احباب جماعت کا عہد وفاداری عفا کے تقاضے اور حضور کی نصائح
مشعل راہ (جلد اوّل)
احباب جماعت کا عہد وفاداری وفا کے تقاضے اور حضور کی نصائح
فتنہ پرداز اور منافق سے
تعلق رکھنا خدا تعالیٰ نے منع قرار دیا
ہے
تم میرے بہادر سپاہی کی طرح بنو۔ایسا سپاہی جو اپنی جان اپنا مال اپنی
عزت اور اپنے خون کا ہر قطرہ احمدیت اور خلافت کے لئے قربان کر دے
خلافت کی برکات
خدمت خلق کو جاری رکھو اور اپنی نیک شہرت کو مدہم نہ ہونے دو
جب بھی ملک اور قوم پر کوئی مصیبت آئے سب سے آگے خدمت کرنے
والے خدام الاحمدیہ کو ہونا چاہئے
759
ایمان شیشہ سے بھی زیادہ نازک چیز ہے تمہیں اس کی
حفاظت کے لئے اپنے اند ر ایمانی غیرت پیدا کرنی چاہئے
حضور نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع منعقدہ ۱۹ تا ۲۱ اکتوبر ۱۹۵۶ء میں جو تقاریر فرمائی
تھیں ذیل میں دی جارہی ہیں۔(مرتب)
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی بايُّهَا الَّذِينَ
امنوا لا تتخذ و ايطانَةً مِن دُونِكُمْ لا يَأْلُونَكُمُ خَبَالًا وَدُّوا مَا عَنِتُم قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاء
مِنْ أَفْوَاهِهِمْ وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمُ اكبر قَدْ بَنَا لَكُمُ الْايَتِ إِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُونَ -
( آل عمران: آیت ۱۱۹)
اس کے بعد فرمایا:۔" قرآن کریم کی یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس میں اس دور کے متعلق جو آج کل ہم پر گزر رہا ہے
اللہ تعالی نے ایک ہی تعلیم دی ہے جو ہماری جماعت کو ہر وقت مد نظر رکھنی چاہئے۔بے شک ہماری جماعت کے
دوستوں نے موجودہ فتنہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے عہد وفاداری کو تازہ کیا ہے اور ہر جگہ کی جماعت نے وفاداری
کا عہد مجھے بھجوایا ہے مگر قرآن کریم میں اس آیت میں وفاداری کے عہد کے علاوہ کچھ اور باتیں بھی بیان کی گئی ہیں
یایوں کہو کہ وفاداری کی صحیح تعریف بیان کی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خالی منہ سے کہہ دینا کہ میں وفادار ہوں کافی نہیں بلکہ اس مثبت کے مقابلہ میں ایک
منفی کی بھی ضرورت ہے اور وہ یہ ہے کہ ایها الذین امنوا لا تَتَّخِذُو ايطَانَهُ مِنْ دُونِكُمُ اے
مومنو! اگر تمہاری وفاداری کا عہد سچا ہے تو تمہیں جس طرح وفاداری کرنی ہو گی اسی طرح ایک بات نہیں بھی کرنی
ہو گی۔جب تک یہ کرنا اور نہ کرنا دونوں جمع نہ ہو جائیں، تم مومن نہیں ہو سکتے۔کرنا تو یہ ہے کہ تم نے وفادار رہنا
ہے لیکن اس کی علامت ایک نہ کرنے والا کام ہے۔خالی منہ سے کہہ دینا کہ میں وفادار ہوں کوئی چیز نہیں۔اگر تم
واقعہ میں وفادار ہو تو تمہیں ایک اور کام بھی کرنا ہوگا۔یا یوں کہو کہ تمہیں ایک کام سے بچنا پڑے گا اور
وہ یہ ہے کہ جو لوگ تمہارے ہم خیال نہیں ، وہ تم سے الگ ہیں، ان سے مخفی تعلق اور دوستی ترک کرنی پڑے
گی۔لاپالونکم خبالا اگر تم ہماری یہ بات نہیں مانو گے تو وہ تمہارے اند رفتنہ اور فساد پیدا کرنے میں
کوئی کو تاہی نہیں کریں گے اور تمہارے وفاداری کے عہد خاک میں مل جائیں گے۔تمہار ا عزم اور تمہارا دعویٰ
760
مٹی میں مل جائے گا اور وہ کچھ بھی نہیں رہے گا جب تک کہ تم ہماری اس ہدایت کو نہیں مانو گے یعنی وہ لوگ جو تم
سے الگ ہیں اور تمہارے اندر فساد اور تفرقہ پیدا کرتے ہیں ، تم ان سے قطعی طور پر کسی قسم کی دوستی اور تعلق نہ
رکھو۔شخص
ایک شخص جو میرا نام نهاد رشتہ دار کہلاتا ہے وہ یہاں آیا اور ایک منافق کو ملنے گیا۔جب اس کو ایک افسر
سلسلہ نے توجہ دلائی کہ وہ ایک منافق سے ملنے گیا تھا تو اس نے کہا کہ صدر انجمن احمدیہ نے کب حکم دیا تھا کہ اس
شخص سے نہ ملا جائے۔اس افسر نے کہا کہ تم یہ بتاؤ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کس نے حکم دیا تھا کہ
پنڈت
ت لیکھرام کے سلام کا جواب نہ دیا جائے۔اگر تمہارے لئے کسی حکم کی ضرورت تھی تو حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ و السلام کو پنڈت لیکھرام کے سلام کا جواب نہ دینے اور اپنا منہ پرے کر لینے کا کس نے حکم دیا تھا۔جو محرک
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دماغ میں پیدا ہوا تھاوہ تمہارے اندر کیوں نہ پیدا ہوا چنا نچہ اس
کے اندر منافقت گھسی ہوئی تھی اس لئے اس نے جواب میں کہا کہ یہ کس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ شخص لیکھرام کے
مقام تک پہنچ گیا ہے حالا نکہ قرآن کریم نے صرف اتنا کہا ہے کہ لا تَتَّخِذُوا بِطَانَهُ مِنْ دُوبِكُم یہ نہیں
کہا کہ لا تَتَّخِدُ و ابطانة من ليکهرام و مثله که تم لیکھر ام اور اس جیسے لوگوں سے نہ ملو بلکہ فرمایا
ہے کہ جو لوگ اپنے عمل سے یہ ثابت کر چکے ہیں کہ وہ تمہارے ساتھ نہیں ، چاہے وہ لیکھرام کے مقام تک پہنچے
ہوں یا نہ پہنچے ہوں تم ان سے بطانه یعنی دوستی اور مخفی تعلق نہ رکھو۔وہ یہ تو کہہ سکتا ہے کہ میں نے تو اس
شخص کے ساتھ دوستی نہیں کی مگر بطانة کے معنے صرف دوستی کے نہیں بلکہ مخفی تعلق کے بھی ہیں اور وہ
شخص اس منافق سے چوری چھپے ملا تھا۔اب اس کے قول کے مطابق اس کی اس منافق سے دوستی ہو یا نہ ہو یہ بات
تو ظاہر ہو گئی کہ اس نے اس سے مخفی تعلق رکھا۔پھر جب اسے سمجھایا گیا تو اس نے بہانہ بنایا اور کہا کہ اس منافق کو
لیکھرام کا درجہ کس نے دیا ہے۔اسے یہ خیال نہ آیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پنڈت لیکھرام
کو سلام کا جواب نہ دیتے وقت جس آیت پر عمل کیا تھا وہ یہی آیت تھی جو میں نے تلاوت کی ہے۔اس میں
لیکھرام یا اس جیسے لوگوں کا ذکر نہیں بلکہ صرف یہ ذکر ہے کہ ایسے لوگ جو تمہارے اندر اختلافات پیدا کرنا چاہتے
ہیں ، تم ان سے کوئی تعلق نہ رکھو۔پس یا تو اسے یہ ثابت کرنا چاہئے کہ جس شخص سے وہ ملا تھا وہ جماعت کے اندر اختلاف اور فساد پیدا کرنے
والا نہیں اور اگر اس شخص نے واقعہ میں جماعت کے اندر اختلاف اور فساد پیدا کیا ہے تو اس کا یہ کہنا کہ اسے
لیکھراہ
رام کا درجہ کس نے دیا ہے، اس بات کی دلیل ہے کہ وہ خود احمدیت پر ایسا ایمان نہیں رکھتا۔بہر حال قرآن
کریم میں خدا تعالیٰ نے وفاداری کے عہد کی ایک علامت بتائی اور اس علامت کو پورا کئے بغیر وفاداری کے عہد کی
کوئی قیمت نہیں۔تم ان جماعتوں سے آئے ہو جنہوں نے وفاداری کے عہد بھجوائے ہیں لیکن اگر تم اس عہد کے
باوجود کسی منافق سے تعلق رکھتے ہو اور اس سے علیحدگی میں ملتے ہو تو وہ "بطانة" کے پنجے میں آجاتا ہے
70 -
کیونکہ وہ منافق اور اس کی پارٹی کے لوگ جماعت میں فتنہ اور فساد پیدا کرتے ہیں۔اگر تم سے ان سے مخفی طور پر
تعلق رکھتے ہو تو تمہارا عہد وفاداری اتنی حیثیت بھی نہیں رکھتا جتنی حیثیت گدھے کاپاخانہ رکھتا ہے۔گدھے کے
پاخانہ کی تو کوئی قیمت ہو سکتی ہے کیو نکہ وہ روڑی کے طور پر کام آسکتا ہے لیکن تمہار ا عہد وفاداری خدا تعالی کے
نزد یک روڑی کے برابر بھی حیثیت نہیں رکھتا اور وہ اسے قبول نہیں کرے گا۔پس یاد رکھو کہ ایمان شیشہ سے بھی
زیادہ نازک چیز ہے اور اس کی حفاظت کے لئے غیرت کی ضرورت ہے۔جس شخص کے اندر ایمانی غیرت نہیں وہ
منہ سے بے شک کہتا ر ہے کہ میں وفادار ہوں لیکن اس کے اس عہد وفاداری کی کوئی قیمت نہیں۔مثلاً اس وقت
تمہارے اندر ایک شخص بیٹھا ہوا ہے وہ سمجھتا ہے کہ ہمیں اس کی منافقت کا پتہ نہیں۔وہ ہمیشہ مجھے لکھا کرتا ہے کہ
آپ مجھ سے کیوں خفا ہیں۔میں نے تو کوئی قابل اعتراض فعل نہیں کیا حالانکہ ہم نے اس کا ایک خط پکڑا ہے جس
میں اس نے لکھا ہے کہ خلیفہ جماعت کا لاکھوں روپیہ کھا گیا ہے اور لاکھوں روپیہ اس نے اپنے بھائیوں اور رشتہ
داروں کو کھلایا ہے۔اس نے سمجھا کہ میرے خط کو کون پہچانے گا۔اسے یہ پتہ نہیں تھا کہ آج کل ایسی ایجادیں
نکل آئی ہیں کہ بغیر نام کے خطوط بھی پہچانے جاسکتے ہیں چنانچہ ایک ماہر جو یورپ سے تحریر پہنچانے کی بڑی اعلیٰ درجہ
کی تعلیم حاصل کر کے آیا ہے ہم نے وہ خط اسے بھیج دیا اور چونکہ ہمیں شبہ تھا کہ اس تحریر کا لکھنے والا وہی شخص
ہے اس لئے ایک تحریر اسے بغیر بتائے اس سے لکھوالی اور وہ بھی اس خط کے ساتھ بھیج دی۔اس نے علوم جدیدہ
کے مطابق خط پہچاننے کی پینتیس جگہ بتائی ہیں جو ماہرین نے بڑا غور کرنے کے بعد نکالی ہیں اور انہوں نے بتایا ہے کہ
لکھنے والا خواہ وہ کتنی کوشش کرے کہ اس کا خط بدل جائے ، یہ پینتیں جگہیں نہیں بدلتیں چنانچہ اس نے دونوں
تحریروں کو ملا کر دیکھا اور کہا کہ لکھنے والے کی تحریر میں پینتیس کی پینتیس دلیلیں موجود ہیں اس لئے یہ دونوں
تحریریں سو فی صدی ایک ہی شخص کی لکھی ہوئی ہیں اور وہ شخص بار بار مجھے لکھتا ہے کہ آپ خواہ مخواہ مجھ سے
ناراض ہیں۔میں نے کیا قصور کیا ہے۔میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا۔اس بیوقوف کو کیا پتہ ہے کہ اس کی دونوں
تحریریں ہم نے ایک ماہر فن کو دکھائی ہیں اور ماہر فن نے بڑے غور کے بعد جن پینتیس جگہوں کے متعلق لکھا ہے
کہ وہ کبھی نہیں بدلتیں ، وہ اس کی تحریر میں نہیں بدلیں۔وہ شخص غالبا اب بھی یہاں بیٹھا ہو گا اور غالبا کل یا
پرسوں مجھے پھر لکھے گا کہ میں تو بڑا وفادار ہوں۔آپ خواہ مخواہ مجھ پر بد ظنی کر رہے ہیں میں نے تو کچھ بھی نہیں کہا
حالا نکہ اس نے ایک بے نام خط لکھا اور وہ خط جب ماہر فن کو دکھایا گیا اور اس کی ایک اور تحریر اسے ساتھ بھیجی گئی
جو اس سے لکھوائی گئی تھی تو اس ماہر فن نے کہا کہ یہ دونوں تحریریں اسی شخص کی ہیں۔پس خالی عہد کوئی حقیقت
نہیں رکھتا جب تک کہ اس کے ساتھ انسان ان باتوں کو بھی مدنظر نہ رکھے جن کے متعلق خدا تعالٰی نے حکم دیا ہے
کہ وہ نہ کی جائیں۔عبد المنان کو ہی دیکھ لو۔جب وہ امریکہ سے واپس آیا تو میں نے مری میں خطبہ پڑھا اور اس
میں میں نے وضاحت کر دی کہ اتنے امور ہیں، وہ ان کی صفائی کر دے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔وہ
یہاں تین ہفتے بیٹھا رہا لیکن اس کو اپنی صفائی پیش کرنے کی توفیق نہ ملی صرف اتنا لکھ دیا کہ میں تو آپ کا وفادار
762
ہوں۔ہم نے کہا ہم نے تجھ سے وفاداری کا عہد کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔ہمیں معلوم ہے کہ پیغامی تمہارے باپ کو
غاصب کا خطاب دیتے تھے۔وہ انہیں جماعت کا مال کھانے والا اور حرام خور قرار دیتے تھے۔تم یہ کیوں نہیں کہتے
کہ میں ان پیغامیوں کو جانتا ہوں، یہ میرے باپ کو گالیاں دیتے تھے۔یہ آپ کو غاصب اور منافق کہتے تھے۔میں
ان کو قطعی اور یقینی طور پر باطل پر سمجھتا ہوں مگر اس بات کا اعلان کرنے کی اسے توفیق نہ ملی۔پھر اس نے لکھا کہ
میں تو خلافت حقہ کا قائل ہوں۔اسے یہ جواب دیا گیا کہ اس کے تو پیغامی بھی قائل ہیں۔وہ بھی کہتے ہیں کہ ہم
خلافت حقہ کے قائل ہیں لیکن ان کے نزدیک خلافت حقہ اس نبی کے بعد ہوتی ہے جو بادشاہ بھی ہو۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ بادشاہ بھی تھے اس لئے ان کے نزدیک آپ کے بعد خلافت حقہ جاری ہوئی اور حضرت
ابو بکر حضرت عمر، حضرت عثمان حضرت علی خلیفہ ہوئے لیکن مرزا صاحب چونکہ بادشاہ نہیں تھے اس لئے آپ
کے بعد وہ خلافت تسلیم نہیں کرتے۔پس یہ بات تو پیغامی بھی کہتے ہیں کہ وہ خلافت حقہ کے قائل ہیں۔تم اگر واقعی
جماعت احمدیہ میں خلافت حقہ کے قائل ہو تو پھر یہ کیوں نہیں لکھتے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے بعد خلافت کو تسلیم کرتا ہوں اور جو آپ کے بعد خلافت کے قائل نہیں ، انہیں لعنتی سمجھتا ہوں۔پھر تم یہ کیوں
نہیں لکھتے کہ خلافت حقہ صرف اسی نبی کے بعد نہیں ہے نبوت کے ساتھ بادشاہت بھی مل جائے بلکہ اگر کوئی نبی غیر
بادشاہ ہو تب بھی اس کے بعد خلافت حقہ قائم ہوتی ہے۔تمہارا صرف یہ لکھنا کہ میں خلافت حقہ کا قائل ہوں،
ہمارے مطالبہ کو پورا نہیں کرتا۔ممکن ہے تمہاری مراد خلافت حقہ سے یہ ہو کہ جب میں خلیفہ بنوں گا تو میری
خلافت خلافت حقہ ہو گی یا خلافت حقہ سے تمہاری یہ مراد ہو کہ میں تو اپنے باپ حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی
خلافت کا قائل ہوں یا تمہاری یہ مراد ہو کہ میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کی خلافت کا قائل ہوں۔بہر حال
عبد المنان کو امریکہ سے واپس آنے کے بعد تین ہفتہ تک ان امور کی صفائی پیش کرنے کی توفیق نہ ملی۔اس کی وجہ
یہی تھی کہ اگر وہ لکھ دیتا کہ پیغامی لوگ میرے باپ کو غاصب، منافق اور جماعت کا مال کھانے والے کہتے رہے ہیں،
میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں تو پیغامی اس سے ناراض ہو جاتے اور اس نے یہ امیدیں لگائی ہوئی تھیں کہ وہ ان
کی مدد سے خلیفہ بن جائے گا اور اگر وہ لکھ دیتا کہ جن لوگوں نے خلافت ثانیہ کا انکار کیا ہے، میں انہیں لعنتی سمجھتا
ہوں تو اس کے وہ دوست جو اس کی خلافت کا پروپیگنڈا کرتے رہے ہیں اس سے قطع تعلق کر جاتے اور وہ ان سے
قطع تعلقی پسند نہیں کرتا تھا اس لئے اس نے ایسا جواب دیا ہے جسے پیغام صلح نے بڑے شوق سے شائع کر دیا۔اگر وہ
بیان خلافت ثانیہ کی تائید میں ہو تا تو پیغام صلح اسے کیوں شائع کرتا۔اس نے بھلا گزشتہ بیالیس سال میں کبھی میری
تائید کی ہے۔انہوں نے سمجھا کہ اس نے جو مضمون لکھا ہے وہ ہمارے ہی خیالات کا آئینہ دار ہے اس لئے اسے
شائع کرنے میں کیا حرج ہے چنانچہ جماعت کے بڑے لوگ جو سمجھدار ہیں وہ تو الگ رہے، مجھے کالج کے ایک
سٹوڈنٹ نے لکھا کہ پہلے تو ہم سمجھتے تھے کہ شاید کوئی غلط فہمی ہو گئی ہے لیکن ایک دن میں بیت الذکر میں بیٹھا ہوا تھا
کہ مجھے پتہ لگا کہ پیغام صلح میں میاں عبد المنان کا کوئی پیغام چھپا ہے تو میں نے ایک دوست سے کہا میاں ذرا ایک
763
پر چہ لانا چنانچہ وہ ایک پرچہ لے آیا۔میں نے وہ بیان پڑھا اور اسے پڑھتے ہی کہا کہ کوئی پیغامی ایسا نہیں جو یہ بات نہ
کہہ دے۔یہ تردید تو نہیں اور نہ ہی میاں عبد المنان نے یہ بیان شائع کر کے اپنی بریت کی ہے۔اس پر ہر ایک
پیغامی دستخط کر سکتا ہے کیونکہ اس کا ہر فقرہ پیچ دار طور پر لکھا ہوا ہے اور اسے پڑھ کر ہر پیغامی اور خلافت کا مخالف
یہ کہے گا کہ میرا بھی یہی خیال ہے۔غرض قرآن کریم نے واضح کر دیا ہے کہ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا
تَتَّخِذُو ايطَانَة مِنْ دُونِكُمْ لَا يَالُونَكُمْ خَبَالاً اے مومنو جو لوگ تمہارے اندر اختلاف پیدا کرنا
چاہتے ہیں ، تم ان سے خفیہ میل جول نہ رکھو۔اب دیکھو یہاں دوستی کا ذکر نہیں بلکہ خداتعالی فرماتا ہے ، تم ان سے
بطانه نہ رکھو اور بطانہ کے معنے محض تعلق ہوتے ہیں۔اب اگر کوئی ان لوگوں کو گھر میں چھپ کر مل لے اور بعد میں کہہ دے کہ آپ نے یا صد رانجمن احمدیہ نے
کب کہا تھا کہ انہیں نہیں ملنا تو یہ درست نہیں ہو گا۔ہم کہیں گے کہ خدا تعالٰی نے تمہارے اندر بھی تو غیرت رکھی
ہے۔پھر ہمارے منع کرنے کی کیا ضرورت ہے۔تمہیں خود اپنی غیرت کا اظہار کرنا چاہئے۔اگر تم ہمارے منع
کرنے کا انتظار کرتے ہو تو اس کے یہ معنے ہیں کہ تمہیں خود قرآن کریم پر عمل کرنے کا احساس نہیں۔دیکھ لو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جب لیکھرام نے سلام کیا تو آپ نے یہ نہیں کہا کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ
و سلم نے اس کے سلام کا جواب دینے سے کب منع فرمایا ہے بلکہ آپ نے سمجھا کہ بے شک اس آیت میں لیکھر ام
کا ذکر نہیں لیکن خدا تعالیٰ نے لا یا لونكم خبالا تو فرما دیا ہے کہ تم ایسے لوگوں سے تعلق نہ رکھو جو
تمہارے اندر فساد اور تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں پس گو اس آیت میں لیکھرام کا ذکر نہیں لیکن اس کی صفات تو بیان
کر دی گئی ہیں۔انہی صفات سے میں نے اسے پہچان لیا ہے جیسے کسی شاعر نے کہا ہے:۔بر رنگے کہ
خواهی
جامه
من انداز قدت را
پوش
شناسم
کہ اے شخص تو چاہے کس رنگ کا کپڑا پہن کر آجائے میں کسی دھو کہ میں نہیں آؤں گا کیونکہ میں تیرا قد
پہچانتا ہوں۔حضرت مرزا صاحب نے بھی یہی فرمایا کہ اے لیکھرام تو چاہے کوئی شکل بنا کر آجائے قرآن کریم نے تیری
صفت بیان کر دی ہے اس لئے میں تجھے تیری صفت سے پہچانتا ہوں۔اللہ تعالٰی نے صاف طور پر فرما دیا ہے کہ لا
یالونکم خیالا کہ تمہارے دشمن وہ ہیں جو قوم میں فتنہ پیدا کرنا چاہتے ہیں اس لئے قرآن کریم کی ہدایت
کے مطابق میں نے تم سے کوئی تعلق نہیں رکھا۔میں بھی تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم نوجوان ہو اور آئندہ سلسلہ
کا بوجھ تم پر پڑنے والا ہے۔تمہیں یاد رکھنا چاہئے کہ ہر چیز کی بعض علامتیں ہوتی ہیں اس لئے خالی منہ سے ایک لفظ
دہرا دینا کافی نہیں بلکہ ان علامات کو دیکھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہی
عجیب نکتہ بیان فرما دیا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ ایک شخص ساری رات اپنی بیوی سے
764
محبت کا اظہار کرتا ہے مگر دن چڑھے تو اس سے لڑنے لگ جاتا ہے۔اس حدیث میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے یہی بیان فرمایا ہے کہ اگر میاں کو اپنی بیوی سے واقعی محبت ہے تو وہ دن کے وقت اس سے کیوں محبت نہیں کرتا
اسی طرح جو شخص کسی جلسہ میں وفاداری کا اعلان کر دیتا ہے اور مخفی طور پر ان لوگوں سے ملتا ہے جو جماعت میں
تفرقہ اور فساد پیدا کرنے چاہتے ہیں تو یہ کوئی وفاداری نہیں کیونکہ قرآن کریم نے یہ نہیں کہا کہ جو لوگ تمہارے
ہم مذہب نہیں، ان سے کوئی تعلق نہ رکھو۔غیر مذ ہب والوں سے تعلق رکھنا منع نہیں۔حضرت ابن عباس کے
متعلق آتا ہے کہ آپ جب بازار سے گزرتے تو یہودیوں کو بھی سلام کرتے اس لئے یہاں من دونکم کی
تشریح کی گئی ہے کہ تم ان لوگوں سے الگ رہو جو لا یا لونكم بالا کے مصداق ہیں یعنی وہ تمہارے اندر
فساد اور تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔اگر کوئی غیر مذاہب والا تمہارے اندر فتنہ اور فساد پیدا نہیں کرنا چاہتا تو وہ
شخص من دونکم میں شامل نہیں۔اگر تم اس سے مل لیتے ہو یا دوستانہ تعلق رکھتے ہو تو اس میں کوئی حرج
نہیں لیکن ایسا شخص جو تمہاری جماعت میں فتنہ اور فساد پیدا کرنا چاہتا ہے، اس سے تعلق رکھنا خد اتعالیٰ نے ممنوع
قرار دے دیا ہے۔پھر آگے فرماتا ہے تم کہہ سکتے ہو کہ اس کی کیا دلیل ہے۔اس کی دلیل یہ ہے کہ قَد بَدَتِ
الْبَغْضَاءُ مِنَ افَوَاهِهِم کچھ باتیں ان کے منہ سے نکل چکی ہیں وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمُ اكْبَرُ ان
قیاس کر کے دیکھ لو کہ جو کچھ ان کے سینوں میں پوشیدہ ہے وہ کیا ہے۔کہتے ہیں ایک چاول دیکھ کر ساری دیگ
پہچانی جا سکتی ہے اسی طرح یہاں بھی دیکھا جا سکتا ہے مثلاً ایک منافق نے بقول اپنے بھائی کے کہا کہ خلیفہ اب بڑھا
اور پاگل ہو گیا ہے اب انہیں دو تین معاون دے دینے چاہئیں اور ہمیں جو شہادت ملی ہے اس کے مطابق اس نے
کہا کہ اب خلیفہ کو معزول کر دینا چاہئے۔اس فقرہ سے ہر عقل مند سمجھ سکتا ہے کہ اس کے پیچھے بغض کا ایک
سمندر موجزن تھا۔جس شخص کا اپنا باپ جب اس نے بیعت لی تھی اس عمر سے زیادہ تھا جس عمر کو میں بیالیس سال
کی خدمت کے بعد پہنچا ہوں۔وہ اگر کہتا ہے کہ خلیفہ بڑھا ہو گیا ہے اسے اب معزول کر دینا چاہئے ، تو یہ شدید
بغض کی وجہ سے ہی ہو سکتا ہے ورنہ اس کے منہ سے یہ فقرہ نہ نکلتا۔شدید بغض انسان کی عقل پر پردہ ڈال دیتا
ہے۔اگر اس میں ذرا بھی عقل ہوتی تو وہ سمجھ سکتا تھا کہ میں یہ فقرہ منہ سے نکال کر اپنے باپ کو گالی دے رہا ہوں۔جیسے انسان بعض اوقات غصہ میں آکر یا پاگل پن کی وجہ سے اپنے بیٹے کو حرامزادہ کہہ دیتا ہے اور وہ یہ نہیں سمجھتا
کہ وہ یہ لفظ کہہ کر اپنی بیوی کو اور اپنے آپ کو گالی دے رہا ہے اسی طرح اس نوجوان کی عقل ماری گئی اور اس
نے وہ بات کہی جس کی وجہ سے اس کے باپ پر حملہ ہو تا تھا۔دنیا میں کوئی شخص جان بوجھ کر اپنے باپ کو گالی نہیں
دیتا۔ہاں بغض اور غصہ کی وجہ سے ایسا کرلیتا ہے اور یہ خیال نہیں کرتا کہ وہ اپنے باپ کو گالی دے رہا ہے۔اس
نوجوان کی مجھ سے کوئی لڑائی نہیں تھی اور نہ ہی میں اس کے سامنے موجود تھا کہ وہ غصہ میں آکر یہ بات کہہ دیتا۔ہاں اس کے دل میں بغض اتنا بڑھ گیا تھا کہ اس کی وجہ سے اس نے وہ بات کہی جس کی وجہ سے اس کے باپ پر بھی
حملہ ہو تا تھا۔قرآن بھی یہی کہتا ہے کہ قَديدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِم کہ ان کے منہ سے بغض کی
765
بعض باتیں نکلی ہیں ان سے تم اندازہ لگا سکتے ہو کہ ما تخفی صدورھم اکبر جو کچھ ان کے سینوں میں
ہے ، وہ اس سے بہت بڑا ہے کیونکہ ہر انسان کوشش کرتا ہے کہ اس کے دل کے بغض کا علم کسی اور کو نہ ہو اس
لئے جو کچھ اس کے دل میں ہے وہ اس سے بہت بڑا ہے جو ظاہر ہو چکا ہے۔غرض خداتعالی نے اس آیت میں جماعتی نظام کی مضبوطی کے لئے ایک اہم نصیحت بیان فرمائی ہے۔تمہیں
یہ نصیحت ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے اور اس کے مطابق اپنے طریق کو بدلنا چاہئے ورنہ احمدیت آئندہ تمہارے ہاتھوں
میں محفوظ نہیں ہو سکتی۔تم ایک بہادر سپاہی کی طرح بنو۔ایسا سپاہی جو اپنی جان اپنا مال اپنی عزت
اور اپنے خون کا ہر قطرہ احمدیت اور خلافت کی خاطر قربان کر دے اور کبھی بھی خلافت احمدیہ
ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں نہ جانے دے جو پیغامیوں یا احراریوں وغیرہ کے زیر اثر ہوں۔جس طرح
خدا تعالٰی نے بائیبل میں کہا تھا کہ سانپ کا سر ہمیشہ کچلا جائے گا اس طرح تمہیں بھی اپنی ساری عمر فتنہ و فساد کے
سانپ کے سر پر ایڑی رکھنی ہوگی اور دنیا کے کسی گوشہ میں بھی اسے پنپنے کی اجازت نہیں دینی ہو گی۔اگر تم ایسا
کرو گے تو قرآن کریم کہتا ہے کہ خداتعالی تمہاری مدد کرے گا اور خدا تعالیٰ سے زیادہ سچا اور کوئی نہیں۔دیکھو اس
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد جماعت کو کس قدر مدد دی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی زندگی میں جو آخری جلسہ سالانہ ہوا اس میں چھ سات سو آدمی آئے تھے اور حضرت خلیفتہ المسیح
الاول کے عہد خلافت کے آخری جلسہ سالانہ پر گیارہ بارہ سو احمدی آئے تھے لیکن اب ہمارے معمولی جلسوں پر
بھی دو اڑھائی ہزار احمدی آجاتے ہیں اور جلسہ سالانہ پر تو ساٹھ ستر ہزار لوگ آتے ہیں۔اس سے تم اندازہ کرلو
کہ اللہ تعالی نے ہمیں کتنی طاقت دی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں لنگر خانہ پر پندرہ
سو روپیہ ماہوار خرچ آجاتا تو آپ کو فکر پڑ جاتی اور فرماتے لنگر خانہ کا خرچ اس قدر بڑھ گیا ہے اب اتنا روپیہ
کہاں سے آئے گا۔گویا جس شخص نے جماعت کی بنیاد رکھی تھی وہ کسی زمانہ میں پندرہ سو ماہوار کے اخراجات پر
گھبرا تا تھا لیکن اب تمہارا صد را انجمن احمدیہ کا بجٹ بارہ تیرہ لاکھ کا ہوتا ہے اور صرف ضیافت پر پینتیس ، چھتیں
ہزار روپیہ سالانہ خرچ ہو جاتا ہے۔پندرہ سو روپیہ ماہوار خرچ کے معنے یہ ہیں کہ سال میں صرف اٹھارہ ہزار
روپیہ خرچ ہو تا تھا لیکن اب صرف جامعتہ المبشرین اور طلباء کے وظائف وغیرہ کے سالانہ اخراجات چھیاسٹھ ہزار
روپے ہوتے ہیں گویا ساڑھے پانچ ہزار روپیہ ماہوار۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقابلہ میں
حیثیت ہی کیا رکھتے ہیں۔وہ مامور من اللہ تھے اور اس لئے آئے تھے کہ دنیا کو ہدایت کی طرف لائیں۔محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا کے کونہ کونہ میں قائم کریں اور مسلمانوں کی غفلتوں اور ستیوں کو دور
کر کے انہیں اسلامی رنگ میں رنگین کریں لیکن ان کی زندگی میں جماعتی اخراجات پندرہ سو روپیہ پر پہنچتے ہیں تو
گھبرا جاتے ہیں اور خیال فرماتے ہیں کہ یہ اخراجات کہاں سے مہیا ہوں گے لیکن اس وقت ہم جو آپ کی جوتیاں
جھاڑنے میں بھی فخر محسوس کرتے ہیں ، صرف ایک درس گاہ یعنی جامعتہ المبشرین پر ساڑھے پانچ ہزار روپے ماہوار
766
خرچ کر رہے ہیں اسی طرح مرکزی دفاتر اور بیرونی مشنوں کو ملا لیا جائے تو ماہوار خرچ ستر اسی ہزار روپیہ بن جاتا
ہے گویا آپ کے زمانہ میں جو خرچ پانچ سات سال میں ہو تا تھا، وہ ہم ایک سال میں کرتے ہیں اور پھر بڑی آسانی
سے کرتے ہیں۔اس طرح یہ خلافت کی ہی برکت ہے کہ تبلیغ اسلام کا وہ کام جو اس وقت دنیا میں اور کوئی
جماعت نہیں کر رہی صرف جماعت احمدیہ کر رہی ہے۔مصر کا ایک اخبار الفتح ہے، وہ ہماری جماعت کا سخت مخالف
ہے مگر اس نے ایک دفعہ لکھا کہ جماعت احمدیہ کو بے شک ہم اسلام کا دشمن خیال کرتے ہیں لیکن اس وقت وہ تبلیغ
اسلام کا جو کام کر رہی ہے گزشتہ تیرہ سو سال میں وہ کام بڑے بڑے اسلامی بادشاہوں کو بھی کرنے کی توفیق نہیں
ملی۔جماعت کا یہ کارنامہ محض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل اور تمہارے ایمانوں کی وجہ سے
ہے۔آپ کی پیشگوئیاں تھیں اور تمہارا ایمان تھا۔جب یہ دونوں مل گئے تو خداتعالی کی برکتیں نازل ہونی شروع
ہو ئیں اور جماعت نے وہ کام کیا جس کی توفیق مخالف ترین اخبار الفتح کے قول کے مطابق کسی بڑے سے بڑے
اسلامی بادشاہ کو بھی آج تک نہیں مل سکی۔اب تم روزانہ پڑھتے ہو کہ جماعت خداتعالی کے فضل سے روز بروز
بڑھ رہی ہے اگر اللہ تعالی چاہے تو تم اور بھی ترقی کرو گے اور اس وقت تمہار ا چندہ ہیں، پچیس لاکھ سالانہ نہیں
ہو گا بلکہ کروڑ دو کروڑ پانچ کروڑ دس کروڑ میں کروڑ پچاس کروڑ ارب کھرب پدم بلکہ اس سے بھی بڑھ
جائے گا اور پھر تم دنیا کے چپہ چپہ میں اپنے مبلغ رکھ سکو گے۔انفرادی لحاظ سے تم اس وقت بھی غریب ہو گے لیکن
اپنے فرض کے ادا کرنے کی وجہ سے ایک قوم ہونے کے لحاظ سے تم امریکہ سے بھی زیادہ مالدار ہو گے۔دنیا میں
ہر جگہ تمہارے مبلغ ہوں گے اور جتنے تمہارے مبلغ ہوں گے اتنے افسر دنیا کی کسی بڑی سے بڑی قوم کے بھی نہیں
ہوں گے۔امریکہ کی فوج کے بھی اتنے افسر نہیں ہوں گے جتنے تمہارے مبلغ ہوں گے اور یہ محض تمہارے ایمان
اور اخلاص کی وجہ سے ہو گا۔اگر تم اپنے ایمان کو قائم رکھو گے تو تم اس دن کو دیکھ لو گے۔تمہارے باپ دادوں
نے وہ دن دیکھا جب ۱۹۱۴ء میں پیغامیوں نے ہماری مخالفت کی۔جب میں خلیفہ ہوا تو خزانہ میں صرف سترہ روپے
تھے۔انہوں نے خیال کیا کہ اب قادیان تباہ ہو جائے گا لیکن اس کے بعد اللہ تعالٰی نے ایسی برکت دی کہ اب تم
اپنے کسی طالب علم کو سترہ روپے ماہوار وظیفہ بھی دیتے ہیں تو یہ وظیفہ کم ہونے کی شکایت کرتا ہے۔پیغامیوں کے خلاف پہلا اشتہار شائع کرنے کے لئے میرے پاس روپیہ نہیں تھا۔میر ناصر نواب صاحب !و
ہمارے نانا تھے ، انہیں پتہ لگا۔وہ دار الضعفاء کے لئے چندہ جمع کیا کرتے تھے۔ان کے پاس اس چندہ کا کچھ روپیہ
تھا۔وہ دو اڑھائی سو روپیہ میرے پاس لے آئے اور کہنے لگے اس سے اشتہار چھاپ لیں پھر خدا دے گا تو یہ رقم
واپس کر دیں۔پھر خدا تعالٰی نے فضل کیا اور آمد آنی شروع ہوئی اور اب یہ حالت ہے کہ پچھلے ہیں سال کی تحریک
جدید میں تین لاکھ ستر ہزار روپیہ چندہ میں نے دیا ہے۔کجا یہ کہ ایک اشتہار شائع کرنے کے لئے میرے پاس دو
اڑھائی سو روپیہ بھی نہیں تھا اور کجا یہ کہ خدا تعالٰی نے میری اس قسم کی امداد کی اور زمیندارہ میں اس قدر برکت
دی کہ میں نے لاکھوں روپیہ بطور چندہ جماعت کو دیا۔پھر مجھے یاد ہے کہ جب ہم نے پہلا پارہ شائع کرنا چاہا تو میرے
767
دل میں خیال پیدا ہوا کہ ہمارے خاندان کے افراد اپنے روپیہ سے اسے شائع کردیں لیکن روپیہ پاس نہیں تھا۔اس وقت تک ہماری زمینداری کا کوئی انتظام نہیں تھا۔میں نے اپنے مختار کو بلایا اور کہا ہم قرآن کریم چھپوانا
چاہتے ہیں لیکن روپیہ پاس نہیں۔وہ کہنے لگا آپ کو کس قدر روپے کی ضرورت ہے۔میں نے کہا کہتے ہیں کہ پہلی
جلد تین ہزار روپے میں چھپے گی۔اس نے کہا میں روپیہ لا دیتا ہوں۔آپ صرف اس قد ر ا جازت دے دیں کہ میں
کچھ زمین مکانوں کے لئے فروخت کر دوں۔میں نے کہا اجازت ہے۔ظہر کی نماز کے بعد میں نے اس سے بات کی
اور عصر کی اذان ہوئی تو اس نے ایک پوٹلی میرے سامنے لاکر رکھ دی اور کہا یہ لیں روپیہ۔میں نے کہا ہیں قادیان
والوں کے ہاں اتنا روپیہ ہے۔وہ کہنے لگا اگر آپ میں ہزار روپیہ بھی چاہیں تو میں آپ کو لا دیتا ہوں۔لوگ
مکانات بنانا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس زمین نہیں۔اگر انہیں زمین دے دی جائے تو روپیہ حاصل کرنا مشکل
نہیں۔میں نے کہا خیر اس وقت ہمیں اسی قدر روپیہ کی ضرورت ہے چنانچہ اس وقت ہم نے قرآن کریم کا پہلا پارہ
شائع کر دیا۔پھر میں نے الفضل جاری کیا تو اس وقت بھی میرے پاس روپیہ نہیں تھا۔حکیم محمد عمر صاحب میرے
پاس آئے اور کہنے لگے میں آپ کو کچھ خریدار بنا کر لا دیتا ہوں اور تھوڑی دیر میں وہ ایک پوٹلی روپوں کی میرے
پاس لے آئے غرض ہم نے پیسوں سے کام شروع کیا اور آج ہمار الا کھوں کا بجٹ ہے اور ہماری انجمن کی جائیداد
کروڑوں کی ہے اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ میں خود گزشتہ میں سال کی تحریک جدید میں تین لاکھ ستر ہزار روپیہ
چندہ دے چکا ہوں اسی طرح ایک لاکھ پچاس ہزار روپیہ میں نے صدر انجمن احمدیہ کو دیا ہے اور اتنی ہی جائیداد
اسے دی ہے گویا تین لاکھ صدرانجمن احمدیہ کو دیا ہے اور تین لاکھ ستر ہزار روپیہ تحریک جدید کو دیا ہے اس لئے
جب کوئی شخص اعتراض کرتا ہے کہ میں نے جماعت کا روپیہ کھا لیا ہے تو مجھے غصہ نہیں آتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ
یہ حسابی بات ہے۔جب انجمن کے رجسٹر سامنے آجائیں گے تو یہ شخص آپ ہی ذلیل ہو جائے گا۔بہر حال اس موقعہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں آپ سب کو اپنی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔ان
کو یاد رکھو اور اپنی جگہوں پر واپس جا کر اپنے بھائیوں اور دوستوں کو بھی سمجھاؤ کہ زبانی طور پر وفاداری کا
عہد کرنے کے کوئی معنی نہیں۔اگر تم واقعی وفادار ہو تو تمہیں منافقوں کا مقابلہ کرنا چاہئے اور ان کے ساتھ
کسی قسم کا تعلق نہیں رکھنا چاہئے کیونکہ انہوں نے لایالونکم خبالا والی بات پوری کر دی ہے اور وہ
جماعت میں فتنہ اور تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔قرآن کریم کی ہدایت یہی ہے کہ ان سے مخفی طور پر اور الگ ہو کر
بات نہ کی جائے اور اس پر تمہیں عمل کرنا چاہئے تاکہ تم شیطانی حملوں سے محفوظ ہو جاؤ ورنہ تم جانتے ہو کہ
شیطان حضرت حوا کی معرفت جنت میں گھس گیا تھا اور جو شیطان حضرت حوا کی معرفت جنت میں گھس گیا تھا وہ
جماعت احمدیہ میں کیوں نہیں گھس سکتا۔ہاں اگر تم کو حضرت آدم والا قصہ یا د رہے تو تم اس سے بچ سکتے ہو۔بائیبل کھول کر پڑھو ، تمہیں معلوم ہو گا کہ شیطان نے دوست اور خیر خواہ بن کر ہی حضرت آدم اور حوا کو ورغلایا تھا
اسی طرح یہ لوگ بھی دوست اور ظاہر میں خیر خواہ بن کر تمہیں خراب کر سکتے ہیں لیکن اگر تم قرآنی ہدایت پر عمل
768
کرو تو محفوظ ہو جاؤ گے اور شیطان خواہ کسی بھیس میں بھی آئے ، تم اس کے قبضہ میں نہیں آؤ گے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تم کو ہمیشہ خلافت کا خدمت گزار رکھے اور تمہارے ذریعہ احمدیہ
خلافت قیامت تک محفوظ چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ اسلام اور احمدیت کی اشاعت ہوتی
رہے اور تم اور تمہاری نسلیں قیامت تک اس کا جھنڈا اونچار کھیں اور کبھی بھی وہ وقت نہ آئے کہ اسلام اور
احمدیت کی اشاعت میں تمہارا یا تمہاری نسلوں کا حصہ نہ ہو بلکہ ہمیشہ ہمیش کے لئے تمہارا اور تمہاری نسلوں کا اس
میں حصہ ہو اور جس طرح پہلے زمانہ میں خلافت کے دشمن نا کام ہوتے چلے آئے ہیں، تم بھی جلد ہی سالوں میں
نہیں بلکہ مہینوں میں ان کو نا کام ہو تادیکھ لو"۔اس کے بعد حضور نے عہد دہرایا اور دعا کروائی۔دعا سے فارغ ہونے کے بعد حضور نے ارشاد فرمایا
کہ:۔” واپس جانے سے پہلے میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت موجودہ زمانہ کے حالات کے لحاظ سے میں
نے جماعت کے فتنہ پردازوں کا ذکر کیا ہے لیکن اس موقعہ کے زیادہ مناسب حال آج کا خطبہ جمعہ تھا جس میں میں
نے خدمت خلق پر زور دیا ہے۔خدام الاحمدیہ نے پچھلے دنوں ایسا شاندار کام کیا تھا کہ بڑے بڑے مخالفوں نے یہ
تسلیم کیا کہ ان کی یہ خدمت بے نظیر ہے۔تم اس خدمت کو جاری رکھو اور اپنی نیک شہرت کو مد ہم نہ ہونے دو۔جب بھی ملک اور قوم پر کوئی مصیبت آئے سب سے آگے خدمت کرنے والے خدام الاحمدیہ کو ہونا چاہئے یہاں
تک کہ سلسلہ کے شدید سے شدید دشمن بھی یہ مان لیں کہ در حقیقت یہی لوگ ملک کے بچے خادم ہیں۔یہی لوگ
غریبوں کے ہمدرد ہیں۔یہی لوگ مسکینوں اور بیواؤں کے کام آنے والے ہیں۔یہی لوگ مصیبت زدوں کی
مصیبت کو دور کرنے والے ہیں۔تم اتنی خدمت کرو کہ شدید سے شدید دشمن بھی تمہار ا گہرا دوست بن جائے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم ایسا سلوک کرو کہ تمہارا دشمن بھی دوست بن جائے۔یہی خدام الاحمدیہ کو
کرنا چاہئے۔اگر تمہارے کاموں کی وجہ سے تمہارے علاقہ کے لوگ تمہارے بھی اور تمہارے احمدی بھائیوں
کے بھی دوست بن گئے ہیں، تمہارے کاموں کی قدر کرنے لگ گئے ہیں اور تم کو بھی اپنا سچا خادم سمجھتے ہیں اور اپنا
مددگار سمجھتے ہیں تو تم کچے خادم ہو اور اگر تم یہ روح پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تو تمہیں ہمیشہ استغفار کرنا
چاہئے کہ تمہارے کاموں میں کوئی کمی رہ گئی ہے جس کی وجہ سے تم لوگوں کے دلوں میں اثر پیدا نہیں کر سکے۔اللہ
تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کی مدد کرے"۔فرموده ۱۹ اکتوبر ۱۹۵۶ء مطبوعہ الفضل ۲۴ اپریل ۱۹۵۷ء)