مکاشفہ کی شہادت
مسیحی انفاس
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکاشفہ کی شہادت
اس نے مجھے اس بات پر اطلاع دی ہے کہ در حقیقت یسوع
مسیح خدا کے نہایت پیارے اور نیک بندوں میں سے ہے ۔ اور
ان میں سے ہے جو خدا کے برگزیدہ لوگ ہیں۔ اور ان میں سے
ہے جن کو خدا اپنے ہاتھ سے صاف کرتا۔ اور اپنے نور کے سایہ
کے نیچے رکھتا ہے۔ لیکن جیسا کہ گمان کیا گیا ہے خدا نہیں
ہے۔ ہاں خدا سے واصل ہے اور ان کاملوں میں سے ہے جو
تھوڑے ہیں۔
اور خدا کی عجیب باتوں میں سے جو مجھے ملی ہیں ایک یہ بھی ہے
جو میں نے عین بیداری میں جو کشفی بیداری کہلاتی ہے ۔ یسوع
مسیح سے کئی دفعہ ملاقات کی ہے۔ اور اس سے باتیں کر کے اس
کے دعوے اور تعلیم کا حال دریافت کیا ہے ۔ یہ ایک بڑی بات
ہے۔ جو توجہ کے لائق ہے۔ کہ حضرت یسوع مسیح ان چند عقائد
سے جو کفارہ اور تثلیث اور ابنیت ہے ایسے متنفر پائے جاتے
ہیں
کہ گویا ایک بھاری افتراء ان پر کیا گیا ہے ۔ وہ یہی ہے۔ یہ
مکاشفہ کی شہادت بے دلیل نہیں ہے ۔ بلکہ میں یقین رکھتا
ہوں کہ اگر کوئی طالب حق نیت کی صفائی سے ایک مدت تک
میرے پاس رہے۔ اور وہ حضرت مسیح کو کشفی حالت میں دیکھنا
چاہے تو میری توجہ اور دعا کی برکت سے وہ ان کو دیکھ سکتا
ہے۔ ان سے باتیں بھی کر سکتا ہے اور ان کی نسبت ان سے
گواہی بھی لے سکتا ہے۔ کیونکہ میں وہ شخص ہوں جس کی روح
میں بروز کے طور پر یسوع مسیح کی روح سکونت رکھتی ہے۔
تحفہ قیصریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۲۷۲، ۲۷۳