یارب ترے دیوانے

مشعل راہ (جلد اوّل)

یا رب ترے دیوانے
تعریف کے قابل ہیں یا رب تیرے دیوانے آباد ہوئے جن سے دُنیا کے ہیں ویرانے
کب پیٹ کے دھندوں سے مسلم کو بھلا فرصت ہے دین کی کیا حالت یہ اس کی بلا جانے
جو جاننے کی باتیں تھیں اُن کو بھلایا ہے جب پوچھیں سبب کیا ہے کہتے ہیں خدا جانے
سرمستی سے خالی ہے دل عشق سے عاری ہے بیکار گئے اُن کے سب ساغر و پیمانے
خاموشی سی طاری ہے مجلس کی فضاؤں پر فانوس ہی اندھا ہے یا اندھے ہیں پروانے
فرزانوں نے دنیا کے شہروں کو اُجاڑا ہے آباد کریں گے اب دیوانے
ہوتی نہ اگر روشن وہ شمع رخ انور کیوں جمع یہاں ہوتے سب دُنیا کے پروانے
ہے سماعت سعد آئی اسلام کی جنگوں کی
آغاز تو میں کردوں انجام خدا جانے
یہ ویرانے
***

آج 10 میں سے 10 باقی