باب اوّل : کسر صلیب
مسیحی انفاس
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
باب اوّل
کسر صلیب
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ
عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ، وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ ) سورة الصف
یہ مقام دارالحرب ہے پادریوں کے مقابلے میں۔ اس
لئے ہم کو چاہئے کہ ہر گز بیکار نہ بیٹھیں۔ مگر یاد رکھو کہ ہماری
حرب ان کے ہمرنگ ہے۔ جس قسم کے ہتھیار لے کر
میدان میں وہ آئے ہیں اسی طرز کے ہتھیار ہم کو لے کر نکلنا
چاہئے۔ اور وہ ہتھیار ہے قلم ۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے
اس عاجز کا نام سلطان القلم رکھا۔ اور میرے قلم کو
ذوالفقار علی فرمایا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۲ مورخه ۱۷ جون ۱۹۰۱ صفحه ۲
تذکرہ - صفحہ ۷۳ حاشیہ
♡
سنت اللہ کے موافق یہ عاجز صلیبی شوکت توڑنے کے لئے مامور ہے یعنی خدا تعالیٰ کی طرف
سے اس خدمت پر مقرر کیا گیا ہے جو کچھ عیسائی پادریوں نے کفارہ اور تثلیث کے باطل مسائل کو نے اور
دنیا میں پھیلایا ہے اور خدائے واحد لا شریک کی کسر شان کی ہے۔ یہ تمام فتنہ سچے دلائل اور روشن
براہین اور پاک نشانوں کے ذریعہ سے فرو کیا جائے ۔ اس بات کی کس کو خبر نہیں کہ دنیا میں اس
زمانہ میں ایک ہی فتنہ ہے جو کمال کو پہنچ گیا ہے اور الہی تعلیم کا سخت مخالف ہے یعنی کفارہ اور
تثلیث کی تعلیم جس کو صلیبی فتنہ کے نام سے موسوم کرنا چاہئے کیونکہ کفارہ اور تثلیث کی تمام
اغراض صلیب سے وابستہ ہیں۔ سو خداتعالی نے اسمان پر سے دیکھا کہ یہ فتنہ بہت بڑھ گیا ہے اور
یہ زمانہ اس فتنہ کے تموج اور طوفان کا زمانہ ہے۔ پس خدا نے اپنے وعدہ کے موافق چاہا کہ اس
صلیبی فتنہ کو پارہ پارہ کرے۔ اور اس نے ابتدا سے اپنے نبی مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ
خبر دی تھی کہ جس شخص کی ہمت اور دع اور قوت بیان اور تاثیر کلام اور انفاس کافرکش سے یہ
فتنہ فرد ہو گا۔ اس کا نام اس وقت عیسیٰ اور مسیح موعود ہو گا۔
یوند
انجام آتھم۔ روحانی خزائن جلدا اصفحه ۴۶
اس عاجز کو مسیح کی فطرت سے ایک خاص مشابہت ہے اور اس فطرتی مشابہت کی وجہ
سے مسیح کے نام پر یہ عاجز بھیجا گیا تا صلیبی اعتقاد کو پاش پاش کر دیا جائے۔ سو میں صلیب کے
توڑنے کے لئے بھیجا گیا ہوں۔ میں آسمان سے اترا ہوں ان پاک فرشتوں کے ساتھ جو ہوں۔ میں سے اترا ہوں فرد
میرے دائیں بائیں تھے۔ جن کو میرا خدا جو میرے ساتھ ہے میرے کام کو پورا کرنے کے لئے ہر
ایک مستعد دل میں داخل کرے گا بلکہ کر رہا ہے اور اگر میں چپ بھی رہوں اور میری قلم لکھنے
سے رکی بھی رہے تب بھی وہ فرشتے جو میرے ساتھ اترے ہیں اپنا کام بند نہیں کر سکتے اور ان
کے ہاتھ میں بڑی بڑی گرزیں ہیں جو صلیب توڑنے اور مخلوق پرستی کی ہیکل کچلنے کے لئے دئے
Y
گئے ہیں۔
فتح اسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۱ حاشیه
آخری زمانہ میں عیسائی مذہب اور حکومت کا زمین پر غلبہ ہو گا اور مختلف قوموں میں بہت
سے متنازعات پیدا سے تنازعات مذہبی پیدا ہوں گے اور ایک قوم دوسری قوم کو دبانا چاہے گی اور ایسے زمانہ میں صور
پھونک کر تمام قوموں کو دین اسلام پر جمع کیا جاویگا یعنی سنت اللہ کے موافق آسمانی مصلح ائیگا
در حقیقت اسی مصلح کا نام مسیح موعود ہے کیونکہ جبکہ فتنہ کی بنیاد نصاری کی طرف سے ہوگی اور خدا
تعالیٰ کا بڑا مطلب یہ ہو گا کہ ان کی صلیب کی شان کو توڑے۔ اس لئے جو شخص نصاری کی
دعوت کے لئے بھیجا گیا بوجہ رعائت حالت اس قوم کے جو مخاطب ہے اس کا نام مسیح اور عیسیٰ
رکھا گیا اور دوسری حکمت اس میں یہ ہے کہ جب نصاری نے حضرت عیسی کو خدا بنایا اور اپنی
مفتریات کو ان کی طرف منسوب کیا اور ہزارہا مکاریوں کو زمین پر پھیلایا اور حضرت مسیح کی قدر کو
حد سے زیادہ بڑہا دیا تو اس زندہ اور وحید اور بے مثل کی غیرت نے چاہا کہ اس امت سے عیسی
ابن مریم کے نام پر ایک بندہ کو بھیجے اور کرشمہ قدرت کا دکھلاوے تا ثابت ہو کہ بندوں کو خدا بنانا
حماقت ہے وہ جس کو چاہتا ہے چن لیتا ہے اور مشت خاک کو افلاک تک پہنچا سکتا ہے۔
شہادت القرآن ۔ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۱۲
در
صحیح بخاری میں ایک حدیث ہے جس میں مسیح موعود کا نام کا سر الصلیب رکھتا ہے اور
حقیقت سچے مسیح موعود کی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ علامت ٹھہرائی ہے کہ اس کے
ہاتھ پر کسر صلیب ہو۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مسیح موعود ایسے زمانہ میں آئیگا جبکہ ہر
طرف سے ایسے اسباب پیدا ہو جائینگے کہ جن کی پر زور تأثیروں سے صلیبی مذہب عقلمندوں کے
دلوں میں سے گرتا جائیگا۔ چنانچہ یہ وہی زمانہ ہے۔
بہر
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۶۶ حاشیه
صلیبی مذہب کا صفحہ دنیا سے معدوم ہونا جس کا حدیثوں میں ذکر ہے۔ بجز اس صورت
کے کسی طرح ممکن نہیں۔ کیونکہ عیسائی مذہب کو گرانے کے لئے جو صورتیں ذہن میں آسکتی
ہیں وہ صرف تین ہیں۔ 1۔ اول یہ کہ تلوار سے اور لڑائیوں سے اور جبر سے عیسائیوں کو مسلمان
کیا جائے جیسا کہ عام مسلمانوں کا یہی عقیدہ ہے کہ ان کا فرضی مسیح موعود اور مہدی معہود یہی
کام دنیا میں آکر کرے گا۔ اور اس میں صرف اسی قدر لیاقت ہوگی کہ خونریزی اور جبر سے لوگوں
کو مسلمان کرنا چاہے گا ۔ لیکن جس قدر اس کاروائی میں فساد ہیں حاجت بیان نہیں۔ ایک
شخص کے جھوٹے ہونے کے لئے یہ دلیل کافی ہو سکتی ہے کہ وہ لوگوں کو جبر سے اپنے دین میں
داخل کرنا چاہے۔ لہذا یہ طریق اشاعت دین کا ہرگز درست نہیں ہے اور اس طریق کے
امیدوار اور اس کے انتظار کرنے والے صرف وہی لوگ ہیں جو درندوں کی صفات ! اپنے اندر
رکھتے ہیں۔ اور آیت لَا إِكْرَاهَ في الدین سے بے خبر ہیں۔ دوسری صورت صلیبی
مذہب پر غلبہ پانے کی یہ ہے کہ معمولی مباحثات سے جو ہمیشہ اہل مذہب کیا کرتے ہیں۔ اس
مذہب کو مغلوب کیا جائے ۔ مگر یہ صورت بھی ہر گز کامل کامیابی کا ذریعہ نہیں ہو سکتی کیونکہ
اکثر مباحثات کا میدان وسیع ہو سکتا ہے اور دلائل عقلیہ اکثر نظری ہوتے ہیں اور ہر ایک نادان
اور موٹی عقل والے کا کام نہیں کہ عقلی اور نقلی دلائل کو سمجھ سکے ۔ اسی لئے بت پرستوں کی قوم
باوجود قابل شرم عقیدوں کے اب تک جابجا دنیا میں پائی جاتی ہے۔ تیسری صورت صلیبی
مذہب پر غلبہ پانے کی یہ ہے کہ آسمانی نشانوں سے اسلام کی برکت اور عزت ظاہر کی جائے اور
زمین کے واقعات سے امور محسوسہ بدیہیہ کی طرح یہ ثابت کیا جائے کہ حضرت عیسیٰ علیہ
السلام صلیب پر فوت نہیں ہوئے اور نہ جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر گئے بلکہ اپنی طبعی موت
سے مر گئے۔ اور یہ تیسری صورت ایسی ہے کہ ایک متعصب عیسائی بھی اقرار کر سکتا ہے کہ اگر یہ
بات بیا یہ ثبوت پہنچ جائے کہ حضرت مسیح صلیب پر فوت نہیں ، فوت نہیں ہوئے اور نہ آسمان پر گئے ۔ تو پھر
عیسائی مذہب باطل ہے اور کفارہ اور تثلیث سب باطل ۔ اور پھر اس کے ساتھ جب آسمانی نشان
بھی اسلام کی تائید میں دکھلائے جائیں تو گویا اسلام میں داخل ہونے کے لئے تمام زمین کے
عیسائیوں پر رحمت کا دروازہ کھول دیا جائیگا ۔ سورہی تیسری صورت ہے جس کے ساتھ میں بھیجا
گیا ہوں ۔ خدا تعالیٰ نے ایک طرف تو مجھے آسمانی نشان عطا فرمائے ہیں اور کوئی نہیں کہ ان میں میرا
مقابلہ کر سکے۔ اور دنیا میں کوئی عیسائی نہیں کہ جو آسمانی نشان میرے مقابل پر دکھلا سکے ۔ اور
دوسری خدا کے فضل اور کرم اور رحم نے میرے پر ثابت کر دیا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ
السلام نہ صلیب پر فوت ہوئے نہ اس آسمان پر چڑھے بلکہ صلیب سے نجات پاکر پاکر کشمیر کے ملک میں
آئے اور اسی جگہ وفات پائی ۔
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۲۶ تا ۱۶۸
اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ مجھے صاف طور پر اللہ جل شانہ نے اپنے الہام سے فرمادیا ہے کہ
حضرت مسیح علیہ السلام بلا تفاوت ایسا ہی انسان تھا جس طرح اور انسان ہیں۔ مگر خدا تعالیٰ کا سچا نبی
اور اس کا مرسل اور برگزیدہ ہے اور مجھ کو یہ بھی فرمایا کہ جو مسیح کو دیا گیا وہ بمتا بعت نبی علیہ السلام
تجھ کو دیا گیا ہے اور تو مسیح موعود ہے۔ اور تیرے ساتھ ایک نورانی حربہ ہے جو ظلمت کو پاش
پاش کرے گا۔ اور یکسر الصلیب کا مصداق ہو گا۔
حجة الإسلام - روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۴۹
یہ عاجز تو محض اس غرض کے لئے بھیجا گیا ہے کہ تا یہ پیغام خلق اللہ کو پہنچا دے کہ تمام
مذاہب موجودہ میں سے وہ مذہب حق پر اور خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق ہے جو قرآن کریم لایا وہ
ہے۔ اور دار النجات میں داخل ہونے کے لئے دروازہ
لا اله الا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ ؟
حجة الاسلام ۔ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۵۲، ۵۳
پادریوں کی تکذیب انتہا تک پہنچ گئی تو خدا نے حجت محمدیہ پوری کر
مجھے بھیجا۔ اب کہاں ہیں پادری تا میرے مقابل پر آویں ، میں بے وقت نہیں آیا، میں اس وقت
آیا کہ جب اسلام عیسائیوں کے پیروں کے نیچے کچلا گیا۔ بھلا اب کوئی پادری تو میرے کے پیچھے نہ
سامنے لاؤ جو یہ کہتا ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے کوئی پیش گوئی نہیں کی۔ یادر کھو وہ زمانہ علیہ سلم
مجھ سے پہلے ہی گزر گیا ۔ اب وہ زمانہ آگیا جس میں خدا یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ وہ رسول محمد عربی
جس کو گالیاں دی گئیں، جس کے نام کی بے عزتی کی گئی، جس کی تکذیب میں بد قسمت پادریوں ماکے
نے کئی لاکھ کتابیں اس زمانہ میں لکھ کر شائع کر دیں۔ وہی سچا اور بچوں کا سردار ہے۔ اس کے
قبول میں حد سے زیادہ انکار کیا گیا، مگر اخر اسی رسول کو تاج عزت پہنایا گیا۔ اس کے غلاموں
اور خادموں میں سے ایک میں ہوں ۔ جس سے خدا مکالمہ مخاطبہ کرتا ہے اور جس پر خدا کے
غیبوں اور نشانوں کا دروازہ کھولا گیا ہے۔
حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۸۶
میں خدا تعالی کی تائیوں اور نصرتوں کو دیکھ رہا ہوں جو وہ اسلام کے لئے ظاہر کر رہا ہے اور
A
१
میں اس نظارہ کو بھی دیکھ رہا ہوں جو موت کا اس صلیبی مذہب پر آنے کو ہے۔ اس مذہب کی بنیاد کوبھی دیکھ رہاہوں جو پر کو۔
محض لفتی لکڑی پر ہے جس کو دیمک کھا چکی ہے اوریہ بوسیدہ لکڑی اسلام کے زبر دست دلائل
کے سامنے اب ٹھہر نہیں سکتی۔ اس عمارت کی بنیاد میں کھو کھلی ہو چکی ہیں۔ اب وقت آتا ہے
کہ یکدم یورپ اور امریکہ کے لوگوں کو اسلام کی طرف توجہ ہو گی۔ اور وہ اس مردہ پرستی کے
مذہب سے بیزار ہو کر حقیقی مذہب اسلام کو اپنی نجات کا ذریعہ یقین کریں گے۔
ملفوظات ۔ جلد ۸ صفحه ۱۳۶
میں تعجب کرتا ہوں کہ یہ درخت عیسائی مذہب کا کیونکر بغیر پھلوں کے قرار دیا جاتا ہے اور
کیوں تسلی کی راہ اس شخص کے مقابل پر پیش نہیں کی جاتی جو پیش کر رہا ہے۔ اگر اللہ تعالٰی کی کر رہا اگر
عادت نشان دکھلانا نہیں ہے تو اس دین اسلام کی تائید کے لئے کیوں نشان دکھلاتا ہے۔ اس لئے
کیا کبھی ممکن ہے کہ ظلمت نور پر غالب آجادے ۔
یہ کیونکر ہو سکتا
ہے کہ عیسائی مذہب تو سچا ہو اور تائید دین اسلام کی ہو۔
جنگ مقدس - روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۱۸۴
عیسائیوں کا موجودہ دین و مذہب جو حضرت عیسی علیہ السّلام کی طرف منسوب کیا جاتا علیہ کی
ہے۔ اس کا کوئی بھی ایسا پہلو نہیں ہے جو حق کے طالب کو اس سے کچھ تسلی مل سکے ۔ اگر تعلیم
ہے ہے سکے۔
کی طرف دیکھیں تو وہ ناقص ہے ۔ اور اگر ان نشانوں کو دیکھیں جو انجیل میں سچے میحی کی علامت تو ہ ہے۔ اور اگران کی
ٹہرائے گئے ہیں تو کسی عیسائی میں ان کا پتہ نہیں ملتا۔ اور اگر مسیح کے کام دیکھیں تو بحر قصوں
کہانیوں کے روئت کے طور پر کسی کا ثبوت نہیں۔ اور اگر ان پیش گوئیوں کو غور سے پڑہیں جن
کے رو سے مسیح کا خدا ہونا سمجھا جاتا ہے تو کوئی بھی ایسی پیش گوئی نہیں جس سے یہ مدعا ثابت ہو مسیح کا خدا ہونا جاتا ہے توکوئی تو یہ
سکے ۔ اور خود ظاہر ہے کہ اگر توریت اور دوسرے نبیوں کی کتابوں میں کسی خدا کے پیدا ہونے
کا وعدہ دیا جاتا تو یہود اس وعدہ کے موافق ضرور یہ عقیدہ رکھتے کہ کسی وقت خدا ان کی مدد کرنے
کے لئے مجسم ہو کر کسی عورت کے پیٹ میں سے پیدا ہو گا۔ اور ہر ایک سمجھ سکتا ہے کہ یہود کسی کے میں سے پیدا ہو گا۔ اور ہر
توریت اور عہد عتیق کے صحیفوں سے برگشتہ نہ تھے تا ایسے خدا سے منکر رہتے۔ اور اگر حضرت
مسیح کی خدائی کو قبول نہیں کیا تھا تو کیا وجہ تھی کہ اصل پیش گوئی سے منکر ہو جاتے۔ ان کو بہر حال
یہ کہنا چاہئے تھا کہ ایسا جسمانی خدا اگر چہ اب تک نہیں آیا۔ مگر ضرور آئیگا۔ لیکن تم یہود کو پوچھ کر
يا
دیکھ لو کہ وہ ایسے اعتقاد سے سخت بیزار اور اس کو سخت کفر اور شرک قرار دیتے ہیں اور اس بات
کے ہر گز منتظر نہیں ہیں کہ کسی وقت خدا انسانی جسم میں جنم لے گا۔ یا یہ عقیدہ تثلیث بر حق ہے
بلکہ وہ صاف کہتے ہیں کہ ایسے عقائد رکھنے والا کافر ہے اور ہر گز نجات نہیں پائیگا۔ حالانکہ یہود
وہ لوگ ہیں جن کے درمیان برابر نبی آتے رہے۔ یہ بالکل قرین قیاس نہیں کہ یہود با وجود
مسلسل تعلیم انبیاء کے سرے سے خدا سے منکر ہو جاتے جس کے پیدا ہونے کی کسی پیش گوئی میں
ان کو امید دی جاتی۔ ہاں ممکن تھا کہ اس جسمانی خدا کا مصداق حضرت مسیح کو نہ ٹھہراتے۔ مگر یہ
تو کہتے کہ وہ جسمانی خدا کوئی اور ہے جو بعد میں آئیگا ۔ ہم نے اس زمانہ کے بہت سے فاضل
یہودیوں سے دریافت کیا۔ انہوں نے یہ جواب لکھا ہے کہ کبھی کسی نبی نے یہودیوں کو ایسے
جسمانی خدا کے ظاہر ہونے کی امید نہیں دلائی ۔ اور ایسا اعتقاد صریح شرک اور کفر اور توریت کی
تعلیم کے مخالف ہے۔ ان فاضل یہودیوں کے خطوط ہمارے پاس موجود ہیں۔ اگر یہ کہو کہ
یہودی تو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی منکر ہیں۔ تو پھر ایسے
یہودیوں کی گواہی کا کیا اعتبار ہے اس کا جواب یہ ہے کہ یہودی اصل پیش گوئی کے منکر نہیں ہیں
اور اس بات کو مانتے ہیں کہ جیسا کہ توریت میں خبر دی گئی ہے ہے۔ مثیل موسیٰ ضرور آنے والا
ہے۔ ہاں یہودیوں کے ان موجودہ دو فرقوں نے جو یہودیوں کے باراں فرقوں میں سے باقی رہ م گئے ہیں۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کم فہمی اور تعصب سے میل موسیٰ نہیں مانا۔ مگر اصل
☆
پیش گوئی سے انکار تو نہیں کیا لیکن ایسی پیش گوئی کے وجود سے تو قطعا منکر ہیں جو کسی خدا کے
آنے کی نسبت کی گئی ہو۔ ماسوا اس کے یہودیوں کے دس فرقے اسلام میں داخل ہو چکے ہیں
تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۶۱، ۱۶۲
ہر سچا ذہب اور ستا عقیدہ ان تین نشانوں یعنی نصوص، عقل اور تائید سمادی سے شناخت کیا
جاتا ہے اور عیسائی مذہب اس معیار پر پورا نہیں اترتا۔ یہودیوں کی کتابوں میں اس
تثلیث اور کفارہ کا کوئی پتہ نہیں اور کبھی وہ بیٹے خدا کے منتظر ہی نہ تھے۔ اور عقل دور سے دھکے
ہے ہم اپنی کتاب مسیح ہندوستان میں بڑے بڑے انگریز محققوں کے اقرار سے ثابت کر چکے ہیں
کہ یہودیوں کے دس گم شدہ فرقے افغان اور کشمیری ہیں جو مسلمان ہو گئے اور پھر توریت کے
وعدہ کے موافق ان میں سے اسلام میں بڑے بڑے بادشاہ ہوئے۔ منہ
دیتی ہے۔ نشانات کا یہ حال کہ ایمانداروں کے نشان کا پایا جانا بھی مشکل ہے۔
ملفوظات ۔ جلد ۳ صفحه ۱۳۳، ۱۲۴
میں اس تپش محبت سے خالی نہ تھا جو خدائے عزوجل سے ہونی چاہئے اور اس تپش محبت کی خالی
وجہ سے میں ہر گز کسی ایسے مذہب پر راضی نہیں ہوا جس کے عقائد خدات را تعالی کی عظمت اور
وحدانیت کے بر خلاف تھے یاکسی قسم کی توہین و مستلزم تھے۔ یہی وجہ ہے کہ عیسائی ند
پسند نہ آیا کیونکہ اس کے ہر قدم میں خدائے عز و جل کی توہین ہے۔ ایک عاجز انسان جو اپنے نفس
کی بھی مدد نہ کر سکا اس کو خدا ٹھہرایا گیا۔ اور اسی کو خالق السماوات والارض سمجھا گیا۔ دنیا کی
بادشاہت جو آج ہے اور کل نابود ہو سکتی ہے اس کے ساتھ ذلت جمع نہیں ہو سکتی۔ پھر خدا کی
حقیقی بادشاہی کے ساتھ اتنی ذلتیں کیوں جمع ہو گئیں کہ وہ قید میں ڈالا گیا۔ اس کو کوڑے لگے
اور اس کے منہ پر تھوکا گیا۔ اور آخر بقول عیسائیوں کے ایک لعنتی موت اس کے حصہ میں آئی
جس کے بغیر وہ اپنے بندوں کو نجات نہیں دے سکتا تھا۔ کیا ایسے کمزور خدا پر کچھ بھروسہ ہو سکتا
ہے۔ اور کیا خدا بھی ایک فانی انسان کی طرح مر جاتا ہے۔ اور پھر صرف جان نہیں بلکہ اس کی
عصمت
اور اس کی ماں کی عصمت پر بھی یہودیوں نے ناپاک تہمتیں لگائیں اور کچھ بھی اس خدا سے
نہ ہو سکا کہ زبر دست طاقتیں دکھلا کر اپنی برتیت ظاہر کرتا۔ پس ایسے خدا کا ماننا عقل تجویز نہیں
کر سکتی۔ جو خود مصیبت زدہ ہونے کی حالت میں مر گیا اور یہودیوں کا کچھ بھی بگاڑ نہ سکا۔ اور یہ
کہنا کہ اس نے عمدا اپنے تئیں صلیب پر چڑھایا تا اس کی امت کے گناہ بخشے جائیں اس سے زیادہ
کوئی بے ہودہ خیال نہیں ہو گا۔ جس شخص نے تمام رات جان بچانے کے لئے رو رو کر ایک باغ رورو
کو
میں دعا کی اور وہ بھی منظور نہ ہوئی اور پھر گھبراہٹ اس قدر غالب آئی کہ صلیب پر چڑھنے کے
وقت ایلی ایلى لما سبقتنى کہہ کر اپنے خدا کو خدا کر کے پکارا اور اس
شدت بیقراری میں باپ کہنا بھی بھول گیا۔ کیا اس کی نسبت کوئی خیال کر سکتا ہے کہ اس نے
اپنی مرضی سے جان دی۔ عیسائیوں کے اس متناقض بیان کو کون سمجھ سکتا ہے کہ ایک طرف تو
یسوع کو خدا ٹھہرایا جاتا ہے پھر وہی خدا کسی اور خدا کے آگے رورو کر دعا کرتا ہے ۔ جبکہ تینوں خدا
یسوع کے اندر موجود تھے اور وہ ان سب کا مجموعہ تھا تو پھر اس نے کس کے آگے رو رو کر دعا کی ۔
اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ عیسائیوں کے نزدیک ان تین خداؤں کے علاوہ کوئی اور بھی
زبر دست خدا ہے جو ان ۔ خدا ہے جو ان سے الگ اور ان پر ران پر حکمران ہے جس کے آگے تینوں خداؤں کو رونا
پڑا۔ پھر جس غرض کے لئے خود کشی اختیار کی گئی وہ غرض بھی تو پوری نہ ہوئی۔ غرض تو یہ تھی کہ
یسوع کو ماننے والے گناہ اور دنیا پرستی اور دنیا کے لالچوں سے باز آجائیں مگر نتیجہ بر عکس ہوا۔ اس
خود کشی سے پہلے تو کسی قدر یسوع کے ماننے والے مرو بخدا بھی تھے مگر بعد اس کے جیسے جیسے
خود کشی اور کفارہ کے عقیدہ پر زور دیا گیا اسی قدر دنیا پرستی اور دنیا کے لالچ اور دنیا کی خواہش اور
شراب خواری اور قمار بازی اور بد نظری اور ناجائز تعلقات عیسائی قوم میں بڑھ گئے کہ جیسے ایک
خونخوار اور تیز رو دریا پر جو ایک بند لگایا گیا تھا وہ بند یک دفعہ ٹوٹ جائے اور ارد گرد کے تمام
ہونا انسان کے لئے
دیہات اور زمین کو تباہ کر دے۔ یہ بھی یاد رہے کہ صرف گناہ سے پاک ہونا انسان کرو
کمال نہیں۔ ہزاروں کیڑے مکوڑے اور چرند پرند ہیں کہ کوئی گناہ نہیں کرتے۔ پس کیا ان کی
نسبت ہم خیال کر سکتے ہیں کہ وہ خدا تک پہنچ گئے ہیں۔ پس سوال یہ ہے کہ مسیح نے روحانی
کمالات کے حاصل کرنے کے لئے کونسا کفارہ دیا ؟ انسان خدا تعالیٰ تک پہنچنے کے لئے دو چیزوں
کا محتاج ہے۔ اول بدی سے پر ہیز کرنا۔ دوم نیکی کے اعمال کو حاصل کرنا۔ اور محض بدی کو
چھوڑ نا کوئی ہنر نہیں ہے۔ پس اصل بات یہ ہے کہ جب سے انسان پیدا ہوا ہے یہ دونوں قومیں
اسکی فطرت کے اندر موجود ہیں۔ ایک طرف تو جذبات نفسانی اس کو گناہ کی طرف مائل کرتے
ہیں اور دوسری طرف محبت الہی کی آگ جو اس کی فطرت کے اندر مخفی ہے وہ اس گناہ کے خس و
خاشاک کو اس طرح پر جلا دیتی ہے جیسا کہ ظاہری آگ ظاہری خس و خاشاک کو جلاتی ہے۔ مگر
اس روحانی اگ کا افروختہ ہونا جو گناہوں کو جلاتی ہے معرفت الہی پر موقوف ہے کیونکہ ہر ایک چیز
کی محبت اور عشق اسکی معرفت سے وابستہ ہے۔ جس چیز کے حُسن اور خوبی کا تمہیں علم نہیں تم
اس پر عاشق نہیں ہو سکتے۔ پس خدائے عز و جل کی خوبی اور حسن و جمال کی معرفت اسکی محبت ہو
پیدا کرتی ہے اور محبت کی آگ سے گناہ جلتے ہیں مگر سنت اللہ اس طرح پر جاری ہے کہ وہ معرفت
عام لوگوں کو نبیوں کی معرفت ملتی ہے اور انکی روشنی سے وہ روشنی حاصل کرتے ہیں اور جو کچھ
ان کو دیا گیاوہ ان کی پیروی سے سب کچھ پالیتے ہیں ۔
مگر افسوس کہ عیسائی مذہب میں معرفت الہی کا دروازہ بند ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کی ہم کلامی پر میں کا بند نہ
مہر لگ گئی ہے اور آسمانی نشانوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ پھر تازہ بتازہ معرفت کسی ذریعہ سے حاصل
ہو۔ صرف قصوں کو زبان سے چاٹو ۔ ایسے مذہب کو ایک عقلمند کیا کرے جس کا خدا ہی کمزور اور
عاجز ہے اور جس کا سارا مدار قصّوں اور کہانیوں پر ہے۔
حقیقة الوحی ۔ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۹ تا ۶۲