خدام الاحمدیہ کے نام حضور انور کا روح پرور پیغام
مشعل راہ (جلد اوّل)
خدام الاحمدیہ کے نام حضور انور کا روح پرور پیغام
تبلیغ کیلئے دعائیں کروتا اللہ تعالیٰ احمدیت کو غیر معمولی ترقی عطا کرے
نظام خلافت سے اپنے آپ کو پورے اخلاص کے ساتھ وابستہ رکھو
تبلیغ اسلام کے متعلق حضور کا ایک تاریخی عبد
یہ عہد چار ہزار سال تک نو جوانوں سے لیتے چلے جائیں
804
مدام الاحمدیہ کے نام سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی روح
پرور پیغام
سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے مجلس خدام الاحمدیہ کے اٹھارویں سالانہ اجتماع کے موقعہ پر جو نہایت
ایمان افروز اور روح پرور پیغام دیا ، وہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔اس خصوصی پیغام میں وہ عہد بھی شامل ہے جو
حضور نے اس موقعہ پر خدام سے لیا اور جس میں حضور نے نسلا بعد نسل اسلام کے جھنڈے کو بلند کرنے اور نظام
خلافت کے استحکام کے لئے جد وجہد جاری رکھنے کی تلقین فرمائی ہے۔یہ تاریخی پیغام ۲۳ اکتوبر ۱۹۵۹ء کو خدام
الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے افتتاحی اجلاس میں محترم صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب نائب صدر مجلس خدام
الاحمدیہ نے پڑھ کر سنایا اور دوسرے روز حضور نے خود تشریف لا کر یہ پیغام پڑھا اور اس میں در
ر اس میں درج شدہ تاریخی
عهد دوباره خدام سے دو ہروایا۔(مرتب)
اعوذ بالله من الشيطن الرجيم
بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
خدام الاحمدیہ کے نوجوانوں کو میں اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ انسان دنیا میں پیدا بھی ہوتے ہیں
اور مرتے بھی ہیں لیکن تو میں اگر چاہیں تو وہ ہمیشہ کے لئے زندہ رہ سکتی ہیں پس تمہیں اپنی قومی حیات کے استحکام
کے لئے ہمیشہ کوشش کرنی چاہئے اور نسلا بعد نسل اسلام اور احمدیت کو پھیلانے کی جدوجہد کرتے چلے جانا چاہئے۔اگر مسیح موسوی کے پیرو آج ساری دنیا میں پھیل گئے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسیح محمدی جو اپنی تمام شان میں مسیح
موسوی سے افضل ہے ، اس کی جماعت ساری دنیا میں نہ پھیل جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو اس
مقصد کے لئے دعا بھی کی ہے اور فرمایا ہے۔پھیر دے میری طرف اے ساریاں جگ کی مہار
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس دعا اور خواہش کو پورا کرنے کے لئے جد و جہد کرنا آپ لوگوں میں تے
ہر ایک پر فرض ہے اور آپ لوگوں کو یہ جدو جہد ہمیشہ جاری رکھنی چاہئے یہاں تک کہ قیامت آجائے۔یہ نہیں
805
سمجھنا چاہئے کہ قیامت تک جد وجہد کرنا صرف ایک خیالی بات ہے بلکہ حقیقتاً یہ آپ لوگوں کا فرض ہے جو اللہ تعالیٰ
کی طرف سے آپ پر عائد کیا گیا ہے کہ قیامت تک آپ لوگ اسلام اور احمدیت کا جھنڈا بلند رکھیں یہاں تک کہ
دنیا میں اسلام اور احمدیت عیسائیت سے بہت زیادہ پھیل جائے اور تمام دنیا کی بادشاہتیں اسلام اور احمدیت کی تابع
ہو جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ مجھے ایک دفعہ عالم کشف میں وہ بادشاہ دکھائے بھی گئے جو
گھوڑوں پر سوار تھے اور جن میں سے بعض ہندوستان کے تھے ، بعض عرب کے بعض فارس کے بعض شام کے “
بعض روم کے اور بعض دوسرے ممالک کے اور مجھے بتایا گیا کہ یہ لوگ تیری تصدیق کریں گے اور تجھ پر ایمان
لائیں گے۔اگر اللہ تعالی چاہے اور ان پیشگوئیوں کے مطابق روس ، جرمنی امریکہ اور انگلستان کے بادشاہ یا
پریذیڈنٹ احمدی ہو جائیں تو خدا کے فضل سے ساری دنیا میں احمدیت پھیل جائے گی اور اسلام کے مقابلہ میں باقی
سارے مذاہب بے حقیقت ہو کر رہ جائیں گے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آج کل دنیا کے اکثر ممالک میں بادشاہتیں ختم ہو چکی ہیں مگر پریذیڈنٹ بھی
بادشاہوں کے ہی قائم مقام ہیں پس اگر مختلف ملکوں کے پریذیڈنٹ ہماری جماعت میں داخل ہو جائیں تو یہ پیشگوئی
پوری ہو جاتی ہے مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ متواتر اور مسلسل جد وجہد کی جائے اور تبلیغ اسلام کے کام کو
جاری رکھا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالی کی طرف سے نوح بھی قرار دیا گیا ہے اور حضرت نوح
کی عمر جیسا کہ قرآن کریم نے بتایا ہے ، ساڑھے نو سو سال تھی جو در حقیقت ان کے سلسلہ کی عمر تھی مگر حضرت مسیح
موعود علیہ السلام تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بروز تھے جو تمام نبیوں سے افضل تھے اور حضرت نوح سبھی
ان میں شامل تھے پس اگر نوح کو ساڑھے نو سو سال عمر ملی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بروزاور آپ کے
غلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تو ساڑھے نو ہزار سال عمر ملنی چاہئے اور اس عرصہ تک ہماری جماعت کو اپنی
تبلیغی کوششیں وسیع سے وسیع تر کرتے چلے جانا چاہئے۔میں اس موقعہ پر وکالت تبشیر کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ بیرونی مشنوں کی رپورٹیں باقاعدگی کے ساتھ شائع
کیا کرے تاکہ جماعت کو یہ پتہ لگتا رہے کہ یورپ اور امریکہ میں اسلام کے لئے کیا کیا کوششیں ہو رہی ہیں اور
نوجوانوں کے دلوں میں اسلام کے لئے زندگیاں وقف کرنے کا شوق پیدا ہو۔مگر جہاں یورپ اور امریکہ میں تبلیغ
اسلام ضروری ہے وہاں پاکستان اور ہندوستان میں اصلاح وارشاد کے کام کو وسیع کرنا بھی ہمارے لئے ضروری
ہے جس سے ہمیں کبھی غفلت اختیار نہیں کرنی چاہئے۔دنیا میں کوئی درخت سرسبز نہیں ہو سکتا جس کی جڑیں مضبوط نہ ہوں پس ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم
پاکستان اور ہندوستان میں بھی جماعت کو مضبوط کرنے کی کوششیں کریں۔قرآن کریم میں اللہ تعالی نے کلمہ طیبہ
کی مثال ایک ایسے درخت سے دی ہے جس کا نتنا مضبوط ہو اور اس کے نتیجہ میں اس کی شاخیں آسمان میں پھیلی
806
ہوئی ہوں۔یعنی ایک طرف تو کچے مذہب کے پیرو اپنی کثرت تعداد کے لحاظ سے ساری دنیا میں پھیل جائیں اور
دوسری طرف خدا تعالیٰ اس کے ماننے والوں کو اتنی برکت دے کہ آسمان تک اس کی شاخیں پہنچ جائیں یعنی ان کی
دعائیں کثرت کے ساتھ قبول ہونے لگیں اور ان پر آسمانی انوار اور برکات کا نزول ہو۔یہی فرعـهـا فـی
السماء کے معنے ہیں کہ جو شخص آسمان پر جائے گا وہ خدا تعالیٰ کے قریب ہو جائے گا اور چونکہ اللہ تعالی کا کوئی
جسمانی وجود نہیں اس لئے اس کے قریب ہونے کے یہی معنے ہو سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس کی دعائیں سنے گا۔حدیثوں میں بھی آتا ہے کہ مومن جب رات کو تہجد کے وقت دعائیں کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ ان دعاؤں کی قبولیت کے
لئے آسمان سے اتر آتا ہے۔پس ضروری ہے کہ تمام جماعت کے اندر ایسا اخلاص پیدا ہو کہ اس کی دعائیں خدا تعالی سننے لگ جائے۔احمدی جماعت کا کوئی حصہ ایسا نہ ہو جس کی دعائیں خدا تعالیٰ کثرت کے ساتھ قبول نہ کرے۔پس تبلیغ بھی کرو
اور دعائیں بھی کرو تا اللہ تعالٰی احمدیت کو غیر معمولی ترقی عطا کرے۔سکھوں کو دیکھو۔ان کا بانی نبی نہیں تھا مگر
پھر بھی وہ بڑے پھیل گئے اور اب بھی ان میں اتنا جوش ہے کہ ذرا ذراسی بات پر لڑنے مرنے کے لئے تیار رہتے
ہیں۔تمہارا بانی تو نبی تھا اور اپنی تمام شان میں مسیح موسوی سے بڑھ کر تھا۔پھر اگر مسیح موسوی کی امت تمام دنیا
میں پھیل گئی ہے تو مسیح محمد ی جو ان سے بڑے تھے ان کی جماعت کیوں ساری دنیا میں نہیں پھیل سکتی۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے متعلق یہ بھی فرمایا کہ
اک شجر ہوں جس کو داؤدی صفت کے پھل لگے
میں ہوا
راور اور
جالوت
ہے میرا شکار
اور جالوت اس شخص کو کہتے ہیں جو فسادی ہو اور امن عامہ کو برباد کرنے والا ہو۔پس اس کے یہ معنے ہیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ دنیا میں امن قائم فرمائے گا اور ہر قسم کے فتنہ و فساد اور شرارت
کا سد باب کر دے گا۔پس تبلیغ اسلام کو ہمیشہ جاری رکھو اور نظام خلافت سے اپنے آپ کو پورے اخلاص کے
ساتھ وابستہ رکھو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے الوصیت میں تحریر فرمایا ہے کہ " میں خدا کی ایک
مجسم قدرت ہوں اور میرے بعد بعض اور وجو د ہوں گے جو دوسری قدرت کا مظہر ہوں گے۔"
اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بھی لکھا ہے کہ
تمہارے لئے دوسری قدرت کا دیکھنا بھی ضروری ہے اور اس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی
ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہو گا۔"
سو تم قیامت تک خلافت کے ساتھ وابستہ رہو تاکہ قیامت تک خدا تعالیٰ کے تم پر بڑے بڑے فضل نازل
ہوں۔
237
حضرت مسیح ناصری سے آپ کا مسیح بہت بڑا تھا مگر عیسائیوں میں اب تک پوپ جو پطرس کا خلیفہ کہلاتا ہے
چلا آرہا ہے اور یورپ کی حکومتیں بھی اس سے ڈرتی ہیں۔نپولین جیسا بادشاہ ایک دفعہ پوپ کے سامنے گیا اور وہ
گاڑی میں بیٹھنے لگا تو اس وقت قاعدہ کے مطابق پوپ کو مقدم رکھنا ضروری تھا مگر نپولین نے یہ ہو شیاری کی کہ وہ
دو سری طرف سے اسی وقت اندر جا کر بیٹھ گیا جس وقت پوپ بیٹھا تھا اور اس طرح اس نے چاہا کہ وہ پوپ کے
برابر ہو جائے۔اگر عیسائیوں نے اپنی مردہ خلافت کو اب تک جاری رکھا ہوا ہے تو آپ لوگ اپنی زندہ خلافت کو
کیوں اب تک جاری نہیں رکھ سکتے۔بے شک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ لا تقوم الساعه الاعلى الاشرار الناس
یعنی قیامت ایسے لوگوں پر ہی آئے گی جو اشرار ہوں گے مگر آپ لوگوں کی ترقی چونکہ خدائی پیش گوئیوں کے ماتحت
ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو خدا تعالیٰ نے خیر الامم قرار دیا ہے اس لئے اگر آپ قیامت تک
بھی چلے جائیں گے تو خد اتعالیٰ آپ کو نیک ہی رکھے گا اور خیار میں ہی شامل فرمائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی فرماتے ہیں کہ
ہم ہوئے خیر اہم تجھ سے ہی اے خیر رسل
تیرے بڑھنے
ے قدم آگے بڑھایا ہم نے
مگر ضروری ہے کہ اس کے لئے دعائیں کی جائیں کہ خدا تعالٰی ہماری جماعت میں ہمیشہ صالح لوگ پیدا کرتا
رہے اور کبھی وہ زمانہ نہ آئے کہ ہماری جماعت صالحین سے خالی ہو یا صالحین کی ہماری جماعت میں قلت ہو بلکہ
ہمیشہ ہماری جماعت میں صالحین کی اکثریت ہو جن کی دعائیں کثرت سے قبول ہوتی ہیں اور جن کے ذریعہ خدا تعالیٰ
کا وجود اس دنیا میں بھی ظاہر ہو۔میں اس وقت تمام خدام سے تبلیغ اسلام کے متعلق ایک عہد لینا چاہتا ہوں۔تمام خدام کھڑے
ہو جائیں اور اس عہد کو دو ہرا ئیں۔اشهد ان لا اله إلا الله وحده لا شريكَ لَهُ وَاشْهَدَانَ مُحَمَّدًا عَبْدَهُ وَرَسُولَهُ
ہم اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ہم اسلام اور احمدیت کی اشاعت اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے اپنی زندگیوں کے
آخری لمحات تک کوشش کرتے چلے جائیں گے اور اس مقدس فریضہ کی تکمیل کے لئے
ہمیشہ اپنی زندگیاں خدا اور اس کے رسول لا کے لئے وقف رکھیں گے اور ہر بڑی سے
بڑی قربانی پیش کر کے قیامت تک اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے ہر ملک میں اونچار کھیں
گے۔ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ ہم نظام خلافت کی حفاظت اور اس کے استحکام
808
کے لئے آخری دم تک جدوجہد کرتے رہیں گے اور اپنی اولاد در اولاد کو ہمیشہ خلافت سے
وابستہ رہنے اور اس کی برکات سے مستفیض ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے تاکہ قیامت
تک خلافت احمدیہ محفوظ چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی
اشاعت ہوتی رہے اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے
اونچا لہرانے لگے۔اے خدا تو ہمیں اس عہد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرما۔اللهم امین
اللهم امين - اللهم امین
یہ عہد جو آپ لوگوں نے اس وقت کیا ہے متواتر چار صدیوں بلکہ چار ہزار سال تک
جماعت کے نوجوانوں سے لیتے چلے جائیں اور جب تمہاری نئی نسل تیار ہو جائے تو پھر اسے کہیں کہ وہ
اس عہد کو اپنے سامنے رکھے اور ہمیشہ اسے دہراتی چلی جائے اور وہ نسل یہ عہد اپنی تیسری نسل کے سپرد کر دے
اور اس طرح ہر نسل اپنی اگلی نسل کو تاکید کرتی چلی جائے۔اسی طرح بیرونی جماعتوں میں جو جلسے ہو اکریں ان میں
بھی مقامی جماعتیں خواہ خدام کی ہوں یا انصار کی یہی عہد دوہرایا کریں یہاں تک کہ دنیا میں احمدیت کا غلبہ
ہو جائے اور اسلام اتنا ترقی کرے کہ دنیا کے چپہ چپہ پر پھیل جائے۔مجھے بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے رویا میں دکھایا گیا تھا کہ خدا تعالیٰ کا نور ایک سفید پانی کی شکل میں دنیا میں پھیلنا
شروع ہوا ہے یہاں تک کہ پھیلتے پھیلتے وہ دنیا کے گوشے گوشے اور اس کے کونے کونے تک پہنچ گیا۔اس وقت
میں نے بڑے زور سے کہا کہ۔"احمدیوں کے دلوں پر اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہوتے ہوئے ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ انسان یہ نہیں کہے گا کہ
اے میرے رب! اے میرے رب ! تو نے مجھے کیوں پیا سا چھوڑ دیا بلکہ وہ یہ کہے گا کہ اے میرے رب! اے
میرے رب! تو نے مجھے سیراب کر دیا یہاں تک کہ تیرے فیضان کا پانی میرے دل کے کناروں سے اچھل کر بنے
لگا۔پس اللہ تعالیٰ پر توکل رکھو اور ہمیشہ دین کے پھیلانے کے لئے قربانیاں کرتے چلے جاؤ مگر
یا د رکھو کہ قومی ترقی میں سب سے بڑی روک یہ ہوتی ہے کہ بعض دفعہ افراد کے دلوں میں روپیہ کا لالچ پیدا ہو جاتا
ہے اور اس کے نتیجہ میں وہ طوعی قربانیوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔تمہارا فرض ہے ہے کہ تم ہمیشہ اللہ تعالیٰ پر
تو کل رکھو۔وہ تمہاری غیب سے مدد کرے گا اور تمہاری مشکلات کو دور کر دے گا بلکہ تمہارے لئے تو اللہ تعالیٰ
نے یہ سامان بھی کیا ہوا ہے کہ اس نے ایک انجمن بنادی ہے جو تمام مبلغین کو با قاعدہ خرچ دیتی ہے مگر گذشتہ زمانوں
میں جو مبلغین ہوا کرتے تھے ان کو کوئی تنخواہیں نہیں دیتا تھا۔بعض دفعہ ہندوستان میں ایران سے دو دو سو مبلغ “ یا
ہے مگر وہ سارے کے سارے اپنے اخراجات خود برداشت کرتے تھے اور کسی دوسرے سے ایک پیسہ بھی نہیں
لیتے تھے۔
809
پس اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت بجالاؤ اور لالچ اور حرص کے جذبات سے بالا تر رہتے ہوئے
ساری دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا بلند کرنے کی کوشش کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے "الوصیت " میں تحریر فرمایا ہے کہ
" مجھے اس بات کا غم نہیں کہ یہ اموال کیوں کر جمع ہوں گے اور ایسی جماعت کیونکر پیدا ہو گی جو ایمانداری
اور جوش سے یہ مردانہ کام دکھلائے بلکہ مجھے فکر ہے کہ ہمارے زمانہ کے بعد وہ لوگ جن کے سپرد ایسے مال کئے
جائیں وہ کثرت مال کو دیکھ کر ٹھو کر نہ کھائیں اور دنیا سے پیار نہ کریں۔سو میں دعا کر تا ہوں کہ ایسے امین ہمیشہ اس
سلسلہ کو ہاتھ آتے رہیں جو خدا کے لئے کام کریں۔"
پس لالچ اور حرص کو کبھی اپنے قریب بھی مت آنے دو اور ہمیشہ احمدیت کو پھیلانے کی جد وجہد کرتے رہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے " مصلح موعود" کے متعلق الہی بشارات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ
بشارت
دی
که
اک
بیٹا
ہے
تیرا
جو
ہو گا
دن
محبوب
میرا
کروں
گا
دور
اس
اندھیرا
دکھاؤں
گا
که
اک
کو
پھیرا
بشارت کیا
ہے
اک دل کی غذا
غذا دی
فَسُبحان
الَّذِي
أخرى
الأَعادِي
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں غیر معمولی تغیرات پیدا فرمائے گا جن کے نتیجہ میں ہماری جماعہ
اتنی ترقی کرے گی کہ ساری دنیا کے لوگ اس میں داخل ہونے شروع ہو جائیں گے۔اسی طرح اس شہادت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دشمنوں کو رسوا اور نا کام کرے گا اور
ہمیں کامیابی اور غلبہ عطا فرمائے گا۔اللہ تعالٰی آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور وہ اسلام کے غلبہ اور احمدیت کی ترقی
کے لئے آپ کو رات دن کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے یہاں تک کہ ساری دنیا میں احمدیت پھیل جائے اور کیا
عیسائی اور کیا یہودی اور کیا دوسرے مذاہب کے پیرو سب کے سب احمدی ہو جائیں لیکن جب تک وہ وقت نہیں
آتا، تمہیں کم از کم پاکستان اور ہندوستان میں تو اپنے آپ کو پھیلانے کی کوشش کرنی چاہئے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے کرشن او تار بھی قرار دیا گیا ہے۔آپ کا الہام ہے کہ
"
” ہے کرشن رو در گوپال تیری مہا گیتا میں لکھی گئی ہے۔"
پس اگر دنیا نہیں تو کم از کم ہندوستان کے ہندؤوں کو تو اسلام اور احمدیت میں داخل کرلو تا کہ اصلها
ثابت کی مثال تم پر صادق آجائے اور فَرْعُهَا فِي السَّمَاء بھی اس کے نتیجہ میں پیدا ہو جائے۔آج کل
ہندوستان میں خدا تعالیٰ کے فضل سے لوگوں کو احمدیت کی طرف بڑی رغبت پیدا ہو رہی ہے اور بڑے بڑے
810
مخالف بھی احمدیت کے لٹریچر سے متاثر ہو رہے ہیں اور زیادہ اثر ان پر ہماری تفسیر کی وجہ سے ہوا ہے۔اگر اللہ
تعالٰی اس کو بڑھا دے تو لاکھوں لوگ ہماری جماعت میں داخل ہو سکتے ہیں۔بے شک ہم میں کوئی طاقت نہیں لیکن
ہمارے خدا میں بہت بڑی طاقت ہے پس اس سے دعائیں کرو اور ہمیشہ اسلام کے جھنڈے کو دنیا کے تمام مذاہب
کے جھنڈوں سے بلند رکھنے کی کوشش کرو۔"
(الفضل ۲۸ اکتوبر ۱۹۵۹ء)