اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو
مشعل راہ (جلد اوّل)
اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ او
زیادہ سے زیادہ نو جوانوں کو خدمت دین کے لئے وقف کر دو
ہمیں اس وقت ہر
قسم کے واقفین کی ضروت ہے
تمہارے بعد بڑے بڑے فلاسفر پیدا ہوں گے علماء پیدا ہوں گے
صوفیاء پیدا ہوں گے بڑے بڑے بادشاہ آئیں گے مگر یا درکھو
خدا تعالیٰ نے جو شرف ہمیں عطا فرمایا ہے بعد میں آنے والوں کو وہ میسر نہیں آسکتا۔پس خدمت دین کے اس اہم موقعہ کو جو تمہیں صدیوں کے بعد حاصل ہوا
ہے ضائع مت کرو اور اپنے گھروں کو خدا تعالیٰ کی برکتوں سے بھر لو
816
اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو
” ہماری جماعت کے ہر بچے ہر نوجوان ہر عورت اور ہر مرد کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ ہمارے سپرد اللہ تعالیٰ نے
اپنی بادشاہت کو دنیا میں قائم کرنے کا جو اہم کام کیا ہے اس سے بڑھ کر دنیا کی اور کوئی امانت نہیں ہو سکتی۔ہم دیکھتے
ہیں کہ بعض لوگ اپنے گھروں کی حفاظت کرتے ہوئے مارے جاتے ہیں۔بعض لوگ بھیڑوں بکریوں کے گلے کی
حفاظت کرتے ہوئے مارے جاتے ہیں۔بعض لوگ گورنمنٹ کے خزانہ کے پہرہ دیتے ہوئے مارے جاتے ہیں
اور بعض لوگ فوجوں میں بھرتی ہو کر اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے مارے جاتے ہیں لیکن جو چیز اللہ تعالٰی نے
ہمارے سپرد کی ہے اس کے مقابلہ میں دنیا کی بادشاہتیں بھی کوئی حقیقت نہیں رکھتیں بلکہ ان کو اس سے اتنی بھی
نسبت نہیں جتنی ایک معمولی کنکر کو ہیرے سے ہو سکتی ہے۔پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اسلام اور
احمدیت کی اشاعت میں سرگرمی سے حصہ لو اس غرض کے لئے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو خدمت دین
کے لئے وقف کردو تاکہ ایک کے بعد دوسری نسل اور دوسری کے بعد تیسری نسل اس بوجھ کو اٹھاتی چلی
جائے اور قیامت تک اسلام کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچال را تار ہے۔اس عظیم الشان مقصد کی سرانجام
دہی کے لئے میں نے بیرونی ممالک کے لئے تحریک جدید اور اندرون ملک کے لئے صدرانجمن احمدیہ اور وقف
جدید کے ادارے قائم کئے ہوئے ہیں۔دوستوں کو ان اداروں کے ساتھ پورا پورا تعاون کرنا چاہئے اور
نوجوانوں کو سلسلہ کی خدمت کے لئے آگے آنے کی تحریک کرنی چاہئے۔ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں سادھو اور
بھکاری تک بھی اپنے ساتھی تلاش کر لیتے ہیں پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ اگر تم اس عظیم الشان کام کے لئے دو سروں کو
تحریک کرو تو تمہارا کوئی اثر نہ ہو۔اس وقت اسلام کی کشتی بھنور میں ہے اور اس کو سلامتی کے ساتھ کنارے تک
پہنچانا ہمارا کام ہے اگر ہم اس کی اہمیت کو سمجھیں اور دوسروں کو بھی سمجھانے کی کوشش کریں تو ہزاروں نوجوان
کے لئے آگے آسکتے ہیں۔ہمیں اس وقت ہر قسم کے واقفین کی ضرورت ہے۔ہمیں
گر یجو یوں کی بھی ضرورت ہے اور کم تعلیم والوں کی بھی ضرورت ہے تاکہ ہم ہر طبقہ تک اسلام کی آواز پہنچا
سکیں۔اگر تم اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھ لو گے تو یقیناً اس کشتی کو سلامتی کے ساتھ نکال کر لے جاؤ گے اور
اللہ تعالیٰ تمہیں ابدی حیات عطا فرمائے گا۔تمہارے بعد بڑے بڑے فلاسفر پیدا ہوں گے۔بڑے بڑے علماء پیدا
ہوں گے۔بڑے بڑے صوفیا پیدا ہونگے۔بڑے بڑے بادشاہ آئیں گے مگر یاد رکھو خدا تعالیٰ نے جو شرف ہمیں
عطا فرمایا ہے ، بعد میں آنے والوں کو وہ میسر نہیں سکتا جیسے عالم اسلام میں بڑے بڑے بادشاہ گزرے ہیں مگر ہو
مرتبہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک چھوٹے سے چھوٹے صحابی کو بھی ملا اود ان بادشاہوں کو نصیب نہیں
ہوا۔ان بادشاہوں اور نوجوانوں کو بے تک، نیوی دوست ملی مگر اصل چیز تو صحابہ ہی کے حصے میں آئی۔باقی لوگوں
خدمت دین
817
کو تو صرف چھلکا ہی ملا۔یہ تقسیم بالکل ویسی ہی تھی جیسے غزوہ حنین کے بعد جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے مکہ والوں میں اموال غنیمت تقسیم کئے تو ایک انصاری نوجوان نے بیوقوفی سے یہ فقرہ کہہ دیا کہ خون تو ہماری
تلواروں سے ٹپک رہا ہے اور مال مکہ والوں کو دے دیا گیا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع
پہنچی تو آپ نے تمام انصار کو جمع کیا اور فرمایا۔اے انصار مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم میں سے ایک نوجوان نے یہ کہا
ہے کہ خون تو ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے اور مال غنیمت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ والوں کو
دے دیا ہے انصار نہایت مخلص اور فدائی انسان تھے۔رسول کریم مالا مال لیلیوم کی یہ بات سن کر ان کی چیخیں نکل گئیں
اور انہوں نے کہا یا رسول اللہ ہم ایسا نہیں کہتے۔ہم میں سے ایک بیوقوف نوجوان نے غلطی سے یہ بات کہہ دی
ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے انصار اگر تم چاہتے تو تم یہ بھی کہہ سکتے تھے کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے فتح و کامرانی بخشی اور اسے عزت کے ساتھ اپنے وطن میں
واپس لایا مگر جب جنگ ختم ہو گئی اور مکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قبضہ میں آگیا تو مکہ والے تو بکریوں اور بھیڑوں
کے گلے ہانک کر اپنے گھروں میں لے گئے اور انصار خدا کے رسول کو اپنے گھر میں لے آئے۔اسی طرح بے شک
صحابہ کے بعد آنے والوں کو بڑی بڑی دولتیں ملیں۔حکومتوں پر انہیں قبضہ ملا مگر جو روحانی دولت صحابہ کے حصہ
میں آئی وہ بعد میں آنے والوں کو نہیں ملی۔پس خدمت دین کے اس اہم موقعہ کو جو تمہیں صدیوں کے بعد
نصیب ہوا ہے ، ضائع مت کرو اور اپنے گھروں کو خد اتعالیٰ کی برکتوں سے بھر لو۔میں نے اپنی خلافت کے ابتدائی ایام میں جب کام شروع کیا تھا تو میرے ساتھ صرف چند ہی نوجوان رہ گئے
تھے اور وہ لوگ جو اپنے آپ کو قابل اور ہو شیار سمجھتے تھے ، سب لاہور چلے گئے تھے اور ہمارے متعلق خیال کرتے
تھے کہ یہ کم علم اور نا تجربہ کار لوگ ہیں مگر اللہ تعالیٰ کی قدرت دیکھو کہ وہی لوگ جن کو وہ نا تجربہ کار سمجھتے تھے اللہ
تعالٰی نے انہی سے ایسا کام لیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔اس وقت میری عمر چھبیس سال تھی۔میاں بشیر احمد
صاحب کی عمر اکیس ساڑھے اکیس سال کی تھی۔اسی طرح ہمارے سارے آدمی ہیں اور تمہیں سال کے درمیان
تھے مگر ہم سب نے کوشش کی اور محنت سے کام کیا تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم نے جماعت کے کام کو سنبھال لیا۔اسی طرح اب بھی نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ سلسلہ کی خدمت کا تہیہ کرلیں اور دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی
تعلیم بھی حاصل کریں۔اگر کسی نے صرف بی۔اے یا ایم۔اے کر لیا اور دینی تعلیم سے کو را رہا تو ہمیں اس کی
دنیوی تعلیم کا کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔غیر مبائعین کے الگ ہونے کے بعد میرے ساتھ جتنے نو جوان رہ گئے تھے۔وہ
کالجوں میں بھی پڑھتے تھے مگر وقت نکال کر دینی تعلیم بھی حاصل کرتے تھے چنانچہ چوہدری فتح محمد صاحب سیال اور
صوفی غلام محمد صاحب اپنے پر ائیو یٹ اوقات میں دینی تعلیم بھی حاصل کرتے تھے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انہوں نے
ایم۔اے اور بی۔اے بھی کرلیا اور دینی تعلیم بھی مکمل کرلی۔میں سمجھتا ہوں اگر اب بھی ہم پوری طرح اس
طرف توجہ دیں تو چند سال کے بعد ہی ہمیں ایسے مخلص نوجوان ملنے شروع ہو جائیں گے جو انجمن اور تحریک کے
818
کاموں کو سنبھال سکیں گے۔پس سلسلہ کی ضروریات اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کرو اور
اپنے حوصلوں کو بلند کرو۔اگر انسان کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے ہی اپنے حوصلہ کو گرادے اور سمجھے کہ میں
کچھ نہیں کر سکتا تو یہ اس کی غلطی ہوتی ہے۔بے شک ایک انسان میں یہ طاقت نہیں کہ وہ دنیا کو ہلا سکے لیکن وہ
ہلانے کا ارادہ تو کر سکتا ہے اگر تم اپنے حوصلوں کو بلند کرو گے اور سستی اور غفلت کو چھوڑ کر اپنے اندر چستی پیدا
کرو گے تو تھوڑے عرصہ میں ہی تم میں سے کئی نوجوان ایسے نکلیں گے جو پہلوں کی جگہ لے سکیں گے۔میں نے
تحریک جدید میں نوجوانوں کو لگا کر دیکھا ہے وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت اچھا کام کر رہے ہیں بلکہ شروع میں جن
کے متعلق سمجھا تھا کہ ممکن ہے وہ اس کام کے اہل ثابت نہ ہو سکیں انہوں نے بھی جب محنت کی تو اپنے کام کو
سنبھال لیا اور اب وہ خوب کام کرتے ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ان کے اندر عزم تھا اور انہوں نے یہ فیصلہ کرلیا
تھا کہ وہ ہر ممکن کوشش کے ساتھ دین کی خدمت کریں گے۔آئندہ بھی ہماری جماعت کے نوجوانوں کو اپنی
زندگیاں وقف کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہئے کیونکہ ہمیں اب سلسلہ کی ضروریات کے لئے بہت سے نئے
آدمیوں کی ضرورت ہے اور یہ ضرورت روز بروز بڑھتی چلی جارہی ہے۔اس وقت ہمیں ایسے نوجوان
درکار ہیں جن کو ہم انگلستان امریکہ اور دوسرے یورپین ممالک میں بھیج سکیں۔اس طرح افریقہ وغیرہ کے لئے
ہمیں سینکڑوں آدمیوں کی ضرورت ہے۔اس کے بعد ان کی جگہ نئے آدمی بھیجنے اور انہیں واپس بلانے کے لئے
نہیں اور آدمیون کی ضرورت ہوگی اور یہ سلسلہ اسی طرح ترقی کرتا چلا جائے گا۔پس نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ
خدمت دین کے لئے آگے آئیں اور اپنے دوستوں اور ساتھیوں میں بھی وقف کی تحریک کو مضبوط کریں۔ہمارے کاموں نے بہر حال بڑھنا ہے لیکن انہیں تکمیل تک اسی صورت میں پہنچایا جاسکتا ہے جب زیادہ سے زیادہ
نوجوان خدمت دین کے لئے آگے آئیں۔ان نصائح کے ساتھ میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا
کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل سے ہمارے کاموں میں برکت ڈالے اور وہ بوجھ جسے ہمارے کمزور اور ناتواں کندھے
نہیں اٹھا سکتے ، اسے خود اٹھالے اور ہمیں اپنی موت تک اسلام اور احمدیت کی خدمت کی توفیق عطا کرتا چلا جائے۔ہم کمزور اور بے بس ہیں لیکن ہمارا خدا بڑا طاقتور ہے۔اس کے صرف کن کہنے کی دیر ہوتی ہے کہ زمین و آسمان
میں تغیرات پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔اس لئے آؤ ہم اللہ تعالیٰ سے ہی دعا کریں کہ وہ ہم پر اپنا فضل نازل
فرمائے۔ہمیں اپنی رضا اور محبت کی راہوں پر چلائے اور ہمارے مردوں اور عورتوں اور بچوں کو اس امر کی
توفیق بخشے کہ وہ دین کی خدمت کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانیوں سے کام لیں اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے
ر ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں منافقت سے بچائے۔ان کے ایمانوں کو مضبوط کرے۔ان کے دلوں میں اپنا سچا عشق پیدا
کرے اور انہیں دین کی بے لوث خدمت کی اس رنگ میں توفیق بخشے جس رنگ میں صحابہ کرام کو ملی اور اللہ
تعالی ان کی آئندہ نسلوں کو بھی دین کا سچا خادم اور اسلام کا بہادر سپاہی بنائے اور انہیں ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کی
توفیق عطا فرمائے۔آمین" ( تقریر سالانہ جلسه فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۶۰ء مطبوعہ اخبار الفضل ۶ جنوری ۱۹۶۱ء)