خدائی وعدوں پر یقین رکھو اور اس دن کو دور نہ سمجھو جب کہ ساری دنیا محمد رسول اللّٰہؐ کے جھنڈے تلے جمع ہوگی
مشعل راہ (جلد اوّل)
----
خدائی وعدوں پر یقین رکھو اور اس دن کو دور نہ سمجھو جب کہ ساری دنیا
محمد رسول اللہ کے جھنڈے تلے جمع ہوگی
سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ سے حضور کا خطاب
خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ تمہیں بڑھائے گا اور ترقی دے گا یا درکھو کہ خدا کا
وعدہ کبھی جھوٹا نہیں ہوتا
پھیر دے میری طرف اے سارباں جگ کی مہار
بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے
812
خدائی وعدوں پر یقین رکھو
اور اس دن کو دور نہ سمجھو جب کہ ساری دنیا محمد رسول
اللہ علیم ململ کے جھنڈے تلے جمع ہوگی
سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی خدام الاحمدیہ کے اٹھارویں سالانہ اجتماع کے موقع پر مورخہ ۲۳ اکتو بر کو بعد
نماز عصر اجتماع میں تشریف لائے تھے اور حضور نے کار میں بیٹھ کر مقام اجتماع کا چکر لگایا تھا۔مورخہ ۲۴ اکتوبر کو
جو نہی خدام کو علم ہوا کہ حضور آج بھی تشریف لا رہے ہیں تو وہ حضور کے دیدار سے مشرف ہونے کے لئے سراپا
انتظار بن گئے اور بے تابی کے ساتھ ان راستوں کی طرف دوڑنے لگے جہاں سے حضور کی کارنے گزرنا تھا لیکن
ان کی خوشی اور شادمانی کی انتہاء نہ رہی جب کہ حضور کی کار سٹیج کے قریب آکر رک گئی اور بالکل غیر متوقع طور پر
حضور اپنے خدام سے خطاب فرمانے کے لئے سٹیج پر رونق افروز ہوئے۔قریبا آٹھ ماہ کے طویل اور صبر آزما عرصہ
کے بعد یہ پہلا موقعہ تھا کہ حضور تقریر فرمانے کے لئے تشریف لائے۔حضور کی یہ تقریر جس میں حضور نے دوبارہ
خدام سے سے ان کا نیا عہد بھی دو ہروایا ایک گھنٹہ دس منٹ تک جاری رہی۔تقریر کے دوران حاضرین مجلس پر
رقت اور سوزو گداز کی ایک خاص کیفیت طاری رہی جس نے اختتامی دعا کے موقعہ پر بے اختیار آہ و بکا اور شیخ و
پکار کی صورت اختیار کرلی۔کوئی آنکھ نہ تھی جو آنسو نہ بہا رہی ہو اور کوئی دل نہ تھا جو در دوالحاح کے ساتھ اسلام
کی سربلندی کے لئے دعاؤں میں مصروف نہ ہو۔حضور نے اپنی تقریر میں اپناوہ پیغام بھی پڑھا جو ۲۳ اکتوبر کو محترم
صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب نے پڑھ کر سنایا تھا اور اس کی مزید تشریح کے طور پر چند دیگر زریں اور قیمتی
نصائح بھی ارشاد فرمائیں۔حضور کی ان نصائح کا ملخص جو الفضل میں شائع ہوا تھا، درج ذیل کیا جاتا ہے۔(مرتب)
حضور نے فرمایا۔خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ تمہیں بڑھائے گا ترقی دے گا اور تمہارے ذریعہ اسلام اور محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے نام کو بلند کرے گا۔یاد رکھو کہ خدا کا وعدہ کبھی جھوٹا نہیں ہو تا۔خواہ ساری دنیا اکٹھی ہو کر زور
لگائے پھر بھی خدا کی بات پوری ہوگی اور ضرور ہو گی۔پس خدائی وعدہ پر یقین رکھو اور اس دن کو دور نہ سمجھو جب
کہ ساری دنیا اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی لیکن اس کے لئے ضرورت
813
ہے اخلاص کی ضرورت ہے تقوی کی۔ایسا اخلاص اور ایسا تقوی جس کے بعد تمہاری ہر حرکت و سکون خدا کے
لئے ہو جائے۔اگر تم ایسا اخلاص اور ایسا تقوی پیدا کر لو گے تو تمہاری زبان تمہاری زبان نہیں بلکہ خدا کی زبان بن
جائے گی۔تمہارے ہاتھ تمہارے نہیں بلکہ خدا کے ہاتھ ہو جائیں گے۔اگر تم پر کوئی حملہ کرے گا تو تمہاری
بجائے خدا اس حملہ کا جواب دے گا اور جس کی طرف تم آنکھ اٹھاؤ گے خدا تم سے بھی پہلے اپنی آنکھ ادھر اٹھائے
گا۔پس اصل ضرورت یہ ہے کہ تم اپنے اندر اتنی تبدیلی پیدا کرو کہ تمہارا ہر قدم خدا تعالی کی منشاء کے ماتحت اور
اس کی متابعت میں اٹھے تب تمہارا ہر فعل خدا کا فعل بن جائے گا اور تم یہ محسوس کرو گے کہ اب تم خدا کی گود میں
ہو اور وہی ہر وقت تمہاری حفاظت کر رہا ہے۔حضور نے فرمایا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعا فرمائی ہے کہ
پھیر دے میری طرف اے ساریاں جگ کی مہار
جماعت کو بھی چاہئے کہ وہ یہ دعا کرتی رہے اور ساتھ ہی اس کے لئے کوشش اور جد وجہد کو بھی نسلا بعد نسل
تجاری رکھے۔دراصل قلوب میں تبدیلی پیدا کرنا اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہے۔اس لئے ہمیں اس سے یہ دعا
کرتے رہنا چاہئے کہ الہی ! دنیا کے دل اسلام اور احمدیت کی طرف پھیر دے۔جس طرح مسیح محمدی اپنی تمام شان
میں مسیح ناصری سے بڑھ کر تھے اسی طرح مسیح محمدی کی جماعت بھی ہر لحاظ سے مسیح ناصری کی جماعت سے بہت
زیادہ ترقی کرے۔حضور نے فرمایا :۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے کہ :۔”بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔"
تعبیر کی رو سے کپڑوں سے مراد جماعت بھی ہوتی ہے۔اس لئے الہام کا یہ بھی مطلب ہے کہ ایک وقت
آنے والا ہے جب کہ دنیا کے بادشاہ اور حکمران مسیح موعود کی جماعت سے بھی برکت حاصل کرنا اپنے آپ کے لئے
فخر کا موجب سمجھیں گے۔بے شک آج تمہاری کوئی اہمیت اور قدر نہیں لیکن اگر تم اپنے اخلاص کے مقام کو قائم
رکھو گے تو یہ الہام تمہارے ذریعہ سے ضرور پورا ہو تا رہے گا۔(انشاء اللہ ) اگر محمود غزنوی کو جو محض ایک
دنیوی بادشاہ تھا اللہ تعالیٰ کامیابی اور برکت دے سکتا ہے تو یقیناً محمود قادیانی جو تمہیں روحانی بادشاہت کی طرف
بلا تا ہے ، اس سے بہت زیادہ برکت والا ہے۔اس کے ذریعہ خدا تمہیں بھی بہت برکت دے گا اور پھر تمہارے
ذریعہ دوسروں کو بھی برکت دے گا اور تمہارے ذریعہ اللہ تعالی اسلام کا جھنڈا دنیا میں بلند رکھے گا۔دراصل
ساری برکت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی ہے۔اس سے مسیح موعود نے برکت لی اور پھر مسیح موعود کے
ریعہ ان کے متبعین نے بھی برکت پائی۔حضور نے فرمایا:۔
814
اس وقت دنیا میں عیسائیوں کے لاکھوں مبلغ کام کر رہے ہیں۔اس کے مقابلہ میں ہمارے مبلغوں کی تعداد
اتنی حقیر ہے کہ اسے ان کے ساتھ کوئی نسبت ہی نہیں۔ان حالات میں اگر ہمیں کامیابی ہو سکتی ہے تو محض اللہ
تعالٰی کے فضل سے اور دعاؤں کی برکت سے ہی ہو سکتی ہے۔پس دوستوں کو چاہئے کہ علاوہ کو شش اور توکل الی
اللہ کے دن رات دعاؤں میں لگے رہیں کہ الہی ہم تیرے کمزور اور حقیر بندے ہیں۔تو ہی ہماری کوشش میں
برکت دے تاکہ قیامت کے دن جب ہم اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہوں تو ہمیں شرمندگی اور خفت نہ اٹھانی پڑے
بلکہ ہمارا سر فخر کے ساتھ اونچا ہو۔"
(الفضل یکم نومبر ۱۹۵۹ء)