مجلس خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے آخری روز حضور کا روح پرور خطاب
مشعل راہ (جلد اوّل)
مجلس خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے آخری روز حضور کا روح
پرور خطاب
مومنوں کے فرائض اور جماعت کی ذمہ داریاں
آپ کسی وقت بھی ہمت نہ ہاریں
یوں سمجھیں کہ خدمت اسلام کے لئے تکلیفیں اٹھانا اور مصیبتیں جھیلنا آ
کے لئے فخر کا موجب ہے
جو ذمہ داری تم پر ڈالی گئے ہے اس کو ادا کرنے میں اپنا تن من دھن۔ں اپناتن
کچھ لگا دو
مساجد کی تعمیر اور اہمیت
دیوانہ وار اپنے فرائض ادا کرو
بجز اپنے کام کے تمہیں اور کسی بات سے سروکار نہ ہو
794
۱۳ اکتوبر ۱۹۵۷ء کو سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ کے آخری روز حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے خدام سے روح
پرور خطاب فرمایا حضور کی یہ تقریر ابھی تک شائع نہیں ہو سکی۔اس تقریر کا جو خلاصه روزنامه افضل مورخه ۱۵
اکتوبر۱۹۵۷ء اور ۱۷ اکتوبر ۱۹۵۷ء کی اشاعتوں میں شائع ہوا ہے، وہ ذیل میں دیا جا رہا ہے۔تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے سورہ النزعات کی ابتدائی آیات تلاوت فرما ئیں اور پھر فرمایا
میں نے النزعات کی جو آیات ابھی پڑھی ہیں، ان میں مومنوں کے فرائض بیان کئے گئے ہیں یوں تو منہ سے ہر کوئی
اپنے آپ کو مومن کہتا ہے لیکن محض منہ سے اپنے آپ کو مومن کہنا کوئی مشکل نہیں۔کہنے کو تو مسیلمہ کذاب نے
بھی اپنے آپ کو نبی کہا تھا اسی طرح اسود عنسی نے بھی اپنے آپ کو نبی کہا تھا لیکن کجا ان لوگوں کا اپنے آپ کو نبی کہنا
اور کجا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ میں نبی ہوں، دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔جب ان لوگوں نے اپنے
آپ کو نبی کہا تو اتنی حرکت بھی پیدا نہیں ہوئی جتنی پانی میں کنکری ڈالنے سے ہوتی ہے لیکن جب رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے اپنی نبوت کا اعلان فرمایا اور نازعات والی قو میں آپ کے ساتھ شامل ہو گئیں تو یہ زمین ہل کر رہ
گئی۔پہلے بدر کی جنگ ہوئی پھر احد کی جنگ ہوئی پھر صلح حدیبیہ کا واقعہ پیش آیا بال آخر مکہ فتح ہوا اور درمیان میں
کئی اور جنگیں ہوئیں الغرض ایک تہلکہ سانچ گیا۔اس وقت یہ زمین ہلی ہی نہیں بلکہ ہلتی چلی گئی اور ایک طرح
سے کانپ اٹھی۔خطاب جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا۔یہ زمانہ بھی ایسا ہی زمانہ ہے خدا
جماعت احمدیہ کی ذمہ داری تعالٰی پھر اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کے سامان کر رہا ہے اور اس نے اسلام
کی خدمت احمدیوں کے سپرد کیا ہے۔یہ جو قرآن میں آتا ہے کہ جب بار امانت زمین و آسمان کے سپرد کی اگیا تو
انہوں نے بڑی گھبراہٹ کا اظہار کیا۔وہی امانت اس وقت آپ لوگوں کے سپرد کی گئی ہے۔جس طرح اس زمانے
میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے والا شخص بروز محمد کہلایا ہے اسی طرح صحابہ کے نقش قدم
پر چلنے والے یعنی آپ لوگ صحابہ کے بروز کہلائے ہیں۔آپ لوگوں پر جو بوجھ ڈالا گیا ہے بظا ہر حالات اس کو اٹھانا
آپ کی طاقت سے بالا ہے البتہ خدا کی مدد اور اس کی نصرت شامل حال ہو تو پھر اس بوجھ کو اٹھانا مشکل نہیں ہے تاہم
پھر اس بوجھ کے مقابلے میں آپ لوگوں کی ظاہری بساط کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ خطرہ آپ لوگوں کے ساتھ بھی ہے
کہ کہیں آپ لوگ تبلیغ اسلام کا بوجھ کچھ عرصہ اٹھانے کے بعد ہمت نہ ہار دیں اور اس کام کو چھوڑ بیٹھیں۔آج تو
آپ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی برکت سے کہتے ہیں کہ آج دنیا کے مختلف ممالک میں ہم تبلیغ کر رہے
ہیں اور مساجد تعمیر کرنے کی ہمیں توفیق مل رہی ہے لیکن اگر خدانخواستہ آپ ست ہو گئے اور آپ نے کہنا شروع
795
کر دیا کہ کیا ہم ہی یہ کام کرنے کے لئے رہ گئے ہیں تو یہ نہایت خطرناک بات ہوگی۔مساجد نہ بنانا اور گرجوں کو
بڑھنے دینا ایسی بڑی آفت ہے کہ جسے آپ لوگ برداشت نہیں کر سکتے۔ساری دنیا کے لوگ آپ پر ملامت کریں
گے۔مشرق و مغرب کے وہ لوگ جو آج یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالی احمدیوں پر اپنی رحمت نازل کرے کہ انہوں نے
ہمیں مساجد بنا کر دیں اور ہمیں اسلام کے نور سے منور کیا، پھر وہ کہیں گے خدا احمدیوں کو غارت کرے کہ انہوں
نے ہمیں روشنی تو دکھائی لیکن ایک دفعہ روشنی دکھانے کے بعد پھر اندھیرا کر دیا۔روشنی کے بعد اندھیرا اور بھی
زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔وہ کہیں گے احمدیوں نے ہمیں اور زیادہ مصیبت میں ڈال دیا ہے پس آپ لوگوں کے
لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ آپ کسی وقت بھی ہمت نہ ہاریں بلکہ اپنے منصب کو سمجھیں کہ خدا تعالٰی نے اس
زمانے میں آپ لوگوں کو اس کام کے لئے چنا ہے اور آپ کو ہی یہ کام سرانجام دینا ہے۔آپ لوگ اپنی ذمہ داری
کو سمجھیں۔دعاؤں میں لگے رہیں اور خواہ آپ کو کتنی بھی محنت کرنی پڑے اور کتنی بھی تکلیف اٹھانی پڑے آپ
اس سے جی نہ چرائیں بلکہ اس میں راحت محسوس کریں اور یوں سمجھیں کہ خدمت اسلام کے لئے تکلیفیں اٹھانا
اور مصیبتیں جھیلنا آپ کے لئے فخر کا موجب ہے۔اگر یہ بات آپ لوگوں نے اپنے اندر پیدا کر لی تو آپ کو قیامت
تک خدمت اسلام کی توفیق ملتی چلی جائے گی۔۔۔۔اس ضمن میں رسول کریم ملی وی کے صحابہ کرام کی مثال دیتے
ہوئے حضور نے ان کی بے مثال قربانیوں اور جاں نثاری و فداکاری کے نہایت ایمان افروز واقعات بیان فرمائے
ہیں اور بتایا کہ صحابہ کرام نے صہیب سے صہیب خطرہ کا دلیری سے مقابلہ کیا اور اس راہ میں انہیں جو دکھ بھی پہنچا
اور جو مصیبت بھی جھیلنی پڑی اسے انہوں نے ایک انعام سمجھا اور اس پر ہمیشہ فخر کیا۔کوئی دکھ ایسا نہ تھا جسے
انہوں نے دکھ سمجھا ہو کوئی مصیبت ایسی نہ تھی جسے انہوں نے مصیبت سمجھا ہو۔جتنی زیادہ مصیبتیں اور تکلیفیں
انہیں جھیلنی پڑتی تھیں، وہ اتنا ہی زیادہ یہ سمجھتے تھے کہ ان کا اعزاز بڑھ رہا ہے۔وہ ان مصائب میں بھی خوشی سے
بھولے نہیں سماتے تھے۔جب بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی خطرہ پیش آیا ، انہوں نے ہنسی خوشی اپنی
جانیں تک نچھاور کر دیں۔حضور نے خطاب جاری رکھتے ہوئے فرمایا۔پس آپ لوگوں کو بھی جب دین کی راہ میں مشکلات پیش آئیں
اور مصیبتیں جھیلنی پڑیں تو اس کا نتیجہ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ آپ لوگ ہمت ہار کر بیٹھ جائیں بلکہ اس کا نتیجہ یہ ہونا
چاہئے کہ آپ لوگ ان مشکلات اور مصائب کو خدا تعالٰی کا انعام سمجھتے ہوئے اور بھی زیادہ جوش اور اور بھی
زیادہ اخلاص کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں لگ جائیں۔والنزعات غرقا میں یہی بتایا گیا ہے کہ جب
مشکلات آتی ہیں تو مومن اپنے کام میں اور بھی زیادہ محو ہو جاتا ہے اور اس کے استغراق کا یہ عالم ہو تا ہے کہ اسے
دنیا و مافیہا کی کچھ خبر نہیں رہتی۔پس اپنے اندر اخلاص پیدا کرو۔سچائی کے جوش کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور جو ذمہ
داری تم پر ڈالی گئی ہے ، اس کو ادا کرنے میں اپنا تن من دھن سب کچھ لگا دو۔اگر تمہاری ان کوششوں اور
اخلاص کے نتیجہ میں کم سے کم ہم میں سے ہر ایک کو اسلام کا قریب آنے والا غلبہ دکھائی دینے لگ جائے تو پھر ہم
796
کس قدر اطمینان کا سانس لے سکتے ہیں کہ جو ذمہ داری ہم پر ڈالی گئی ہے ، اسے ہم نبھانے کے قابل ہو گئے ہیں اور
ہم اس وقت تک اسے نبھائے جائیں گے جب تک کہ یہ ذمہ داری با حسن وجوہ پوری نہ ہو جائے۔حضور نے خطاب کے آخر میں یورپ اور امریکہ اور دنیا کے دوسرے
بیوت کی تعمیر اور ان کی اہمیت علاقوں میں بیوت کی تعمیر اور اس کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔ابھی
تو ہم نے یورپ میں صرف تین بیوت ہی بنائی ہیں لیکن یورپ میں اسلام کو غالب کر دکھانے کے لئے یہ تین بیوت
کافی نہیں ہو سکتیں کہ ہم ان کی تعمیر کے بعد مطمین ہو کر بیٹھ جائیں۔میں یہ چاہتا ہوں کہ جلد سے جد یورپ کے بعض بڑے بڑے شہروں میں کچھ نہیں ، دس بیوت تو اور بن
جائیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ دس بیوت اور تعمیر کرنے کے بعد ہمارا کام پورا ہو جائیگا۔دس کے بعد ہمیں انہیں
پچاس کرنا ہو گا اور پچاس کے بعد پانچ ہزار اور اس طرح ان کی تعداد بڑھتی ہی جائے گی۔حضور نے پر جوش لہجے میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :۔تم ایسے آدمی کے ساتھ چل رہے ہو جسے خدا نے ساری دنیا میں بیوت بنانے کے لئے مقرر کیا ہے۔حضور نے فرمایا۔اگر ہم سر دست پچاس بیوت بھی بنا ئیں تو اس کے لئے ہمیں ایک کروڑ روپے کی ضرورت
ہو گی۔یہ بہت بڑی رقم ہے اور بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ ہم یہ رقم فراہم نہیں کر سکتے۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا
ہے کہ اگر کسی تکلیف کو بھی تکلیف نہ سمجھیں اور و النزعات غرقا کے تحت پورے جوش اور اخلاص کے
ساتھ کام کریں اور دن رات اسی میں، محور ہیں تو پھر اتنی رقم کا فراہم ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔اس طرح پانچ
سال میں اڑھائی ہزار بیوت بن سکتی ہیں۔اگر یورپ میں اڑھائی ہزار بیوت بن جائیں تو یورپ کے آخری
کناروں تک نعرہ ہائے تکبیر کی صدائیں بلند ہو سکتی ہیں اس طرح ایک بیت کی اذان دوسری بیت تک پہنچ جائے گی
اور بیک وقت سارا یورپ اللہ اکبر کی آوازوں سے گونج اٹھے گا۔جس دن ایسا ہو گیا، اس روز عیسائیت جان لے
گی کہ اسلام غالب آگیا۔تثلیث کا عقیدہ رکھنے والوں کا زور ٹوٹ جائے گا اور وہ اسلام کی بڑھتی ہوئی یلغار کے
آگے ہتھیار ڈال دیں گے۔یورپ کی طرح امریکہ میں بھی بیوت تعمیر ہوں گی اور وہاں کا گوشہ گوشہ بھی اللہ اکبر کی
آوازوں سے گونج اٹھے گا۔اس وقت عیسائیت کے دل کانپ جائیں گے اور وہ لوگ سمجھ لیں گے کہ اسلام کا نور
اب ساری دنیا میں پھیلے بغیر نہ رہے گا۔حضور نے فرمایا:۔پہلے سلطنت برطانیہ کے متعلق کہا جاتا تھا کہ اس پر سورج غروب نہیں ہو تا۔اب جماعت
احمد یہ بھی خدا کے فضل سے مشرق و مغرب کے دور دراز علاقوں میں پھیل رہی ہے اور اب اس کے متعلق بھی ہم
کہہ سکتے ہیں کہ جماعت احمدیہ پر سورج غروب نہیں ہو تا لیکن ہم یہی نہیں چاہتے کہ جماعت احمدیہ پر سورج
غروب نہ ہو بلکہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہماری اذان پر بھی سورج غروب نہ ہو۔دنیا کے ایک سرے سے لے کر
دوسرے سرے تک بیوت قائم ہوتی چلی جائیں اور ان سے اذان کی صدائیں بلند ہونے لگیں اور دنیا کے جس
797
حصہ پر بھی سورج طلوع ہو وہ یہی دیکھے کہ خدائے واحد کا نام بلند ہو رہا ہے۔حضور نے فرمایا ، میں چاہتا ہوں کہ دنیا
کے چپہ چپہ پر بیت بن جائے اور دنیا جس میں عرصہ دراز سے تثلیث کی پکار بلند ہو رہی ہے خدائے واحد کے نام
سے گونجنے لگے۔یہ جبھی ہو سکتا ہے کہ تم دعاؤں میں لگے رہو اور بچے جوش اور بچے اخلاص کے ساتھ دیوانہ وار
اپنے فرائض ادا کرو اور اس کام میں اتنے محو ہو جاؤ اور اس میں ایسا شغف پیدا کرو کہ بجز اپنے مفوضہ کام کے
تمہیں اور کسی بات سے سروکار نہ ہو۔تمہارے سامنے ایک ہی مقصد ہو اور اس کے حصول کے لئے سر دھڑ کی
بازی لگا دو۔اگر تم ایسا کر دکھاؤ تو پھر وہ دن دور نہیں ہے کہ جب عیسائیت اپنی صف پیٹنے پر مجبور ہو جائے گی اور
اس کے لئے اس کے سوا چارہ نہ رہے گا اور وہ دنیا میں اسلام کے غلبہ اور اس کی حکومت کو تسلیم کرلے۔(فرموده ۳ اکتوبر۱۹۵۷ء ، مطبوعہ الفضل ۱۵-۱۶ اکتوبر۱۹۵۷ء)