لیں یا لڈو چکھیں اور اگر کوئی
ناواقف ہاتھ کھینچے تو وہ کہتا ہے نہیں نہیں یہ میری طرف سے تحفہ ہے۔یہی کیفیت روحانیات میں بھی ہوتی ہے
لیکن اگر کوئی شخص روزانہ دکان پر جا کر کھڑا ہو جائے اور یہ امید رکھے کہ اسے رو زو ندگی ملتی چلی جائے تو دکاندار
سمجھے گا کہ یہ بڑا بے حیاء ہے اور وہ اسے چکھنے کے لئے بھی مٹھائی نہیں دے گا اسی طرح جب کوئی شخص اللہ تعالٰی
کی طرف اپنا قدم بڑھاتا ہے تو اللہ تعالٰی بھی اپنے بندے کو دوندگی دیتا ہے اور اس کی زندگی یہی ہوتی ہے کہ کبھی
الهام نازل کر دیا یا کشف دکھا دیا یا کچی خواب دکھادی مگر اس کے بعد انسان کو خود کوشش اور جد وجہد کرنی پڑتی
ہے۔اگر وہ درود پڑھے ، تسبیح و تحمید کرے ، قرآن کریم کی تلاوت کرے اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتا رہے کہ
الٹی میرے دل کو صاف کر دے تاکہ میں تیری آواز کو سن سکوں تو پھر بعد میں بھی مستقل طور پر یہ سلسلہ جاری رہ
سکتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے بندہ سے خوش ہوتا ہے جیسے مٹھائی فروش جو پہلے دن وندگی دیتا ہے اگر اس سے
دوسرے دن کئی سو روپیہ کی مٹھائی لے لے تو وہ بہت خوش ہوتا ہے مگر جسے مٹھائی کی عمدگی کا کچھ پتہ ہی نہیں ہو تا
دوکاندار سے ابتداء میں تھوڑی سی چکھاتا ہے اور اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ اس کا خریدار بن جائے اسی
طرح خدا تعالیٰ بھی کبھی وحی و الهام مفت دے دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کے مزے کو چکھ کر بندہ اس کو خریدنے
کی کوشش کرے۔اگر وہ نہیں خرید تا تو خدا تعالی کہتا ہے، یہ مفت خور ہے۔اگر اسے اس چیز کی اہمیت کا احساس
ہو تا تو یہ اس کی قیمت بھی ادا کر تا۔اگر یہ قیمت ادا کرنے کے لئے تیار نہیں تو میں اسے یہ نعمت مستقل طور پر کیوں
دوں؟ خدا تعالیٰ کے الہام کی قیمت پیسے نہیں ہوتے بلکہ اس کی قیمت نفس کی قربانی ہوتی ہے۔اسی طرح دعائیں
اور درود اس کی قیمت سمجھے جاتے ہیں۔غرض میں نے دیکھا ہے کہ یہ شر ہماری جماعت میں سے بعض کے لئے بڑی خیر اور برکت کا موجب ہوا
ہے۔اگر انہوں نے مستقل طور پر اللہ تعالٰی کے ساتھ اپنے تعلق کو قائم رکھا تو جیسے ہمارے سلسلہ میں بیسیوں
ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جن کو بچی خوا میں آتی اور الہامات ہوتے ہیں اسی طرح ان سے بھی فیض اور برکت کا
سلسلہ جاری ہو جائے گا اور وہ جماعت کی روحانی زندگی کا موجب بنیں گے۔حقیقت یہی ہے کہ جب تک ایسے
گ قائم رہتے ہیں ، جماعتیں زندہ رہتی ہیں اور خدا تعالیٰ سے ملنے اور اس سے تعلق پیدا کرنے کی تڑپ دلوں
میں تازہ رہتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھ لو۔آپ اس امر پر کتنا زور دیا کرتے تھے کہ پرانے نبیوں
کی باتیں اب قصوں سے زیادہ حقیقت نہیں رکھتیں۔اگر تم تازہ نشانات دیکھنا چاہتے ہو تو میرے پاس آؤ اور
756
میرے نشانات کو دیکھو۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں لوگ نئے نشانات کے محتاج تھے تو اب بھی
محتاج ہیں اور اگر ایسے نوجوان ہماری جماعت میں ترقی کرتے چلے جائیں اور وہ بیسیوں سے سینکڑوں اور سینکڑوں
سے ہزاروں ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ماسٹر عبدالرحمن صاحب جالندھری کی یہ عادت ہوا
کرتی تھی کہ ذرا کسی آریہ اور کسی مخالف سے بات ہوئی تو وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نقل میں بڑی دلیری
سے کہہ دیتے کہ اگر تمہیں اسلام کی صداقت میں شبہ ہے تو آؤ اور مجھ سے شرط کر لو۔اگر پندرہ دن کے اندر
اندر مجھے کوئی الہام ہوا اور وہ پورا ہو گیا تو تمہیں مسلمان ہونا پڑے گا اور پھر اشتہار لکھ کر اس کی دکان پر لگا دیتے
چنانچہ کئی دفعہ ان کا الہام پورا ہو جاتا اور پھر وہ آریہ ان سے چھپتا پھر ناکہ اب یہ میرے پیچھے پڑ جائیں گے اور کہیں
گے کہ مسلمان ہو جاؤ۔تو اگر یہ نمونے قائم رہیں تو غیر مذاہب پر ہمیشہ کے لئے اسلام اور احمدیت کی فوقیت ثابت
ہو سکتی ہے اور اگر یہ نمونے نہ رہیں یا ہماری جماعت کے دوست اس عارضی دھکہ کو جو میری بیماری کی وجہ سے
انہیں پہنچا ہے ، اپنی مستقل نیکی اور توجہ الی اللہ کا ذریعہ نہ بنائیں تو ہو سکتا ہے کہ اس میں وقفہ پڑ جائے جیسے رسول
کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد وقفہ پڑا اور اسلام لوگوں کو صرف ایک قصہ نظر آنے لگا لیکن اگر انہوں نے
اس انعام کو مستقل بنالیا تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے قیامت تک یہ سلسلہ برکات جاری رہے گا اور ایک سے
دوسرے اور دو سرے سے تیسرے تک یہ سلسلہ اسی طرح پہنچے گا جیسے بچپن میں ہم کھیلا کرتے تھے تو امینوں کی ایک
لمبی قطار کھڑی کر دیتے تھے۔پھر ایک اینٹ کو دھکا دیتے تو وہ دوسری پر گرتی ، وہ تیسری پر گرتی اور اس طرح سودو
سو انیٹیں جو ایک قطار میں کھڑی ہوتی تھیں ، گرتی چلی جاتی تھیں۔اگر ہمارے نوجوانوں میں بھی یہ روح قائم
رہے اور پھر ان سے اگلے نوجوانوں میں بھی یہی روح پیدا ہو جائے اور پھر ان سے اگلوں میں یہ روح منتقل
ہو جائے تو قیامت تک ہماری جماعت میں رویاء و کشوف اور الہامات کا سلسلہ جاری رہے گا اور سارا ثواب ان
نوجوانوں کو ملے گا جو اس سلسلہ کو شروع کرنے والے ہوں گے اور ہمیشہ ہمیش کے لئے اسلام دنیا میں سربلند ہو تا
چلا جائے گا۔دیکھو عیسائیت کتنا ناقص مذہب ہے مگر پچھلے دنوں عیسائیوں کا ایک وفد امریکہ سے آیا جو لوگوں سے کہتا
پھر تا تھا کہ آؤ اور ہم سے دعائیں کراؤ۔ہماری دعاؤں سے مریض اچھے ہو جاتے ہیں چونکہ کئی وہمی ایسے ہوتے
ہیں جنہیں اگر کہہ دیا جائے کہ تم اچھے ہو جاؤ گے تو وہ بھی کہنے لگ جاتے ہیں کہ ہمیں بڑا فائدہ ہوا اس لئے انہوں
نے اس سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا حالانکہ قبولیت دعا کا اصل معیار وہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پیش
فرمایا کرتے تھے۔آپ فرماتے تھے کہ سو دو سو ایسے مریض لے لئے جائیں جو شدید امراض میں مبتلا ہوں یا جنہیں
ڈاکٹروں نے لاعلاج قرار دے دیا ہو اور پھر قرعہ کے ذریعہ ان کو آپس میں تقسیم کر لیا جائے اور ان کی شفا کے لئے
دعا کی جائے۔پھر جس کی دعا سے زیادہ مریض اچھے ہو جائیں وہ سچا سمجھا جائے لیکن یہ کوئی طریق نہیں کہ ایک
757
شخص کو بلایا اور اسے کہہ دیا کہ تم اچھے ہو گئے ہو کیونکہ کئی وہمی طبائع ہوتی ہیں وہ صرف اتنی بات سے ہی کہنے لگ
جاتے ہیں کہ ہمیں بڑا فائدہ ہوا پس کسی مذہب کی صداقت اور راستبازی معلوم کرنے کا صحیح طریق یہی ہے کہ
ڈاکٹروں کے لاعلاج قرار دیئے ہوئے مریضوں کو قرعہ اندازی کے ذریعہ آپس میں تقسیم کیا جائے اور پھر دیکھا
جائے کہ کس کی دعا سے زیادہ مریض شفایاب ہوتے ہیں۔بہر حال اس طریق کو جاری رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے
تاکہ ہمیشہ اسلام کی زندگی کا ثبوت مہیا ہو تا رہے اور ہمارے نوجوان اس بات پر فخر کر سکیں کہ ہمارے ذریعہ سے
پہلے انبیاء کی روحانیت دنیا میں زندہ ہو رہی ہے اور ہم وہ بلب ہیں جن سے بجلی روشن ہوتی ہے"۔( فرموده یکم جون ۱۹۵۶ء بمقام مری مطبوعه الفضل ۲۲ جون ۱۹۵۶ء)