دیباچه
مسیحی انفاس
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دیباچه
از قلم محترم و محترم ملک سیف الرحمن صاحب مفتی سلسلہ عالیہ احمدیہ)
و سابق پرنسپل جامعه احمدیه ربوع
آخری زمانہ میں مذاہب عالم ایک موعود کے منتظر تھے۔ حضرت عیسی علیہ السّلام نے اپنے زمانہ میں موجود کے منتظر تھے۔ حضرت کی۔ دوبارہ آنے کی خبر دی تھی اور حضرت سید الانبیاء محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت میں سے
ایک ایسے وجود کی آمد آپکی کی پیش پیش گوئی گوئی کی تھی کہ جس نے نے صفاتِ مسیحیت و مہدویت مہدویت کا جامع کا جامع ہوتاتھ ہونا تھا۔ اسی
لئے آپ نے اسے عیسی ابن مریم اور مہدی کے نام سے سرفراز فرمایا۔ پیش گوئیوں کے مطابق اس
موعود کے دور میں اسلام کو تمام مذاہب پر دلائل و براہیم ہب پر دلائل و براہین اور زندہ نشانوں کے لحاظ سے غلبہ نصیب ہونا
تھا۔
اسلام کے اس غلبہ کا کسی مذہب یا کسی عقیدہ کو زیر کرنا مقصد نہیں تھا بلکہ ہر مذہب کو ایک ایسے
نقطہ وحدت پر جمع کرنا تھا جو ہر مذہب کی اصل غرض و غایت تھی تا خدا تعالیٰ کی توحید زمین پر بھی اسی طرح
قائم ہو جائے جس طرح آسمانوں پر قائم ہے اور اقوام عالم توحید باری تعالیٰ کے مرکزی نقطہ پر جمع ہو کر
قوم واحد بن جائے ۔ ایک ہی خدا ہو اور ایک ہی دین ۔ قیام توحید کے لئے سب سے بڑی اور اہم ہم وہ
ہے جس کا قرآن کریم نے ان الفاظ میں ذکر کیا ہے کہ
وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَنُ وَلَدًا لَقَدْ
جِئْتُمْ شَيْئًا إِذَا تَكَادُ السَّمَوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ
وَتَنشَقُ الْأَرْضُ وَتَخِرُ الْجِبَالُ هَذَا هُ أَن دَعَوْا لِلرَّحْمَنِ وَلَدًا
وَمَا يَنْبَغِي لِلرَّحْمَنِ أَن يَتَّخِذَ وَلَدًا إِن كُلُّ مَن فِي
السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَّا ءَاتِي الرَّحْمَنِ عَبْدًا سورة مريم
فرید
ترجمہ : اور یہ (لوگ) کہتے ہیں کہ (خدائے) رحمان نے بیٹا بنا لیا ہے۔ (تو کہہ
دے ) تم ایک بڑی سخت بات کہہ رہے ہو۔ قریب ہے کہ تمہاری بات سے
آسمان پھٹ کر گر جائیں اور زمین ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر
( زمین پر ) جاپڑیں ۔ اس لئے کہ ان لوگوں نے (خدائے) رحمان کا بیٹ قرار دیا ہے
اور خدائے رحمان کی شان کے یہ بالکل خلاف ہے کہ وہ کوئی بیٹا بنائے۔ کیونکہ
ہر ایک جو آسمانوں اور زمین میں ہے وہ (خدائے) رحمان کے حضور غلام کی صورت
میں حاضر ہونے والا ہے۔
پس ایسی قوم جو ان عقائد کی حامل ہے اس کو خدائے واحد دیگانہ کی طرف بلانے کے لئے اور خدائے
رحمان کی طرف بیٹا منسوب کرنے وغیرہ عقائد کے رڈ کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس موعود کی علامات میں سے ایک علامت یکسر الصلیب " بیان فرمائی کہ اسے اس صلیب کو توڑنا
ہے جس پر ایسے عقائد کی بنیاد ہے۔
مخبر صادق حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و سلم کی پیش گوئیوں کے مطابق ملک ہند کے صوبہ
مشرقی پنجاب کے ایک قصبہ قادیان سے ایک شخص مرزا غلام احمد قادیانی نے یہ اعلان کیا کہ
أقولُ وَلَا أَخْشَى فَإِنِّي مَسِيحُه
وَلَوْ عِنْدَ هَذَا الْقَوْلِ بِالسَّيْفِ انْحَرْ
میں ببانگ دہل یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں ( خدا تعالیٰ کی طرف سے ) مسیح ہوں اور مجھے کسی قسم کا
خوف نہیں خواہ اس اعلان کی وجہ سے میں تلوار کے ساتھ ذبح کیا جاوں۔ نیز آپ نے کسر صلیب
کے لئے ان الفاظ میں اپنے عزم کا اظہار کیا کہ ان الفاظ
وَوَاللَّهِ إِنِّي أَكْسِرَنَ صَلِيبَكُمْ
وَلَوْ مُرْقَتْ فَتَرَاتُ حِسْمِي وَأَكْسَر
خدا کی قسم ! میں تمہاری صلیب کو توڑ کے رہوں گا خواہ مجھے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے اور میرے
جسم کو ذروں میں پیس دیا جائے۔
آپ نے تحریر و تقریر کے ذریعہ عیسائیت کے مروجہ عقائد کا قرآن کریم، احادیث نبویہ ، بائبل،
انا جیل، تاریخ ، طب، منطق اور معقولی دلائل سے رو پیش کیا اور اپنے ان دلائل پر قوانین قدرت کو بھی
گواہ ٹھہرایا اور ان براہین کو خدا تعالیٰ نے تائیدی نشانوں کے ذریعہ غلبہ عطا کیا۔ اس طرح توحید کے
قرآنی تصور کے سامنے عیسائیوں کے مروجہ عقائد بالکل بے حقیقت و بے حیثیت ہو گئے۔
اپنے ان عقائد کے دفاع کے لئے مسیحی مناروں نے بہت زور لگایا اور ہر حربہ آزمایا کہ کسی طرح وہ
اس ٹوٹتی ہوئی صلیب کو سہارے سہارا دے کی سکیں تقدیر مگر تقدیر الہی ان کا کا ساتھ نہ نہ دینے دینے پر پر مامور تھی۔ پادریوں کی
مسلسل ناکامی سے کون آگاہ نہیں۔ یہاں صرف ایک بڑے پادری بشپ جارج ایلفر ڈیفرائے
ز
(۱۸۵۴، ۱۹۱۹ ) کی ہزیمت کا ذکر کافی ہے جو ایک مورخ حافظ نور محمد نقشبندی چشتی مالک اصبح المطابع
دہلی نے اپنے شائع کردہ قرآن کے دیباچہ میں صفحہ ۳۰ پر یوں بیان کیا۔ کہ
"
اسی زمانہ میں پادری لیفرائے پادریوں کی ایک بہت بڑی جماعت لے کر
اور حلف اٹھا کر ولایت سے چلا کہ تھوڑے عرصہ میں تمام ہندوستان کو عیسائی بنالوں
گا۔ ولایت کے انگریزوں سے روپیہ کی بہت بڑی مدد اور آئندہ کی مدد کے مسلسل
حضرت
وعدوں کا اقرار لے کر ہندوستان میں داخل ہو کر بڑا تلاطم برپا کیا۔
عیسی کے آسمان پر جسم خاکی زندہ موجود ہونے اور دوسرے انبیاء کے زمین میں
مدفون ہونے کا حملہ عوام کے لئے اس کے خیال میں کارگر ہوا تب مولوی غلام احمد
قادیانی کھڑے ہو گئے اور اس کی جماعت سے کہا کہ عیسیٰ جس کا تم نام لیتے ہو
دوسرے انسانوں کی طرح سے فوت ہو کر دفن ہو چکے ہیں اور جس عیسی کے آنے کی
خبر ہے وہ میں ہوں پس اگر تم سعادت مند ہو تو مجھ کو قبول کر لو۔ اس ترکیب سے اس
نے لیفٹرائے کو اتنا تنگ کیا کہ اس کو پیچھا چھڑانا مشکل ہو گیا اور اس ترکیب سے اس
نے ہندوستان سے لے کر ولایت تک کے پادریوں کو شکست دے
دی۔
९९
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے دلائل میں کتنا وزن ہے، صحف سابقہ اور کتاب اللہ
قرآن کریم نے آپ کی کیا تائید کی، تاریخ آپ کی کس قدر مؤید ہے ، نظائر و قوامین قدرت نے آپ کی نصرت
کے لئے کیا سامان مہیا کئے، نور عقل نے آپ کے براہین کو کس طرح تابناک بنایا اور سب سے بڑھ کر یہ
کہ تازہ نشانوں کے ساتھ خدا تعالیٰ کسی شان کے ساتھ آپ کا معین و مدد گار ہوا، یہ سب آپ آئندہ
صفحات میں ملاحظہ فرمائیں گے ۔ انشاء اللہ ۔ لیکن اہل علم اور صاحب فکر و تدبیر اصحاب نے آپ کے اس
عظیم الشان کام کا جو جائزہ لیا اس کی ایک دو نظیریں پیش کی جاتی ہیں تاکہ معلوم ہو جائے کہ آپ نے
اپنے مفوضہ کام کو کسی عظمت اور شوکت کے ساتھ پورا فرمایا۔
بر صغیر پاک و ہند کے ایک ممتاز ادیب اور مشہور مذہبی و قومی رہنما مولانا ابوالکلام آزاد نے حضرت
مسیح موعود علیہ السّلام کے اس جہاد کا ان حقیقت افروز الفاظ میں ذکر کیا کہ :
وہ وقت ہرگز لوح قلب سے نسيا منسياً نہیں ہو سکتا جب کہ اسلام مخالفین کی
ح
b
یورشوں میں گھر چکا تھا اور مسلمان جو حافظ حقیقی کی طرف سے اسباب و وسائط میں حفاظت کا
واسطہ ہو کر اس کی حفاظت پر مامور تھے اپنے قصوروں کی پاداش میں پڑے سسک رہے تھے
اور اسلام کے لئے کچھ نہ کرتے تھے نہ کر سکتے تھے ۔ ایک طرف حملوں کی امتداد کی یہ حالت
تھی کہ ساری مسیحی دنیا اسلام کی شمع عرفانی کو سر راہِ منزل مزاحمت سمجھ کے مٹا دینا چاہتی تھی اور
عقل و دولت کی زبر دست طاقتیں اس حملہ آور کی پشت گری کے لئے ٹوٹی پڑتی تھیں اور
دوسری طرف ضعف مدافعت کا یہ عالم تھا کہ توپوں کے مقابل پر تیر بھی نہ تھے اور حملہ اور
مدافعت کا قطعی وجود ہی نہ تھا کہ مسلمانوں کی طرف سے وہ مدافعت شروع ہوئی جس کا
ایک حصہ مرزا صاحب کو حاصل ہوا ۔ اس مدافعت نے نہ صرف عیسائیت کے اس
ابتدائی اثر کے پر نچے اڑائے جو سلطنت کے سایہ میں ہونے کی وجہ سے حقیقت
میں اس کی جان تھا اور ہزاروں لاکھوں مسلمان اس کے اس زیادہ خطر ناک اور
مستحق کامیابی کامیابی حم حملہ کی زد سے بچ گئے بلکہ خود عیسائیت کا دھواں طلسم ہو کر
اڑنے لگا۔ غرض مرزا صاحب کی یہ خدمت آنیوالی نسلوں کو گر انبار احسان
رکھے گی کہ انہوں نے قلمی جہاد کرنے والوں کی پہلی صف میں شامل ہو کر
اسلام کی طرف سے فرض مدافعت ادا کیا اور ایسا لٹریچر یاد گار چھوڑا جو اس وقت
تک کہ مسلمانوں کی رگوں میں زندہ خون رہے اور حمایت اسلام کا جذبہ ان
کے شعار قومی کا عنوان نظر آئے قائم رہے گا۔ "
اخبار ” وکیل " امرتسر ۔ مئی ۱۹۰۸۔ بحوالہ بدر قادیان ۱۸ جون ۹۱۰۸
بر صغیر کے ایک اور نامور ادیب اور محقق مرزا حیرت دہلوی نے اخبار ”کر زن گزٹ " یکم جون
۱۹۰۸ء میں لکھا۔
"
مرحوم کی وہ اعلی خدمات جو اس نے آریوں اور عیسائیوں کے مقابلہ میں اسلام کی کی ہیں وہ واقعی
بہت ہی تعریف کی مستحق ہیں۔ اس نے مناظرہ کا بالکل رنگ ہی بدل دیا اور جدید لٹریچر کی بنیاد
ہندوستان میں قائم کر دی۔ نہ بحیثیت ایک مسلمان ہونے کے بلکہ ایک محقق ہونے کے ہم نہ
اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ کسی بڑے سے بڑے آریہ اور بڑے سے بڑے پادری کو یہ
مجال نہ تھی کہ وہ مرحوم کے مقابلہ میں زبان کھول سکتا۔ جو بے نظیر کتابیں آریوں اور
می
عیسائیوں کے مذاہب کی رد میں لکھتی ہیں اور جیسے دندان شکن جواب مخالفین اسلام کو دیئے
کو
گئے آج تک معقولیت سے ان کا جواب الجواب ہم نے تو نہیں دیکھا۔
اس کے قلم
میں اس قدر قوت تھی کہ آج سارے پنجاب بلکہ سارے ہند میں اس قوت کا کوئی لکھنے والا
نہیں۔ "
کتاب زیر نظر میں عزیزم محترم ہادی علی چوہدری مبلغ سلسلہ عالیہ احمدیہ نے حضرت مرزاغلام احمد
قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے "کسر صلیب" کے سلسلہ میں بیان فرمودہ دلائل کو
مختلف ابواب کے تحت جمع کر دیا ہے تا کہ ایک قاری کو وہ تمام دلائل یکجائی صورت میں میتر آجائیں اور
اس کے لئے عیسائیت کے مروجہ عقائد کو ہر زاویہ نگاہ سے دیکھنے اور پرکھنے میں آسانی ہو۔ اس لحاظ
سے عزیزم محترم ہمارے دلی شکریہ کے مستحق ہیں اور انہیں اس محنت کی داد دینی پڑتی ہے کہ انہوں
نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کا مطالعہ کر کے ابطال عیسائیت پر مواد جمع کر دیا ہے اور
بڑی دیدہ ریزی سے اور احتیاط سے ان روحانی خزائن سے یہ لعل و جواہر چن کر اکٹھے کئے اور پھر انہیں
زیور اشاعت سے مزین کیا ۔ اب لعل و جواہر کا یہ خوبصورت، دیدہ زیب اور انمول مجموعه «مسیحی
انفاس " کی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مسیح موعود علیہ السّلام کے ذریعہ جاری
ہونے والے اس چشمہ سے سیراب اور فیضیاب ہونے کی توفیق بخشے۔ آمین
والسلام
خاکسار
ملک سیف الرحمان