کمزور خدام کی اصلاح کے لئے ایک طریق
مشعل راہ (جلد اوّل)
کمزور خدام کی اصلاح کے لئے ایک طریق
عمل صالح کی برکات
کمزوروں کو اپنی اجتماعی دعاؤں میں شریک کرو
اپنے اندر دین کی خدمت کا ایسا جذبہ پیدا کرو کہ تم میں کوئی شخص بھی تحریک
جدید میں حصہ لینے سے محروم نہ رہے
788
اپنے اندر دین کی خدمت کا ایسا جذبہ پیدا کرو کہ تم میں سے
کوئی شخص بھی تحریک جدید میں حصہ لینے سے محروم نہ
رہے۔کمزور نوجوانوں کی اصلاح کے لئے اجتماعی دعاؤں سے کام
لو
مجلس خدام الاحمدیہ کراچی کا ایک اہم اجتماع ۲۴ فروری ۱۹۵۷ء کو "دار الصدر" واقع ہاؤسنگ سوسائٹی میں
منعقد ہوا۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے بھی از راہ کرم و ذرہ نوازی اس اجلاس میں شرکت فرمائی۔تلاوت
قرآن کریم اور نظم کے بعد محترم قائد صاحب مجلس خدام الاحمدیہ کراچی نے مجلس کی کارگزاری کے متعلق
رپورٹ پڑھ کر سنائی۔اس کے بعد حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے خدام الاحمدیہ سے جو خطاب فرمایا ء وہ ذیل میں
درج کیا جا رہا ہے۔مرتب)
حضور نے فرمایا :۔" جو رپورٹ اس وقت قائد صاحب نے پڑھی ہے ، اس میں انہوں نے نوجوانوں کی اصلاح کے جو ذرائع
اور طریق بیان کئے ہیں، میرے نزدیک مرکز کو چاہئے کہ وہ ان سے دوسری مجالس کو بھی آگاہ کرے۔بہت سی
مجالس ایسی ہوتی ہیں جو حیران ہوتی ہیں کہ ہم اصلاح کے کیا طریق ختیار کریں۔ان کو یہ بتانا کہ ہم نوجوانوں کی
اصلاح کے لئے کیا کیا ذرائع اختیار کر سکتے ہیں، ایک مفید بات ہے۔انہوں نے جو طریق اس وقت بیان کئے ہیں وہ
سب کے سب مفید ہیں لیکن اس کے علاوہ انہیں ایک اور طریق بھی اختیار کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم
کمزور خدام کو دعاؤں کی تحریک کرتے رہتے ہیں۔یہ بھی اچھا ہے مگر میرے نزدیک انہیں کمزور خدام کی اصلاح
کے لئے ایک یہ طریق بھی اختیار کرنا چاہئے کہ چند جو شیلے خدام مل کر ان کے گھروں پر جائیں اور انہیں کہیں کہ آؤ
789
مل کر دعا کریں کہ ہم میں جو کمزور ہیں اللہ تعالیٰ ان کو اپنی اصلاح کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ
جو کمزور اس دعا میں ان کے ساتھ شامل ہو جائے گا وہ اپنی اصلاح کرنے کی کوشش کرے گا۔پس ہمیشہ کمزوروں
کے گھروں پر جاؤ اور ان کو کہو کہ آؤ ہمارے ساتھ مل کر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرو۔اس طرح آہستہ آہستہ خود
ان کو اپنا نفس نصیحت کرنا شروع کر دے گا۔پھر جب آپ لوگ انہی کمزور خدام سے کہیں گے کہ آؤ اب ہمارے
ساتھ مل کر دوسرے خدام کے گھروں پر چلو تاکہ ہم ان کے لئے بھی دعا کریں تو سب سے پہلے ان کو بھی اپنی اصلاح
کی طرف توجہ پیدا ہو گی اور اس طرح کام پہلے سے بہتر ہو جائے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جماعت احمدیہ کراچی
کے پانچ سواسی میں سے صرف چھیالیس خدام ایسے ہیں جنہوں نے تحریک جدید میں حصہ نہیں لیا ، باقی سب اس میں
حصہ لے رہے ہیں۔یہ بے شک ایک خوشی کی بات ہے لیکن خدمت سلسلہ کا کام ایسا ہے کہ چھیالیس کی نفی بھی
بہت بڑی لگتی ہے۔انہیں چاہئے تھا کہ ان کے اندر خدمت دین کا ایسا احساس ہو تاکہ ایک بھی نفی نہ ہوتی۔چھیالیس کی نفی بتاتی ہے کہ ابھی ہم نے جماعت کے بہت سے افراد کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلانی ہے۔اس
وقت ہماری جماعت دس لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔پانچ سو اسی خدام میں سے چھیالیس کا کمزور ہو نا بتاتا ہے کہ قریباً
دو سو میں سے ایک فرد ایسا ہے جو تحریک جدید میں حصہ نہیں لے رہا۔اب اگر دو سو چھیالیس سے ضرب دی جائے
تو بانوے سو بنتا ہے۔اس کے معنی یہ ہیں کہ ہماری جماعت میں نو ہزار دو سو آدمی ایسا ہے جو چندہ نہیں دے رہا اور
اگر وہ واقعہ میں اس طرف توجہ نہیں کر رہا تو یہ کتنی خطرناک بات ہے۔اگر یہ نو ہزار دو سو آدمی بھی حصہ لینے لگے
تو یورپ میں کئی بیوت تعمیر ہو جائیں اور کئی نئے مشن کھل جائیں مگر اس کا علاج بھی دعا ہی ہے۔یہ میں مان نہیں
سکتا کہ جماعت میں کوئی ایسا شخص بھی ہے جو تبلیغ کی ضرورت نہیں سمجھتا اور اگر وہ ضرورت کو سمجھتے ہوئے بھی
چندہ میں حصہ نہیں لیتا تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اس کے دل پر زنگ لگ گیا ہے اور دل کا زنگ دور کرنے کے لئے
بھی دعا کی ہی ضرورت ہے۔پس دعاؤں میں شامل کر کے کمزور خدام کی غیرت کو بھڑ کا یا جائے۔ہم نے دیکھا ہے“
بعض ایسے آدمی جو چندے دینے میں بڑے ست تھے ، جب انہیں سمجھایا گیا تو وہ بڑی بڑی قربانی کرنے والے بن
گئے۔ایک دوست جو اب بہت مخلص ہیں اور جنہیں اپنی پرانی بات کا ذکر بہت برا لگتا ہے اور کہتے ہیں کہ کس نے
آپ کے پاس غلط رپورٹ کر دی تھی۔ان کے متعلق شروع میں مجھے پتہ لگا کہ وہ سلسلہ کی طرف توجہ رکھتے ہیں۔اس پر میں نے مولوی شیر علی صاحب اور حافظ روشن علی صاحب کو ان کے پاس بھیجا۔انہوں نے سنایا کہ ہم نے ان
کو کہا کہ بیعت کر لیجئے۔وہ کہنے لگے بیعت تو میں کرلوں گا مگر با قاعدہ چندہ نہیں دوں گا۔میں نے کہا تھوڑا تھوڑا چندہ
ہی دینا شروع کر دیں۔پھر اللہ تعالیٰ چاہے گا تو آپ خود ہی بڑھا دیں گے چنانچہ انہوں نے تھوڑا تھوڑا چندہ دینا
شروع کر دیا مگر پھر اخلاص میں اتنے بڑھ گئے کہ انہوں نے بہت زیادہ قربانی شروع کر دی۔اب تو وہ پشنر ہیں اور
ان کا چندہ تھوڑا ہو گیا ہو گا مگر جب وہ ملازم تھے تو دو ہزار روپیہ با قاعدہ تحریک بدید کا چندہ دیتے تھے۔میں نے ایک
دفعہ حساب لگایا تو مجھے معلوم ہوا کہ چندہ دینے میں وہ میرے بعد دوسرے نمبر پر تھے حالانکہ چوہدری ظفر اللہ خان
790۔صاحب بھی بڑی قربانی کرنے والے ہیں۔تو شروع میں بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو تھوڑے سے چندہ پر کفائت کرتے ہیں لیکن چونکہ ان کے دل
میں احساس ہوتا ہے کہ ہم نے اسلام کی خدمت کرنی ہے اس لئے وہ اپنی قربانیوں میں بڑھتے چلے جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شروع میں صرف اتنا کہا تھا کہ سال میں ایک پیسہ دیا کرو مگر اب دیکھ لو
سال میں ایک پیسہ دینے والے اپنی ماہوار آمدنی پر فی رو پید ایک آنہ سے ڈیڑھ آنہ تک چندہ دیتے ہیں۔ایک پیسہ
کے حساب سے ہمار ا چندہ سولہ ہزار بنتا ہے لیکن چندہ چودہ پندرہ لاکھ روپیہ آتا ہے تو قربانی کی جو نسبت حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ابتدا میں تجویز فرمائی تھی، اس میں اب کئی گناہ ترقی ہو گئی ہے۔یہ تمام برکت عمل کی
ہے۔جب انسان عمل صالح کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے نیکیوں میں اور زیادہ قدم بڑھانے کی توفیق دیتا ہے۔قرآن
کریم میں اللہ تعالی فرماتا ہے۔والعمل الصالح يرفعه که عمل صالح انسان کو اونچا کر تا چلا جاتا ہے۔جب
انسان خدا تعالی کی راہ میں ایک قدم چلتا ہے تو دوسرا قدم اٹھانے کے لئے فرشتے اسے آپ دھکا دے دیتے ہیں۔حضرت معاویہ کے متعلق لکھا ہے کہ وہ ایک دفعہ صبح کی نماز کے لئے نہ اٹھ سکے اور ان کی نماز با جماعت رہ گئی۔اس کا انہیں اتنا صدمہ ہوا کہ وہ سارا دن روتے رہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فرشتوں سے کہا کہ میرے اس بندے
کو نماز رہ جانے کا بڑا افسوس ہوا ہے اسے سو نماز با جماعت کا ثواب دے دو۔دوسرے دن صبح کے وقت انہوں
نے کشفی حالت میں دیکھا کہ ایک شخص انہیں جگا رہا ہے۔وہ اسے دیکھ کر ڈر گئے کیونکہ وہ بادشاہ تھے اور باہر پہرہ لگا
ہوا تھا۔وہ حیران ہوئے کہ یہ شخص اندر کس طرح آگیا ہے۔اس نے ان کی حیرت کو دیکھ کر کہا کہ میں شیطان ہوں
اور تمہیں نماز کے لئے جگانے آیا ہوں۔وہ کہنے لگے کہ شیطان تو نماز سے روکا کرتا ہے تو مجھے نماز کے لئے کیوں
جگا رہا ہے۔اس نے کہا بات اصل میں یہ ہے کہ میرے روکنے کی اصل غرض تجھے نیکی اور ثواب سے محروم رکھنا
تھی، مگر تم اتنا روئے کہ خدا نے کہا کہ سو نماز با جماعت کا ثواب دے دیا جائے۔پس میں نے سمجھا کہ اب اسے
ثواب سے روکنے کا یہی طریق ہے کہ اسے نماز کے لئے جگا دیا جائے۔اس طرح کم از کم اسے ایک نماز کا ہی ثواب
ملے گا زیادہ ثواب نہ لے سکے گا۔تو جب کوئی شخص نیک کام کرتا ہے تو اس کا قدم آگے بڑھتا ہے۔اب خواہ
معاویہ کے پاس جبریل آتا اور کہتا کہ معاویہ اٹھو اور نماز پڑھو اور خواہ شیطان نے کہا بات ایک ہی ہو گئی مگر شیطان
کے کہنے سے رسول کریم میم کی وہ حدیث حل ہو گئی کہ میرا شیطان مسلمان ہو گیا ہے اور وہ جو بات بھی میرے
دل میں ڈالتا ہے نیک ہوتی ہے۔حضرت معاویہ کو بھی رسول کریم ملی یا وکیل کی نیابت میں یہ بات حاصل ہو گئی اور
شیطان نے انہیں نماز کے لئے جگا دیا۔اگر تم دعائیں کروگے اور دوسروں کو نیک تحریکیں کرو گے تو آہستہ آہستہ
تمہارے کمزور خدام میں بھی تغیر پیدا ہونا شروع ہو جائے گا۔پس کمزوروں کو اپنی اجتماعی دعاؤں میں شریک کرو
اور ان سے کہو کہ اب تحریک جدید کا نیا دور شروع ہے جس میں ماہوار آمد کا بیس فی صدی چندہ دینا ضروری ہو تا
ہے۔تم اگر میں فی صدی نہیں دے سکتے تو نصف فی صدی ہی دے دو۔فی رو پید ایک پیسہ ہی دے دو۔ہم تم سے
791
اسی قدر چندہ لے لینا غنیمت سمجھتے ہیں۔مگر ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ جس طرح پہلے لوگوں نے ایک آنہ سے مدد
شروع کی تھی اور پھر سینکڑوں روپیہ دینے لگ گئے۔اسی طرح تم بھی اپنی قربانیوں میں ترقی کرتے چلے جاؤ گے۔چنانچہ جب تحریک جدید کا آغاز ہوا تو پہلے سال میں نے نو سو تھیں روپیہ دیا۔اس کے بعد بڑھاتے بڑھاتے دسویں
سال میں نے دس ہزار روپیہ دیا جو اب تک برابر ہر سال دیتا آرہا ہوں مگر اب میں محسوس کرتا ہوں کہ دس ہزار
روپیہ بھی کم ہے۔شروع میں زمینوں کی جتنی آمد ہوتی تھی، وہ ساری خرچ ہو جاتی تھی مگر اب میں دیکھتا ہوں کہ
کام منظم ہو جانے کی وجہ سے آمد بڑھ گئی ہے اور مجھے احساس ہوتا ہے کہ اپنا چندہ بڑھانا چاہئے غرض جب بھی کوئی
انسان نیکی کی طرف اپنا قدم بڑھاتا ہے۔اللہ تعالیٰ اسے مزید قدم اٹھانے کی توفیق عطا فرما دیتا ہے۔یہ تحریک بائیں
سال سے جاری ہے اور اب تک دو لاکھ ستر ہزار روپیہ میں تحریک جدید میں دے چکا ہوں اسی طرح ایک مخلص
دوست نے ایک دفعہ مجھے بہت بڑا نذرانہ دے دیا۔میں نے سمجھا کہ اتنا بڑا نذرانہ مجھے اپنی ذات پر استعمال کرنے
کی بجائے سلسلہ کے لئے استعمال کرنا چاہئے۔چنانچہ میں نے وہ سارے کا سارا نذرانہ اسلام کی اشاعت کے لئے
دے دیا مگر اس کے باوجود میری نیت یہی ہے کہ میں اپنے چندے کو بڑھا دوں۔میں اب تک صرف اس لئے رکا رہا
کہ ولایت جانے کی وجہ سے مجھ پر قرض زیادہ ہو گیا تھا جس کا اتارنا ضروری تھا بلکہ اب جبکہ جماعت نے ہیمبرگ کی
بیت کے لئے چندہ جمع کرنے میں بستی دکھائی ہے، میں سوچ رہا ہوں کہ خدا تعالیٰ مجھے توفیق دے تو میں اکیلا ہی
اپنے خرچ پر مغربی ممالک میں ایک بیت بنوادوں تاکہ اسلام کا جھنڈا ہمیشہ بلند ہو تا رہے۔اب آخر میں میں دعا کر کے آپ لوگوں کو رخصت کرتا ہوں کیونکہ بیماری کی وجہ سے میں زیادہ نہیں بول
سکتا۔فرموده ۲۴ فروری ۱۹۵۷ء بمقام کراچی مطبوعہ اخبار الفضل ۱۲ مارچ ۱۹۵۷ء)