باب سیزدہم ... بائبل اور اناجیل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں پیش گوئیاں

مسیحی انفاس

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

باب سیزدهم
بائبل اور اناجیل
میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے
بارہ میں پیش گوئیاں
الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ
الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُتِيَ الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِندَهُمْ
فِي التَّوْرَكَةِ وَالْإِنجِيلِ يَأْمُرُهُم بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَنْهُمْ
عَنِ الْمُنكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ
الْخَبِيثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالْأَغْلَالَ الَّتِي كَانَتْ
عَلَيْهِمْ فَالَّذِينَ ءَامَنُوا بِهِ، وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا
النُّورَ الَّذِي أُنزِلَ مَعَهُ أُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
سورة الأعراف

قریب المرگ ہو گئے تو خدا تعالیٰ نے ایک نئی شریعت ان پر نازل کی اور یہ اس آیت میں
اشارہ ہے غرض یہ پیش گوئی ہے جس کی طرف پہلے کسی نے توجہ نہیں کی۔
ملفوظات جلد ۲ صفحه ۳۸۶،۳۸۵
اب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں توریت کی پیش گوئیوں پر نظر ڈالیں کہ
حضرت موسی کی پیش اگر چہ توریت کے دو مقام میں ایسی پیش گوئیاں ملتی ہیں کہ جو غور کرنے والوں پر بشر طیکہ
گوئی (1) منصف بھی ہوں ظاہر کرتے ہیں کہ در حقیقت وہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ
میں لکھی گئی ہیں۔ لیکن سچ بحثی کے لئے ان میں گنجائش بھی بہت ہے۔
مثلاً توریت میں لکھا ہے کہ حضرت موسیٰ نے بنی اسرائیل کو کہا کہ خداوند تیرا
خدا تیرے لئے تیرے ہی درمیان سے تیرے ہی بھائیوں میں سے میری مانند ایک نبی
قائم کرے گا۔ اس پیش گوئی میں مشکلات یہ ہیں کہ اسی توریت کے بعض مقامات میں
بنی اسرائیل کو ہی بنی اسرائیل کے بھائی لکھا ہے اور بعض جگہ بنی اسمعیل کو بھی بنی
اسرائیل کے بھائی لکھا ہے ایسا ہی دوسرے بھائیوں کا بھی ذکر ہے۔ اب اس بات کا قطعی
اور بدیہی طور پر کیونکر فیصلہ ہو کہ بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے مراد فقط بنی اسماعیل ہی
ہیں بلکہ یہ لفظ کہ ”تیرے ہی درمیان سے " لکھا ہے زیادہ عبارت کو مشتبہ کرتا ہے اور
گو ہم لوگ بہت سے دلائل اور قرائن کو ایک جگہ جمع کر کے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ
و سلم اور حضرت موسیٰ میں جو مماثلت ہے بپایہ ثبوت پہنچا کر ایک حق کے طالب کے
لئے نظری طور پر یہ بات ثابت کر دکھاتے ہیں کہ در حقیقت اس جگہ پیش گوئی کا مصداق
بجز ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اور کوئی شخص نہیں لیکن یہ پیش گوئی ایسی صاف اور
بدیہی تو نہیں کہ ہر ایک اجہل اور احمق کو اسکے ذریعہ سے ہم قائل کر سکیں۔ بلکہ اس کا
سمجھنا بھی پوری عقل کا محتاج ہے اور پھر سمجھانا بھی پوری عقل کا محتاج ۔ اگر خدائے تعالیٰ کو
ابتلاء خلق اللہ کا منظور نہ ہوتا اور ہر طرح سے کھلے کھلے طور پر پیش گوئی کا بیان کرنا ارادہ
الہی ہوتا تو پھر اس طرح پر بیان کرنا چاہئے تھا کہ اے موسیٰ میں تیرے بعد بائیسویں صدی
میں ملک عرب میں بنی اسماعیل میں سے ایک نبی پیدا کروں گا جس کا نام محمد صلی اللہ علیہ میں ملک عرب میں ہی
وسلم ہو گا اور ان کے باپ کا نام عبد اللہ اور دادا کا نام عبد المطلب اور والدہ کا نام آمنہ
ہو گا۔ اور وہ مکہ شہر میں پیدا ہوں گے اور ان کا یہ حلیہ ہو گا ۔ اب ظاہر ہے کہ اگر ایسی کوئی

پیش گوئی توریت میں لکھی جاتی تو کسی کو چون و چرا کرنے کی حاجت نہ رہتی اور تمام
شریروں کے ہاتھ پیر باندھے جاتے۔ لیکن خدا تعالیٰ نے ایسا نہیں کیا۔
ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۴۲،۲۴۱۔
پادریوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیوں کے بارہ میں اس وجہ سے فکر
پڑی کہ توریت کتاب استثنا باب هژدهم (۱۸) آیت پست و دوم (۲۲) میں سچے نبی کی حضرت موسی کی پیش تھے
یہ نشانی لکھی ہے کہ اس کی پیش گوئی پوری ہو جائے۔ سو جب پادریوں نے دیکھا کہ کوئی (۲)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہزار ہا خبریں قبل از وقوع بطور پیش گوئی فرمائی ہیں اور اکثر
پیش گوئیوں سے قرآن شریف بھی بھرا ہوا ہے اور وہ سب پیش گوئیاں اپنے وقتوں پر پوری
بھی ہو گئیں تو ان کے دل کو یہ دھڑ کا شروع ہوا کہ ان پیش گوئیوں پر نظر ڈالنے سے نبوت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بدیہی طور پر ثابت ہوتی ہے اور یا یہ کہنا پڑتا ہے کہ جو کچھ ہے اور یا
توریت میں یعنی کتاب استثنا ۸ ا باب ۲۱، ۲۲ آیت میں سچے نبی کی نشانی لکھی ہے وہ نشانی
صحیح نہیں ہے سو اس پیچ میں آکر نہایت ہٹ دھرمی سے ان کو یہ کہنا پڑا کہ وہ پیش
گوئیاں اصل میں فراستیں ہیں کہ اتفاقاً پوری ہو گئی ہیں لیکن چونکہ جس درخت کی بیخ
مضبوط اور طاقتیں قائم ہیں وہ ہمیشہ پھل لاتا ہے۔ اس جہت سے آنحضرت صلی اللہ علیہ
و سلم کی پیش گوئیاں اور دیگر خوارق صرف اسی زمانہ تک محدود نہیں تھے بلکہ اب بھی ان دیگر اسی
کا برابر سلسلہ جاری ہے۔ اگر کسی پادری وغیرہ کو شک و شبہ ہو تو اس پر لازم و فرض ہے
کہ وہ صدق اور ارادت سے اس طرف توجہ کرے پھر دیکھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی پیش گوئیاں کس قدر اب تک بارش کی طرح برس رہی ہیں لیکن اس زمانہ کے
متعصب پادری اگر خود کشی کا ارادہ کریں تو کریں مگر یہ امیدان پر بہت ہی کم ہے کہ وہ
طالب صادق بن کر کمال ارادت اور صدق سے اس نشان کے جو یاں ہوں ۔
براہین احمدیہ ۔ روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۶۴۸٬۶۴۷
بقیہ حاشیہ نمبر 11
کئی مقام قرآن شریف میں اشارات و تصریحات سے بیان ہوا ہے کہ آنحضرت صلی
حضرت موسی کی پیش اللہ علیہ وسلم مظہر اتم الوہیت ہیں اور ان کا کلام خدا کا کلام اور ان کا ظہور خدا کا ظہور اور کوئی (۳)

ان کا آنا خدا کا آنا ہے۔ چنانچہ قرآن شریف میں اس بارے میں ایک یہ آیت بھی
ہے۔
وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا
کہ حق آیا اور باطل بھاگ گیا اور باطل نے بھاگنا ہی تھا۔ حق سے مراد اس جگہ اللہ جل
شانہ اور قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ اور باطل سے مراد شیطان
اور شیطان کا گروہ اور شیطانی تعلیمیں ہیں۔ سو دیکھو اپنے نام میں خدائے تعالی نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کیونکر شامل کر لیا اور آنحضرت کا ظہور فرمانا خدا تعالیٰ کا
ظہور فرمانا ہوا ایسا جلالی ظہور جس سے شیطان معہ اپنے تمام لشکروں کے بھاگ گیا اور اس
کی تعلیمیں ذلیل اور حقیر ہو گئیں اور اس کے گروہ کو بڑی بھاری شکست آئی۔ اسی
جامعیت تامہ کی وجہ سے سورۃ آل عمران جزو تیسری میں مفصل یہ بیان ہے کہ تمام
نبیوں اسے عہد و اقرار لیا گیا کہ تم پر واجب و لازم ہے کہ عظمت و جلالیت شان ختم
الرسل پر جو محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ایمان لاؤ اور ان کی اس عظمت
اور جلالیت کی اشاعت کرنے میں بدل و جان مدد کرو۔ اسی وجہ سے حضرت آدم صفی
اللہ سے لے کر تا حضرت مسیح کلمہ اللہ جس قدر نبی ورسول گزرے ہیں وہ سب کی سب
عظمت و جلالیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اقرار علیہ و سلم کا اقرار کرتے آئے ہیں۔ حضرت موسیٰ
علیہ السلام نے توریت میں یہ بات کہہ کر کہ خدا سینا سے آیا اور سعیر سے طلوع ہوا اور
فران کے پہاڑ سے ان پر چمکا صاف جتلا دیا کہ جلالیت الہی کا ظہور فاران پر آکر اپنے
کمال کو پہنچ گیا۔ اور آفتاب صداقت کی پوری پوری شعائیں فاران پر ہی آکر ظہور پذیر
ہوئیں اور وہی توربیت ہم کو یہ بتلاتی ہے کہ فاران مکہ معظمہ کا پہاڑ ہے جس میں حضرت
اسماعیل علیہ السلام جدا مجد آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سکونت پذیر ہوئے اور یہی
بات جغرافیہ کے نقشوں سے بپایہ ثبوت پہنچتی ہے اور ہمارے مخالف مخالف بھی جانتے ہیں کہ مکہ
معظمہ میں سے بجز آں حضرت صلی اللہ علیہ و سلم کوئی رسول نہیں اٹھا سود یکھو حضرت
موسیٰ سے کیسی صاف صاف شہادت دی گئی ہے کہ وہ آفتاب صداقت جو فاران کے
پہاڑ سے ظہور پذیر ہو گا اس کی شعاعیں سب سے زیادہ تیز ہیں اور سلسلہ ترقیات نور
صداقت اسی کی ذات جامع بابرکات پر ختم ہے۔
حضرت داود کی پیش اسی طرح حضرت داؤد علیہ السلام نے آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جلالیت و
کوئی
من

عظمت کا اقرار کر کے زبور پینتالیس میں یوں بیان کیا ہے
(۲) تو حسن میں بنی آدم سے کہیں زیادہ ہے۔ تیرے لبوں میں نعمت بتائی گئی ہے اسی ن
لئے خدا نے تجھ کو ابد تک مبارک کیا۔ کو ابد تک مبارک کیا۔ -
(۳) اے پہلوان تو جاہ و جلال سے اپنی تلوار حمائل کر کے اپنی ران پر لٹکا۔ ے تو و سے اپنی تلوار
(۴) امانت اور علم اور عدالت پر اپنی بزرگواری اور اقبال مندی سے سوار ہو کہ تیرا داہنا
ہاتھ تجھے ہیبت ناک کام دکھائے گا۔
(۵) بادشاہ کے دلوں میں تیرے تیر تیزی کرتے ہیں لوگ تیرے سامنے گر جاتے
ہیں۔
(1) اے خدا تیرا تخت ابد الآباد ہے ( یہ فقرہ اسی مقام جمع سے ہے جو قرآن شریف میں
کئی مقام میں آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں بولا گیا ہے ) تیری سلطنت کا
عصار استی کا عصا ہے۔
(۷) تو نے صدق سے دوستی اور شر سے دشمنی کی اسی لیئے خدا نے جو تیرا خدا ہے خوشی
کے روغن سے تیرے مصاحبوں سے زیادہ تر تجھے معطر کیا۔ بادشاہوں کی بیٹیاں تیری
عزت والی عورتوں میں ہیں۔
اسی طرح حضرت یسعیا نبی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جلالیت و عظمت و
مظہر تمام الوہیت ہونے کے بارے میں اپنے صحیفہ کے باب بیالیس (۴۲) میں بطور
پیش گوئی وحی پاکر یوں بیان کیا ہے۔ دیکھو میرا بندہ جسے میں سنبھالوں گا میرا بر گزیدہ پیش گوئی
جس سے میرا جی راضی ہے۔ میں نے اپنی روح اس پر رکھی وہ قوموں پر راستی ظاہر کرے
گا۔ وہ نہ گھٹے گا اور نہ تھکے گا جب تک راستی کو زمین پر قائم نہ کرے۔ بیابان اور اس کی
بستیاں کیدار (یعنی عرب) کے آباد دیہات ( جس سے مکہ معظمہ وغیرہ مراد
ہیں) اپنی آواز بلند کریں۔ خداوند ایک بہادر کی مانند نکلے گا۔ ( خداوند سے مراد ظلی
طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں کیونکہ وہ مظہر اتم الوہیت اور درجہ سوم قرب پر
ہیں جیسا کہ کئی دفعہ ہم بیان کر چکے ہیں) وہ اپنے تئیں اپنے دشمنوں پر قوی دکھلائے
گا۔ قدیم سے میں خاموش رہا ہوں اور ستایا اور آپ کو رو کے گیا پر اب میں اس عورت کی
طرح جو درد زہ میں ہو چلاؤں گا میں پہاڑوں اور ٹیلوں کو ویران کر ڈالوں گا۔ اور
اندھوں کو اس راہ سے جسے وے نہیں جانتے لے جاؤں گا۔

حضرت بھی کی پیش
گوئی
ایساہی یوحنانی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جلالیت و عظمت ظاہر کرنے کے
لئے بطور پیش گوئی گواہی دی جو انجیل متی باب سوم میں اس طرح پر درج ہے (11)
میں تو تمہیں توبہ کے لئے پانی سے بپتسمہ دیتا ہوں لیکن وہ جو میرے بعد آتا ا ہے ہے مجھ مجھے ۔ سے
قوی تر ہے کہ میں اس کی جوتیاں اٹھانے کے لائق نہیں وہ تمہیں روح مقدس اور آگ سے
بپتسمہ دے گا۔ اس پیش گوئی میں محض نادانی کی راہ سے عیسائی لوگ خصومت کرتے
ہیں کہ یہ حضرت مسیح علیہ السلام کے حق میں ہے مگر یہ دعوی سراسر باطل و بے بنیاد ہے
اول تو حضرت مسی حضرت یوحنا کے ہمعصر تھے نہ کہ بعد میں آنے والے یا بعد میں ابنیت کا
لقب پانے والے۔ ماسوا سا کے ہر یک شخص آزما سکتا ہے کہ دائمی طور پر سچے طالبوں کو
روح قدس اور آتش محبت سے بہتسما دینے والا آسمان کے نیچے صرف ایک ہی ہے یعنی
جناب سیدنا و مولانا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم جس کے جلال نام کا حضرت مسیح
اپنی پیش گوئیوں میں آپ اقرار کرتے ہیں۔ اور اسی روح کے بپتسما کی طرف اللہ تعالیٰ
نے قرآن شریف میں اشارہ بھی فرمایا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے
وايدهم بِرُوحِ مِنْهُ یعنی خدائے تعالی مومنوں کو روح قدس سے تائید کرتا
ہے اور پھر فرماتا ہے۔
اللَّهِ صِبْغَةً
خوبصورت ہے۔
جیسا وہ
صِبْغَةَ اللَّهِ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ
یعنی یہ خدا کا بپتسما۔ ا کا بپتسما ہے اور کون سا بپتسما اس سے بڑھ کر
اور یہ بھی ظاہر ہے کہ جو قوم روح القدس سے کسی وقت تائید دی گئی ہے وہ اب بھی
دی جاتی ہے کیونکہ اب بھی وہی خدا ہے جو پہلے تھا اور قوم بھی وہی ہے جو پہلے تھی سواگر ہی ہے جو
حضرات عیساؤوں کو اس بات میں کچھ شک ہو کہ اس پیش گوئی کا مصداق آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم میں حضرت مسیح نہیں ہیں تو نہایت صاف اور سہل طریق فیصلہ کرنے کا یہ
ہے کہ چالیس دن تک کوئی ایسے پادری صاحب جو اپنی قوم میں نہایت بزرگ اور روح
قدس کا بپتسمہ پانے کے لائق خیال کئے جاتے ہیں اور ان کی بزرگواری اور خدار سیدہ
ہونے پر اکثر عیسائیوں کو اتفاق ہو وہ اس امر کی آزمائش و مقابلہ کے لئے کہ روح قدس کی
تائیدات سے کونسی قوم عیسائیوں اور مسلمانوں میں سے فیضیاب ہے کم سے کم چالیس
دن تک اس عاجز کی رفاقت اور مصاحبت اختیار کریں پھر اگر کسی کرشمہ روح القدس
کے وکھلانے میں وہ غالب آجائیں تو ہم اقرار کر لیں گے کہ یہ پیش گوئی حضرت مسیح علیہ

السلام کے حق میں ہے۔ اور نہ صرف اقرار بلکہ اس کو چند اخباروں میں چھپوا بھی دیں گے
لیکن اگر ہم غالب آگئے تو پادری صاحب کو بھی ایسا ہی اقرار کرنا پڑے گا اور چند اخباروں
میں چھوا بھی دینا ہو گا کہ وہ پیش گوئی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں نکلی
مسیح کو اس سے کچھ علاقہ نہیں بلکہ اس تصفیہ کے لئے ہماری صحبت میں بھی رہنا کچھ ضروری
نہیں۔ یہ عاجز عنقریب اس رسالہ کے بعد رسالہ سراج منیر کو انشاء اللہ القدیر چھپوانے والا
ہے وہ سب مضمون پروح القدس کی تائید سے ہی بہم پہنچا ہے سواب کوئی ایسا عیسائی جو قوم
میں بزرگ وار اور واقعی نیک بخت ہو اس کا مقابلہ کر کے دکھاوے ورنہ کون دانا ہے جو
بے امتحان ان کی روح القدس کے بپتسما کا قائل ہو گا۔
چوں گمان کنم اینجا مدد روح قدس :- کہ ندس : کہ مرا در دل شاں دیو نظر می آید
این مددهاست در اسلام چه خورشید عیاں : کہ بہر عصر مسیحائی دگر می آید
سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۷۸ تا ۲۸۷ حاشیہ ۔
شان جلیل و عظیم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو مظہر تم الوہیت ہے جیسے تمام نبی
ابتدا سے بیان کرتے آئے ہیں ایسا ہی حضرت مسیح علیہ السّلام نے اس شان عالی کا اقرار کیا حضرت مسیح کی پیش ی السلام عالی
ہے یہ اقرار جابجا انجیلوں میں موجود ہے بلکہ اسی اقرار کے ضمن میں حضرت مسیح علیہ السلام کوئی (1) (انجیل
اقرار کرتے ہیں کہ میری تعلیم ناقص ہے کیونکہ ہنوز لوگوں کو کامل تعلیم کی برداشت نہیں
عمروه روح راستی جو نقصان سے خالی ہے۔ (یعنی سید نا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
جس کا قرآن شریف میں بھی نام حق آیا ہے ) وہ کامل تعلیم لائے گا اور لوگوں کو نئی باتوں
کی خبر دے گا۔ انجیل برنباس میں تو صریح نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو محمد ہے
درج ہے اور اس کے ٹالنے کے لئے یہ ناکارہ عذر پیش کیا جاتا ہے کہ مسلمانوں نے کسی
زمانہ میں یہ نام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کتاب برنباس میں درج کر دیا ہو گا یا خود کتاب
تالیف کر دی ہوگی گویا مسلمان لوگ کسی رات کو اتفاق کر کے مسیحی کتب خانوں میں جا
گھسے اور اپنی طرف سے برنباس کی انجیلوں میں جا بجا محمد نبی نام درج کر دیا۔ یا خود یونانی یا
عبرانی زبانوں میں اپنی طرف سے انجیل برنباس بنا کر اور کئی ہزار نسخے اس کے لکھ کر
پوشیدہ طور پر جبکہ عیسائی سوتے تھے وہ کتابیں ان کے کتب خانوں میں رکھ آئے لیکن ایک
انگریز فاضل عیسائی جس نے کچھ تھوڑا عرصہ ہوا قرآن شریف کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے
برنباس)

اس نے اپنے دیباچہ میں اس تقریب کے بیان میں کہ انجیل برنباس میں پیش گوئی حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں۔ رے میں موجود ہے یہ قصہ تحریر کیا ہے کہ برنباس کی انجیل
پوپ پنجم کے کتب خانہ میں تھی اور ایک راہب جو اس پوپ کا دوست تھا اور مدت سے
اس انجیل کی تلاش میں تھا۔ وہ پوپ کی الماری میں جبکہ پوپ سویا ہوا تھا اس انجیل کو پاکر
بہت خوش ہوا اور کہا کہ یہ میری وہ مراد ہے جو مدت کے بعد پوری ہوئی اور اس انجیل کو
اپنے دوست پوپ کی اجازت سے لے گیا اور نام لے گیا اور نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یعنی محمد
رسول اللہ علیہ وسلم کھلا کھلا لکھا ہوا دیکھ کر مسلمان ہو گیا پس اس فاضل انگریز حمد کی اس
حریر سے جو ہمارے پاس موجود ہے صاف معلوم ہوتا ہوتا ہے ہے کہ ہمیشہ یہ کتاب یوپوں کے
کتب خانوں میں چاروں انجیلوں میں شامل کر کے عزت کے ساتھ رکھی جاتی تھی تبھی تو
ایسے ایسے بزرگ اور فاضل راہب اس انجیل کو پڑھ کر مسلمان ہوتے تھے۔ پادری
صاحبوں نے مدت تک اپنی کتابوں میں جو ہندوستان میں آکر اردو میں تالیف کیں اس
انجیل کا کسی کتاب میں تذکرہ نہیں کیا اور مسلمانوں اور ہندوؤں میں سے ایسے لوگ
بہت کم ہوں گے جن کو یہ معلوم ہو گا کہ عیسائیوں کے پاس ان چار انجیلوں کے علاوہ
پانچویں انجیل بھی ہے جس کو پڑھ کر بڑے بڑے فاضل اور خدا ترس راہب مسلمان
ہوتے رہے ہیں۔ لیکن اب پادری صاحبوں نے اس قدر اپنے منہ سے اقرار کرنا شروع
سے:
اس انگریز کا نام جارج سیل صاحب ہے جوا کابر علما عیسائیوں سے ہے ان کا ترجمہ
قرآن شریف جوان کی طرف سے شائع ہو کر مطبع لنڈن فریڈرک وارن اینڈ کمپنی میں چھپا
ہے اس کے پہلے دیباچہ میں مولف موصوف نے یہ عجیب تذکرہ کہ ایک بزرگ را
راهب انجیل برنباس پڑھ کر اور اس میں پیش گوئی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں
کھلے کھلے طور پر پاکر مسلمان ہو گیا تھا اس طور سے (جو نیچے لکھا جاتا ہے ) بیان کیا
ہے۔
فرامیر بنو جو ایک عیسائی مانک یعنی ایک بزرگ راہب تھا وہ بیان کرتا ہے کہ اتفاقیہ مجھ
کو ایک تحریر آبرنس صاحب کی ( جو ایک فاضل مسحوں میں سے ہے ) منجملہ اس کی
اور تحریروں کے جن میں وہ پولوس کے بر خلاف ہے نظر سے گذری اس تحریر میں
آبرنس صاحب ( جو پولوس عیسائی کے مخالف ہیں ) اپنے بیان کی صداقت کی بابت

کر دیا ہے کہ محمد صاحب کا نام ہماری انجیل برنباس میں لکھا ہوا تو ضرور ہے مگر خیال
کیا جاتا ہے کہ کسی مسلمان نے لکھ دیا ہو گا۔ چنانچہ پادری ٹھاکر نے بھی اپنی اظہار
عیسوی کے صفحہ ۳۳۲ میں کسی قدر عبارت انجیل برنباس کی جس میں نام آن حضرت
صلی اللہ یعنی محمد رسول اللہ ایک پیش گوئی حضرت مسیح میں لکھا ہوا ہے نقل کر کے
آخر میں یہی ناکارہ اور فضول عذر پیش کر دیا ہے کہ یہ یا تو کسی عیسائی کا اور یا کسی
مسلمان کا جعل ہے لیکن اب تک عیسائی لوگ مسلمانوں کے ان سوالات کے مدیون
ہیں کہ وہ جعل کسی مسلمان نے کیا اور کب کیا اور کس کس کے روبرو کیا۔ اور کیوں
وہ جعلی کتابیں پوپوں کے متبرک کتب خانوں میں الہامی کتابوں کے ساتھ بعثرت
تمام تر رکھی گئیں اور کیوں بڑے بڑے راہب اور فاضل پادری ان کتابوں کو پڑھ
کر اور فی الحقیقت سچ سمجھ کر دین اسلام قبول کرتے رہے۔ اگر در خانه کس است
حرفے بس است
حضرت مسیح کی پیش
ایک بڑی پیش گوئی حضرت مسیح علیہ السّلام کی جو انجیل متی باب ۲۱ میں لکھی ہے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جلالیت تامہ اور مظہر نام الوہیت ہونے میں ان کوئی (۲)
لوگوں کے لئے بڑا قوی ثبوت ہے جو ذرہ آنکھیں کھول کر اس پیش گوئی کو پڑھیں
کیونکہ اس پیش گوئی میں جو آیت ۳۳ سے شروع ہوتی ہے ان تینوں قسموں کے
قرب کی خوب ہی تصریح کی گئی ہے جن کا ثابت کرنا اس حاشیہ کا اصلی مدعا ہے۔ سو
حضرت مسیح علیہ السّلام نے ان نبیوں کو جو شریعت موسوی کی حمایت کے لئے ان
انجیل برنباس کا حوالہ دیتے ہیں۔ تب میں اس بات کا شائق ہوا
که انجیل
برنباس کو میں بھی دیکھوں۔ اور اتفاقا تقریب یہ نکل آئی کہ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم نے
پوپ پنجم کا مجھ سے اتحاد و دوستانہ کرادیا ۔ ایک روز جب کہ پوپ موصوف کے کتب
خانہ میں ہم دونوں اکٹھے تھے اور پوپ صاحب سو گئے تھے میں نے دل بہلانے کو ان کی
کتابوں کا ملاحظہ کرنا شروع کیا سو سب سے پہلے جس کتاب پر میرا ہاتھ پڑا وہ وہی انجیل
بر نباس تھی جس کا میں متلاشی تھا۔ اس کے مل جانے سے مجھے نہایت درجہ کی خوشی پہنچی
اور میں نے یہ نہ چاہا کہ ایسی نعمت کو آستین کے نیچے چھپارکھوں ۔ تب میں پوپ صاحب
کے جاگنے پر ان سے رخصت ہو کر وہ آسمانی خزانہ اپنے ساتھ لے گیا جس کے پڑھنے

سے پہلے آئے تمثیلی طور پر قرب کے دوئم درجہ کا اشارہ کر کے بیٹے کے لفظ سے اپنے
اس مقام قرب کو ظاہر فرمایا ہے۔ اور پھر تیسرا درجہ قرب کا جو مظہر اتم الوہیت ہے وہ
شخص قرار دیا جو بیٹے کے مارے جانے کے بعد آئے گا جو باغ کا ملک اور نوکروں کا آقا
اور اس بیٹے کا باپ مجازی طور طور پر پر ۔ ہے یہ بات نہایت صاف طور پر ظاہر ہے کہ : جس
طرح نوکروں کے آنے اور بیٹے کے آنے سے مراد وہ نبی تھے جو وقتا فوقتا آتے گئے اسی
طرح اس تمثیل میں مالک باغ کے آنے سے بھی مراد ایک بڑا نبی ہے جو نوکروں اور
بیٹے سے بڑھ کر ہے جس پر تیسرا درجہ قرب کا ختم ہوتا ہے وہ کون ہے؟ وہی نبی ہے
جس کا اسی انجیل متی میں فارقلیط کے لفظ سے وعدہ دیا دیا گیا ہے اور جس کا صاف اور
صریح نام محمد رسول اللہ انجیل برنباس میں موجود ہے۔ یہ ہرگز نہیں ہو سکتا کہ مسیح
جیسا ایک نبی قرب کے تینوں درجوں کے بیان کرنے میں صرف دو ٹکڑے اس میں
سے بیان کر کے رہ جائے اور تیسرے ٹکڑہ کے مصداق کی طرف کچھ بھی اشارہ نہ
کرے۔ بے شک ہر یک عاقل اس پیش گوئی پر غور کر کے یہ یقین کامل سمجھ لے گا
کہ یہ تین تمثیلیں تینوں قسم کے نبیوں کی طرف اشارات ہیں اور خود تین قسم کا قرب
سے مجھے دین اسلام نصیب ہوا۔ دیکھو صفحہ و ہم سطر چهارم ترجمه قرآن شریف جارج
سیل صاحب
پھر صفحه ۵۸ سطر ۲۴۔ اسی ترجمہ میں جارج سیل صاحب اپنے عیسائی تعصب کے اپنے
جوش سے یہ بے دلیل اور مہمل رائے لکھتے ہیں کہ معلوم ہوتا ہے کہ انجیل برنباس میں
لفظ پیری قلیط ( جس کا ترجمہ محمدؐ ہے ) مسلمانوں نے داخل کر دیا ہو گا مگر یقین کیا جاتا کرد۔
ہے کہ یہ کتاب اصلی جعل مسلمانوں کا نہیں۔ یعنی مسلمانوں نے اس میں صرف اس
قدر جعل کیا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کی پیش گوئی تصریح نام اس میں لکھ دی
ہے اور جعل یہ اس لئے ٹھرا کہ یہ پیش گوئی صریح صریح اس میں موجود ہے جس کا ماننا
حضرات عیسائیوں کو کسی طرح سے منظور ہی نہیں اور لطف یہ کہ آپ ہی اقراری ہیں کہ
اس پیش گوئی کو پڑھ کر بڑے بڑے نیک بخت اور فاضل راہب مسلمان ہوتے رہے
ہیں۔ فتد تر ۔ منہ
حاشیه در حاشیه متعلق صفحه ۲۴۰ سرمه چشم آریه

ایک ایسی ضروری اور شان دار صداقت ہے کہ بجز اس خاص شخص کے کس کی عقل کو
طوفان تعصب بھی تحت الترا میں لے گیا ہو ہریک فرقہ اور قوم کا آدمی معارف یقینیہ
سے سمجھتا ہے۔
سرمه چشم آریہ ۔ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۸۷ تا ۲۹۳ حاشیه
حضرت عیسی نے اپنے بعد فارقلیط کے آنے کی پیش گوئی کی تھی۔ عیسائیوں نے اس
سے روح القدس مراد لی ۔ حالانکہ اس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مراد تھے ۔ یہ لفظ - علیہ سلم مرد تھے۔ یہ لفظ حضرت کسی کی پیش
مسیح فارقلیطہ فارق اور لیط سے مرکب ہے۔ لیط شیطان کو کہتے ہیں۔ غرض یہ بڑی کوئی (۳) خطرناک غلطی ہے جو انبیا علیہم السّلام کی بعثت کے وقت لوگ کھاتے ہیں کہ استعارات کو
حقیقت پر اور حقیقت کو استعارات پر محمول کر لیتے ہیں۔
ملفوظات جلد ۲ صفحه ۴۰۵

آج 10 میں سے 10 باقی