حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت کا مقصد
مشعل راہ (جلد اوّل)
حضرت مسیح موعود کی بعثت کا مقصد
اسلام
کی تبلیغ میں احمدی مبلغین کا کردار
افریقہ میں احمدی مبلغین کی کوششوں سے حیرت انگریز انقلاب اور
لارڈ ہنٹر کا اقرار
عیسائیت آخر شکست کھائے گی اور وہ دنیا سے مٹادی جائے گی
اپنی کوشش جد و جہد اور نیک نمونہ کے ذریعہ سے عیسائیت کو شکست د۔کی کوشش کریں
800
جماعت کے نوجوانوں کو یا درکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد عیسائیت کا استیصال ہے
اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عیسائیت کے فتنہ کے استیصال کے لئے اللہ تعالی کی
طرف سے مبعوث فرمایا گیا ہے اور ہماری جماعت کا بھی فرض ہے کہ وہ عیسائیت کو مٹانے کے لئے ہمیشہ کوشش
کرتی رہے۔آخر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو قیامت تک نہیں رہنا تھا لیکن عیسائیوں کا فتنہ ایک
لمبے عرصہ تک رہنا تھا۔پس جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے سپرد یہ کام کیا گیا تو در حقیقت یہ کام آپ
کی جماعت کے سپرد کیا گیا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام تو جب تک زندہ رہے عیسائیت کی تردید
فرماتے رہے لیکن اب یہ ہماری جماعت کا کام ہے کہ وہ عیسائیوں کے فتنہ کو دور کرے اور اس کام کو تکمیل تک
پہنچانے کی کوشش کرے۔میں دیکھتا ہوں کہ بعض نوجوان عیسائیوں سے ڈر کر ان کا تمدن اختیار کر لیتے ہیں اور پھر
اس پر بڑا فخر کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بڑا اچھا کام کیا ہے حالا نکہ جب وہ عیسائیت کی نقل کرتے ہیں تو
اپنے آپ پر لعنت کر رہے ہوتے ہیں اور اپنے منہ سے اپنے دین کو جھوٹا قرار دے رہے ہوتے ہیں۔ہماری
جماعت کے نوجوانوں کو ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی
کتابوں میں بارہا تحریر فرمایا ہے کہ مجھے خدا نے عیسائیت کے استیصال کے لئے معبوث فرمایا ہے اور یہ کام صرف
آپ کی ذات کے ساتھ مخصوص نہیں تھا بلکہ آپ کے سپرد اس عظیم الشان کام کے کرنے کے یہ معنے تھے کہ آپ
کے بعد آپ کی جماعت کا یہ فرض ہو گا کہ وہ اس کام کو سنبھالے اور عیسائیت کو مٹانے کی کوشش کرے۔چنانچہ
آپ لوگوں میں سے ہی کچھ نوجوان افریقہ گئے اور وہاں انہوں نے عیسائیت کے خلاف ایسی جد وجہد کی کہ یا تو ایک
زمانہ ایسا تھا جب یہ سمجھا جاتا تھا کہ سارا افریقہ عیسائی ہو جائے گا اور یا آج ہی ایک اخبار میں ایک انگریز خاتون کا
مضمون پڑھا جس میں اس نے لکھا ہے جماعت احمدیہ کے ذریعہ اسلام افریقہ میں بڑی سرعت سے پھیل رہا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ یہ جماعت جو پہلے پہل ٹانگانیکا میں پھیلنی شروع ہوئی تھی، اب مشرقی افریقہ کے اکثر علاقوں میں
پھیلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔(سنڈے ٹائمز لنڈن ۲۵ مئی ۱۹۵۸ء
اسلام کی یہ تبلیغ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے مبلغوں کی وجہ سے ہی ہو رہی ہے۔۲۷ء میں ہم نے وہاں
مشن قائم کئے تھے جن پر اب اکتیس سال کا عرصہ گذر رہا ہے۔اس عرصہ میں خدا تعالیٰ نے ہماری جماعت کی
801
کوششوں میں ایسی برکت ڈالی کہ اب خود انگریز نے تسلیم کیا ہے کہ چار سال کے عرصہ میں پہلے سے دس گنالوگ
مسلمان ہو چکے ہیں۔اگر ہمارے نوجوان یورپ اور افریقہ کے عیسائیوں میں تہلکہ مچاسکتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ
اگر یہاں کوشش کی جائے تو اس جگہ کے عیسائی بھی اسلام کے مقابلہ سے مایوس نہ ہو جائیں۔لارڈ ہیڈلے جو کسی زمانہ میں پنجاب کے گورنر بھی رہ چکے ہیں ، جب وہ واپس گئے تو افریقہ میں سے ہوتے
ہوئے لندن گئے۔وہاں پہنچ کر انہوں نے ایک تقریر کی جس میں کہا کہ میں افریقہ میں اتنا بڑا تغیر دیکھ کر آیا ہوں کہ
اب میں نہیں کہہ سکتا کہ مسلمان عیسائیت کا شکار ہیں یا عیسائی اسلام کا شکار ہیں۔ہمارے وہ مبلغ جنہوں نے ان
علاقوں میں کام کیا، کوئی بڑے تعلیم یافتہ نہیں تھے مگر جب وہ خدا تعالیٰ کا نام پھیلانے کے لئے نکل گئے تو خدا نے ان
کے کام میں برکت ڈالی اور اکیلے اکیلے آدمی نے بڑے بڑے علاقوں پر اثر پیدا کر لیا اور انہیں اسلام کی خوبیوں
کا قائل کر لیا مگر اب وہ لوگ اس بات کے منتظر ہیں کہ اور آدمی بھی آئیں جو ان علاقوں میں تبلیغ اسلام کا کام
سنبھالیں تاکہ اسلام سارے افریقہ میں پھیل جائے اور یہ کام ان نوجوانوں کا ہے جو ابھی وہاں نہیں گئے۔شروع
شروع میں تو ایسے نوجوان بھجوائے گئے تھے جنہیں عربی بھی اچھی طرح نہیں آتی تھی مگر رفتہ رفتہ انہوں نے اچھی
خاصی عربی سیکھ لی۔مولوی نذیر احمد صاحب جنہوں نے وہیں وفات پائی ہے ، نیر صاحب کے بعد بھجوائے گئے تھے
اور بی ایس سی فیل تھے اور عربی بہت کم جانتے تھے مگر پھر انہیں ایسی مشق ہو گئی کہ وہ عربی زبان میں گفتگو بھی کر لیتے
تھے اور بڑی بڑی کتابوں کا بھی مطالعہ کر لیتے تھے بلکہ آخر میں تو انہوں نے عربی کی اتنی کتابیں جمع کرلی تھیں کہ جو
اعتراض ہو تا اس کا جواب وہ فورا ان کتابوں سے نکال کر پیش کر دیتے۔وہاں مالکیوں کا زور ہے اور وہ لوگ ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھتے ہیں۔انہوں نے کتابوں میں سے نکال کر دکھا دیا
کہ امام مالک بھی یہی کہتے ہیں کہ نماز میں ہاتھ باندھنے چاہئیں جس پر وہ لوگ بڑے حیران ہوئے اور انہیں یہ بات
تسلیم کرنی پڑی کہ آپ کی بات درست ہے۔اب بھی وہاں سے خط آیا ہے کہ ہمارا ایک مبلغ جو مولوی فاضل ہے
اس سے وہاں کے مولویوں نے بحث کی۔وہاں کے علماء عربی خوب جانتے ہیں اور ہمارا یہ مبلغ زیادہ عربی نہیں جانتا
تھا مگر چونکہ دل میں ایمان تھا اس لئے مقابلہ کے لئے تیار ہو گیا اور فیصلہ یہ ہوا کہ عربی میں مباحثہ ہو چنانچہ عربی زبان
میں مباحثہ ہوا اور نتیجہ یہ ہوا کہ مخالف مولوی سب بھاگ گئے اور انہوں نے کہا کہ ہم احمدیوں سے بحث نہیں
کر سکتے۔یہ لوگ تو پاگل ہیں جنہیں ہر وقت مذہبی باتیں کرنے کا ہی جنون رہتا ہے۔تو یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ ہمیں کچھ آتا نہیں۔جب انسان خدا تعالیٰ کے دین کی تائید کے لئے کھڑا ہو جاتا
ہے اور وہ کسی قسم کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرتا تا اللہ تعالی خود اس کی مدد فرماتا ہے اور اس کی مشکلات کو دور
فرما دیتا ہے۔خواجہ کمال الدین صاحب کو ہی دیکھ لو۔انہیں نماز پڑھانی نہیں آتی تھی مگر رفتہ رفتہ انہوں نے ایسی
قابلیت پیدا کر لی کہ مشہور لیکچرار بن گئے۔مولوی محمد علی صاحب بھی گو ایم اے ایل ایل بی تھے اور کالج کے پروفیسر
تھے مگر عربی سے انہیں زیادہ مس نہ تھا لیکن رفتہ رفتہ انہوں نے ایسی ترقی کی کہ قرآن کی تفسیر لکھ ڈالی۔تو جب
802
انسان کو کسی کام کی دھت لگ جائے تو وہ اس میں ترقی حاصل کر لیتا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انہوں نے بعض
مولوی بھی اپنی مدد کے لئے رکھے ہوئے تھے مگر ان کی باتوں کو استعمال کرنے کے لئے بھی تو لیاقت کی ضرورت ہوتی
ہے ورنہ ہمارے ملک میں سینکڑوں مولوی پھرتے ہیں وہ کیوں کوئی تفسیر نہیں لکھ سکتے۔ڈاکٹر عبدالحکیم پٹیالوی نے
بھی اسی شوق کی وجہ سے ترقی کی اور اس نے قرآن کی تفسیر لکھ دی۔اس نے حضرت خلیفہ اول سے قرآن سیکھا
اور آپ کے درسوں میں شامل ہو تا رہا۔پھر خود بھی کتابوں کا مطالعہ کرتا رہا اور آخر اتنی ترقی کرلی کہ مفسر بن گیا۔پس جماعت کے سب دوستوں کو چاہئے کہ وہ اپنی کوشش اور جدوجہد اور نیک نمونہ کے ذریعہ سے عیسائیت کو
شکست دینے کی کوشش کریں۔یہ مت سمجھو کہ عیسائیت تو ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے ہم اس کو شکست دینے میں
کسی طرح کامیاب ہو سکتے ہیں۔آج ہی میں قرآن پڑھ رہا تھا کہ مجھے اس میں پیشگوئی نظر آئی کہ عیسائیت آخر
شکست کھائے گی اور وہ دنیا سے مٹادی جائے گی۔پس عیسائیت کی ظاہری ترقی کو دیکھ کر مت گھبراؤ اللہ
تعالی اسلام کی ترقی کے سامان پیدا فرمائے گا اور کفر کو شکست دے گا۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے اندر
ایمان پیدا کرو اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے کھڑے ہو جاؤ جس کے لئے خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا ہے"۔(فرمودہ 1 جولائی ۱۹۵۸ مطبوعہ اخبار الفضل ۲۵ جولائی ۱۹۵۸ء)
"
سینما بینی سے بچنے کی تلقین
چند دن ہوئے مجھے ملتان سے ایک دوست کا خط آیا کہ احمدی نوجوانوں میں سینمادیکھنے کا رواج پھر بڑھتا چلا
جاتا ہے۔اس لئے ضرورت ہے کہ اس کی روک تھام کی جائے۔مجھے اس پر تعجب آتا ہے کہ یہ نوجوان اتنے جاہل
کیوں ہو گئے کہ انہیں اپنی تاریخ کا بھی پتہ نہیں۔اگر وہ پڑھے لکھے ہوتے اور انہیں اپنی تاریخ سے ذرا بھی
واقفیت ہوتی تو انہیں معلوم ہو تاکہ بغداد بھی کانے بجانے سے تباہ ہوا ہے۔"
فرموده ۲۸ اگست ۱۹۵۸ء مطبوعہ اخبار الفضل ۱۴ستمبر ۱۶۱۹۵۸